Mehmood Al Hassan (Ur) - THE NOBLE QURAN translation

1:1  شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
1:2  سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو پالنے والا سارے جہان کا
1:3  بےحد مہربان نہایت رحم والا
1:4  مالک روز جزا کا
1:5  تیری ہی ہم بندگی کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں
1:6  بتلا ہم کو راہ سیدھی
1:7  راہ ان لوگوں کی جن پر تو نے فضل فرمایا جن پر نہ تیرا غصہ ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
2:1   الم
2:2  اس کتاب میں کچھ شک نہیں راہ بتلاتی ہے ڈرنے والوں کو
2:3  جو کہ یقین کرتے ہیں بن دیکھی چیزوں کا اور قائم رکھتے ہیں نماز کو اور جو ہم نے روزی دی ہے ان کو اسمیں سے خرچ کرتے ہیں
2:4  اور وہ لوگ جو ایمان لائے اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تیری طرف اور اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تجھ سے پہلے اور آخرت کو وہ یقینی جانتے ہیں
2:5  وہی لوگ ہیں ہدایت پر اپنے پروردگار کی طرف سے اور وہی ہیں مراد کو پہنچنے والے
2:6  بیشک جو لوگ کافر ہو چکے برابر ہے ان کو تو ڈرائے یا نہ ڈرائے وہ ایمان نہیں لائیں گے
2:7  مہر کر دی اللہ نے ان کےدلوں پر اور انکے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے
2:8  اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ پر اور دن قیامت پر اور وہ ہر گز مومن نہیں
2:9  دغابازی کرتے ہیں اللہ سے اور ایمان والوں سے اور دراصل کسی کو دغا نہیں دیتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سوچتے
2:10  ان کے دلوں میں بیماری ہے پھر بڑھا دی اللہ نے انکی بیماری اور ان کے لئے عذاب دردناک ہے اس بات پر کہ جھوٹ کہتےتھے
2:11  اور جب کہا جاتا ہے ان کو فساد نہ ڈالو ملک میں تو کہتے ہیں ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں
2:12  جان لو وہی ہیں خرابی کرنے والے لیکن نہیں سمجھتے
2:13  اور جب کہا جاتا ہے ان کو ایمان لاؤ جس طرح ایمان لائے سب لوگ تو کہتے ہیں کیا ہم ایمان لائیں جس طرح ایمان لائے بیوقوف جان لو وہی ہیں بیوقوف لیکن نہیں جانتے
2:14  اور جب ملاقات کرتے ہیں مسلمانوں سے تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب تنہا ہوتے ہیں اپنے شیطانوں کے پاس تو کہتےہیں کہ بیشک ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ہنسی کرتے ہیں (یعنی مسلمانوں سے )
2:15   اللہ ہنسی کرتا ہے ان سے اور ترقی دیتا ہے انکو ان کی سرکشی میں(اور) حالت یہ ہے کہ وہ عقل کے اندھے ہیں
2:16  یہ وہی ہیں جنہوں نے مول لی گمراہی ہدایت کے بدلے سو نافع نہ ہوئی ان کی سوداگری اور نہ ہوئے راہ پانے والے
2:17  ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب روشن کر دیا آگ نے اس کے آس پاس کو تو زائل کر دی اللہ نے ان کی روشنی اور چھوڑا ان کو اندھیروں میں کہ کچھ نہیں دیکھتے
2:18  بہرے ہیں گونگے ہیں اندھے ہیں سو وہ نہیں لوٹیں گے
2:19  یا ان کی مثال ایسی ہے جیسے زور سے مینہ پڑ رہا ہو آسمان سے اس میں اندھیرے ہیں اور گرج اور بجلی دیتے ہیں انگلیاں اپنے کانوں میں مارے کڑک کے موت کے ڈر سے اور اللہ احاطہ کرنے والا ہے کافروں کا
2:20  قریب ہے کہ بجلی اچک لے ان کی آنکھیں جب چمکتی ہے ان پر تو چلنے لگے ہیں اس کی روشنی میں اور جب اندھیرا ہوتا ہے تو کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر چاہے اللہ تو لیجائے ان کے کان اور آنکھیں بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
2:21  اے لوگو بندگی کرو اپنے رب کی جس نے پیدا کیا تم کو اور ان کو جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ
2:22  جس نے بنایا واسطے تمہارے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت اور اتار آسمان سے پانی پھر نکالے اس سے میوے تمہارے کھانے کے واسطے سو نہ ٹھہراؤ کسی کو اللہ کے مقابل اور تم تو جانتے ہو
2:23  اور اگر تم شک میں ہو اس کلام سےجو اتارا ہم نے اپنے بندہ پر تو لے آؤ ایک سورت اس جیسی اور بلاؤ اس کو جو تمہارا مددگار ہو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو
2:24  پھر اگر ایسا نہ کرسکو اور ہر گز نہ کر سکو گے تو پھر بچو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیار کی ہوئی ہے کافروں کے واسطے
2:25  اور خوشخبری دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے کہ ان کے واسطے باغ ہیں کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں جب ملے گا ان کو وہاں کا کوئی پھل کھانے کو تو کہیں گے یہ تو وہی ہے جو ملا تھا ہم کو اس سے پہلے اور دیئے جائیں گے ان کو پھل ایک صورت کے اور ا
2:26  بیشک اللہ شرماتا نہیں اس بات سے کہ بیان کرے کوئی مثال مچھر کی یا اس چیز کی جو اس سے بڑھکر ہے سو جو لوگ مومن ہیں وہ یقینًا جانتےہیں کہ یہ مثال ٹھیک ہے جو نازل ہوئی انکے رب کی طرف سے اور جو کافر ہیں سو کہتے ہیں کیا مطلب تھا اللہ کا اس مثال سے گمراہ کرت
2:27  جو توڑتے ہیں خدا کے معاہدہ کو مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اس چیز کو جس کو اللہ نے فرمایا ملانے کو اور فساد کرتے ہیں ملک میں وہی ہیں ٹوٹے والے
2:28  کس طرح کافر ہوتے ہو خدا تعالیٰ سے حالانکہ تم بیجان تھے پھر جلایا تم کو پھر مارے گا تم کو پھر جلائے گا تم کو پھر اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے
2:29  وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہارے واسطے جو کچھ زمین میں ہے سب پھر قصد کیا آسمان کی طرف سو ٹھیک کر دیا انکو سات آسمان اور خدا تعالیٰ ہر چیز سے خبردار ہے
2:30  اور جب کہا تیرے رب نے فرشتوں کو کہ میں بنانیوالا ہوں زمین میں ایک نائب کہا فرشتوں نے کیا قائم کرتا ہے تو زمین میں اسکو جو فساد کرے اس میں اور خون بہائے اور ہم پڑھتے رہتے ہیں تیری خوبیاں اور یاد کرتے ہیں تیری پاک ذات کو فرمایا بیشک مجھ کو معلوم ہے
2:31  اور سکھلا دیے اللہ نے آدم کو نام سب چیزوں کے پھر سامنے کیا ان سب چیزوں کو فرشتوں کے پھر فرمایا بتاؤ مجھ کو نام ان کے اگر تم سچے ہو
2:32  بولے پاک ہے تو ہم کو معلوم نہیں مگر جتنا تو نے ہم کو سکھایا بیشک تو ہی ہے اصل جاننے والا حکمت والا
2:33  فرمایا اے آدم بتا دے فرشتوں کو ان چیزوں کے نام پھر جب بتا دیے اس نے ان کے نام فرمایا کیا نہ کہا تھا میں نے تم کو کہ میں خوب جانتا ہوں چھپی ہوئی چیزیں آسمانوں کی اور زمین کی اور جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو
2:34  اور جب ہم نے حکم دیا فرشتوں کو کہ سجدہ کرو آدم کو تو سب سجدہ میں گر پڑے مگر شیطان اس نے نہ مانا اور تکبر کیا اور تھا وہ کافروں میں کا
2:35  اور ہم نے کہا اے آدم رہا کر تو اور تیری عورت جنت میں اور کھاؤ اس میں جو چاہو جہاں کہیں سے چاہو اور پاس مت جانا اس درخت کے پھر تم ہو جاؤ گے ظالم
2:36  پھر ہلا دیا انکو شیطان نے اس جگہ سے پھر نکالا انکو اس عزت و راحت سے کہ جس میں تھے اور ہم نے کہاتم سب اترو تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے اور تمہارے واسطے زمین میں ٹھکانا ہے اور نفع اٹھانا ہے ایک وقت تک
2:37  پھر سیکھ لیں آدم نے اپنے رب سے چند باتیں پھر متوجہ ہو گیا اللہ اس پر بیشک وہی ہے توبہ قبول کرنے والا مہربان
2:38  ہم نے حکم دیا نیچے جاؤ یہاں سے تم سب پھر اگر تم کو پہنچے میری طرف سے کوئی ہدایت تو جو چلا میری ہدایت پر نہ خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے
2:39  اور جو لوگ منکر ہوئے اور جھٹلایا ہماری نشانیوں کو وہ ہیں دوزخ میں جانے والے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
2:40  اے بنی اسرائیل یاد کرو میرے وہ احسان جو میں نے تم پر کئے اور تم پورا کرو میرا اقرار تو میں پورا کروں تمہارا اقرار اور مجھ ہی سے ڈرو
2:41  اور مان لو اس کتاب کو جو میں نے اتاری ہے سچ بتانے والی ہے اس کتاب کو جو تمہارے پاس ہے اور مت ہو سب میں اول منکر اس کے اور نہ لو میری آیتوں پر مول تھوڑا اور مجھ ہی سے بچتے رہو۔
2:42  اور مت لاؤ صحیح میں غلط اور مت چھپاؤ سچ کو جان بوجھ کر
2:43  اور قائم کرو نماز اور دیا کرو زکوٰۃ اور جھکو نماز میں جھکنے والوں کے ساتھ
2:44  کیا حکم کرتے ہو لوگوں کو نیک کام کا اور بھولتے ہو اپنے آپ کو اور تم تو پڑھتے ہو کتاب پھر کیوں نہیں سوچتے ہو
2:45  اور مدد چاہو صبر سے اور نماز سے اور البتہ وہ بھاری ہے مگر انہی عاجزوں پر
2:46  جن کو خیال ہے کہ وہ روبرو ہونے والے ہیں اپنے رب کے اور یہ کہ انکو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
2:47  اے بنی اسرائیل یاد کرو میرے احسان جو میں نے تم پر کئے اور اسکو کہ میں نے تم کو بڑائی دی تمام عالم پر
2:48  اور ڈرو اس دن سے کہ کام نہ آئے کوئی شخص کسی کے کچھ بھی اور قبول نہ ہو اسکی طرف سے سفارش اور نہ لیا جائے اس کی طرف سے بدلہ اور نہ ان کو مدد پہنچے
2:49  اور یاد کرو اس وقت کو جبکہ رہائی دی ہم نے تم کو فرعون کے لوگوں سے جو کرتےتھے تم پر بڑا عذاب ذبح کرتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ چھوڑتے تھے تمہاری عورتوں کو اور اس میں آزمائش تھی تمہارے رب کی طرف سے بڑی
2:50  اور جب پھاڑ دیا ہم نے تمہاری وجہ سے دریا کو پھر بچا دیا ہم نے تم کو اور ڈبا دیا فرعون کے لوگوں کو اور تم دیکھ رہے تھے
2:51  اور جب ہم نے وعدہ کیا موسٰی سے چالیس رات کا پھر تم نے بنا لیا بچھڑا موسٰی کے بعد اور تم ظالم تھے
2:52  پھر معاف کیا ہم نے تم کو اس پر بھی تاکہ تم احسان مانو
2:53  اور جب ہم نے دی موسٰی کو کتاب اور حق کو ناحق سے جدا کرنے والے احکام تاکہ تم سیدھی راہ پاؤ
2:54  اور جب کہا موسٰی نے اپنی قوم سے اے قوم تم نے نقصان کیا اپنایہ بچھڑا بنا کر سو اب توبہ کرو اپنے پیدا کرنے والے کی طرف اور مار ڈالو اپنی اپنی جان یہ بہتر ہے تمہارے لئے تمہارے خالق کے نزدیک پھر متوجہ ہوا تم پر بیشک وہی ہے معاف کرنے والا نہایت
2:55  اور جب تم نے کہا اے موسٰی ہم ہرگز یقین نہ کریں گے تیرا جب تک کہ نہ دیکھ لیں اللہ کو سامنے پھر آلیا تم کو بجلی نے اور تم دیکھ رہے تھے
2:56  پھر اٹھا کھڑا کیا ہم نے تم کو مر گئے پیچھے تاکہ تم احسان مانو
2:57  اور سایہ کیا ہم نے تم پر ابر کا اور اتارا تم پر من اور سلویٰ کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو ہم نے تم کو دیں اور انہوں نے ہمارا کچھ نقصان نہ کیا بلکہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے
2:58  اور جب ہم نے کہا داخل ہو اس شہر میں اور کھاتے پھرو اسمیں جہاں چاہو فراغت سے اور داخل ہو دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے اور کہتے جاؤ بخشدے تو معاف کر دیں گے ہم تمہارے قصور اور زیادہ بھی دیں گے نیکی والوں کو
2:59  پھر بدل ڈالا ظالموں نے بات کو خلاف اسکے جو کہہ دی گئی تھی ان سے پھر اتارا ہم نے ظالموں پر عذاب آسمان سے ان کی عدول حکمی پر
2:60  اور جب پانی مانگا موسٰی نے اپنی قوم کے واسطے تو ہم نے کہا مار اپنے عصا کو پتھر پر سو بہہ نکلے اس سے بارہ چشمے پہچان لیا ہر قوم نے اپنا گھاٹ کھاؤ اور پیو اللہ کی روزی اور نہ پھرو ملک میں فساد مچاتے
2:61  اور جب کہا تم نے اے موسٰی ہم ہر گز صبر نہ کریں گے ایک ہی کھانے پر سو دعا مانگ ہمارے واسطے اپنے پروردگار سے کہ نکال دے ہمارے واسطے جو اگتا ہے زمین سے ترکاری اور ککڑی اور گیہوں اور مسور اور پیاز کہا موسٰی نے کیا لینا چاہتے وہ چیز جو ادنیٰ ہے اس کے بدلہ
2:62  بیشک جو لوگ مسلمان ہوئے اور جو لوگ یہودی ہوئے اور نصاریٰ اور صائبین جو ایمان لایا (ان میں سے) اللہ پر اور روز قیامت پر اور کام کئے نیک تو انکے لئے ہے انکا ثواب انکے رب کے پاس اور نہیں ان پر کچھ خوف اور نہ وہ غمگین ہوں گے
2:63  اور جب لیا ہم نے تم سے قرار اور بلند کیا تمہارے اوپر کوہ طور کو کہ پکڑو جو کتاب ہم نے تم کو دی زور سے اور یاد رکھو جو کچھ اس میں ہے تاکہ تم ڈرو
2:64  پھر تم پھر گئے اس کے بعد سو اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اسکی مہربانی تو ضرور تم تباہ ہوتے
2:65  اور تم خوب جان چکے ہو جنہوں نے کہ تم میں سے زیادتی کی تھی ہفتہ کے دن میں تو ہم نے کہا ان سے ہو جاؤ بندر ذلیل
2:66  پھر کیا ہم نے اس واقعہ کو عبرت ان لوگوں کے لئے جو وہاں تھے اور جو پیچھے آنے والے تھے اور نصیحت ڈرنے والوں کے واسطے
2:67  اور جب کہا موسٰی نے اپنی قوم سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم کو ذبح کرو ایک گائے وہ بولے کیا تو ہم سے ہنسی کرتا ہے کہا پناہ خدا کی کہ ہوں میں جاہلوں میں
2:68  بولے کہ دعا کرو ہمارے واسطے اپنے رب سے کہ بتا دے ہم کو کہ وہ گائے کیسی ہے کہا وہ فرماتا کہ وہ ایک گائے ہے نہ بوڑھی اور نہ بن بیاہی درمیان میں ہے بڑھاپے اور جوانی کے اب کر ڈالو جو تم کو حکم ملا ہے
2:69  بولے کہ دعا کر ہمارے واسطے اپنے رب سے کہ بتا دے ہم کو کیسا ہے اس کا رنگ کہا وہ فرماتا ہےکہ وہ ایک گائے ہے زرد خوب گہری ہے اس کی زردی خوش آتی ہے دیکھنے والوں کو
2:70  بولے دعا کر ہمارے واسطے اپنے رب سے کہ بتا دے ہم کو کس قسم میں ہے وہ کیونکہ اس گائے میں شبہہ پڑا ہے ہم کو اور ہم اگر اللہ نے چاہا تو ضرور راہ پا لیں گے
2:71  کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے محنت کرنے والی نہیں کہ جوتتی ہو زمین کو یا پانی دیتی ہو کھیتی کو بے عیب ہے کوئی داغ اسمیں نہیں بولے اب لایا تو ٹھیک بات پھر اس کو ذبح کیا اور وہ لگتے نہ تھے کہ ایسا کر لیں گے
2:72  اور جب مار ڈالا تھا تم نے ایک شخص کو پھر لگے ایک دوسرے پر دھرنے اور اللہ کو ظاہر کرنا تھا جو تم چھپاتے تھے
2:73  پھر ہم نے کہا مارو اس مردہ پر اس گائے کا ایک ٹکڑا اسی طرح زندہ کرے گا اللہ مردو ں کو اور دکھاتا ہے تم کو اپنی قدرت کے نمونے تاکہ تم غور کرو
2:74  پھر تمہارے دل سخت ہو گئے اس سب کے بعد سو وہ ہو گئے جیسے پتھر یا ان سے بھی سخت اور پتھروں میں تو ایسے بھی ہیں جن سے جاری ہوتی ہیں نہریں اور ان میں ایسے بھی ہیں جو پھٹ جاتے ہیں اور نکلتا ہے ان سے پانی اور ان میں ایسے بھی ہیں جو گر پڑتے ہیں اللہ کے ڈر
2:75  اب کیا تم اے مسلمانوں توقع رکھتے ہو کہ وہ مانیں تمہاری بات اور ان میں ایک فرقہ تھا کہ سنتا تھا اللہ کا کلام پھر بدل ڈالتے تھے اس کو جان بوجھ کر اور وہ جانتے تھے
2:76  اور جب ملتے ہیں مسلمانوں سے کہتے ہیں ہم مسلمان ہوئے اور جب تنہا ہوتے ہیں ایک دوسرے کے پاس تو کہتے ہیں تم کیوں کہہ دیتے ہو ان سے جو ظاہر کیا ہے اللہ نے تم پر تاکہ جھٹلائیں تم کو اس سے تمہارے رب کے آگے کیا تم نہیں سمجھتے
2:77  کیا اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں
2:78  اور بعض ان میں بے پڑھے ہیں کہ خبر نہیں رکھتے کتاب کی سوائے جھوٹی آرزوؤں کے اور انکے پاس کچھ نہیں مگر خیالات
2:79  سو خرابی ہے ان کو جو لکھتے ہیں کتاب اپنے ہاتھ سے پھر کہہ دیتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے تاکہ لیویں اس پر تھوڑا سا مول سو خرابی ہے ان کو اپنے ہاتھوں کے لکھے سے اور خرابی ہے ان کو اپنی اس کمائی سے
2:80  اور کہتے ہیں ہم کو ہر گز آگ نہ لگے گی مگر چند روز گنے چنے کہدو کیا تم لے چکے ہو اللہ کے یہاں سے قرار کہ اب ہرگز خلاف نہ کرے گا اللہ اپنے قرار کے یا جوڑتے ہو اللہ پر جو تم نہیں جانتے کیوں نہیں
2:81  جس نے کمایا گناہ اور گھیر لیا اس کو اس کے گناہ نے سو وہی ہیں دوزخ کے رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے
2:82  اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کئے نیک وہی ہیں جنت کے رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے
2:83  اور جب ہم نے لیا قرار بنی اسرائیل سے کہ عبادت نہ کرنا مگر اللہ کی اور ماں باپ سے سلوک نیک کرنا اور کنبہ والوں سے اور یتیموں اور محتاجوں سے او رکہیو سب لوگوں سے نیک بات اور قائم رکھیو نماز اور دیتے رکھیو زکوٰۃ پھر تم پھر گئے مگر تھوڑے سے تم میں اور تم ہو ہ
2:84  اور جب لیا ہم نے وعدہ تمہارا کہ نہ کرو گے خون آپس میں اور نہ نکال دو گے اپنوں کو اپنے وطن سے پھر تم نے اقرار کر لیا اور تم مانتے ہو
2:85  پھر تم وہ لوگ ہو کہ ایسے ہی خون کرتے ہو آپس میں اور نکال دیتے ہو اپنے ایک فرقہ کو ان کے وطن سے چڑھائی کرتے ہو ان پر گناہ اور ظلم سے اور اگر وہی آویں تمہارے پاس کسی کے قیدی ہو کر تو ان کا بدلا دیکر چھڑاتے ہو حالانکہ حرام ہے تم پر انکا نکال دینا بھی ت
2:86  یہ وہی ہیں جنہوں نے مول لی دنیا کی زندگی آخرت کے بدلے سو نہ ہلکا ہو گا ان پر عذاب اور نہ ان کو مدد پہنچے گی
2:87  اور بیشک دی ہم نےموسٰی کو کتاب اور پے درپے بھیجے اس کے پیچھے رسول اور دئے ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو معجزے صریح اور قوت دی اس کو روح پاک سے پھر بھلا کیا جب پاس لایا کوئی رسول وہ حکم جو نہ بھایا تمہارے جی کو تو تم تکبر کرنے لگے پھر ایک جماعت کو جھٹل
2:88  اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف ہے بلکہ لعنت کی ہے اللہ نے انکے کفر کے سبب سو بہت کم ایمان لاتے ہیں
2:89  اور جب پہنچی انکے پاس کتاب اللہ کی طرف سے جو سچا بتاتی ہے اس کتاب کو جو انکے پاس ہے اور پہلے سے فتح مانگتے تھے کافروں پر پھر جب پہنچا ان کو جسکو پہچان رکھا تھا تو اس سے منکر ہو گئے سو لعنت ہے اللہ کی منکروں پر
2:90  بری چیز ہے وہ جسکے بدلے بیچا انہوں نے اپنے آپکو کہ منکر ہوئے اس چیز کے جو اتاری اللہ نے اس ضد پر کہ اتارے اللہ اپنے فضل سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں سے سو کما لائے غصہ پر غصہ اور کافروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا
2:91  اور جب کہا جاتا ہے ان سے مانو اس کو جو اللہ نے بھیجا ہے تو کہتے ہیں ہم مانتے ہیں جو اترا ہے ہم پر اور نہیں مانتے اس کو جو سوا اس کے ہے حالانکہ وہ کتاب سچی ہے تصدیق کرتی ہے اس کتاب کی جو انکے پاس ہے کہدو پھر کیوں قتل کرتے رہے ہو اللہ کے پیغمبروں کو پ
2:92  اور آچکا تمہارے پاس موسٰی صریح معجزے لیکر پھر بنا لیا تم نے بچھڑا اس کے گئے پیچھے اور تم ظالم ہو
2:93  اور جب ہم نے لیا قرار تمہارا اور بلند کیا تمہارے اوپر کوہ طور کو پکڑو جو ہم نے تم کو دیا زور سے اور سنو بولے سنا ہم نے اور نہ مانا اور پلائی گئ انکے دلوں میں محبت اسی بچھڑے کی بسبب انکے کفر کے کہدے کہ بری باتیں سکھاتا ہے تم کو ایمان تمہارا اگر تم ای
2:94  کہدے کہ اگر ہے تمہارے واسطے آخرت کا گھر اللہ کے ہاں تنہا سوا اور لوگوں کے تو تم مرنے کی آرزو کرو اگر تم سچ کہتے ہو
2:95  اور ہر گز آرزو نہ کریں گے موت کی کبھی بسبب ان گناہوں کے کہ بھیج چکے ہیں انکے ہاتھ اور اللہ خوب جانتا ہے گنہگاروں کو
2:96  اور تو دیکھے گا ان کو سب لوگوں سے زیادہ حریص زندگی پر اور زیادہ حریص مشرکوں سے بھی چاہتا ہے ایک ایک ان میں کا کہ عمر پاوے ہزار برس اور نہیں اس کو بچانے والا عذاب سے اس قدر جینا اور اللہ دیکھتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں
2:97  تو کہدے جو کوئی ہووے دشمن جبریل کا سو اس نے تو اتارا ہے یہ کلام تیرے دل پر اللہ کے حکم سے کہ سچا بتانے والا ہے اس کلام کو جو اسکے پہلے ہے اور راہ دکھاتا ہے اور خوش خبری سناتا ہے ایمان والوں کو
2:98  جو کوئی ہووے دشمن اللہ کا اور اسکے فرشتوں کا اور اسکے پیغمبروں کا اور جبریل اور میکائیل کا تو اللہ دشمن ہے ان کافروں کا
2:99  اور ہم نے اتاریں تیری طرف آیتیں روشن اور انکار نہ کریں گے ان کا مگر وہی جو نافرمان ہیں
2:100  کیا جب کبھی باندھیں گے کوئی قرار تو پھینک دے گی اس کو ایک جماعت ان میں سے بلکہ ان میں اکثر یقین نہیں کرتے
2:101  اور جب پہنچا انکے پاس رسول اللہ کی طرف سے تصدیق کرنے والا اس کتاب کی جو انکے پاس ہے تو پھینک دیا ایک جماعت نے اہل کتاب سے کتاب اللہ کو اپنی پیٹھ کے پیچھے گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں
2:102  اور پیچھے ہو لئے اس علم کے جو پڑتے تھے شیطان سلیمان کی بادشاہت کے وقت اور کفر نہیں کیا سلیمان نے لیکن شیطانوں نے کفر کیا کہ سکھلاتے تھے لوگوں کو جادو اور اس علم کے پیچھے ہو لئے جو اترا دو فرشتوں پر شہر بابل میں جن کا نام ہاروت اور ماروت ہے اور نہیں
2:103  اور اگر وہ ایمان لاتے اور تقویٰ کرتے تو بدلا پاتے اللہ کے ہاں سے بہتر اگر ان کو سمجھ ہوتی
2:104  اے ایمان والو تم نہ کہو راعنا اور کہو انظرنا اور سنتے رہو اور کافروں کو عذاب ہے دردناک
2:105  دل نہیں چاہتا ان لوگوں کا جو کافر ہیں اہل کتاب میں اور نہ مشرکوں میں اس بات کو کہ اترے تم پر کوئی نیک بات تمہارے رب کی طرف سے اور اللہ خاص کر لیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ جسکو چاہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے
2:106  جو منسوخ کرتے ہیں ہم کوئی آیت یا بھلا دیتے ہیں تو بھیج دیتے ہیں اس سے بہتر یا اسکے برابر کیا تجھکو معلوم نہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے
2:107  کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ ہی کے لئے ہے سلطنت آسمان اور زمین کی اور نہیں تمہارے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ مددگار
2:108  کیا تم مسلمان بھی چاہتے ہو کہ سوال کرو اپنے رسول سے جیسے سوال ہو چکے ہیں موسٰی سے اس سے پہلے اور جو کوئی کفر لیوے بدلے ایمان کے تو وہ بہکا سیدھی راہ سے
2:109  دل چاہتا ہے بہت سے اہل کتاب کا کہ کسی طرح تم کو پھیر کر مسلمان ہوئے پیچھے کافر بنا دیں بسبب اپنے دلی حسد کے بعد اس کے کہ ظاہر ہو چکا ان پر حق سو تم در گذر کرو اور خیال میں نہ لاؤ جبتک بھیجے اللہ اپنا حکم بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
2:110  اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور جو کچھ آگے بھیج دو گے اپنے واسطے بھلائی پاؤ گے اس کو اللہ کے پاس بیشک اللہ جو کچھ تم کرتے ہو سب دیکھتا ہے
2:111  اور کہتے ہیں کہ ہرگز نہ جاویں گے جنت میں مگر جو ہوں گے یہودی یا نصرانی یہ آرزؤیں باندھ لی ہیں انہوں نے کہدے لے آؤ سند اپنی اگر تم سچے ہو
2:112  کیوں نہیں جس نے تابع کر دیا منہ اپنا اللہ کے اور وہ نیک کام کرنے والا ہےتو اس کے لئے ہے ثواب اس کا اپنے رب کے پاس اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہو نگے
2:113  اور یہود تو کہتے ہیں کہ نصاریٰ نہیں کسی راہ پر اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ یہود نہیں کسی راہ پر باوجودیکہ وہ سب پڑھتے ہیں کتاب اسی طرح کہا ان لوگوں نے جو جاہل ہیں ان ہی کی سی بات اب اللہ حکم کرے گا ان میں قیامت کے دن جس بات میں جھگڑتے تھے
2:114  اور اس سے بڑا ظالم کون جس نے منع کیا اللہ کی مسجدوں میں کہ لیا جاوے وہاں نام اس کا اور کوشش کی انکے اجاڑنے میں ایسوں کو لائق نہیں کہ داخل ہوں ان میں مگر ڈرتے ہوئے انکے لئےدنیا میں ذلت ہے اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ہے
2:115  اور اللہ ہی کا ہے مشرق اور مغرب سو جس طرف تم منہ کرو وہاں ہی متوجہ ہے اللہ بیشک اللہ بے انتہا بخشش کرنے والا سب کچھ جاننے والا ہے
2:116  اور کہتے ہیں کہ اللہ رکھتا ہے اولاد وہ تو سب باتوں سے پاک ہے بلکہ اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں سب اسی کے تابعدار ہیں
2:117  نیا پیدا کرنے والا ہے آسمان اور زمین کا اور جب حکم کرتا ہے کسی کام کو تو یہی فرماتا ہے اس کو کہ ہو جا پس وہ ہو جاتا ہے
2:118  اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کچھ نہیں جانتے کیوں نہیں بات کرتا ہم سے اللہ یا کیوں نہیں آتی ہمارے پاس کوئی آیت اسی طرح کہ چکے ہیں وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے انہی کی سی بات ایک سے ہیں دل ان کے بیشک ہم نے بیان کر دیں نشانیاں ان لوگوں کے واسطے جو یقین لاتے ہیں
2:119  بیشک ہم نے تجھ کو بھیجا ہے سچا دین دیکر خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا اور تجھ سے پوچھ نہیں دوزخ میں رہنے والوں کی
2:120  اور ہر گرز راضی نہ ہوں گے تجھ سے یہود او ر نصاریٰ جب تک تو تابع نہ ہو ان کے دین کا تو کہدے جو راہ اللہ بتلاوے وہی راہ سیدھی ہے اور اگر بالفرض تو تابعداری کرے انکی خواہشوں کی بعد اس علم کے جو تجھ کو پہنچا تو تیرا کوئی نہیں اللہ کے ہاتھ سے حمایت
2:121  وہ لوگ جن کو دی ہم نے کتاب وہ اسکو پڑھتے ہیں جو حق ہے اسکے پڑھنے کا وہی اس پر یقین لاتے ہیں اور جو کوئی منکر ہو گا اس سے تو وہی لوگ نقصان پانے والے ہیں
2:122  اے بنی اسرائیل یاد کرو احسان ہمارے جو ہم نے تم پر کئے اور اس کو کہ ہم نے تم کو بڑائی دی اہل عالم پر
2:123  اور ڈرو اس دن سے کہ نہ کام آوے کوئی شخص کسی کی طرف سے ذرا بھی اور نہ قبول کیا جاوے گا اس کی طرف سے بدلہ اور نہ کام آوے اس کو سفارش اور نہ ان کو مدد پہنے
2:124  اور جب آزمایا ابراہیم کو اسکے رب نے کئ باتوں میں پھر اسنے وہ پوری کیں تب فرمایا میں تجھ کو کروں گا سب لوگوں کا پیشوا بولا اور میری اولاد میں سے بھی فرمایا نہیں پہنچے گا میرا قرار ظالموں کو
2:125  اور جب مقرر کیا ہم نے خانہ کعبہ کو اجتماع کی جگہ لوگوں کے واسطے اور جگہ امن کی اور بناؤ ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ کو نماز کی جگہ اور حکم کیا ہم نے ابراہیم اور اسمٰعیل کو کہ پاک کر رکھو میرے گھر کو واسطے طواف کرنے والوں کے اور اعتکاف کر
2:126  اور جب کہا ابراہیم نے اے میرے رب بنا اس کو شہر امن کا اور روزی دے اسکے رہنے والوں کو میوے جو کوئی ان میں سے ایمان لاوے اللہ پر اور قیامت کے دن پر فرمایا اور جو کفر کریں اس کو بھی نفع پہنچاؤں گا تھوڑے دنوں پھر اسکو جبرًا بلاؤں گا دوزخ کے عذاب م
2:127  اور یاد کرو جب اٹھاتے تھے ابراہیم بنیادیں خانہ کعبہ کی اور اسمٰعیل اور دعا کرتے تھے اے پروردگار ہمارے قبول کر ہم سے بیشک تو ہی ہے سننے والا جاننے والا
2:128  اے پروردگار ہمارے اور کر ہم کو حکم بردار اپنا اور ہماری اولاد میں بھی کر ایک جماعت فرمانبردار اپنی اور بتلا ہم کو قاعدے حج کرنے کے اور ہم کو معاف کر بیشک تو ہی ہے توبہ قبول کرنے والا مہربان
2:129  اے پروردگار ہمارے اور بھیج ان میں ایک رسول انہی میں کا کہ پڑھے ان پر تیری آیتیں اور سکھلاوے ان کو کتاب اور تہ کی باتیں اور پاک کرے ان کو بیشک تو ہی ہے بہت زبردست بڑی حکمت والا
2:130  اور کون ہے جو پھرے ابراہیم کے مذہب سے مگر وہی کہ جس نے احمق بنایا اپنے آپ کو اور بیشک ہم نےانکو منتخب کیا دنیا میں اور وہ آخرت میں نیکوں میں ہیں
2:131  یاد کرو جب اس کو کہا اس کے رب نے کہ حکم برداری کر تو بولا کہ میں حکم بردار ہوں تمام عالم کے پروردگار کا
2:132  اور یہی وصیت کر گیا ابراہیم اپنے بیٹوں کو اور یعقوب بھی کہ اے بیٹو بیشک اللہ نے چن کر دیا ہے تم کو دین سو تم ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان
2:133  کیا تم موجود تھے جس وقت قریب آئی یعقوب کے موت جب کہا اپنے بیٹوں کو تم کس کی عبادت کرو گے میرے بعد بولے ہم بندگی کریں گے تیرے رب کی اور تیرے باپ دادوں کے رب کی جو کہ ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحٰق ہیں وہی ایک معبود ہے اور ہم سب اسی کے فرمانبردار ہیں
2:134  وہ ایک جماعت تھی جو گذر چکی انکے واسطے ہے جو انہوں نے کیا اور تمہارے واسطے ہے جو تم نے کیا اور تم سے پوچھ نہیں ان کے کاموں کی
2:135  اور کہتے ہیں کہ ہو جاؤ یہودی یا نصرانی تو تم پالو گے راہ راست کہدے کہ ہر گز نہیں بلکہ ہم نے اختیار کی راہ ابراہیم کی جو ایک ہی طرف کا تھا اور نہ تھا شرک کرنے والوں میں
2:136  تم کہہ دو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو اترا ہم پر اور جو اترا ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحٰق اور یعقوب اور اس کی اولاد پر اور جو ملا موسٰی کو اور عیسٰی کو اور جو ملا دوسرے پیغمبروں کو انکے رب کی طرف سے ہم فرق نہیں کرتے ان سب میں سے ایک میں بھی اور ہم اس
2:137  سو اگر وہ ابھی ایمان لاویں جس طرح پر تم ایمان لائے ہدایت پائی انہوں نے بھی اور اگر پھر جاویں تو پھر وہی ہیں ضد پر سو اب کافی ہے تیری طرف سے ان کو اللہ اور وہی ہے سننے والا جاننے والا
2:138  ہم نے قبول کر لیا رنگ اللہ کا اور کس کا رنگ بہتر ہے اللہ کے رنگ سے اور ہم اسی کی بندگی کرتے ہیں
2:139  کہدے کیا تم جھگڑا کرتے ہو ہم سے اللہ کی نسبت حالانکہ وہی ہےرب ہمارا اور رب تمہارا اور ہمارےلئے ہیں عمل ہمارے اور تمہارے لئے ہیں عمل تمہارے اور ہم تو خالص اسی کے ہیں
2:140  کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحٰق او ریعقوب اور اس کی اولاد تو یہودی تھے یا نصرانی کہدے کہ تم کو زیادہ خبر ہے یا اللہ کو اور اس سے بڑا ظالم کون جس نے چھپائی وہ گواہی جو ثابت ہو چکی اس کو اللہ کی طرف سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کاموں سے
2:141  وہ ایک جماعت تھی جو گذر چکی ان کے واسطے ہے جو انہوں نے کیا اور تمہارے واسطے ہے جو تم نے کیا اور تم سے کچھ پوچھ نہیں ان کے کاموں کی
2:142  اب کہیں گے بیوقوف لوگ کہ کس چیز نے پھیر دیا مسلمانوں کو انکے قبلہ سےجس پر وہ تھے تو کہہ اللہ ہی کا ہے مشرق اور مغرب چلائے جس کو چاہے سیدھی راہ
2:143  اور اسی طرح کیا ہم نے تم کو امت معتدل تاکہ ہو تم گواہ لوگوں پر اور ہو رسول تم پر گواہی دینے والا اور نہیں مقرر کیا تھا ہم نے وہ قبلہ کہ جس پر تو پہلے تھا مگر اس واسطے کہ معلوم کریں کون تابع رہے گا رسول کا اور کون پھر جائے گا الٹے پاؤں اور بیشک
2:144  بیشک ہم دیکھتے ہیں باربار اٹھنا تیرے منہ کا آسمان کی طرف سو البتہ پھیر یں گے ہم تجھ کو جس قبلہ کی طرف تو راضی ہے اب پھیر منہ اپنا طرف مسجد الحرام کے اور جس جگہ تم ہوا کرو پھیرو منہ اسی کی طرف اور جن کو ملی ہے کتاب البتہ جانتے ہیں کہ یہ ہ
2:145  اور اگر تو لائے اہل کتاب کےپاس ساری نشانیاں تو بھی نہ مانیں گے تیرے قبلہ کو اور نہ تو مانے ان کا قبلہ اور نہ ان میں ایک مانتا ہے دوسرے کا قبلہ اور اگر تو چلا ان کی خواہشوں پر بعد اس علم کے جو تجھ کو پہنچا تو بیشک تو بھی ہوا بے انصافوں میں
2:146  جن کو ہم نے دی ہے کتاب پہچانتے ہیں اس کو جیسے پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو اور بیشک ایک فرقہ ان میں سے البتہ چھپاتے ہیں حق کو جان کر
2:147  حق تو وہی ہے جو تیرا رب کہے پھر تو نہ ہو شک لانے والا
2:148  اور ہر کسی کے واسطے ایک جانب ہے یعنی قبلہ کہ وہ منہ کرتا ہے اس طرف سو تم سبقت کرو نیکیوں میں جہاں کہیں تم ہو گے کر لائے گا تم کو اللہ اکٹھا بیشک اللہ ہر چیز کر سکتا ہے
2:149  اور جس جگہ سے تو نکلے سو منہ کر اپنا مسجدالحرام کی طرف اور بیشک یہ حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارےکاموں سے
2:150  اور جہاں سے تو نکلے منہ کر اپنا مسجدالحرام کی طرف اور جس جگہ تم ہوا کرو منہ کرو اسی کی طرف تاکہ نہ رہے لوگوں کو تم سے جگھڑنے کا موقع مگر جو ان میں بے انصاف ہیں سو ان سے یعنی انکے اعتراضوں سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور اس واسطے کہ کامل کروں ت
2:151  جیسا کہ بھیجا ہم نے تم میں رسول تم ہی میں کا پڑھتا ہے تمہارے آگے آیتیں ہماری اور پاک کرتا ہے تم کو اور سکھلاتا ہے تم کو کتاب اور اس کے اسرار اور سکھلاتا ہے تم کو جو تم نہ جانتے تھے
2:152  سو تم یاد رکھو مجھ کو میں یاد رکھوں تم کو اور احسان مانو میرا اور ناشکری مت کرو
2:153  اے مسلمانو مدد لو صبر اور نماز سے بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
2:154  اور نہ کہو ان کو جو مارے گئے خدا کی راہ میں کہ مردے ہیں بلکہ وہ زندے ہیں لیکن تم کو خبر نہیں
2:155  اور البتہ ہم آزمائیں گے تم کو تھوڑے سے ڈر سے اور بھوک سے اور نقصان سے مالوں کے اور جانوں کے اور میووں کے اور خوشخبری دے ان صبر کرنے والوں کو
2:156  کہ جب پہنچے ان کو کچھ مصیبت تو کہیں ہم تو اللہ ہی کا مال ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
2:157  ایسے ہی لوگوں پر عنایتیں ہیں اپنے رب کی اور مہربانی اور وہی ہیں سیدھی راہ پر
2:158  بیشک صفا اور مروہ نشانیوں میں سے ہیں اللہ کی سو جو کوئی حج کرے بیت اللہ کا یا عمرہ تو کچھ گناہ نہیں اس کو کہ طواف کرے ان دونوں میں اور جو کوئی اپنی خوشی سےکرےکچھ نیکی تو اللہ قدردان ہے سب کچھ جاننے والا
2:159  بیشک جو لوگ چھپاتے ہیں جو کچھ ہم نے اتارے صاف حکم اور ہدایت کی باتیں بعد اس کے کہ ہم انکو کھول چکے لوگوں کے واسطے کتاب میں ان پر لعنت کرتا ہے اللہ اور لعنت کرتے ہیں ان پر لعنت کرنے والے
2:160  مگر جنہوں نے توبہ کی اور درست کیا اپنے کام کو اور بیان کر دیا حق بات کو تو انکو معاف کرتا ہوں اور میں ہوں بڑا معاف کرنے والا نہایت مہربان
2:161  بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور مر گئے کافر ہی انہی پر لعنت ہے اللہ کی اور فرشتوں کی اور لوگوں کی سب کی
2:162  ہمیشہ رہیں گے اسی لعنت میں نہ ہلکا ہو گا ان پر سے عذاب اور نہ انکو مہلت ملے گی
2:163  اور معبود تم سب کا ایک ہی معبود ہے کوٹی معبود نہیں اس کے سوا بڑا مہربان ہے نہایت رحم والا
2:164  بیشک آسمان اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے بدلتے رہنے میں اور کشتیوں میں جو کہ لے کر چلتی ہیں دریا میں لوگوں کے کام کی چیزیں اور پانی میں جس کو کہ اتارا اللہ نے آسمان سے پھر جلایا اس سے زمین کو اس کے مر گئے پیچھے اور پھیلائے اس میں سب قسم کے ج
2:165  اور بعضے لوگ وہ ہیں جو بناتے ہیں اللہ کے برابر اوروں کو انکی محبت ایسی رکھتے ہیں جیسی محبت اللہ کی اور ایمان والوں کو اس سے زیادہ تر ہے محبت اللہ کی اور اگر دیکھ لیں یہ ظالم اس وقت کو جبکہ دیکھیں گے عذاب کہ قوۃ ساری اللہ ہی کے لئے ہے او
2:166  جبکہ بیزار ہو جاویں گے وہ کہ جن کی پیروی کی تھی ان سے کہ جو انکے پیرو ہوٹے تھے اور دیکھیں گے عذاب اور منقطع ہو جائیں گے ان کے سب علاقے
2:167  اور کہیں گے پیرو کیا اچھا ہوتا جو ہم کو دنیا کی طرف لوٹ جانا مل جاتا تو پھر ہم بھی بیزار ہو جاتے ان سے جیسے یہ ہم سے بیزار ہو گئے اسی طرح پر دکھلائے گا اللہ ان کو ان کے کام حسرت دلانے کو اور وہ ہرگز نکلنے والے نہیں مار سے
2:168  اے لوگو کھاؤ زمین کی چیزوں میں سے حلال پاکیزہ اور پیروی نہ کرو شیطان کی بیشک وہ تمہارا دشمن ہے صریح
2:169  وہ تو یہی حکم کرے گا تم کو کہ برے کام اور بیحیائی کرو اور جھوٹ لگاؤ اللہ پر وہ باتیں جنکو تم نہیں جانتے
2:170  اور جب کوئی ان سےکہے کہ تابعداری کرو اس حکم کی جو کہ نازل فرمایا اللہ نے تو کہتے ہیں ہرگز نہیں ہم تو تابعداری کریں گے اس کی جس پر دیکھا ہم نے اپنے باپ دادوں کو بھلا اگرچہ ان کے باپ دادے نہ سمجھتے ہوں کچھ ہی اور نہ جانتے ہوں سیدھی راہ /
2:171  اور مثال ان کافروں کی ایسی ہے جیسے پکارے کوئی شخص ایک چیز کو جو کچھ نہ سنے سوا پکارنے اور چلانے کے / بہرے گونگے اندھے ہیں سو وہ کچھ نہیں سمجھتے
2:172  اے ایمان والو کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو روزی دی ہم نے تم کو اور شکر کرو اللہ کا اگر تم اسی کےبندے ہو
2:173  اس نے تو تم پر یہی حرام کیا ہے مردہ جانور اور لہو اور گوشت سور کا اور جس جانور پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا پھر جو کوئی بے اختیار ہو جائے نہ تو نافرمانی کرے اور نہ زیادتی تو اس پر کچھ گناہ نہیں بیشک اللہ ہے بڑا بخ
2:174  بیشک جو لوگ چھپاتے ہیں جو کچھ کیا نازل اللہ نے کتاب اور لیتے ہیں اس پر تھوڑا سا مول وہ نہیں بھرتے اپنے پیٹ میں مگر آگ اور نہ بات کرے گا ان سے اللہ قیامت کے دن اور نہ پاک کرے گا ان کو اور انکے لئے ہے عذاب دردناک
2:175  یہی ہیں جنہوں نے خریدا گمراہی کو بدلے ہدایت کے اور عذاب بدلے بخشش کے / سو کس قدر صبر کرنے والے ہیں وہ دوزخ پر /
2:176  یہ اس واسطے کہ اللہ نے نازل فرمائی کتاب سچی اور جنہوں نے اختلاف ڈالا کتاب میں وہ بیشک ضد میں دور جا پڑے
2:177  نیکی کچھ یہی نہیں کہ منہ کرو اپنا مشرق کی طرف یا مغرب کی لیکن بڑی نیکی تو یہ ہے جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور سب کتابوں پر اور پیغمبروں پر اور دے مال اس کی محبت پر رشتہ داروں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور مساف
2:178  اے ایمان والو فرض ہوا تم پر قصاص برابری کرنا مقتولوں میں آزاد کے بدلے آزاد اور غلام کے بدلے غلام اور عورت کےبدلے عورت پھر جس کو معاف کیا جائے اس کے بھائی کی طرف سے کچھ بھی تو تابعداری کرنی چاہیئے موافق دستور کے اور ادا کرنا چاہئے
2:179  اور تمہارے واسطے قصاص میں بڑی زندگی ہے اے عقلمندو تاکہ تم بچتے رہو
2:180  فرض کر دیا گیا تم پر جب حاضر ہو کسی کو تم میں موت بشرطیکہ چھوڑے کچھ مال وصیت کرنا ماں باپ کے واسطے اور رشتہ داروں کےلئے انصاف کے ساتھ یہ حکم لازم ہے پرہیز گاروں پر
2:181  پھر جو کوئی بدل ڈالے وصیت کو بعد اس کے جو سن چکا تو اس کا گناہ انہی پر جنہوں نے اس کو بدلا بیشک اللہ سننے والا جاننے والا ہے
2:182  پھر جو کوئی خوف کرے وصیت کرنے والے سے طرفداری کا یا گناہ کا پھر ان میں باہم صلح کرا دے تو اس پر کچھ گناہ نہیں بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے
2:183  اے ایمان والو فرض کیا گیا تم پر روزہ جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں پر تاکہ تم پرہیز گار ہو جاؤ
2:184  چند روز ہیں گنتی کے پھر جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا مسافر تو اس پر ان کی گنتی ہے اور دنوں سے اور جن کو طاقت ہے روزہ کی انکے ذمہ بدلا ہے ایک فقیر کا کھانا پھر جو کوئی خوشی سے کرے نیکی تو اچھا ہےاسکے واسطے اور روزہ رکھو تو بہتر ہے
2:185  مہینہ رمضان کا ہے جس میں نازل ہوا قرآن ہدایت ہے واسطے لوگوں کو اور دلیلیں روشن راہ پانے کی اور حق کو باطل سے جدا کرنے کی سو جو کوئی پائے تم میں سے اس مہینہ کو تو ضرور روزے رکھے اسکے اور جو کوئی ہو بیمار یا مسافر تو اس کو گنتی پوری کرنی چاہیئے
2:186  اور جب تجھ سے پوچھیں میرے بندے مجھ کو سو میں تو قریب ہوں قبول کرتا ہوں دعا مانگنے والے کی دعا کو جب مجھ سے دعا مانگے تو چاہئے کہ وہ حکم مانیں میرا اور یقین لائیں مجھ پر تاکہ نیک راہ پر آئیں
2:187  حلال ہوا تم کو روزہ کی رات میں بے حجاب ہونا اپنی عورتوں سے وہ پوشاک ہیں تمہاری اور تم پوشاک ہو انکی اللہ کو معلوم ہے کہ تم خیانت کرتے تھے اپنی جانوں سے سو معاف کیا تم کو اور درگذر کی تم سے پھر ملو اپنی عورتوں سے اور طلب کرو اس کو جو لکھ
2:188   اور نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کا آپس میں ناحق اور نہ پہنچاؤ انکو حاکموں تک کہ کھا جاؤ کوئی حصہ لوگوں کےمال میں سے ظلم کر کے ناحق اور تم کو معلوم ہے
2:189  تجھ سے پوچھتےہیں حال نئے چاند کا کہہ دے کہ یہ اوقات مقررہ ہیں لوگوں کے واسطے اور حج کے واسطے اور نیکی یہ نہیں کہ گھروں میں آؤ انکی پشت کی طرف سے اور لیکن نیکی یہ ہے کہ جو کوئی ڈرے اللہ سے اور گھروں میں آؤ دروازوں سے اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ ت
2:190  اور لڑو اللہ کی راہ میں ان لگوں سے جو لڑتے ہیں تم سے اور کسی پر زیادتی مت کرو بیشک اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے زیادتی کرنے والوں کو
2:191  اور مار ڈالو ان کو جس جگہ پاؤ اور نکال دو ان کو جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا اور دین سے بچلانا مار ڈالنے سے بھی زیادہ سخت ہے اور نہ لڑو ان سے مسجدالحرام کے پاس جب تک کہ وہ نہ لڑیں تم سے اس جگہ پھر اگر وہ خود ہی لڑیں تم سےتو ان کو مارو یہی ہے س
2:192  پھر اگر وہ باز آئیں تو بیشک اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے
2:193  اور لڑو ان سے یہاں تک کہ نہ باقی رہے فساد اور حکم رہے خدا تعالیٰ ہی کا پھر اگر وہ باز آئیں تو کسی پر زیادتی نہیں مگر ظالموں پر
2:194  حرمت والا مہینہ بدلا (مقابل) ہے حرمت والے مہینے کا اور ادب رکھنے میں بدلا ہے پھر جس نے تم پر زیادتی کی تم اس پر زیادتی کرو جیسی اس نے زیادتی کی تم پر اور ڈرتے رہو اللہ سے اور جان لو کہ اللہ ساتھ ہے پرہیزگاروں کے
2:195  اور خرچ کرو اللہ کی راہ میں اور نہ ڈالو اپنی جان کو ہلاکت میں اور نیکی کرو بیشک اللہ دوست رکھتا ہے نیکی کرنے والوں کو
2:196  اورپورا کرو حج اور عمرہ اللہ کے واسطے پھر اگر تم روک دیے جاؤ تو تم پر ہے جو کچھ کہ میسر ہو قربانی سے اور حجامت نہ کرو اپنے سروں کی جب تک پہنچ نہ چکے قربانی اپنے ٹھکانے پر پھر جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا اس کو تکلیف ہو سر کی تو بدلا دیوے روزے
2:197  حج کے چند مہینے ہیں معلوم پھر جس نے لازم کر لیا ان میں حج تو بے حجاب ہونا جائز نہیں عورت سے اور نہ گناہ کرنا اور نہ جھگڑا کرنا حج کے زمانہ میں اور جو کچھ تم کرتے ہو نیکی اللہ اس کو جانتا ہے اور زاد راہ لے لیا کرو کہ بیشک بہتر فائدہ زاد راہ کا
2:198  کچھ گناہ نہیں تم پر کہ تلاش کرو فضل اپنے رب کا پھر جب طواف کے لئے لوٹو عرفات سے تو یاد کرو اللہ کو نزدیک مشعر الحرام کے اور اس کو یاد کرو جس طرح تم کو سکھلایا اور بیشک تم تھے اس سے پہلے ناواقف
2:199  پھر طواف کے لئے پھرو جہاں سے سب لوگ پھریں اور مغفرت چاہو اللہ سے بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا ہے مہربان
2:200  پھر جب پورے کر چکو اپنے حج کے کام کو تو یاد کرو اللہ کو جیسے تم یاد کرتے تھے اپنے باپ دادوں کو بلکہ اس سے بھی زیادہ یاد کرو پھر کوئی آدمی تو کہتا ہے اے رب ہمارے دے ہم کو دنیا میں اور اس کے لئے آخرت میں کچھ حصہ نہیں
2:201  اور کوئی ان میں کہتا ہے اے رب ہمارے دے ہم کو دنیا میں خوبی اور آخرت میں خوبی اور بچا لے ہم کو دوزخ کے عذاب سے
2:202  انہی لوگوں کے واسطے حصہ ہے اپنی کمائی سے اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے
2:203  اور یاد کرو اللہ کو گنتی کے چند دنوں میں پھر جو کوئی جلد چلا گیا دو ہی دن میں تو اس پر گناہ نہیں اور جو کوئی رہ گیا تو اس پر بھی گناہ نہیں جو کہ ڈرتا ہے اور ڈرتے رہو اللہ سے اور جان لو بیشک تم سب اسکے پاس جمع ہو گے
2:204  اور بعضا آدمی وہ ہے کہ پسند آتی ہے تجھ کو اس کی بات دنیا کی زندگانی کے کاموں میں اور گواہ کرتا ہے اللہ کو اپنے دل کی بات پر اور وہ سخت جھگڑالو ہے
2:205  اور جب پھرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پھرے ملک میں تاکہ اس میں خرابی ڈالے اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو
2:206  اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈرو تو آمادہ کرےاس کو غرور گناہ پر سو کافی ہے اس کو دوزخ اور وہ بیشک برا ٹھکانہ ہے
2:207  اور لوگوں میں ایک شخص وہ ہے کہ بیچتا ہے اپنی جان کو اللہ کی رضا جوئی میں اور اللہ نہایت مہربان ہے اپنے بندوں پر
2:208  اے ایمان والو داخل ہو جاؤ اسلام میں پورے اور مت چلو قدموں پر شیطان کے بیشک وہ تمہارا صریح دشمن ہے
2:209  پھر اگر تم بچلنے لگو اس کے بعد اس کہ پہنچ چکے تم کو صاف حکم تو جان رکھو کہ بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والا
2:210  کیا وہ اسی کی راہ دیکھتے ہیں کہ آوے ان پر اللہ ابر کے سائبانوں میں اور فرشتے اور طے ہو جاوے قصہ اور اللہ ہی کی طرف لوٹیں گے سب کام
2:211  پوچھ بنی اسرائیل سے کس قدر عنایت کیں ہم نے انکو نشانیاں کھلی ہوئیں اور جو کوئی بدل ڈالے اللہ کی نعمت بعد اس کے کہ پہنچ چکی ہو وہ نعمت اس کو تو اللہ کا عذاب سخت ہے
2:212  فریفتہ کا ہے کافروں کو دنیا کی زندگی پر اور ہنستے ہیں ایمان والوں کو اور جو پرہیزگار ہیں وہ ان کافروں سے بالاتر ہو ں گے قیامت کے دن اور اللہ روزی دیتا ہے جس کو چاہے بے شمار
2:213  تھے سب لوگو ایک دین پر پھر بھیجے اللہ نے پیغمبر خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے اور اتاری انکےساتھ کتاب سچی کہ فیصلہ کرے لوگوں میں جس بات میں وہ جھگڑا کریں اور نہیں جھگڑا ڈالا کتاب میں مگر انہی لوگوں نے جن کو کتاب ملی تھی اس کے بعد کہ ان کو پہنچ چکے صاف
2:214  کیا تم کو یہ خیال ہے کہ جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ تم پر نہیں گذرے حالات ان لوگوں جیسے جو ہو چکے تم سے پہلے کہ پہنچی انکو سختی اور تکلیف اور جھڑ جھڑائے گئے یہاں تک کہ کہنے لگا رسول اور جو اس کے ساتھ ایمان لائے کب آوے گی اللہ کی مدد سن رکھو اللہ کی مدد قر
2:215  تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا چیز خرچ کریں کہہ دو کہ جو کچھ تم خرچ کرو مال سو ماں باپ کے لئے اور قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور محتاجوں کے اور مسافروں کے اور جو کچھ کرو گے تم بھلائی سو وہ بیشک اللہ کو خوب معلوم ہے
2:216  فرض ہوئی تم پر لڑائی اور وہ بری لگتی ہے تم کو اور شاید کہ تم کو بری لگے ایک چیز اور وہ بہتر ہو تمہارے حق میں اور شاید تم کو بھلی لگے ایک چیز اور وہ بری ہو تمہارے حق میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
2:217  تجھ سے پوچھتے ہیں مہینہ حرام کو کہ اس میں لڑنا کیسا کہہ دے لڑائی اس میں بڑا گناہ ہے اور روکنا اللہ کی راہ سے اور اس کو نہ ماننا اور مسجد الحرام سے روکنا اور نکال دینا اسکے لوگوں کو وہاں سے اس سے بھی زیادہ گناہ ہے اللہ کے نزدیک اور لوگوں
2:218  بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور لڑے اللہ کی راہ میں وہ امیدوار ہیں اللہ کی رحمت کے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
2:219  تجھ سے پوچھتے ہیں حکم شراب کا اور جوئے کا کہدے ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور فائدے بھی ہیں لوگوں کو اور ان کا گناہ بہت بڑا ہے ان کے فائدے سے اور تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں کہدے جو بچے اپنے خرچ سے اسی طرح بیان کرتا ہے اللہ تمہارے وا
2:220  دنیا و آخرت کی باتوں میں اور تجھ سے پوچھتے ہیں یتیموں کا حکم کہدے سنوارنا ان کے کام کا بہتر ہے اور اگر ان کا خرچ ملا لو تو وہ تمہارے بھائی ہیں اور اللہ جانتا ہے خرابی کرنے والے اور سنوارنے والے کو اور اگر اللہ چاہتا تو تم پر مشقت ڈالتا
2:221  اور نکاح مت کرو مشرک عورتوں سے جب تک ایمان نہ لے آئیں اور البتہ لونڈی مسلمان بہتر ہے مشرک بی بی سے اگرچہ وہ تم کو بھلی لگے اور نکاح نہ کر دو مشرکین سے جب تک وہ ایمان نے لے آویں اور البتہ غلام مسلمان بہتر ہے مشرک سے اگرچہ وہ تم کو بھلا لگے وہ بلاتےہی
2:222  اور تجھ سے پوچھتے ہیں حکم حیض کا کہدے وہ گندگی ہے سو تم الگ رہو عورتوں سے حیض کے وقت اور نزدیک نہ ہو ان کے جب تک پاک نہ ہوویں پھر جب خوب پاک ہو جاویں تو جاؤ ان کے پاس جہاں سے حکم دیا تم کو اللہ نے بیشک اللہ کو پسند آتے ہیں توبہ کرنے والے
2:223  تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں سو جاؤ اپنی کھیتی میں جہاں سے چاہو اور آگے کی تدبیر کرو اپنے واسطے اور ڈرتے رہو اللہ سے اور جان رکھو کہ تم کو اس سے ملنا ہے اور خوشخبری سنا ایمان والوں کو
2:224  اور مت بناؤ اللہ کے نام کو نشانہ اپنی قسمیں کھانے کے لئے کہ سلوک کرنے سے اور پرہیزگاری سے اور لوگوں میں صلح کرانے سے بچ جاؤ اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے
2:225  نہیں پکڑتا تم کو اللہ بیہودہ قسموں پر تمہاری لیکن پکڑتا ہے تم کو ان قسموں پر کہ جن کا قصد کیا تمہارے دلوں نے اور اللہ بخشنے والا تحمل کرنے والا ہے
2:226  جو لوگ قسم کھا لیتے ہیں اپنی عورتوں کے پاس جانے سے انکے لئے مہلت ہے چار مہینے کی پھر اگر باہم مل گئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے
2:227  اور اگر ٹھہرا لیا چھوڑ دینے کو تو بیشک اللہ سننے والا جاننے والا ہے
2:228  اور طلاق والی عورتیں انتظار میں رکھیں اپنے آپ کو تین حیض تک اور ان کو حلال نہیں کہ چھپا رکھیں جو پیدا کیا اللہ نے ان کے پیٹ میں اگر وہ ایمان رکھتی ہیں اللہ پر اور پچھلے دن پر اور ان کے خاوند حق رکھتے ہیں انکے لوٹا لینے کا اس مدت میں اگر چاہیں سلوک س
2:229  طلاق رجعی ہے دو بار تک اسکے بعد رکھ لینا موافق دستور کے یا چھوڑ دینا بھلی طرح سے اور تم کو روا نہیں کہ لے لو کچھ اپنا دیا ہوا عورتوں سے مگر جبکہ خاوند عورت دونوں ڈریں اس بات سے کہ قائم نہ رکھ سکیں گے حکم اللہ کا پھر اگر تم لوگ ڈرو اس بات سے کہ
2:230  پھر اگر اس عورت کو طلاق دی یعنی تیسری بار تو اب حلال نہیں اس کو وہ عورت اس کے بعد جب تک نکاح نہ کرے کسی خاوند سے اسکے سوا پھر اگر طلاق دیدے دوسرا خاوند تو کچھ گناہ نہیں ان دونوں پر کہ پھر باہم مل جاویں اگر خیال کریں کہ قائم رکھیں گے اللہ کا حکم اور یہ حدی
2:231  اور جب طلاق دی تم نے عورتوں کو پھر پہنچیں اپنی عدت تک تو رکھ لو ان کو موافق دستور کے یا چھوڑ دو ان کو بھلی طرف سے اور نہ روکے رکھو ان کو ستانے کے لئے تاکہ ان پر زیادتی کرو اور جو ایسا کرے گا وہ بیشک اپنا ہی نقصان کرے گا اور مت ٹھہراؤ اللہ کے ا
2:232  اور جب طلاق دی تم نے عورتوں کو پھر پورا کر چکیں اپنی عدت کو تو آپ نہ روکو ان کو اس سے کہ نکاح کر لیں اپنے انہی خاوندوں سے جبکہ راضی ہو جاویں آپس میں موافق دستور کے یہ نصیحت اس کو کی جاتی ہے جو کہ تم میں سے ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور قیامت کے دن پر
2:233  اور بچے والی عورتیں دودھ پلاویں اپنے بچوں کو دو برس پوری جو کوئی چاہے کہ پوری کرے دودھ کی مدت اور لڑکے والے یعنی باپ پر ہے کھانا اور کپڑا ان عورتوں کا موافق دستور کے تکلیف نہیں دی جاتی کسی کو مگر اس کی گنجائش کے موافق نہ نقصان دیا جاوے ماں کو اس کے
2:234  اور جو لوگ مر جاویں تم میں سے اور چھوڑ جاویں اپنی عورتیں تو چاہئے کہ وہ عورتیں انتظار میں رکھیں اپنے آپ کو چار مہینے اور دس دن پھر جب پورا کر چکیں اپنی عدت کو تو تم پر کچھ گناہ نہیں اس بات میں کہ کریں وہ اپنے حق میں قاعدہ کے موافق اور اللہ کو
2:235  اور کچھ گناہ نہیں تم پر اس میں کہ اشارہ میں کہو پیغام نکاح ان عورتوں کا یا پوشیدہ رکھو اپنے دل میں اللہ کو معلوم ہے کہ تم البتہ ان عورتوں کا ذکر کرو گے لیکن ان سے نکاح کا وعدہ نہ کر رکھو چھپ کر مگر یہی کہ کہدو کوئی بات رواج شریعت کے موافق اور نہ ارادہ کر
2:236  کچھ گناہ نہیں تم پر اگر طلاق دو تم عورتوں کو اس وقت کہ ان کو ہاتھ بھی نہ لگایا ہو اور نہ مقرر کیا ہو ان کے لئے کچھ مہر اور ان کو کچھ خرچ دو مقدور والے پر اس کے موافق ہے اور تنگی والے پر اس کے موافق جو خرچ کہ قاعدہ کے موافق ہے لازم ہے نیکی کرنے والوں پر
2:237  اور اگر طلاق دو ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے اور ٹھہرا چکے تھے تم ان کے لئے مہر تو لازم ہوا آدھا اس کا کہ تم مقرر کر چکے تھے مگر یہ کہ درگذر کریں عورتیں یا درگذر کرے وہ شخص کہ اس کے اختیار میں ہے گرہ نکاح کی یعنی خاوند اور تم مرد درگذر کرو تو قریب ہے پرہیزگار
2:238  خبردار رہو سب نمازوں سے اور بیچ والی نماز سے اور کھڑے رہو اللہ کے آگے ادب سے
2:239  پھر اگر تم کو ڈر ہو کسی کا تو پیادہ پڑھ لو یا سوار پھر جس وقت تم امن پاؤ تو یاد کرو اللہ کو جس طرح کہ تم کو سکھایا ہے جس کو تم نہ جانتےتھے
2:240  اور جو لوگ تم میں سے مر جاویں اور چھوڑ جاویں اپنی عورتیں تو وہ وصیت کر دیں اپنی عورتوں کے واسطے خرچ دینا ایک برس تک بغیر نکالنے کے گھر سے پھر اگر وہ عورتیں آپ نکل جاویں تو کچھ گناہ نہیں تم پر اس میں کہ کریں وہ عورتیں اپنے حق میں بھلی بات اور اللہ زب
2:241  اور طلاق دی ہوئی عورتوں کے واسطے خرچ دینا ہے قاعدہ کے موافق لازم ہے پرہیزگاروں پر
2:242  اسی طرح بیان فرماتا ہے اللہ تمہارے واسطے اپنے حکم تاکہ تم سمجھ لو
2:243  کیا نہ دیکھا تو نے ان لوگوں کو جو کہ نکلے اپنے گھروں سے اور وہ ہزاروں تھے موت کے ڈر سے پھر فرمایا ان کو اللہ نے کہ مر جاؤ پھر ان کو زندہ کر دیا بیشک اللہ فضل کرنے والا ہے لوگوں پر لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
2:244  اور لڑو اللہ کی راہ میں اور جان لو کہ اللہ بیشک خوب سنتا جانتا ہے
2:245  کو ن شخص ہے ایسا جو کہ قرض دے اللہ کو اچھا قرض پھر دوگنا کر دے اللہ اس کو کئ گنا اور اللہ ہی تنگی کردیتا ہے اور وہی کشائش کرتا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
2:246  کیا نہ دیکھا تو نے ایک جماعت بنی اسرائیل کو موسٰیؑ کے بعد جب انہوں نےکہا اپنےنبی سے مقرر کر دو ہمارے لئے ایک بادشاہ تا کہ ہم لڑیں اللہ کی راہ میں پیغمبر نے کہا کیا تم سے یہ بھی توقع ہے کہ اگر حکم ہو تم کو لڑائی کا تو تم اس وقت نہ لڑو وہ بولے ہم کو ک
2:247  اور فرمایا ان سے ان کے نبی نے بیشک اللہ نے مقرر فرما دیا تمہارے لئے طالوت کو بادشاہ کہنےلگے کیونکر ہو سکتی ہے اس کو حکومت ہم پر اور ہم زیادہ مستحق ہیں سلطنت کے اس سے اور اس کو نہیں ملی کشائش مال میں پیغمبر نے کہا بیشک اللہ نے پسند فرمایا اس کو تم پر اور ز
2:248  اور کہا بنی اسرائیل سے ان کے نبی نے کہ طالوت کی سلطنت کی نشانی یہ ہے کہ آوے تمہارےپاس ایک صندوق کہ جس میں تسلی خاطر ہے تمہارے رب کی طرف سے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں ہیں ان میں سے جو چھوڑ گئ تھی موسٰیؑ اور ہارونؑ کی اولاد اٹھا لاویں گے اس صندوق کو فرشتے بیشک
2:249  پھر جب باہر نکلا طالوت فوجیں لے کر کہا بیشک اللہ تمہاری آزمائش کرتا ہے ایک نہر سے سو جس نے پانی پیا اس نہر کا تو وہ میرا نہیں اور جس نے اس کو نہ چکھا تو وہ بیشک میرا ہے مگر جو کوئی بھرےایک چلو اپنے ہاتھ سے پھر پی لیا سب نے اس کا پانی مگر تھوڑوں نے ان میں
2:250  اور جب سامنے ہوئے جالوت کے اور اس کی فوجوں کے تو بولے اے رب ہمارےڈال دے ہمارے دلوں میں صبر اور جمائے رکھ ہمارے پاؤں اور مدد کر ہماری اس کافر قوم پر
2:251  پھر شکست دی مومنوں نے جالوت کے لشکر کو اللہ کے حکم سے اور مار ڈالا داؤد نے جالوت کو اور دی داؤد کو اللہ نے سلطنت اور حکمت اور سکھایا ان کو جو چاہاا اور اگر نہ ہوتا دفع کرا دینا اللہ کا ایک کو دوسرے سے تو خراب ہو جاتا ملک لیکن اللہ بہت مہربان ہے جہان کے لو
2:252  یہ آیتیں اللہ کی ہیں ہم تجھ کو سناتے ہیں ٹھیک ٹھیک اور تو بیشک ہمارے رسولوں میں ہے
2:253  یہ سب رسول فضیلت دی ہم نے ان میں بعض کو بعض سے کوئی تو وہ ہے کہ کلام فرمایا اس سے اللہ نے اور بلند کئے بعضوں کے درجے اور دیے ہم نے عیسٰیؑ مریم کے بیٹے کو معجزے صریح اور قوت دی اس کو روح القدس یعنی جبریل سے اور اگر اللہ چاہتا تو نہ لڑتے وہ لوگ جو ہوئ
2:254  اے ایمان والو خرچ کرو اس میں سے جو ہم نے تم کو روزی دی پہلے اس دن کے آنے سے کہ جس میں نہ خرید و فرخت ہے اور نہ آشنائی اور نہ سفارش اور جو کافر ہیں وہی ہیں ظالم
2:255  اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہں زندہ ہے سب کا تھامنے والا نہیں پکڑ سکتی اس کو اونگھ اور نہ نیند اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ایسا کون ہے جو سفارش کرے اس کے پاس مگر اجازت سے جانتا ہے جو کچھ خلقت کے روبرو ہے اور جو کچھ انکے پیچھے ہے اور وہ س
2:256  زبردستی نہں دین کے معاملہ میں بیشک جدا ہو چکی ہے ہدیات گمراہی سے اب جو کوئی نہ مانےگمراہ کرنےوالوں کو اور یقین لاوےاللہ پر تو اس نے پکڑ لیا حلقہ مضبوط جو ٹوٹنے والا نہیں اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے
2:257  اللہ مددگار ہے ایمان والوں کا نکالتا ہے ان کو اندھیروں سے روشنی کی طرف اور جو لوگ کافر ہوئے ان کے رفیق ہیں شیطان نکالتے ہیں ان کو روشنی سے اندھیروں کی طرف یہی لوگ ہیں دوزخ میں رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے
2:258  کیا نہ دیکھا تو نے اس شخص کو جس نے جھگڑا کیا ابراہیم سے اس کے رب کی بابت اسی وجہ سے کہ دی تھی اللہ نے اس کو سلطنت جب کہا ابراہیم نے میرا رب وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے وہ بولا میں بھی جلاتا اور مارتا ہوں کہا ابراہیم نے کہ بیشک اللہ تو لاتا ہے سورج
2:259  یا نہ دیکھا تو نے اس شخص کو کہ گذرا وہ ایک شہر پر اور وہ گرا پڑا تھا اپنی چھتوں پر بولا کیونکر زندہ کرے گا اس کو اللہ مر گئے پیچھے پھر مردہ رکھا اس شخص کو اللہ نے سو برس پھر اٹھایا اس کو کہا تو کتنی دیر یہاں رہا بولا میں رہا ایک دن یا ایک دن سے کچھ
2:260  اور یاد کر جب کہا ابراہیم نے اے پروردگار میرے دکھلا دے مجھ کو کہ کیونکر زندہ کرے گا تو مردے فرمایا کیا تو نے یقین نہیں کیا کہا کیوں نہیں لیکن اس واسطے چاہتا ہوں کہ تسکین ہو جاوے میرے دل کو فرمایا تو پکڑ لے چار جانور اڑنے والے پھر انکو ہلا لے اپنے سا
2:261  مثال ان لوگوں کی جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں ایسی ہے کہ جیسے ایک دانہ اس سے اگیں سات بالیں ہر بال میں سو سو دانے اور اللہ بڑھاتا ہے جس کے واسطے چاہے اور اللہ بینہایت بخشش کرنے والا ہے سب کچھ جانتا ہے
2:262  جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں پھر خرچ کرنے کے بعد نہ احسان رکھتے ہیں اور نہ ستاتے ہیں انہی کے لئے ہے ثواب ان کا اپنے رب کے یہاں اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ غمگین ہوں گے
2:263  جواب دینا نرم اور درگذر کرنا بہتر ہے اس خیرات سے جس کے پیچھے ہو ستانا اور اللہ بے پروا ہے نہایت تحمل والا
2:264  اے ایمان والو مت ضائع کرو اپنی خیرات احسان رکھ کر اور ایذا دے کر اس شخص کی طرح جو خرچ کرتا ہے اپنا مال لوگوں کے دکھانے کو اور یقین نہیں رکھتا ہے اللہ پر اور قیامت کے دن پر سو اس کی مثال ایسی ہے جیسے صاف پتھر کہ اس پر پڑی ہے کچھ مٹی پھر برسا اس پر زو
2:265  اور مثال ان کی جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی خوشی حاصل کرنے کو اور اپنے دلوں کو ثابت کر کر ایسی ہے جیسے ایک باغ ہے بلند زمین پر اس پر پڑا زور کا مینہ تو لایا وہ باغ اپنا پھل دو چند اور اگر نہ پڑا اس پر مینہ تو پھورا ہی کافی ہے اور اللہ تمہارے کاموں کو
2:266  کیا پسند آتا ہے تم میں سے کسی کو یہ کہ ہووے اس کا ایک باغ کھجور اور انگور کا بہتی ہوں نیچے اس کے نہریں اس کو اس باغ میں اور بھی سب طرح کا میوہ حاصل ہو اور آ گیا اس پر بڑھاپا اور اس کی اولاد ہیں ضعیف تب آ پڑا اس باغ پر ایک بگولا جس میں آگ تھی جس سے وہ باغ
2:267  اے ایمان والو خرچ کرو ستھری چیزیں اپنی کمائی میں سے اور اس چیز میں سے کہ جو ہم نے پیدا کیا تمہارے واسطے زمین سے اور قصد نہ کرو گندی چیز کا اس میں سے کہ اس کو خرچ کرو حالانکہ تم اس کو کبھی نہ لو گے مگر یہ کہ چشم پوشی کر جاؤ اور جان رکھو کہ اللہ بے پروا ہے
2:268  شیطان وعدہ دیتا ہے تم کو تنگدستی کا اور حکم کرتا ہے بے حیائی کا اور اللہ وعدہ دیتا ہے تم کو اپنی بخشش اور فضل کا اور اللہ بہت کشائش والا ہے سب کچھ جانتا ہے
2:269  عنایت کرتا ہے سمجھ جس کسی کو چاہے اور جس کو سمجھ ملی اس کو بڑی خوبی ملی اور نصیحت وہی قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں
2:270  اور جو خرچ کرو گے تم خیرات یا قبول کرو گے کو ئی منت تو بیشک اللہ کو سب معلوم ہے اور ظالموں کا کوئی مدگار نہیں
2:271  اگر ظاہر کر کے دو خیرات تو کیا اچھی بات اور اگر اس کو چھپاؤ اور فقیروں کو پہنچاؤ تو وہ بہتر ہے تمہارے حق میں اور دور کرے گا کچھ گناہ تمہارے اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب خبردار ہے
2:272  تیرا ذمہ نہیں انکو راہ پر لانا اور لیکن اللہ راہ پر لاوے جس کو چاہے اور جو کچھ خرچ کرو گے تم مال سو اپنے ہی واسطے جب تک کہ خرچ کرو گے اللہ ہی کی رضاجوئی میں اور جو کچھ خرچ کرو گے خیرات سو پوری ملے گی تم کو اور تمہارا حق نہ رہے گا
2:273  خیرات ان فقیروں کے لئے ہے جو رکے ہوئے ہیں اللہ کی راہ میں چل پھر نہیں سکتے ملک میں سمجھے ان کو ناواقف مالدار ان کے سوال نہ کرنے سے تو پہچانتا ہے ان کو انکے چہرہ سے نہیں سوال کرتے لوگوں سے لپٹ کر اور جو کچھ خرچ کرو گے کام کی چیز وہ بیشک اللہ کو معلوم
2:274  جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں رات کو اور دن کو چھپا کر اور ظاہر میں تو انکے لئے ہے ثواب ان کا اپنے رب کے پاس اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے
2:275  جو لوگ کھاتےہیں سود نہیں اٹھیں گے قیامت کو مگر جس طرح اٹھتا ہے وہ شخص کہ جس کے حواس کھو دیے ہوں جن نے لپٹ کر یہ حالت انکی اس واسطے ہو گی کہ انہوں نے کہا کہ سوداگری بھی تو ایسی ہی ہے جیسے سود لینا حالانکہ اللہ نے حلال کیا ہے سوداگری اور حرام کیا ہے سود کو
2:276  مٹاتا ہے اللہ سود کو اور بڑھاتا ہے خیرات کو اور اللہ خوش نہیں کسی نا شکر گنہگار سے
2:277  جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے اور قائم رکھا نماز کو اور دیتے رہے زکوٰۃ انکے لئے ہے ثواب ان کا اپنے رب کے پاس اور نہ ان کو خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے
2:278  اے ایمان والو ڈرو اللہ سے اور چھوڑ دو جو کچھ باقی رہ گیا ہے سود اگر تم کو یقین ہے اللہ کے فرمانے کا
2:279  پھر اگر نہیں چھوڑتے تو تیار ہو جاؤ لڑنے کو اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اگر توبہ کرتے ہو تو تمہارے واسطے ہے اصل مال تمہارا نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ کوئی تم پر
2:280  اور اگر ہے تنگدست تو مہلت دینی چاہیئے کشائش ہونے تک اور بخش دو تو بہت بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم کو سمجھ ہو
2:281  اور ڈرتے رہو اس دن سے کہ جس دن لوٹائے جاؤ گے اللہ کی طرف پھر پورا دیا جائے گا ہر شخص کو جو کچھ اس نےکمایا اور ان پر ظلم نہ ہو گا
2:282  اے ایمان والو جب تم آپس میں معاملہ کرو ادھار کا کسی وقت مقرر تک تو اس کو لکھ لیا کرو اور چاہئے کہ لکھ دے تمہارے درمیان کوئی لکھنے والا انصاف سے اور انکار نہ کرے لکھنے والا اس سے کہ لکھ دیوے جیسا سکھایا اس کو اللہ نے سو اس کو چاہئے کہ لکھ دے اور بتلاتا جاو
2:283  اور اگر تم سفر میں ہو اور نہ پاؤ کوئی لکھنے والا تو گرو ہاتھ میں رکھنی چاہیئے پھر اگر اعتبار کرے ایک دوسرے کا تو چاہئے کہ پورا ادا کرے وہ شخص کہ جس پر اعتبار کیا اپنی امانت کو اور ڈرتا رہے اللہ سے جو رب ہے اس کا اور مت چھپاؤ گواہی کو اور جو شخص اس کو چھپا
2:284  اللہ ہی کا ہے جو کچھ کہ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اگر ظاہر کرو گے اپنے جی کی بات یا چھپاؤ گے اس کو حساب لے گا اس کا تم سے اللہ پھر بخشے گا جس کو چاہے اور عذاب کرے گا جس کو چاہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
2:285  مان لیا رسول نے جو کچھ اترا اس پر اس کے رب کی طرف سے اور مسلمانوں نے بھی سب نے مانا اللہ کو اور اس کے فرشتوں کو اور اس کی کتابوں کو اور اس کے رسولوں کو کہتے ہیں کہ ہم جدا نہیں کرتے کسی کو اس کے پیغمبروں میں سے اور کہہ اٹھے کہ ہم نےسنا اور قبول کیا تیری بخ
2:286  اللہ تکلیف نہیں دیتا کسی کو مگر جس قدر اس کی گنجائش ہے اس کو ملتا ہے جو اس نے کمایا اور اسی پر پڑتا ہے جو اس نے کیا اے رب ہمارے نہ پکڑ ہم کو اگر ہم بھولیں یا چوکیں اے رب ہمارے اور نہ رکھ ہم پر بوجھ بھاری جیسا رکھا تھا ہم سے اگلے لوگوں پر اے رب ہمارے اور ن
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
3:1   الم
3:2  اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں زندہ ہے سب کا تھامنے والا
3:3  اتاری تجھ پر کتاب سچی تصدیق کرتی ہے اگلی کتابوں کی اور اتارا توریت اور انجیل کو
3:4  اس کتاب سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور اتارے فیصلے بیشک جو منکر ہوئے اللہ کی آیتوں سے انکے واسطے سخت عذاب ہے اور اللہ زبردست ہے بدلا لینے والا
3:5  اللہ پر چھپی نہیں کوئی چیز زمین میں اور نہ آسمان میں
3:6  وہی تمہارا نقشہ بناتا ہے ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہے کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا زبردست ہے حکمت والا
3:7  وہی ہے جس نے اتاری تجھ پر کتاب اس میں بعض آیتیں ہیں محکم یعنی انکے معنیٰ واضح ہیں وہ اصل ہیں کتاب کی اور دوسری ہیں متشابہ یعنی جنکے معنیٰ معلوم یا معین نہیں سو جن کے دلوں میں کجی ہے وہ پیروی کرتے ہیں متشابہات کی گمراہی پھیلانے کی غرض سے اور مطلب معلوم کرن
3:8  اے رب نہ پھیر ہمارے دلوں کو جب تو ہم کو ہدایت کر چکا اور عنایت کر ہم کو اپنے پاس سے رحمت تو ہی ہے سب کچھ دینے والا
3:9  اے رب تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک دن جس میں کچھ شبہ نہیں بیشک اللہ خلاف نہیں کرتا اپنا وعدہ
3:10  بیشک جو لوگ کافر ہیں ہر گز کام نہ آویں گے ان کو ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ کے سامنے کچھ اور وہی ہیں ایندھن دوزخ کے
3:11  جیسے دستور فرعون والوں کا اور جو ان سے پہلے تھے جھٹلایا انہوں نے ہماری آیتوں کو پھر پکڑا ان کو اللہ نے ان کے گناہوں پر اور اللہ کا عذاب سخت ہے
3:12  کہہ دے کافروں کو کہ اب تم مغلوب ہو گے اور ہانکے جاؤ گے دوزخ کی طرف اور کیا برا ٹھکانہ ہے
3:13  ابھی گذر چکا ہے تمہارے سامنے ایک نمونہ دو فوجوں میں جن میں مقابلہ ہوا ایک فوج ہے کہ لڑتی ہے اللہ کی راہ میں اور دوسری فوج کافروں کی ہے دیکھتے ہیں یہ ان کو اپنے سے دو چند صریح آنکھوں سے اور اللہ زور دیتا ہے اپنی مدد کا جس کو چاہے اسی میں عبرت ہے دیکھنے وا
3:14  فریفتہ کیا ہے لوگوں کو مرغوب چیزوں کی محبت نے جیسے عورتیں اور بیٹے اور خزانے جمع کئے ہوئے سونے اور چاندی کے اور گھوڑے نشان لگائے ہوئے اور مویشی اور کھیتی یہ فائدہ اٹھانا ہے دنیا کی زندگی میں اور اللہ ہی کے پاس ہے اچھا ٹھکانہ
3:15  کہدے کیا بتاؤں میں تمکو اس سے بہتر پرہیزگاروں کے لئے اپنے رب کے ہاں باغ ہیں جن کے نیچے جاری ہیں نہریں ہمیشہ رہیں گے ان میں اور عورتیں ہیں ستھری اور رضامندی اللہ کی اور اللہ کی نگاہ میں ہیں بندے
3:16  وہ جو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے ہیں سو بخش دے ہم کو گناہ ہمارے اور بچا ہم کو دوزخ کے عذب سے
3:17  وہ صبر کرنے والے ہیں اور سچے اور حکم بجا لانے والے اور خرچ کرنے والے اور گناہ بخشوانے والے پچھلی رات میں
3:18  اللہ نے گواہی دی کہ کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا اور فرشتوں نے اور علم والوں نے بھی وہی حاکم انصاف کا ہے کسی کی بندگی نہیں سوا اس کے زبردست ہے حکمت والا
3:19  بیشک دین جو ہے اللہ کے ہاں سو یہی مسلمانی حکمبرداری ہے اور مخالف نہیں ہوئے کتاب والے مگر جب ان کو معلوم ہو چکا آپس کی ضد اور حسد سے اور جو کوئی انکار کرے اللہ کے حکموں کا تو اللہ جلدی حساب لینے والا ہے
3:20  پھر بھی اگر تجھ سے جھگڑیں تو کہہ دے میں نے تابع کیا اپنا منہ اللہ کے حکم پر اور انہوں نے بھی کہ جو میرے ساتھ ہیں اور کہہ دے کتاب والوں کو اور ان پڑھوں کو کہ تم بھی تابع ہوتے ہو پھر اگر وہ تابع ہوئے تو انہوں نے راہ پائی سیدھی اور اگر منہ پھریں تو تیرے
3:21  جو لوگ انکار کرتے ہیں اللہ کے حکموں کا اور قتل کرتے ہیں پیغمبروں کو ناحق اور قتل کرتے ہیں ان کو جو حکم کرتے ہیں انصاف کرنے کا لوگوں میں سے سو خوشخبری سنا دے انکو عذاب دردناک کی
3:22  یہی ہیں جن کی محنت ضائع ہوئی دنیا میں اور آخرت میں اور کوئی نہیں ان کا مددگار
3:23  کیا نہ دیکھا تو نے ان لوگوں کو جن کو ملا کچھ ایک حصہ کتاب کا ان کو بلاتے ہیں اللہ کی کتاب کی طرف تاکہ وہ کتاب ان میں حکم کرے پھر منہ پھیرتےہیں بعضے ان میں سےتغافل کر کے
3:24  یہ اس واسطے کہ کہتے ہیں وہ ہم کو ہرگز نہ لگے گی آگ دوزخ کی مگر چند دن گنتی کے اور بہکے ہیں اپنے دین میں اپنی بنائی باتوں پر
3:25  پھر کیا ہو گا حال جب ہم انکو جمع کریں گے ایک دن کہ اسکے آنے میں کچھ شبہ نہیں اور پورا پاوے گا ہر کوئی اپنا کیا اور انکی حق تلفی نہ ہو گی
3:26  تو کہہ یا اللہ مالک سلطنت کے تو سلطنت دیوے جس کو چاہے اور سلطنت چھین لیوے جس سے چاہے اور عزت دیوے جس کو چاہے اور ذلیل کرے جس کو چاہے تیرے ہاتھ ہے سب خوبی بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے
3:27  تو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرے دن کو رات میں اور تو نکالے زندہ مردہ سے اور نکالے مردہ زندہ سے اور تو رزق دے جس کو چاہے بے شمار
3:28  نہ بناویں مسلمان کافروں کو دوست مسلمانوں کو چھوڑ کر اور جو کوئی یہ کام کرے تو نہیں اس کو اللہ سے کوئی تعلق مگر اس حالت میں کہ کرنا چاہو تم ان سے بچاؤ اور اللہ تم کو ڈراتا ہے اپنے سے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
3:29  تو کہہ اگر تم چھپاؤ گے اپنے جی کی بات یا اسے ظاہر کرو گے جانتا ہے اس کو اللہ اور اس کو معلوم ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
3:30  جس دن موجود پاوے گا ہر شخص جو کچھ کہ کی ہے اس نے نیکی اپنےسامنے اور جو کچھ کہ کی ہے اس نے برائی آرزو کرے گا کہ مجھ میں اور اس میں فرق پڑ جاوے دور کا اور اللہ ڈراتا ہے تم کو اپنے سے اور اللہ بہت مہربان ہے بندوں پر
3:31  تو کہہ اگر تم محبت رکھتے ہو اللہ کی تو میری راہ چلو تاکہ محبت کرے تم سے اللہ اور بخشے گناہ تمہارے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
3:32  تو کہہ حکم مانو اللہ کا اور رسول کا پھر اگر اعراض کریں تو اللہ کو محبت نہیں ہے کافروں سے
3:33  بیشک اللہ نے پسند کیا آدم کو اور نوح کو اور ابراہیم کے گھر کو اور عمران کے گھر کو سارے جہان سے
3:34  جو اولاد تھے ایک دوسرے کی اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے
3:35  جب کہا عمران کی عورت نے کہ اے رب میں نے نذر کیا تیرے جو کچھ میرے پیٹ میں ہے سب سے آزاد رکھ کر سو تو مجھ سے قبول کر بیشک تو ہی ہے اصل سننے والا جاننے والا
3:36  پھر جب اس کو جنا بولی اے رب میں نے تو اس کو لڑکی جنی اور اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ اس نے جنا اور بیٹا نہ ہو جیسی وہ بیٹی اور میں نے اس کا نام رکھا مریم اور میں تیری پناہ میں دیتی ہوں اس کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے
3:37  پھر قبول کیا اس کو اس کے رب نے اچھی طرح کا قبول اور بڑھایا ا سکو اچھی طرح بڑھانا اور سپرد کی زکریا کو جس وقت آتے اس کے پاس زکریا حجرے میں پاتے اس کے پاس کچھ کھانا کہا اے مریم کہاں سے آیا تیرے پاس یہ کہنے لگی یہ اللہ کے پاس سے آتا ہے اللہ رزق دیت
3:38  وہیں دعا کی زکریا نے اپنے رب سے کہا اے رب میرے عطا کر مجھ کو اپنے پاس سے اولاد پاکیزہ بیشک تو سننے والا ہے دعا کا
3:39  پھر اس کو آواز دی فرشتوں نے جب وہ کھڑے تھے نماز میں حجرے کے اندر کہ اللہ تجھکو خوشخبری دیتا ہے یحیٰی کی جو گواہی دے گا اللہ کے ایک حکم کی اور سردار ہو گا اور عورت کے پاس نہ جائے گا اور نبی ہو گا صالحین سے
3:40  کہا اے رب کہاں سے ہو گا میرے لڑکا اور پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا اور عورت میری بانجھ ہے فرمایا اسی طرح اللہ کرتا ہے جو چاہے
3:41  کہا اے رب مقرر کر میرے لئے کچھ نشانی فرمایا نشانی تیرے لئے یہ ہے کہ نہ بات کرے گا تو لوگوں سے تین دن مگراشارہ سے اور یاد کر اپنے رب کو بہت اور تسبیح کر شام اور صبح
3:42  اور جب فرشتے بولے اے مریم اللہ نے تجھ کو پسند کیا اور ستھرا بنایا اور پسند کیا تجھ کو سب جہان کی عورتوں پر
3:43  اے مریم بندگی کر اپنے رب کی اور سجدہ کر اور رکوع کر ساتھ رکوع کرنےوالوں کے
3:44  یہ خبریں غیب کی ہیں جو ہم بھیجتے ہیں تجھکو اور تو نہ تھا ان کے پاس جب ڈالنے لگے اپنے قلم کہ کون پرورش میں لے مریم کو اور تو نہ تھا ان کے پاس جب وہ جھگڑتے تھے
3:45  جب کہا فرشتوں نے اے مریم اللہ تجھ کو بشارت دیتا ہے ایک اپنے حکم کی جس کا نام مسیح ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا مرتبہ والا دنیا میں اور آخرت میں اور اللہ کے مقربوں میں
3:46  اور باتیں کرے گا لوگوں سے جبکہ ماں کی گود میں ہو گا اور جبکہ پوری عمر کا ہو گا اور نیک بختوں میں ہے
3:47  بولی اے رب کہاں سے ہو گا میرے لڑکا اور مجھ کو ہاتھ نہیں لگایا کسی آدمی نے فرمایا اسی طرح اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہے جب ارادہ کرتا ہے کسی کام کا تو یہی کہتا ہے اس کو کہ ہو جا سو وہ ہو جاتا ہے
3:48  اور سکھاوےگا اس کو کتاب اور تہ کی باتیں اور تورات اور انجیل
3:49  اور کرے گا اس کو پیغمبر بنی اسرائیل کی طرف بیشک میں آیا ہوں تمہارےپاس نشانیاں لے کر تمہارے رب کی طرف سے کہ میں بنا دیتا ہوں تم کو گارے سے پرندہ کی شکل پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو ہو جاتا ہے وہ اڑتا جانور اللہ کے حکم سے اور اچھا کرتا ہوں مادر ز
3:50  اور سچا بتاتا ہوں اپنےسے پہلی کتاب کو جو توریت ہے اور اس واسطے کہ حلال کر دوں تم کو بعضی وہ چیزیں جو حرام تھیں تم پر اور آیا ہوں تمہارے پاس نشانی لے کر تمہارے رب کی سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
3:51  بیشک اللہ ہے رب میرا اور رب تمہارا سو اس کی بندگی کرو یہی راہ سیدھی ہے
3:52  پھر جب معلوم کیا عیسٰی نے بنی اسرائیل کا کفر بولا کون ہے کہ میری مدد کرے اللہ کی راہ میں کہا حواریوں نے ہم ہیں مدد کرنے والے اللہ کی ہم یقین لائے اللہ پر اور تو گواہ رہ کہ ہم نے حکم قبول کیا
3:53  اے رب ہم نے یقین کیا اس چیز کا جو تو نے اتاری اور ہم تابع ہوئے رسول کے سو تو لکھ لے ہم کو ماننے والوں میں
3:54  اور مکر کیا ان کافروں نے اور مکر کیا اللہ نے اور اللہ کا داؤ سب سے بہتر ہے
3:55  جس وقت کہا اللہ نے اے عیسٰی میں لے لوں گا تجھ کو اور اٹھا لوں گا اپنی طرف اور پاک کروں گا تجھ کو کافروں سے اور رکھوں گا ان کو جو تیرے تابع ہیں غالب ان سے جو انکار کرتے ہیں قیامت کے دن تک پھر میری طرف ہے تم سب کو پھر آنا پھر فیصلہ کر دوں گا تم میں جس بات م
3:56  سو وہ لوگ جو کافر ہوئے ان کو عذاب کروں گا سخت عذاب دنیا میں اور آخرت میں اور کوئی نہیں ان کا مددگار
3:57  اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کام نیک کئے سو انکو پورا دے گا ان کا حق اور اللہ کو خوش نہیں آتے بے انصاف
3:58  یہ پڑھ کو سناتے ہیں ہم تجھ کو آیتیں اور بیان تحقیقی
3:59  بیشک عیسٰی کی مثال اللہ کے نزدیک جیسے مثال آدم کی بنایا اس کو مٹی سے پھر کہا اس کو کہ ہو جا وہ ہو گیا
3:60  حق وہ ہے جو تیرا رب کہے پھر تو مت رہ شک لانے والوں سے
3:61  پھر جو کوئی جھگڑا کرے تجھ سے اس قصہ میں بعد اس کے کہ آ چکی تیرے پاس خبر سچی تو تو کہدے آؤ بلادیں ہم اپنے بیٹے اور تمہارے بیٹے اور اپنی عورتیں اور تمہاری عورتیں اور اپنی جان اور تمہاری جان پھر التجا کریں ہم سب اور لعنت کریں اللہ کی ان پر کہ جو جھوٹے ہیں
3:62  بیشک یہی ہے بیان سچا اور کسی کی بندگی نہیں ہے سوا اللہ کے اور اللہ جو ہے وہی ہے زبردست حکمت والا
3:63  پھر اگر قبول نہ کریں تو اللہ کو معلوم ہے فساد کرنے والے
3:64  تو کہہ اے اہل کتاب آؤ ایک بات کی طرف جو برابر ہے ہم میں اور تم میں کہ بندگی نہ کریں ہم مگر اللہ کی اور شریک نہ ٹھہراویں اس کا کسی کو اور نہ بناوے کوئی کسی کو رب سوا اللہ کے پھر اگر وہ قبول نہ کریں تو کہہ دو گواہ رہو کہ ہم تو حکم کے تابع ہیں
3:65  اے اہل کتاب کیوں جھگڑتے ہو ابراہیم کی بابت اور توریت اور انجیل تو اتریں اس کے بعد کیا تم کو عقل نہیں
3:66  سنتے ہو تم لوگ جھگڑ چکے جس بات میں تم کو کچھ خبر تھی اب کیوں جھگڑتے ہو جس بات میں تم کو کچھ خبر نہیں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
3:67  نہ تھا ابراہیم یہودی اور نہ تھا نصرانی لیکن تھا حنیف یعنی سب جھوٹے مذہبوں سے بیزار اور حکم بردار اور نہ تھا مشرک
3:68  لوگوں میں زیادہ مناسبت ابراہیم سے ان کو تھی جو ساتھ اس کے تھے اور اس نبی کو اور جو ایمان لائے اس نبی پر اور اللہ والی ہے مسلمانوں کا
3:69  آرزو ہے بعضے اہل کتاب کو کہ کسی طرح گمراہ کریں تم کو اور گمراہ نہیں کرتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سمجھتے
3:70  اے اہل کتاب کیوں انکار کرتے ہو اللہ کے کلام کا اور تم قائل ہو
3:71  اے اہل کتاب کیوں ملاتے ہو سچ میں جھوٹ اور چھپاتے ہو سچی بات جان کر
3:72  اور کہا بعضے اہل کتاب نے مان لو جو کچھ اترا مسلمانوں پر دن چڑھے اور منکر ہو جاؤ آخر دن میں شاید وہ پھر جاویں
3:73  اور نہ مانیو مگر اسی کی جو چلے تمہارےدین پر کہدے کہ بیشک ہدایت وہی ہے جو اللہ ہدایت کرے اور یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ اور کسی کو بھی کیوں مل گیا جسیا کچھ تم کو ملا تھا یا وہ غالب کیوں آ گئے تم پر تمہارے رب کے آگے تو کہہ بڑائی اللہ کے ہاتھ م
3:74  خاص کرتا ہے اپنی مہربانی جس پر چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے
3:75  اور بعضے اہل کتاب میں وہ ہیں کہ اگر تو ان کے پاس امانت رکھے ڈھیر مال کا تو ادا کر دیں تجھ کو اور بعضے ان میں وہ ہیں کہ اگر تو انکے پاس امانت رکھے ایک اشرفی تو ادا نہ کریں تجھ کو مگر جب تک کہ تو رہے اس کے سر پر کھڑا یہ اس واسطے کہ انہوں کے کہہ رکھا
3:76  کیوں نہیں جو کوئی پورا کرے اپنا قرار اور پرہیز گار ہے تو اللہ کو محبت ہے پرہیزگاروں سے
3:77  جو لوگ مول لیتے ہیں اللہ کے قرار پر اور اپنی قسموں پر تھوڑا سا مول ان کا کچھ حصہ نہیں آخرت میں اور نہ بات کرے گا ان سے اللہ اور نہ نگاہ کرے گا انکی طرف قیامت کے دن اور نہ پاک کرے گا ان کو اور انکے واسطے عذاب ہے دردناک
3:78  اور ان میں ایک فریق ہے کہ زبان مڑوڑ کر پڑھتے ہیں کتاب تاکہ تم جانو کہ وہ کتاب میں ہے اور وہ نہیں کتاب میں اور کہتے ہیں وہ اللہ کا کہا ہے اور وہ نہیں اللہ کا کہا اور اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں جان کر
3:79  کسی بشر کا کام نہیں کہ اللہ اس کو دیوے کتاب اور حکمت اور پیغمبر کرے پھر وہ کہے لوگوں کو کہ تم میرے بندے ہو جاؤ اللہ کو چھوڑ کر لیکن یوں کہے کہ تم اللہ والے ہو جاؤ جیسے کہ تم سکھلاتے تھے کتاب اور جیسے کہ تم آپ بھی پڑھتے تھے اسے
3:80  اور نہ یہ کہے تم کو کہ ٹھہرا لو فرشتوں کو اور نبیوں کو رب کیا تم کو کفر سکھائے گا بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو چکے ہو
3:81  اور جب لیا اللہ نے عہد نبیوں سے کہ جو کچھ میں نے تم کو دیا کتب اور علم پھر آوے تمہارے پاس کوئی رسول کہ سچا بتاوے تمہارے پاس والی کتاب کو تو اس رسول پر ایمان لاؤ گے اور اس کی مدد کرو گے فرمایا کہ کیا تم نے اقرار کیا اور اس شرط پر میرا عہد قبول کیا بولے ہم
3:82  پھر جو کوئی پھر جاوے اس کے بعد تو وہی لوگ ہیں نافرمان
3:83  اب کوئی اور دین ڈھونڈھتے ہیں سوا دین اللہ کے اور اسی کے حکم میں ہے جو کوئی آسمان اور زمین میں ہے خوشی سے یا لاچاری سے اور اسی کی طرف سب پھر جاویں گے
3:84  تو کہہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو کچھ اترا ہم پر اور جو کچھ اترا ابراہیم پر اور اسمٰعیل پر اور اسحٰق پر اور یعقوب پر اور اس کی اولاد پر اور جو ملا موسٰی کو اور عیسٰی کو اور جو ملا سب نبیوں کو انکے پروردگار کی طرف سے ہم جدا نہیں کرتے ان میں کسی کو اور ہم
3:85  اور جو کوئی چاہے سوا دین اسلام کے اور کوئی دین سو اس سے ہر گز قبول نہ ہو گا اور وہ آخرت میں خراب ہے
3:86  کیونکر راہ دے گا للہ ایسے لوگوں کو کہ کافر ہو گئے ایمان لا کر اور گواہی دے کر کہ بیشک رسول سچا ہے اور آئیں ان کے پاس نشانیاں روشن اور اللہ راہ نہیں دیتا ظالم لوگوں کو
3:87  ایسے لوگوں کی سزا یہ ہے کہ ان پر لعنت ہے اللہ کی اور فرشتوں کی اور لوگوں کی سب کی
3:88  ہمیشہ رہیں گے اس میں نہ ہلکا ہو گا ان سے عذاب اور نہ ان کو فرصت ملے
3:89  مگر جنہوں نے توبہ کی اس کےبعد اور نیک کام کئے تو بیشک اللہ غفور رحیم ہے
3:90  جو لوگ منکر ہوئے مان کر پھر بڑھتے رہے انکار میں ہر گز قبول نہ ہوگی ان کی توبہ اور وہی ہیں گمراہ
3:91  جو لوگ کافر ہوئے اور مر گئے کافر ہی تو ہر گز قبول نہ ہوگا کسی ایسے سے زمین بھر کو سونا اور اگرچہ بدلا دیوے اس قدر سونا ان کو عذاب دردناک ہے اور کوئی نہیں ان کا مددگار
3:92  ہر گز حاصل نہ کر سکو گے نیکی میں کمال جب تک نہ خرچ کرو اپنی پیاری چیز سے کچھ اور جو چیز خرچ کرو گے سو اللہ کو معلوم ہے
3:93  سب کھانے کی چیزیں حلال تھیں بنی اسرائیل کو مگر وہ جو حرام کر لی تھی اسرائیل نے اپنے اوپر توریت نازل ہونے سے پہلے تو کہہ لاؤ توریت اور پڑھو اگر سچے ہو
3:94  پھر جو کوئی جوڑے اللہ پر جھوٹ اس کے بعد تو وہی ہیں بڑے بے انصاف
3:95  تو کہہ سچ فرمایا اللہ نے اب تابع ہو جاؤ دین ابراہیم کے جو ایک ہی کا ہو رہا تھا اور نہ تھا شرک کرنے والا
3:96  بیشک سب سے پہلا گھر جو مقرر ہوا لوگوں کے واسطے یہی ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور ہدایت جہان کے لوگوں کو
3:97  اس میں نشانیاں ہیں ظاہر جیسے مقام ابراہیم اور جو اس کے اندر آیا اس کو امن ملا اور اللہ کا حق ہے لوگوں پر حج کرنا اس گھر کا جو شخص قدرت رکھتا ہو اسکی طرف راہ چلنے کی اور جو نہ مانے تو پھر اللہ پروا نہیں رکھتا جہان کے لوگوں کی
3:98  تو کہہ اے اہل کتاب کیوں منکر ہوتے ہو اللہ کے کلام سے اور اللہ کے روبرو ہے جو تم کرتے ہو
3:99  تو کہہ اے اہل کتاب کیوں روکتے ہو اللہ کی راہ سے ایمان لانے والوں کو کہ ڈھونڈتے ہو اس میں عیب اور تم خود جانتے ہو اور اللہ بے خبر نہیں تمہارے کام سے
3:100  اے ایمان والو اگر تم کہا مانو گے بعضے اہل کتاب کا تو پھر کر دیں گے وہ تم کو ایمان لائے پیچھے کافر
3:101  اور تم کس طرح کافر ہوتے ہو اور تم پر پڑھی جاتی ہیں آیتیں اللہ کی اور تم میں اس کا رسول ہے اور جو کوئی مضبوط پکڑے اللہ کو تو اس کو ہدایت ہوئی سیدھے رستہ کی
3:102  اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے جیسا چاہیئے اس سے ڈرنا اور نہ مریو مگر مسلمان
3:103  اور مضبوط پکڑو رسی اللہ کی سب مل کر اور پھوٹ نہ ڈالو اور یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب کہ تھے تم آپس میں دشمن پھر الفت دی تمہارے دلوں میں اب ہو گئے اس کے فضل سے بھائی اور تم تھے کنارے پر ایک آگ کے گڑھے کے پھر تم کو اس سے نجات دی اس
3:104  اور چاہیئے کہ رہے تم میں ایک جماعت ایسی جو بلاتی رہے نیک کام کی طرف اور حکم کرتی رہے اچھے کاموں کا اور منع کریں برائی سے اور وہی پہنچے اپنی مراد کو
3:105  اور مت ہو ان کی طرح جو متفرق ہو گئے اور اختلاف کرنے لگے بعد اس کے کہ پہنچ چکے ان کو حکم صاف اور ان کو بڑا عذاب ہے
3:106  جس دن کہ سفید ہوں گے بعضے منہ اور سیاہ ہوں گے بعضے منہ سو وہ لوگ کہ سیاہ ہوئے منہ ان کے ان سے کہا جائے گا کیا تم کافر ہو گئے ایمان لا کر اب چکھو عذاب بدلا اس کفر کرنے کا
3:107  اور وہ لوگ کہ سفید ہوئے منہ ان کے سو رحمت میں ہیں اللہ کی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
3:108  یہ حکم ہیں اللہ کے ہم سناتے ہیں تجھ کو ٹھیک ٹھیک اور اللہ ظلم کرنا نہیں چاہتا خلقت پر
3:109  اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ کہ ہے زمین میں اور اللہ کی طرف رجوع ہے ہر کام کا
3:110  تم ہو بہتر سب امتوں سے جو بھیجی گئ عالم میں حکم کرتے ہو اچھے کاموں کا اور منع کرتے ہو برے کاموں سے اور ایمان لاتے ہو اللہ پر اور اگر ایمان لاتے اہل کتاب تو ان کے لئے بہتر تھا کچھ تو ان میں سے ہیں ایمان پر اور اکثر ان میں نافرمان ہیں
3:111  وہ کچھ نہ بگاڑ سکیں گے تمہارا مگر ستانا زبان سے اور اگر تم سے لڑیں گے تو پیٹھ دیں گے پھر ان کی مدد نہ ہو گی
3:112  ماری گئ ان پر ذلت جہاں دیکھے جائیں سوائے دست آویز اللہ کے اور دست آویز لوگوں کے اور کمایا انہوں نے غصہ اللہ کا اور لازم کر دی گئ انکے اوپر حاجت مندی یہ اس واسطے کہ وہ انکار کرتے رہے ہیں اللہ کی آیتوں سے اور قتل کرتے رہے ہیں پیغمبروں کو ناحق یہ اس وا
3:113  وہ سب برابر نہیں اہل کتاب میں ایک فرقہ ہے سیدھی راہ پر پڑھتے ہیں آیتیں اللہ کی راتوں کے وقت اور وہ سجدے کرتے ہیں
3:114  ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور حکم کرتے ہیں اچھی بات کا اور منع کرتے ہیں برے کاموں سے اور دوڑتے ہیں نیک کاموں پر اور وہی لوگ نیک بخت ہیں
3:115  اور جو کچھ کریں گے وہ لوگ نیک کام اس کی ہرگز ناقدری نہ ہو گی اور اللہ کو خبر ہے پرہیزگاروں کی
3:116  وہ لوگ جو کافر ہیں ہرگز کام نہ آویں گے ان کو ان کےمال اور نہ اولاد اللہ کے آگے کچھ اور وہی لوگ رہنے والے ہیں آگ میں دوزخ کی وہ اس آگ میں ہمیشہ رہیں گے
3:117  جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس دنیا کی زندگی میں اس کی مثال جیسے ایک ہوا کہ اس میں ہو پالا جا لگی کھیتی کو اس قوم کی کہ انہوں نے اپنے حق میں برا کیا تھا پھر اس کو نابود کر گئ اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں
3:118  اے ایمان والو نہ بناؤ بھیدی کسی کو اپنوں کےسوا وہ کمی نہیں کرتےتمہاری خرابی میں انکی خوشی ہےتم جس قدر تکلیف میں رہو نکلی پڑتی ہےدشمنی انکی زبان سےاور جو کچھ مخفی ہے انکے جی میں وہ اس سے بہت زیادہ ہے ہم نےبتا دیےتم کو پتے اگر تم کو عقل ہے
3:119  سن لو تم لوگ ان کے دوست ہو اور وہ تمہارےدوست نہیں اور تم سب کتابوں کو مانتے ہو اور جب تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو کاٹ کاٹ کھاتے ہیں تم پر انگلیاں غصہ سے تو کہہ مرو تم اپنے غصہ میں اللہ کو خوب معلو
3:120  اگر تم کو ملے کچھ بھلائی تو بری لگی ہے ان کو اور اگر تم پر پہنچے کوئی برائی تو خوش ہو ں اس سے اور اگر تم صبر کرو اور بچتے رہو تو کچھ نہ بگڑے گا تمہارا ان کے فریب سے بیشک جو کچھ وہ کرتے ہیں سب اللہ کے بس میں ہے
3:121  اور جب صبح کو نکلا تو اپنے گھر سے بٹھلانے لگا مسلمانوں کو لڑائی کے ٹھکانوں پر اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے
3:122  جب قصد کیا دو فرقوں نے تم میں سے کہ نامردی کریں اور اللہ مددگار تھا ان کا اور اللہ ہی پر چاہیئے بھروسہ کریں مسلمان
3:123  اور تمہاری مدد کر چکا ہے اللہ بدر کی لڑائی میں اور تم کمزور تھے سو ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم احسان مانو
3:124  جب تو کہنے لگا مسلمانوں کو کیا تم کو کافی نہیں کہ تمہاری مدد کو بھیجے رب تمہارا تین ہزار فرشتے آسمان سے اترنے والے
3:125  البتہ اگر تم صبر کرو اور بچتے رہو اور وہ آئیں تم پر اسی دم تو مدد بھیجے تمہارا رب پانچ ہزار فرشتے نشان دار گھوڑوں پر
3:126  اور یہ تو اللہ نے تمہارےدل کی خوشی کی اور تاکہ تسکین ہو تمہارے دلوں کو اس سے اور مدد ہے صرف اللہ ہی کی طرف سے جو کہ زبردست ہے حکمت والا
3:127  تاکہ ہلاک کرے بعضے کافروں کو یا انکو ذلیل کرے تو پھر جاویں محروم ہو کر
3:128  تیرا اختیار کچھ نہیں یا انکو توبہ دیوے خدائے تعالیٰ یا انکو عذاب کرے کہ وہ ناحق پر ہیں
3:129  اور اللہ ہی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ کہ زمین میں ہے بخش دے جس کو چاہے اور عذاب کرے جس کو چاہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
3:130  اے ایمان والو مت کھاؤ سود دونے پر دونا اور ڈرو اللہ سے تاکہ تمہارا بھلا ہو
3:131  اور بچو اس آگ سے جو تیار ہوئی کافروں کے واسطے
3:132  اور حکم مانو اللہ کا اور رسول کا تاکہ تم پر رحم ہو
3:133  اور دوڑو بخشش کی طرف اپنے رب کی اور جنت کی طرف جس کا عرض ہے آسمان اور زمین تیار ہوئی ہے واسطے پرہیزگاروں کے
3:134  جو خرچ کئے جاتے ہیں خوشی میں اور تکلیف میں اور دبا لیتےہیں غصہ اور معاف کرتے ہیں لوگوں کو اور اللہ چاہتا ہے نیکی کرنے والوں کو
3:135  اور وہ لوگ کہ جب کر بیٹھیں کچھ کھلا گناہ یا برا کام کریں اپنے حق میں تو یاد کریں اللہ کو اور بخشش مانگیں اپنے گناہوں کی اور کون ہے گناہ بخشنے والا سوا اللہ کے اور اڑتے نہیں اپنے کئے پر اور وہ جانتے ہیں
3:136  انہی کی جزاء ہے بخشش ان کے رب کی اور باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ہمیشہ رہیں گے وہ لوگ ان باغوں میں اور کیا خوب مزدوری ہے کام کرنے والوں کی
3:137  ہو چکے ہیں تم سے پہلے واقعات سو پھرو زمین میں اور دیکھو کہ کیا ہوا انجام جھٹلانے والوں کا
3:138  یہ بیان ہے لوگوں کے واسطے اور ہدایت اور نصیحت ہے ڈرنے والوں کو
3:139  اور سست نہ رہو اور نہ غم کھاؤ اور تم ہی غالب رہو گے اگر تم ایمان رکھتے ہو
3:140  اگر پہنچا تم کو زخم تو پہنچ چکا ہے ان کو بھی زخم ایسا ہی اور یہ دن باری باری بدلتے رہتے ہیں ہم ان کو لوگوں میں اور اس لئے کہ معلوم کرے اللہ جن کو ایمان ہے اور کرے تم میں سےشہید اور اللہ کو محبت نہیں ظلم کرنے والوں سے
3:141  اور اس واسطے کہ پاک صاف کرے اللہ ایمان والوں کو اور مٹا دیوے کافروں کو
3:142  کیا تم کو خیال ہے کہ داخل ہو جاؤ گے جنت میں اور ابھی تک معلوم نہیں کیا اللہ نے جو لڑنے والے ہیں تم میں اور معلوم نہیں کیا ثابت رہنے والوں کو
3:143  اور تم تو آرزو کرتے تھے مرنے کی اس کی ملاقات سے پہلے سو اب دیکھ لیا تم نے اس کو آنکھوں کے سامنے
3:144  اور محمد تو ایک رسول ہے ہو چکے اس سے پہلے بہت رسول پھر کیا اگر وہ مر گیا یا مارا گیا تو تم پھر جاؤ گے الٹے پاؤں اور جو کوئی پھر جائے گا الٹے پاؤں تو ہر گز نہ بگاڑے گا اللہ کا کچھ اور اللہ ثواب دے گا شکر گذاروں کو
3:145  اور کوئی مر نہیں سکتا بغیر حکم اللہ کے لکھا ہوا ہے ایک وقت مقرر اور جو کوئی چاہے گا بدلہ دنیا کا دیویں گے ہم اس کو دنیا ہی سے اور جو کوئی چاہے گا بدلہ آخرت کا اس میں سےدیویں گے ہم اسکو اور ہم ثواب دیں گے احسان ماننے والوں کو
3:146  اور بہت نبی ہیں جن کے ساتھ ہو کر لڑے ہیں بہت خدا کے طالب پھر نہ ہارے ہیں کچھ تکلیف پہنچنے سے اللہ کی راہ میں اور نہ سست ہوئے ہیں اور نہ دب گئے ہیں اور اللہ محبت کرتا ہے ثابت قدم رہنے والوں سے
3:147  اور کچھ نہیں بولے مگر یہی کہا کہ اے رب ہمارےبخش ہمارے گناہ اور جو ہم سےزیادتی ہوئی ہمارےکام میں اور ثابت رکھ قدم ہمارے اور مدد دے ہم کو قوم کفار پر
3:148  پھر دیا اللہ نے ان کو ثواب دنیا کا اور خوب ثواب آخرت کا اور اللہ محبت رکھتا ہے نیک کام کرنے والوں سے
3:149  اے ایمان والو اگر تم کہا مانو گے کافروں کا تو وہ تم کو پھیر دیں گے الٹے پاؤں پھر جا پڑو گے تم نقصان میں
3:150  بلکہ اللہ تمہارا مددگار ہے اور اس کی مدد سب سے بہتر ہے
3:151  اب ڈالیں گے ہم کافروں کے دل میں ہیبت اس واسطے کہ انہوں نے شریک ٹھہرایا اللہ کا جس کی اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے ظالموں کا
3:152  اور اللہ تو سچا کر چکا تم سے اپنا وعدہ جب تم قتل کرنے لگے انکو اسکے حکم سے یہاں تک کہ جب تم نے نامردی کی اور کام میں جھگڑا ڈالا اور نافرمانی کی بعد اس کے کہ تم کو دکھا چکا تمہاری خوشی کی چیز کوئی تم میں سے چاہتا تھا دنیا اور کوئی تم میں چاہتا
3:153  جب تم چڑھے چلے جاتے تھے اور پیچھے پھر کر نہ دیکھتے تھے کسی کو اور رسول پکارتا تھا تم کو تمہارے پیچھے سے پھرپہنچا تم کو غم عوض میں غم کے تاکہ تم غم نہ کیا کرو اس پر جو ہاتھ سے نکل جاوے اور نہ اس پر کہ جو کچھ پیش آ جاوے اور اللہ کو خبر ہے تمہارے
3:154  پھر تم پر اتارا تنگی کے بعد امن کو جو اونگھ تھی کہ ڈھانک لیا اس اونگھ نے بعضوں کو تم میں سے اور بعضوں کو فکر پڑ رہا تھا اپنی جان کا خیال کرتےتھے اللہ پر جھوٹے خیال جاہلوں جیسے کہتے تھے کچھ بھی کام ہے ہمارے ہاتھ میں تو کہہ سب کام ہے
3:155  جو لوگ تم میں سے ہٹ گئے جس دن لڑیں دو فوجیں سو انکو بہکا دیا شیطان نے ان کے گناہ کی شامت سے اور ان کو بخش چکا اللہ اللہ بخشنے والا ہے تحمل کرنے والا
3:156  اے ایمان والو تم نہ ہو ان کی طرح جو کافر ہوئے اور کہتےہیں اپنے بھائیوں کو جب وہ سفر کو نکلیں ملک میں یا ہوں جہاد میں اگر رہتے ہمارے پاس تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے تاکہ اللہ ڈالے اس گمان سے افسوس ان کے دلوں میں اور اللہ ہی جلاتا ہے اور م
3:157  اور اگر تم مارے گئے اللہ کی راہ میں یا مر گئے تو بخشش اللہ کی اور مہربانی اسکی بہتر ہے اس چیز سے جو وہ جمع کرتے ہیں
3:158  اور اگر تم مر گئے یا مارے گئے تو البتہ اللہ ہی کے آگے اکٹھے ہو گے تم سب
3:159  سو کچھ اللہ ہی کی رحمت ہے جو تو نرم دل مل گیا ان کو اور اگر تو ہوتا تندخو سخت دل تو متفرق ہو جاتے تیرے پاس سے سو تو ان کو معاف کر اور ان کے واسطے بخشش مانگ اور ان سے مشورہ لے کام میں پھر جب قصد کر چکا تو اس کام کا تو پھر بھروسہ کر اللہ پر اللہ کو محبت ہے
3:160  اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو کوئی تم پر غالب نہ ہو سکے گا اور اگر مدد نہ کرے تمہاری تو پھر ایسا کون ہے جو مدد کر سکے تمہاری اس کے بعد اور اللہ ہی پر بھروسا چاہئے مسلمانوں کو
3:161  اور نبی کا کام نہیں کہ کچھ چھپا رکھے اور جو کوئی چھپاوے گا وہ لائے گا اپنی چھپائی چیز دن قیامت کے پھر پورا پاوے گا ہر کوئی جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہ ہو گا
3:162  کیا ایک شخص جو تابع ہے اللہ کی مرضی کا برابر ہو سکتا ہے اسکے جس نے کمایا غصہ اللہ کا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور کیا ہی بری جگہ پہنچا
3:163  لوگوں کے مختلف درجے ہیں اللہ کے ہاں اور اللہ دیکھتا ہے جو کچھ کرتے ہیں
3:164  اللہ نے احسان کیا ایمان والوں پر جو بھیجا ان میں رسول انہی میں کا پڑھتا ہے ان پر آیتیں اس کی اور پاک کرتا ہے انکو یعنی شرک وغیرہ سے اور سکھلاتا ہے انکو کتاب اور کام کی بات اور وہ تو پہلے سے صریح گمراہی میں تھے
3:165  کیا جس وقت پہنچی تم کو ایک تکلیف کہ تم پہنچا چکے ہو اس سے دوچند تو کہتے ہو یہ کہاں سے آئی تو کہہ دے یہ تکلیف تم کو پہنچی تمہاری ہی طرف سے بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
3:166  اور جو کچھ تم کو پیش آیا اس دن کہ ملیں دو فوجیں سو اللہ کے حکم سے اور اس واسطے کہ معلوم کرے ایمان والوں کو
3:167  اور تاکہ معلوم کرے ان کو جو منافق تھے اور کہا گیا ان کو کہ آؤ لڑو اللہ کی راہ میں یا دفع کرو دشمن کو بولے اگر ہم کو معلوم ہو لڑائی تو البتہ تمہارےساتھ رہیں وہ لوگ اس دن کفر کے قریب ہیں بہ نسبت ایمان کے کہتےہیں اپنے منہ سے جو نہیں ا
3:168  وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو اور آپ بیٹھ رہے ہیں اگر وہ ہماری بات مانتے تو مارے نہ جاتے تو کہہ دے اب ہٹا دیجو اپنے اوپر سے موت کو اگر تم سچے ہو
3:169  اور تو نہ سمجھ ان لوگوں کو جو مارے گئے اللہ کی راہ میں مردے بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس کھاتے پیتے
3:170  خوشی کرتے ہیں اس پر جو دیا ان کو اللہ نے اپنے فضل سے اور خوش وقت ہوتے ہیں انکی طرف سے جو ابھی تک نہیں پہنچے ان کے پاس ان کے پیچھے سے اس واسطے کہ نہ ڈر ہے ان پر اور نہ انکو غم
3:171  خوش وقت ہوتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل سے اور اس بات سے کہ اللہ ضائع نہیں کرتا مزدوری ایمان والوں کی
3:172  جن لوگوں نے حکم مانا اللہ کا اور رسول کا بعد اس کے کہ پہنچ چکے تھے ان کو زخم جو ان میں نیک ہیں اور پرہیزگار ان کو ثواب بڑا ہے
3:173  جن کو کہا لوگوں نے کہ مکہ والے آدمیوں نے جمع کیا ہے سامان تمہارے مقابلہ کو سو تم ان سے ڈرو تو اور زیادہ ہوا ان کا ایمان اور بولے کافی ہے ہم کو اللہ اور کیا خوب کارساز ہے
3:174  پھر چلے آئے مسلمان اللہ کے احسان اور فضل کے ساتھ کچھ نہ پہنچی ان کو برائی اور تابع ہوئے اللہ کی مرضی کے اور اللہ کا فضل بڑا ہے
3:175  یہ جو ہے سو شیطان ہے کہ ڈراتا ہے اپنے دوستوں سے سو تم ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو
3:176  اور غم میں نہ ڈالیں تجھ کو وہ لوگ جو دوڑتے ہیں کفر کی طرف وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اللہ چاہتا ہے کہ ان کو فائدہ نہ دے آخرت میں اور ان کے لئے عذاب ہے بڑا
3:177  جنہوں نے مول لیا کفر کو ایمان کے بدلے وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اور انکے لئے عذاب ہے دردناک
3:178  اور یہ نہ سمجھیں کافر کہ ہم جو مہلت دیتے ہیں ان کو کچھ بھلا ہے ان کے حق میں ہم تو مہلت دیتے ہیں ان کو تاکہ ترقی کریں وہ گناہ میں اور ان کے لئے عذاب ہے خوار کرنے والا
3:179  اللہ وہ نہیں کہ چھوڑ دےمسلمانوں کو اس حالت پر جس پر تم ہو جب تک کہ جدا نہ کر دے ناپاک کو پاک سے اور اللہ نہیں ہے کہ تم کو خبر دے غیب کی لیکن اللہ چھانٹ لیتا ہے اپنے رسولوں میں جس کو چاہے سو تم یقین لاؤ اللہ پر اور اسکے رسولوں پر اور اگر تم یقین پر ر
3:180  اور نہ خیال کریں وہ لوگ جو بخل کرتے ہیں اس چیز پر جو اللہ نے انکو دی ہے اپنے فضل سے کہ یہ بخل بہتر ہے انکے حق میں بلکہ یہ بہت برا ہے انکے حق میں طوق بنا کر ڈالا جائے گا انکے گلوں میں وہ مال جس میں بخل کیا تھا قیامت کے دن اور اللہ وارث ہے آسمان اور ز
3:181  بیشک اللہ نے سنی ان کی بات جنہوں نے کہا کہ اللہ فقیر ہے اور ہم مالدار اب لکھ رکھیں گے ہم انکی بات اور جو خون کئے ہیں انہوں نے انبیاء کے ناحق اور کہیں گے چکھو عذاب جلتی آگ کا
3:182  یہ بدلہ اس کا ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں آگے بھیجا اور اللہ ظلم نہیں کرتا بندوں پر
3:183  وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم کو کہہ رکھا ہے کہ یقین نہ کریں کسی رسول کا جب تک نہ لاوے ہمارے پاس قربانی کہ کھا جائے اس کو آگ تو کہہ تم میں آ چکے کتنے رسول مجھ سے پہلے نشانیاں لے کر اور یہ بھی جو تم نے کہا پھر ان کو کیوں قتل کیا تم نے اگر تم سچے ہ
3:184  پھر اگر یہ تجھ کو جھٹلاویں تو پہلے تجھ سے جھٹلائے گئے بہت رسول جو لائے نشانیاں اور صحیفے اور کتاب روشن
3:185  ہر جی کو چکھنی ہے موت اور تم کو پورے بدلے ملیں گے قیامت کے دن پھر جو کوئی دور کیا گیا دوزخ سے اور داخل کیا گیا جنت میں اس کا کام تو بن گیا اور نہیں زندگانی دنیا کی مگر پونجی دھوکے کی
3:186  البتہ تمہاری آزمائش ہو گی مالوں میں اور جانوں میں اور البتہ سنو گے تم اگلی کتاب والوں سے اور مشرکوں سے بدگوئی بہت اور اگر تم صبر کرو اور پرہیزگاری کرو تو یہ ہمت کے کام ہیں
3:187  اور جب اللہ نے عہد لیا کتاب والوں سے کہ اس کو بیان کرو گے لوگوں سے اور نہ چھپاؤ گے پھر پھینک دیا انہوں نے وہ عہد اپنی پیٹھ کے پیچھے اور خرید کیا اس کے بدلے تھوڑا سا مول سو کیا برا ہے جو خریدتے ہیں
3:188  تو نہ سمجھ کہ جو لوگ خوش ہوتے ہیں اپنے کئے پر اور تعریف چاہتے ہیں بن کئے پر سو مت سمجھ ان کو کہ چھوٹ گئے عذاب سے اور ان کے لئےعذاب ہے دردناک
3:189  اور اللہ ہی کے لئے ہے سلطنت آسمان اور زمین کی اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
3:190  بیشک آسمان اور زمین کا بنانا اور رات اور دن کا آنا جانا اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کو
3:191  وہ جو یاد کرتے ہیں اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے اور فکر کرتے ہیں آسمان اور زمین کی پیدائش میں کہتے ہیں اے رب ہمارے تو نے یہ عبث نہیں بنایا تو پاک ہے سب عیبوں سے ہم کو بچا دوزخ کے عذاب سے
3:192  اے رب ہمارے جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا سو اس کو رسوا کر دیا اور نہیں کوئی گنہگاروں کا مددگار
3:193  اے رب ہمارے ہم نے سنا کہ ایک پکارنے والا پکارتا ہے ایمان لانے کو کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر سو ہم ایمان لے آئے اے رب ہمارے اب بخش دے گناہ ہمارے اور دور کر دے ہم سے برائیاں ہماری اور موت دے ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ
3:194  اے رب ہمارے اور دے ہم کو جو وعدہ کیا تو نے ہم سے اپنے رسولوں کے واسطہ سے اور رسوا نہ کر ہم کو قیامت کے دن بیشک تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا
3:195  پھر قبول کی ان کی دعا انکے رب نے کہ میں ضائع نہیں کرتا محنت کسی محنت کرنے والے کی تم میں سے مرد ہو یا عورت تم آپس میں ایک ہو پھر وہ لوگ کہ ہجرت کی انہوں نے اور نکالے گئے اپنے گھروں سے اور ستائے گئے میری راہ میں اور لڑے اور مارے گئے البتہ دور کروں گ
3:196  تجھ کو دھوکا نہ دے چلنا پھرنا کافروں کا شہروں میں
3:197  یہ فائدہ ہے تھوڑا سا پھر ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے
3:198  لیکن جو لوگ ڈرتے رہے اپنے رب سے انکے لئے باغ ہیں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ہمیشہ رہیں گے ان میں مہمانی ہے اللہ کے ہاں سے اور جو اللہ کے ہاں ہے سو بہتر ہے نیک بختوں کے واسطے
3:199  اور کتاب والوں میں بعضے وہ بھی ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور جو اترا تمہاری طرف اور جو اترا انکی طرف عاجزی کرتےہیں اللہ کے آگے نہیں خریدتے اللہ کی آیتوں پر مول تھوڑا یہی ہیں جن کے لئے مزدوری ہے ان کے رب کے ہاں بیشک اللہ جلد لیتا ہے حساب
3:200  اے ایمان والو صبر کرو اور مقابلہ میں مضبوط رہو اور لگے رہو اور ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم اپنی مراد کو پہنچو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
4:1  اے لوگو ڈرتے رہو اپنے رب سے جس نے پیدا کیا تم کو ایک جان سے اور اسی سے پیدا کیا اس کا جوڑا اور پھیلائے ان دونوں سے بہت مرد اور عورتیں اور ڈرتے رہو اللہ سے جس کے واسطے سے سوال کرتے ہو آپس میں اور خبردار رہو قرابت والوں سے بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے
4:2  اور دے ڈالو یتیموں کو ان کا مال اور بدل نہ لو برے مال کو اچھے مال سے اور نہ کھاؤ ان کے مال اپنے مالوں کے ساتھ یہ ہے بڑا وبال
4:3  اور اگر ڈرو کہ انصاف نہ کر سکو گے یتیم لڑکیوں کے حق میں تو نکاح کر لو جو اور عورتیں تم کو خوش آویں دو دو تین تین چار چار پھر اگر ڈرو کہ ان میں انصاف نہ کر سکو گے تو ایک ہی نکاح کرو یا لونڈی جو اپنا مال ہے اس میں امید ہے کہ ایک طرف نہ جھک پڑو گے
4:4  اور دے ڈالو عورتوں کو مہر ان کے خوشی سے پھر اگر وہ اس میں سے کچھ چھوڑ دیں تم کو اپنی خوشی سے تو اس کو کھاؤ رچتا پچتا
4:5  اور مت پکڑا دو بے عقلوں کو اپنے وہ مال جن کو بنایا ہے اللہ نے تمہارےگذران کا سبب اور ان کو اس میں سے کھلاتے اور پہناتے رہو اور کہو ان سے بات معقول
4:6  اور سدھاتے رہو یتیموں کو جب تک پہنچیں نکاح کی عمر کو پھر اگر دیکھو ان میں ہوشیاری تو حوالہ کر دو ان کے مال ان کو اور کھا نہ جاؤ یتیموں کا مال ضرورت سے زیادہ اور حاجت سے پہلے کہ یہ بڑے نہ ہو جائیں اور جس کو حاجت نہ ہو تو مال یتیم سے بچتا رہے اور
4:7  مردوں کا بھی حصہ ہے اس میں جو چھوڑ مریں ماں باپ او رقرابت والے اور عورتوں کا بھی حصہ ہے اس میں جو چھوڑ مریں ماں باپ اور قرابت والے تھوڑا ہو یا بہت ہو حصہ مقرر کیا ہوا ہے
4:8  اور جب حاضر ہوں تقسیم کے وقت رشتہ دار اور یتیم اور محتاج تو ان کو کچھ کھلا دو اس میں سے اور کہہ دو ان کو بات معقول
4:9  اور چاہئے کہ ڈریں وہ لوگ کہ اگر چھوڑی ہے اپنے پیچھے اولاد ضعیف تو ان پر اندیشہ کریں یعنی ہمارے پیچھے ایسا ہی حال انکا ہو گا تو چاہئے کہ ڈریں اللہ سے اور کہیں بات سیدھی
4:10  جو لوگ کہ کھاتے ہیں مال یتیموں کا ناحق وہ لوگ اپنے پیٹوں میں آگ ہی بھر رہے ہیں اور عنقریب داخل ہوں گے آگ میں
4:11  حکم کرتا ہے تم کو اللہ تمہاری اولاد کے حق میں کہ ایک مرد کا حصہ ہے برابر ہے دو عورتوں کے پھر اگر صرف عورتیں ہی ہوں دو سے زیادہ تو ان کے لئے ہے دو تہائی اس مال سےجو چھوڑ مرا اور اگر ایک ہی ہو تو اس کے لئے آدھا ہے اور میت کے ماں باپ کو ہر ایک کے ل
4:12  اور تمہارا ہے آدھا مال جو کہ چھوڑ مریں تمہاری عورتیں اگر نہ ہو ان کے اولاد اور اگر ان کےاولاد ہے تو تمہارے واسطے چوتھائی ہے اس میں سے جو چھوڑ گئیں بعد وصیت کے جو کر گئیں یا بعد قرض کے اور عورتوں کے لئے چوتھائی مال ہے اس میں سے جو چھوڑ مرو تم اگر نہ ہ
4:13  یہ حدیں باندھی ہوئی اللہ کی ہیں اور جو کوئی حکم پر چلے اللہ کے اور سول کے اس کو داخل کرے گا جنتوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ہمیشہ رہیں گے ان میں اور یہ ہے بڑی مراد ملنی
4:14  اور جو کوئی نافرمانی کرے اللہ کی اور اسکے رسول کی اور نکل جاوے اس کی حدوں سے ڈالے گا اس کو آگ میں ہمیشہ رہے گا اس میں اور اس کے لئے ذلت کا عذاب ہے
4:15  اور جو کوئی بدکاری کرے تمہاری عورتوں میں سے تو گواہ لاؤ ان پر چار مرد اپنوں میں سے پھر اگر وہ گواہی دے دیویں تو بند رکھو ان عورتوں کو گھروں میں یہاں تک کہ اٹھا لیوے ان کو موت یا مقرر کر دے اللہ ان کے لئے کوئی راہ
4:16  اور جو دو مرد کریں تم میں سے وہی بدکاری تو ان کو ایذا دو پھر اگر وہ دونوں توبہ کریں اور اپنی اصلاح کر لیں تو ان کا خیال چھوڑ دو بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
4:17  توبہ قبول کرنی اللہ کو ضرور تو انکی ہے جو کرتے ہیں برا کام جہالت سے پھر توبہ کرتے ہیں جلدی سے تو ان کو اللہ معاف کر دیتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا ہے حکمت والا
4:18  اور ایسوں کی توبہ نہیں جو کئے جاتے ہیں برے کام یہاں تک کہ جب سامنے آ جائے ان میں سے کسی کے موت تو کہنے لگا میں توبہ کرتا ہوں اب اور نہ ایسوں کی توبہ جو کہ مرتے ہیں حالت کفر میں ان کے لئے تو ہم نے تیار کیا ہے عذاب دردناک
4:19  اے ایمان والو حلال نہیں تم کو کہ میراث میں لے لو عورتوں کو زبردستی اور نہ روکے رکھو ان کو اس واسطے کہ لے لو ان سے کچھ اپنا دیا ہوا مگر کہ وہ کریں بے حیائی صریح اور گذران کرو عورتوں کے ساتھ اچھی طرح پھر اگر وہ تم کو نہ بھاویں تو شاید تم کو پسند نہ آوے
4:20  اور اگر بدلنا چاہو ایک عورت کی جگہ دوسری عورت کو اور دے چکے ہو ایک کو بہت سا مال تو مت پھیر لو اس میں سے کچھ کیا لیا چاہتے ہو اس کو ناحق اور صریح گناہ سے
4:21  اور کیونکہ اس کو لے سکتے ہو اور پہنچ چکا ہے تم میں کا ایک دوسرے تک اور لے چکیں وہ عورتیں تم سے عہد پختہ
4:22  اور نکاح میں نہ لاؤ جن عورتوں کو نکاح میں لائے تمہارے باپ مگر جو پہلے ہو چکا یہ بے حیائی ہے اور کام ہے غضب کا اور برا چلن ہے
4:23  حرام ہوئی ہیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بیٹیاں بھائی کی اور بہن کی اور جن ماؤں نے تم کو دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں اور تمہاری عورتوں کی مائیں اور ان کی بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں ہیں جن کو کہ جنا ہے ت
4:24  اور خاوند والی عورتیں مگر جن کےمالک ہو جائیں تمہارے ہاتھ حکم ہوا اللہ کا تم پر اور حلال ہیں تم کو سب عورتیں ان کےسوا بشرطیکہ طلب کرو انکو اپنے مال کے بدلے قید میں لانے کو نہ مستی نکالنے کو پھر جس کو کام میں لائے تم ان عورتوں میں سے تو ان کو دو ا
4:25  اور جو کوئی نہ رکھے تم میں مقدور اس کا کہ نکاح میں لائے بیبیاں مسلمان تو نکاح کر لے ان سے جو تمہارے ہاتھ کا مال ہیں جو کہ تمہارے آپس کی لونڈیاں ہیں مسلمان اور اللہ کو خوب معلوم ہے تمہاری مسلمانی تم آپس میں ایک ہو سو ان سے نکاح کرو ان کے مالکوں ک
4:26  اللہ چاہتا ہے کہ بیان کرے تمہارے واسطے اور چلائے تم کو پہلوں کی راہ اور معاف کرے تم کو اور اللہ جاننے والا ہے حکمت والا
4:27  اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر متوجہ ہووے اور چاہتے ہیں وہ لوگ جو لگے ہوئے ہیں اپنے مزوں کے پیچھے کہ تم پھر جاؤ راہ سے بہت دور
4:28  اللہ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کرے اور انسان بنا ہے کمزور
4:29  اے ایمان والو نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کے آپس میں ناحق مگر یہ کہ تجارت ہو آپس کی خوشی سے اور نہ خون کرو آپس میں بیشک اللہ تم پر مہربان ہے
4:30  اور جو کوئی یہ کام کرے تعدی سے اور ظلم سے تو ہم اس کو ڈالیں گے آگ میں اور یہ اللہ پر آسان ہے
4:31  اگر تم بچتے رہو گے ان چیزوں سے جو گناہوں میں بڑی ہیں تو ہم معاف کر دیں گے تم سے چھوٹے گناہ تمہارے اور داخل کریں گے تم کو عزت کے مقام میں
4:32  اور ہوس مت کرو جس چیز میں بڑائی دی اللہ نے ایک کو ایک پر مردوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے اور عورتوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے اور مانگو اللہ سے اس کا فضل بیشک اللہ کو ہر چیز معلوم ہے
4:33  اور ہر کسی کے لئے ہم نے مقرر کر دیے ہیں وارث اس مال کے کہ چھوڑ مریں ماں باپ اور قرابت والے اور جن سے معاہدہ ہوا تمہارا ان کو دے دو ان کا حصہ بیشک اللہ کے روبرو ہے ہر چیز
4:34  مرد حاکم ہیں عورتوں پر اس واسطے کہ بڑائی دی اللہ نے ایک کو ایک پر اور اس واسطے کہ خرچ کیے انہوں نے اپنے مال پھر جو عورتیں نیک ہیں سو تابعدار ہیں نگہبانی کرتی ہیں پیٹھ پیچھے اللہ کی حفاظت سے اور جن کی بدخوئی کا ڈر ہو تم کو تو ان کو سمجھاؤ اور جدا
4:35  اور اگر تم ڈرو کہ وہ دونوں آپس میں ضد رکھتے ہیں تو کھڑ اکرو ایک منصف مرد والوں میں سے اور ایک منصف عورت والوں میں سے اگر یہ دونوں چاہیں گے کہ صلح کرا دیں تو اللہ موافقت کر دے گا ان دونوں میں بیشک اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے
4:36  اور بندگی کرو اللہ کی اور شریک نہ کرو اس کا کسی کو اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو اور قرابت والوں کے ساتھ اور یتیموں اور فقیروں اور ہمسایہ قریب اور ہمسایہ اجنبی اور پاس بیٹھنے والےاور مسافر کے ساتھ اور اپنے ہاتھ کے مال یعنی غلام باندیوں کے ساتھ بیشک ال
4:37  جو کہ بخل کرتے ہیں اور سکھاتے ہیں لوگوں کو بخل اور چھپاتے ہیں جو ان کو دیا اللہ نے اپنے فضل سے اور تیار کر رکھا ہے ہم نے کافروں کے لئے عذاب ذلت کا
4:38  اور وہ لوگ جو کہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال لوگوں کے دکھانے کو اور ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور نہ قیامت کے دن پر اور جس کا ساتھی ہوا شیطان تو وہ بہت برا ساتھی ہے
4:39  اور کیا نقصان تھا ان کا اگر ایمان لاتے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور خرچ کرتے اللہ کے دیے ہوئے میں سے اور اللہ کو ان کی خوب خبر ہے
4:40  بیشک اللہ حق نہیں رکھتا کسی کا ایک ذرہ برابر اور اگر نیکی ہو تو اس کو دونا کر دیتا ہے اور دیتا ہے اپنے پاس سے بڑا ثواب
4:41  پھر کیا حال ہو گا جب بلاویں گے ہم ہر امت میں سے احوال کہنے والا اور بلاویں گے تجھ کو ان لوگوں پر احوال بتانے والا
4:42  اس دن آرزو کریں گے وہ لوگ جو کافر ہوئے تھے اور رسول کی نافرمانی کی تھی کہ برابر ہو جاویں زمین کے اور نہ چھپا سکیں گے اللہ سے کوئی بات
4:43  اے ایمان والو نزدیک نہ جاؤ نماز کے جس وقت کہ تم نشہ میں ہو یہاں تک کہ سمجھنے لگو جو کہتے ہو اور نہ اس وقت کہ غسل کی حاجت ہو مگر راہ چلتے ہوئے یہاں تک کہ غسل کر لو اور اگر تم مریض ہو یا سفر میں یا آیا ہے کوئی شخص جائے ضرور سے یا پاس گئے ہو عورتوں کے پ
4:44  کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب سے خرید کرتے ہیں گمراہی اور چاہتے ہیں کہ تم بھی بہک جاؤ اپنی راہ سے
4:45  اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو اور اللہ کافی ہے حمایتی اور اللہ کافی ہے مددگار
4:46  بعضے لوگ یہودی پھیرتے ہیں بات کو اس کے ٹھکانے سے اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور نہ مانا اور کہتے ہیں کہ سن نہ سنایا جائیو اور کہتے ہیں راعنا موڑ کر اپنی زبان کو اور عیب لگانے کو دین میں اور اگر وہ کہتے ہم نے سنا اور مانا اور سن اور ہم
4:47  اے کتاب والو ایمان لاؤ اس پر جو ہم نے نازل کیا تصدیق کرتا ہے اس کتاب کی جو تمہارے پاس ہے پہلے اس سے کہ ہم مٹا ڈالیں بہت سے چہروں کو پھر الٹ دیں انکو پیٹھ کی طرف یا لعنت کریں ان پر جیسے ہم نےلعنت کی ہفتہ کے دن والوں پر اور اللہ کا حکم تو ہو کر ہی رہتا ہے
4:48  بیشک اللہ نہیں بخشتا اس کو جو اس کا شریک کرے اور بخشتا ہے اس سے نیچے کے گناہ جس کے چاہے اور جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا اس نے بڑا طوفان باندھا
4:49  کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جو اپنے آپ کو پاکیزہ کہتے ہیں بلکہ اللہ ہی پاکیزہ کرتا ہے جس کو چاہے اور ان پر ظلم نہ ہو گا تاگے برابر
4:50  دیکھ کیسا باندھتے ہیں اللہ پر جھوٹ اور کافی ہے یہی گناہ صریح
4:51  کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب کا جو مانتے ہیں بتوں کو اور شیطان کو اور کہتے ہیں کافروں کو کہ یہ لوگ زیادہ راہ راست پر ہیں مسلمانوں سے
4:52  یہ وہی ہیں جن پر لعنت کی ہے اللہ نے اور جس پر لعنت کرے اللہ نہ پاوے گا تو اس کا کوئی مددگار
4:53  کیا ان کا کچھ حصہ ہےسلطنت میں پھر تو یہ نہ دیں گے لوگوں کو ایک تل برابر
4:54  یا حسد کرتے ہیں لوگوں کا اس پر جو دیا ہے انکو اللہ نے اپنے فضل سےسو ہم نے تو دی ہے ابراہیم کے خاندان میں کتاب اور علم اور انکو دی ہے ہم نے بڑی سلطنت
4:55  پھر ان میں سے کسی نے اس کو مانا اور کوئی اس سے ہٹا رہا اور کافی ہے دوزخ کی بھڑکتی آگ
4:56  بیشک جو منکر ہوئے ہماری آیتوں سے ان کو ہم ڈالیں گے آگ میں جس وقت جل جائے گی کھال ان کی تو ہم بدل دیویں گے ان کو اور کھال تاکہ چکھتے رہیں عذاب بیشک اللہ ہے زبردست حکمت والا
4:57  اور جو لوگ ایمان لائے اور کام کئے نیک البتہ انکو ہم داخل کریں گے باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں ان میں ہمیشہ ان کے لئے وہاں عورتیں ہیں ستھری اور انکو ہم داخل کریں گے گھنی چھاؤں میں
4:58  بیشک اللہ تم کو فرماتا ہے کہ پہنچا دو امانتیں امانت والوں کو اور جب فیصلہ کرنے لگو لوگوں میں تو فیصلہ کرو انصاف سے اللہ اچھی نصیحت کرتا ہے تم کو بیشک اللہ ہے سننے والا دیکھنے والا
4:59  اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور حاکموں کا جو تم میں سے ہوں پھر اگر جھگڑ پڑو کسی چیز میں تو اس کو رجوع کرو طرف اللہ کے اور رسول کے اگر یقین رکھتے ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر یہ بات اچھی ہے اور بہت بہتر ہے اس کا انجام
4:60  کیا تو نے نہ دیکھا ان کو جو دعویٰ کرتے ہیں کہ ایمان لائے ہیں اس پر جو اترا تیری طرف اور جو اترا تجھ سے پہلے چاہتے ہیں کہ قضیہ لے جائیں شیطان کی طرف اور حکم ہو چکا ہے انکو کہ اس کو نہ مانیں اور چاہتا ہےشیطان کہ ان کو بہلا کر دور جا ڈالے
4:61  اور جب ان کو کہے کہ آؤ اللہ کے حکم کی طرف جو اس نے اتارا اور رسول کی طرف تو دیکھے تو منافقوں کو کہ ہٹتے ہیں تجھ سے رک کر
4:62  پھر کیا ہو کہ جب ان کو پہنچے مصیبت اپنے ہاتھوں کے کئے ہوئے سے پھر آویں تیرے پاس قسمیں کھاتے ہوئے اللہ کی کہ ہم کو غرض نہ تھی مگر بھلائی اور ملاپ
4:63  یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ جانتا ہے جو ان کے دل میں ہے سو تو ان سے تغافل کر اور ان کو نصیحت کر اور ان سےکہہ ان کے حق میں بات کام کی
4:64  اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اسی واسطے کہ اس کا حکم مانیں اللہ کے فرمانے سے اور اگر وہ لوگ جس وقت انہوں نے اپنا برا کیا تھا آتے تیرے پاس پھر اللہ سے معافی چاہتے اور رسول بھی ان کو بخشواتا تو البتہ اللہ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان
4:65  سو قسم ہے تیرے رب کی وہ مومن نہ ہوں گے یہاں تک کہ تجھ کو ہی منصف جانیں اس جھگڑے میں جو ان میں اٹھے پھر نہ پاویں اپنے جی میں تنگی تیرے فیصلہ سے اور قبول کریں خوشی سے
4:66  اور اگر ہم ان پر حکم کرتے کہ ہلاک کرو اپنی جان یا چھوڑ نکلو اپنے گھر تو ایسا نہ کرتے مگر تھوڑے ان میں سے اور اگر یہ لوگ کریں وہ جو ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو البتہ انکے حق میں بہتر ہو اور زیادہ ثبات رکھنے والا ہو دین میں
4:67  اور اس وقت البتہ دیں ہم انکو اپنے پاس سے بڑا ثواب
4:68  اور چلاویں ان کو سیدھی راہ
4:69  اور جو کوئی حکم مانے اللہ کا اور اس کے رسول کا سو وہ ان کے ساتھ ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا کہ وہ نبی اور صدیق اور شہید اور نیک بخت ہیں اور اچھی ہے ان کی رفاقت
4:70  یہ فضل ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ کافی ہے جاننے والا
4:71  اے ایمان والو لے لو اپنے ہتھیار پھر نکلو جدی جدی فوج ہو کر یا سب اکھٹے
4:72  اور تم میں بعضا ایسا ہے کہ البتہ دیر لگا دے گا پھر اگر تم کو کوئی مصیبت پہنچے تو کہے اللہ نے مجھ پر فضل کیا کہ میں نہ ہوا ان کے ساتھ
4:73  اور اگر تم کو پہنچا فضل اللہ کی طرف سے تو اس طرح کہنے لگے گا کہ گویا نہ تھی تم میں اور اس میں کچھ دوستی اے کاش کہ میں ہوتا انکے ساتھ تو پاتا بڑی مراد
4:74  سو چاہئے لڑیں اللہ کی راہ میں وہ لوگ جو بیچتے ہیں دنیا کی زندگی آخرت کے بدلے اور جو کوئی لڑے اللہ کی راہ میں پھر مارا جاوے یا غالب ہووے تو ہم دیں گے اس کو بڑا ثواب
4:75  اور تم کو کیا ہوا کہ نہیں لڑتے اللہ کی راہ میں اور ان کے واسطے جو مغلوب ہیں مرد اور عورتیں اور بچے جو کہتے ہیں اے رب ہمارے نکال ہم کو اس بستی سے کہ ظالم ہیں یہاں کےلوگ اور کر دے ہمارے واسطے اپنے پاس سےکوئی حمایتی اور کر دے ہمارے واسطے اپنے پاس سے مددگار
4:76  جو لوگ ایمان والے ہیں سو لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں اور جو کافر ہیں سو لڑتے ہیں شیطان کی راہ میں سو لڑو تم شیطان کے حمایتیوں سے بیشک فریب شیطان کا سست ہے
4:77  کیا تو نے نہ دیکھا ان لوگوں کو جن کو حکم ہوا تھا کہ اپنے ہاتھ تھامے رکھو اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ پھر جب حکم ہوا ان پر لڑائی کا اسی وقت ان میں ایک جماعت ڈرنےلگی لوگوں سے جیسا ڈر ہو اللہ کا یا اس سے بھی زیادہ ڈر اور کہنے لگے اے رب ہمارے
4:78  جہاں کہیں تم ہو گے موت تم کو آ پکڑے گی اگرچہ تم ہو مضبوط قلعوں میں اور اگر پہنچے لوگوں کو کچھ بھلائی تو کہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے اور اگر ان کو پہنچے کچھ برائی تو کہیں یہ تیری طرف سے ہے کہدے کہ سب اللہ کی طرف سے ہے سو کیا حال ہے ان لوگوں کا ہر
4:79  جو پہنچے تجھ کو کوئی بھلائی سو اللہ کی طرف سے ہے اور جو تجھ کو برائی پہنچے سو تیرے نفس کی طرف سے ہے اور ہم نے تجھ کو بھیجا پیغام پہنچانے والا لوگوں کو اور اللہ کافی ہے سامنے دیکھنے والا
4:80  جس نے حکم مانا رسول کا اس نے حکم مانا اللہ کا اور جو الٹا پھرا تو ہم نے تجھ نہیں بھیجا ان پر نگہبان
4:81  اور کہتے ہیں کہ قبول ہے پھر جب باہر گئے تیرے پاس سے تو مشورہ کرتے ہیں بعضے بعضے ان میں سے رات کو اس کےخلاف جو تجھ سےکہہ چکے تھے اور اللہ لکھتا ہے جو وہ مشورہ کرتے ہیں سو تو تغافل کر ان سے اور بھرسہ کر اللہ پر اور اللہ کافی ہے کارساز
4:82  کیا غور نہیں کرتے قرآن میں اور اگر یہ ہوتا کسی اور کا سوائے اللہ کے تو ضرور پاتےاس میں بہت تفاوت
4:83  اور جب ان کے پاس پہنچتی ہے کوئی خبر امن کی یا ڈر کی تو اسکو مشہور کر دیتے ہیں اور اگر اسکو پہنچا دیتے رسول تک اور اپنے حکموں تک تو تحقیق کرتے اس کو جو ان میں تحقیق کرنے والے ہیں اس کی اور اگر نہ ہوتا فضل اللہ کا تم پر اور اس کی مہربانی تو البت
4:84  سو تو لڑ اللہ کی راہ میں تو ذمہ دار نہیں مگر اپنی جان کا اور تاکید کر مسلمانوں کو قریب ہے کہ اللہ بند کر دے لڑائی کافروں کی اور اللہ بہت سخت ہے لڑائی میں اور بہت سخت ہے سزا دینے میں
4:85  جو کوئی سفارش کرے نیک بات میں اس کو بھی ملے گا اس میں سے ایک حصہ اور جو کوئی سفارش کرے بری بات میں اس پر بھی ہے ایک بوجھ اس میں سے اور اللہ ہے ہر چیز پر قدرت رکھنے والا
4:86  اور جب تم کو دعا دیوے کوئی تو تم بھی دعا دو اس سے بہتر یا وہی کہو الٹ کر بیشک اللہ ہے ہر چیز کا حساب کرنے والا
4:87  اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں بیشک تم کو جمع کرے گا قیامت کے دن اس میں کچھ شبہ نہیں اور اللہ سے سچی کس کی بات
4:88  پھر تم کو کیا ہوا کہ منافقوں کے معاملہ میں دو فریق ہو رہے ہو اور اللہ نے انکو الٹ دیا بسبب ان کے اعمال کے کیا تم چاہتے ہو کہ راہ پر لاؤ جس کو گمراہ کیا اللہ نے اور جس کو گمراہ کرےاللہ ہر گز نہ پاوے گا تو اس کے لئے کوئی راہ
4:89  چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہو جاؤ جیسے وہ کافر ہوئے تو پھر تم سب برابر ہو جاؤ سو تم ان میں سےکسی کو دوست مت بناؤ یہاں تک کہ وطن چھوڑ آویں اللہ کی راہ میں پھر اگر اس کو قبول نہ کریں تو ان کو پکڑو اور مار ڈالو جہاں پاؤ اور نہ بناؤ ان میں سے کسی کو دوست اور ن
4:90  مگر وہ لوگ جو ملاپ رکھتے ہیں ایک قوم سے کہ تم میں اور ان میں عہد ہے یا آئے ہیں تمہارے پاس کہ تنگ ہو گئے ہیں دل ان کے تمہاری لڑائی سے اور اپنی قوم کی لڑائی سے بھی اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو تم پر زور دے دیتا تو ضرور لڑتے تم سےسو اگر یکسو رہیں وہ تم سے پھر
4:91  اب تم دیکھو گے ایک اور قوم کو جو چاہتے ہیں کہ امن میں رہیں تم سے بھی اور اپنی قوم سے بھی جب کبھی لوٹائے جاتے ہیں وہ فساد کی طرف تو اسکی طرف لوٹ جاتے ہیں پھر اگر وہ تم سے یکسو نہ رہیں اور نہ پیش کریں تم پر صلح اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو ان کو پکڑو اور مار ڈ
4:92  اور مسلمان کا کام نہیں کہ قتل کرے مسلمان کو مگر غلطی سے اور جو قتل کرے مسلمان کو غلطی سے تو آزاد کرے گردن ایک مسلمان کی اور خون بہا پہنچائے اسکے گھر والوں کو مگر یہ کہ وہ معاف کر دیں پھر اگر مقتول تھا ایسی قوم میں سےکہ وہ تمہارے دشمن ہیں اور خود وہ
4:93  اور جو کوئی قتل کرے مسلمان کو جان کر تو اس کی سزا دوزخ ہے پڑا رہے گا اسی میں اور اللہ کا اس پر غضب ہوا اور اس کو لعنت کی اور اسکے واسطے تیار کیا بڑا عذاب
4:94  اے ایمان والو جب سفر کرو اللہ کی راہ میں تو تحقیق کر لیا کرو اور مت کہو اس شخص کو جو تم سے سلام علیک کرے کہ تو مسلمان نہیں تم چاہتے ہو اسباب دنیا کی زندگی کا سو اللہ کے ہاں بہت غنیمتیں ہیں تم بھی تو ایسے ہی تھے اس سے پہلے پھر اللہ نے تم پر فضل کیا س
4:95  برابر نہیں بیٹھ رہنے والے مسلمان جن کو کوئی عذر نہیں اور وہ مسلمان جو لڑنے والے ہیں اللہ کی راہ میں اپنے مال سے اور جان سے اللہ نے بڑھا دیا لڑنے والوں کا اپنے مال اور جان سے بیٹھ رہنے والوں پر درجہ اور ہر ایک سے وعدہ کیا اللہ نے بھلائی کا اور زیادہ کیا ال
4:96  جو کہ درجے ہیں اللہ کی طرف سے اور بخشش ہے اور مہربانی ہے اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان
4:97  وہ لوگ کہ جن کی جان نکالتے ہیں فرشتے اس حالت میں کہ وہ برا کر رہے ہیں اپنا کہتے ہیں ان سے فرشتے تم کس حال میں تھے وہ کہتے ہیں ہم تھے بے بس اس ملک میں کہتے ہیں فرشتے کیا نہ تھی زمین اللہ کی کشادہ جو چلے جاتے وطن چھوڑ کر وہاں سو ایسوں کا ٹھکانا ہے دوزخ اور
4:98  مگر جو ہیں بےبس مردوں اور عورتوں اور بچوں میں سے جو نہیں کر سکتے کوئی تدبیر اور نہ جانتےہیں کہیں کا راستہ
4:99  سو ایسوں کو امید ہے کہ اللہ معاف کرے اور اللہ ہے معاف کرنے والا بخشنے والا
4:100  اور جو کوئی وطن چھوڑے اللہ کی راہ میں پاوے گا اس کے مقابلہ میں جگہ بہت اور کشائش اور جو کوئی نکلے اپنے گھر سے ہجرت کر کے اللہ اور رسول کی طرف پھر آ پکڑے اس کو موت تو مقرر ہو چکا اس کا ثواب اللہ کے ہاں اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان
4:101  اور جب تم سفر کرو ملک میں تو تم پر گناہ نہیں کہ کچھ کم کرو نماز میں سےاگر تم کو ڈر ہو کہ ستاویں گے تم کو کافر البتہ کافر تمہارے صریح دشمن ہیں
4:102  اور جب تو ان میں موجود ہو پھر نماز میں کھڑا کرے تو چاہئے ایک جماعت ان کی کھڑی ہو تیرے ساتھ اور ساتھ لے لیویں اپنے ہتھیار پھر جب یہ سجدہ کریں تو ہٹ جاویں تیرے پاس سے اور آوے دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی وہ نماز پڑھیں تیرے ساتھ اور ساتھ لیویں اپنا بچاؤ
4:103  پھر جن تم نماز پڑھ چکو تو یاد کرو اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے پھر جب خوف جاتا رہے تو درست کرو نماز کو بیشک نماز مسلمانوں پر فرض ہے اپنے مقررہ وقتوں میں
4:104  اور ہمت نہ ہارو ان کا پیچھا کرنے سے اگر تم بے آرام ہوتے ہو تو وہ بھی بے آرام ہوتے ہیں جس طرح تم ہوتے ہو اور تم کو اللہ سے امید ہے جو ان کو نہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
4:105  بیشک ہم نے اتاری تیری طرف کتاب سچی کہ تو انصاف کرے لوگوں میں جو کچھ سمجھاوے تجھ کو اللہ اور تو مت ہو دغابازوں کی طرف سے جھگڑنے والا
4:106  اور بخشش مانگ اللہ سے بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
4:107  اور مت جھگڑ ان کی طرف سے جو اپنے جی میں دغا رکھتے ہیں اللہ کو پسند نہیں جو کوئی ہو دغاباز گنہگار
4:108  شرماتےہیں لوگوں سے اور نہیں شرماتے اللہ سے اور وہ انکے ساتھ ہے جبکہ مشورہ کرتے ہیں رات کو اس بات کا جس سے اللہ راضی نہیں اور جو کچھ وہ کرتے ہیں سب اللہ کے قابو میں ہے
4:109  سنتے ہو تم لوگ جھگڑا کرتے ہو ان کی طرف سے دنیا کی زندگی میں پھر کون جھگڑا کرے گا ان کے بدلے اللہ سے قیامت کے دن یا کون ہو گا ان کا کارساز
4:110  اور جو کوئی کرے گناہ یا اپنا برا کرے پھر اللہ سے بخشوا دے تو پاوے اللہ کو بخشنے والا مہربان
4:111  اور جو کوئی کرے گناہ سو کرتا ہے اپنے ہی حق میں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
4:112  اور جو کوئی کرے خطا یا گناہ پھر تمہت لگاوے کسی بے گناہ پر تو اس نے اپنے سر دھرا طوفان اور گناہ صریح
4:113  اور اگر نہ ہوتا تجھ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تو قصد کر ہی چکی تھی ان میں ایک جماعت کہ تجھ کو بہکاویں اور بہکا نہیں سکتے مگر اپنے آپ کو اور تیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ نےاتاری تجھ پر کتاب اور حکمت اور تجھ کو سکھائیں وہ باتیں جو تو نہ جانتا تھا او
4:114  کچھ اچھے نہیں ان کےاکثر مشورے مگر جو کوئی کہ کہے صدقہ کرنے کو یا نیک کام کو یا صلح کرانے کو لوگوں میں اور جو کوئی یہ کام کرے اللہ کی خوشی کے لئے تو ہم اس کو دیں گے بڑا ثواب
4:115  اور جو کوئی مخالفت کرے رسول کی جبکہ کھل چکی اس پر سیدھی راہ اور چلے سب مسلمانوں کے رستہ کے خلاف تو ہم حوالہ کریں گے اس کو وہی طرف جو اس نے اختیار کی اور ڈالیں گے ہم اس کو دوزخ میں اور وہ بہت بری جگہ پہنچا
4:116  بیثک اللہ نہیں بخشتا اس کو جو اس کا شریک کرے کسی کو اور بخشتا ہے اس کے سوا جس کو چاہے اور جس نے شریک ٹھرایا اللہ کا وہ بہک کر دور جا پڑا
4:117  اللہ کے سوا نہیں پکارتے مگر عورتوں کو اور نہیں پکارتے مگر شیطان سرکش کو
4:118  جس پر لعنت کی اللہ نے اور کہا شیطان نے کہ میں البتہ لوں گا تیرے بندوں سےحصہ مقررہ
4:119  اور انکو بہکاؤں گا اور انکو امیدیں دلاؤں گا اور انکو سکھلاؤں گا کہ چیریں جانوروں کے کان اور انکو سکھلاؤں گا کہ بدلیں صورتیں بنائی ہوئی اللہ کی اور جو کوئی بناوے شیطان کو دوست اللہ کو چھوڑ کر تو وہ پڑا صریح نقصان میں
4:120  انکو وعدہ دیتا ہے اور انکو امیدیں دلاتا ہے اور جو کچھ وعدہ دیتا ہے انکو شیطان سو سب فریب ہے
4:121  ایسوں کا ٹھکانا ہے دوزخ اور نہ پاویں گے وہاں سے کہیں بھاگنے کو جگہ
4:122  اور جو لوگ ایمان لائے اور عمل کئے اچھے انکو ہم داخل کریں گے باغوں میں کہ جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں ان میں ہی ہمیشہ وعدہ ہے اللہ کا سچا اور اللہ سےسچا کون ہے
4:123  نہ تمہاری امیدوں پر مدار ہے اور نہ اہل کتاب کی امیدوں پر جو کوئی برا کام کرے گا اس کی سزا پاوے گا اور نہ پاوے گا اللہ کے سوا اپنا کوئی حمایتی اور نہ کوئی مددگار
4:124  اور جو کوئی کام کرے اچھے مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان رکھتا ہو سو وہ لوگ داخل ہوں گے جنت میں اور ان کا حق ضائع نہ ہو گا تل بھر
4:125  اور اس سے بہتر کس کا دین ہو گا جس نے پیشانی رکھی اللہ کے حکم پر اور نیک کاموں میں لگا ہوا ہے اور چلا دین ابراہیم پر جو ایک ہی طرف کا تھا اور اللہ نے بنا لیا ابراہیم کو خالص دوست
4:126  اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور سب چیزیں اللہ کے قابو میں ہیں
4:127  اور تجھ سے رخصت مانگے ہیں عورتوں کے نکاح کی کہہ دے اللہ تم کو اجازت دیتا ہے ان کی اور وہ جو تم کو سنایا جاتا ہے قرآن میں سو حکم ہے ان یتیم عورتوں کا جن کو تم نہیں دیتے جو ان کے لئے مقرر کیا ہے اور چاہتے ہو کہ ان کو نکاح میں لے آؤ اور حکم ہے ناتوان لڑکوں ک
4:128  اور اگر کوئی عورت ڈرے اپنے خاوند کے لڑنے سے یا جی پھر جانے سو تو کچھ گناہ نہیں دونوں پر کہ کر لیں آپس میں کسی طرح صلح اور صلح خوب چیز ہے اور دلوں کے سامنے موجود ہے حرص اور اگر تم نیکی کرو اور پرہیزگاری کرو تو اللہ کو تمہارے سب کاموں کی خبر ہے
4:129  اور تم ہرگز برابر نہ رکھ سکو گے عورتوں کو اگرچہ اس کی حرص کرو سو بالکل پھر بھی نہ جاؤ کہ ڈال رکھو ایک عورت کو جیسے ادھر میں لٹکتی اور اگر اصلاح کرتے رہو اور پرہیزگاری کرتے رہو تو للہ بخشنے والا مہربان
4:130  اور اگر دونوں جدا ہو جاویں تو اللہ ہر ایک کو بے پروا کر دے گا اپنی کشائش سے اور اللہ کشائش والا تدبیر جاننے والا ہے
4:131  اور اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور ہم نے حکم دیا ہے پہلے کتاب والوں کو اور تم کو کہ ڈرتے رہو اللہ سے اور اگر نہ مانو گے تو اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ کہ ہے زمین میں اور اللہ ہے بے پروا سب خوبیوں والا
4:132  اور اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور اللہ کافی ہے کارساز
4:133  اگر چاہے تو تم کو دور کر دے اے لوگو اور لے آئے اور لوگوں کو اور اللہ کو یہ قدرت ہے
4:134  جو کوئی چاہتا ہو ثواب دنیا کا سو اللہ کے یہاں ہے ثواب دنیا کا اور آخرت کا اور اللہ سب کچھ سنتا دیکھتا ہے
4:135  اے ایمان والو قائم رہو انصاف پر گواہی دو اللہ کی طرف کی اگرچہ نقصان ہو تمہارا یا ماں باپ کا یا قرابت والوں کا اگر کوئی مالدار ہے یا محتاج ہے تو اللہ ان کا خیرخواہ تم سے زیادہ ہے سو تم پیروی نہ کرو دل کی خواہش کی انصاف کرنے میں اور اگر تم زبان
4:136  ایمان والو یقین لاؤ اللہ پر اور اسکے رسول پر اور اس کتاب پر جو نازل کی ہے اپنے رسول پر اور اس کتاب پر جو نازل کی تھی پہلے اور جو کوئی یقین نہ رکھے اللہ پر اور اسکے فرشتوں پر اور کتابوں پر اور رسولوں پر اور قیامت کےدن پر وہ بہک کر دور جا پڑا
4:137  جو لوگ مسلمان ہوئے پھر کافر ہو گئے پھر مسلمان ہوئے پھر کافر ہو گئے پھر بڑھتے رہے کفر میں تو اللہ ان کو ہرگز بخشنے والا نہیں اور نہ دکھلاوے ان کو راہ
4:138  خوشخبری سنا دے منافقوں کو کہ ان کے واسطے ہے عذاب دردناک
4:139  وہ جو بناتے ہیں کافروں کو اپنارفیق مسلمانوں کو چھوڑ کر کیا ڈھونڈھتے ہیں ان کے پاس عزت سو عزت تو اللہ ہی کے واسطے ہے ساری
4:140  اور حکم اتار چکا تم پر قرآن میں کہ جب سنو اللہ کی آیتوں پر انکار ہوتے اور ہنسی ہوتے تو نہ بیٹھو ان کےساتھ یہاں تک کہ مشغول ہوں کسی دوسری بات میں نہیں تو تم بھی انہی جیسے ہو گئے اللہ اکٹھا کرے گا منافقوں کو اور کافروں کو دوزخ میں ایک جگہ
4:141  وہ منافق جو تمہاری تاک میں ہیں پھر اگر تم کو فتح ملے اللہ کی طرف سے تو کہیں کیا ہم نہ تھےتمہارے ساتھ اور اگر نصیب ہو کافروں کو تو کہیں کیا ہم نےگھیر نہ لیا تھا تم کو اور بچا دیا تم کو مسلمانوں سے سو اللہ فیصلہ کرے گا تم میں قیامت کےدن اور ہرگز نہ دے
4:142  البتہ منافق دغابازی کرتےہیں اللہ سے اور وہی ان کو دغا دے گا اور جب کھڑے ہوں نماز کو تو کھڑے ہوں ہارے جی سے لوگوں کے دکھانے کو اور یاد نہ کریں اللہ کو مگر تھوڑا سا
4:143  ادھر میں لٹکتے ہیں دونوں کے بیچ نہ ان کی طرف اور نہ اُن کی طرف اور جس کو گمراہ کرے اللہ تو ہر گز نہ پاوے گا تو اسکے واسطے کہیں راہ
4:144  اے ایمان والو نہ بناؤ کافروں کو اپنا رفیق مسلمانوں کو چھوڑ کر کیا لیا چاہتے ہو اپنے اوپر اللہ کا الزام صریح
4:145  بیشک منافق ہیں سب سے نیچے درجہ میں دوزخ کے اور ہر گز نہ پاوے گا تو ان کے واسطے کوئی مددگار
4:146  مگر جنہوں نے توبہ کی اور اپنی اصلاح کی اور مضبوط پکڑا اللہ کو اور خالص حکم بردار ہوئے اللہ کے سو وہ ہیں ایمان والوں کےساتھ اور جلد دے گا اللہ ایمان والوں کو بڑا ثواب
4:147  کیا کرے گا اللہ تم کو عذاب کر کے اگر تم حق کو مانو اور یقین رکھو اور اللہ قدردان ہے سب کچھ جاننے والا
4:148  اللہ کو پسند نہیں کسی کی بری بات کا ظاہر کرنا مگر جس پر ظلم ہوا ہو اور اللہ ہے سننے والا جاننے والا
4:149  اگر تم کھول کر کرو کوئی بھلائی یا اسکو چھپاؤ یا معاف کرو برائی کو تو اللہ بھی معاف کرنے والا بڑی قدرت والا ہے
4:150  جو لوگ منکر ہیں اللہ سے اور اسکے رسولوں سے اور چاہتے ہیں کہ فرق نکالیں اللہ میں اور اسکے رسولوں میں اور کہتے ہیں ہم مانتے ہیں بعضوں کو اور نہیں مانتے بعضوں کو اور چاہتے ہیں کہ نکالیں اس کے بیچ میں ایک راہ
4:151  ایسے لوگ وہی ہیں اصل کافر اور ہم نےتیار کر رکھا ہے کافروں کے واسطے ذلت کا عذاب
4:152  اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اسکے رسولوں پر اور جدا نہ کیا ان میں سے کسی کو ان کو جلد دے گا انکے ثواب اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان
4:153  تجھ سےدرخواست کرتے ہیں اہل کتاب کہ تو ان پر اتار لاوے لکھی ہوئی کتاب آسمان سے سو مانگ چکے ہیں موسٰی سے اس سے بھی بڑی چیز اور کہا ہم کو دکھا دے اللہ کو بالکل سامنے سو آ پڑی ان پر بجلی انکے گناہ کے باعث پھر بنا لیا بچھڑےکو بہت کچھ نشانیاں پہنچ چکنے کے بعد پ
4:154  اور ہم نے اٹھایا ان پر پہاڑ قرار لینے کے واسطے اور ہم نے کہا داخل ہو دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے اور ہم نے کہا کہ زیادتی مت کرو ہفتہ کے دن میں اور ہم نے ان سے لیا قول مضبوط
4:155  ان کو جو سزا ملی سو ان کی عہد شکنی پر اور منکر ہونے پر اللہ کی آیتوں سے اور خون کرنے پر پیغمبروں کا ناحق اور اس کہنے پر کہ ہمارے دل پر غلاف ہے سو یہ نہیں بلکہ اللہ نے مہر کر دی انکے دل پر کفر کے سبب سو ایمان نہیں لاتے مگر کم
4:156  اور ان کے کفر پر اور مریم پر بڑا طوفان باندھنے پر
4:157  اور انکے اس کہنے پر کہ ہم نے قتل کیا مسیح عیسٰی مریم کے بیٹے کو جو رسول تھا اللہ کا اور انہوں نے نہ اس کو مارا اور نہ سولی پر چڑھایا و لیکن وہی صورت بن گئ انکے آگے اور جو لوگ اس میں مختلف باتیں کرتے ہیں تو وہ لوگ اس جگہ شبہ میں پڑے ہوئے ہیں کچھ نہیں
4:158  بلکہ اس کو اٹھا لیا اللہ نے اپنی طرف اور اللہ ہے زبردست حکمت والا
4:159  اور جتنے فرقے ہیں اہل کتاب کے سو عیسٰی پر یقین لاویں گے اس کی موت سے پہلے اور قیامت کے دن ہو گا ان پر گواہ
4:160  سو یہود کے گناہوں کی وجہ سے ہم نے حرام کیں ان پربہت سے پاک چیزیں جو ان پر حلال تھیں اور اس وجہ سے کہ روکتے تھے اللہ کی راہ سے بہت
4:161  اور اس وجہ سے کہ سود لیتے تھے اور ان کو اس کی ممانعت ہو چکی تھی اور اس وجہ سے کہ لوگوں کا مال کھاتے تھے ناحق اور تیار کر رکھا ہے ہم نے کافروں کے واسطے جو ان میں ہیں عذاب دردناک
4:162  لیکن جو پختہ ہیں علم میں ان میں اور ایمان والے سو مانتے ہیں اسکو جو نازلہوا تجھ پر اور جو نازل ہوا تجھ سے پہلےاور آفریں ہے نماز پر قائم رہنے والوں کو اور جو دینے والے ہیں زکوٰۃ کے اور یقین رکھنے والے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر سو ایسوں کو ہم دیں گے بڑ
4:163  ہم نے وحی بھیجی تیری طرف جیسے وحی بھیجی نوح پر اور ان نبیوں پر جو اسکے بعد ہوئے اور وحی بھیجی ابراہیم پر اور اسمٰعیل پر اور اسحٰق پر اور یعقوب پر اور اسکی اولاد پراور عیسٰی پر اور ایوب پر اور یونس پر اور ہارون پر اور سلیمان پر اور ہم نے دی داؤ
4:164  اور بھیجے ایسے رسول کہ جن کا احوال ہم نے سنایا تجھ کو اس سے پہلےاور ایسے رسول جن کا احوال نہیں سنایا تجھ کو اور بایتں کیں اللہ نے موسٰی سے بول کر
4:165  بھیجے پیغمبر خوشخبری اور ڈر سنانے والے تاکہ باقی نہ رہے لوگوں کو اللہ پر الزام کا موقع رسولوں کے بعد اور اللہ زبردست ہے حکمت والا
4:166  لیکن اللہ شاہد ہے اس پر جو تجھ پر نازل یا کہ یہ نازل کیا ہے اپنے علم کے ساتھ اور فرشتے بھی گواہ ہیں اور اللہ کافی ہےحق ظاہر کرنے والا
4:167  جو لوگ کافر ہوئے اور روکا اللہ کی راہ سے وہ بہک کر دور جا پڑے
4:168  جو لوگ کافر ہوئے اور حق دبا رکھا ہر گز اللہ بخشنے والا نہیں ان کو اور نہ دکھلا دے گا ان کو سیدھی راہ
4:169  مگر راہ دوزخ کی رہا کریں اس میں ہمیشہ اور یہ اللہ پر آسان ہے
4:170  اے لوگو تمہارے پاس رسول آ چکا ٹھیک بات لیکر تمہارے رب کی سو مان لو تاکہ بھلا ہو تمہارا اور اگر نہ مانو گے تو اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور ہے اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا
4:171  اے کتاب والو مت مبالغہ کرو اپنے دین کی بات میں اور مت کہو اللہ کی شان میں مگر پکی بات بیشک مسیح جو ہے عیسٰی مریم کا بیٹا وہ رسول ہے اللہ کا اور اس کا کلام ہے جس کو ڈالا مریم کی طرف اور روح ہے اس کے ہاں کی سو مانو اللہ کو اور اسکے رسولوں کو اور نہ کہو کہ خ
4:172  مسیح کو اس سے ہرگز عار نہیں کہ وہ بندہ ہو اللہ کا اور نہ فرشتوں کو جو مقرب ہیں اور جس کو عار آوے اللہ کی بندگی سے اور تکبر کرے سو وہ جمع کرے گا ان سب کو اپنے پاس اکٹھا
4:173  پھر جو لوگ ایمان لائے اور عمل کئے انہوں نے اچھے تو انکو پورا دے گا ان کا ثواب اور زیادہ دے گا اپنے فضل سے اور جنہوں نے عار کی اور تکبر کیا سو انکو عذاب دے گا عذاب دردناک اور نہ پاویں گے اپنے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ مددگار
4:174  اے لوگو تمہارے پاس پہنچ چکی تمہارے رب کی طرف سےسند اور اتاری ہم نے تم پر روشنی واضح
4:175  سو جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اس کو مضبوط پکڑا تو ان کو داخل کرے گا اپنی رحمت میں اور فضل میں اور پہنچاوے گا ان کو اپنی طرف سیدھے راستہ پر
4:176  حکم پوچھتے ہیں تجھ سے سو کہہ دے اللہ حکم بتاتا ہے تم کو کلالہ کا اگر کوئی مرد مر گیا اور اس کے بیٹا نہیں اور اس کے ایک بہن ہے تو اس کو پہنچے آدھا اس کا جو چھوڑ مرا اور وہ بھائی وارث ہے اس بہن کا اگر نہ ہو اس کے بیٹا پھر اگر بہنیں دو ہوں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
5:1  اے ایمان والو پورا کرو عہدوں کو حلا ل ہوئے تمہارے لئے چوپائے مویشی سو اے انکے جو تم کو آگے سنائےجاویں گے مگر حلال نہ جانو شکار کو احرام کی حالت میں اللہ حکم کرتا ہے جو چاہے
5:2  اے ایمان والو حلال نہ سمجھو اللہ کی نشانیوں کو اور نہ ادب والے مہینہ کو اور نہ اس جانور کو جو نیاز کعبہ کی ہو اور نہ جنکے گلے میں پٹا ڈال کر لیجاویں کعبہ کو اور نہ آنے والوں کو حرمت والے گھر کی طرف جو ڈھونڈتے ہیں فضل اپنے رب کا اور اسکی خوشی
5:3  حرام ہوا تم پر مردہ جانور اور لہو اور گوشت سور کا اور جس جانور پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا اور جو مر گیا ہو گلا گھونٹنے سے یاچوٹ سے یا اونچے سے گر کر یا سینگ مارنے سے اور جس کو کھایا ہو درندہ نے مگر جس کو تم نےذبح کر لیا اور حرام ہے
5:4  تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا چیز ان کےلئے حلال ہے کہہ دے تم کو حلال ہیں ستھری چیزیں اور جو سدھاؤ شکاری جانور شکار پر دوڑانے کو کہ ان کو سکھاتے ہو اس میں سےجو اللہ نے تم کو سکھایا ہے سو کھاؤ اس میں سے جو پکڑ رکھیں تمہارےواسطے اور اللہ کا نام لو اس پر
5:5  آج حلال ہوئیں تم کو سب ستھری چیزیں اور اہل کتاب کا کھانا تم کو حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کو حلال ہے اور حلال ہیں تم کو پاکدامن عورتیں مسلمان اور پاکدامن عورتیں ان میں سےجن کو دی گئ کتاب تم سے پہلےجب دو ان کو مہر ان کے قید میں لا
5:6  اے ایمان والو جب تم اٹھو نماز کو تو دھو لو اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک اور مل لو اپنے سر کو اور پاؤں ٹخنوں تک اور اگر تم کو جنابت ہو تو خوب طرح پاک ہو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں یا کوئی تم میں آیا ہے جائے ضرور سے یا پاس گئے ہو
5:7  اور یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر اور عہد اس کا جو تم سے ٹھہرایا تھا جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے سنا اور مانا اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ خوب جانتا ہے دلوں کی بات
5:8  اے ایمان والو کھڑے ہو جایا کرو اللہ کے واسطے گواہی دینے کو انصاف کی اور کسی قوم کی دشمنی کے باعث انصاف کو ہر گز نہ چھوڑو عدل کرو یہ بات زیادہ نزدیک ہے تقویٰ سے اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ کو خوب خبر ہے جو تم کرتے ہو
5:9  وعدہ کیا اللہ نے ایمان والوں سے اور جو نیک عمل کرتے ہیں کہ انکے واسطے بخشش اور بڑا ثواب ہے
5:10  اور جن لوگوں نے کفر کیا اور جھٹلائیں ہماری آیتیں وہ ہیں دوزخ والے
5:11  اے ایمان والو یاد رکھو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب قصد کیا لوگوں نے کہ تم پر ہاتھ چلاویں پھر روک دیے تم سے ان کے ہاتھ اور ڈرتے رہو اللہ سے اور اللہ ہی پر چاہئے بھروسہ ایمان والوں کو
5:12  اور لے چکا ہے اللہ عہد بنی اسرائیل سے اور مقرر کئے ہم نے ان میں بارہ سردار اور کہا اللہ نے میں تمہارے ساتھ ہو اگر تم قائم رکھو گے نماز اور دیتے رہو گے زکوٰۃ اور یقین لاؤ گے میرے رسولوں پر اور مدد کرو گے ان کی اور قرض دو گے اللہ کو
5:13  سو ان کے عہد توڑنے پر ہم نے ان پر لعنت کی اور کر دیا ہم نے ان کے دلوں کو سخت پھیرتے ہیں کلام کو اسکے ٹھکانے سے اور بھول گئے نفع اٹھانا اس نصیحت سے جو انکو کی گئ تھی اور ہمیشہ تو مطلع ہوتا رہتا ہے ان کی کسی دغا پر مگر تھوڑے لوگ ان میں س
5:14  اور وہ جو کہتے ہیں اپنے کو نصاریٰ ان سے بھی لیا تھا ہم نے عہد ان کا پھر بھول گئے نفعع اٹھانا اس نصیحت سے جو انکو کی گئ تھی پھر ہم نے لگا دی آپس میں انکی دشمنی اور کینہ قیامت کے دن تک اور آخر جتا دے گا ان کو اللہ جو کچھ کرتے تھے
5:15  اے کتاب والو تحقیق آیا ہے تمہارے پاس رسول ہمارا ظاہر کرتا ہے تم پر بہت سی چیزیں جن کو تم چھپاتے تھے کتاب میں سے اور درگزر کرتا ہے بہت چیزوں سے بیشک تمہارے پاس آئی ہے اللہ کی طرف سے روشنی اور کتاب ظاہر کرنے والی
5:16  جس سے اللہ ہدایت کرتا ہے اس کو جو تابع ہوا اسکی رضا کا سلامتی کی راہیں اور ان کو نکالتا ہے اندھیروں سے روشنی میں اپنے حکم سے اور ان کو چلاتا ہے سیدھی راہ
5:17   بیشک کافر ہوئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تو وہی مسیح ہے مریم کا بیٹا تو کہہ دے پھر کس کا بس چل سکتا ہے اللہ کے آگے اگر وہ چاہے کہ ہلاک کرے مسیح مریم کے بیٹے کو اور اس کی ماں کو اور جتنے لوگ ہیں زمین میں سب کو اور اللہ ہی کے واسطے ہے سلطنت آسمانوں او
5:18  اور کہتے ہیں یہود اور نصاریٰ ہم بیٹے ہیں اللہ کے اور اسکے پیارے تو کہہ پھر کیوں عذاب کرتا ہے تم کو تمہارے گناہوں پر کوئی نہیں بلکہ تم بھی ایک آدمی ہو اسکی مخلوق میں بخشے جس کو چاہے اور عذاب کرے جس کو چاہے اور اللہ ہی کے لئے ہے سلطنت آس
5:19  اے کتاب والو آیا ہے تمہارے پاس رسول ہمارا کھولتا ہے تم پر رسولوں کے انقطاع کے بعد کبھی تم کہنے لگو کہ ہمارے پاس نہ آیا کوئی خوشی یا ڈر سنانے والا سو آ چکا تمہارے پاس خوشی اور ڈر سنانے والا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
5:20  اور جب کہا موسٰی نے اپنی قوم کو اے قوم یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب پیدا کئے تم میں نبی اور کر دیا تم کو بادشاہ اور دیا تم کو جو نہیں دیا تھا کسی کو جہان میں
5:21  اے قوم داخل ہو زمین پاک میں جو مقرر کر دی ہے اللہ نے تمہارے واسطے اور نہ لوٹو اپنی پیٹھ کی طرف پھر جا پڑو گے نقصان میں
5:22  بولے اے موسٰی وہاں ایک قوم ہے زبردست اور ہم ہر گز وہاں نہ جاویں گے یہاں تک کہ وہ نکل جاویں اس میں سے پھر اگر وہ نکل جاویں گے اس میں سےتو ہم ضرور داخل ہوں گے
5:23  کہا دو مردوں نے اللہ سے ڈرنے والوں میں سے کہ خدا کی نوازش تھی ان دو پر گھس جاؤ ان پرحملہ کر کے دروازہ میں پھر جب تم اس میں گھس جاؤ گے تو تم ہی غالب ہو گے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر یقین رکھتے ہو
5:24  بولے اے موسٰی ہم ہرگز نہ جاویں گے ساری عمر جب تک وہ رہیں گے اس میں سو تو جا اور تیرا رب اور تم دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں
5:25  بولا اے رب میرے میرے اختیار میں نہیں مگر میری جان اور میرا بھائی سو جدائی کر دے تو ہم میں اور اس نافرمان قوم میں
5:26  فرمایا تحقیق وہ زمین حرام کی گئ ہے ان پر چالیس برس سر مارتے پھریں گے ملک میں سو تو افسوس نہ کر نافرمان لوگوں پر
5:27  اور سنا ان کو حال واقعی آدم کے دو بیٹوں کا جب نیاز کی دونوں نے کچھ نیاز اور مقبول ہوئی ایک کی اور نہ مقبول ہوئی دوسرے کی کہا میں تجھ کو مار ڈالوں گا وہ بولا اللہ قبول کرتا ہے تو پرہیزگاروں سے
5:28  اگر تو ہاتھ چلادے گا مجھ پر مارنے کو میں نہ ہاتھ چلاؤں گا تجھ پر مارنے کو میں ڈرتا ہوں اللہ سے جو پروردگار ہے سب جہان کا
5:29  میں چاہتا ہوں کہ تو حاصل کرے میرا گناہ اور اپنا گناہ پھر ہو جاوے تو دوزخ والوں میں اور یہی ہے سزا ظالموں کی
5:30  پھر اس کو راضی کیا اسکے نفس نے خون پر اپنے بھائی کے پھر اسکو مار ڈالا سو ہو گیا نقصان اٹھانے والوں میں
5:31  پھر بھیجا اللہ نے ایک کوا جو کریدتا تھا زمین کو تاکہ اس کو دکھلا دے کس طرح چھپاتا ہے لاش اپنے بھائی کی بولا اے افسوس مجھ سے اتنا نہ ہو سکا کہ ہوں برابر اس کوے کی کہ میں چھپاؤں لاش اپنے بھائی کی پھر لگا پچتانے
5:32  اسی سبب سے لکھا ہم نے بنی اسرائیل پر کہ جو کوئی قتل کرے ایک جان کو بلاعوض جان کے یا بغیر فساد کرنے کے ملک میں تو گویا قتل کر ڈالا اس نے سب لوگوں کو اور جس نے زندہ رکھا ایک جان کو تو گویا زندہ کر دیا سب لوگوں کو اور لا چکے ہیں انکے پاس رس
5:33  یہی سزا ہے ان کی جو لڑائی کرتے ہیں اللہ سے اور اسکے رسول سے اور دوڑتے ہیں ملک میں فساد کرنے کو ان کو قتل کیا جائےیا سولی چڑھائے جاویں یا کاٹے جاویں ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف جانب سے یا دور کر دیے جاویں اس جگہ سے یہ ان کی رسوائی ہے دنیا م
5:34  مگر جنہوں نے توبہ کی تمہارے قابو پانے سے پہلے تو جان لو کہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے
5:35  اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور ڈھونڈو اس تک وسیلہ اور جہاد کرو اس کی راہ میں تاکہ تمہارا بھلا ہو
5:36  جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس ہو جو کچھ زمین میں ہے سارا اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہو تاکہ بدلہ میں دیں اپنے قیامت کے عذاب سے تو ان سےقبول نہ ہو گا اور ان کے واسطے عذاب دردناک ہے
5:37  چاہیں گے کہ نکل جاویں آگ سے اور وہ اس سے نکلنے والے نہیں اور ان کے لئے عذاب دائمی ہے
5:38  اور چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت کاٹ ڈالو انکے ہاتھ سزا میں ان کی کمائی کی تنبیہ ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ غالب ہے حکمت والا
5:39  پھر جس نے توبہ کہ اپنے ظلم کے پیچھے اور اصلاح کی تو اللہ قبول کرتا ہے اس کی توبہ بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
5:40  تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ ہی کے واسطے ہے سلطنت آسمان اور زمین کی عذاب کرے جس کو چاہے اور بخشے جس کو چاہے اور اللہ سب چیز پر قادر ہے
5:41  اے رسول غم نہ کر ان کو جو دوڑ کر گرتے ہیں کفر میں وہ لوگ جو کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں اپنے منہ سے اور ان کے دل مسلمان نہیں اور وہ جو یہودی ہیں جاسوسی کرتے ہیں جھوٹ بولنے کے لئے وہ جاسوس ہیں دوسری جماعت کے جو تجھ تک نہیں آئے بدل ڈالتے ہیں بات
5:42  جاسوسی کرنے والے جھوٹ بولنے کے لئے اور بڑے حرام کھانے والے سو اگر آویں وہ تیرے پاس تو فیصلہ کر دے ان میں یا منہ پھیر لے ان سے اور اگر تو منہ پھیر لے گا ان سے تو وہ تیرا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے اور اگر تو فیصلہ کرے تو فیصلہ کر ان میں انصاف سے بیشک اللہ د
5:43  اور وہ تجھ کو کس طرح منصف بنائیں گے اور ان کے پاس تو توریت ہے جس میں حکم ہے اللہ کا پھر اس کے پیچھے پھرے جاتے ہیں اور وہ ہر گز ماننے والے نہیں ہیں
5:44  ہم نےنازل کی توریت کہ اس میں ہدایت اور روشنی ہے اس پر حکم کرتے تھے پیغمبر جو کہ حکم بردار تھے اللہ کے یہود کو اور حکم کرتے تھے درویش اور عالم اس واسطے کہ وہ نگہبان ٹھہرائے گئے تھے اللہ کی کتاب پر اور اس کی خبر گیری پر مقرر تھے سو تم نہ ڈ
5:45  اور لکھ دیا ہم نے ان پر اس کتاب میں کہ جی کے بدلے جی اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور زخموں کا بدلا انکے برابر پھر جس نے معاف کر دیا تو وہ گناہ سے پاک ہو گیا اور جو کوئی حکم نہ کرے اس کے م
5:46  اور پیچھے بھیجا ہم نے انہی کےقدموں پر عیسٰی مریم کے بیٹے کو تصدیق کرنے والا توریت کی جو آگے سے تھے اور اس کو دی ہم نے انجیل جس میں ہدایت اور روشنی تھی اور تصدیق کرتی تھی اپنے سے اگلی کتاب توریت کی اور راہ بتلانے والی اور نصیحت تھی ڈرنے والوں کو
5:47  اور چاہئے کہ حکم کریں انجیل والے موافق اس کے جو کہ اتارا اللہ نے اس میں اور جو کوئی حکم نہ کرے موافق اس کے جو کہ اتارا اللہ نےسو وہی لوگ ہیں نافرمان
5:48  اور تجھ پر اتاری ہم نے کتاب سچی تصدیق کرنے والی سابقہ کتابوں کی اور ان کے مضامیں پر نگہبان سو تو حکم کر ان میں موافق اسکے جو کہ اتارا اللہ نے اور انکی خوشی پر مت چل چھوڑ کر سیدھا راستہ جو تیرے پاس آیا ہر ایک کو تم میں سے دیا ہم نے ایک دس
5:49  اور یہ فرمایا کہ حکم کر ان میں موافق اس کے جو کہ اتارا اللہ نے اور مت چل ان کی خوشی پر اور بچتا رہ ان سے کہ تجھ کو بہکا نہ دیں کسی اسےحکم سے جو اللہ نے اتارا تجھ پر پھر اگر نہ مانیں تو جان لے کہ اللہ نے یہی چاہا ہے کہ پہنچا دے انکو کچھ سزا ان کے گنا
5:50  اب کیا حکم چاہتے ہیں کفر کے وقت کا اور اللہ سے بہتر کون ہے حکم کرنے والا یقین کرنے والوں کے واسطے
5:51  اے ایمان والو مت بناؤ یہود اور نصاریٰ کو دوست وہ آپس میں دوست ہیں ایک دوسرے کے اور جو کوئی تم میں سے دوستی کرے ان سے تو وہ انہی میں ہے اللہ ہدایت نہیں کرتا ظالم لوگوں کو
5:52  اب تو دیکھے گا ان کو جن کے دل میں بیماری ہے دوڑ کر ملتے ہیں ان میں کہتے ہیں کہ ہم کو ڈر ہے کہ نہ آجائے ہم پر گردش زمانہ کی سو قریب ہے کہ اللہ جلد ظاہر فرماوے فتح یا کوئی حکم اپنے پاس سے تو لگیں اپنے جی کی چھپی بات پر پچتانے
5:53  اور کہتے ہیں مسلمان کیا یہ وہی لوگ ہیں جو قسمیں کھاتے تھے اللہ کی تاکید سے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں برباد گئے ان کےعمل پھر رہ گئے نقصان میں
5:54  اے ایمان والو جو کوئی تم میں پھرے گا اپنے دین سے تو اللہ عنقریب لاوے گا ایسی قوم کو کہ اللہ انکو چاہتا ہے اور وہ اس کو چاہتے ہیں نرم دل ہیں مسلمانوں پر زبردست ہیں کافروں پر لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں اور ڈرتے نہیں کسی کے الزام سے یہ فضل ہے اللہ کا دے
5:55  تمہارا رفیق تو وہی اللہ ہے اور اس کا رسول اور جو ایمان والے ہیں جو کہ قائم ہیں نماز پر اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور وہ عاجزی کرنے والے ہیں
5:56  اور جو کوئی دوست رکھے اللہ کو اور اس کے رسول کو اور ایمان والوں کو تو اللہ کی جماعت وہی سب پر غالب ہے
5:57  اے ایمان والو مت بناؤ ان لوگوں کو جو ٹھہراتے ہیں تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل وہ لوگ جو کتاب دیے گئے تم سے پہلے اور نہ کافروں کو اپنا دوست اور ڈرو اللہ سے اگر ہو تم ایمان والے
5:58  اور جب تم پکارتے ہو نماز کے لئے تو وہ ٹھہراتے ہیں اس کو ہنسی اور کھیل یہ اس واسطے کہ وہ لوگ بے عقل ہیں
5:59  تو کہہ اے کتاب والو کیا ضد ہے تم کو ہم سے مگر یہی کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو نازل ہوا ہم پر اور جو نازل ہو چکا پہلے اور یہی کہ تم میں اکثر نافرمان ہیں
5:60  تو کہہ میں تم کو بتلاؤں ان میں کس کی بری جزا ہے اللہ کے ہاں وہی جس پر اللہ نے لعنت کی اور اس پر غضب نازل کیا اور ان میں سے بعضوں کو بندر کر دیا اور بعضوں کو سور اور جنہوں نے بندگی کی شیطان کی وہی لوگ بدتر ہیں درجہ میں اور بہت بہکے ہوئے ہیں سیدھی راہ سے
5:61  اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور حالت یہ ہے کہ کافر ہی آئے تھے اور کافر ہی چلے گئے اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ چھپائے ہوئے تھے
5:62  اور تو دیکھے گا بہتوں کو ان میں سے کہ دوڑتے ہیں گناہ پر اور ظلم اور حرام کھانے پر بہت برے کام ہیں جو کر رہے ہیں
5:63  کیوں نہیں منع کرتے انکے درویش اور علماء گناہ کی بات کہنے سے اور حرام کھانے سے بہت ہی برے عمل ہیں جو کر رہے ہیں
5:64  اور یہود کہتے ہیں اللہ کا ہاتھ بند ہو گیا انہی کے ہاتھ بند ہو جاویں اور لعنت ہےانکو اس کہنے پر بلکہ اس کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں خرچ کرتا ہے جس طرح چاہے اور ان میں بہتوں کو بڑھے گی اس کلام سے جو تجھ پر اترا تیرے رب کی طرف سے ش
5:65  اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور ڈرتے تو ہم دور کر دیتے ان سے ان کی برائیاں اور ان کو داخل کرتے نعمت کے باغوں میں
5:66  اور اگر وہ قائم رکھتے توریت اور انجیل کو اور اس کو جو کہ نازل ہوا ان پر انکے رب کی طرف سے تو کھاتے اپنے اوپر سے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے کچھ لوگ ان میں ہیں سیدھی راہ پر اور بہت سے ان میں برے کام کر رہے ہیں
5:67  اے رسول پہنچا دے جو تجھ پر اترا تیرے رب کی طرف سے اور اگر ایسا نہ کیا تو تو نے کچھ نہ پہنچایا اس کا پیغام اور اللہ تجھ کو بچا لے گا لوگوں سے بیشک اللہ راستہ نہیں دکھلاتا قوم کفار کو
5:68  کہہ دے اے کتاب والو تم کسی راہ پر نہیں جب تک نہ قائم کرو توریت اور انجیل کو اور جو تم پر اترا تمہارےرب کی طرف سے اور ان میں بہتوں کو بڑھے گی اس کلام سے جو تجھ پر اترا تیرے رب کی طرف سے شرارت اور کفر سو تو افسوس نہ کر اس قوم کفار پر
5:69  بیشک جو مسلمان ہیں اور جو یہودی ہیں اور فرقہ صابی اور نصاریٰ جو کوئی ایمان لاوے اللہ پر اور روز قیامت پر اور عمل کرے نیک نہ ان پر ڈر ہے نہ وہ غمگین ہوں گے
5:70  ہم نے لیا تھا پختہ قول بنی اسرائیل سے اور بھیجے ان کی طرف رسول جب لایا ان کے پاس کوئی رسول وہ حکم جو خوش نہ آیا ان کے جی کو تو بہتوں کو جھٹلایا اور بہتوں کو قتل کر ڈالتےتھے
5:71  اور خیال کیا کہ کچھ خرابی نہ ہو گی سو وہ اندھے ہو گئے اور بہرے پھر توبہ قبول کی اللہ نے ان کی پھر اندھے اور بہرے ہوئے ان میں سےبہت اور اللہ دیکھتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں
5:72  بیشک کافر ہوئے جنہوں نے کہا اللہ وہی مسیح ہے مریم کا بیٹا اور میسح نے کہا ہے کہ اے بنی اسرائیل بندگی کرو اللہ کی رب ہے میرا اور تمہارا بیشک جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا سو حرام کی اللہ نے اس پر جنت اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور کوئی نہیں گنہگاروں کی مدد کرنے
5:73  بیشک کافر ہوئے جنہوں نے کہا اللہ ہے تین میں کا ایک حالانکہ کوئی معبود نہیں بجز ایک معبود کے اور اگر نہ باز آویں گے اس بات سے کہ کہتے ہیں تو بیشک پہنچے گا ان میں سےکفر پر قائم رہنے والوں کو عذاب دردناک
5:74  کیوں نہیں توبہ کرتے اللہ کے آگے اور گناہ بخشواتے اس سے اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان
5:75  نہیں ہے مسیح مریم کا بیٹا مگر رسول گذر چکے اس سے پہلے بہت رسول اور اسکی ماں ولی ہے دونوں کھاتےتھے کھانا دیکھ ہم کیسے بتلاتے ہیں ان کو دلیلیں پھر دیکھ وہ کہاں الٹے جارہے ہیں
5:76  تو کہہ دے کیا تم ایسی چیز کی بندگی کرتے ہو اللہ کو چھوڑ کر جو مالک نہیں تمہارے برے کی اور نہ بھلے کی اور اللہ وہی ہے سننے والا جاننے والا
5:77  تو کہہ اے اہل کتاب مت مبالغہ کرو اپنے دین کی بات میں ناحق کا اور مت چلو خیالات پر ان لوگوں کے جو گمراہ ہو چکے پہلے اور گمراہ کر گئے بہتوں کو اور بہک گئے سیدھی راہ سے
5:78  ملعون ہوئے کافر بنی اسرائیل میں کے داؤد کی زبان پر اور عیسٰی بیٹے مریم کے یہ اس لئے کہ وہ نافرمان تھے اور حد سے گذر گئےتھے
5:79  آپس میں منع نہ کرتے برے کام سے جو وہ کر رہے تھے کیا ہی برا کام ہے جو کرتے تھے
5:80  تو دیکھتا ہے ان میں کہ بہت سے لوگ دوستی کرتے ہیں کافروں سے کیا ہی برا سامان بھیجا انہوں نے اپنے واسطے وہ یہ کہ اللہ کا غضب ہوا ان پر اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہنے والے ہیں
5:81  اور اگر وہ یقین رکھتے اللہ پر اور نبی پر اور جو نبی پر اترا تو کافروں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں بہت سے لوگ نافرمان ہیں
5:82  تو پاوے گا سب لگوں سے زیادہ دشمن مسلمانوں کا یہودیوں کو اور مشرکوں کو اور تو پاوے گا سب سے نزدیک محبت میں مسلمانوں کے ان لوگوں کو جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس واسطے کہ نصاریٰ میں عالم ہیں اور درویش ہیں اور اس واسطے کہ وہ تکبر نہیں کرتے
5:83  اور جب سنتے ہیں اس کو جو اترا رسول پر تو دیکھے تو ان کی آنکھوں کو کہ ابلتی ہیں آنسوؤں سے اس وجہ سے کہ انہوں نے پہچان لیا حق بات کو کہتے ہیں اے رب ہمارے ہم ایمان لائے سو تو لکھ ہم کو ماننے والوں کے ساتھ
5:84  اور ہم کو کیا ہوا کہ یقین نہ لاویں اللہ پر اور اس چیز پر جو پہنچی ہم کو حق سےاور توقع رکھیں اسکی کہ داخل کرے ہم کو رب ہمارا ساتھ نیک بختوں کے
5:85  پھر انکو بدلے میں دیے اللہ نے اس کہنے پر ایسے باغ کہ جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں ان میں ہی اور یہ ہے بدلا نیکی کرنے والوں کا
5:86  اور جو لوگ منکر ہوئے اور جھٹلانےلگے ہمای آیتوں کو وہ ہیں دوزخ کے رہنے والے
5:87  اے ایمان والو مت حرام ٹھہراؤ وہ لذیذ چیزیں جو اللہ نے تمہارے لئےحلال کردیں اور حد سے نہ بڑھو بیشک اللہ پسند نہیں کرتا حد سے بڑھنے والوں کو
5:88  اور کھاؤ اللہ کے دیے ہوئے میں سے جو چیز حلال پاکیزہ ہو اور ڈرتے رہو اللہ سے جس پر تم ایمان رکھتے ہو
5:89  نہیں پکڑتا اللہ تم کو تمہاری بیہودہ قسموں پر لیکن پکڑتا ہے اس پر جس قسم کو تم نے مضبوط باندھا سو اس کا کفارہ کھانا دینا ہے دس محتاجوں کو اوسط درجہ کا کھانا جو دیتے ہو اپنے گھر والوں کو یا کپڑا پہنا دینا دس محتاجوں کو یا ایک گردن آزاد کرن
5:90  اے ایمان والو یہ جو ہے شراب اور جوا اور بت اور پانسے سب گندے کام ہیں شیطان کے سو ان سے بچتے رہو تاکہ تم نجات پاؤ
5:91  شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ ڈالے تم میں دشمنی اور بیر بذریعہ شراب اور جوئے کے اور روکےتم کو اللہ کی یاد سے اور نماز سے سو اب بھی تم باز آؤ گے
5:92  اور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور بچتے رہو پھر اگر تم پھر جاؤ گے تو جان لو کہ ہمارے رسول کا ذمہ صرف پہنچا دینا ہے کھول کر
5:93  جو لوگ ایمان لائے اور کام نیک کئے ان پر گناہ نہیں اس میں جو کچھ پہلے کھا چکے جب کہ آئندہ کو ڈر گئے اور ایمان لائے اور عمل نیک کئے پھر ڈرتے رہے اور یقین کیا پھر ڈرتے رہے اور نیکی کی اور اللہ دوست رکھتا ہےنیکی کرنے والوں کو
5:94  اے ایمان والو البتہ تم کو آزماوے گا اللہ ایک بات سے اس شکار میں کہ جس پر پہنچے ہیں ہاتھ تمہارے اور نیزےتمہارے تاکہ معلوم کرے اللہ کون اس سے ڈرتا ہے بن دیکھے پھر جس نے زیادتی کی اس کے بعد تو اس کے لئے عذاب دردناک ہے
5:95  اے ایمان والو نہ مارو شکار جس وقت تم ہو احرام میں اور جو کوئی تم میں اس کو مارے جان کر تو اس پر بدلا ہے اس مارے ہوئے کے برابر مویشی میں سے جو تجویز کریں دو آدمی معتبر تم میں سے اس طرح سے کہ وہ جانور بدلے کا بطور نیاز پہنچایا جاوے کعبہ تک یا اس
5:96  حلال ہوا تمہارے لئے دریا کا شکار اور دریا کا کھانا تمہارے فائدہ کے واسطے اور سب مسافروں کے اور حرام ہوا تم پر جنگل کا شکار جب تک تم احرام میں رہو اور ڈرتے رہو اللہ سےجس کے پاس تم جمع ہو گے
5:97  اللہ نے کر دیا کعبہ کو جو کہ گھر ہے بزرگی والا قیام کا باعث لوگوں کے لئے اور بزرگی والے مہینوں کو اور قربانی کو جو نیاز کعبہ کی ہو اور جنکے گلے میں پٹہ ڈال کر لیجاویں کعبہ کو یہ اس لئے کہ تم جان لو کہ بیشک اللہ کو معلوم ہے جو کچھ کہ ہے آسمان اور زمی
5:98  جان لو کہ بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے اور بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
5:99  رسول کے ذمہ نہیں مگر پہنچا دینا اور اللہ کو معلوم ہے جو تم ظاہر میں کرتے ہو اور جو چھپا کر کرتے ہو
5:100  تو کہہ دے کہ برابر نہیں ناپاک اور پاک اگرچہ تجھ کو بھلی لگے ناپاک کی کثرت سو ڈرتے رہو اللہ سے اے عقلمندو تاکہ تمہاری نجات ہو
5:101  اے ایمان والو مت پوچھو ایسی باتیں کہ اگر تم پر کھولی جاویں تو تم کو بری لگیں اور اگر پوچھو گے یہ باتیں ایسے وقت میں کہ قرآن نازل ہو رہا ہے تو تم پر ظاہر کر دی جاویں گی اللہ نے ان سے درگذر کی ہے اور اللہ بخشنے والا تحمل والا ہے
5:102  ایسی باتیں پوچھ چکی ہے ایک جماعت تم سے پہلے پھر ہو گئے ان باتوں سے منکر
5:103  نہیں مقرر کیا اللہ نے بحیرہ اور نہ سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حامی و لیکن کافر باندھتے ہیں اللہ پر بہتان اور ان میں اکثروں کو عقل نہیں
5:104  اور جب کہا جاتا ہے ان کو آؤ اسکی طرف جو کہ اللہ نے نازل کیا اور رسول کی طرف تو کہتے ہیں ہم کو کافی ہے وہ جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادوں کو بھلا اگر انکے باپ دادے نہ کچھ علم رکھتے ہوں اور نہ راہ جانتے ہوں تو بھی ایسا ہی کریں گے
5:105  اے ایمان والو تم پر لازم ہے فکر اپنی جان کا تمہارا کچھ نہیں بگاڑتا جو کوئی گمراہ ہوا جبکہ تم ہوئے راہ پر اللہ کے پاس لوٹ کر جانا ہے تم سب کو پھر وہ جتلاوے گا تمکو جو کچھ تم کرتےتھے
5:106  اے ایمان والو گواہ درمیان تمہارے جبکہ پہنچے کسی کو تم میں موت وصیت کے وقت دو شخص معتبر ہونے چاہئیں تم میں سے یا دو شاہد اور ہوں تمہارے سوا اگر تم نے سفر کیا ہو ملک میں پھرپہنچے تم کو مصیبت موت کی تو کھڑا کرو ان دونوں کو بعد نماز کے
5:107  پھر اگر خبر ہو جاوے کہ وہ دونوں حق بات دبا گئے تو دو گواہ اور کھڑے ہوں ان کی جگہ ان میں سے کہ جن کا حق دبا ہے جو سب سے زیادہ قریب ہوں میت کے پھر قسم کھاویں اللہ کی کہ ہماری گواہی تحقیقی ہے پہلوں کی گواہی سے اور ہم نے زیادتی نہیں کی نہیں تو ہم بیشک ظ
5:108  اس میں امید ہے کہ ادا کریں شہادت کو ٹھیک طرح پر اور ڈریں کہ الٹی پڑے گی قسم ہماری ان کی قسم کے بعد اور ڈرتے رہو اللہ سے اور سن رکھو اور اللہ نہیں چلاتا سیدھی راہ پر نافرمانوں کو
5:109  جس دن اللہ جمع کرے گا سب پیغمبروں کو پھر کہے گا تم کو کیا جواب ملا تھا وہ کہیں گے ہم کو خبر نہیں تو ہی ہے چھپی باتوں کو جاننے والا
5:110  جب کہے گا اللہ اے عیسٰی مریم کے بیٹے یاد کر میرا احسان جو ہوا ہے تجھ پر اور تیری ماں پر جب مدد کی میں نے تیری روح پاک سے تو کلام کرتا تھا لوگوں سے گود میں اور بڑی عمر میں اور جب سکھائی میں نے تجھ کو کتاب اور تہہ کی باتیں اور توریت اور انجیل او
5:111  اور جب میں نے دل میں ڈال دیا حواریوں کے کہ ایمان لاؤ مجھ پر اور میرے رسول پر تو کہنے لگے ہم ایمان لائے اور تو گواہ رہ کہ ہم فرمانبردار ہیں
5:112  جب کہا حواریوں نے اے عیسٰی مریم کے بیٹے تیرا رب کر سکتا ہے کہ اتارے ہم پر خوان بھرا ہوا آسمان سے بولا ڈرو اللہ سے اگر ہو تم ایمان والے
5:113  بولے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھاویں اس میں سے اور مطمئن ہو جاویں ہمارے دل اور جان لیں کہ تو نے ہم سے سچ کہا او رہیں ہم اس پر گواہ
5:114  کہا عیسٰی مریم کے بیٹے نے اے اللہ رب ہمارے اتار ہم پر خوان بھرا ہوا آسمان سے کہ وہ دن عید رہے ہماری پہلوں او رپچھلوں کے واسطے اور نشانی ہو تیری طرف سے اور روزی دے ہم کو اور تو ہی ہے سب سے بہتر روزی دینے والا
5:115  کہا اللہ نے میں بیشک اتاروں گا وہ خوان تم پر پھر جو کوئی تم میں ناشکری کرے گا اس کے بعد تو میں اس کو وہ عذاب دوں گا جو کسی کو نہ دوں گا جہان میں
5:116  اور جب کہے گا اللہ اے عیسٰی مریم کے بیٹے تو نے کہا لوگوں کو کہ ٹھہرا لو مجھ کو اور میری ماں کو دو معبود سوا اللہ کے کہا تو پاک ہے مجھ کو لائق نہیں کہ کہوں ایسی بات جس کا مجھ کو حق نہیں اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو تجھ کو ضرور معلوم ہو گا تو جانتا ہے جو
5:117  میں نے کچھ نہیں کہا انکو مگر جو تو نے حکم کیا کہ بندگی کرو اللہ کی جو رب ہے میرا اور تمہارا اور میں ان سے خبردار تھا جب تک ان میں رہا پھر جب تو نے مجھ کو اٹھا لیا تو تو ہی تھا خبر رکھنے والا ان کی اور تو ہر چیز سے خبردار ہے
5:118  اگر تو انکو عذاب دے تو وہ بندے ہیں تیرے اور اگر تو ان کو معاف کر دے تو تو ہی ہے زبردست حکمت والا
5:119  فرمایا اللہ نے یہ دن ہے کہ کام آوے گا سچوں کے ان کا سچ انکے لئے ہیں باغ جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں رہا کریں گے انہی میں ہمیشہ اللہ راضی ہوا ان سے اور وہ راضی ہوئے اس سے یہی ہے بڑی کامیابی
5:120  اللہ ہی کے لئے سلطنت ہے آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
6:1   سب تعریفیں اللہ کےلئے ہیں جس نے پیدا کئے آسمان اور زمین اور بنایا اندھیرا اور اجالا پھر بھی یہ کافر اپنے رب کےساتھ اوروں کو برابر کئے دیتے ہیں
6:2  وہی ہے جس نے پیدا کیا تم کو مٹی سے پھر مقرر کر دیا ایک وقت اور ایک مدت مقرر ہے اللہ کے نزدیک پھر بھی تم شک کرتے ہو
6:3  اور وہی ہے اللہ آسمانوں میں اور زمین میں جانتا ہے تمہارا چھپا اور کھلا اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
6:4  اور نہیں آتی انکے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر کرتے ہیں اس سے تغافل
6:5  سو بیشک جھٹلایا انہوں نے حق کو جب ان تک پہنچا سو اب آئی جاتی ہے انکے آگے حقیقت اس بات کی جس پر ہنستے تھے
6:6  کیا دیکھتے نہیں کہ کتنی ہلاک کر دیں ہم نے ان سے پہلے امتیں جن کو جما دیا تھا ہم نے ملک میں اتنا کہ جتنا تم کو نہیں جمایا اور چھوڑ دیا ہم نے ان پر آسمان کو لگاتار برستا ہوا اور بنا دیں ہم نے نہریں بہتی ہوئی ان کے نیچے پھر ہلاک کیا ہم نے انکو انکے گناہوں پ
6:7  اور اگر اتاریں ہم تجھ پر لکھا ہوا کاغذ میں پھر چھو لیویں وہ اس کو اپنے ہاتھوں سے البتہ کہیں گے کافر یہ نہیں ہے مگر صریح جادو
6:8  اور کہتے ہیں کیوں نہیں اترا اس پر کوئی فرشتہ اور اگر ہم اتاریں فرشتہ تو طے ہو جاوے قصہ پھر ان کو مہلت بھی نہ ملے
6:9  اور اگر ہم رسول بنا کر بھیجتے کسی فرشتہ کو تو وہ بھی آدمی ہی کی صورت میں ہوتا اور انکو اسی شبہہ میں ڈالتے جس میں اب پڑ رہے ہیں
6:10  اور بلاشبہہ ہنسی کرتے رہے ہیں رسولوں سے تجھ سے پہلے پھرگھیر لیا ان سے ہنسی کرنے والوں کو اس چیز نے کہ جس پر ہنسا کرتے تھے
6:11  تو کہہ دے کہ سیر کرو ملک میں پھر دیکھو کیا انجام ہوا جھٹلانے والوں کا
6:12  پوچھ کہ کس کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں اور زمین میں کہہ دے اللہ کا ہے اس نے لکھی ہے اپنے ذمہ مہربانی البتہ تم کو اکٹھا کر دے گا قیامت کے دن تک کہ اس میں کچھ شک نہیں جو لوگ نقصان میں ڈال چکے اپنی جانوں کو وہی ایمان نہیں لاتے
6:13  اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ کہ آرام پکڑتا ہے رات میں اور دن میں اور وہی ہے سب کچھ سننے والا جاننے والا
6:14  تو کہہ دے کیا اور کسی کو بناؤں اپنا مددگار اللہ کے سوا جو بنانے والا ہے آسمانوں اور زمین کا اور وہ سب کو کھلاتا ہے اور اسکو کوئی نہیں کھلاتا کہہ دے مجھ کو حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے حکم مانوں اور تو ہرگز نہ ہو شرک والا
6:15  تو کہہ میں ڈرتا ہوں اگر نافرمانی کروں اپنے رب کی ایک بڑے دن کے عذاب سے
6:16  جس پر سے ٹل گیا وہ عذاب اس دن تو اس پر رحم کر دیا اللہ نے اور یہی ہے بڑی کامیابی
6:17  اور اگر پہنچاوے تجھ کو اللہ کچھ سختی تو کوئی اسکو دور کرنے والا نہیں سوا اسکے اور اگر تجھ کو پہنچاوےبھلائی تو وہ ہر چیز پر قادر ہے
6:18  اور اسی کا زور ہے اپنے بندوں پر اور وہی ہے بڑی حکمت والا سب کی خبر رکھنے والا
6:19  تو پوچھ سب سے بڑا کون ہے کہہ دے اللہ گواہ ہے میرے اور تمہارے درمیان اور اترا ہے مجھ پر یہ قرآن تاکہ تم کو اس سے خبردار کر دوں اور جس کو یہ پہنچے کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ معبود اور بھی ہیں تو کہہ دے میں تو گواہی نہ دوں گا کہہ دے وہی ہے معب
6:20  جن کو ہم نے دی ہے کتاب وہ پہچانتے ہیں اسکو جیسے پہچانتے ہیں اپنے بیٹوں کو جو لوگ نقصان میں ڈال چکے اپنی جانوں کو وہی ایمان نہیں لاتے
6:21  اور اس سے زیادہ ظالم کون جو بہتان باندھے اللہ پر یا جھٹلا دے اسکی آیتوں کو بلاشک بھلائی نصیب نہیں ہوتی ظالموں کو
6:22  اور جس دن ہم جمع کریں گے ان سب کو پھر کہیں گے ان لوگوں کو جنہوں نے شرک کیا تھا کہاں ہیں شریک تمہارے جن کا تم کو دعویٰ تھا
6:23  پھر نہ رہے گا انکے پاس کوئی فریب مگر یہی کہ کہیں گے قسم ہے اللہ کی جو ہمارا رب ہے ہم نہ تھے شرک کرنے والے
6:24  دیکھو تو کیسا جھوٹ بولے اپنے اوپر اور کھوئی گئیں ان سے وہ باتیں جو بنایا کرتے تھے
6:25  اور بعضے ان میں کان لگائے رہتے ہیں تیری طرف اور ہم نے ان کے دلوں پر ڈال رکھے ہیں پردے تاکہ اس کو نہ سمجھیں اور رکھ دیا انکےکانوں میں بوجھ اور اگر دیکھ لیں تمام نشانیاں تو بھی ایمان نہ لاویں ان پر یہاں تک کہ جب آتے ہیں تیرے پاس تجھ سےجھگڑنے کو تو کہتے
6:26  اور یہ لوگ روکتے ہیں اس سے اور بھاگتے ہیں اس سے اور نہیں ہلاک کرتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سمجھتے
6:27  اور اگر تو دیکھے جس وقت کہ کھڑے کئے جاویں گے وہ دوزخ پر پس کہیں گے اے کاش ہم پھر بھیجدئے جاویں اور ہم نہ جھٹلائیں اپنے رب کی آیتوں کو اور ہو جاویں ہم ایمان والوں میں
6:28  کوئی نہیں بلکہ ظاہر ہو گیا جو چھپاتے تھے پہلے اور اگر پھر بھیجے جاویں تو پھر بھی وہی کام کریں جس سے منع کئے گئے تھے اور وہ بیشک جھوٹے ہیں
6:29  اور کہتے ہیں ہمارےلئے زندگی نہیں مگر یہی دنیا کی اور ہم کو پھر نہیں زندہ ہونا
6:30  اور کاش کہ تو دیکھے جس وقت وہ کھڑے کئے جاویں گے اپنے رب کے سامنے فرمائے گا کیا یہ سچ نہیں کہیں گے کیوں نہیں قسم ہے اپنے رب کی فرمائے گا تو چکھو عذاب بدلے میں اپنے کفر کے
6:31  تباہ ہوئے وہ لوگ جنہوں نے جھوٹ جانا ملنا اللہ کا یہاں تک کہ جب آ پہنچے گی ان پر قیامت اچانک تو کہیں گے اے افسوس کیسی کوتاہی ہم نے اس میں کی اور وہ اٹھاویں گے اپنے بوجھ اپنی پیٹھوں پر خبردار ہو جاؤ کہ برا بوجھ ہے جس کو وہ اٹھاویں گے
6:32  اور نہیں ہے زندگانی دنیا کی مگر کھیل اور جی بھلانا اور آخرت کا گھر بہتر ہے پرہیزگاروں کے لئے کیا تم نہیں سمجھتے
6:33  ہم کو معلوم ہے کہ تجھ کو غم میں ڈالتی ہیں ان کی باتیں سو وہ تجھ کو نہیں جھٹلاتے لیکن یہ ظالم تو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں
6:34  اور جھٹلائے گئے ہیں بہت سے رسول تجھ سے پہلے پس صبر کرتے رہے جھٹلانے پر اور ایذا پر یہاں تک کہ پہنچی ان کو مدد ہماری اور کوئی نہیں بدل سکتا للہ کی باتیں اور تجھ کو پہنچ چکے ہیں کچھ حالات رسولوں کے
6:35  اور اگر تجھ پر گراں ہے ان کا منہ پھیرنا تو اگر تجھ سے ہو سکے کہ ڈھونڈ نکالے کوئی سرنگ زمین میں یا کوئی سیڑھی آسمان میں پھر لاوے انکے پاس ایک معجزہ اور اگر اللہ چاہتا تو جمع کر دیتا سب کو سیدھی راہ پر سو تو مت ہو نادانوں میں
6:36  مانتے وہی ہیں جو سنتے ہیں اور مردوں کو زندہ کرے گا اللہ پھر اسکی طرف لائے جاویں گے
6:37  اور کہتےہیں کیوں نہیں اتری اس پر کوئی نشانی اسکے رب کی طرف سے کہہ دے کہ اللہ کو قدرت ہے اس بات پر کہ اتارے نشانی لیکن ان میں اکثر نہیں جانتے
6:38  اور نہیں ہے کوئی چلنے والا زمین میں اور نہ کوئی پرندہ کہ اڑتا ہے اپنے دو بازوؤں سے مگر ہر ایک امت ہے تمہاری طرح ہم نےنہیں چھوڑی لکھنے میں کوئی چیز پھر سب اپنے رب کے سامنے جمع ہوں گے
6:39  اور جو جھٹلاتے ہیں ہماری آیتوں کو وہ بہرے اور گونگے ہیں اندھیروں میں جسکو چاہے اللہ گمراہ کرے اور جس کو چاہے ڈال دے سیدھی راہ پر
6:40  تو کہہ دیکھو تو اگر آوے تم پر عذاب اللہ کا یا آوے تم پر قیامت کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے بتاؤ اگر تم سچے ہو
6:41  بلکہ اسی کو پکارتے ہو پھر دور کر دیتا ہے اس مصیبت کو جس کے لئے اسکو پکارتے ہو اگر چاہتا ہے اور تم بھول جاتے ہو جنکو شریک کرتے تھے
6:42  اور ہم نے رسول بھیجے تھے بہت سی امتوں پر تجھ سے پہلے پھر ان کو پکڑا ہم نے سختی میں اور تکلیف میں تاکہ وہ گڑگڑاویں
6:43  پھر کیوں نہ گڑگڑائے جب آیا ان پر عذاب ہمارا لیکن سخت ہو گئے دل انکے اور بھلے کر دکھلائے ان کو شیطان نے جو کام وہ کر رہے تھے
6:44  پھر جب وہ بھول گئے اس نصیحت کو جو انکو کی گئ تھی کھول دیے ہم نے ان پر دروازے ہر چیز کے یہاں تک کہ جب وہ خوش ہوئے ان چیزوں پر جو انکو دی گئیں پکڑ لیا ہم نے انکو اچانک پس اس وقت وہ رہ گئے نا امید
6:45  پھر کٹ گئ جڑ ان ظالموں کی اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو پالنے والا ہے سارے جہان کا
6:46  تو کہہ دیکھو تو اگر چھین لے اللہ تمہارےکان اور آنکھیں اور مہر کر دے تمہارے دلوں پر تو کون ایسا رب ہے اللہ کے سوا جو تم کو یہ چیزیں لا دیوے دیکھ ہم کیونکر طرح طرح سے بیان کرتے ہیں باتیں پھر بھی وہ کنارہ کرتے ہیں
6:47  تو کہہ دیکھو تو اگر آوے تم پر عذاب اللہ کا اچانک یا ظاہر ہو کر تو کون ہلاک ہو گا ظالم لوگوں کےسوا
6:48  اور ہم رسول نہیں بھیجتے مگر خوشی اور ڈر سنانے کو پھر جو کوئی ایمان لایا اور سنور گیا تو نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں
6:49  اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو انکو پہنچے گا عذاب اس لئے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے
6:50  تو کہہ میں نہیں کہتا تم سے کہ میرے پاس ہیں خزانے اللہ کے اور نہ میں جانوں غیب کی بات اور نہ میں کہوں تم سے کہ میں فرشتہ ہوں میں تو اسی پر چلتا ہوں جو میرے پاس اللہ کا حکم آتا ہے تو کہہ دے کب برابر ہو سکتا ہے اندھا اور دیکھنے والا سو کیا تم غور نہیں ک
6:51  اور خبردار کر دے اس قرآن سے ان لوگوں کو جنکو ڈر ہے اسکا کہ وہ جمع ہونگے اپنے رب کے سامنے اس طرح پر کہ اللہ کے سوا نہ کوئی انکا حمایتی ہو گا اور نہ سفارش کرنے والا تاکہ وہ بچتے رہیں
6:52  اور مت دور کر ان لوگوں کو جو پکارتے ہیں اپنے رب کو صبح اور شام اور چاہتے ہیں اسی کی رضا تجھ پر نہیں ہے ان کے حساب میں سے کچھ اور نہ تیرے حساب میں سے ان پر ہے کچھ کہ تو ان کو دور کرنے لگے پس ہو جاوے گا تو بے انصافوں میں
6:53  اور اسی طرح ہم نے آزمایا ہے بعضے لوگوں کو بعضوں سے تاکہ کہیں کیا یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے فضل کیا ہم سب میں کیا نہیں ہے اللہ خوب جاننے والا شکر کرنے والوں کو
6:54  اور جب آویں تیرے پاس ہماری آیتوں کے ماننے والے تو کہہ دے تو سلام ہے تم پر لکھ لیا ہے تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو کہ جو کوئی کرے تم میں سے برائی ناواقفیت سے پھر اس کے بعد توبہ کر لے اور نیک ہو جائے تو بات یہ ہےکہ وہ ہے بخشنے والا مہربان
6:55  اور اسی طرح ہم تفصیل سے بیان کرتے ہیں آیتوں کو اور تاکہ کھل جاوےطریقہ گنہگاروں کا
6:56  تو کہہ دے مجھ کو روکا گیا ہے اس سے کہ بندگی کروں انکی جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا تو کہہ میں نہیں چلتا تمہاری خوشی پر بیشک اب تو میں بہک جاؤں گا اور نہ رہوں گا ہدایت پانے والوں میں
6:57  تو کہہ دے کہ مجھ کو شہادت پہنچی میرے رب کی اور تم نے اسکو جھٹلایا میرے پاس نہیں جس چیز کی تم جلدی کر رہے ہو حکم کسی کا نہیں سوا اللہ کے بیان کرتا ہے حق بات اور وہ سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے
6:58  تو کہہ اگر ہوتی میرے پاس وہ چیز جس کی تم جلدی کر رہے ہو تو طے ہو چکا ہوتا جھگڑا درمیان میرے اور درمیان تمہارے اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو
6:59  اور اُسی کے پاس کنجیاں ہیں غیب کی کہ انکو کوئی نہیں جانتا اسکے سوا اور وہ جانتا ہے جو کچھ جنگل اور دریا میں ہے اور نہیں جھڑتا کوئی پتا مگر وہ جانتا ہے اسکو اور نہیں گرتا کوئی دانہ زمین کے اندھیروں میں اور نہ کوئی ہری چیز اور نہ کوئی سوکھی چیز مگر وہ سب کت
6:60  اور وہ ہی ہے کہ قبضہ میں لے لیتا ہے تم کو رات میں اور جانتا ہے جو کچھ کہ تم کر چکے ہو دن میں پھر تم کو اٹھا دیتا ہے اُس میں تاکہ پورا ہو وہ وعدہ جو مقرر ہو چکا ہے پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے پھر خبر دے گا تم کو اس کی جو کچھ تم کرتے ہو
6:61  اور وہی غالب ہے اپنے بندوں پر اور بھیجتا ہے تم پر نگہبان یہاں تک کہ جب آپہنچے تم میں سے کسی کو موت تو قبضہ میں لے لیتے ہیں اسکو ہمارے بھیجے ہوئےفرشتے اور وہ کوتاہی نہیں کرتے
6:62  پھر پہنچائے جاویں گے اللہ کی طرف جو مالک انکا ہے سچا سن رکھو حکم اسی کا ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے
6:63  تو کہہ کون تم کو بچا لاتا ہے جنگل کے اندھیروں سے اور دریا کے اندھیروں سے اس وقت میں کہ پکارتے ہو تم اسکو گڑا گڑا کر اور چپکے سے کہ اگر ہم کو بچا لیوے اس بلا سے تو البتہ ہم ضرور احسان مانیں گے
6:64  تو کہہ دے اللہ تم کو بچاتا ہے اس سے اور ہر سختی سے پھر بھی تم شرک کرتے ہو
6:65  تو کہہ اسی کو قدرت ہے اس پر کہ بھیجے تم پر عذاب اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے یا بھڑا دے تم کو مختلف فرقے کر کے اور چکھاوے ایک کو لڑائی ایک کی دیکھ کس کس طرح ہم بیان کرتے ہیں آیتوں کو تاکہ وہ سمجھ جاویں
6:66  اور اسکو جھوٹ بتلایا تیری قوم نے حالانکہ وہ حق ہے تو کہہ دے کہ میں نہیں تم پر داروغہ
6:67  ہر ایک خبر کا ایک وقت مقرر ہے اور قریب ہے کہ اس کو جان لو گے
6:68  اور جب تو دیکھے ان لوگوں کہ کہ جھگڑتے ہیں ہماری آیتوں میں تو ان سے کنارہ کر یہاں تک کہ مشغول ہو جاویں کسی اور بات میں اور اگر بھلا دے تجھ کو شیطان تو مت بیٹھ یاد آجانے کے بعد ظالموں کےساتھ
6:69  اور پرہیزگاروں پر نہیں ہے جھگڑنے والوں کے حساب میں سے کوئی چیز لیکن انکے ذمہ نصیحت کرنی ہے تاکہ وہ ڈریں
6:70  اور چھوڑ دے انکو جنہوں نے بنا رکھا ہے اپنے دین کو کھیل اور تماشا اور دھوکا دیا انکو دنیا کی زندگی نے اور نصیحت کر انکو قرآن سے تاکہ گرفتار نہ ہو جاوے کوئی اپنے کئے میں کہ نہ ہو اس کے لئے اللہ کے سوا کوئی حمایتی اور نہ سفارش کرنے والا اور اگر بدل
6:71  تو کہہ دے کیا ہم پکاریں اللہ کےسوا ان کو جو نہ نفع پہنچا سکیں ہم کو اور نہ نقصان اور کیا پھر جاویں ہم الٹے پاؤں اسکے بعد کہ اللہ سیدھی راہ دکھا چکا ہم کو مثل اس شخص کے کہ رستہ بھلا دیا ہو اسکو جنوں نے جنگل میں جبکہ وہ حیران ہے اس کے رفیق بلاتے ہیں اسکو رس
6:72  اور یہ کہ قائم رکھو نماز کو اور ڈرتے رہو اللہ سے اور وہی ہے جس کے سامنے تم سب اکھٹے ہو گے
6:73  اور وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر اور جس دن کہے گا کہ ہو جا تو وہ ہو جائے گا اسی کی بات سچی ہے اور اسی کی سلطنت ہے جس دن پھونکا جائے گا صور جاننے والا چھپی اور کھلی باتوں کا اور وہی ہے حکمت والا جاننے والا
6:74  اور یاد کرو جب کہا ابراہیم نے اپنے باپ آزر کو تو کیا مانتا ہے بتوں کو خدا میں دیکھتا ہوں کہ تو اور تیری قوم صریح گمراہ ہیں
6:75  اور اسی طرح ہم دکھانے لگے ابراہیم کو عجائبات آسمانوں اور زمینوں کے اور تاکہ اس کو یقین آ جاوے
6:76  پھر جب اندھیرا کر لیا اس پر رات نے دیکھا اس نے ایک ستارہ بولا یہ ہے رب میرا پھر جب وہ غائب ہو گیا تو بولا میں پسند نہیں کرتا غائب ہو جانے والوں کو
6:77  پھر جب دیکھا چاند چمکتا ہوا بولا یہ ہے رب میرا پھر جب وہ غائب ہو گیا بولا اگر نہ ہدایت کرے گا مجھ کو رب میرا تو بیشک میں رہوں گا گمراہ لوگوں میں
6:78  پھر جب دیکھا سورج جھلکھتا ہوا بولا یہ ہے رب میرا یہ سب سے بڑا ہے پھر جب وہ غائب ہو گیا بولا اے میری قوم میں بیزار ہوں ان سے جن کو تم شریک کرتے ہو
6:79  میں نے متوجہ کر لیا اپنے منہ کو اسی کی طرف جس نے بنائے آسمان اور زمین سب سے یکسو ہو کر اور میں نہیں ہوں شرک کرنے والا
6:80  اور اس سے جھگڑا کیا اسکی قوم نے بولا کیا تم مجھ سے جھگڑا کرتے ہو اللہ کے ایک ہونے میں اور وہ مجھ کو سمجھا چکا اور میں ڈرتا نہیں ہوں ان سے جنکو تم شریک کرتے ہو اس کا مگر یہ کہ میرا رب ہی کوئی تکلیف پہنچانی چاہے احاطہ کر لیا ہے میرے رب کے علم نے سب چ
6:81  اور میں کیونکر ڈروں تمہارے شریکوں سے اور تم نہیں ڈرتے اس بات سے کہ شریک کرتے ہو اللہ کا انکو جسکی نہیں اتاری اس نے تم پر کوئی دلیل اب دونوں فرقوں میں کون مستحق ہے دل جمعی کا بولو اگر تم سمجھ رکھتے ہو
6:82  جو لوگ یقین لے آئے اور نہیں ملا دیا انہوں نے اپنے یقین میں کوئی نقصان انہی کے واسطے ہے دل جمعی اور وہی ہیں سیدھی راہ پر
6:83  اور یہ ہماری دلیل ہے کہ ہم نے دی تھی ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلہ میں درجے بلندکرتے ہیں ہم جس کے چاہیں تیرا رب حکمت والا ہے جاننے والا
6:84  اور بخشا ہم نے ابراہیم کو اسحٰق اور یعقوب سب کو ہم نے ہدایت دی اور نوح کو ہدایت کی ہم نے ان سب سے پہلے اور اسکی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان کو اور ایوب اور یوسف کو اور موسٰی اور ہارون کو اور ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتےہیں نیک کام والوں کو
6:85  اور زکریا اور یحیٰی اور عیسٰی اور الیاس کو سب ہیں نیک بختوں میں
6:86  اور اسمٰعیل اور الیسع کو اور یونس کو اور لوط کو اور سب کو ہم نے بزرگی دی سارے جہان والوں پر
6:87  اور ہدایت کی ہم نے بعضوں کو انکے باپ دادوں میں سے اور انکی اولاد میں سےاور بھائیوں میں سے اور انکو ہم نے پسند کیا اور سیدھی راہ چلایا
6:88  یہ اللہ کی ہدایت ہے اس پر چلاتا ہے جسکو چاہے اپنے بندوں میں سے اور اگر یہ لوگ شرک کرتے تو البتہ ضائع ہو جاتا جو کچھ انہوں نے کیا تھا
6:89  یہ لوگ تھے جن کو دی ہم نے کتاب اور شریعت اور نبوت پھر اگر ان باتوں کو نہ مانیں مکہ والے تو ہم نے ان باتوں کے لئے مقرر کر دیے ہیں ایسے لوگ جو ان سے منکر نہیں
6:90  یہ وہ لوگ تھے جن کو ہدایت کی اللہ نے سو تو چل ان کے طریقہ پر تو کہہ دے کہ میں نہیں مانگتا تم سے اس پر کچھ مزدوری یہ تو محض نصیحت ہے جہان کے لوگوں کو
6:91  اور نہیں پہچانا انہوں نے اللہ کو پورا پہچاننا جب کہنے لگے کہ نہیں اتاری اللہ نے کسی انسان پر کوئی چیز پوچھ تو کس نے اتاری وہ کتاب جو موسٰی لے کر آیا تھا روشن تھی اور ہدایت تھی لوگوں کے واسطے جس کو تم نے ورق ورق کر کے لوگوں کو دکھلایا اور بہت سی باتو
6:92  اور یہ قرآن وہ کتاب ہے جو کہ ہم نے اتاری برکت والی تصدیق کرنے والی ان کی جو اس سے پہلی ہیں اور تاکہ تو ڈرا دے مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس والوں کو اور جن کو یقین ہے آخرت کا وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہ ہیں اپنی نماز سے خبردار
6:93  اور اس سے زیادہ ظالم کون جو باندھے اللہ پر بہتان یا کہے مجھ پر وحی اتری اور اس پر وحی نہیں اتری کچھ بھی اور جو کہے کہ میں بھی اتارتا ہوں مثل اسکے جو اللہ نے اتارا اور اگر تو دیکھے جس وقت کہ ظالم ہوں موت کی سختیوں میں اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا ر
6:94  اور البتہ تم ہمارے پاس آ گئے ایک ایک ہو کر جیسے ہم نے پیدا کیا تھا تم کو پہلی بار اور چھوڑ آئے تم جو کچھ اسباب ہم نے تم کو دیا تھا اپنی پیٹھ کے پیچھے اور ہم نہیں دیکھتے تمہارے ساتھ سفارش والوں کو جن کو تم بتلایا کرتے تھے کہ ان کا تم میں ساجھا ہے الب
6:95  اللہ ہے کہ پھوڑ نکالتا ہے دانہ اور گٹھلی نکالتا ہے مردہ سے زندہ اور نکالنے والا ہے زندہ سے مردہ یہ ہے اللہ پھر تم کدھر بہکے جاتے ہو
6:96  پھوڑ نکالنے والا صبح کی روشنی کا اور اسی نے رات بنائی آرام کو اور سورج اور چاند حساب کے لئے یہ اندازہ رکھا ہوا ہے زورآور خبردار کا
6:97  اور اسی نے بنا دیے تمہارے واسطے ستارے کہ انکے وسیلہ سے راستے معلوم کرو اندھیروں میں جنگل اور دریا کے البتہ ہم نے کھول کر بیان کر دیے پتے ان لوگوں کے لئے جو جانتے ہیں
6:98  اور وہی ہے جس نے تم کو سب کو پیدا کیا ایک شخص سے پھر ایک تو تمہارا ٹھکانہ ہے اور ایک امانت رکھے جانے کی جگہ البتہ ہم نے کھول کر سنا دیے پتے اس کو جو سوچتے ہیں
6:99  اور اسی نے اتارا آسمان سے پانی پھر نکالی ہم نے اس سے اگنے والی ہر چیز پھر نکالی اس میں سے سبز کھیتی جس سے ہم نکالتے ہیں دانے ایک پر ایک چڑھا ہوا اور کھجور کے گابھے میں سے پھل کے گچھے جھکے ہوئے اور باغ انگور کے اور زیتون کے اور انار کے آپس میں
6:100  اور ٹھہراتے ہیں اللہ کے شریک جنوں کو حالانکہ اس نے انکو پیدا کیا ہے اور تراشتے ہیں اسکے واسطے بیٹے اور بیٹیاں جہالت سے وہ پاک ہے اور بہت دور ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں
6:101  نئی طرح پر بنانے والا آسمان اور زمین کا کیونکر ہو سکتا ہے اسکے بیٹا حالانکہ اس کی کوئی عورت نہیں اور اس نے بنائی ہر چیز اور وہ ہر چیز سے واقف ہے
6:102  یہ اللہ تمہارا رب ہے نہیں ہے کوئی معبود سوا اسکے پیدا کرنے والا ہر چیز کا سو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہرچیز پر کارساز ہے
6:103  نہیں پا سکتیں اس کو آنکھیں اور وہ پا سکتا ہے آنکھوں کو اور وہ نہایت لطیف اور خبردار ہے
6:104  تمہارے پاس آ چکیں نشانیاں تمہارے رب کی طرف سے پھر جس نے دیکھ لیا سو اپنے واسطے اور جو اندھا رہا سو اپنے نقصان کو اور میں نہیں تم پر نگہبان
6:105  اور یوں طرح طرح سے سمجھاتے ہیں ہم آیتیں اور تاکہ وہ کہیں کہ تو نے کسی سے پڑھا ہے اور تاکہ واضح کر دیں ہم اسکو واسطے سمجھ والوں کے
6:106  تو چل اس پر جو حکم تجھ کو آوے تیرے رب کا کوئی معبود نہیں سوا اسکے اور منہ پھیر لے مشرکوں سے
6:107  اور اگر اللہ چاہتا تو وہ لوگ شرک نہ کرتے اور ہم نے نہیں کیا تجھ کو ان پر نگہبان اور نہیں ہے تو ان پر داروغہ
6:108  اور تم لوگو برا نہ کہو ان کو جنکی یہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا پس وہ برا کہنے لگیں گے اللہ کو بے ادبی سے بدون سمجھے اسی طرح ہم نے مزین کر دیا ہر ایک فرقہ کی نظر میں انکے اعمال کو پھر ان سب کو اپنے رب کے پاس پہنچنا ہے تب وہ جتلاوے گا انکو جو کچھ وہ
6:109  اور وہ قسمیں کھاتےہیں اللہ کی تاکید سے کہ اگر آوے انکے پاس کوئی نشانی تو ضرور اس پر ایمان لاویں گے تو کہہ دے کہ نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور تم کو اے مسلمانو کیا خبر ہے کہ وہ نشانیاں آئیں گی تو یہ لوگ ایمان لے ہی آویں گے
6:110  اور ہم الٹ دیں گے ان کے دل اور ان کی آنکھیں جیسے کہ ایمان نہیں لائے نشانیوں پر پہلی بار اور ہم چھوڑے رکھیں گے انکو انکی سرکشی میں بہکتے ہوئے
6:111  اور اگر ہم اتاریں ان پر فرشتے اور باتیں کریں ان سے مردے اور زندہ کر دیں ہم ہر چیز کو ان کےسامنے تو بھی یہ لوگ ہرگز ایمان لانےوالے نہیں مگر یہ کہ چاہے اللہ لیکن ان میں اکثر جاہل ہیں
6:112  اور اسی طرح کر دیا ہم نے ہر نبی کے لئے دشمن شریر آدمیوں کو اور جنوں کو جو کہ سکھلاتے ہیں ایک دوسرے کو ملمع کی ہوئی باتیں فریب دینے کے لئے اور اگر تیرا رب چاہتا تو وہ لوگ یہ کام نہ کرتے سو تو چھوڑ دے وہ جانیں اور انکا جھوٹ
6:113  اور اس لئے کہ مائل ہوں ان کی ملمع کی باتوں کی طرف ان لوگوں کے دل جنکو یقین نہیں آخرت کا اور وہ اسکو پسند بھی کر لیں اور کئے جاویں جو کچھ برے کام کر رہے ہیں
6:114  سو کیا اب اللہ کے سوا کسی اور کو منصف بناؤں حالانکہ اسی نے اتاری تم پر کتاب واضح اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ نازل ہوئی ہے تیرے رب کی طرف سے ٹھیک سو تو مت ہو شک کرنے والوں میں سے
6:115  اور تیرے رب کی بات پوری سچی ہے اور انصاف کی کوئی بدلنے والا نہیں اس کی بات کو اور وہی ہے سننے والا جاننے والا
6:116  اور اگر تو کہنا مانے گا ان لوگوں کا جو دنیا میں ہیں تو تجھ کو بہکا دیں گے اللہ کی راہ سے وہ سب تو چلتے ہیں اپنے خیال پر اور سب اٹکل ہی دوڑاتے ہیں
6:117  تیرا رب خوب جاننے والا ہے اس کو جو بہکتا ہے اس کی راہ سے اور وہی خوب جاننے والا ہے انکو جو اس کی راہ پر ہیں
6:118  سو تم کھاؤ اس جانور میں سے جس پر نام لیا گیا ہے اللہ کا اگر تم کو اس کے حکموں پر ایمان ہے
6:119  اور کیا سبب کہ تم نہیں کھاتے اس جانور میں سے کہ جس پر نام لیا گیا ہے اللہ کا اور وہ واضح کر چکا ہے جو کچھ کہ اس نے تم پر حرام کیا ہے مگر جب کہ مجبور ہو جاؤ اسکے کھانے پر اور بہت لوگ بہکاتے پھرتے ہیں اپنے خیالات پر بغیر تحقیق تیرا رب ہی خوب جانتا ہے
6:120  اور چھوڑ دو کھلا ہوا گناہ اور چھپا ہوا جو لوگ گناہ کرتے ہیں عنقریب سزا پاویں گے اپنے کئے کی
6:121  اور اس میں سے نہ کھاؤ جس پر نام نہیں لیا گیا اللہ کا اور یہ کھانا گناہ ہے اور شیطان دل میں ڈالتے ہیں اپنے رفیقوں کے تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم نے انکا کہا مانا تو تم بھی مشرک ہوئے
6:122  بھلا ایک شخص جو کہ مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کر دیا اور ہم نے اس کو دی روشنی کہ لئے پھرتا ہے اس کو لوگوں میں برابر ہو سکتا ہےاسکے کہ جس کا حال یہ ہے کہ پڑا ہے اندھیروں میں وہاں سے نکل نہیں سکتا اسی طرح مزین کر دیے کافروں کی نگاہ میں ان کے کام
6:123  اور اسی طرح کئے ہیں ہم نے ہر بستی میں گنہگاروں کے سردار کہ حیلے کیا کریں وہاں اور جو حیلہ کرتے ہیں سو اپنی ہی جان پر اور نہیں سوچتے
6:124  اور جب آتی ہے انکے پاس کوئی آیت تو کہتے ہیں کہ ہم ہرگز نہ مانیں گےجب تک کہ نہ دیا جاوے ہم کو جیسا کچھ کہ دیا گیا ہے اللہ کے رسولوں کو اللہ خوب جانتا ہے اس موقع کو کہ جہاں بھیجے اپنے پیغام عنقریب پہنچے گی گنہگاروں کو ذلت اللہ کے ہاں اور عذاب سخت اس وجہ سےک
6:125  سو جس کو اللہ چاہتا ہے کہ ہدایت کرے تو کھول دیتا ہے اسکے سینہ کو واسطے قبول کرنے اسلام کے اور جس کو چاہتا ہے کہ گمراہ کرے کر دیتا ہے اس کےسینہ کو تنگ بے نہایت تنگ گویا وہ زور سے چڑھتا ہے آسمان پر اسی طرح ڈالے گا اللہ عذاب کو ایمان نہ لانے والوں پر
6:126  اور یہ رستہ ہے تیرے رب کا سیدھا ہم نے واضح کر دیا نشانیوں کو غور کرنے والوں کے واسطے
6:127  انہی کے لئےہے سلامتی کا گھر اپنے رب کے ہاں اور وہ انکا مددگار ہے بسبب انکے اعمال کے
6:128  اور جس دن جمع کرے گا ان سب کو فرمائے گا اے جماعت جنات کی تم نے بہت کچھ تابع کر لئے اپنے آدمیوں میں سے اور کہیں گے ان کے دوستدار آدمیوں میں سے اے رب ہمارے کام نکالا ہم میں ایک نے دوسرے سے اور ہم پہنچے اپنے اس وعدہ کو جو تو نے ہمارے لئے مقرر کیا تھا
6:129  اور اسی طرح ہم ساتھ ملاویں گے گنہگاروں کو ایک کو دوسرے سے ان کے اعمال کے سبب
6:130  اے جماعت جنوں کی اور انسانوں کی کیا نہیں پہنچے تھے تمہارے پاس رسول تمہی میں سے کہ سناتے تھے تم کو میرے حکم اور ڈراتے تھے تم کو اس دن کے پیش آنے سے کہیں گے کہ ہم نے اقرار کر لیا اپنے گناہ کا اور ان کو دھوکا دیا دنیا کی زندگی نے اور قائل ہو گئے
6:131  یہ اس واسطے کہ تیرا رب ہلاک کرنے والا نہیں بستیوں کو انکے ظلم پر اور وہاں کے لوگ بے خبر ہوں
6:132  اور ہر ایک کے لئے درجے ہیں انکے عمل کے اور تیرا رب بیخبر نہیں ان کے کام سے
6:133  اور تیرا رب بے پروا ہے رحمت والا اگر چاہے تو تم کو لے جاوے اور تمہارے پیچھے قائم کر دے جس کو چاہے جیسا تم کو پیدا کیا اوروں کی اولاد سے
6:134  جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور آنے والا ہے اور تم عاجز نہیں کر سکتے
6:135  تو کہہ دے اے لوگو تم کام کرتے رہو اپنی جگہ پر میں بھی کام کرتا ہوں سو عنقریب جان لو گے تم کہ کس کو ملتا ہے عاقبت کا گھر بالیقین بھلا نہ ہوگا ظالموں کا
6:136  اور ٹھہراتے ہیں اللہ کا اس کی پیدا کی ہوئی کھیتی او رمواشی میں ایک حصہ پھر کہتے ہیں یہ حصہ اللہ کا ہے اپنے خیال میں اور یہ ہمارے شریکوں کا ہے سو جو حصہ ان کے شریکوں کا ہے وہ تو نہیں پہنچتا اللہ کی طرف اور جو اللہ کا ہے وہ پہنچ جاتا ہے ان کے شریکوں کی طرف
6:137  اور اسی طرح مزین کر دیا بہت سے مشرکوں کی نگاہ میں ان کی اولاد کے قتل کو انکے شریکوں نے تاکہ ان کو ہلاک کریں اور رلا ملا دیں ان پر انکے دین کو اور اللہ چاہتا تو وہ یہ کام نہ کرتے سو چھوڑ دے وہ جانیں اور انکا جھوٹ
6:138  اور کہتے ہیں کہ یہ مواشی اور کھیتی ممنوع ہے اس کو کوئی نہ کھاوے مگر جس کو ہم چاہیں انکے خیال کے موافق اور بعضے مواشی کی پیٹھ پر چڑھنا حرام کیا اور بعض مواشی کے ذبح کے وقت نام نہیں لیتے اللہ کا اللہ پر بہتان باندھ کر عنقریب وہ سزا دے گا انکو اس جھوٹ کی
6:139  اور کہتے ہیں جو بچہ ان مویشی کے پیٹ میں ہے اس کو تو خاص ہمارے مرد ہی کھاویں اور وہ حرام ہے ہماری عورتوں پر اور جو بچہ مردہ ہو تو اس کے کھانے میں سب برابر ہیں وہ سزا دے گا ان کو ان تقریروں کی وہ حکمت والا جاننے والا ہے
6:140  بیشک خراب ہوئے جنہوں نے قتل کیا اپنی اولاد کو نادانی سے بغیر سمجھے اور حرام ٹھہرا لیا اس رزق کو جو اللہ نے انکو دیا بہتان باندھ کر اللہ پر بیشک وہ گمراہ ہوئے اور نہ آئے سیدھی راہ پر
6:141  اور اسی نے پیدا کئے باغ جو ٹٹیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اور جو ٹٹیوں پر نہیں چڑھائے جاتے اور کھجور کے درخت اور کھیتی کہ مختلف ہیں انکے پھل اور پیدا کیا زیتون کو اور انار کو ایک دوسرے کے مشابہ اور جدا جدا بھی کھاؤ انکے پھل میں سے جس وقت پھل لاویں ا
6:142  اور پیدا کئے مواشی میں بوجھ اٹھانے والے اور زمین سے لگے ہوئے کھاؤ اللہ کے رزق میں سے اور مت چلو شیطان کے قدموں پر وہ تمہارا دشمن ہے صریح
6:143  پیدا کئے آٹھ نر اور مادہ بھیڑ میں سے دو اور بکری میں سے دو پوچھ تو کہ دونوں نر اللہ نے حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ بچہ کہ اس پر مشتمل ہیں بچہ دان دونوں مادہ کے بتلاؤ مجھ کو سند اگر تم سچے ہو
6:144  اور پیدا کئے اونٹ میں سے دو اور گائے میں سے دو پوچھ تو دونوں نر حرام کئے ہیں یا دونوں مادہ یا وہ بچہ کہ اس پر مشتمل ہیں بچہ دان دونوں مادہ کے کیا تم حاضر تھے جس وقت تم کو اللہ نے یہ حکم دیا تھا پھر اس سے زیادہ ظالم کون جو بہتان باندھے اللہ پر جھوٹا تاکہ ل
6:145  تو کہہ دے کہ میں نہیں پاتا اس وحی میں کہ مجھ کو پہنچی ہے کسی چیز کو حرام کھانے والے پر جو اس کو کھاوے مگر یہ کہ وہ چیز مردار ہو یا بہتا ہوا خون یا گوشت سور کا کہ وہ ناپاک ہے یا ناجائز ذبیحہ جس پر نام پکارا جاوے اللہ کے سوا کسی اور کا پھر جو کوئی بھوک سے ب
6:146  اور یہود پر ہم نے حرام کیا تھا ہر ایک ناخن والا جانور اور گائے اور بکری میں سے حرام کی تھی ان کی چربی مگر جو لگی ہو پشت پر یا انتڑیوں پر یا جو چربی کہ ملی ہو ہڈی کے ساتھ یہ ہم نے انکو سزا دی تھی انکی شرارت پر اور ہم سچ کہتے ہیں
6:147  پھر اگر تجھ کو جھٹلاویں تو کہہ دے کہ تمہارے رب کی رحمت میں بڑی وسعت ہے اور نہیں ٹلے گا اس کا عذاب گنہگار لوگوں سے
6:148  اب کہیں گے مشرک اگر اللہ چاہتا تو شرک نہ کرتے ہم اور نہ ہمارےباپ دادے اور نہ ہم حرام کر لیتے کوئی چیز اسی طرح جھٹلایا کئے ان سےاگلے یہاں تک کہ انہوں نے چکھا ہمارا عذاب تو کہہ کچھ علم بھی ہے تمہارے پاس کہ اس کو ہمارے آگے ظاہر کرو تم تو نری اٹکل پر چلتے ہو
6:149  تو کہہ دے بس اللہ کا الزام پورا ہے سو اگر وہ چاہتا تو ہدایت کر دیتا تم سب کو
6:150  تو کہہ کہ لاؤ اپنے گواہ جو گواہی دیں اس بات کی اللہ نے حرام کیا ہے ان چیزوں کو پھر اگر وہ ایسی گواہی دیں بھی تو تو نہ اعتبار کر ان کا اور نہ چل ان کی خوشی پر جنہوں نے جھٹلایا ہمارے حکموں کو اور جو یقین نہینں کرتے آخرت کا اور وہ اپنے رب کے برابر کرتے ہیں
6:151  تو کہہ تم آؤ میں سنا دوں جو حرام کیا ہے تم پر تمہارے رب نے کہ شریک نہ کرو اسکے ساتھ کسی چیز کو اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو اور مار نہ ڈالو اپنی اولاد کو مفلسی سے ہم رزق دیتے ہیں تم کو اور ان کو اور پاس نہ جاؤ بیحیائی کے کام کے جو ظاہر ہو اس میں سے
6:152  اور پاس نہ جاؤ یتیم کے مال کے مگر اس طرح سے کہ بہتر ہو یہاں تک کہ پہنچ جاوے اپنی جوانی کو اور پورا کرو ماپ اور تول کو انصاف سے ہم کسی کے ذمہ وہی چیز لازم کرتے ہیں جسکی اسکو طاقت ہو اور جب بات کہو تو حق کی کہو اگرچہ وہ اپنا قریب ہی ہو اور
6:153  اور حکم کیا کہ یہ راہ ہے میری سیدھی سو اس پر چلو اور مت چلو اور رستوں پر کہ وہ تم کو جدا کر دیں گے اللہ کے راستہ سے یہ حکم کر دیا ہے تم کو تاکہ تم بچتے رہو
6:154  پھر دی ہم نے موسٰی کو کتاب واسطے پورا کرنے نعمت کے نیک کام والوں پر اور واسطے تفصیل ہر شے کے اور ہدایت اور رحمت کے لئے تاکہ وہ لوگ اپنے رب کے ملنے کا یقین کریں
6:155  اور ایک یہ کتاب ہے کہ ہم نے اتاری برکت والی سو اس پر چلو اور ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحمت ہو
6:156  اس واسطے کہ کبھی تم کہنے لگو کہ کتاب جو اتری تھی سو ان ہی دو فرقوں پر جو ہم سے پہلے تھے اور ہم کو تو ان کے پڑھنے پڑھانے کی خبر ہی نہ تھی
6:157  یا کہنے لگو کہ اگر ہم پر اترتی کتاب تو ہم تو راہ پر چلتے ان سے بہتر سو آ چکی تمہارے پاس حجت تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت اب اس سے زیادہ ظالم کون جو جھٹلاوے اللہ کی آیتوں کو اور ان سے کتراوے ہم سزا دیں گے ان کو جو ہماری آیتوں سے کتراتے ہیں
6:158  کاہے کی راہ دیکھتے ہیں لوگ مگر یہی کہ ان پر آئیں فرشتے یا آئے تیرا رب یا آئے کوئی نشانی تیرے رب کی جس دن آئے گی ایک نشانی تیرے رب کی کام نہ آئے گا کسی کے اس کا ایمان لانا جو کہ پہلے سے ایمان نہ لایاتھا یا اپنے ایمان میں کچھ نیکی نہ کی تھی تو کہہ دے تم راہ
6:159  جنہوں نے راہیں نکالیں اپنے دین میں اور ہو گئے بہت سے فرقے تجھ کو ان سےکچھ سروکار نہیں ان کا کام اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہی جتلائے گا ان کو جو کچھ وہ کرتے تھے
6:160  جو کوئی لاتا ہے ایک نیکی تو اسکے لئے اس کا دس گنا ہے اور جو کوئی لاتا ہے ایک برائی سو سزا پائے گا اسی کے برابر اور ان پر ظلم نہ ہو گا
6:161  تو کہہ دے مجھ کو سجھائی میرے رب نے راہ سیدھی دین صحیح ملت ابراہیم کی جو ایک ہی طرف کا تھا اور نہ تھا شرک والوں میں
6:162  تو کہہ کہ میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور مرنا اللہ ہی کے لئے ہے جو پالنے والا سارے جہان کا ہے
6:163  کوئی نہیں اس کا شریک اور یہی مجھ کو حکم ہوا اور میں سب سے پہلے فرمانبردار ہوں
6:164  تو کہہ کیا اب میں اللہ کے سوا تلاش کروں کوئی رب اور وہی ہے رب ہر چیز کا اور جو کوئی گناہ کرتا ہے سو وہ اس کے ذمہ پر ہے اور بوجھ نہ اٹھائے گا ایک شخص دوسرے کا پھر تمہارے رب کے پاس ہی تم سب کو لوٹ کر جانا ہے سو وہ جتلائے گا جس بات میں تم جھگڑتے تھے
6:165  اور اسی نے تم کو نائب کیا ہے زمین میں اور بلند کر دیے تم میں درجے ایک کے ایک پر تاکہ آزمائے تم کو اپنی دیئے ہوئے حکموں میں تیرا رب جلد عذاب کرنے والا ہے اور وہی بخشنے والا مہربان ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
7:1  المص
7:2  یہ کتاب اتری ہے تجھ پر سو چاہئے کہ تیرا جی تنگ نہ ہو اس کے پہنچانے سے تاکہ تو ڈرائے اس سے اور نصیحت ہو ایمان والوں کو
7:3  چلو اسی پر جو اترا تم پر تمہارے رب کی طرف سے اور نہ چلو اسکے سوا اور رفیقوں کے پیچھے تم بہت کم دھیان کرتے ہو
7:4  اور کتنی بستیاں ہم نے ہلاک کر دیں کہ پہنچا ان پر ہمارا عذاب راتوں رات یا دوپہر کو سوتے ہوئے
7:5  پھر یہی تھی ان کی پکار جس وقت کہ پہنچا ان پر ہمارا عذاب کہ کہنے لگے بیشک ہمی تھے گنہگار
7:6  سو ہم کو ضرور پوچھنا ہے ان سے جن کے پاس رسول بھیجے گئے تھے اور ہم کو ضرور پوچھنا ہے رسولوں سے
7:7  پھر ہم انکو احوال سنائیں گے اپنے علم سے اور ہم کہیں غائب نہ تھے
7:8  اور تول اس دن ٹھیک ہو گی پھر جس کی تولیں بھاری ہوئیں سو وہی ہیں نجات پانے والے
7:9  اور جس کی تولیں ہلکی ہوئیں سو وہی ہیں جنہوں نے اپنا نقصان کیا اس واسطے کہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے
7:10  اور ہم نے تم کو جگہ دی زمین میں اور مقرر کر دیں اس میں تمہارے لئے روزیاں تم بہت کم شکر کرتے ہو
7:11  اور ہم نے تم کو پیدا کیا پھر صورتیں بنائیں تمہاری پھر حکم کیا فرشتوں کو کہ سجدہ کرو آدم کو پس سجدہ کیا سب نے مگر ابلیس نہ تھا سجدہ والوں میں
7:12  کہا تجھ کو کیا مانع تھا کہ تو نے سجدہ نہ کیا جب میں نے حکم دیا بولا میں اس سے بہتر ہوں مجھ کو تو نے بنایا آگ سے اور اس کو بنایا مٹی سے
7:13  کہا تو اتر یہاں سے تو اس لائق نہیں کہ تکبر کرے یہاں پس باہر نکل تو ذلیل ہے
7:14  بولا کہ مجھے مہلت دے اس دن تک کہ لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں
7:15  فرمایا تجھ کو مہلت دی گئ
7:16  بولا تو جیسا تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں بھی ضرور بیٹھوں گا انکی تاک میں تیری سیدھی راہ پر
7:17  پھر ان پر آؤں گا ان کے آگے سے اور پیچھے سے اور دائیں سے اور بائیں سے اور نہ پائے گا تو اکثروں کو ان میں شکرگذار
7:18  کہا نکل یہاں سے برے حال سے مردود ہو کر جو کوئی ان میں سے تیری راہ پر چلے گا تو میں ضرور بھر دوں گا دوزخ کو تم سب سے
7:19  اور اے آدم رہ تو اور تیری عورت جنت میں پھر کھاؤ جہاں سے چاہو اور پاس نہ جاؤ اس درخت کے پھر تم ہو جاؤ گے گنہگار
7:20  پھر بہکایا ان کو شیطان نے تاکہ کھول دے ان پر وہ چیز کہ انکی نظر سے پوشیدہ تھی انکی شرمگاہوں سے اور وہ بولا کہ تم کو نہیں روکا تمہارے رب نے اس درخت سے مگر اسی لئے کہ کبھی تم ہو جاؤ فرشتہ یا ہو جاؤ ہمیشہ رہنے والے
7:21  اور انکے آگے قسم کھائی کہ میں البتہ تمہارا دوست ہوں
7:22  پھر مائل کر لیا انکو فریب سے پھر جب چکھا ان دونوں نے درخت کو تو کھل گئیں ان پر شرمگاہیں انکی اور لگے جوڑنے اپنے اوپر بہشت کے پتے اور پکارا انکو انکے رب نے کیا میں نے منع نہ کیا تھا تم کو اس درخت سے اور نہ کہہ دیا تھا تم کو کہ شیطان تمہارا ک
7:23  بولے وہ دونوں اے رب ہمارے ظلم کیا ہم نے اپنی جان پر اور اگر تو ہم کو نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ کرے تو ہم ضرور ہو جائیں گے تباہ
7:24  فرمایا تم اترو تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے اور تمہارے واسطے زمین میں ٹھکانا اور نفع اٹھانا ہے ایک وقت تک
7:25  فرمایا اسی میں تم زندہ رہو گے اور اسی میں تم مرو گے اور اسی سے تم نکالے جاؤ گے
7:26  اےاولاد آدم کی ہم نے اتاری تم پر پوشاک جو ڈھانکے تمہاری شرمگاہیں اور اتارے آرائش کے کپڑے اور لباس پرہیزگاری کا وہ سب سے بہتر ہے یہ نشانیاں ہیں اللہ کی قدرت کی تاکہ وہ لوگ غور کریں
7:27  اے اولاد آدم کی نہ بہکائے تم کو شیطان جیسا کہ اس نے نکال دیا تمہارے ماں باپ کو بہشت سے اتروائے ان سے ان کے کپڑے تاکہ دکھلائے انکو شرمگاہیں انکی وہ دیکھتا ہے تم کو اور اسکی قوم جہاں سے تم انکو نہیں دیکھتے ہم نےکر دیا شیطانوں کو رفیق ان لوگوں کا ج
7:28  اور جب کرتے ہیں کوئی برا کام تو کہتے ہیں کہ ہم نے دیکھا اسی طرح کرتے اپنے باپ دادوں کو اور اللہ نے بھی ہم کو یہ حکم کیا ہے تو کہہ دے کہ اللہ حکم نہیں کرتا برے کام کا کیوں لگاتے ہو اللہ کے ذمہ وہ باتیں جو تم کو معلوم نہیں
7:29  تو کہہ دے کہ میرے رب نے حکم کر دیا ہے انصاف کا اور سیدھے کرو اپنے منہ ہر نماز کے وقت اور پکارو اسکو خالص اس کے فرمانبردار ہو کر جیسا تم کو پہلے پیدا کیا دوسری بار بھی پیدا ہو گے
7:30  ایک فرقہ کو ہدایت کی اور ایک فرقہ پر مقرر ہو چکی گمراہی انہوں نے بنایا شیطانوں کو رفیق اللہ کو چھوڑ کر اور سمجھتے ہیں کہ وہ ہدایت پر ہیں
7:31  اے اولاد آدم کی لے لو اپنی آرائش ہر نماز کے وقت اور کھاؤ اور پیئو اور بیجا خرچ نہ کرو اس کو خوش نہیں آتے بیجا خرچ کرنے والے
7:32  تو کہہ کس نے حرام کیا اللہ کی زینت کو جو اس نے پیدا کی اپنے بندوں کے واسطے اور ستھری چیزیں کھانے کی تو کہہ یہ نعمتیں اصل میں ایمان والوں کے واسطے ہیں دنیا کی زندگی میں خالص انہی کے واسطے ہیں قیامت کے دن اسی طرح مفصل بیان کرتے ہیں ہم آیتیں انکے لئے جو سمجھ
7:33  تو کہہ دے میرے رب نے حرام کیا ہے صرف بیحیائی کی باتوں کو جو ان میں کھلی ہوئی ہیں اور جو چھپی ہوئی ہیں اور گناہ کو اور ناحق زیادتی کو اور اس بات کو کہ شریک کرو اللہ کا ایسی چیز کو کہ جس کی اس نے سند نہیں اتاری اور اس بات کو کہ لگاؤ اللہ کے ذمہ وہ باتی
7:34  اور ہر فرقےکے واسطے ایک وعدہ ہے پھر جب آ پہنچے گا ان کا وعدہ نہ پیچھے سرک سکیں گے ایک گھڑی اور نہ آگے سرک سکیں گے
7:35  اے اولاد آدم کی اگر آئیں تمہارے پاس رسول تم میں کے کہ سنائیں تم کو آیتیں میری تو جو کوئی ڈرے اور نیکی پکڑے تو نہ خوف ہو گا ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے
7:36  اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور تکبر کیا ان سے وہی ہیں دوزخ میں رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے
7:37  پھر اس سے زیادہ ظالم کون جو بہتان باندھے اللہ پر جھوٹا یا جھٹلائے اسکے حکموں کو وہ لوگ ہیں کہ ملے گا ان کو جو انکا حصہ لکھا ہوا ہے کتاب میں یہاں تک کہ جب پہنچیں ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے انکی جان لینے کو تو کہیں کیا ہوئے وہ جن کو تم پکارا کرتے
7:38  فرمائے گا داخل ہو جاؤ ہمراہ اور امتوں کے جو تم سے پہلے ہو چکی ہیں جن اور آدمیوں میں سے دوزخ کے اندر جب داخل ہو گی ایک امت تو لعنت کرے گی دوسری امت کو یہاں تک کہ جب گر چکیں گے اس میں سارے تو کہیں گے انکے پچھلے پہلوں کو اے رب ہمارے ہم کو انہی نے گ
7:39  اور کہیں گے ان کے پہلے پچھلوں کو پس کچھ نہ ہوئی تم کو ہم پر بڑائی اب چکھو عذاب بسبب اپنی کمائی کے
7:40  بیشک جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور ان کے مقابلہ میں تکبر کیا نہ کھولے جائیں گے انکے لئےدروازے آسمان کے اور نہ داخل ہوں گے جنت میں یہاں تک کہ گھس جائے اونٹ سوئی کے ناکے میں اور ہم یوں بدلا دیتے ہیں گنہگاروں کو
7:41  انکے واسطے دوزخ کا بچھونا ہے اور اوپر سے اوڑھنا اور ہم یوں بدلا دیتے ہیں ظالموں کو
7:42  اور جو ایمان لائے اور کیں نیکیاں ہم بوجھ نہیں رکھتے کسی پر مگر اس کی طاقت کے موافق وہی ہیں جنت میں رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے
7:43  اور نکال لیں گے ہم جو کچھ ان کے دلوں میں خفگی تھی بہتی ہوں گی ان کے نیچے نہریں اور وہ کہیں گے شکر اللہ کا جس نے ہم کو یہاں تک پہنچا دیا اور ہم نہ تھے راہ پانے والے اگر نہ ہدایت کرتا ہم کو اللہ بیشک لائے تھے رسول ہمارے رب کے سچی بات اور آواز آئے
7:44  اور پکاریں گے جنت والے دوزخ والوں کو کہ ہم نے پایا جو ہم سے وعدہ کیا تھا ہمارے رب نے سچا سو تم نے بھی پایا اپنے رب کے وعدہ کو سچا وہ کہیں گے کہ ہاں پھر پکارے گا ایک پکارنے والا انکے بیچ میں کہ لعنت ہے اللہ کی ان ظالموں پر
7:45  جو روکتے تھے اللہ کی راہ سے اور ڈھونڈتے تھے اس میں کجی اور وہ آخرت سے منکر تھے
7:46  اور دونوں کے بیچ میں ہو گی ایک دیوار اور اعراف کے اوپر مرد ہوں گے کہ پہچان لیں گے ہر ایک کو اس کی نشانی سے اور وہ پکاریں گے جنت والوں کو کہ سلامتی ہے تم پر وہ ابھی جنت میں داخل نہیں ہوئے اور وہ امیدوار ہیں
7:47  اور جب پھرے گی ان کی نگاہ دوزخ والوں کی طرف تو کہیں گے اے رب ہمارے مت کر ہم کو گنہگار لوگوں کے ساتھ
7:48  اور پکاریں گے اعراف والے ان لوگوں کو کہ انکو پہچانتے ہیں انکی نشانی سے کہیں گے نہ کام آئی تمہارے جماعت تمہاری اور جو تم تکبر کیا کرتے تھے
7:49  اب یہ وہی ہیں کہ تم قسم کھایا کرتے تھے کہ نہ پہنچے گی ان کو اللہ کی رحمت چلے جاؤ جنت میں نہ ڈر ہےتم پر اور نہ تم غمگین ہو گے
7:50  اور پکاریں گے دوزخ والے جنت والوں کو کہ بہاؤ ہم پر تھوڑا سا پانی یا کچھ اس میں سے جو روزی تم کو دی اللہ نےکہیں گے اللہ نے ان دونوں کو روک دیا ہے کافروں سے
7:51  جنہوں نے ٹھہرایا اپنا دین تماشا اور کھیل اور دھوکے میں ڈالا ان کو دنیا کی زندگی نے سو آج ہم انکو بھلا دیں گے جیسا انہوں نے بھلا دیا اس دن کے ملنے کو اور جیسا کہ وہ ہماری آیتوں سےمنکر تھے
7:52  اور ہم نے ان لوگوں کے پاس پہنچا دی ہے کتاب جس کو مفصل بیان کیا ہے ہم نے خبرداری سے راہ دکھانے والی اور رحمت ہے ایمان والوں کے لئے
7:53  کیا اب اسی کے منتظر ہیں کہ اس کا مضمون ظاہر ہو جائے جس دن ظاہر ہو جائے گا اس کا مضمون کہنے لگیں گے وہ لوگ جو اس کو بھول رہے تھے پہلےسے بیشک لائے تھے ہمارے رب کے رسول سچی بات سو اب کوئی ہماری سفارش والے ہیں تو ہماری سفارش کریں یا ہم لوٹا دیے جائیں تو ہم عم
7:54  بیشک تمہارا رب اللہ ہے جس نے پیدا کئے آسمان اور زمین چھ دن میں پھر قرار پکڑا عرش پر اوڑھاتا ہے رات پر دن کہ وہ اسکے پیچھے لگا آتا ہے دوڑتا ہوا اور پیدا کئے سورج اور چاند اور تارے تابعدار اپنے حکم کے سن لو اسی کا کام ہے پیدا کرنا ا
7:55  پکارو اپنے رب کو گڑگڑا کر اور چپکے چپکے اس کو خوش نہیں آتے حد سے بڑھنے والے
7:56  اور مت خرابی ڈالو زمین میں اس کی اصلاح کے بعد اور پکارو اس کو ڈر اور توقع سے بیشک اللہ کی رحمت نزدیک ہے نیک کام کرنے والوں سے
7:57  اور وہی ہے کہ چلاتا ہے ہوائیں خوشخبری لانے والی مینہ سے پہلے یہاں تک کہ جب وہ ہوائیں اٹھا لاتی ہیں بھاری بادلوں کو تو ہانک دیتے ہیں ہم اس بادل کو ایک شہر مردہ کی طرف پھر ہم اتارتے ہیں اس بادل سے پانی پھر اس سے نکالتے ہیں سب طرح کے پھل اسی طرح ہم نکالیں گے
7:58  اور جو شہر پاکیزہ ہے اس کا سبزہ نکلتا ہے اس کے رب کے حکم سے اور جو خراب ہے اس میں نہیں نکلتا مگر ناقص یوں پھیر پھیر کر بتلاتے ہیں ہم آیتیں حق ماننے والے لوگوں کو
7:59  بیشک بھیجا ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف پس اس نے کہا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اس کے سوا میں خوف کرتا ہوں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے
7:60  بولے سردار اس کی قوم کے ہم دیکھتے ہیں تجھ کو صریح بہکا ہوا
7:61  بولا اے میری قوم میں ہرگز بہکا نہیں و لیکن میں بھیجا ہوا ہوں جہان کے پروردگار کا
7:62  پہنچاتا ہوں تم کو پیغام اپنے رب کے اور نصیحت کرتا ہوں تمکو اور جانتا ہوں اللہ کی طرف سے وہ باتیں جو تم نہیں جانتے
7:63  کیا تم کو تعجب ہوا کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک مرد کی زبانی جو تم ہی میں سے ہے تاکہ وہ تم کو ڈرائے اور تاکہ تم بچو اور تاکہ تم پر رحم ہو
7:64  پھر انہوں نے اس کو جھٹلایا پھر ہم نے بچا لیا اسکو اور انکو کہ جو اسکے ساتھ تھے کشتی میں اور غرق کر دیا انکو جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو بیشک وہ لوگ تھے اندھے
7:65  اور قوم عاد کی طرف بھیجا انکے بھائی ہود کو بولا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اسکے سوا سو کیا تم ڈرتے نہیں
7:66  بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم میں ہم تو دیکھتے ہیں تجھ کو عقل نہیں اور ہم تو تجھ کو جھوٹا گمان کرتے ہیں
7:67  بوالا اے میری قوم میں کچھ بےعقل نہیں لیکن میں بھیجا ہوا ہوں پروردگار عالم کا
7:68  پہنچاتا ہوں تم کو پیغام اپنے رب کے اور میں تمہارا خیرخواہ ہوں اور اطمینان کے لائق
7:69  کیا تم کو تعجب ہوا کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک مرد کی زبانی جو تم ہی میں سے ہے تاکہ تمکو ڈرائے اور یاد کرو جبکہ تم کو سردار کر دیا پیچھے قوم نوح کے اور زیادہ کر دیا تمہارے بدن کا پھیلاؤ سو یاد کرو اللہ کےاحسان تاکہ تمہارا بھل
7:70  بولےکیا تو اس واسطے ہمارے پاس آیا کہ ہم بندگی کریں اللہ اکیلے کی اور چھوڑ دیں جن کو پوجتے رہے ہمارے باپ دادےپس تو لے آ ہمارے پاس جس چیز سے تو ہم کو ڈراتا ہے اگر تو سچا ہے
7:71  کہا تم پر واقع ہو چکا ہے تمہارے رب کی طرف سے عذاب اور غصہ کیوں جھگڑتے ہو مجھ سے ان ناموں پر کہ رکھ لئے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے نہیں اتاری اللہ نے ان کی کوئی سند سو منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
7:72  پھر ہم نے بچا لیا اس کو اور جو اس کےساتھ تھے اپنی رحمت سے اور جڑ کاٹی ان کی جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو او رنہیں مانتے تھے
7:73  اور ثمود کی طرف بھیجا انکے بھائی صالح کو بولا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اسکے سوا تم کو پہنچ چکی ہے دلیل تمہارے رب کی طرف سے یہ اونٹنی اللہ کی ہے تمہارے لئے نشانی سو اس کو چھوڑ دو کہ کھائے اللہ کی زمین میں اور اس کو ہاتھ نہ
7:74  اور یاد کرو جبکہ تم کو سردار کر دیا عاد کے پیچھے اور ٹھکانہ دیا تم کو زمین میں کہ بناتے ہو نرم زمین میں محل اور تراشتے ہو پہاڑوں کے گھر سو یاد کرو احسان اللہ کے اور مت مچاتے پھرو زمین میں فساد
7:75  کہنے لگے سردار جو متکبر تھے اس کی قوم میں غریب لوگوں کو کہ جو ان میں ایمان لا چکے تھے کیا تم کو یقین ہے کہ صالح کو بھیجا ہے اس کے رب نے بولے ہم کو تو جو وہ لے کر آیا اس پر یقین ہے
7:76  کہنے لگے وہ لوگ جو متکبر تھے جس پر تم کو یقین ہے ہم اسکو نہیں مانتے
7:77  پھر انہوں نے کاٹ ڈالا اونٹنی کو اور پھر گئے اپنے رب کے حکم سے اور بولے اے صالح لے آ ہم پر جس سے تو ہم کو ڈراتا تھا اگر تو رسول ہے
7:78  پس آ پکڑا انکو زلزلہ نے پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھر میں اندھے پڑے
7:79  پھر صالح الٹا پھرا ان سے اور بولا اے میری قوم میں پہنچا چکا تم کو پیغام اپنے رب کا اور خیرخواہی کی تمہاری لیکن تمکو محبت نہیں خیرخواہوں سے
7:80  اور بھیجا لوط کو جب کہا اس نے اپنی قوم کو کیا تم کرتے ہو ایسی بے حیائی کہ تم سے پہلے نہیں کیا اس کو کسی نے جہان میں
7:81  تم تو دوڑتے ہو مردوں پر شہوت کے مارے عورتوں کو چھوڑ کر بلکہ تم لوگ ہو حد سے گذرنے والے
7:82  اور کچھ جواب نہ دیا اس کی قوم نے مگر یہی کہا کہ نکالو ان کو اپنے شہر سے یہ لوگ بہت ہی پاک رہنا چاہتے ہیں
7:83  پھر بچا دیا ہم نے اس کو اور اسکے گھر والوں کو مگر اس کی عورت کہ رہ گئ وہاں کے رہنے والوں میں
7:84  اور برسایا ہم نے انکے اوپر مینہ یعنی پتھروں کا پھر دیکھ کیا ہوا انجام گنہگاروں کا
7:85  اور مدین کی طرف بھیجا ان کےبھائی شعیب کو بولا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اسکے سوا تمہارے پاس پہنچ چکی ہے دلیل تمہارے رب کی طرف سے سو پوری کرو ماپ اور تول اور مت گھٹا کر دو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت خرابی ڈالو زمین م
7:86  اور مت بیٹھو راستوں پر کہ ڈراؤ اور روکو اللہ کے راستہ سے اس کو جو کہ ایمان لائے اس پر اور ڈھونڈو اس میں عیب اور یاد کرو جبکہ تھے تم بہت تھوڑے پھر تم کو بڑھا دیا اور دیکھو کیا ہوا انجام فساد کرنے والوں کا
7:87  اور اگر تم میں سے ایک فرقہ ایمان لایا اس پر جو میرے ہاتھ بھیجا گیا اور ایک فرقہ ایمان نہیں لایا تو صبر کرو جب تک اللہ فیصلہ کرے درمیان ہمارے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے
7:88  بولے سردار جو متکبر تھے اس کی قوم میں ہم ضرور نکال دیں گے اے شعیب تجھ کو اور ان کو جو کہ ایمان لائے تیرےساتھ اپنے شہر سے یا یہ کہ تم لوٹ آؤ ہمارے دین میں بولا کیا ہم بیزار ہوں تو بھی
7:89  بیشک ہم نے بہتان باندھا اللہ پر جھوٹا اگر لوٹ آئیں تمہارے دین میں بعد اس کی کہ نجات دے چکا ہم کو اللہ اس سے اور ہمارا کام نہیں کہ لوٹ آئیں اس میں مگر یہ کہ چاہے اللہ رب ہمارا گھیرے ہوئے ہے ہمارا پروردگار سب چیزوں کو اپنے علم میں اللہ ہی پر ہم
7:90  اور بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم میں اگر پیروی کرو گے تم شعیب کی تو تم بیشک خراب ہو گے
7:91  پھر آ پکڑا ان کو زلزلہ نے پس صبح کو رہ گئے اپنے گھروں کے اندر اوندھے پڑے
7:92  جنہوں نے جھٹلایا شعیب کو گویا کبھی بسے ہی نہ تھے وہاں جنہوں نے جھٹلایا شعیب کو وہی ہوئے خراب
7:93  پھر الٹا پھر ان لوگوں سے اور بولا اے میری قوم میں پہنچا چکا تم کو پیغام اپنے رب کے اور خیر خواہی کر چکا تمہاری اب کیا افسوس کروں کافروں پر
7:94  اور نہیں بھیجا ہم نے کسی بستی میں کوئی نبی کہ نہ پکڑا ہو ہم نے وہاں کےلوگوں کو سختی اور تکلیف میں تاکہ وہ گڑگڑائیں
7:95  پھر بدل دی ہم نے برائی کی جگہ بھلائی یہاں تک کہ وہ بڑھ گئے اور کہنے لگے کہ پہنچتی رہی ہے ہمارےباپ دادوں کو بھی تکلیف اورخوشی پھر پکڑا ہم نے ان کو ناگہاں اور ان کو خبر نہ تھی
7:96  اور اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور پرہیزگاری کرتے تو ہم کھول دیتے ان پر نعمتیں آسمان اور زمین سے لیکن جھٹلایا انہوں نے پس پکڑا ہم نے ان کو ان کے اعمال کےبدلے
7:97  اب کیا بے ڈر ہیں بستیوں والے اس سے کہ آ پہنچے ان پر آفت ہماری راتوں رات جب سوتے ہوں
7:98  یا بے ڈر ہیں بستیوں والے اس بات سے کہ آ پہنچے ان پر عذاب ہمارا دن چڑھے جب کھیلتے ہوں
7:99  یا بے ڈر ہو گئے اللہ کے داؤ سے سو بے ڈر نہیں ہوتے اللہ کے داؤ سےمگر خرابی میں پڑنے والے
7:100  کیا نہیں ظاہر ہوا ان لوگوں پر جو وارث ہوئے زمین کے وہاں کے لوگوں کے ہلاک ہونے کے بعد کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو پکڑ لیں ان کے گناہوں پر اور ہم نے مہر کر دی ہے انکے دلوں پر سو وہ نہیں سنتے
7:101  یہ بستیاں ہیں کہ سناتے ہیں ہم تجھ کو ان کے کچھ حالات اور بیشک ان کے پاس پہنچ چکے ان کے رسول نشانیاں لے کر پھر ہرگز نہ ہوا کہ ایمان لائیں اس بات پر جس کو پہلے جھٹلا چکے تھے یوں مہر کر دیتا ہے اللہ کافروں کے دلوں پر
7:102  اور نہ پایا ان کے اکثر لوگوں میں ہم نے عہد کا نباہ اور اکثر ان میں پائےنافرمان
7:103  پھر بھیجا ہم نے ان کے پیچھے موسٰی کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اسکےسرداروں کے پاس پس کفر کیا انہوں نےانکے مقابلہ میں سو دیکھ کیا انجام ہوا مفسدوں کا
7:104  اور کہا موسٰی نے اے فرعون میں رسول ہوں پروردگار عالم کا
7:105  قائم ہوں اس بات پر کہ نہ کہوں اللہ کی طرف سے مگر جو سچ ہے لایا ہوں تمہارے پاس نشانی تمہارے رب کی سو بھیجدے میرےساتھ بنی اسرائیل کو
7:106  بولا اگر تو آیا ہے کوئی نشانی لے کر تو لا اس کو اگر تو سچا ہے
7:107  تب ڈال دیا اس نے اپنا عصا تو اسی وقت ہو گیا اژدھا صریح
7:108  اور نکالا اپنا ہاتھ تو اسی وقت وہ سفید نظر آنے لگا دیکھنے والوں کو
7:109  بولے سردار فرعون کی قوم کے یہ تو کوئی بڑا واقف جادوگر ہے
7:110  نکالنا چاہتا ہےتم کو تمہارےملک سے اب تمہاری کیا صلاح ہے
7:111  بولےڈھیل دے اس کو اور اسکے بھائی کو اور بھیج پرگنوں میں جمع کرنے والوں کو
7:112  کہ جمع کر لائیں تیرے پاس جو ہو کامل جادوگر
7:113  اور آئےجادوگر فرعون کے پاس بولے ہمارے لئے کچھ مزدوری ہے اگر ہم غالب ہوئے
7:114  بولا ہاں اور بیشک تم مقرب ہو جاؤ گے
7:115  بولے اے موسٰی یا تو تو ڈال اور یا ہم ڈالتے ہیں
7:116  کہا ڈالو پھر اجب انہوں نےڈالا باندھ دیا لوگوں کی آنکھوں کو اور ان کو ڈرا دیا اور لائے بڑا جادو
7:117  اور ہم نے حکم بھیجا موسٰی کو کہ ڈال دے اپنا عصا سو وہ جبہی لگا نگلنے جو سانگ انہوں نے بنایا تھا
7:118  پس ظاہر ہو گیا حق اور غلط ہو گیا جو کچھ انہوں نے کیا تھا
7:119  پس ہار گئے اس جگہ اور لوٹ گئے ذلیل ہو کر
7:120  اور گر پڑے جادوگر سجدہ میں
7:121  بولے ہم ایمان لائے پروردگار عالم پر
7:122  جو رب ہے موسٰی اور ہارون کا
7:123  بولا فرعون کیا تم ایمان لے آئے اس پر میری اجازت سے پہلے یہ تو مکر ہے جو بنایا تم سب نے اس شہر میں تاکہ نکال دو اس شہر سے اسکے رہنے والوں کو سو اب تم کو معلوم ہو جائے گا
7:124  میں ضرور کاٹوں گا تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں پھر سولی پر چڑھاؤں گا تم سب کو
7:125  وہ بولے ہم کو تو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہی ہے
7:126  اور تجھ کو ہم سے یہی دشمنی ہے کہ مان لیا ہم نے اپنے رب کی نشانیوں کو جب وہ ہم تک پہنچیں اے ہمارے رب دہانے کھول دے ہم پرصبر کے اور ہم کو مار مسلمان
7:127  اور بولے سردار قوم فرعون کےکیوں چھوڑتا ہے تو موسٰی کو اور اسکی قوم کو کہ اودھم مچائیں ملک میں اور موقوف کر دے تجھ کو اور تیرے بتوں کو بولا اب ہم مار ڈالیں گے انکے بیٹوں کو اور زندہ رکھیں گے انکی عورتوں کو اور ہم ان پر زور آور ہیں
7:128  موسٰی نے کہا اپنی قوم سے مدد مانگو اللہ سے اور صبر کرو بیشک زمین ہے اللہ کی اس کا وارث کر دے جسکو وہ چاہے اپنے بندوں میں اور آخر میں بھلائی ہے ڈرنے والوں کے لئے
7:129  وہ بولے ہم پر تکلیفیں رہیں تیرے آنے سے پہلے اور تیرے آنے کے بعد کہا نزدیک ہے کہ رب تمہارا ہلاک کر دے تمہارے دشمن کو اور خلیفہ کر دے تم کو ملک میں پھر دیکھے تم کیسے کام کرتے ہو
7:130  اور ہم نے پکڑ لیا فرعون والوں کو قحطوں میں اور میوؤں کے نقصان میں تاکہ وہ نصیحت مانیں
7:131  پھر جب پہنچی انکو بھلائی کہنے لگے یہ ہے ہمارے لائق اور اگر پہنچی برائی تو نحوست بتلاتے موسٰی کی اور اسکے ساتھ والوں کی سن لو ان کی شومی تو اللہ کے پاس ہے پر اکثر لوگ نہیں جانتے
7:132  اور کہنے لگے جو کچھ تو لائے گا ہمارے پاس نشانی کہ ہم پر اسکی وجہ سے جادو کرے سو ہم ہرگز تجھ پر ایمان نہ لائیں گے
7:133  پھر ہم نے بھیجا ان پر طوفان اور ٹڈی اور چچڑی اور مینڈک اور خون بہت سی نشانیاں جدی جدی پھر بھی تکبر کرتے رہے اور تھے وہ لوگ گنہگار
7:134  اور جب پڑتا ان پر کوئی عذاب تو کہتے اے موسٰی دعا کر ہمارے واسطے اپنے رب سے جیسا کہ اس نے بتلا رکھا ہے تجھ کو اگر تو نے دور کر دیا ہم سے یہ عذاب تو بیشک ہم ایمان لے آئیں گے تجھ پر اور جانے دیں گے تیرے ساتھ بنی اسرائیل کو
7:135  پھر جب ہم نے اٹھا لیا ان سےعذاب ایک مدت تک کہ ان کو اس مدت تک پہنچنا تھا اسی وقت عہد توڑ ڈالتے
7:136  پھر ہم نے بدلہ لیا ان سے سو ڈبو دیا ہم نے انکو دریا میں اس وجہ سے کہ انہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو اور ان سے تغافل کرتے تھے
7:137  اور وارث کر دیا ہم نے ان لوگوں کو جو کمزور سمجھے جاتے تھے اس زمین کے مشرق او رمغرب کا کہ جس میں برکت رکھی ہے ہم نے اور پورا ہو گیا نیکی کا وعدہ تیرے رب کا بنی اسرائیل پر بسبب انکے صبر کرنے کے اور خراب کر دیا ہم نے جو کچھ بنایا تھا فرعون اور اس
7:138  اور پار اتار دیا ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سےتو پہنچے ایک قوم پر جو پوجنے میں لگے رہتے تھے اپنے بتوں کے کہنے لگے اے موسٰی بنا دے ہماری عبادت کے لئے بھی ایک بت جیسے ان کے بت ہیں کہا تم لوگ تو جہل کرتے ہو
7:139  یہ لوگ تباہ ہونے والی ہے وہ چیز جس میں وہ لگے ہوئے ہیں اور غلط ہے جو وہ کر رہے ہیں
7:140  کہا کیا اللہ کےسوا ڈھونڈوں تمہارے واسطے کوئی اور معبود حالانکہ اس نے تمکو بڑائی دی تمام جہان پر
7:141  اور وہ وقت یاد کرو جب نجات دی ہم نے تم کو فرعون والوں سے کہ دیتے تھے تم کو برا عذاب کہ مار ڈالتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور جیتا رکھتے تھے تمہاری عورتوں کو اور اس میں احسان ہے تمہارے رب کا بڑا
7:142  اور وعدہ کیا ہم نےموسٰی سے تیس رات کا اور پورا کیا ان کو اور دس سے پس پوری ہو گئ مدت تیرے رب کی چالیس راتیں اور کہا موسٰی نے اپنے بھائی ہارون سےکہ میرا خلیفہ رہ میری قوم میں اور اصلاح کرتے رہنا اور مت چلنا مفسدوں کی راہ
7:143  اور جب پہنچا موسٰی ہمارے وعدہ پر اور کلام کیا اس سے اسکے رب نے بولا اے میرے رب تو مجھ کو دکھا کہ میں تجھ کو دیکھوں فرمایا تو مجھ کو ہر گز نہ دیکھے گا لیکن تو دیکھتا رہ پہاڑ کی طرف اگر وہ اپنی جگہ ٹھہرا رہا تو تو مجھ کو دیکھ لے گا پھر جب
7:144  فرمایا اے موسٰی میں نے تجھ کو امتیاز دیا لوگوں سے اپنے پیغام بھیجنے کا اور اپنے کلام کرنے کا سو لے جو میں نے تجھ کو دیا اور شاکر رہ
7:145  اور لکھ دی ہم نے اس کو تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور تفصیل ہر چیز کی سو پکڑ لے انکو زور سے اور حکم کر اپنی قوم کو کہ پکڑے رہیں اس کی بہتر باتیں عنقریب میں تم کو دکھلاؤں گا گھر نافرمانوں کا
7:146  میں پھیر دوں گا اپنی آیتوں سے انکو جو تکبر کرتے ہیں زمین میں ناحق اور اگر دیکھ لیں ساری نشانیاں ایمان نہ لائیں ان پر اور اگر دیکھیں رستہ ہدایت کا تو نہ ٹھہرائیں اس کو راہ اور اگر دیکھیں رستہ گمراہی کا تو اس کو ٹھہرا لیں راہ یہ اس لئے کہ انہوں نے جھوٹ جانا
7:147  اور جنہوں نے جھوٹ جانا ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو برباد ہوئیں ان کی محنتیں وہی بدلا پائیں گے جو کچھ عمل کرتے تھے
7:148  اور بنا لیا موسٰی کی قوم نے اس کے پیچھے اپنے زیور سے بچھڑا ایک بدن کہ اسمیں گائے کی آواز تھی کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ وہ ان سے بات بھی نہیں کرتاا ور نہیں بتلاتا رستہ معبود بنا لیا اس کو اور وہ تھے ظالم
7:149  اور جب پچتائے اور سمجھے کہ ہم بیشک گمراہ ہو گئے تو کہنے لگے اگر نہ رحم کرے ہم پر ہمارا رب اور نہ بخشے ہم کو تو بیشک ہم تباہ ہوں گے
7:150  اور جب لوٹ آیا موسٰی اپنی قوم میں غصہ میں بھرا ہوا افسوسناک بولا کیا بری نیابت کی تم نے میری میرےبعد کیوں جلدی کی تم نےاپنے رب کےحکم سے اور ڈالدیں وہ تختیاں اور پکڑا سر اپنے بھائی کا لگا کھینچنے اس کو اپنی طرف وہ بولا کہ اے میری ما
7:151  بولا اے میرے رب معاف کر مجھ کو اور میرے بھائی کو اور داخل کر ہم کو اپنی رحمت میں اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
7:152  البتہ جنہوں نے بچھڑے کو معبود بنا لیا ان کو پہنچے گا غصہ ان کے رب کا اور ذلت دنیا کی زندگی میں اور یہی سزا دیتے ہیں ہم بہتان باندھنے والوں کو
7:153  اور جنہوں نے کئے برے کام پھر توبہ کی اس کے بعد اور ایمان لائے تو بیشک تیرا رب توبہ کے پیچھے البتہ بخشنے والا مہربان ہے
7:154  اور جب تھم گیا موسٰی کا غصہ تو اس نے اٹھا لیا تختیوں کو اور جو ان میں لکھا ہوا تھا اس میں ہدایت اور رحمت تھی ان کے واسطے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں
7:155  اور چن لئے موسٰی نے اپنی قوم میں سے ستر مرد ہمارے وعدہ کے وقت پر لانے کو پھر جب ان کو زلزلہ نے پکڑا تو بولا اے رب میرے اگر تو چاہتا تو پہلے ہی ہلاک کر دیتا انکو اور مجھ کو کیا ہم کو ہلاک کرتا ہے اس کام پر جو کیا ہماری قوم کے احمقوں نے یہ سب تیری آزمائش ہے
7:156  اور لکھ دے ہمارےلئے اس دنیا میں بھلائی اور آخرت میں ہم نے رجوع کیا تیری طرف فرمایا میرا عذاب ڈالتا ہوں میں اسکو جس پر چاہوں اور میری رحمت شامل ہے ہر چیز کو سو اس کو لکھ دوں گا ان کے لئے جو ڈر رکھتے ہیں اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور جو ہماری باتوں پر یقین رکھتے
7:157  وہ لوگ جو پیروی کرتے ہیں اس رسول کی جو نبی امی ہے کہ جس کو پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس توریت اور انجیل میں وہ حکم کرتا ہے ان کو نیک کام کا اور منع کرتا ہے برے کام سے اور حلال کرتا ہے انکے لئے سب پاک چیزیں اور حرام کرتا ہے ان پر ناپاک چیزیں اور
7:158  تو کہہ اے لوگو میں رسول ہوں اللہ کا تم سب کی طرف جس کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں کسی کی بندگی نہیں اسکےسوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے سو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے بھیجے ہوئے نبی امی پر جو کہ یقین رکھتا ہے اللہ پر اور اسکے سب کلاموں پر اور اسکی پیروی
7:159  اور موسٰی کی قوم میں ایک گروہ ہے جو راہ بتلاتے ہیں حق کی اور اسی کے موافق انصاف کرتے ہیں
7:160  اور جدا جدا کر دیئے ہم نے ان کو بارہ دادوں کی اولاد بڑی بڑی جماعتیں اور حکم بھیجا ہم نے موسٰی کو جب پانی مانگا اس سے اس کی قوم نے کہ مار اپنی لاٹھی اس پتھر پر تو پھوٹ نکلے اس سے بارہ چشمے پہچان لیا ہر قبیلہ نے اپنا گھاٹ اور سایہ کیا ہم نے ان پر ابر
7:161  اور جب حکم ہوا ان کو کہ بسو اس شہر میں اور کھاؤ اس میں جہاں سے چاہو اور کہو ہم کو بخش دے اور داخل ہو دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے تو بخشدیں گے ہم تمہاری خطائیں البتہ زیادہ دیں گے ہم نیکی کرنے والوں کو
7:162  سو بدل ڈالا ظالموں نے ان میں سے دوسرا لفظ اسکے سوا جو ان سے کہہ دیا گیا تھا پھر بھیجا ہم نے ان پر عذاب آسمان سے بسبب ان کی شرارت کے
7:163  اور پوچھ ان سےحال اس بستی کا جو تھی دریا کے کنارے جب حد سے بڑھنے لگے ہفتہ کے حکم میں جب آنے لگیں انکے پاس مچھلیاں ہفتہ کے دن پانی کے اوپر اور جس دن ہفتہ نہ ہو تو نہ آتی تھیں اس طرح ہم نے ان کو آزمایا اس لئے کہ وہ نافرمان تھے
7:164  اور جب بولا ان میں سے ایک فرقہ کیوں نصیحت کرتے ہو ان لوگوں کو جنکو اللہ چاہتا ہےکہ ہلاک کرے یا ان کو عذاب دے سخت وہ بولے الزام اتارنے کی غرض سے تمہارے رب کے آگے اور اسلئے کہ شاید وہ ڈریں
7:165  پھر جب وہ بھول گئے اس کو جو انکو سمجھایا تھا تو نجات دی ہم نے ان کو جو منع کرتے تھے برے کام سے اور پکڑا گنہگاروں کو برے عذاب میں بسبب ان کی نافرمانی کے
7:166  پھر جب بڑھنےلگےاس کام میں جس سے وہ روکے گئے تھے تو ہم نے حکم کیا کہ ہو جاؤ بندر ذلیل
7:167  اور اس وقت کو یاد کرو جب خبر کر دی تھی تیرے رب نے کہ ضرور بھیجتا رہے گا یہود پر قیامت کے دن تک ایسے شخص کو کہ دیا کرے ان کو برا عذاب بیشک تیرا رب جلد عذاب کرنے والا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے
7:168  اور متفرق کر دیا ہم نے ان کو ملک میں فرقے فرقے بعضے ان میں نیک اور بعضے اور طرح کے اور ہم نے انکی آزمائش کی خوبیوں میں او ربرائیوں میں تاکہ وہ پھر آئیں
7:169  پھر ان کے پیچھے آئے ناخلف جو وارث بنے کتاب کے لے لیتے ہیں اسباب اس ادنیٰ زندگانی کا اور کہتے ہیں کہ ہم کو معاف ہو جائے گا اور اگر ایسا ہی اسباب انکے سامنے پھر آئے تو اسکو لے لیویں کیا ان سے کتاب میں عہد نہیں لیا گیا کہ نہ بولیں اللہ پر سوا سچ کے اور
7:170  اور جو لوگ خوب پکڑ رہے ہیں کتاب کو اور قائم رکھتے ہیں نماز کو بیشک ہم ضائع نہ کریں گے ثواب نیکی والوں کا
7:171  اور جس وقت اٹھایا ہم نے پہاڑ ان کے اوپر مثل سائبان کے اور ڈرے کہ وہ ان پر گرے گا ہم نے کہا پکڑو جو ہم نے تم کو دیا ہے زور سے اور یاد رکھو جو اس میں ہے تاکہ تم بچتے رہو
7:172  اور جب نکالا تیرے رب نے بنی آدم کی پیٹھوں سے ان کی اولاد کو اور اقرار کرایا ان سے ان کی جانوں پر کیا میں نہیں ہوں تمہارا رب بولے ہاں ہے ہم اقرار کرتے ہیں کبھی کہنے لگو قیامت کے دن ہم کو تو اس کی خبر نہ تھی
7:173  یا کہنے لگو کہ شرک تو نکالا تھا ہمارے باپ دادوں نے ہم سے پہلے اور ہم ہوئے انکی اولاد ان کے پیچھے تو کیا تو ہم کو ہلاک کرتا ہے اس کام پر جو کیا گمراہوں نے
7:174  اور یوں ہم کھول کر بیان کرتے ہیں باتیں تاکہ وہ پھر آئیں
7:175  اور سنا دے ان کو حال اس شخص کا جسکو ہم نے دی تھیں اپنی آیتیں پھر وہ انکو چھوڑ نکلا پھر اس کے پیچھےلگا شیطان تو وہ ہو گیا گمراہوں میں
7:176  اور ہم چاہتے تو بلند کرتے اس کا رتبہ ان آیتوں کی بدولت لیکن وہ تو ہو رہا زمین کا اور پیچھے ہو لیا اپنی خواہش کے تو اس کا حال ایسا جیسے کتا اس پر تو بوجھ لادے تو ہانپے اور چھوڑ دے تو ہانپے یہ مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو سو بیان کر ی
7:177  بری مثال ہے ان لوگوں کی کہ جھٹلایا انہوں نے ہماری آیتوں کو اور وہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے
7:178  جس کو اللہ رستہ دے وہی رستہ پاوے اور جس کو وہ بچلا دے سو وہی ہیں ٹوٹے میں
7:179  اور ہم نے پیدا کئے دوزخ کے واسطے بہت سے جن اور آدمی انکے دل ہیں کہ ان سے سمجھتے نہیں اور آنکھیں ہیں کہ ان سے دیکھتے نہیں اور کان ہیں کہ ان سےسنتے نہیں وہ ایسے ہیں جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی زیادہ بیراہ وہی لوگ ہیں غافل
7:180  اور اللہ کےلئے ہیں سب نام اچھے سو اسکو پکارو وہی نام کہہ کر اور چھوڑ دو انکو جو کج راہ چلتے ہیں اس کے ناموں میں وہ بدلہ پا رہیں گے اپنے کئے کا
7:181  اور ان لوگوں میں کہ جنکو ہم نے پیدا کیا ہے ایک جماعت ہے کہ راہ بتلاتے ہیں سچی اور اسی کے موافق انصاف کرتےہیں
7:182  اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو ہم ان کو آہستہ آہستہ پکڑیں گے ایسی جگہ سےجہاں سے انکو خبر بھی نہ ہو گی
7:183  اور میں انکو ڈھیل دوں گا بیشک میرا داؤ پکا ہے
7:184  کیا انہوں نے دھیان نہیں کیا کہ ان کے رفیق کو کچھ بھی جنون نہیں وہ تو ڈرانے والا ہے صاف
7:185  کیا انہوں نے نظر نہیں کی سلطنت میں آسمان اور زمین کی اور جو کچھ پیدا کیا ہے اللہ نے ہر چیز سے اور اس میں کہ شاید قریب آ گیا ہو ان کا وعدہ سو اس کے پیچھے کس بات پر ایمان لائیں گے
7:186  جس کو اللہ بچلائے اس کو کوئی نہیں راہ دکھلانے والا اور اللہ چھوڑے رکھتا ہے انکو ان کی شرارت میں سرگرداں
7:187  تجھ سے پوچھتے ہیں قیامت کو کہ کب ہے اسکے قائم ہونے کا وقت تو کہہ اسکی خبر تو میرے رب ہی کے پاس ہے وہی کھول دکھائے گا اس کو اسکے وقت پر وہ بھاری بات ہے آسمانوں اور زمین میں جب تم پر آئے گی تو بیخبر آئے گی تجھ سے پوچھنے لگتے ہیں کہ گویا تو اسکی تلاش م
7:188  تو کہہ دے کہ میں مالک نہیں اپنی جان کے بھلے کا اور نہ برے کا مگر جو اللہ چاہے اور اگر میں جان لیا کرتا غیب کی بات تو بہت کچھ بھلائیاں حاصل کر لیتا اور مجھ کو برائی کبھی نہ پہنچتی میں تو بس ڈر اور خوشخبری سنانے والا ہوں ایماندار لوگوں کو
7:189  وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ایک جان سے اور اسی سے بنایا اس کا جوڑا تاکہ اسکے پاس آرام پکڑے پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانکا حمل رہا ہلکا سا حمل تو چلتی پھرتی رہی اسکے ساتھ پھر جب بوجھل ہو گئ تو دونوں نے پکارا اللہ اپنے رب کو کہ اگر تو ہم کو بخشے چنگا بھلا تو
7:190  پھر جب ان کو دیا چنگا بھلا تو بنانے لگے اسکے لئے شریک اسکی بخشی ہوئی چیز میں سو اللہ برتر ہے انکے شریک بنانے سے
7:191  کیا شریک بناتے ہیں ایسوں کو جو پیدا نہ کریں ایک چیز بھی اور وہ پیدا ہوئے ہیں
7:192  اور نہیں کر سکتے ہیں ان کی مدد اور نہ اپنی مدد کریں
7:193  اور اگر تم ان کو پکارو رستہ کی طرف تو نہ چلیں تمہاری پکار پر برابر ہے تم پر کہ ان کو پکارو یا چپکے رہو
7:194  جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا وہ بندے ہیں تم جیسے بھلا پکارو تو ان کو پس چاہیئے کہ وہ قبول کریں تمہارے پکارنے کو اگر تم سچے ہو
7:195  کیا انکے پاؤں ہیں جن سے چلتے ہیں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے پکڑتے ہیں یا ان کے آنکھیں ہیں جن سے دیکھتے ہیں یا ان کے کان ہیں جن سے سنتے ہیں تو کہہ دے کہ پکارو اپنے شریکوں کو پھر برائی کرو میرے حق میں اور مجھ کو ڈھیل نہ دو
7:196  میرا حمایتی تو اللہ ہے جس نے اتاری کتاب اور وہ حمایت کرتا ہے نیک بندوں کی
7:197  اور جن کو تم پکارتے ہو اس کے سوا وہ نہیں کر سکتے تمہاری مدد اور نہ اپنی جان بچا سکیں
7:198  اور اگر تم ان کو پکارو رستہ کی طرف تو کچھ نہ سنیں اور تو دیکھتا ہے انکو کہ تک رہے ہیں تیری طرف اور وہ کچھ نہیں دیکھتے
7:199  عادت کر درگذر کی اور حکم کر نیک کام کرنے کا اور کنارہ کر جاہلوں سے
7:200  اور اگر ابھارے تجھ کو شیطان کی چھیڑ تو پناہ مانگ اللہ سے وہی ہےسننے والا جاننے والا
7:201  جن کے دل میں ڈر ہے جہاں پڑ گیا ان پر شیطان کا گذر چونک گئے پھر اسی وقت ان کو سوجھ آ جاتی ہے
7:202  اور جو شیطانوں کے بھائی ہیں وہ انکو کھینچتے چلے جاتے ہیں گمراہی میں پھر وہ کمی نہیں کرتے
7:203  اور جب تو لیکر نہ جائے انکے پاس کوئی نشانی تو کہتے ہیں کیوں نہ چھانٹ لایا تو کچھ اپنی طرف سے تو کہہ دے میں تو چلتا ہوں اس پر جو حکم آئے میری طرف میرے رب سے یہ سوجھ کی باتیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کو جو مومن ہیں
7:204  اور جب قرآن پڑھا جائے تو اس کی طرف کان لگائے رہو اور چپ رہو تاکہ تم پر رحم ہو
7:205  اور یاد کرتا رہ اپنے رب کو اپنے دل میں گڑگڑاتا ہوا اور ڈرتا ہوا اور ایسی آواز سے جو کہ پکار کر بولنے سے کم ہو صبح کے وقت اور شام کے وقت اور مت رہ بے خبر
7:206  بیشک جو تیرے رب کے نزدیک ہیں وہ تکبر نہیں کرتے اس کی بندگی سے اور یاد کرتے ہیں اسکی پاک ذات کو اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
8:1   تجھ سے پوچھتے ہیں حکم غنیمت کا تو کہہ دے کے مال غنیمت اللہ کا ہے اور رسول کا سو ڈرو اللہ سے اور صلح کرو آپس میں اور حکم مانو اللہ کا اور اسکے رسول کا اگر تم ایمان رکھتے ہو
8:2  ایمان والے وہی ہیں کہ جب نام آئے اللہ کا تو ڈر جائیں ان کے دل اور جب پڑھا جائے ان پر اس کا کلام تو زیادہ ہو جاتا ہےان کا ایمان اور وہ اپنے رب پر بھروسا رکھتے ہیں
8:3  وہ لوگ جو کہ قائم رکھتے ہیں نماز کو اور ہم نے جو انکو روزی دی ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
8:4  وہی ہیں سچے ایمان والے انکے لئے درجے ہیں اپنے رب کے پاس اور معافی اور روزی عزت کی
8:5  جیسے نکالا تجھ کو تیرے رب نے تیرے گھر سے حق کام کے واسطے اور ایک جماعت اہل ایمان کی راضی نہ تھی
8:6  وہ تجھ سے جھگڑتے تھے حق بات میں اسکے ظاہر ہو چکنے کے بعد گویا وہ ہانکے جاتے ہیں موت کی طرف آنکھوں دیکھتے
8:7  اور جس وقت تم سے وعدہ کرتا تھا اللہ دو جماعتوں میں سے ایک کا کہ وہ تمہارے ہاتھ لگے گی اور تم چاہتے تھے کہ جس میں کانٹا نہ لگے وہ تم کو ملے اور اللہ چاہتا تھا کہ سچا کر دے سچ کو اپنے کلاموں سے اور کاٹ ڈالے جڑ کافروں کی
8:8  تاکہ سچا کرے سچ کو اور جھوٹا کر دے جھوٹ کو اور اگرچہ ناراض ہوں گنہگار
8:9  جب تم لگے فریاد کرنے اپنے رب سے تو وہ پہنچا تمہاری فریاد کو کہ میں مدد بھیجوں گا تمہاری ہزار فرشتے لگاتار آنے والے
8:10  اور یہ تو دی اللہ نے فقط خوشخبری اور تاکہ مطمئن ہو جائیں اس سے تمہارےدل اور مدد نہیں مگر اللہ کی طرف سے بیشک اللہ زورآور ہے حکمت والا
8:11  جس وقت کہ ڈالدی اس نے تم پر اونگھ اپنی طرف سے تسکین کے واسطے اور اتارا تم پر آسمان سے پانی کہ اس سے تم کو پاک کر دے اور دور کر دے تم سے شیطان کی نجاست اور مضبوط کر دے تمہارے دلوں کو اور جما دے اس سے تمہارے قدم
8:12  جب حکم بھیجا تیرے رب نے فرشتوں کو کہ میں ساتھ ہوں تمہارے سو تم دل ثابت رکھو مسلمانوں کے میں ڈال دوں گا دل میں کافروں کے دہشت سو مارو گردنوں پر اور کاٹو ان کی پور پور
8:13  یہ اس واسطے ہے کہ وہ مخالف ہوئے اللہ کے اور اسکے رسول کے اور جو کوئی مخالف ہوا اللہ کا اور اس کے رسول کا تو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے
8:14  یہ تو تم چکھ لو اور جان رکھو کہ کافروں کے لئے ہے عذاب دوزخ کا
8:15  اے ایمان والو جب بھڑو تم کافروں سے میدان جنگ میں تو مت پھیرو ان سے پیٹھ
8:16  اور جو کوئی ان سے پھیرے پیٹھ اس دن مگر یہ کہ ہنر کرتا ہو لڑائی کا یا جا ملتا ہو فوج میں سو وہ پھرا اللہ کا غضب لے کر اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ کیا برا ٹھکانہ ہے
8:17  سو تم نے ان کو نہیں مارا لیکن اللہ نے ان کو مارا اور تو نے نہینں پھینکی مٹھی خا ک کی جس وقت کہ پھینکی تھی لیکن اللہ نے پھینکی اور تاکہ کرے ایمان والوں پر اپنی طرف سے خوب احسان بیشک اللہ ہے سننے والا جاننے والا
8:18  یہ تو ہو چکا اور جان رکھو کہ اللہ سست کر دے گا تدبیر کافروں کی
8:19  اگر تم چاہتے ہو فیصلہ تو پہنچ چکا تمہارے پاس فیصلہ اور اگر باز آؤ تو تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر پھر یہی کرو گے تو ہم بھی پھر یہی کریں گے اور کچھ کام نہ آئے گا تمہارے تمہارا جتھا اگرچہ بہت ہوں اور جان لو کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے
8:20  اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور اسکے رسول کا اور اس سے مت پھرو سن کر
8:21  اور ان جیسے مت ہو جنہوں نے کہا ہم نے سن لیا اور وہ سنتے نہیں
8:22  بیشک سب جانداروں میں بدتر اللہ کے نزدیک وہی بہرےگونگے ہیں جو نہیں سمجھتے
8:23  اور اگر اللہ جانتا ان میں کچھ بھلائی تو ان کو سنا دیتا اور اگر ان کو اب سنا دے تو ضرور بھاگیں گے منہ پھیر کر
8:24  اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور رسول کا جس وقت بلائے تم کو اس کام کی طرف جس میں تمہاری زندگی ہے اور جان لو کہ اللہ روک لیتا ہے آدمی سے اس کے دل کو اور یہ کہ اسی کے پاس تم جمع ہو گے
8:25  اور بچتے رہو اس فساد سے کہ نہیں پڑے گا تم میں سے خاص ظالموں ہی پر اور جان لو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے
8:26  اور یاد کرو جس وقت تم تھوڑے تھے مغلوب پڑے ہوئے ملک میں ڈرتے تھے کہ اچک لیں تم کو لوگ پھر اس نے تم کو ٹھکانہ دیا اور قوت دی تم کو اپنی مدد سے اور روزی دی تم کو ستھری چیزیں تاکہ تم شکر کرو
8:27  اے ایمان والو خیانت نہ کرو اللہ سے اور رسول سے اور خیانت نہ کرو آپس کی امانتوں میں جان کر
8:28  اور جان لو کہ بیشک تمہارےمال اور اولاد خرابی میں ڈالنے والے ہیں اور یہ کہ اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے
8:29  اے ایمان والو اگر تم ڈرتے رہو گے اللہ سے تو کر دے گا تم میں فیصلہ اور دور کر دے گا تم سے تمہارے گناہ اور تم کو بخش دے گا اور اللہ کا فضل بڑا ہے
8:30  اور جب فریب کرتے تھے کافر کہ تجھ کو قید میں کر دیں یا مار ڈالیں یا نکال دیں اور وہ بھی داؤ کرتے تھے اور اللہ بھی داؤ کرتا تھا اور اللہ کا داؤ سب سے بہتر ہے
8:31  اور جب کوئی پڑھے ان پر ہماری آیتیں تو کہیں ہم سن چکے اگر ہم چاہیں تو ہم بھی کہہ لیں ایسا یہ تو کچھ بھی نہیں مگر احوال ہیں اگلوں کے
8:32  اور جب وہ کہنے لگے کہ یا اللہ اگر یہی دین حق ہے تیری طرف سے تو ہم پر برسا دے پتھر آسمان سے یا لا ہم پر کوئی عذاب دردناک
8:33  اور اللہ ہر گز نہ عذاب کرتا ان پر جب تک تو رہتا ان میں اور اللہ ہرگز نہ عذاب کرے گا ان پر جب تک وہ معافی مانگتے رہیں گے
8:34  اور ان میں کیا بات ہے کہ عذاب نہ کرے ان پر اللہ اور وہ تو روکتے ہیں مسجد حرام سے اور وہ اس کے اختیار والے نہیں اس کے اختیار والے تو وہی ہیں جو پرہیزگار ہیں لیکن ان میں اکثروں کو اس کی خبر نہیں
8:35  اور ان کی نماز نہیں تھی کعبہ کے پاس مگر سیٹیاں بجانی اور تالیاں سو چکھو عذاب بدلا اپنے کفر کا
8:36  بیشک جو لوگ کافر ہیں وہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تاکہ روکیں اللہ کی راہ سے سو ابھی اور خرچ کریں گے پھر آخر ہو گا وہ ان پر افسوس اور آخر مغلوب ہوں گے اور جو کافر ہیں وہ دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے
8:37  تاکہ جدا کر دے اللہ ناپاک کو پاک سے اور رکھے ناپاک کو ایک کو ایک پر پھر اس کو ڈھیر کر دے اکٹھا پھر ڈالدے اسکو دوزخ میں وہی لوگ ہیں نقصان میں
8:38  تو کہہ دے کافروں کو کہ اگر وہ باز آ جائیں تو معاف ہو ان کو جو کچھ ہو چکا اور اگر پھر بھی وہی کریں گے تو پڑ چکی ہے راہ اگلوں کی
8:39  اور لڑتے رہو ان سے یہاں تک کہ نہ رہے فساد اور ہو جائے حکم سب اللہ کا پھر اگر وہ باز آ جائیں تو اللہ ان کے کام کو دیکھتا ہے
8:40  اور اگر وہ نہ مانیں تو جان لو کہ اللہ تمہارا حمایتی ہے کیا خوب حمایتی ہے اور کیا خوب مددگار
8:41  اور جان رکھو کہ جو کچھ تم کو غنیمت ملے کسی چیز سے سو اللہ کے واسطے ہے اس میں سے پانچواں حصہ اور رسول کے واسطے اور اسکے قرابت والوں کے واسطے اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں کے واسطے اگر تم کو یقین ہے اللہ پر اور اس چیز پر جو ہم نے اتاری اپنے بندے پ
8:42  جس وقت تم تھے ورلے کنارہ پر اور وہ پرلے کنارہ پر اور قافلہ نیچے اتر گیا تھا تم سے اور اگر تم آپس میں وعدہ کرتےتو نہ پہنچتے وعدہ پر ایک ساتھ لیکن اللہ کو کر ڈالنا تھا ایک کام کو جو مقرر ہو چکا تھا تاکہ مرے جس کو مرنا ہے قیام حجت کےبعد اور جی
8:43  جب اللہ نے وہ کافر دکھلائے تجھ کو تیری خواب میں تھوڑے اور اگر تجھ کو بہت دکھلا دیتا تو تم لوگ نامردی کرتے اور جھگرا ڈالتے کام میں لیکن اللہ نے بچا لیا اس کو خوب معلوم ہے جو بات ہے دلوں میں
8:44  اور جب تم کو دکھلائی وہ فوج مقابلہ کے وقت تمہاری آنکھوں میں تھوڑی اور تم کو تھوڑا دکھلایا ان کی آنکھوں میں تاکہ کر ڈالے اللہ ایک کام جو مقرر ہو چکا تھا اور اللہ تک پہنچتا ہے ہر کام
8:45  اے ایمان والو جب بھڑو کسی فوج سے تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو بہت یاد کرو تاکہ تم مراد پاؤ
8:46  اور حکم مانو اللہ کا اور اسکے رسول کا اور آپس میں نہ جھگڑو پس نامرد ہو جاؤ گے اور جاتی رہے گی تمہاری ہوا اور صبر کرو بیشک اللہ ساتھ ہے صبر والوں کے
8:47  اور نہ ہو جاؤ ان جیسے جو کہ نکلے اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کے دکھانے کو اور روکتے تھے اللہ کی راہ سے اور اللہ کے قابو میں ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں
8:48  اور جس وقت خوشنما کر دیا شیطان نے انکی نظروں میں ان کے عملوں کو اور بولا کہ کوئی بھی غالب نہ ہوگا تم پر آج کے دن لوگوں میں سے اور میں تمہارا حمایتی ہوں پھر جب سامنے ہوئیں دونوں فوجیں تو وہ الٹا پھرا اپنی ایڑیوں پر اور بولا میں تمہارے ساتھ نہیں ہو ں میں دی
8:49  جب کہنے لگے منافق اور جن کےدلوں میں بیماری ہے یہ لوگ مغرور ہیں اپنے دین پر اور جو کوئی بھروسہ کرے اللہ پر تو اللہ زبردست ہے حکمت والا
8:50  اور اگر تو دیکھے جس وقت جان قبض کرتے ہیں کافروں کی فرشتے مارتے ہیں ان کے منہ پر اور ان کے پیچھے اور کہتے ہیں چکھو عذاب جلنے کا
8:51  یہ بدلا ہے اسی کا جو تم نے آگے بھیجا اپنے ہاتھوں اور اس واسطے کہ اللہ ظلم نہیں کرتا بندوں پر
8:52  جیسے دستور فرعون والوں کا اور جو ان سے پہلے تھے کہ منکر ہوئے اللہ کی باتوں سے سو پکڑا ان کو اللہ نے ان کے گناہوں پر بیشک اللہ زور آور ہے سخت عذاب کرنے والا
8:53  اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ ہر گز بدلنے والا نہیں اس نعمت کو جو دی تھی اس نے کسی قوم کو جب تک وہی نہ بدل ڈالیں اپنے جیوں کی بات اور یہ کہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے
8:54  جیسے دستور فرعون والوں کا اور جو ان سے پہلے تھے کہ انہوں نے جھٹلائیں باتیں اپنے رب کی پھر ہلاک کر دیا ہم نے انکو انکے گناہوں پر اور ڈبو دیا ہم نے فرعون والوں کو اور سارے ظالم تھے
8:55  بدتر سب جانداروں میں اللہ کے ہاں وہ ہیں جو منکر ہوئے پھر وہ نہیں ایمان لاتے
8:56  جن سے تو نے معاہدہ کیا ہے ان میں سے پھر وہ توڑتے ہیں اپنا عہد ہر بار اور وہ ڈر نہیں رکھتے
8:57  سو اگر کبھی تو پائے ان کو لڑائی میں تو انکو ایسی سزا دے کہ دیکھ کر بھاگ جائیں ان کے پچھلے تاکہ ان کو عبرت ہو
8:58  اور اگر تجھ کو ڈر ہو کسی قوم سےدغا کا تو پھینک دے انکا عہد انکی طرف ایسی طرح پر کہ ہو جاؤ تم اور وہ برابر بیشک اللہ کو خوش نہیں آتے دغاباز
8:59  اور یہ نہ سمجھیں کافر لوگ کہ وہ بھاگ نکلے وہ ہرگز تھکا نہ سکیں گے ہم کو
8:60  اور تیار کرو انکی لڑائی کے واسطے جو کچھ جمع کر سکو قوت سے اور پلے ہوئے گھوڑوں سے کہ اس سے دھاک پڑے اللہ کے دشمنوں پر اور تمہارے دشمنوں پر اور دوسروں پر ان کےسوا جن کو تم نہیں جانتے اللہ ان کو جانتا ہے اور جو کچھ تم خرچ کرو گے اللہ کی راہ میں وہ
8:61  اور اگر وہ جھکیں صلح کی طرف تو تو بھی جھک اسی طرف اور بھروسہ کر اللہ پر بیشک وہی ہے سننے والا جاننے والا
8:62  اور اگر وہ چاہیں کہ تجھ کو دغا دیں تو تجھ کو کافی ہے اللہ اسی نے تجھ کو زور دیا اپنی مدد کا اور مسلمانوں کا
8:63  اور الفت ڈالی انکے دلوں میں اگر تو خرچ کر دیتا جو کچھ زمین میں ہے سارا نہ الفت ڈال سکتا ان کے دلوں میں لیکن اللہ نے الفت ڈالی ان میں بیشک وہ زورآور ہے حکمت والا
8:64  اے نبی کافی ہے تجھ کو اللہ اور جتنے تیرے ساتھ ہیں مسلمان
8:65  اے نبی شوق دلا مسلمانوں کو لڑائی کا اگر ہوں تم میں بیس شخص ثابت قدم رہنے والے تو غالب ہوں دو سو پر اور اگر ہوں تم میں سو شخص تو غالب ہوں ہزار کافروں پر اس واسطے کہ وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے
8:66  اب بوجھ ہلکا کر دیا اللہ نے تم پر سے اور جانا کہ تم میں سستی ہےسو اگر ہوں تم میں سو شخص ثابت قدم رہنے والے تو غالب ہوں دو سو پر اور اگر ہوں تم میں ہزار تو غالب ہوں دو ہزار پر اللہ کے حکم سے اور اللہ ساتھ ہے ثابت قدم رہنے والوں کے
8:67  نبی کو نہیں چاہئے کہ اپنے ہاں رکھے قیدیوں کو جب تک خوب خونریزی نہ کر لے ملک میں تم چاہتے ہو اسباب دنیا اور اور اللہ کے ہاں چاہئے آخرت اور اللہ زور آور ہے حکمت والا
8:68  اگر نہ ہوتی ایک بات جس کو لکھ چکا اللہ پہلے سے تو تم کو پہنچتا اس لینے میں بڑا عذاب
8:69  سو کھاؤ جو تم کو غنیمت میں ملا حلال ستھرا اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ ہے بخشنے والا مہربان
8:70  اے نبی کہہ دے ان سے جو تمہارے ہاتھ میں ہیں قیدی اگر جانے گا اللہ تمہارے دلوں میں کچھ نیکی تو دے گا تم کو بہتر اس سے جو تم سے چھن گیا اور تم کو بخشے گا اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان
8:71  اور اگر چاہیں گے تجھ سے دغا کرنی سو وہ دغا کر چکے ہیں اللہ سے اس سے پہلے پھر اس نے انکو پکڑوا دیا اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
8:72  جو لوگ ایمان لائے اور گھر چھوڑا اور لڑے اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں اور جن لوگوں نے جگہ دی اور مدد کی وہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور جو ایمان لائے اور گھر نہیں چھوڑا تم کو ان کی رفاقت سے کچھ کام نہیں جب تک وہ گھر نہ چھوڑ آئیں اور اگر وہ تم سے مدد چا
8:73  اور جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں اگر تم یوں نہ کرو گے تو فتنہ پھیلے گا ملک میں اور بڑی خرابی ہو گی
8:74  اور جو لوگ ایمان لائے اور اپنے گھر چھوڑے اور لڑے اللہ کی راہ میں اور جن لوگوں نے ان کو جگہ دی اور انکی مدد کی وہی ہیں سچے مسلمان انکے لئے بخشش ہے اور روزی عزت کی
8:75  اور جو ایمان لائے اسکے بعد اور گھر چھوڑ آئے اور لڑے تمہارے ساتھ ہو کر سو وہ لوگ بھی تمہی میں ہیں اور رشتہ دار آپس میں حقدار زیادہ ہیں ایک دوسرے کے اللہ کے حکم میں تحقیق اللہ ہر چیز سے خبردار ہے
9:1  (اس سورت کے شروع میں بسم اللہ نہیں لکھی گئ اس کے مختلف اسباب بیان کئے گئے ہیں) صاف جواب ہے اللہ کی طرف سے اور اسکے رسول کی ان مشرکوں کو جن سے تمہارا عہد ہوا تھا
9:2  سو پھر لو اس ملک میں چار مہینے اور جان لو کہ تم نہ تھکا سکو گے اللہ کو اور یہ کہ اللہ رسوا کرنے والا ہے کافروں کو
9:3  اور سنا دینا ہے اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی لوگوں کو دن بڑے حج کے کہ اللہ الگ ہے مشرکوں سے اور اس کا رسول سو اگر تم توبہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر نہ مانو تو جان لو کہ تم ہرگز نہ تھکا سکو گے اللہ کو اور خوشخبری سنادے کافروں کو عذاب دردناک
9:4  مگر جن مشرکوں سے تم نے عہد کیا تھا پھر انہوں نے کچھ قصور نہ کیا تمہارے ساتھ اور مدد نہ کی تمہارے مقابلہ میں کسی کی سو ان سے پورا کر دو ان کا عہد ان کے وعدہ تک بیشک اللہ کو پسند ہیں احتیاط والے
9:5  پھر جب گذر جائیں مہینے پناہ کے تو مارو مشرکوں کو جہاں پاؤ اور پکڑو اور گھیرو اور بیٹھو ہر جگہ ان کی تاک میں پھر اگر وہ توبہ کریں اور قائم رکھیں نماز اور دیا کریں زکوٰۃ تو چھوڑ دو ان کا رستہ بیشک اللہ ہے بخشنے والا مہربان
9:6  اور اگر کوئی مشرک تجھ سے پناہ مانگے تو اس کو پنادہ دیدے یاں تک کہ وہ سن لے کلام اللہ کا پھر پہنچا دے اسکو اسکی امن کی جگہ یہ اس واسطے کہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے
9:7  کیونکر ہووے مشرکوں کے لئے عہد اللہ کے نزدیک اور اسکے رسول کے نزدیک مگر جن لوگوں سے تم نے عہد کیا تھا مسجد حرام کے پاس سو جب تک وہ تم سے سیدھے رہیں تم ان سے سیدھے رہو بیشک اللہ کو پسند ہیں احتیاط والے
9:8  کیونکر رہے صلح اور اگر وہ تم پر قابو پائیں تو نہ لحاظ کریں تمہاری قرابت کا اور نہ عہد کا تم کو راضی کر دیتے ہیں اپنے منہ کی بات سے اور انکے دل نہیں مانتے اور اکثر ان میں بد عہد ہیں
9:9  بیچ ڈالے انہوں نے اللہ کے حکم تھوڑی قیمت پر پھر روکا اس کے رستہ سے برے کام ہیں جو وہ لوگ کر رہے ہیں
9:10  نہیں لحاظ کرتے کسی مسلمان کے حق میں قرابت کا اور نہ عہد کا اور وہی ہیں زیادتی پر
9:11  سو اگر توبہ کریں اور قائم رکھیں نماز اور دیتے رہیں زکوٰۃ تو تمہارے بھائی ہیں حکم شریعت میں اور ہم کھول کر بیان کرتے ہیں حکموں کو جاننے والے لوگوں کے واسطے
9:12  اور اگر وہ توڑ دیں اپنی قسمیں عہد کرنے کے بعد اور عیب لگائیں تمہارے دین میں تو لڑو کفر کے سرداروں سے بیشک انکی قسمیں کچھ نہیں تاکہ وہ باز آئیں
9:13  کیا نہیں لڑتے ایسے لوگوں سے جو توڑیں اپنی قسمیں اور فکر میں رہیں کہ رسول کو نکال دیں اور انہوں نے پہلے چھیڑ کی تم سے کیا تم ان سے ڈرتے ہو سو اللہ کا ڈر چاہئے تم کو زیادہ اگر تم ایمان رکھتے ہو
9:14  لڑو ان سے تا عذاب دے اللہ انکو تمہارے ہاتھوں اور رسوا کرے اور تم کو ان پر غالب کرے اور ٹھنڈے کرے دل مسلمانوں کے
9:15  اور نکالے ان کے دل کی جلن اور اللہ توبہ نصیب کرے گا جس کو چاہے گا اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
9:16  کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ چھوٹ جاؤ گے اور حالانکہ ابھی معلوم نہیں کیا اللہ نے تم میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے جہاد کیا ہے اور نہیں پکڑا انہوں نے سوا اللہ کے اور اسکے رسول کے اور مسلمانوں کے کسی کو بھیدی اور اللہ کو خبر ہے جو تم کر رہے ہو
9:17  مشرکوں کا کام نہیں کہ آباد کریں اللہ کی مسجدیں اور تسلیم کر رہے ہوں اپنے اوپر کفر کو وہ لوگ خراب گئے ان کےعمل اور آگ میں رہیں گے وہ ہمیشہ
9:18  وہی آباد کرتا ہے مسجدیں اللہ کی جو یقین لایا اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور قائم کیا نماز کو اور دیتا رہا زکوٰۃ اور نہ ڈرا سوائے اللہ کے کسی سے سو امیدوار ہیں وہ لوگ کہ ہوویں ہدایت والوں میں
9:19  کیا تم نے کر دیا حاجیوں کا پانی پلانا اور مسجد الحرام کا بسانا برابر اس کے جو یقین لایا اللہ پر اور آخرت کےدن پر اور لڑا اللہ کی راہ میں یہ برابر نہیں ہیں اللہ کے نزدیک اور اللہ رستہ نہیں دیتا ظالم لوگوں کو
9:20  جو ایمان لائے اور گھر چھوڑ آئے اور لڑے اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے ان کے لئے بڑا درجہ ہے اللہ کے ہاں اور وہی مراد کو پہنچنے والے ہیں
9:21  خوشخبری دیتا ہے انکو پروردگار انکا اپنی طرف سے مہربانی کی اور ضامندی کی اور باغوں کی کہ جن میں انکو آرام ہے ہمیشہ کا
9:22  رہا کریں ان میں مدام بیشک اللہ پاس بڑا ثواب ہے
9:23  اےایمان والو مت پکڑو اپنے باپوں کو اور بھائیوں کو رفیق اگر وہ عزیز رکھیں کفر کو ایمان سے اور جو تم میں انکی رفاقت کرے سو وہی لوگ ہیں گنہگار
9:24  تو کہہ دے اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور عورتیں اور برادری اور مال جو تم نے کمائے ہیں اور سوداگری جسکے بند ہونے سے تم ڈرتے ہو اور حویلیاں جنکو پسند کرتے ہو تم کو زیادہ پیاری ہیں اللہ سے اور اسکے رسول سے اور لڑنے سے اسکی راہ میں تو انتظار کرو یہاں ت
9:25  مدد کر چکا ہے اللہ تمہاری بہت میدانوں میں اور حنین کے دن جب خوش ہوئے تم اپنی کثرت پر پھر وہ کچھ کام نہ آئی تمہارے اور تنگ ہو گئی تم پر زمین باوجود اپنی فراخی کے پھر ہٹ گئے تم پیٹھ دے کر
9:26  پھر اتاری اللہ نے اپنی طرف سے تسکین اپنے رسول پر اور ایمان والوں پر اور اتاریں فوجیں کہ جنکو تم نے نہیں دیکھا اور عذاب دیا کافروں کو اور یہ سزا ہے منکروں کی
9:27  پھر توبہ نصیب کرے گا اللہ اس کے بعد جس کو چاہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
9:28  اے ایمان والو مشرک جو ہیں سو پلید ہیں سو نزدیک نہ آنے پائیں مسجدالحرام کے اس برس کے بعد اور اگر تم ڈرتے ہو فقر سے تو آئندہ غنی کر دے گا تم کو اللہ اپنے فضل سے اگر چاہے بیشک اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
9:29  لڑو ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور نہ آخرت کے دن پر اور نہ حرام جانتے ہیں اسکو جس کو حرام کیا اللہ نے اور اسکے رسول نے اور نہ قبول کرتے ہیں دین سچا ان لوگوں میں سے جو کہ اہل کتاب ہیں یہاں تک کہ وہ جزیہ دیں اپنے ہاتھ سے ذلیل ہو کر
9:30  اور یہود نے کہا کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ نے کہا کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ باتیں کہتے ہیں اپنے منہ سے ریس کرنے لگے اگلے کافروں کی بات کی ہلاک کرے ان کو اللہ کہاں سے پھرے جاتے ہیں
9:31  ٹھہرا لیا اپنے عالموں اور درویشوں کو خدا اللہ کو چھوڑ کر اور مسیح مریم کے بیٹے کو بھی اور انکو حکم یہی ہوا تھا کہ بندگی کریں ایک معبود کی کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا وہ پاک ہے ان کے شریک بتلانے سے
9:32  چاہتے ہیں کہ بھجا دیں روشنی اللہ کی اپنے منہ سے اور اللہ نہ رہے گا بدون پورا کئے اپنی روشنی کے اور پڑے برا مانیں کافر
9:33  اسی نے بھیجا اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر تاکہ اس کو غلبہ دے ہر دین پر اور پڑے برا مانیں مشرک
9:34  اے ایمان والو بہت سے عالم اور درویش اہل کتاب کے کھاتے ہیں مال لوگوں کے ناحق اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور جو لوگ گاڑھ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی اور اسکو خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں سو انکو خوشخبری سنا دے عذاب دردناک کی
9:35  جس دن کہ آگ دہکائیں گے اس مال پر دوزخ کی پھر داغیں گے اس سے ان کے ماتھے اور کروٹیں اور پیٹھیں (کہا جائے گا) یہ ہے جو تم نے گاڑھ کر رکھا تھا اپنے واسطے اب چکھو مزا اپنے گاڑھنے کا
9:36  مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں اللہ کےحکم میں جس دن اس نے پیدا کئے تھے آسمان اور زمین ان میں چار مہینے ہیں ادب کے یہی ہے سیدھا دین سو ان میں ظلم مت کرو اپنے اوپر اور لڑو سب مشرکوں سے ہر حال میں جیسے وہ لڑتے ہیں تم سب سے ہر حال میں اور جا
9:37  یہ جو مہینہ ہٹا دینا ہے سو بڑھائی ہوئی بات ہے کفر کےعہد میں گمراہی میں پڑتے ہیں اس سے کافر حلال کر لیتے ہیں اُس مہینہ کو ایک برس اور حرام رکھتے ہیں دوسرے برس تاکہ پوری کر لیں گنتی ان مہینوں کی جو اللہ نے ادب کے لئے رکھے ہیں پھر حلال کر لیتے ہیں جو مہینہ ک
9:38  اے ایمان والو تم کو کیا ہوا جب تم سے کہا جاتا ہے کہ کوچ کرو اللہ کی راہ میں تو گرے جاتے ہو زمین پر کیا خوش ہو گئے دنیا کی زندگی پر آخرت کو چھوڑ کر سو کچھ نہیں نفع اٹھانا دنیا کی زندگی کا آخرت کے مقابلہ میں مگر بہت تھوڑا
9:39  اگر تم نہ نکلو گے تو دے گا تم کو عذاب دردناک اور بدلے میں لائے گا اور لوگ تمہارے سوا اور کچھ نہ بگاڑ سکو گے تم اس کا اور اللہ سب چیز پر قادر ہے
9:40  اگر تم نہ مدد کرو گے رسول کی تو اس کی مدد کی ہے اللہ نے جس وقت اس کو نکالا تھا کافروں نے کہ وہ دوسرا تھا دو میں کا جب وہ دونوں تھے غار میں جب وہ کہہ رہا تھا اپنے رفیق سے تو غم نہ کھا بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے پھر اللہ نے اتاری اپنی طرف سے اس پر تسکین اور اس
9:41  نکلو ہلکے اور بوجھل اور لڑو اپنے مال سے اور جان سے اللہ کی راہ میں یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم کو سمجھ ہے
9:42  اگر مال ہو تا نزدیک اور سفر ہلکا تو وہ لوگ ضرور تیرے ساتھ ہو لیتے لیکن لمبی نظر آئی ان کو مسافت اور اب قسمیں کھائیں گے اللہ کی کہ اگر ہم سے ہو سکتا تو ہم ضرور چلتے تمہارے ساتھ وبال میں ڈالتے ہیں اپنی جانوں کو اور اللہ جانتا ہےکہ وہ جھوٹے ہیں
9:43  اللہ بخشے تجھ کو کیوں رخصت دے دی تو نے انکو یہاں تک کہ ظاہر ہو جاتے تجھ پر سچ کہنے والے اور جان لیتا تو جھوٹوں کو
9:44  نہیں رخصت مانگتے تجھ سے وہ لوگ جو ایمان لائے اللہ پر اور آخرت کے دن پر اس سے کہ لڑیں اپنے مال اور جان سے اور اللہ خوب جانتا ہے ڈر والوں کو
9:45  رخصت وہی مانگتے ہیں تجھ سے جو نہیں ایمان لائے اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور شک میں پڑے ہیں دل ان کے سو وہ اپنے شک ہی میں بھٹک رہے ہیں
9:46  اور اگر وہ چاہتے نکلنا تو ضرور تیار کرتے کچھ سامان اس کا لیکن پسند نہ کیا اللہ نے ان کا اٹھنا سو روک دیا انکو اور حکم ہوا کہ بیٹھے رہو ساتھ بیٹھنے والوں کے
9:47  اگر نکلتےتم میں تو کچھ نہ بڑھاتے تمہارے لئے مگر خرابی اور گھوڑے دوڑاتے تمہارے اندر بگاڑ کروانے کی تلاش میں اور تم میں بعضے جاسوس ہیں انکے اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو
9:48  وہ تلاش کرتے رہے ہیں بگاڑ کی پہلے سے اور الٹتے رہے ہیں تیرے کام یہاں تک کہ آ پہنچا سچا وعدہ اور غالب رہا حکم اللہ کا اور وہ ناخوش ہی رہے
9:49  اور بعضے ان میں کہتے ہیں مجھ کو رخصت دے اور گمراہی میں نہ ڈال سنتا ہے وہ تو گمراہی میں پڑ چکے ہیں اور بیشک دوزخ گھیر رہی ہے کافروں کو
9:50  اگر تجھ کو پہنچے کوئی خوبی تو وہ بری لگتی ہے انکو اور اگر پہنچے کوئی سختی تو کہتےہیں ہم نے تو سنبھال لیا تھا اپنا کام پہلے ہی اور پھر کر جائیں خوشیاں کرتے
9:51  تو کہہ دے ہم کو ہر گز نہ پہنچے گا مگر وہی جو لکھ دیا اللہ نے ہمارے لئے وہی ہے کارساز ہمارا اور اللہ ہی پر چاہئے کہ بھروسہ کریں مسلمان
9:52  تو کہہ دے تم کیا امید کرو گے ہمارے حق میں مگر دو خوبیوں میں سے ایک کی اور ہم امیدوار ہیں تمہارے حق میں کہ ڈالے تم پر اللہ کوئی عذاب اپنے پاس سے یا ہمارے ہاتھوں سو منتظر رہو ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں
9:53  کہہ دے کہ مال خرچ کرو خوشی سے یا ناخوشی سے ہر گز قبول نہ ہوگا تم سے بیشک تم نافرمان لوگ ہو
9:54  اور موقوف نہیں ہوا قبول ہونا ان کے خرچ کا مگر اسی بات پر کہ وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اسکے رسول سے اور نہیں آتے نماز کو مگر ہارے جی سے اور خرچ نہیں کرتے مگر برے دل سے
9:55  سو تو تعجب نہ کر ان کے مال اور اولاد سے یہی چاہتا ہے اللہ کہ انکو عذاب میں رکھے ان چیزوں کی وجہ دنیا کی زندگی میں اور نکلے ان کی جان اور وہ اس وقت تک کافر ہی رہیں
9:56  اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ وہ بیشک تم میں ہیں اور وہ تم میں نہیں و لیکن وہ لوگ ڈرتے ہیں تم سے
9:57  اگر وہ پائیں کوئی پناہ کی جگہ یا غار یا سر گھسانے کو جگہ تو الٹے بھاگیں اسی طرف رسیاں تڑاتے
9:58  اور بعضے ان میں وہ ہیں کہ تجھ کو طعن دیتےہیں خیرات بانٹنے میں سو اگر ان کو ملے اس میں سے تو راضی ہوں اور اگر نہ ملے تو جبہی وہ ناخوش ہو جائیں
9:59  اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ راضی ہو جاتے اسی پر جو دیا انکو اللہ نے اور اسکے رسول نے اور کہتے کافی ہے ہم کو اللہ وہ دے گا ہم کو اپنے فضل سے اور اس کا رسول ہم کو تو اللہ ہی چاہیئے
9:60  زکوٰۃ جو ہے سو وہ حق ہے مفلسوں کا اور محتاجوں کا اور زکوٰۃ کے کام پر جانے والوں کا اور جن کا دل پرچانا منظور ہے اور گردنوں کے چھڑانے میں اور جو تاوان بھریں اور اللہ کے رستہ میں اور راہ کے مسافر کو ٹھہرایا ہوا ہے اللہ کا اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت وال
9:61  اور بعضے ان میں بدگوئی کرتے ہیں نبی کی اور کہتے ہیں کہ یہ شخص تو کان ہے تو کہہ کان ہے تمہارے بھلے کے واسطے یقین رکھتا ہے اللہ پر اور یقین کرتا ہے مسلمانوں کی بات کا اور رحمت ہے ایمان والوں کے حق میں تم میں سے اور جو لوگ بدگوئی کرتے ہیں اللہ کے رسول کی ان
9:62  قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی تمہارےآگے تاکہ تم کر راضی کریں اور اللہ کو اور اسکے رسول کو بہت ضرور ہے راضی کرنا اگر وہ ایمان رکھتے ہیں
9:63  کیا وہ جان نہیں چکے کہ جو کوئی مقابلہ کرے اللہ سے اور اسکے رسول سے تو اسکے واسطے ہے دوزخ کی آگ سدا رہے اس میں یہی ہے بڑی رسوائی
9:64  ڈرا کرتے ہیں منافق اس بات سے کہ نازل ہو مسلمانوں پر ایسی سورت کہ جتا دے انکو جو انکے دل میں ہے تو کہہ دے ٹھٹھے کرتے رہو اللہ کھول کر رہے گا اس چیز کو جس کا تم کو ڈر ہے
9:65  اور اگر تو ان سے پوچھے تو وہ کہیں گے ہم تو بات چیت کرتےتھے اور دل لگی تو کہہ کیا اللہ سے اور اسکے حکموں سے اور اسکے رسول سے تم ٹھٹھے کرتے تھے
9:66  بہانے مت بناؤ تم تو کافر ہو گئے اظہار ایمان کے پیچھے اگر ہم معاف کر دیں گے تم میں سے بعضوں کو تو البتہ عذاب بھی دیں گے بعضوں کو اس سبب سےکہ وہ گنہگار تھے
9:67  منافق مرد اور منافق عورتیں سب کی ایک چال ہے سکھائیں بات بری اور چھڑائیں بات بھلی اوربند رکھیں اپنی مٹھی بھول گئے اللہ کو سو وہ بھول گیا انکو تحقیق منافق وہی ہیں نافرمان
9:68  وعدہ دیا ہے اللہ نے منافق مرد اور منافق عورتوں کو اور کافروں کو دوزخ کی آگ کا پڑے رہیں گے اس میں وہی بس ہے انکو اور اللہ نے انکو پھٹکار دیا اور انکے لئے عذاب ہے برقرار رہنے والا
9:69  جس طرح تم سے اگلے لوگ زیادہ تھے تم سے زور میں اور زیادہ رکھتے تھے مال اور اولاد پھر فائدہ اٹھا گئے اپنے حصہ سے پھر فائدہ اٹھایا تم نے اپنے حصہ سے جیسے فائدہ اٹھا گئے تم سے اگلے اپنے حصہ سے اور تم بھی چلتے ہو انہی کی سی چال وہ لوگ مٹ گئے ان کے عم
9:70  کیا پہنچی نہیں انکو خبر ان لوگوں کی جو ان سے پہلے تھے قوم نوح کی اور عاد کی اور ثمود کی اور قوم ابراہیم کی اور مدین والوں کی اور ان بستیوں کی خبر جو الٹ دی گئ تھیں پہنچے انکے پاس انکے رسول صاف حکم لے کر سو اللہ تو ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن و
9:71  اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کی مددگار ہیں سکھلاتے ہیں نیک بات اور منع کرتے ہیں بری بات سے اور قائم رکھتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور حکم پر چلتے ہیں اللہ کے اور اسکے رسول کے وہی لوگ ہیں جن پر رحم کرے گا اللہ بیشک اللہ زبردست ہے
9:72  وعدہ دیا ہے اللہ نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں کا کہ بہتی ہیں نیچے ان کے نہریں رہا کریں انہی میں اور ستھرے مکانوں کا رہنے کے باغوں میں اور رضامندی اللہ کی ان سب سے بڑی ہے یہی ہے بڑی کامیابی
9:73  اے نبی لڑائی کر کافروں سے اور منافقوں سے اور تندخوئی کر ان پر اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ برا ٹھکانہ ہے
9:74  قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ ہم نے نہیں کہا اور بیشک کہا ہے انہوں نے لفظ کفر کا اور منکر ہو گئے مسلمان ہو کر اور قصد کیا تھا اس چیز کا جو ان کو نہ ملی اور یہ سب کچھ اسی کا بدلہ تھا کہ دولتمند کر دیا ان کو اللہ نے اور اسکے رسول نے اپنے فضل سےسو اگر
9:75  اور بعضے ان میں وہ ہیں کہ عہد کیا تھا اللہ سے اگر دیوے ہم کو اپنے فضل سے تو ہم ضرور خیرات کریں اور ہو رہیں ہم نیکی والوں میں
9:76  پھر جب دیا انکو اپنے فضل سے تو اس میں بخل کیا اور پھر گئے ٹلا کر
9:77  پھر اس کا اثر رکھ دیا نفاق انکے دلوں میں جس دن تک کہ وہ اس سے ملیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے خلاف کیا اللہ سے جو وعدہ اس سے کیا تھا اور اس وجہ سے کہ بولتے تھے جھوٹ
9:78  کیا وہ جان نہیں چکے کہ اللہ جانتا ہے ان کا بھید اور ان کا مشورہ اور یہ کہ اللہ خوب جانتا ہے سب چھپی باتوں کو
9:79  وہ لوگ جو طعن کرتے ہیں ان مسلمانوں پر جو دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور ان پر جو نہیں رکھتے مگر اپنی محنت کا پھر ان پر ٹھٹھے کرتے ہیں اللہ نے ان سے ٹھٹھا کیا ہے اور ان کے لئے عذاب دردناک ہے
9:80  تو انکے لئے بخشش مانگ یا نہ مانگ اگر ان کے لئےستر بار بخشش مانگے تو بھی ہرگز نہ بخشے گا انکو اللہ یہ اس واسطے کہ وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اللہ رستہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو
9:81  خوش ہو گئے پیچھے رہنے والے اپنے بیٹھ رہنے سے جدا ہو کر رسول اللہ سے اور گھبرائے اس سے کہ لڑیں اپنے مال سےاور جان سے اللہ کی راہ میں اور بولے کہ مت کوچ کرو گرمی میں تو کہہ دوزخ کی آگ سخت گرم ہے اگر ان کو سمجھ ہوتی
9:82  سو وہ ہنس لیویں تھوڑ ا اور روویں بہت سا بدلا اس کا جو وہ کماتے تھے
9:83  سو اگر پھر لے جائے تجھ کو اللہ کسی فرقہ کی طرف ان میں سے پھر اجازت چاہیں تجھ سے نکلنے کی تو تو کہہ دینا کہ تم ہرگز نہ نکلو گے میرے ساتھ کبھی اور نہ لڑو گے میرے ساتھ ہو کر کسی دشمن سے تم کو پسند آیا بیٹھ رہنا پہلی بار سو بیٹھے رہو پیچھے رہنے والوں کے
9:84  اور نماز نہ پڑھ ان میں سے کسی پر جو مر جائے کبھی اور نہ کھڑا ہو اس کی قبر پر وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اسکے رسول سے اور وہ مر گئے نافرمان
9:85  اور تعجب نہ کر ان کے مال اور اولاد سے اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ عذاب میں رکھے انکو ان چیزوں کے باعث دنیا میں اور نکلے ان کی جان اور وہ اس وقت تک کافر ہی رہیں
9:86  اور جب نازل ہوتی ہے کوئی سورت کہ ایمان لاؤ اللہ پر اور لڑائی کرو اسکے رسول کے ساتھ ہو کر جو تجھ سے رخصت مانگتے ہیں مقدور والے انکے اور کہتے ہیں ہم کو چھوڑ دے کہ رہ جائیں ساتھ بیٹھنے والوں کے
9:87  خوش ہوئے کہ رہ جائیں پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ اور مہر کر دی گئی ان کے دل پر سو وہ نہیں سمجھتے
9:88  لیکن رسول اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ساتھ اسکے وہ لڑے ہیں اپنے مال اور جان سے اور انہی کے لئے ہیں خوبیاں اور وہی ہیں مراد کو پہنچنے والے
9:89  تیار کر رکھے ہیں اللہ نےانکے واسطے باغ کہ بہتی ہیں نیچے انکے نہریں رہا کریں ان میں یہی ہے بڑی کامیابی
9:90  اور آئے بہانہ کرنے والے گنوار تاکہ انکو رخصت مل جائے اور بیٹھ رہے جنہوں نے جھوٹ بولا تھا اللہ سے اور اسکے رسول سے اب پہنچے گا انکو جو کافر ہیں ان میں عذاب دردناک
9:91  نہیں ہے ضعیفوں پر اور نہ مریضوں پر اور نہ ان لوگوں پر جنکے پاس نہیں ہے خرچ کرنے کو کچھ گناہ جبکہ دل سےصاف ہوں اللہ اور اسکے رسول کے ساتھ نہیں ہے نیکی والوں پر الزام کی کوئی راہ اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
9:92  اور نہ ان لوگوں پر کہ جب تیرے پاس آئے تاکہ تو ان کو سواری دے تو نے کہا میرے پاس کوئ چیز نہیں کہ تم کو اس پر سوار کر دوں تو الٹے پھرے اور انکی آنکھوں سے بہتے تھے آنسو اس غم میں کہ نہیں پاتے وہ چیز جو خرچ کریں
9:93  راہ الزام کی تو ان پر ہے جو رخصت مانگتے ہیں تجھ سے اور وہ مالدار ہیں خوش ہوئے اس بات سے کہ رہ جائیں ساتھ پیچھے رہنے والیوں کے اور مہر کر دی اللہ نے انکے دلوں پر سو وہ نہیں جانتے
9:94  بہانے لائیں گے تمہارے پاس جب تم پھر کر جاؤ گے ان کی طرف تو کہہ بہانے مت بناؤ ہم ہر گز نہ مانیں گے تمہاری بات ہم کو بتا چکا ہے اللہ تمہارے احوال اور ابھی دیکھے گا اللہ تمہارےکام اور اس کا رسول پھر تم لوٹائے جاؤ گے طرف اس جاننے والے چھپے اور کھلے کی سو وہ ب
9:95  اب قسمیں کھائیں گے اللہ کی تمہارے سامنے جب تم پھر کر جاؤ گے ان کی طرف تاکہ ان سے درگذر کرو سو تم درگذر کرو ان سے بیشک وہ لوگ پلید ہیں اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے بدلا ان کے کاموں کا
9:96  وہ لوگ قسمیں کھائیں گے تمہارے سامنے تاکہ تم ان سے راضی ہو جاؤ سو اگر تم راضی ہو گئے ان سے تو اللہ راضی نہیں ہوتا نافرمان لوگوں سے
9:97  گنوار بہت سخت ہیں کفر میں اور نفاق میں اور اسی لائق ہیں کہ نہ سیکھیں وہ قاعدے جو نازل کئے اللہ نے اپنے رسول پر اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
9:98  اور بعضے گنوار ایسے ہیں کہ شمار کرتے ہیں اپنے خرچ کرنے کو تاوان اور انتظار کرتے ہیں تم پر زمانہ کی گردشوں کا ان ہی پر آئے گردش بری اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے
9:99  اور بعضے گنوار وہ ہیں کہ ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور شمار کرتے ہیں اپنے خرچ کرنے کو نزدیک ہونا اللہ سے اور دعا لینی رسول کی سنتا ہے وہ ان کے حق میں نزدیکی ہے داخل کرے گا انکو اللہ اپنی رحمت میں بیشک اللہ بخشننے والا مہربان ہے
9:100  اور جو لوگ قدیم ہیں سب سے پہلے ہجرت کرنے والے اور مدد کرنے والے اور جو انکے پیرو ہوئے نیکی کے ساتھ اللہ راضی ہوا ان سے اور وہ راضی ہوئے اس سے اور تیار کر رکھے ہیں واسطے انکے باغ کہ بہتی ہیں نیچے ان کےنہریں رہا کریں انہی میں ہمیشہ یہی ہے بڑی کامیابی
9:101  اور بعضے تمہارے گرد کے گنوار منافق ہیں اور بعضے لوگ مدینہ والے اڑ رہے ہیں نفاق پر تو انکو نہیں جانتا ہم کو وہ معلوم ہیں انکو ہم عذاب دیں گے دو بار پھر وہ لوٹائے جائیں گے بڑے عذاب کی طرف
9:102  اور بعضے لوگ ہیں کہ اقرار کیا انہوں نے اپنے گناہوں کا ملایا انہوں نے ایک کام نیک اور دوسرا بد قریب ہے کہ اللہ معاف کرے انکو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
9:103   لے انکے مال میں سے زکوٰۃ کہ پاک کرے تو انکو اور بابرکت کرے تو انکو اسکی وجہ سے اور دعا دے انکو بیشک تیری دعا ان کے لئے تسکین ہے اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے
9:104  کیا وہ جان نہیں چکے کہ اللہ آپ قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں سے اور لیتا ہے زکوٰتیں اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
9:105  اور کہہ کہ عمل کئے جاؤ پھر آگے دیکھ لے گا اللہ تمہارے کام کو اور اس کا رسول اور مسلمان اور تم جلد لوٹائے جاؤ گے اسکے پاس جو تمام چھپی اور کھلی چیزوں سے واقف ہے پھر وہ جتا دے گا تم کو جو کچھ تم کرتے تھے
9:106  اور بعضے اور لوگ ہیں کہ انکا کام ڈھیل میں ہے حکم پر اللہ کے یا وہ انکو عذاب دے اور یا انکو معاف کرے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
9:107  اور جنہوں نے بنائی ہے ایک مسجد ضد پر اور کفر پر اور پھوٹ ڈالنے کو مسلمانوں میں اور گھات لگانے کو اس شخص کی جو لڑ رہا ہے اللہ سے اور اسکے رسول سے پہلے سے اور وہ قسمیں کھائیں گے کہ ہم نے تو بھلائی ہی چاہی تھی اور اللہ گواہ ہے کہ وہ جھوٹے ہیں
9:108  تو نہ کھڑا ہو اس میں کبھی البتہ وہ مسجد جسکی بنیاد دھری گئ پرہیزگاری پر اول دن سے وہ لائق ہے کہ تو کھڑا ہو اسمیں اس میں ایسےلوگ ہیں جو دوست رکھتے ہیں پاک رہنے کو اور اللہ دوست رکھتا ہے پاک رہنے والوں کو
9:109  بھلا جس نے بنیاد رکھی اپنی عمارت کی اللہ سے ڈرنے پر اور اسکی رضامندی پر وہ بہتر یا جس نے بنیاد رکھی اپنی عمارت کی کنارہ پر ایک کھائی کے جو گرنے کو ہے پھر اسکو لیکر ڈھے پڑا دوزخ کی آگ میں اور اللہ راہ نہیں دیتا ظالم لوگوں کو
9:110  ہمیشہ رہے گا اس عمارت سے جو انہوں نے بنائی تھی شبہ انکے دلوں میں مگر جب ٹکڑے ہو جائیں انکے دل کے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
9:111  اللہ نے خرید لی مسلمانوں سے ان کی جان اور ان کا مال اس قیمت پر کہ انکے لئے جنت ہے لڑتے ہیں اللہ کی راہ میں پھر مارتے ہیں اور مرتے ہیں وعدہ ہو چکا اسکے ذمہ پر سچا توریت اور انجیل اور قرآن میں اور کون ہے قول کا پورا اللہ سے زیادہ سو خوشیاں کرو اس معاملہ پر
9:112  وہ توبہ کرنے والے ہیں بندگی کرنے والے شکر کرنے والے بے تعلق رہنے والے رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے حکم کرنے والے نیک بات کا اور منع کرنے والے بری بات سے اور حفاظت کرنے والے ان حدود کی جو باندھی اللہ نے اور خوشخبری سنا دے ایمان والوں کو
9:113  لائق نہیں نبی کو اور مسلمانوں کو کہ بخشش چاہیں مشرکوں کی اور اگرچہ وہ ہوں قرابت والے جب کہ کھل چکا ان پر کہ وہ ہیں دوزخ والے
9:114  اور بخشش مانگنا ابراہیم کا اپنے باپ کے واسطے سو نہ تھا مگر وعدہ کے سبب کہ وعدہ کر چکا تھا اس سے پھر جب کھل گیا ابراہیم پر کہ وہ دشمن ہے اللہ کا تو اس سے بیزار ہو گیا بیشک ابراہیم بڑا نرم دل تھا تحمل کرنے والا
9:115  اور اللہ ایسا نہیں کہ گمراہ کرے کسی قوم کو جبکہ ان کو راہ پر لا چکا جب تک کھول نہ دے ان پر جس سے انکو بچنا چاہئے بیشک اللہ ہر چیز سے واقف ہے
9:116  اللہ ہی کی ہے سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں جلاتا ہے اور مارتا ہے اور تمہارا کوئی نہیں اللہ کے سوا حمایتی اور نہ مددگار
9:117  اللہ مہربان ہوا نبی پر اور مہاجرین اور انصار پر جو ساتھ رہے نبی کے مشکل کی گھڑی میں بعد اسکے کہ قریب تھا کہ دل پھر جائیں بعضوں کے ان میں سے پھر مہربان ہوا ان پر بیشک وہ ان پر مہربان ہے رحم کرنے والا
9:118  اور ان تین شخصوں پر جن کو پیچھے رکھا تھا یہاں تک کہ جب تنگ ہو گئی ان پر زمین باوجود کشادہ ہونے کے اور تنگ ہو گئیں ان پر ان کی جانیں اور سمجھ گئے کہ کہیں پناہ نہیں اللہ سے مگر اس کی طر ف پھر مہربان ہوا ان پر تاکہ وہ پھر آئیں بیشک اللہ ہی ہے مہربان رح
9:119  اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور رہو ساتھ سچوں کے
9:120  نہ چاہئے مدینہ والوں کو اور انکے گرد کے گنواروں کو کہ پیچھے رہ جائیں رسول اللہ کے ساتھ سے اور نہ یہ کہ اپنی جان کو چاہیں زیادہ رسول کی جان سے یہ اس واسطے کہ جہاد کرنے والے نہیں پہنچتی انکو پیاس اور نہ محنت اور نہ بھوک اللہ کی راہ میں اور نہیں قدم رک
9:121  اور نہ خرچ کرتے ہیں کوئی خرچ چھوٹا اور نہ بڑا اور نہ طے کرتے ہیں کوئی میدان مگر لکھ لیا جاتا ہے انکے واسطے تاکہ بدلا دے ان کو اللہ بہتر اس کام کا جو کرتے تھے
9:122  اور ایسے تو نہیں مسلمان کہ کوچ کریں سارے سو کیوں نہ نکلا ہر فرقہ میں سے ان کا ایک حصہ تاکہ سمجھ پیدا کریں دین میں اور تاکہ خبر پہنچائیں اپنی قوم کو جب کہ لوٹ کر آئیں ان کی طرف تاکہ وہ بچتے رہیں
9:123  اے ایمان والو لڑتے جاؤ اپنے نزدیک کے کافروں سے اور چاہئے کہ ان پر معلوم ہو تمہارے اندر سختی اور جانو کہ اللہ ساتھ ہے ڈر والوں کے
9:124  اور جب نازل ہوتی ہے کوئی سورت تو بعضے ان میں کہتے ہیں کس کا تم میں سے زیادہ کر دیا اس سورت نے ایمان سو جو لوگ ایمان رکھتے ہیں ان کا زیادہ کر دیا اس سورت نے ایمان اور وہ خوش وقت ہوتے ہیں
9:125  اور جنکے دل میں مرض ہے سو انکے لئے بڑھا دی گندگی پر گندگی اور وہ مرنے تک کافر ہی رہے
9:126  کیا نہیں دیکھتے کہ وہ آزمائے جاتے ہیں ہر برس میں ایک بار یا دو بار پھر بھی توبہ نہیں کرتے اور نہ وہ نصیحت پکڑتے ہیں
9:127  اور جب نازل ہوتی ہے کوئی سورت تو دیکھنے لگتا ہے ان میں ایک دوسرے کی طرف کہ کیا دیکھتا ہے تم کو کوئی مسلمان پھر چل دیتےہیں پھیر دیے ہیں اللہ نے دل ان کے اس واسطے کہ وہ لوگ ہیں کہ سمجھ نہیں رکھتے
9:128  آیا ہے تمہارے پاس رسول تم میں کا بھاری ہے اس پر جو تم کو تکلیف پہنچے حریص ہے تمہارے بھلائی پر ایمان والوں پر نہایت شفیق مہربان ہے
9:129  پھر بھی اگر منہ پھیریں تو کہہ دے کہ کافی ہے مجھ کو اللہ کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی مالک ہے عرش عظیم کا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
10:1  یہ آیتیں ہیں پکی کتاب کی
10:2  کیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ وحی بھیجی ہم نے ایک مرد پر ان میں سے یہ کہ ڈر سنا دے لوگوں کو اور خوشخبری سنا دے ایمان لانے والوں کو کہ ان کے لئے پایہ سچا ہے اپنے رب کے یہاں کہنے لگے منکر بیشک یہ تو جادوگر ہے صریح
10:3  تحقیق تمہارا رب اللہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں پھر قائم ہوا عرش پر تدبیر کرتا ہے کام کی کوئی سفارش نہیں کر سکتا مگر اس کی اجازت کے بعد وہ اللہ ہے رب تمہارا سو اسکی بندگی کرو کیا تم دھیان نہیں کرتے
10:4  اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے تم سب کو وعدہ ہے اللہ کا سچا وہی پیدا کرتا ہے اول بار پھر دوبارہ کرے گا اس کو تاکہ بدلا دے انکو جو ایمان لائے تھے اور کئے تھے کام نیک انصاف کے ساتھ اور جو کافر ہوئے ان کو پینا ہے کھولتا پانی اور عذاب ہے دردناک اس لئے کہ
10:5  وہی ہے جس نے بنایا سورج کو چمک (چمکتا) اور چاند کو چاندنا اور مقرر کیں اسکے لئے منزلیں تاکہ پہچانو گنتی برسوں کی اور حساب یوں ہی نہیں بنایا اللہ نے یہ سب کچھ مگر تدبیر سے ظاہر کرتا ہے نشانیاں ان لوگوں کے لئے جن کو سمجھ ہے
10:6  البتہ بدلنے میں رات اور دن کے اور جو کچھ پیدا کیا ہے اللہ نے آسمانوں اور زمین میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو ڈرتے ہیں
10:7  البتہ جو لوگ امید نہیں رکھتے ہمارے ملنے کی اور خوش ہوئے دنیا کی زندگی پر اور اسی پر مطمئن ہو گئے اور جو لوگ ہماری نشانیوں (قدرتوں) سے بے خبر ہیں
10:8  ایسوں کا ٹھکانا ہے آگ بدلا اس کا جو کماتے تھے
10:9  البتہ جو لوگ ایمان لائے اور کام کئے اچھے ہدایت کرے گا انکو رب ان کا ان کے ایمان سے بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں باغوں میں آرام کے
10:10  ان کی دعا اس جگہ یہ کہ پاک ذات ہے تیری یا اللہ اور ملاقات ان کی سلام اور خاتمہ انکی دعا کا اس پر کہ سب خوبی اللہ کو جو پروردگار سارے جہان کا
10:11  اور اگر جلدی پہنچا دے اللہ لوگوں کو برائی جیسے کہ جلدی مانگتے ہیں وہ بھلائی تو ختم کر دی جائے انکی عمر سو ہم چھوڑے رکھتے ہیں انکو جن کو امید نہیں ہماری ملاقات کی انکی شرارت میں سرگرداں
10:12  اور جب پہنچے انسان کو تکلیف پکارے ہم کو پڑا ہوا یا بیٹھا یا کھڑا پھر جب ہم کھول دیں اس سے وہ تکلیف چلا جائے گویا کبھی نہ پکارا تھا ہم کو کسی تکلیف پہنچنے پر اسی طرح پسند آیا ہے بیباک لوگوں کو جو کچھ کر رہے ہیں
10:13  اور البتہ ہم ہلاک کر چکے ہیں جماعتوں کو تم سے پہلے جب ظالم ہو گئے حالانکہ لائے تھے انکے پاس رسول انکے کھلی نشانیاں اور ہرگز نہ تھے ایمان لانے والے یوں ہی سزا دیتے ہیں ہم قوم گنہگاروں کو
10:14  پھر تم کو ہم نے ناٹب کیا زمین میں ان کے بعد تاکہ دیکھیں تم کیا کرتے ہو
10:15  اور جب پڑھی جاتی ہیں ان کے سامنے آیتیں ہماری واضح کہتے ہیں وہ لوگ جن کو امید نہیں ہم سے ملاقات کی لے آ کوئی قرآن اس کے سوا یا اس کو بدل ڈال تو کہہ دے میرا کام نہیں کہ اس کو بدل ڈالوں اپنی طرف سے میں تابعداری کرتا ہوں اسی کی جو حکم آئے میری طرف میں ڈر
10:16  کہہ دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں نہ پڑھتا اس کو تمہارے سامنے اور نہ وہ تم کو خبر کرتا اسکی کیونکہ میں رہ چکا ہوں تم میں ایک عمر اس سے پہلے کیا پھر تم نہیں سوچتے
10:17  پھر اس سے بڑا ظالم کون جو باندھے اللہ پر بہتان یا جھٹلائے اس کی آیتوں کو بیشک بھلا نہیں ہوتا گنہگاروں کا
10:18  اور پرستش کرتے ہیں اللہ کےسوا اس چیز کی جو نہ نقصان پہنچا سکے ان کو نہ نفع اور کہتے ہیں یہ تو ہمارے سفارشی ہیں اللہ کے پاس تو کہہ کیا تم اللہ کو بتلاتے ہو جو اسکو معلوم نہیں آسمانوں میں اور نہ زمین میں وہ پاک ہے اور برتر ہے اس سے جسکو شریک کرتے ہیں
10:19  اور لوگ جو ہیں سو ایک ہی امت ہیں پیچھے جدا جدا ہو گئے اور اگر نہ ایک بات پہلے ہو چکتی تیرے رب کی تو فیصلہ ہو جاتا ان میں جس بات میں کہ اختلاف کر رہے ہیں
10:20  اور کہتے ہیں کیوں نہ اتری اس پر ایک نشانی اس کے رب سے سو تو کہہ دے کہ غیب کی بات اللہ ہی جانے سو منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
10:21  اور جب چکھائیں ہم لوگوں کو مزا اپنی رحمت کا بعد ایک تکلیف کے جو ان کو پہنچی تھی اسی وقت بنانے لگیں حیلے ہماری قدرتوں میں کہہ دے کہ اللہ سب سے جلد بنا سکتا ہے حیلے تحقیق ہمارے فرشتے لکھتے ہیں حیلہ بازی تمہاری
10:22  وہی تم کو پھراتا ہے جنگل اور دریا میں یہاں تک کہ جب تم بیٹھے کشتیوں میں اور لے کر چلیں وہ لوگوں کو اچھی ہوا سے اور خوش ہوئے اس سے آئی کشتیوں پر ہوا تند اور آئی ان پر موج ہر جگہ سے اور جان لیا انہوں نےکہ وہ گھر گئے پکارنے لگے اللہ کو خالص ہو کر اس کی بندگی
10:23  پھر جب بچا دیا ان کو اللہ نے لگے شرارت کرنے اسی وقت زمین میں ناحق کی سنو لوگو تمہاری شرارت ہے تمہی پر نفع اٹھا لو دنیا کی زندگانی کا پھر ہمارے پاس ہے تم کو لوٹ کر آنا پھر ہم بتلا دیں گے جو کچھ کہ تم کرتے تھے
10:24  دنیا کی زندگانی کی وہی مثل ہے جیسے ہم نے پانی اتارا آسمان سے پھر رلا ملا نکلا اس سے سبزہ زمین کا جو کہ کھائیں آدمی اور جانور یہاں تک کہ جب پکڑی زمین نے رونق اور مزین ہو گئی اور خیال کیا زمین والوں نے کہ یہ ہمارے ہاتھ لگے گی ناگاہ پہنچا اس پر ہما
10:25  اور اللہ بلاتا ہے سلامتی کے گھر کی طرف اور دکھلاتا ہے جس کو چاہے راستہ سیدھا
10:26  جنہوں نے کی بھلائی انکے لئے ہے بھلائی اور زیادتی اور نہ چڑھے گی ان کے منہ پر سیاہی اور نہ رسوائی وہ ہیں جنت والے وہ اسی میں رہا کریں گے
10:27  اور جنہوں نے کمائیں برائیاں بدلا ملے برائی کا اس کے برابر اور ڈھانک لے گی انکو رسوائی کوئی نہیں انکو اللہ سے بچانے والا گویا کہ ڈھانک دیے گئے انکے چہرے اندھیری رات کے ٹکڑوں سے وہ ہیں دوزخ والے وہ اسی میں رہا کریں گے
10:28  اور جس دن جمع کریں گے ہم ان سب کو پھر کہیں گے شرک کرنے والوں کو کھڑے ہو اپنی اپنی جگہ تم اور تمہارے شریک پھر تڑا دیں گے ہم آپس میں انکو اور کہیں گے ان کے شریک تم ہماری تو بندگی نہ کرتے تھے
10:29  سو اللہ کافی ہے شاہد ہمارے اور تمہارے بیچ میں ہم کو تمہاری بندگی کی خبر نہ تھی
10:30  وہاں جانچ لے گا ہر کوئی جو اس نے پہلے کیا تھا اور رجوع کریں گے اللہ کی طرف جو سچا مالک ہے ان کا اور جاتا رہے گا انکے پاس سے جو جھوٹ باندھا کرتےتھے
10:31  تو پوچھ کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے یا کون مالک ہے کان اور آنکھوں کا اور کون نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے اور کون تدبیر کرتا ہے کاموں کی سو بو ل اٹھیں گے کہ اللہ تو تو کہہ پھر ڈرتے نہیں ہو
10:32  سو یہ اللہ ہے رب تمہارا سچا پھر کیا رہ گیا سچ کے پیچھے مگر بھٹکنا سو کہاں سے لوٹے جاتے ہو
10:33  اسی طرح ٹھیک آئی بات تیرے رب کی ان نافرمانوں پر کہ یہ ایمان نہ لائیں گے
10:34  پوچھ کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو پیدا کرے خلق کو پھر دوبارہ زندہ کرے تو کہہ اللہ پیدا کرتا ہے پھر اس کو دہرائے گا سو کہاں سے پلٹے جاتے ہو
10:35  پوچھ کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو راہ بتلائے صحیح تو کہہ اللہ راہ بتلاتا ہے صحیح تو اب جو کوئی راہ بتائے صحیح اسکی بات ماننی چاہئے یا اسکی جو آپ نہ پائے راہ مگر جب کوئی اور اسکو راہ بتلائے سو کیا ہو گیا تم کو کیسا انصاف کرتے ہو
10:36  اور وہ اکثر چلتے ہیں محض اٹکل پر سو اٹکل کام نہیں دیتی حق بات میں کچھ بھی اللہ کو خوب معلوم ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں
10:37  اور وہ نہیں یہ قرآن کہ کوئی بنا لے اللہ کےسوا اور لیکن تصدیق کرتا ہے اگلے کلام کی اور بیان کرتا ہے ان چیزوں کو جو تم پر لکھی گئیں جس میں کوئی شبہ نہیں پروردگار عالم کی طرف سے
10:38  کیا لوگ کہتےہیں کہ یہ بنا لایا ہے تو کہہ دے تم لے آؤ ایک ہی سورت ایسی اور بلا لو جس کو بلا سکو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو
10:39  بات یہ ہے کہ جھٹلانے لگے جس کے سمجھنے پر انہوں نےقابو نہ پایا اور ابھی آئی نہیں اسکی حقیقت اسی طرح جھٹلاتے رہے ان سے اگلے سو دیکھ لے کیسا ہوا انجام گنہگاروں کا
10:40  اور بعضے ان میں یقین کریں گے قرآن کا اور بعضے یقین نہ کریں گے اور تیرا رب خوب جانتا ہے شرارت والوں کو
10:41  اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو کہہ میرے لئے میرا کام اور تمہارے لئے تمہارا کام تم پر ذمہ نہیں میرے کام کا اور مجھ پر ذمہ نہیں جو تم کرتے ہو
10:42  اور بعضے ان میں کان رکھتے ہیں تیری طرف کیا تو سنائے گا بہروں کو اگرچہ ان کو سمجھ نہ ہو
10:43  اور بعضے ان میں نگاہ کرتے ہیں تیری طرف کیا تو راہ دکھائے گا اندھوں کو اگرچہ وہ سوجھ نہ رکھتے ہوں
10:44  اللہ ظلم نہیں کرتا لوگوں پر کچھ بھی لیکن لوگ اپنے اوپر آپ ظلم کرتے ہیں
10:45  اور جس دن انکو جمع کرے گا گویا وہ نہ رہے تھے مگر ایک گھڑی دن ایک دوسرے کو پہچانیں گے بیشک خسارے میں پڑے جنہوں نے جھٹلایا اللہ سے ملنے کو اور نہ آئے وہ راہ پر
10:46  اور اگر ہم دکھائیں گے تجھ کو کوئی چیز ان وعدوں میں سے جو کئے ہیں ہم نے ان سے یا وفات دیں تجھ کو سو ہماری ہی طرف ہے ان کو لوٹنا پھر اللہ شاہد ہے ان کاموں پر جو کرتے ہیں
10:47  اور ہر فرقہ کا ایک رسول ہے پھر جب پہنچا انکے پاس رسول ان کا فیصلہ ہوا ان میں انصاف سے اور ان پر ظلم نہیں ہوتا
10:48  اور کہتے ہیں کب ہے یہ وعدہ اگر تم سچے ہو
10:49  تو کہہ میں مالک نہیں اپنے واسطے برے کا نہ بھلے کا مگر جو چاہے اللہ ہر فرقہ کا ایک وعدہ ہے جب آ پہنچے گا ان کا وعدہ پھر نہ پیچھے سرک سکیں گے ایک گھڑی اور نہ آگے سرک سکیں گے
10:50  تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر آ پہنچے تم پر عذاب اس کا راتوں رات یا دن کو تو کیا کر لیں گے اس سے پہلے گنہگار
10:51  کیاپھر جب عذاب واقع ہو چکے گا تب اس پر یقین کرو گے اب قائل ہوئے اور تم اسی کا تقاضا کرتے تھے
10:52  پھر کہیں گے گنہگاروں کو چکھتے رہو عذاب ہمیشگی کا وہی بدلا ملتا ہے جو کچھ کماتے تھے
10:53  اور تجھ سے خبر پوچھتے ہیں کیا سچ ہے یہ بات تو کہہ البتہ قسم میرے رب کی یہ سچ ہے اور تم تھکا نہ سکو گے
10:54  اور اگر ہو ہر شخص گنہگار کے پاس جتنا کچھ ہے زمین میں البتہ دے ڈالے اپنے بدلے میں اور چھپے چھپے پچھتائیں گے جب دیکھیں گےعذاب اور ان میں فیصلہ ہو گا انصاف سے اور ان پر ظلم نہ ہو گا
10:55  سن رکھو اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں سن رکھو وعدہ اللہ کا سچ ہے پر بہت لوگ نہیں جانتے
10:56  وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے
10:57  اے لوگو تمہارے پاس آئی ہے نصیحت تمہارے رب سے اور شفا دلوں کے روگ کی اور ہدایت اور رحمت مسلمانوں کے واسطے
10:58  کہہ اللہ کے فضل سے اور اسکی مہربانی سے سو اسی پر انکو خوش ہونا چاہئے یہ بہت ہے ان چیزوں سے جو جمع کرتے ہیں
10:59  تو کہہ بھلا دیکھو تو اللہ نے جو اتاری تمہارے واسطے روزی پھر تم نے ٹھہرائی اس میں سے کوئی حرام اور کوئی حلال کہہ کیا اللہ نے حکم دیا تم کو یا اللہ پر افترا کرتے ہو
10:60  اور کیا خیال ہے جھوٹ باندھنے والوں کا اللہ پر قیامت کے دن اللہ تو فضل کرتا ہے لوگوں پر اور لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے
10:61  اور نہیں ہوتا تو کسی حال میں اور نہ پڑھتا ہے اس میں سے کچھ قرآن اور نہیں کرتے ہو تم لوگ کچھ کام کہ ہم نہیں ہوتے حاضر تمہارے پاس جب تم مصروف ہوتے ہو اس میں اور غائب نہیں رہتا تیرے رب سے ایک ذرہ بھر زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہ چھوٹا اس سے اور نہ بڑا جو
10:62  یاد رکھو جو لوگ اللہ کے دوست ہیں نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے
10:63  جو لوگ کہ ایمان لائے اور ڈرتے رہے
10:64  ان کے لئے ہے خوشخبری دنیا کی زندگانی میں اور آخرت میں بدلتی نہیں اللہ کی باتیں یہی ہے بڑی کامیابی
10:65  اور رنج مت کر ان کی بات سے اصل میں سب زور اللہ کے لئے ہے وہی ہے سننے والا جاننے والا
10:66  سنتا ہے بیشک اللہ کا ہے جو کوئی ہے آسمانوں میں اور جو کوئی ہے زمین میں اور یہ جو پیچھے پڑے ہیں اللہ کے سوا شریکوں کو پکارنے والے سو یہ کچھ نہیں مگر پیچھے پڑے ہیں اپنے خیال کے اور کچھ نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے ہیں
10:67  وہی ہے جس نے بنایا تمہارے واسطے رات کو کہ چین حاصل کرو اس میں اور دن دیا دکھلانے والا بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں
10:68  کہتےہیں ٹھہرا لیا اللہ نے بیٹا وہ پاک ہے وہ بے نیاز ہے اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں نہیں تمہارےپاس کوئی سند اس کی کیوں جھوٹ کہتے ہو اللہ پر جس بات کی تم کو خبر نہیں
10:69  کہہ جو لوگ باندھتے ہیں اللہ پر جھوٹ بھلائی نہیں پاتے
10:70  تھوڑا سا نفع اٹھا لینا دنیا میں پھر ہماری طرف ہے ان کو لوٹنا پھر چکھائیں گے ہم انکو سخت عذاب بدلا ان کے کفر کا
10:71  اور سنا ان کو حال نوح کا جب کہا اپنی قوم کو اے قوم اگر بھاری ہوا ہے تم پر میرا کھڑا ہونا اور نصیحت کرنا اللہ کی آیتوں سےتو میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اب تم سب مل کر مقرر کرو اپنا کام اور جمع کرو اپنے شریکوں کو پھر نہ رہے تم کو اپنے کام میں شبہ پھر کر
10:72  پرھ اگر منہ پھیرو گے تو میں نے نہیں چاہی تم سے مزدروی میری مزدوری ہے اللہ پر اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں فرمانبردار
10:73  پھر اس کو جھٹلایا سو ہم نے بچا لیا اسکو اور جو اس کے ساتھ تھے کشتی میں اور ان کو قائم کر دیا جگہ پر اور ڈبا دیا ان کو جو جھٹلاتے تھے ہماری باتوں کو سو دیکھ لے کیسا ہوا انجام ان کا جن کو ڈرایا تھا
10:74  پھر بھیجے ہم نے نوح کے بعد کتنے پیغمبر ان کی قوم کی طرف پھر لائے انکے پاس کھلی دلیلیں سو ان سے یہ نہ ہوا کہ ایمان لے آئیں اس بات پر جسکو جھٹلا چکے تھے پہلے سے اسی طرح ہم مہر لگا دیتے ہیں دلوں پر حد سے نکل جانے والوں کے
10:75  پھر بھیجا ہم نے ان کے پیچھے موسٰی اور ہارون کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنی نشانیاں دے کر پھر تکبر کرنے لگے اور وہ تھے لوگ گنہگار
10:76  پھر جب پہنچی ان کو سچی بات ہمارے پاس سے کہنے لگے یہ تو جادو ہے کھلا
10:77  کہا موسٰی نے کیا تم یہ کہتے ہو حق بات کو جب وہ پہنچے تمہارے پاس کیا یہ جادو ہے اور نجات نہیں پاتے جادو کرنے والے
10:78  بولے کیا تو آیا ہے کہ ہم کو پھیر دے اس رستہ سے جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادوں کو اور تم دونوں کو سرداری مل جائے اس ملک میں اور ہم نہیں ہیں تم کو ماننے والے
10:79  اور بولا فرعون لاؤ میرے پاس جو جادوگر ہو پڑھا ہوا
10:80  پھر جب آئے جادوگر کہا ان کو موسٰی نے ڈالو جو تم ڈالتے ہو
10:81  پھر جب انہوں نے ڈالا موسٰی بولا کہ جو تم لائے ہو سو جادو ہے اب اللہ اسکو بگاڑتا ہے بیشک اللہ نہیں سنوارتا شریروں کے کام
10:82  اور اللہ سچا کرتا ہے حق بات کو اپنے حکم سے اور پڑے برا مانیں گنہگار
10:83  پھر کوئی ایمان نہ لایا موسٰی پر مگر کچھ لڑکے اس کی قوم کے ڈرتے ہوئے فرعون سے اور انکے سرداروں سے کہ کہیں انکو بچلا نہ دے اور فرعون چڑھ رہا ہے ملک میں اور اس نے ہاتھ چھوڑ رکھا ہے
10:84  اور کہا موسٰی نے اے میری قوم اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر تو اسی پر بھروسہ کرو اگر ہو تم فرمانبردار
10:85  تب وہ بولے ہم نے اللہ پر بھرسہ کیا اے رب ہمارے نہ آزما ہم پر زور اس ظالم قوم کا
10:86  اور چھڑا دے ہم کو مہربانی فرما کر ان کافر لوگوں سے
10:87  اور حکم بھیجا ہم نے موسٰی کو اور اسکے بھائی کو کہ مقرر کرو اپنی قوم کے واسطے مصر میں سے گھر اور بناؤ اپنے گھر قبلہ رو اور قائم کرو نماز اور خوشخبری دے ایمان والوں کو
10:88  اور کہا موسٰی نے اے رب ہمارے تو نے دی ہے فرعون کو اور اس کے سرداروں کو رونق اور مال دنیا کی زندگی میں اے رب اس واسطے کہ بہکائیں تیری راہ سے اے رب مٹا دے ان کے مال اور سخت کر دے ان کے دل کہ نہ ایمان لائیں جب تک دیکھ لیں عذاب دردناک
10:89  فرمایا قبول ہو چکی دعا تمہاری سو تم دونوں ثابت رہو اور مت چلو راہ انکی جو ناواقف ہیں
10:90  اور پار کر دیا ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پھرپیچھا کیا ان کا فرعون نے اور اس کے لشکر نے شرارت سے اور تعدی سے یہاں تک کہ جب ڈوبنے لگا بولا یقین کر لیا میں نے کہ کوئی معبود نہیں مگر جس پر کہ ایمان لائے بنی اسرائیل اور میں ہوں فرمانبرداروں میں
10:91  اب یہ کہتا ہے اور تو نافرمانی کرتا رہا اس سے پہلے اور رہا گمراہوں میں
10:92  سو آج بچائے دیتے ہیں ہم تیرے بدن کو تاکہ ہووے تو اپنے پچھلوں کے واسطے نشانی اور بیشک بہت لوگ ہماری قدرتوں پر توجہ نہیں کرتے
10:93  اور جگہ دی ہم نے بنی اسرائیل کو پسندیدہ جگہ اور کھانے کو دیں ستھری چیزیں سو ان میں پھوٹ نہیں پڑی یہاں تک کہ پہنچی ان کو خبر بیشک تیرا رب ان میں فیصلہ کر ے گا قیامت کے دن جس بات میں کہ ان میں پھوٹ پڑی
10:94  سو اگر تو ہے شک میں اس چیز سے کہ اتاری ہم نے تیری طرف تو پوچھ ان سے جو پڑھتے ہیں کتاب تجھ سے پہلے بیشک آئی ہے تیرے پاس حق بات تیرے رب سے سو تو ہرگز مت ہو شک کرنے والا
10:95  اور مت ہو ان میں جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی باتوں کو پھر تو بھی ہو جائے خرابی میں پڑنے والا
10:96  جن پر ثابت ہو چکی بات تیرے رب کی وہ ایمان نہ لائیں گے
10:97  اگرچہ پہنچیں انکو ساری نشانیاں جب تک نہ دیکھ لیں عذاب دردناک
10:98  سو کیوں نہ ہوئی کوئی بستی کہ ایمان لاتی پھر کام آتا انکو ایمان لانا مگر یونس کی قوم جب وہ ایمان لائی اٹھا لیا ہم نے ان پر سے ذلت کا عذاب دنیا کی زندگانی میں اور فائدہ پہنچایا ہم نے انکو ایک وقت تک
10:99  اور اگر تیرا رب چاہتا بیشک ایمان لے آتے جتنے لوگ کہ زمین میں ہیں سارےتمام اب کیا تو زبردستی کرے گا لوگوں پر کہ ہو جائیں با ایمان
10:100  اور کسی سے نہیں ہو سکتا کہ ایمان لائے مگر اللہ کے حکم سے اور وہ ڈالتا ہے گندگی ان پر جو نہیں سوچتے
10:101  تو کہہ دیکھو تو کیا کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور کچھ کام نہیں آتیں نشانیاں اور ڈرانے والے ان لوگوں کو جو نہیں مانتے
10:102  سو اب کچھ نہیں جس کا انتظار کریں مگر انہی کے سے دن جو گذر چکے ہیں ان سے پہلے تو کہہ اب راہ دیکھو میں بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھتا ہوں
10:103  پھر ہم بچا لیتے ہیں اپنے رسولوں کو اور ان کو جو ایمان لائے اسی طرح ذمہ ہے ہمارا بچا دیں گے ایمان والوں کو
10:104  کہہ دے اے لوگو اگر تم شک میں ہو میرے دین سے تو میں عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کےسوا اور لیکن میں عبادت کرتا ہوں اللہ کی جو کھینچ لیتا ہے تم کو اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں ایمان والوں میں
10:105  اوریہ کہ سیدھا کر منہ اپنا دین پر حنیف ہو کر اور مت ہو شرک والوں میں
10:106  اور مت پکار اللہ کے سوا ایسے کو کہ نہ بھلا کرے تیرا اور نہ برا پھر اگر تو ایسا کرے تو تو بھی اس وقت ہو ظالموں میں
10:107  اور اگر پہنچا دیوے تجھ کو اللہ کچھ تکلیف تو کوئی نہیں اس کو ہٹانے والا اس کے سوا اور اگر پہنچانا چاہے تجھ کو کچھ بھلائی تو کوئی پھرنے والا نہیں اس کے فضل کو پہنچائے اپنا فضل جس پر چاہے اپنے بندوں میں اور وہی ہے بخشنے والا مہربان
10:108  کہہ دے اے لوگو پہنچ چکا حق تم کو تمہارے رب سے اب جو کوئی راہ پر آئے سو وہ راہ پاتا ہے اپنے بھلے کو اور جو کوئی بہکا پھرے سو بہکا پھرے گا اپنے برے کو اور میں تم پر نہیں ہوں مختار
10:109  اور تو چل اسی پر جو حکم پہنچے تیری طرف اور صبر کر جب تک فیصلہ کرے اللہ اور وہ ہے سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
11:1  یہ کتاب ہے کہ جانچ لیا ہے اسکی باتوں کو پھر کھولی گئی ہیں ایک حکمت والے خبردار کے پاس سے
11:2  کہ عبادت نہ کرو مگر اللہ کی میں تم کو اسی کی طرف سے ڈر اور خوشخبری سناتا ہوں
11:3  اور یہ کہ گناہ بخشواؤ اپنے رب سے پھر رجوع کرو اسکی طرف کہ فائدہ پہنچائے تم کو اچھا فائدہ ایک وقت مقرر تک اور دیوے ہر زیادتی والے کو زیادتی اپنی اور اگر تم پھر جاؤ گے تو میں ڈرتا ہوں تم پر ایک بڑے دن کےعذاب سے
11:4  اللہ کی طرف ہے تم کو لوٹ کر جانا اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
11:5  سنتا ہے وہ دوہرے کرتے ہیں اپنے سینے تاکہ چھپائیں اس سے سنتا ہے جس وقت اوڑھتے ہیں اپنے کپڑے جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں وہ تو جاننے والا ہے دلوں کی بات
11:6  اور کوئی نہیں ہے چلنے والا زمین پر مگر اللہ پر ہے اس کی روزی اور جانتا ہے جہاں وہ ٹھہرتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے سب کچھ موجود ہے کھلی کتاب میں
11:7  اور وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں اور تھا اس کا تخت پانی پر تاکہ آزمائے تم کو کہ کون تم میں اچھا کرتا ہے کام اور اگر تو کہے کہ تم اٹھو گے مرنے کے بعد تو البتہ کافر کہنے لگیں یہ کچھ نہیں مگر جادو ہے کھلا ہوا
11:8  اور اگر ہم روکے رکھیں ان سے عذاب کو ایک مدت معلوم تک تو کہنے لگیں کس چیز نے روک دیا عذاب کو سنتا ہے جس دن آئے گا ان پر نہ پھیرا جائے گا ان سے اور گھیر لے گی ان کو وہ چیز جس پر ٹھٹھے کیا کرتے تھے
11:9  اور اگر ہم چکھا دیں آدمی کو اپنی طرف سے رحمت پھر وہ چھین لیں اس سے تو وہ ناامید ناشکر ہوتا ہے
11:10  اور اگر ہم چکھاویں اسکو آرام بعد تکلیف کے جو پہنچی تھی اسکو تو بول اٹھے دور ہوئیں برائیاں مجھ سے وہ تو اترانے والا شیخی خورا ہے
11:11  مگر جو لوگ صابر ہیں اور کرتے ہیں نیکیاں انکے واسطے بخشش ہے اور ثواب بڑا
11:12  سو کہیں تو چھوڑ بیٹھے گا کچھ چیز ان میں سے جو وحی آئی تیری طرف اور تنگ ہو گا اس سے تیرا جی اس بات پر کہ وہ کہتے ہیں کیوں نہ اترا اس پر خزانہ یا کیوں نہ آیا اسکے ساتھ فرشتہ تو تو ڈرانے والا ہے اور اللہ ہے ہر چیز کا ذمہ دار
11:13  کیا کہتے ہیں کہ بنا لیا ہے تو قرآن کو کہہ دے تم بھی لے آؤ ایک دس سورتیں ایسی بنا کر اور بلا لو جس کو بلا سکو اللہ کے سوا اگر ہو تم سچے
11:14  پھر اگر نہ پورا کریں تمہارا کہنا تو جان لو کہ قرآن تو اترا ہے اللہ کی وحی سے اور یہ کہ کوئی حاکم نہیں اسکے سوا پھر اب تم حکم مانتے ہو
11:15  جو کوئی چاہے دنیا کی زندگانی اور اسکی زینت بھگتا دیں گے ہم انکو ان کے عمل دنیا میں اور انکو اس میں کچھ نقصان نہیں
11:16  یہی ہیں جن کے واسطے کچھ نہیں آخرت میں آگ کے سوا اور برباد ہوا جو کچھ کیا تھا یہاں اور خراب گیا جو کمایا تھا
11:17  بھلا ایک شخص جو ہے صاف رستہ پر اپنے رب کے اور اس کے ساتھ ساتھ ہے ایک گواہ اللہ کی طرف سے اور اس سے پہلے گواہ تھی موسٰی کی کتاب رستہ بتلاتی اور بخشواتی (اورونکی برابر ہے) یہی لوگ مانتے ہیں قرآن کو اور جو کوئی منکر ہو اس سے سب فرقوں میں سےسو دوزخ ہے ٹھک
11:18  اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ وہ لوگ روبرو آئیں گے اپنے رب کے اور کہیں گے گواہی دینے والے یہی ہیں جنہوں نے جھوٹ کہا تھا اپنے رب پر سن لو پھٹکار ہے اللہ کی ناانصاف لوگوں پر
11:19  جو کہ روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور ڈھونڈھتے ہیں اس میں کجی اور وہی ہیں آخر ت سے منکر
11:20  وہ لوگ نہیں تھکانے والے زمین میں بھاگ کر اور نہیں انکے واسطے اللہ کے سوا کوئی حمایتی دونا ہے ان کے لئے عذاب نہ طاقت رکھتے تھے سننے کی اور نہ دیکھتے تھے
11:21  وہی ہیں جو کھو بیٹھے اپنی جان اور گم ہو گیا ان سےجو جھوٹ باندھا تھا
11:22  اس میں شک نہیں کہ یہ لوگ آخرت میں یہی ہیں سب سے زیادہ نقصان میں
11:23  البتہ جو لوگ ایمان لائے اور کام کئے نیک اور عاجزی کی اپنے رب کے سامنے وہ ہیں جنت کے رہنے والے وہ اسی میں رہا کریں گے
11:24  مثال ان دونوں فرقوں کی جیسے ایک تو اندھا اور بہرا اور دوسرا دیکھتا اور سنتا کیا برابر ہے دونوں کا حال پھر کیا تم غور نہیں کرتے
11:25  اور ہم نے بھیجا نوح کو اسکی قوم کی طرف کہ میں تم کو ڈر کی بات سناتا ہوں کھول کر
11:26  کہ نہ پرستش کرو اللہ کے سوا میں ڈرتا ہوں تم پر دردناک دن کے عذاب سے
11:27  پھر بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم کے ہم کو تو تو نظر نہیں آتا مگر ایک آدمی ہم جیسا اور دیکھتے نہیں کوئی تابع ہوا ہو تیرا مگر جو ہم میں نیچ قوم ہیں بلا تامل اور ہم نہیں دیکھتے تم کو اوپر اپنے کچھ بڑائی بلکہ ہم کو تو خیال ہے کہ تم سب جھوٹے ہو
11:28  بولا اے قوم دیکھو تو اگر میں ہوں صاف راستہ پر اپنے رب کے اور اس نے بھیجی مجھ پر رحمت اپنے پاس سے پھر اس کو تمہاری آنکھ سے مخفی رکھا تو کیا ہم تم کو مجبور کر سکتے ہیں اس پر اور تم اس سے بیزا ہو
11:29  اور اے میری قوم نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ مال میری مزدوری نہیں مگر اللہ پر اور میں نہیں ہانکنے والا ایمان والوں کو ان کو ملنا ہے اپنے رب سے لیکن میں دیکھتا ہوں تم لوگ جاہل ہو
11:30  اور اےقوم کون چھڑائے مجھ کو اللہ سے اگر ان کو ہانک دوں کیا تم دھیان نہیں کرتے
11:31  اور میں نہیں کہتا تم کو کہ میر ے پاس ہیں خزانے اللہ کے اور نہ میں خبر رکھوں غیب کی اور نہ کہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ کہوں گا کہ جو لوگ تمہاری آنکھ میں حقیر ہیں نہ دے گا ان کو اللہ بھلائی اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ انکے جی میں ہے یہ کہوں تو میں بے انصاف ہو
11:32  بولے اے نوح تو نے ہم سے جگھڑا کیا اور بہت جھگڑ چکا اب لے آ جو تو وعدہ کرتا ہے ہم سے اگر تو سچا ہے
11:33  کہا کہ لائے گا تو اس کو اللہ ہی اگر چاہے گا اور تم نہ تھکا سکو گے بھاگ کر
11:34  اور نہ کارگر ہو گی تم کو میری نصیحت جو چاہوں کہ تم کو نصیحت کروں اگر اللہ چاہتا ہو گا کہ تم کو گمراہ کرے وہی ہے رب تمہارا اور اسی کی طرف لوٹ جاؤ گے
11:35  کیا کہتے ہیں کہ بنا لایا قرآن کو کہہ دے اگر میں بنا لایا ہوں تو مجھ پر ہے میرا گناہ اور میرا ذمہ نہیں جو تم گناہ کرتے ہو
11:36  اور حکم ہوا طرف نوح کی کہ اب ایمان نہ لائے گا تیری قوم میں مگر جو ایمان لاچکا سو غمگین نہ رہ ان کاموں پر جو کر رہے ہیں
11:37  اور بنا کشتی روبرو ہمارے اور ہمارے حکم سے اور نہ بات کر مجھ سے ظالموں کے حق میں یہ بیشک غرق ہوں گے
11:38  اور وہ کشتی بناتا تھا اور جب گذرتے اس پر سردار اس کی قوم کے ہنسی کرتے اس سے بولا اگر تم ہنستے ہو ہم سے تو ہم ہنستے ہیں تم سے جیسے تم ہنستے ہو
11:39  اب جلد جان لو گے کہ کس پر آتا ہے عذاب کہ رسوا کرے اسکو اور اترتا ہے اس پر عذاب دائمی
11:40  یہاں تک کہ جب پہنچا حکم ہمارا اور جوش مارا تنور نے کہا ہم نے چڑھا لے کشتی میں ہر قسم سے جوڑا دو عدد اور اپنے گھر کے لوگ مگر جس پر پہلے ہو چکا ہے حکم اور سب ایمان والوں کو اور ایمان نہ لائے تھے اس کے ساتھ مگر تھوڑے
11:41  اور بولا سوار ہو جاؤ اس میں اللہ کے نام سے ہے اس کا چلنا اور ٹھہرنا تحقیق میرا رب ہے بخشنے والا مہربان
11:42  اور وہ لئے جارہی تھی انکو لہروں میں جیسے پہاڑ اور پکارا نوح نے اپنے بیٹے کو اور وہ ہو رہا تھا کنارے اے بیٹے سوار ہو جا ساتھ ہمارے اور مت رہ ساتھ کافروں کے
11:43  بولا جا لگوں گا کسی پہاڑ کو جو بچا لے گا مجھ کو پانی سے کہا کوئی بچانے والا نہیں آ ج اللہ کے حکم سے مگر جس پر وہی رحم کرے اور حائل ہو گئ دونوں میں موج پھر ہو گیا ڈوبنے والوں میں
11:44  اور حکم آیا اے زمین نگل جا اپنا پانی اور اے آسمان تھم جا اور سکھا دیا گیا پانی اور ہو چکا کام اور کشتی ٹھہری جودی پہاڑ پر اور حکم ہوا کہ دور ہو قوم ظالم
11:45  اور پکارا نوح نے اپنے رب کو کہا اے رب میرا بیٹا ہے میرے گھر والوں میں اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب سے بڑا حاکم ہے
11:46  فرمایا اے نوح وہ نہیں تیرے گھر والوں میں اس کے کام ہیں خراب سو مت پوچھ مجھ سے جو تجھ کو معلوم نہیں میں نصیحت کرتا ہو ں تجھ کو کہ نہ ہو جائے تو جاہلوں میں
11:47  بولا اے رب میں پناہ لیتا ہوں تیری اس سے کہ پوچھوں تجھ سےجو معلوم نہ ہو مجھ کو اور اگر تو نہ بخشے مجھ کو اور رحم نہ کرے تو میں ہوں نقصان والوں میں
11:48  حکم ہوا اے نوح اتر سلامتی کے ساتھ ہماری طرف سے اور برکتوں کےساتھ تجھ پر اور ان فرقوں پر جو تیرے ساتھ ہیں اور دوسرے فرقے ہیں کہ ہم فائدہ دیں گے انکو پھر پہنچے گا ان کو ہماری طرف سے عذاب دردناک
11:49  یہ باتیں منجملہ غیب کی خبروں کی ہیں کہ ہم بھیجتے ہیں تیری طرف نہ تجھ کو ان کی خبر تھی اور نہ تیری قوم کو اس سے پہلے سو تو صبر کر البتہ انجام بھلا ہے ڈرنے والوں کا
11:50  اور عاد کی طرف ہم نے بھیجا انکے بھائی ہود کو بولا اے قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی تمہارا حاکم نہیں سوائے اس کے تم سب جھوٹ کہتے ہو
11:51  اےقوم میں تم سے نہیں مانگتا اس پر مزدوری میری مزدوری اسی پر ہے جس نے مجھ کو پیدا کیا پھر کیا تم نہیں سمجھتے
11:52  اور اے قوم گناہ بخشواؤ اپنے رب سے پھر رجوع کرو اسکی طرف چھوڑے گا تم پر آسمان سے دھاریں اور زیادہ دے گا تم کو زور پر زور اور روگردانی نہ کرو گنہگار ہو کر
11:53  بولے اے ہود تو ہمارے پاس کوئی سند لے کر نہیں آیا اور ہم نہیں چھوڑنے والے اپنے ٹھاکروں (معبودوں) کو تیرے کہنے سے اور ہم نہیں تجھ کو ماننے والے
11:54  ہم تو یہی کہتے ہیں کہ تجھ کو آسیب پہنچایا ہے کسی ہمارے ٹھاکروں (معبودوں) نے بری طرح بولا میں گواہ کرتا ہوں اللہ کو اور تم گواہ رہو کہ میں بیزار ہوں ان سے جن کو تم شریک کرتے ہو
11:55  اس کے سوا سو برائی کرو میرے حق میں تم سب مل کر پھر مجھ کو مہلت نہ دو
11:56  میں نے بھروسہ کیا اللہ پر جو رب ہے میرا اور تمہارا کوئی نہیں زمین پر پاؤں دھرنے والا مگر اللہ کے ہاتھ میں ہے چوٹی اسکی بیشک میرا رب ہے سیدھی راہ پر
11:57  پھر اگر تم منہ پھیرو گے تو میں پہنچا چکا تم کو جو میرے ہاتھ بھیجا تھا تمہاری طرف اور قائم مقام کرے گا میرا رب کوئی اور لوگ اور نہ بگاڑ سکو گے اللہ کا کچھ تحقیق میرا رب ہے ہر چیز پر نگہبان
11:58  اور جب پہنچا ہمارا حکم بچا دیا ہم نے ہود کو اور جو لوگ ایمان لائے تھے اس کےساتھ اپنی رحمت سے اور بچا دیا انکو ایک بھاری عذاب سے
11:59  اور یہ تھے عاد کہ منکر ہوئے اپنے رب کی باتوں سے اور نہ مانا اسکے رسولوں کو اور مانا حکم انکا جو سرکش تھے مخالف
11:60  اور پیچھے سے آئی انکو اس دنیا میں پھٹکار اور قیامت کے دن بھی سن لو عاد منکر ہوئے اپنے رب سے سن لو پھٹکار ہے عاد کو جو قوم تھی ہود کی
11:61  اور ثمود کی طرف بھیجا ان کا بھائی صالح بولا اے قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی حاکم نہیں تمہارا اس کے سوا اسی نے بنایا تم کو زمین سے اور بسایا تم کو اس میں سو گناہ بخشواؤ اس سے اور رجوع کرو اسکی طرف تحقیق میرا رب نزدیک ہے قبول کرنے والا
11:62  بولے اے صالح تجھ سے تو ہم کو امید تھی اس سے پہلے کیا تو ہم کو منع کرتا ہے کہ پرستش کریں جنکی پرستش کرتے رہے ہمارے باپ دادے اور ہم کو تو شبہ ہے اس میں جس کی طرف تو بلاتا ہے ایسا کہ دل نہیں مانتا
11:63  بولا اے قوم بھلا دیکھو تو اگر مجھ کو سمجھ مل گئ اپنے رب کی طرف سے اور اس نے مجھ کو دی رحمت اپنی طرف سے پھر کون بچائے مجھ کو اس سے اگر اسکی نافرمانی کروں سو تم کچھ نہیں بڑھاتے میرا سوائے نقصان کے
11:64  اور اے قوم یہ اونٹنی ہے اللہ کی تمہارے لئے نشانی سو چھوڑ دو اسکو کھاتی پھرے اللہ کی زمین میں اور مت ہاتھ لگاؤ اس کو بری طرح پھر تو آ پکڑے گا تم کو عذاب بہت جلد
11:65  پھر اسکے پاؤں کاٹے تب کہا فائدہ اٹھالو اپنے گھروں میں تین دن یہ وعدہ ہے جو جھوٹا نہ ہو گا
11:66  پھر جب پہنچا حکم ہمارا بچا دیا ہم نے صالح کو اور جو ایمان لائے اسکے ساتھ اپنی رحمت سے اور اس دن کی رسوائی سے بیشک تیرا رب وہی ہے زور والا زبردست
11:67  اور پکڑ لیا ان ظالموں کو ہولناک آواز نے پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے
11:68  جیسے کبھی رہے ہی نہ تھے وہاں سن لو ثمود منکر ہوئے اپنے رب سےسن لو پھٹکار ہے ثمود کو
11:69  اور البتہ آ چکے ہیں ہمارے بھیجے ہوئے ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر بولے سلام وہ بولا سلام ہے پھر دیر نہ کی کہ لے آیا ایک بچھڑا تلا ہوا
11:70  پھر جب دیکھا ان کے ہاتھ نہیں آتے کھانے پر تو کھٹکا اور دل میں ان سے ڈرا وہ بولے مت ڈر ہم بھیجے ہوئے آئے ہیں طرف قوم لوط کی
11:71  اور اس کی عورت کھڑی تھی تب وہ ہنس پڑی پھر ہم نے خوشخبری دی اسکو اسحٰق کے پیدا ہونے کی اور اسحٰق کے پیچھے یعقوب کی
11:72  بولی اے خرابی کیا میں بچہ جنوں گی اور میں بڑھیا ہوں اور یہ خاوند میر اہے بوڑھا یہ تو ایک عجیب بات ہے
11:73  وہ بولے کیا تو تعجب کرتی ہے اللہ کے حکم سے اللہ کی رحمت ہے اور برکتیں تم پر اے گھر والو تحقیق اللہ ہے تعریف کیا گیا بڑائیوں والا
11:74  پھر جب جاتا رہا ابراہیم سے ڈر اور آئی اس کو خوشخبری جھگڑنے لگا ہم سے قوم لوط کے حق میں
11:75  البتہ ابراہیم تحمل والا نرم دل ہے رجوع رہنے والا
11:76  اے ابراہیم چھوڑ یہ خیال وہ تو آ چکا حکم تیرے رب کا اور ان پر آتا ہے عذاب جو لوٹایا نہیں جاتا
11:77  اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس غمگین ہوا انکے آنے سے اور تنگ دل ہوا دل میں اور بولا آج دن بڑ اسخت ہے
11:78  اور آئی اس کے پاس قوم اسکی دوڑتی بے اختیار اور آگے سے کر رہے تھے برے کام بولا اے قوم یہ میری بیٹیاں حاضر ہیں یہ پاک ہیں تم کو اُن سے سو ڈرو تم اللہ سے اور مت رسوا کرو مجھ کو میرے مہمانوں میں کیا تم میں ایک مرد بھی نہیں نیک چلن
11:79  بولے تو تو جانتا ہے ہم کو تیری بیٹیوں سے کچھ غرض نہیں اور تجھ کو تو معلوم ہے جو ہم چاہتے ہیں
11:80  کہنے لگا کاش مجھ کو تمہارے مقابلہ میں زور ہوتا یا جا بیٹھتا کسی مستحکم پناہ میں
11:81  مہمان بولے اے لوط ہم بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے ہرگز نہ پہنچ سکیں گے تجھ تک سو لے نکل اپنے لوگوں کو کچھ رات سے اور مڑ کر نہ دیکھے تم میں کوئی مگر عورت تیری کہ اس کو پہنچ کر رہے گا جو ان کو پہنچے گا ان کے وعدہ کا وقت ہے صبح کیا صبح نہیں ہے نزدیک
11:82  پھر جب پہنچا حکم ہمارا کر ڈالی ہم نے وہ بستی اوپر نیچے اور برسائے ہم نے اس پر پتھر کنکر کے تہہ بہ تہہ
11:83  نشان کئے ہوئے تیرے رب کے پاس اور نہیں ہے وہ بستی ان ظالموں سے کچھ دور
11:84  اور مدین کی طرف بھیجا ان کے بھائی شعیب کو بولا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اس کے سوائے اور نہ گھٹاؤ ماپ اور تول کو میں دیکھتا ہوں تم کو آسودہ حال اور ڈرتا ہوں تم پر عذاب سے ایک گھیر لینے والے دن کے
11:85  اور اے قوم پورا کرو ماپ اور تول کو انصاف سے اور نہ گھٹا دو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت مچاؤ زمین میں فساد
11:86  جو بچ رہے اللہ کا دیا وہ بہتر ہے تم کو اگر ہو تم ایمان والے اور میں نہیں ہوں تم پر نگہبان
11:87  بولے اے شعیب کیا تیرے نماز پڑھنے نے تجھ کو یہ سکھایا کہ ہم چھوڑ دیں جن کو پوجتے رہے ہمارے باپ دادے یا چھوڑ دیں کرنا جو کچھ کہ کرتے ہیں اپنے مالوں میں تو ہی بڑ ابا وقار ہے نیک چلن
11:88  بولا اے قوم دیکھو تو اگر مجھ کو سمجھ آ گئ اپنے رب کی طرف سے اور اس نے روزی دی مجھ کو نیک روزی اور میں یہ نہیں چاہتا کہ بعد کو خود کروں وہ کام جو تم سے چھڑاؤں میں تو چاہتا ہوں سنوارنا جہاں تک ہو سکے اور بن آنا ہے اللہ کی مدد سے اسی پر میں نے بھ
11:89  اور اے قوم نہ کمائیو میری ضد کر کے یہ کہ پڑے تم پر جیسا کچھ کہ پڑ چکا قوم نوح پر یا قوم ہود پر یا قوم صالح پر اور قوم لوط تو تم سے کچھ دور ہی نہیں
11:90  اور گناہ بخشواؤ اپنے رب سے اور رجوع کرو اسکی طرف البتہ میرا رب ہے مہربان محبت والا
11:91  بولے اے شعیب ہم نہیں سمجھتے بہت باتیں جو تو کہتا ہے اور ہم تو دیکھتے ہیں کہ تو ہم میں کمزور ہے اور اگر نہ ہوتے تیرے بھائی بند تو تجھ کو تو ہم سنگسار کر ڈالتے اور ہماری نگاہ میں تیری کچھ عزت نہیں
11:92  بولا اے قوم کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر زیادہ ہے اللہ سے اور اس کو ڈال رکھا تم نے پیٹھ پیچھے بھلا کر تحقیق میرے رب کے قابو میں ہے جو کچھ کرتے ہو
11:93  اور اے میری قوم کام کئےجاؤ اپنی جگہ میں بھی کام کرتا ہوں آگے معلوم کر لو گے کس پر آتا ہے عذاب رسوا کرنے والا اور کون ہے جھوٹا اور تاکتے رہو میں بھی تمہارے ساتھ تاک رہا ہوں
11:94  اور جب پہنچا ہمارا حکم بچا دیا ہم نے شعیب کو اور جو ایمان لائے تھے اسکے ساتھ اپنی مہربانی سے اور آ پکڑا ان ظالموں کو کڑک نے پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے
11:95  گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے سن لو پھٹکار ہے مدین کو جیسے پھٹکار ہوئی تھی ثمود کو
11:96  اور البتہ بھیج چکے ہیں ہم موسٰی کو اپنی نشانیاں اور واضح سند دے کر
11:97  فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس پھر وہ چلے حکم پر فرعون کے اور نہیں بات فرعون کی کچھ کام کی
11:98  آگے ہو گا اپنی قوم کے قیامت کے دن پھر پہنچائے انکو آگ پر اور برا گھاٹ ہے جس پر پہنچے
11:99  اور پیچھے سے ملتی رہی اس جہان میں لعنت اور دن قیامت کے بھی برا انعام ہے جو ان کو ملا
11:100  یہ تھوڑے سے حالات ہیں بستیوں کے کہ ہم سناتے ہیں تجھ کو بعض ان میں سےابتک قائم ہیں اور بعض کی جڑ کٹ گئ
11:101  اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن ظلم کر گئے وہی اپنی جان پر پھر کچھ کام نہ آئے ان کے ٹھاکر (معبود) جن کو پکارتے تھے سوائے اللہ کے کسی چیز میں جس وقت پہنچا حکم تیرے رب کا اور نہیں بڑھایا انکے حق میں سوائے ہلاک کرنے کے
11:102  اور ایسی ہی ہے پکڑ تیرے رب کی جب پکڑتا ہے بستیوں کو اور وہ ظلم کرتے ہوتے ہیں بیشک اس کی پکڑ دردناک ہے شدت کی
11:103  اس بات میں نشانی ہے اس کو جو ڈرتا ہے آخرت کے عذاب سے وہ ایک دن ہے جس میں جمع ہوں گے سب لوگ اور وہ دن ہے سب کے پیش ہونے کا
11:104  اور اس کو ہم دیر جو کرتے ہیں سو ایک وعدہ کے لئے جو مقرر ہے
11:105  جس دن وہ آئے گا بات نہ کر سکے گا کوئی جاندار مگر اسکے حکم سے سو ان میں بعضے بدبخت ہیں اور بعضے نیک بخت
11:106  سو جو لوگ بد بخت ہیں وہ تو آگ میں ہیں انکو وہاں چیخنا ہے اور دہاڑنا
11:107  ہمیشہ رہیں اس میں جب تک رہے آسمان اور زمین مگر جو چاہے تیرا رب بیشک تیرا رب کر ڈالتا ہے جو چاہے
11:108  اور جو لوگ نیک بخت ہیں سو جنت میں ہیں ہمیشہ رہیں اس میں جب تک رہے آسمان اور زمین مگر جو چاہے تیرا رب بخشش ہے بے انتہا
11:109  سو تو نہ رہ دھوکے میں ان چیزوں سے جن کو پوجتے ہیں یہ لوگ کچھ نہیں پوجتے مگر ویسا ہی جیسا کہ پوجتے تھے انکے باپ دادے اس سے پہلے اور ہم دینے والے ہیں انکو انکا حصہ یعنی عذاب سے بلا نقصان
11:110  اور البتہ ہم نے دی تھی موسٰی کو کتاب پھر اس میں پھوٹ پڑ گئ اور اگر نہ ہوتا ایک لفظ کہ پہلے فرما چکا تھا تیرا رب تو فیصلہ ہو جاتا ان میں اور ان کو اس میں شبہ ہے کہ مطمئن نہیں ہونے دیتا
11:111  اور جتنے لوگ ہیں جب وقت آیا پورا (بھگتا دے گا) دے گا رب تیرا ان کو ان کے اعمال اس کو سب خبر ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں
11:112  سو تو سیدھا چلا جا جیسا تجھ کو حکم ہوا اور جس نے توبہ کی تیرے ساتھ اور حد سے نہ بڑھو بیشک وہ دیکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
11:113  اور مت جھکو ان کی طرف جو ظالم ہیں پھر تم کو لگے گی آگ اور کوئی نہیں تمہارا اللہ کے سوا مددگار پھر کہیں مدد نہ پاؤ گے
11:114  اور قائم کر نماز کو دونوں طرف دن کے اورکچھ ٹکڑوں میں رات کے البتہ نیکیاں دور کرتی ہیں برائیوں کو یہ یادگاری ہے یاد رکھنے والوں کو
11:115  اور صبر کر البتہ اللہ ضائع نہیں کرتا ثواب نیکی کرنے والوں کا
11:116  سو کیویں نہ ہوئے ان جماعتوں میں جو تم سے پہلے تھیں ایسے لوگ جن میں اثر خیر رہا ہو کہ منع کرتے رہتے بگاڑ کرنے سے ملک میں مگر تھوڑے کہ جن کو ہم نے بچا لیا ان میں سے اور چلے وہ لوگ (اور پیچھے پڑے رہے ظالم اسی چیز کے جس میں ان کو عیش ملا) جو ظالم تھے وہی راہ
11:117  اور تیرا رب ہرگز ایسا نہیں کہ ہلاک کرے بستیوں کو زبردستی سے اور لوگ وہاں کے نیک ہوں
11:118  اور اگر چاہتا تیرا رب کر ڈالتا لوگوں کو ایک راستہ پر اور ہمیشہ رہتے ہیں اختلاف میں
11:119  مگر جن پر حم کیا تیرے رب نے اور اسی واسطے انکو پیدا کیا ہے اور پوری ہوئی بات تیرے رب کی کہ البتہ بھر دوں گا دوزخ جنوں سے اور آدمیوں سے اکٹھے
11:120  اور سب چیز بیان کرتے ہیں ہم تیرے پاس رسولوں کےاحوال سے جس سے تسلی دیں تیرے دل کو اور آئی تیرے پاس اس سورت میں تحقیق بات اور نصیحت اور یاداشت ایمان والوں کو
11:121  اور کہہ دے ان کو جو ایمان نہیں لاتے کام کئے جاؤ اپنی جگہ پر ہم بھی کام کرتے ہیں
11:122  اور انتظار کرو ہم بھی منتظر ہیں
11:123  اور اللہ کے پا س ہے چھپی بات آسمانوں کی اور زمین کی اور اسی کی طرف رجوع ہے سب کام کا سو اسی کی بندگی کر اور اسی پر بھروسہ رکھ اور تیرا رب بیخبر نہیں جو کام تم کرتے ہو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
12:1  یہ آیتیں ہیں واضح کتاب کی
12:2  ہم نے اس کو اتارا ہے قرآن عربی زبان کا تاکہ تم سمجھ لو
12:3  ہم بیان کرتے ہیں تیرے پاس بہت اچھا بیان اس واسطے کہ بھیجا ہم نے تیری طرف یہ قرآن اور تو تھا اس سے پہلے البتہ بیخبروں میں
12:4  جس وقت کہا یوسف نے اپنے باپ سے اے باپ میں نے دیکھا خواب میں گیارہ ستاروں کو اور سورج کو اور چاند کو دیکھا میں نے انکو اپنے واسطے سجدہ کرتے ہوئے
12:5  کہا اے بیٹے مت بیان کرنا خواب اپنا اپنے بھائیوں کے آگے پھر وہ بنائیں گے تیرے واسطے کچھ فریب البتہ شیطان ہے انسان کا صریح دشمن
12:6  اور اسی طرح برگزیدہ کرے گا تجھ کو تیرا رب اور سکھلائے گا تجھ کو ٹھکانے پر لگانا باتوں کا اور پورا کرے گا اپنا انعام تجھ پر اور یعقوب کے گھر پر جیسا پورا کیا ہے تیرے دو باپ دادوں پر اس سے پہلے ابراہیم اور اسحٰق پر البتہ تیرا رب خبردار ہے حک
12:7  البتہ ہیں یوسف کے قصہ میں اور اس کے بھائیوں کے قصہ میں نشانیاں پوچھنے والوں کے لئے
12:8  جب کہنے لگے البتہ یوسف اور اس کا بھائی زیادہ پیارا ہے ہمارے باپ کو ہم سے اور ہم ان سے قوت والے لوگ ہیں البتہ ہمارا باپ صریح خطا پر ہے
12:9  مار ڈالو یوسف کو یا پھینک دو کسی ملک میں کہ خالص رہے تم پر توجہ تمہارے باپ کی اور ہو رہنا اس کے بعد نیک لوگ
12:10  بولا ایک بولنے والا ان میں مت مار ڈالو یوسف کو اور ڈال دو اس کو گمنام کنوئیں میں کہ اٹھالے جائے اس کو کوئی مسافر اگر تم کو کرنا ہے
12:11  بولے اے باپ کیا بات ہے کہ تو اعتبار نہیں کرتا ہمارا یوسف پر اور ہم تو اسکے خیرا خواہ ہیں
12:12  بھیج اسکو ہمارےساتھ کل کو خوب کھائے اور کھیلے اور ہم تو اسکے نگہبان ہیں
12:13  بولا مجھ کو غم ہوتا ہے اس سے کہ تم اس کو لے جاؤ اور ڈرتا ہوں اس سے کہ کھا جائے اسکو بھیڑیا اور تم اس سے بیخبر رہو
12:14  بولے اگر کھا گیا اس کو بھیڑیا اور ہم ایک جماعت ہیں وقت ور تو تو ہم نے سب کچھ گنوا دیا
12:15  پھر جب لیکر چلے اس کو اور متفق ہوئے کہ ڈالیں اسکو گمنام کنویں میں اور ہم نے اشارہ کر دیا اسکو کہ تو جتائے گا انکو ان کا یہ کام اور وہ تجھ کو نہ جانیں گے
12:16  اور آئے اپنے باپ کے پاس اندھیرا پڑے روتے ہوئے
12:17  کہنے لگے اے باپ ہم لگے دوڑنے آگے نکلنے کو اور چھوڑا یوسف کو اپنے اسباب کے پاس پھر اس کو کھا گیا بھیڑیا اور تو باور نہ کرے گا ہمارا کہنا اور اگرچہ ہم سچے ہوں
12:18  اور لائے اس کے کرتے پر لہو لگا کر جھوٹ بولا یہ ہر گز نہیں بلکہ بنا دی ہے تم کو تمہارے جیوں نےایک بات اب صبر ہی بہتر ہے اور اللہ ہی سے مدد مانگتا ہوں اس بات پر جو تم ظاہر کرتے ہو
12:19  اور آیا ایک قافلہ پھر بھیجا اپنا پانی بھرنے والا اس نے لٹکایا اپنا ڈول کہنے لگا کیا خوشی کی بات ہے یہ ہے ایک لڑکا اور چھپا لیا اس کو تجارت کا مال سمجھ کر اور اللہ خوب جانتا ہی جو کچھ وہ کرتے ہیں
12:20  اور بیچ آئے اسکو بھائی ناقص قیمت کو گنتی کی چونیاں اور ہو رہے تھے اس سے بیزار
12:21  اور کہا جس شخص نےخرید کیا اسکو مصر سے اپنی عورت کو آبرو سے رکھ اس کو شاید ہمارےکام آئے یا ہم کر لیں اسکو بیٹا اور اسی طرح جگہ دی ہم نے یوسف کو اس ملک میں اور اس واسطے کہ اسکو سکھائیں کچھ ٹھکانے پر بٹھانا باتوں کو اور اللہ در رہتا ہے اپنے کام میں
12:22  اور جب پہنچ گیا اپنی قوت کو دیا ہم نے اسکو حکم اور علم اور ایسا ہی بدلہ دیتےہیں ہم نیکی والوں کو
12:23  اور پھسلایا اسکو اس عورت نے جسکے گھر میں تھا اپنا جی تھامنے سے اور بند کردیئے دروازے اور بولی شتابی کر کہا خدا کی پناہ وہ عزیز مالک ہے میرا اچھی طرح رکھا ہے مجھ کو بیشک بھلائی نہیں پاتے جو لوگ کہ بے انصاف ہوں
12:24  اور البتہ عوت نے فکر کیا اس کا اور اس نے فکر کیا عورت کا اگر نہ ہوتا یہ کہ دیکھے قدرت اپنے رب کی یوں ہی ہوا تاکہ ہٹائیں ہم اس سے برائی اور بے حیائی البتہ وہ ہے ہمارے برگزیدہ بندوں میں
12:25  اور دونوں دوڑے دروازہ کو اور عورت نے چیر ڈالا اس کا کرتہ پیچھے سے اور دونوں مل گئے عورت کے خاوند سے دروازہ کے پاس بولی اور کچھ سزا نہیں ایسے شخص کی جو چاہے تیرے گھر میں برائی مگر یہی کہ قید میں ڈالا جائے یا عذاب دردناک
12:26  یوسف بولا اسی نے خواہش کی مجھ سے کہ نہ تھاموں اپنے جی کو اور گواہی دی ایک گواہ نے عورت کے لوگوں میں سے اگر ہے کرتا اس کا پھٹا آگے سے تو عورت سچی ہے اور وہ ہے جھوٹا
12:27  اور اگر ہے کرتہ اس کا پھٹا پیچھے سے تو یہ جھوٹی ہے اور وہ سچا ہے
12:28  پھر جب دیکھا عزیز نے کرتہ اس کا پھٹا ہوا پیچھے سے کہا بیشک یہ ایک فریب ہے تم عورتوں کا البتہ تمہارا فریب بڑا ہے
12:29  یوسف جانے دے اس ذکر کو اور عورت تو بخشوا اپنا گناہ بیشک تو ہی گنہگار تھی
12:30  اور کہنے لگیں عورتیں اس شہر میں عزیز کی عورت خواہش کرتی ہے اپنے غلام سے اسکے جی کو فریفتہ ہو گیا اس کا دل اسکی محبت میں ہم تو دیکھتے ہیں اسکو صریح خطا پر
12:31  پھر جب سنا اس نے ان کا فریب بلوا بھیجا انکو اور تیار کی انکے واسطے ایک مجلس اور دی انکو ہر ایک کے ہاتھ میں ایک چھری اور بولی یوسف نکل آ انکے سامنے پھر جب دیکھا اس کو ششدر رہ گئیں اور کاٹ ڈالے اپنے ہاتھ اور کہنے لگیں حاشا للہ نہیں یہ شخص آدمی یہ
12:32  بولی یہ وہی ہے کہ طعنہ دیا تھا تم نے مجھ کو اسکے واسطے اور میں نے لینا چاہا تھا اس سے اس کا جی پھر اس نے تھام رکھا اور بیشک اگر نہ کرے گا جو میں اسکو کہتی ہوں تو قید میں پڑے گا اور ہو گا بےعزت
12:33  یوسف بولا اے رب مجھ کو قید پسند ہے اس بات سے جسکی طرف مجھ کو بلاتی ہیں اور اگر تو نہ دفع کرے گا مجھ سے ان کا فریب تو مائل ہو جاؤں گا انکی طرف اور ہو جاؤں گا بے عقل
12:34  سو قبول کر لی اس کی دعا اس کے رب نے پھر دفع کیا اس سے ان کا فریب البتہ وہی ہے سننے والا خبردار
12:35  پھر یوں سمجھ آیا لوگوں کی ان نشانیوں کے دیکھنے پر کہ قید رکھیں اسکو ایک مدت
12:36  اور داخل ہوئے قید خانہ میں اسکے ساتھ دو جوان کہنے لگا ان میں سے ایک میں دیکھتا ہوں کہ میں نچوڑتا ہوں شراب اور دوسرے نے کہا میں دیکھتا ہوں کہ اٹھار رہا ہوں اپنے سر پر روٹی کہ جانور کھاتے ہیں اس میں سے بتلا ہم کو اس کی تعبیر ہم دیکھتے ہیں تجھ کو نیکی والا
12:37  بولا نہ آنے پائے گا تم کو کھانا جو ہر روز تم کو ملتا ہے مگر بتا چکوں گا تم کو اس کی تعبیر اس کے آنے سے پہلے یہ علم ہے کہ مجھ کو سکھایا میرے رب نے میں نے چھوڑا دین اس قوم کا کہ ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور آخرت سے وہ لوگ منکر ہیں
12:38  اور پکڑا میں نے دین اپنے باپ دادوں کا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کا ہمارا کام نہیں کہ شریک کریں اللہ کا کسی چیز کو یہ فضل ہے اللہ کا ہم پر اور سب لوگوں پر لیکن بہت لوگ احسان نہیں مانتے
12:39  اے رفیقو قید خانہ کے بھلا کئی معبود جدا جدا بہتر یا اللہ اکیلا زبردست
12:40  کچھ نہیں پوجتے ہو سوائے اس کے مگر نام ہیں جو رکھ لئے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے نہیں اتاری اللہ نے ان کی کوئی سند حکومت نہیں ہے کسی کی سوائے اللہ کے اس نے فرما دیا کہ نہ پوجو مگر اسی کو یہی ہے راستہ سیدھا پر بہت لوگ نہیں جانتے
12:41  اے رفیقو قید خانہ کے ایک جو ہے تم دونوں میں سو پلائے گا اپنے خاوند (مالک) کو شراب اور دوسرا جو ہے سو سولی دیا جائے گا (چڑھے گا) پھر کھائیں گے جانور اس کے سر میں سے فیصل ہوا وہ کام جس کی تحقیق تم چاہتے تھے
12:42  اور کہہ دیا یوسف نے اسکو جسکو گمان کیا تھا کہ بچے گا ان دونوں میں میرا ذکر کرنا اپنے خاوند (مالک) کے پاس سو بھلا دیا اسکو شیطان نے ذکر کرنا اپنے خاوند (مالک) سے پھر رہا قید میں کئ برس
12:43  اور کہا بادشاہ نے میں خواب میں دیکھتا ہوں سات گائیں موٹی انکو کھاتی ہیں سات گائیں دبلی اور سات بالیں ہری اور دوسری سوکھی اے دربار والو تعبیر کہو مجھ سے میرے خواب کی اگر ہو تم خواب کی تعبیر دینے والے
12:44  بولے یہ خیالی خواب ہیں اور ہم کو ایسے خوابوں کی تعبیر معلوم نہیں
12:45  اور بولا وہ جو بچا تھا ان دونوں میں سے اور یاد آ گیا اس کو مدت کے بعد میں بتاؤں تم کو اس کی تعبیر سو تم مجھ کو بھیجو
12:46  جا کر کہا اے یوسف اے سچے حکم دےہم کو اس خواب میں سات گائیں موٹی انکو کھائیں سات دبلی اور سات بالیں ہری اور دوسری سوکھی تاکہ لے جاؤں میں لوگوں کے پاس شاید انکو معلوم ہو
12:47  کہا تم کھیتی کرو گے سات برس جم کر سو جو کاٹو اس کو چھوڑ دو اس کی بال میں مگر تھوڑا سا جو تم کھاؤ
12:48  پھر آئیں گے اس کے بعد سات برس سختی کے کھا جائیں گے جو رکھا تم نے انکے واسطے مگر تھوڑا سا جو روک رکھو گے بیج کے واسطے
12:49  پھر آئے گا اس کے پیچھے ایک برس اس میں مینہ برسے گا لوگوں پر اور اس میں رس نچوڑیں گے
12:50  اور کہا بادشاہ نے لے آؤ اسکو میرے پاس پھر جب پہنچا اس کے پاس بھیجا ہوا آدمی کہا لو ٹ جا اپنے خاوند (مالک) کے پاس اور پوچھ اس سے کیا حقیقت ہے ان عورتوں کی جنہوں نے کاٹے تھے ہاتھ اپنے میرا رب تو ان کا فریب سب جانتا ہے
12:51  کہا بادشاہ نے عورتوں کو کیا حقیقت ہے تمہاری جب تم نے پھسلایا یوسف کو اسکے نفس کی حفاظت سے بولیں حاشا للہ ہم کو معلوم نہیں اس پر کچھ برائی بولی عورت عزیز کی اب کھل گئ سچی بات میں نے پھسلایا تھا اسکو اس کے جی سے اور وہ سچا ہے
12:52  یوسف نے کہا یہ اس واسطے کہ عزیز معلوم کر لیوے کہ میں نے اسکی چوری نہیں کی چھپ کر اور یہ کہ اللہ نہیں چلاتا (چلنے نہ دیتا) فریب دغا بازوں کا
12:53  اور میں پاک نہیں کہتا اپنے جی کو بیشک جی تو سکھلاتا ہے برائی مگر جو رحم کر دیا میرے رب نے بیشک میرا رب بخشنے والا ہے مہربان
12:54  اور کہا بادشاہ نے لے آؤ اسکو میرے پاس میں خالص کر رکھوں اسکو اپنے کام میں پھر جب بات چیت کی اس سے کہا واقعی تو نے آج سے ہمارے پاس جگہ پائی معتبر ہو کر
12:55  یوسف نے کہا مجھ کو مقرر کر ملک کے خزانوں پر میں نگہبان ہوں خوب جاننے والا
12:56  اور یوں قدرت دی ہم نے یوسف کو اس زمین میں جگہ پکڑتا تھا اس میں جہاں چاہتا پہنچا دیتے ہیں ہم رحمت اپنی جس کو چاہیں اور ضائع نہیں کرتے ہم بدلا بھلائی والوں کا
12:57  اور ثواب آخرت کا بہتر ہے انکو جو ایمان لائے اور رہے پرہیزگاری میں
12:58  اور آئے بھائی یوسف کے پھر داخل ہوئے اسکے پاس تو اس نے پہچان لیا انکو اور وہ نہیں پہچانتے
12:59  اور جب تیار کر دیا انکو ان کا اسباب کہا لے آیئو میرے پاس ایک بھائی جو تمہارا ہے باپ کی طرف سے تم نہیں دیکھتے ہو کہ میں پورا دیتا ہوں ماپ اور خوب طرح اتارتا ہوں مہمانوں کو
12:60  پھر اگر اس کو نہ لائے میرے پاس تو تمہارے لئے بھرتی نہیں میرے نزدیک اور میرےپاس نہ آئیو
12:61  بولے ہم خواہش کریں گے اس کے باپ سے اور ہم کو یہ کام کرنا ہے
12:62  اور کہدیا اپنے خدمت گاروں کو رکھ دو انکی پونجی انکے اسباب میں شاید اس کو پہچانیں جب پھر کر پہنچیں اپنے گھر شاید وہ پھر آ جائیں
12:63  پھر جب پہنچے اپنے باپ کے پاس بولے اے باپ روک دی گئ ہم سے بھرتی سو بھیج ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو کہ بھرتی لے آئیں اور ہم اسکے نگہبان ہیں
12:64  کہا میں کیا اعتبار کروں تمہارا اس پر مگر وہی جیسا اعتبار کیا تھا اس کے بھائی پر اس سے پہلے سو اللہ بہتر ہے نگہبان اور وہی ہے سب مہربانوں سے مہربان
12:65  اور جب کھولی اپنی چیز بست پائی اپنی پونچی کہ پھیر دی گئ انکی طرف بولے اے باپ ہم کو اور کیا چاہیئے یہ پونچی ہماری پھیر دی ہے ہم کو اب جائیں تو رسد لائیں ہم اپنے گھر کو اور خبرداری کر یں گے اپنے بھائی کی اور زیادہ لیویں بھرتی ایک اونٹ کی وہ بھرتی آسان
12:66  کہا ہر گز نہ بھیجوں گا اسکو تمہارے ساتھ یہاں تک کہ دو مجھ کو عہد خدا کا کہ البتہ پہنچا دو گے اسکو میرے پاس مگر یہ کہ گھیرے جاؤ تم سب پھر جب دیا اسکو سب نے عہد بولا اللہ ہماری باتوں پر نگہبان ہے
12:67  اور کہا اے بیٹو نہ داخل ہونا ایک دروازہ سے اور داخل ہونا کئ دروازوں سے جدا جدا اور میں نہیں بچا سکتا تم کو اللہ کی کسی بات سے حکم کسی کا نہیں سوائے اللہ کے اسی پر مجھ کو بھروسہ ہے اور اسی پر بھروسہ چاہئے بھروسہ کرنے والوں کو
12:68  اور جب داخل ہوئے جہاں سے کہا تھا انکے باپ نے کچھ نہ بچا سکتا تھا انکو اللہ کی کسی بات سے مگر ایک خواہش تھی یعقوب کے جی میں سو پوری کر چکا اور وہ تو خبردار تھا جو کچھ ہم نے اس کو سکھایا لیکن بہت لوگوں کو خبر نہیں
12:69  اور جب داخل ہوئے یوسف کے پاس اپنے پاس رکھا اپنے بھائی کو کہا تحقیق میں ہوں بھائی تیرا سو غمگین مت ہو ان کاموں سے جو انہوں نے کئے ہیں
12:70  پھر جب تیار کر دیا انکے واسطے اسباب انکا رکھ دیا پینے کا پیالہ اسباب میں اپنے بھائی کے پھر پکارا پکارنے والے نے اے قافلہ والو تم تو البتہ چور ہو
12:71  کہنے لگے منہ کر کے انکی طرف تمہاری کیا چیز گم ہو گئ
12:72  بولے ہم نہیں پاتے بادشاہ کا پیمانہ اور جو کوئی اس کو لائے اسکو ملے ایک بوجھ اونٹ کا اور میں ہوں اس کا ضامن
12:73  بولے قسم اللہ کی تم کو معلوم ہے ہم شرارت کرنے کو نہیں آئے ملک میں اور نہ ہم کبھی چور تھے
12:74  بولے پھر کیا سزا ہے اسکی اگر تم نکلے جھوٹے
12:75  کہنے لگے اس کی سزا یہ کہ جس کے اسباب میں سے ہاتھ آئے وہی اسکے بدلے میں جائے ہم یہی سزا دیتے ہیں ظالموں کو
12:76  پھر شروع کیں یوسف نے انکی خرجیاں دیکھنی اپنے بھائی کی خرجی سے پہلے آخر کو وہ برتن نکالا اپنے بھائی کی خرجی سے یوں داؤ بتا دیا ہم نے یوسف کو وہ ہر گز نہ لے سکتا تھا اپنے بھائی کو دین (قانون) میں اس بادشاہ کے مگر جو چاہے اللہ ہم درجے بلند ک
12:77  کہنے لگےاگر اس نے چرایا تو چوری کی تھی اسکے ایک بھائی نے بھی اس سے پہلے تب آہستہ سے کہا یوسف نے اپنے جی میں اور انکو نہ جتایا کہا جی میں کہ تم بدتر ہو درجہ میں اور اللہ خوب جانتا ہے جو تم بیان کرتے ہو
12:78  کہنے لگے اے عزیز اس کا ایک باپ ہے بوڑھا بڑی عمر کا سو رکھ لے ایک کو ہم میں سے اس کی جگہ ہم دیکھتے ہیں تو ہے احسان کرنے والا
12:79  بولا اللہ پناہ دے کہ ہم کسی کو پکڑیں مگر جس کے پاس پائی ہم نے اپنی چیز تو تو ہم ضرور بے انصاف ہوئے
12:80  پھر جب ناامید ہوئے اس سے اکیلے ہو بیٹھے مشورہ کرنے کو بولا ان میں کا بڑا کیا تم کو معلوم نہیں کہ تمہارے باپ نے لیا ہے تم سے عہد اللہ کا اور پہلے جو قصور کر چکے ہو یوسف کے حق (قصہ) میں سو میں تو ہرگز نہ سرکوں گا اس ملک سے جب تک کہ حکم دے مجھ کو باپ میرا یا
12:81  پھر جاؤ اپنے باپ کے پاس اور کہو اے باپ تیرے بیٹے نے تو چوری کی اور ہم نے تو وہی کہا تھا جو ہم کو خبر تھی اور ہم کو غیب کی بات کا دھیان نہ تھا
12:82  اور پوچھ لے اس بستی سے جس میں ہم تھے اور اس قافلہ سے جس میں ہم آئے ہیں اور ہم بیشک سچ کہتے ہیں
12:83  "بولا کوئی نہیں بنالی ہے تمہارے جی نے ایک بات اب صبر ہی بہتر (کام آئے ، بن پڑے) ہے شاید اللہ لے آئے میرے پاس ان سب کو وہی ہے خبردار حکمتوں والا "
12:84  اور الٹا پھرا انکے پاس سے اور بولا اے افسوس یوسف پر اور سفید ہو گئیں آنکھیں اسکی غم سے سو وہ آپ کو گھونٹ رہا تھا
12:85  کہنے لگے قسم اللہ کی تو نہ چھوڑے گا یوسف کی یاد کو جب تک کہ گھل جائے یا ہو جائے مردہ
12:86  بولا میں تو کھولتا ہوں اپنا اضطراب اور غم اللہ کے سامنے اور جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے
12:87  اے بیٹو جاؤ اور تلاش کرو یوسف کی اور اسکے بھائی کی اور ناامید مت ہو اللہ کے فیض سے بیشک نا امید نہیں ہوتے اللہ کے فیض سے مگر وہی لوگ جو کافر ہیں
12:88  پھر جب داخل ہوئے اسکے پاس بولے اے عزیز پڑی ہم پر اور ہمارے گھر پر سختی اور لائے ہیں ہم پونجی ناقص سو پوری دے ہم کو بھرتی اور خیرات کر ہم پر اللہ بدلہ دیتا ہے خیرات کرنے والوں کو
12:89  کہا کچھ تم کو خبر ہے کہ کیا کیا تم نے یوسف سے اور اسکے بھائی سے جب تم کو سمجھ نہ تھی
12:90  بولے کیا سچ تو ہی ہے یوسف کہا میں یوسف ہوں اور یہ ہے میرا بھائی اللہ نے احسان کیا ہم پر البتہ جو کوئی ڈرتا ہے اور صبر کرتا ہے تو اللہ ضائع نہیں کرتا حق نیکی والوں کا
12:91  بولے قسم اللہ کی البتہ پسند کر لیا تجھ کو اللہ نے ہم سے اور ہم تھے چوکنے والے
12:92  کہا کچھ الزام نہیں تم پر آج بخشے اللہ تم کو اور وہ ہے سب مہربانوں سے مہربان
12:93  لیجاؤ یہ کرتا میرا اور ڈالو اسکو منہ پر میرے باپ کے کہ چلا آئے آنکھوں سے دیکھتا ہوا اور لے آؤ میرے پاس گھر اپنا سارا
12:94  اور جب جدا ہوا قافلہ کہا انکے باپ نے میں پاتا ہوں بو یوسف کی اگر نہ کہو مجھ کو کہ بوڑھا بہک گیا
12:95  لوگ بولے قسم اللہ کی تو تو اپنی اسی قدیم غلطی میں ہے
12:96  پھر جب پہنچا خوشخبری والا ڈالا اس نے وہ کرتا اس کے منہ پر پھر لوٹ کر ہو گیا دیکھنے والا بولا میں نے نہ کہا تھا تم کو کہ میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے
12:97  بولے اے باپ بخشوا ہمارے گناہوں کو بیشک ہم تھے چوکنے والے
12:98  کہا دم لو بخشواؤں گا تم کو اپنے رب سے وہی ہے بخشنے والا مہربان
12:99  پھر جب داخل ہوئے یوسف کے پاس جگہ دی اپنے پاس ماں باپ کو اور کہا داخل ہو مصر میں اللہ نے چاہا تو دل جمعی سے
12:100  اور اونچا بٹھایا اپنے ماں باپ کو تخت پر اور سب گرے اس کے آگے سجدہ میں اور کہا اے باپ یہ بیان ہے میرے اس پہلے خواب کا اس کو میرے رب نے سچ کر دیا اور اس نے انعام کیا مجھ پر جب مجھ کو نکالا قید خانہ سے اور تم کو لے آیا گاؤں سے بعد اس کے کہ جھگڑا
12:101  اے رب تو نے دی مجھ کو کچھ حکومت اور سکھایا مجھ کو کچھ پھیرنا باتوں کا اے پیدا کرنے والے آسمان اور زمین کے تو ہی میرا کارساز ہے دنیا میں اور آخرت میں موت دے مجھ کو اسلام پر اور ملا مجھ کو نیک بختوں میں
12:102  یہ خبریں ہیں غیب کی ہم بھیجتے ہیں تیرے پاس اور تو نہیں تھا انکے پاس جب وہ ٹھہرانے لگے اپنا کام اور فریب کرنے لگے
12:103  اور اکثر لوگ نہیں ہیں یقین کرنے والے اگرچہ تو کتنا ہی چاہے
12:104  اور تو مانگتا نہیں ان سے اس پر کچھ بدلا یہ تو اور کچھ نہیں مگر نصیحت سارے عالم کو
12:105  اور بہتیری نشانیاں ہیں آسمان اور زمین میں جن پر گذر ہوتا رہتا ہے ان کا اور وہ ان پر دھیان نہیں کرتے
12:106  اور نہیں ایمان لاتے بہت لوگ اللہ پر مگر ساتھ ہی شریک بھی کرتے ہیں
12:107  کیا نڈر ہو گئے اس سے کہ آ ڈھانکے انکو ایک آفت اللہ کے عذاب کی یا آ پہنچے قیامت اچانک اور انکو خبر نہ ہو
12:108  کہہ دے یہ میری راہ ہے بلاتا ہوں اللہ کی طرف سمجھ بوجھ کر میں اور جو میرے ساتھ ہے اور اللہ پاک ہے اور میں نہیں شریک بتانے والوں میں
12:109  اور جتنے بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے وہ سب مرد ہی تھے کہ وحی بھیجتے تھے ہم انکو بستیوں کے رہنے والے سو کیا ان لوگوں نے نہیں سیر کی ملک کی کہ دیکھ لیتے کیسا ہوا انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے اور آخرت کا گھر تو بہتر ہے پرہیز کرنے والوں کو کیا اب بھی نہیں
12:110  یہاں تک کہ جب ناامید ہونے لگے رسول اور خیال کرنے لگے کہ ان سے جھوٹ کہا گیا تھا پہنچی انکو ہماری مدد پھر بچا دیا جنکو ہم نے چاہا اور پھرتا نہیں عذاب ہمارا قوم گنہگار سے
12:111  البتہ انکے احوال سے اپنا حال قیاس کرنا ہے عقل والوں کو کچھ بنائی ہوئی بات نہیں لیکن موافق ہے اس کلام کے جو اس سے پہلے ہے اور بیان ہر چیز کا اور ہدایت اور رحمت ان لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
13:1  یہ آیتیں ہیں کتاب کی اور جو کچھ اترا تجھ پر تیرے رب سے سو حق ہے لیکن بہت لوگ نہیں مانتے
13:2  اللہ وہ ہے جس نے اونچے بنائے آسمان بغیر ستون دیکھتے ہو پھر قائم ہوا عرش پر اور کام میں لگا دیا سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے وقت مقرر پر (تک) تدبیر کرتا ہے کام کی ظاہر کرتا ہے نشانیاں کہ (تاکہ) شاید تم اپنے رب سے ملنے کا یقین کرو
13:3  اور وہی ہے جس نے پھیلائی زمین اور رکھے اس میں بوجھ (پہاڑ) اور ندیاں اور ہر میوے کے رکھے اس میں جوڑے دو دو قسم ڈھانکتا ہے دن پر رات کو اس میں نشانیاں ہیں انکے واسطے جو کہ دھیان کرتے ہیں
13:4  اور زمین میں کھیت ہیں مختلف ایک دوسرے (پاس پاس) سے متصل اور باغ ہیں انگور کے اور کھیتیاں ہیں اور کھجوریں ہیں ایک کی جڑ دوسری سے ملی ہوئی اور بعضی بن ملی انکو پانی بھی ایک ہی دیا جاتا ہے اور ہم ہیں کہ بڑھا دیتے ہیں ان میں ایک کو ایک سے میووں میں ان چیزوں م
13:5  اور اگر تو عجیب بات چاہے تو عجیب ہے ان کا کہنا کہ کیا جب ہو گئے ہم مٹی کیا نئے سرے سے بنائے جائیں گے وہی ہیں جو منکر ہو گئے اپنے رب سے اور وہی ہیں کہ طوق ہیں انکی گردنوں میں اور وہ ہیں دوزخ والے وہ اسی میں رہیں گے برابر
13:6  اور جلد مانگتے ہیں تجھ سے برائی کو پہلے بھلائی سے اور گذر چکے ہیں ان سے پہلے بہت سے عذاب (مثالیں) اور تیرا رب معاف بھی کرتا ہے لوگوں کو باوجود انکے ظلم کے اور تیرے رب کا عذاب بھی سخت ہے
13:7  اور کہتے ہیں کافر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اسکے رب سے تیرا کام تو ڈر سنا دینا ہے اور ہر قوم کے لئے ہوا ہے راہ بتانے والا
13:8  اللہ جانتا ہے جو پیٹ میں رکھتی ہے ہر مادہ اور جو سکڑتے ہیں پیٹ اور بڑھتے ہیں اور ہر چیز کا اس کے یہاں اندازہ ہے
13:9  جاننے والا پوشیدہ اور ظاہر کا سب سے بڑا برتر
13:10  برابر ہے تم میں جو آہستہ بات کہے اور جو کہے پکار کر اور جو چھپ رہا ہے رات میں اور جو گلیوں میں پھرتا ہے دن کو
13:11  اسکے پہرے والے ہیں بندہ کے آگے سے پیچھے سے اسکی نگہبانی کرتے ہیں اللہ کے حکم سے اللہ نہیں بدلتا کسی قوم کی حالت کو جب تک وہ نہ بدلیں جو ان کے جیوں میں ہے اور جب چاہتا ہے اللہ کسی قوم پر آفت پھر وہ نہیں پھرتی اور کوئی نہیں ان کا اس کےسوا مدگار
13:12  وہی ہےکہ تم کو دکھلاتا ہے بجلی ڈر کو (ڈرانے کو) اور امید کو اور اٹھاتا ہے بادل بھاری
13:13  اور پڑھتا ہے گرج والا خوبیاں اسکی اور سب فرشتے اس کے ڈر سے اور بھیجتا ہے کڑک بجلیاں پھر ڈالتا ہے جس پر چاہے اور یہ لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کی بات میں اور اس کی آن (پکڑ) سخت ہے
13:14  اسی کا پکارنا سچ ہے اور جن لوگوں کو کہ پکارتے ہیں اس کے سوا وہ نہیں کام آتے ان کے کچھ بھی مگر جیسے کسی نے پھیلائے دونوں ہاتھ پانی کی طرف کہ آ پہنچے اسکے منہ تک اور وہ کبھی نہ پہنچے گا اس تک اور جتنی پکار ہے کافروں کی سب گمراہی ہے
13:15  اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں خوشی سے اور زور سے اور انکی پرچھائیاں صبح اور شام
13:16  پوچھ کون ہے رب آسمان اور زمین کا کہدے اللہ ہے کہہ پھر کیا تم نے پکڑے ہیں اس کے سوا ایسے حمایتی جو مالک نہیں اپنے بھلے اور برے کے کہہ کیا برابر ہوتا ہے اندھا اور دیکھنے والا یا کہیں برابر ہے اندھیرا اور اجالا کیا ٹھہرائے ہیں انہوں نے اللہ کے لئے ش
13:17  اتارا اس نے آسمان سے پانی پھر بہنے لگے نالےاپنی اپنی موافق پھر اوپر لے آیا وہ نالا جھاگ پھولا ہوا اور جس چیز کو دھونکتے ہیں آگ میں واسطے زیور کے یا اسباب کے اسمیں بھی جھاگ ہے ویسا ہی یوں بیان (ٹھہراتا ہے) کرتا ہے اللہ حق اور باطل کو سو وہ جھاگ تو جاتا رہت
13:18  جنہوں نے مانا اپنے رب کا حکم ان کے واسطے بھلائی ہے اور جنہوں نے اس کا حکم نہ مانا اگر انکے پاس ہو جو کچھ کہ زمین میں ہے سارا اور اتنا ہی اس کےساتھ اور تو سب دیویں (دے ڈالیں) اپنے بدلہ میں ان لوگوں کے لئے ہے برا حساب اور ٹھکانا ان کا دوزخ ہے
13:19  بھلا جو شخص جانتا ہے کہ جو کچھ اترا تجھ پر تیرے رب سے حق ہے برابر ہو سکتا ہے اسکے جو کہ اندھا ہے سمجھتے وہی ہیں جنکو عقل ہے
13:20  وہ لوگ جو پورا کرتے ہیں اللہ کے عہد کو اور نہیں توڑتے اس عہد کو
13:21  اور وہ لوگ جو ملاتے ہیں جس کو اللہ نے فرمایا ملانا اور ڈرتے ہیں اپنے رب سے اور اندیشہ رکھتے ہیں برے حساب کا
13:22  اور وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا خوشی کو اپنے رب کی اور قائم رکھی نماز اور خرچ کیا ہمارے دیے میں سے پوشیدہ (چھپے) اور ظاہر کھلے) اور کرتے ہیں برائی کے مقابلہ میں بھلائی ان لوگوں کے لئے ہے آخرت کا گھر
13:23  باغ ہیں رہنے کے داخل ہوں گے ان میں اور جو نیک ہوئے انکے باپ دادوں میں اور جو روؤں میں اور اولاد میں اور فرشتے آئیں ان کے پاس ہر دروازے سے
13:24  کہیں گے سلامتی تم پر بدلے اسکے کہ تم نے صبر کیا سو خوب ملا عاقبت کا گھر
13:25  اور جو لوگ توڑتے ہیں عہد اللہ کا مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اس چیز کو جس کو فرمایا اللہ نے جوڑنا اور فساد اٹھاتے ہیں ملک میں ایسےلوگ انکے واسطے ہے لعنت اور انکے لئے ہے برا گھر
13:26  اللہ کشادہ کرتا ہے روزی جس کو چاہے اور تنگ کرتا ہے اور فریفتہ ہیں دنیا کی زندگی پر اور دنیا کی زندگی کچھ نہیں آخرت کے آگے مگر متاع (مال) حقیر
13:27  اور کہتے ہیں کافر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اس کے رب سے کہہ دے اللہ گمراہ (بچلاتا ہے) کرتا ہے جس کو چاہے اور راہ دکھلاتا ہے اپنی طرف اسکو جو رجوع ہوا
13:28  وہ لوگ جو ایمان لائے اور چین پاتے ہیں انکے دل اللہ کی یاد سے سنتا ہے اللہ کی یاد ہی سے چین پاتے ہیں دل
13:29  جو لوگ ایمان لائے اور کام کئے اچھے خوشحالی (خوبی) ہے انکے واسطے اور اچھا ٹھکانا
13:30  اسی طرح تجھ کو بھیجا ہم نے ایک امت میں کہ گذر چکی ہیں اس سے پہلے بہت امتیں تاکہ سنا دے تو انکو جو حکم بھیجا ہم نے تیری طرف اور وہ منکر ہوتے ہیں رحمٰن سے تو کہہ وہی رب میرا ہے کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے اور اسی کی طرف
13:31  اور اگر کوئی قرآن ہوا ہوتا کہ چلیں اس سے پہاڑ یا ٹکڑے ہووے اس سے زمین یا بولیں ( بولنے لگیں) اس سے مردے تو کیا ہوتا بلکہ سب کام تو اللہ کے ہاتھ میں ہیں سو کیا خاطر جمع نہیں ایمان والوں کو اس پر کہ اگر چاہے اللہ تو راہ پر لائے سب لوگوں کو اور برا
13:32  اور ٹھٹھا کر چکے ہیں کتنے رسولوں سے تجھ سے پہلے سو ڈھیل دی میں نے منکروں کو پھر ان کو پکڑ لیا سو کیسا تھا میرا بدلہ
13:33  بھلا جو لئے کھڑا ہے ہر کسی کے سر پر جو کچھ اس نے کیا ہے (اوروں کی برابر ہو سکتا ہے) اور مقرر کرتے ہیں اللہ کے لئے شریک کہہ ان کا نام لو یا اللہ کو بتلاتے ہو جو وہ نہیں جانتا زمین میں یا کرتے ہو اوپر ہی اوپر باتیں یہ نہیں بلکہ بھلے سمجھ
13:34  ان کو مار پڑتی ہے دنیا کی زندگی میں اور آخرت کی مار تو بہت ہی سخت ہے اور کوئی نہیں انکو اللہ سے بچانے والا
13:35  حال جنت کا جس کا وعدہ ہے پرہیزگاروں سے بہتی ہیں اس کے نیچے نہریں میوہ اس کا ہمیشہ ہے اور سایہ بھی یہ بدلہ ہے ان کا جو ڈرتے رہے اور بدلہ منکروں کا آگ ہے
13:36  اور وہ لوگ جن کو ہم نے دی ہے کتاب خوش ہوتے ہیں اس سے جو نازل ہوا تجھ پر اور بعضےفرقے نہیں مانتے اسکی بعضی بات کہہ مجھ کو یہی حکم ہوا کہ بندگی کروں اللہ کی اور شریک نہ کروں اس کا اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف ہے میرا ٹھکانہ
13:37  اور اسی طرح اتارا ہم نے یہ کلام حکم عربی زبان میں اور اگر تو چلے انکی خواہش کے موافق بعد اس علم کےجو تجھ کو پہنچ چکا کوئی نہیں تیرا اللہ سے حمایتی اور نہ بچانے والا
13:38  اور بھیج چکے ہیں ہم کتنے رسول تجھ سے پہلے اور ہم نے دی تھیں انکو جو روئیں اور اولاد اور نہیں ہوا کسی رسول سے کہ وہ لے آئے کوئی نشانی مگر اللہ کے اذن سے ہر ایک وعدہ ہے لکھا ہوا
13:39  مٹاتا ہے اللہ جو چاہے اور باقی رکھتا ہے اور اسی کے پاس ہے اصل کتاب
13:40  اور اگر دکھلا دیں ہم تجھ کو کوئی وعدہ جو ہم نے کیا ہے ان سے یا تجھ کو اٹھالیویں سو تیرا ذمہ تو پہنچا دینا ہے اور ہمارا ذمہ ہے حساب لینا
13:41  کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم چلے آتے ہیں زمین کو گھٹاتے اس کے کناروں سے اور اللہ حکم کرتا ہے کوئی نہیں کہ پیچھے ڈالے اس کا حکم اور وہ جلد لیتا ہے حساب
13:42  اور فریب کر چکے ہیں جو ان سے پہلے تھے سو اللہ کے ہاتھ میں ہے سب فریب جانتا ہے جو کچھ کماتا ہے ہر ایک جی اور اب معلوم کئے لیتے ہیں کافر کہ کس کا ہوتا ہے پچھلا گھر
13:43  اور کہتےہیں کافر تو بھیجا ہوا نہیں آیا کہدے اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے بیچ میں اور جس کو خبر ہے کتاب کی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
14:1  الرٓ یہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے اتاری تیری طرف کہ تو نکالے لوگوں کو اندھیروں سے اجالے کی طرف انکے رب کے حکم سے رستہ (راہ) پر (کی طرف) اس زبردست خوبیوں والے
14:2  اللہ کہ جس کا ہے جو کچھ کہ موجود ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور مصیبت ہے کافروں کو ایک سخت عذاب سے
14:3  جو کہ پسند رکھتے ہیں زندگی دنیا کی آخرت سے اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور تلاش کرتے ہیں (نکالنا چاہے ہیں) اس میں کجی وہ راستہ بھول کر جاپڑے ہیں دور
14:4  اور کوئی رسول نہیں بھیجا ہم نے مگر بولی بولنے والا اپنی قوم کی تاکہ ان کو سمجھائے پھر راستہ بھلاتا ہے (بھٹکاتا ہے) اللہ جس کو چاہے اور راستہ دکھلا دیتا ہے (دیتا ہے ) جسکو چاہے اور وہ ہے زبردست حکمتوں والا
14:5  اور بھیجا تھا ہم نے موسٰی کو اپنی نشانیاں دے کر کہ نکال اپنی قوم کو اندھیروں سے اجالے کی طرف اور یاد دلا انکو دن اللہ کے البتہ اس میں نشانیاں ہیں اس کو جو صبر کرنے والا ہے شکر گذار (حق ماننے والا)
14:6  اور جب کہا موسٰی نے اپنی قوم کو یاد کرو اللہ کا احسان اپنے اوپر جب چھڑا دیا تم کو فرعون کی قوم سے وہ پہنچاتے تھے تم کو برا عذاب اور ذبح کرتے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ رکھتے تمہاری عورتوں کو اور اس میں مدد ہوئی تمہارے رب کی طرف سے بڑی
14:7  اور جب سنا دیا تمہارے رب نے اگر احسان مانو گے تو اور بھی دوں گا تم کو اور اگر ناشکری کرو گے تو میرا عذاب البتہ سخت ہے
14:8  اور کہا موسٰی نے اگر کفر (منکر ہو گے) کرو گے تم اور جو لوگ زمین میں ہیں سارے تو اللہ بے پروا ہے سب خوبیوں والا
14:9  کیا نہیں پہنچی تم کو خبر ان لوگوں کی جو پہلے تھے تم سے قوم نوح کی اور عاد اور ثمود اور جو ان سے پیچھے ہوئے کسی کو انکی خبر نہیں مگر اللہ کو آئے انکے پاس انکے رسول نشانیاں لے کر پھر لوٹائے (الٹے دے لئے) انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے منہ میں اور بولے ہم
14:10  بولے انکے رسول کیا اللہ میں شبہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین وہ تم کو بلاتا ہے تاکہ بخشے تم کو کچھ گناہ تمہارے اور ڈھیل دے تم کو ایک وعدہ تک جو ٹھہر چکا ہے کہنے لگے تم تو یہی آدمی ہو ہم جیسے تم چاہتے ہو کہ روک دو ہم کو ان چیزوں سے جن کو پو
14:11  ان کو کہا ان کے رسولوں نے ہم تو یہی آدمی ہیں جیسےتم لیکن اللہ احسان کرتا ہے اپنے بندوں میں جس پر چاہے اور ہمارا کام نہیں کہ لے آئیں تمہارے پاس سند مگر اللہ کے حکم سے اور اللہ پر بھروسہ چاہئے ایمان والوں کو
14:12  اور ہم کو کیا ہوا کہ بھروسہ نہ کریں اللہ پر اور وہ سمجھا چکا ہم کو ہماری راہیں اور ہم صبر کریں گے ایذا پر جو تم ہم کو دیتے ہو اور اللہ پر بھروسہ چاہئے بھروسے والوں کو
14:13  اور کہا کافروں نے اپنے رسولوں کو ہم نکال دیں گے تم کو اپنی زمین سے یا لوٹ آؤ ہمارے دین میں تب حکم بھیجا انکو ان کے رب نے ہم غارت کریں گے ان ظالموں کو
14:14  اور آباد کریں گے تم کو اس زمین میں ان کے پیچھے یہ ملتا ہے اس کو جو ڈرتا ہے کھڑے ہونے سے میرے سامنے اور ڈرتا ہے میرے عذاب کے وعدہ سے
14:15  اور فیصلہ (فتح) لگے ماننے پیغمبر اور نامراد ہو ا ہر ایک سرکش ضدی (ضد کرنے والا)
14:16  پیچھے اس کے دوزخ ہے اور پلائیں گے اس کو پانی پیپ کا
14:17  گھونٹ گھونٹ پیتا ہے اسکو اور گلے سے نہیں اتار سکتا اور چلی آتی ہے اس پر موت ہر طرف (جگہ) سے اور وہ نہیں مرتا اور اس کے پیچھے عذاب ہے سخت
14:18  حال ان لوگوں کا جو منکر ہوئے اپنے رب سے انکے عمل ہیں جیسے وہ راکھ کہ زور کی چلے اس پر ہوا آندھی کے دن کچھ ان کے ہاتھ میں نہ ہو گا اپنی کمائی میں سے یہی ہے بہک کر دور جا پڑنا
14:19  تو نے کیا نہیں دیکھا کہ اللہ نے بنائے آسمان اور زمین جیسی چاہئے اگر چاہے تم کو لیجائے اور لائے کوئی پیدائش (مخلوق) نئی
14:20   اور یہ اللہ کو کچھ مشکل نہیں
14:21  سامنے کھڑے ہوں گے اللہ کے سارے پھر کہیں گے کمزور بڑائی والوں کو ہم تو تمہارے تابع تھے سو کیا بچاؤ گے ہم کو اللہ کے کسی عذاب سے کچھ وہ کہیں گے اگر ہدایت (راہ پر لانا) کرتا ہم کو اللہ تو البتہ ہم تم کو ہدایت (راہ پر لاتے) کرتے اب برابر ہے ہمارےحق م
14:22  اور بولا شیطان جب فیصل ہو چکا سب کام بیشک اللہ نے تم کو دیا تھا سچا وعدہ اور میں نے تم سے وعدہ کیا پھر (سو) جھوٹا کیا اور میری تم پر کچھ حکومت نہ تھی مگر یہ کہ میں نے بلایا تم کو پھر تم نے مان لیا میری بات کو سو الزام نہ دو مجھ کو اور الزام دو اپنے آپ کو
14:23  اور داخل کئے گئے جو لوگ ایمان لائے تھے اور کام کئے تھے نیک باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ہمیشہ رہیں (رہا کریں انہی میں) ان میں اپنے رب کے حکم سے انکی ملاقات ہے وہاں سلام
14:24  تو نے نہ دیکھا کیسی بیان کی اللہ نے ایک مثال بات ستھری جیسے ایک درخت ستھرا اسکی جڑ مضبوط ہے اور ٹہنے (شاخیں) ہیں آسمان میں
14:25  لاتا ہے پھل اپنا ہر وقت پر اپنے رب کے حکم سے اور بیان کرتا ہے اللہ مثالیں لوگوں کے واسطے تاکہ وہ فکر کریں (سوچیں)
14:26  اور مثال گندی بات کی جیسے درخت گندا اکھاڑ لیا (پھینکا) اسکو زمین کے اوپر سے کچھ نہیں اسکو ٹھہراؤ (جماؤ)
14:27  مضبوط کرتا ہے اللہ ایمان والوں کو مضبوط بات سے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں اور بچلا (راہ بھلا دیتا ہے) دیتا ہے اللہ بے انصافوں کو اور کرتا ہے اللہ جو چاہے
14:28  تو نے نہ دیکھا انکو جنہوں نے بدلہ کیا اللہ کے احسان کا ناشکری اور اتارا اپنی قوم کو تباہی کے گھر میں
14:29  جو دوزخ ہے داخل ہوں گے اس میں اور وہ برا ٹھکانہ ہے
14:30  اور ٹھہرائے اللہ کے لئے مقابل کہ بہکائیں لوگوں کو اس کی راہ سے تو کہہ مزا اڑا لو پھر تو کو لوٹنا ہے طرف آگ کی
14:31  کہدے میرے بندوں کو جو ایمان لائے ہیں قائم رکھیں نماز اور خرچ کریں ہماری دی ہوئی روزی میں سے پوشیدہ اور ظاہر (چھپے اور کھلے) پہلے اس سے کہ آئے وہ دن جس میں نہ سودا (خرید و فروخت) ہے نہ دوستی
14:32  اللہ وہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین اور اتارا آسمان سے پانی پھر اس سے نکالی روزی تمہاری میوے اور کہنے میں کیا تمہارے کشتی کو (کام میں دیں تمہارے کشتیاں کہ چلیں) کہ چلے دریا میں اسکے حکم سے اور کام میں لگایا (دیں) تمہارے ندیوں (ندیاں) کو
14:33  اور کام میں لگا دیا تمہارے سورج اور چاند کو ایک دستور پر برابر اور کام میں لگا دیا تمہارے رات اور دن کو
14:34  اور دیا تم کو ہر چیز میں سےجو تم نے مانگی اور اگر گنو احسان اللہ کے نہ پورے کر سکو بیشک آدمی بڑا بے انصاف ہے ناشکر
14:35  اور جس وقت کہا ابراہیم نے اے رب کر دے اس شہر کو امن والا اور دور کر مجھ کو اور میری اولاد کو اس بات سے کہ ہم پوجیں مورتوں کو
14:36  اے رب انہوں نے گمراہ کیا (گمراہی میں ڈالا) بہت لوگوں کو سو جس نے پیروی کی میری (جو کوئی میرے رستہ پر چلا) وہ تو میرا ہے اور جس نے میرا کہنا نہ مانا سو تو بخشنے والا مہربان ہے
14:37  اے رب میں نے بسایا ہے اپنی ایک اولاد کو میدان میں کہ جہاں کھیتی نہیں تیرے محترم (حرمت والے) گھر کے پاس اے رب ہمارے تاکہ قائم رکھیں نماز کو سو رکھ بعض لوگوں کے دل کہ مائل (جھکتے رہیں ) ہوں ان کی طرف اور روزی دے انکو میووں سے شاید وہ شکر کریں
14:38  اے رب ہمارے تو تو جانتا ہے جو کچھ ہم کرتے ہیں چھپا کر اور جو کچھ کرتے ہیں دکھا کر (کھول کر) اور مخفی نہیں اللہ پر کوئی چیز زمین میں نہ آسمان میں
14:39  شکر ہے اللہ کا جس نے بخشا مجھ کو اتنی بڑی عمر میں اسمٰعیل اور اسحٰق بیشک میرا رب سنتا ہے دعا کو
14:40  اے رب میرے کر مجھ کو کہ قائم رکھوں نماز اور میری اولاد میں سے بھی اے رب میرے اور قبول کر میری دعا
14:41  اے ہمارے رب بخش مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور سب ایمان والوں کو جس دن قائم ہو حساب
14:42  اور ہرگز مت خیال کر کہ اللہ بیخبر ہے ان کاموں سے جو کرتے ہیں بے انصاف ان کو تو ڈھیل دے رکھی ہے (چھوڑ رکھا ہے) اس دن کے لئے کہ پتھرا جائیں گی (کھلی رہ جائیں گی) آنکھیں
14:43  دوڑتے ہوں گے اوپر اٹھائے اپنے سر پھر کر نہیں آئیں گی انکی طرف انکی آنکھیں اور دل انکے اڑ گئے ہوں گے
14:44  اور ڈرا دے لوگوں کو اس دن سے کہ آئے گا ان پر عذاب تب کہیں گے ظالم اے رب ہمارے مہلت دے ہم کو تھوڑی مدت تک کہ ہم قبول کر لیں تیرے بلانے کو اور پیروی کر لیں رسولوں کی کیا تم پہلے قسم نہ کھاتے تھے کہ تم کو نہیں دنیا سے ٹلنا (کچھ زوال)
14:45  اور آباد تھے تم بستیوں میں انہی لوگوں کی جنہوں نے ظلم کیا اپنی جان پر اور کھل چکا تھا تم کو کہ کیسا کیا ہم نے ان سے اور بتلائے ہم نے تم کو سب قصے
14:46  اور یہ بنا چکے ہیں اپنا داؤ اور اللہ کے آگے ہے ان کا داؤ اور نہ ہو گا ان کا داؤ کہ ٹل جائیں اس سے پہاڑ
14:47  سو خیال مت کر کہ اللہ خلاف کرے گا اپنا وعدہ اپنے رسولوں سے بیشک اللہ زبردست ہے بدلہ لینے والا
14:48  جس دن بدلی جائے اس زمین سے اور زمین اور بدلے جائیں آسمان اور لوگ نکل کھڑے ہوں سامنے اللہ اکیلے زبردست کے
14:49  اور دیکھے تو گنہگاروں کو اس دن باہم جکڑے ہوئے زنجیروں میں
14:50  کرتے ان کے ہیں گندھک کے اور ڈھانکے لیتی ہے انکے منہ کو آگ
14:51  تاکہ بدلہ دے اللہ ہر ایک جی کو اس کی کمائی کا بیشک اللہ جلد کرنے والا ہے حساب
14:52  یہ خبر پہنچا دینی ہے لوگوں کو اور تاکہ چونک جائیں اس سے اور تاکہ جان لیں کہ معبود وہی ہے ایک ہے اور تاکہ سوچ لیں عقل والے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
15:1  یہ آیتیں ہیں کتاب کی اور واضح قراآن کی
15:2  کسی وقت آرزو کریں گے یہ لوگ جو منکر ہیں کیا اچھا ہوتا جو ہوتے مسلمان
15:3  چھوڑ دے انکو کھالیں اور برت لیں (فائدہ اٹھا لیں) اور امید میں (پر بھولے) لگے رہیں سو آئندہ معلوم کر لیں گے
15:4  اور کوئی بستی ہم نے غارت نہیں کی مگر اس کا وقت لکھا ہوا تھا مقرر
15:5  نہ سبقت کرتا ہے کوئی فرقہ اپنے وقت مقرر سے اور نہ پیچھے رہتا ہے
15:6  اور لوگ کہتے ہیں اے وہ شخص کہ تجھ پر اترا ہے قرآن (نصیحت) تو بیشک دیوانہ ہے
15:7  کیوں نہیں لے آتا ہمارے پاس فرشتوں کو اگر تو سچا ہے
15:8  ہم نہیں اتارتے فرشتوں کو مگر کام پورا (ٹھیک) کر کے اور اس وقت نہ ملے گی ان کو مہلت (ڈھیل)
15:9  ہم نے آپ اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم آپ اس کے نگہبان ہیں
15:10  اور ہم بھیج چکے ہیں رسول تجھ سے پہلے اگلے فرقوں میں
15:11  اور نہیں آتا ان کے پاس کوئی رسول مگر کرتے رہے ہیں اس سے ہنسی
15:12  اسی طرح بٹھا دیتے ہیں ہم اسکو دل میں گنہگاروں کے
15:13  یقین نہ لائیں گے اس پر اور ہوتی آئی ہے رسم پہلوں کی
15:14  اور اگر ہم کھول دیں ان پر دروازہ آسمان سے اور سارے دن اس میں چڑھتے رہیں
15:15  توبھی یہی کہیں گے کہ باندھ دیا ہے ہماری نگاہ کو نہیں بلکہ ہم لوگوں پر جادو ہوا ہے
15:16  اور ہم نے بنائے ہیں آسمان میں برج اور رونق دی اسکو دیکھنے والوں کی نظر میں
15:17  اور محفوظ رکھا ہم نے اسکو ہر شیطان مردود سے
15:18  مگر جو چوری سے سن بھاگا سو اسکے پیچھے پڑا انگارہ چمکتا ہوا
15:19  اور زمین کو ہم نے پھیلایا اور رکھ دیے اس پر بوجھ (پہاڑ) اور اگائی اس میں ہر چیز اندازے سے
15:20  اور بنا دیے تمہارے واسطے اس میں معیشت کے اسباب اور وہ چیزیں جنکو تم روزی نہیں دیتے
15:21  اور ہر چیز کے ہمارے پاس خزانے ہیں اور اتارتے ہیں ہم اندازہ معین پر (ٹھہرے ہوئے اندازہ پر)
15:22  اور چلائیں ہم نے ہوائیں رس بھری (بوجھل کرنے والی ابر کی) پھر اتارا ہم نے آسمان سے پانی پھر تم کو وہ پلایا اور تمہارے پاس نہیں اس کا خزانہ
15:23  اور ہم ہی ہیں جلانے والے اور مارنے والے اور ہم ہی ہیں پیچھے رہنے والے
15:24  اور ہم نے جان رکھا ہے آگے بڑھنے والوں کو تم میں سے اور جان رکھا ہے پیچھے رہنے والوں کو
15:25  اور تیرا رب وہی اکٹھا کر لائے گا انکو بیشک وہی ہے حکمتوں والا خبردار
15:26  اور بنایا ہم نے آدمی کو کھنکھناتے (بجنے والی مٹی سے) سنے (جو بنی ہے سڑے ہوئے گارے سے) ہوئے گارے سے
15:27  اور جان (جنوں کو) بنایا ہم نے اس سے پہلے لو کی آگ سے
15:28  اور جب کہا تیرے رب نے فرشتوں کو میں بناؤں گا ایک بشر کھنکھناتے سنے ہوئے گارے سے
15:29  پھر جب ٹھیک کروں اسکو اور پھونک دوں اس میں اپنی جان سے تو گر پڑیو اسکے آگے سجدہ کرتے ہوئے
15:30  تب سجدہ کیا ان فرشتوں نے سب نے مل کر
15:31  مگر ابلیس نے نہ مانا کہ ساتھ ہو سجدہ کرنے والوں کے
15:32  فرمایا اے ابلیس کیا ہوا تجھ کو کہ ساتھ نہ ہوا سجدہ کرنے والوں کے
15:33  بولا میں وہ نہیں کہ سجدہ کروں ایک بشر کو جسکو تو نے بنایا کھنکھناتے سنے ہوئے گارے سے
15:34  فرمایا تو تو نکل یہاں سے تجھ پر مار ہے
15:35  اور تجھ پر پھٹکار ہے اس دن تک کہ انصاف ہو
15:36  بولا اے رب تو مجھ کو ڈھیل دے اس دن تک کہ مردے زندہ ہوں
15:37  فرمایا تو تجھ کو ڈھیل دی
15:38  اسی مقرر وقت کے دن تک
15:39  بولا اے رب جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھو دیا میں بھی ان سب کو بہاریں دکھلاؤں گا زمین میں اور راہ سےکھو دوں گا ان سب کو
15:40  مگر جو تیرے چنے ہوئے بندے ہیں
15:41  فرمایا یہ راہ ہے مجھ تک سیدھی
15:42  جو میرے بندے ہیں تیرا ان پر کچھ زور نہیں مگر جو تیری راہ چلا بہکے ہوؤں میں
15:43  اور دوزخ پر وعدہ ہے ان سب کا
15:44  اسکے سات دروازے ہیں ہر دروازہ کے واسطے ان میں سے ایک فرقہ ہے بانٹا ہوا
15:45  پرہیزگار ہیں باغوں میں اور چشموں میں
15:46  کہیں گے انکو جاؤ ان میں سلامتی سے خاطر جمع سے (بے کھٹکے)
15:47  اور نکال ڈالی ہم نے جو انکے جیوں میں تھی خفگی بھائی ہو گئے تختوں پر بیٹھے آمنے سامنے
15:48  نہ پہنچے گی انکو وہاں کچھ تکلیف اور نہ انکو وہاں سے کوئی نکالے
15:49  خبر سنا دے میرے بندوں کو کہ میں ہوں اصل بخشنے والا مہربان
15:50  اور یہ بھی کہ میرا عذاب وہی عذاب دردناک ہے
15:51  اور حال سنا دے انکو ابراہیم کے مہمانوں کا
15:52  جب چلے آئے اسکے گھر میں اور بولے (کیا انہوں نے) سلام وہ بولا ہم کو تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے
15:53  بولے ڈر مت ہم تجھ کو خوشخبری سناتے ہیں ایک ہوشیار لڑکے کی
15:54  بولا کیا خوشخبری سناتے ہو مجھ کو جب پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا اب کاہے پر خوشخبری سناتے ہو
15:55  بولے ہم نے تجھ کو خوشخبری سنائی سچی (پکی) سو مت ہو تو نا امیدوں میں
15:56  بولا اور کون آس توڑے اپنے رب کی رحمت سے مگر (وہی) جو گمراہ ہیں
15:57  بولا پھر کیا مہم ہے تمہاری اے اللہ کے بھیجے ہوؤ
15:58  بولے ہم بھیجے ہوئے آئے ہیں ایک قوم گنہگار پر
15:59  مگر لوط کے گھر والے ہم انکو بچا لیں گے سب کو
15:60  مگر ایک اسکی عورت ہم نے ٹھہرا لیا وہ ہے رہ جانے والوں میں
15:61  پھر جب پہنچے لوط کے گھر وہ بھیجے ہوئے
15:62  بولا تم لوگ ہو اوپرے (جن سے کھٹکا ہوتا ہے)
15:63  بولے نہیں پر ہم لیکر آئے ہیں تیرے پاس وہ چیز جس میں وہ جھگڑتے تھے
15:64  اور ہم لائے ہیں تیرے پاس پکی بات اور ہم سچ کہتے ہیں
15:65  سو لے نکل اپنے گھر کو کچھ رات رہے سے اور تو چل ان کے پیچھے اور مڑ کر نہ دیکھے تم میں سے کوئی اور چلے جاؤ جہاں تم کو حکم ہے
15:66  اور مقرر کر دی ہم نے اس کو یہ بات کہ ان کی جڑ کٹے گی صبح ہوتے
15:67  اور آئے شہر کے لوگ خوشیاں کرتے
15:68  لوط نے کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں سو مجھ کو رسوا مت کرو
15:69  اور ڈرو اللہ سے اور میری آبرو مت کھوؤ
15:70  بولے کیا ہم نے تجھ کو منع نہیں کیا جہان کی حمایت سے
15:71  بولا یہ حاضر ہیں میری بیٹیاں اگر تم کو کرنا ہے
15:72  قسم ہے تیری جان کی وہ اپنی مستی میں مدہوش (نشے) ہیں
15:73  پھر آ پکڑا انکو چنگھاڑ نے سورج نکلتے وقت (ہی)
15:74  پھر کر ڈالی ہم نے وہ بستی اوپر تلے اور برسائے ان پر پتھر کھنگر (کنکر) کے
15:75  بیشک اس میں نشانیاں ہیں دھیان کرنے والوں کو
15:76  اور وہ بستی واقع ہےسیدھی راہ پر
15:77  البتہ اس میں نشانی ہے ایمان والوں کو (یقین کرنے والوں کو)
15:78  اور تحقیق تھے بن کے رہنے والے گنہگار
15:79  سو ہم نے بدلہ لیا ان سے اور یہ دونوں بستیاں واقع ہیں کھلے راستہ پر
15:80  اور بیشک جھٹلایا حجر والوں نے (حجر کے رہنے والوں نے) رسولوں کو
15:81  اور دیں ہم نے انکو اپنی نشانیاں سو رہے ان سے منہ پھیرتے (ان کو ٹالنے)
15:82  اور تھے کہ تراشتے تھے پہاڑوں کے گھر اطمینان کے ساتھ
15:83  پھر پکڑا انکو چنگھاڑ نے صبح ہونے (ہوتے) کے وقت
15:84  پھر کام نہ آیا انکے جو کچھ کمایا تھا
15:85  اور ہم نے بنائے نہیں آسمان اور زمین اور جو ان کے بیچ میں ہے بغیر حکمت (تدبیر) اور قیامت بیشک آنے والی ہے سو کنارہ کر اچھی طرح کنارہ
15:86  تیرا رب جو ہے وہی ہے پیدا کرنے والا خبردار
15:87  اور ہم نے دی ہیں تجھ کو سات آیتیں وظیفہ اور قرآن بڑے درجہ کا
15:88  مت ڈال اپنی آنکھیں ان چیزوں پر جو برتنے کو دیں ہم نے ان میں سے کئ طرح کے لوگوں کو اور نہ غم کھا ان پر اور جھکا اپنے بازو ایمان والوں کے واسطے
15:89  اور کہہ کہ میں وہی ہوں ڈرانے والا کھول کر
15:90  جیسا ہم نے بھیجا ہے ان بانٹنے والوں پر
15:91  جنہوں نے کیا ہے قرآن کو بوٹیاں
15:92  سو قسم ہے تیرے رب کی ہم کو پوچھنا ہے ان سب سے
15:93  جو کچھ وہ کرتے تھے
15:94  سو سنا دے کھول کر جو تجھ کو حکم ہوا اور پروا نہ کر مشرکوں کی
15:95  ہم بس (کافی) ہیں تیری طرف سے ٹھٹھے کرنے والوں کو
15:96  جو کہ ٹھہراتے ہیں اللہ کے ساتھ دوسرے کی بندگی سو عنقریب معلوم کر لیں گے
15:97  اور ہم جانتے ہیں کہ تیرا جی رکتا ہے انکی باتوں سے
15:98  سو تو یاد کر خوبیاں اپنے رب کی اور ہو سجدہ کرنے والوں سے
15:99  اور بندگی کئے جا اپنے رب کی جب تک آئے تیرے پاس یقینی بات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
16:1  آ پہنچا حکم اللہ کا سو اس کی جلدی مت کرو وہ پاک ہے اور برتر ہے انکے شریک بتلانے سے
16:2  اتارتا ہے فرشتوں کو بھید دے کر اپنے حکم سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں کہ خبردار کر دو کہ کسی کی بندگی نہیں سوا میرے سو مجھ سے ڈرو
16:3  بنائے آسمان اور زمین ٹھیک ٹھیک وہ برتر ہے انکے شریک بتلانے سے
16:4  بنایا آدمی کو ایک بوند سے پھر جبھی ہو گیا جھگڑا کرنے والا بولنے والا
16:5  اور چوپائے بنا دیے تمہارے واسطے ان میں جڑا دل ہے اور کتنے فائدے اور بعضوں کو کھاتے ہو
16:6  اور تم کو ان سے عزت ہے جب شام کو چرا کر لاتے ہو اور جب چرانے لے جاتے ہو
16:7  اور اٹھا لے چلتے ہیں بوجھ تمہارے ان شہروں تک کہ تم نہ پہنچتے وہاں مگر جان مار کر بیشک تمہارا رب بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے
16:8  اور گھوڑے پیدا کئے اور خچریں اور گدھے کہ ان پر سوار ہو اور زینت کے لئے اور پیدا کرتا ہے جو تم نہیں جانتے
16:9  اور اللہ تک پہنچتی ہے سیدھی راہ اور بعضی راہ کج بھی ہے اور اگر وہ چاہے تو سیدھی راہ دے تم سب کو
16:10  وہی ہے جس نے اتارا آسمان سے تمہارے لئے پانی اس سے پیتے ہو اور اسی سے درخت ہوتے ہیں جس میں چراتے ہو
16:11  اگاتا ہے تمہارے واسطے اس سے کھیتی اور زیتون اور کھجوریں اور انگور اور ہر قسم کے میوے اس میں البتہ نشانی ہے ان لوگوں کو جو غور کرتے ہیں
16:12  اور تمہارے کام میں لگا دیا رات اور دن اور سورج اور چاند کو اور ستارے کام میں لگے ہیں اسکے حکم سے اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو سمجھ رکھتے ہیں
16:13  اور جو چیزیں پھیلائیں تمہارے واسطے زمین میں رنگ برنگ کی اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیں
16:14  اور وہی ہے جس نے کام میں لگا دیا دریا کو کہ کھاؤ اس میں سے گوشت تازہ اور نکالو اس میں سے گہنا جو پہنتے ہو اور دیکھتا ہے تو کشتیوں کو چلتی ہیں پانی پھاڑ کر اسمیں (دریا میں) اور اس واسطے کہ تلاش کرو اسکے فضل سے اور تاکہ احسان مانو
16:15  اور رکھ دیے زمین پر بوجھ (پہاڑ) کہ کبھی جھک پڑے تم کو لے کر اور بنائیں ندیاں اور راستے تا کہ تم راہ پاؤ
16:16  اور بنائیں (رکھیں) علامتیں اور ستاروں سے لوگ راہ پاتے ہیں
16:17  بھلا جو پیدا کرے برابر ہے اس کے جو کچھ نہ پیدا کرے کیا تم سوچتے نہیں
16:18  اور اگر شمار (گنو) کرو اللہ کی نعمتوں کو نہ پورا کر سکو گے ان کو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
16:19  اور اللہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو
16:20  اور جن کو پکارتے ہیں اللہ کے سوائے کچھ پیدا نہیں کرتے اور وہ خود پیدا کئے ہوئے ہیں
16:21  مردے ہیں جن میں جان نہیں اور نہیں جانتے کب اٹھائے جائیں گے
16:22  معبود تمہارا معبود ہے اکیلا سو جن کو یقین نہیں آخرت کی زندگی کا ان کے دل نہیں مانتے اور وہ مغرور ہیں
16:23  ٹھیک بات ہے کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر (جتلاتے ہیں) کرتے ہیں بیشک وہ نہیں پسند کرتا غرور کرنے والوں کو
16:24  اور جب کہے ان سےکہ کیا اتارا ہے تمہارے رب نے تو کہیں کہانیاں ہیں پہلوں کی
16:25  تاکہ اٹھائیں بوجھ اپنے پورے دن قیامت کے اور کچھ بوجھ ان کے جن کو بہکاتے ہیں بلا تحقیق سنتا ہے برا بوجھ ہے جو اٹھاتے ہیں
16:26  البتہ دغابازی کر چکے ہیں جو تھے ان سے پہلے (ان سے اگلے) پھر پہنچا حکم اللہ کا ان کی عمارت پر بنیادوں سے پھر گر پڑی ان پر چھت اوپر سے اور آیا ان پرعذاب جہاں سے ان کو خبر نہ تھی
16:27  پھر قیامت کے دن رسوا کرے گا ان کو اور کہے گا کہاں ہیں میرے شریک جن پر تم کو بڑی ضد تھی بولیں گے جن کو دی گئ تھی خبر بیشک رسوائی آج کے دن اور برائی منکروں پر ہے
16:28  جن کی جان نکالتے ہیں فرشتے اور وہ برا کر رہے ہیں اپنے حق میں تب ظاہر کریں گے اطاعت کہ ہم تو کرتے نہ تھے کچھ برائی کیوں نہیں اللہ خوب جانتا ہے جو تم کرتے تھے
16:29  سو داخل ہو دروازوں میں دوزخ کے رہا کرو سدا اسی میں سو کیا برا ٹھکانا ہے غرور کرنے والوں کا
16:30  اور کہا پرہیزگاروں کو کیا اتارا تمہارے رب نے بولے نیک بات جنہوں نے بھلائی کی اس دنیا میں انکو بھلائی ہے اور آخرت کا گھر بہتر ہے اور کیا خوب گھر ہے پرہیزگاروں کا
16:31  باغ ہیں ہمیشہ رہنے کے جن میں وہ جائیں گے بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں ان کے واسطے وہاں ہے جو چاہیں ایسا بدلہ دے گا اللہ پرہیزگاروں کو
16:32  جن کی جان قبض کرتے ہیں فرشتے اور وہ ستھری ہیں کہتےہیں فرشتے سلامتی تم پر جاؤ بہشت میں بدلہ ہے اس کا جو تم کرتے تھے
16:33  کیا کافر اب اس کے منتظر ہیں کہ آئیں ان پر فرشتے یا پہنچے حکم تیرے رب کا اسی طرح کیا تھا ان سے اگلوں نے اور اللہ نے ظلم نہ کیا ان پر لیکن وہ خود اپنا برا کرتے رہے
16:34  پھر پڑے ان کے سر ان کے برے کام اور الٹ پڑا ان پر جو ٹھٹھا کرتے تھے
16:35  اور بولے شرک کرنے والے اگر چاہتا اللہ نہ پوجتے ہم اس کےسوا کسی چیز کو اور نہ ہمارے باپ اور نہ حرام ٹھہرا لیتے ہم بدون اسکے حکم کے کسی چیز کو اسی طرح کیا ان سے اگلوں نے سو رسولوں کے ذمہ نہیں مگر پہنچا دینا صاف صاف
16:36  اور ہم نے اٹھائے ہیں (بھیجے ہیں) ہر امت میں رسول کہ بندگی کرو اللہ کی اور بچو ہڑونگے سے (جھوٹے معبودوں سے) پھر کسی کو ان میں سے ہدایت کی (راہ سمجھائی) اللہ نے اور کسی پر ثابت ہوئی گمراہی سو سفر کرو (چلو پھرو زمین میں) ملکوں میں پھر دیکھو کیا ہوا
16:37  اگر تو طمع کرے انکو راہ پر لانے کی تو اللہ راہ نہیں دیتا جن کو بچلاتا ہے اور کوئی نہیں ان کا مددگار
16:38  اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی سخت قسمیں کہ نہ اٹھائے گا اللہ جو کوئی مر جائے کیوں نہیں (بیشک اٹھائے گا) وعدہ ہو چکا ہے اس پر پکا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
16:39  اٹھائے گا تاکہ ظاہر کر دے ان پر جس بات میں کہ جھگڑتے ہیں اور تاکہ معلوم کر لیں کافر کہ وہ جھوٹے تھے
16:40  ہمارا کہنا کسی چیز کو جب ہم اس کو کرنا چاہیں یہی ہے کہ کہیں اس کو ہو جا تو وہ ہو جائے
16:41  اور جنہوں نے گھر چھوڑا اللہ کے واسطے بعد اس کے کہ ظلم اٹھایا البتہ انکو ہم ٹھکانا دیں گے دنیا میں اچھا اور ثواب آخرت کا تو بہت بڑا ہے اگر ان کو معلوم ہوتا
16:42  جو ثابت قدم رہے اور اپنے رب پر بھروسہ کیا
16:43  اور تجھ سے پہلے بھی ہم نے یہی مرد بھیجے تھے کہ حکم بھیجتے تھے ہم انکی طرف سو پوچھو یاد رکھنے والوں سے اگر تم کو معلوم نہیں
16:44  بھیجا تھا انکو نشانیاں دے کر اور ورقے (اوراق) اور اتاری ہم نے تجھ پر یہ یاداشت کہ تو کھول دے لوگوں کے سامنے وہ چیز جو اتری انکے واسطے تاکہ وہ غور (دھیان) کریں
16:45  سو کیا نڈر ہو گئے وہ لوگ جو برے فریب (داؤ) کرتے ہیں اس سے کہ دھنسا دیوے اللہ ان کو زمین میں یا آ پہنچے ان پر عذاب جہاں سے خبر نہ رکھتے ہوں
16:46  یا پکڑ لے ان کو چلتے پھرتے سو وہ نہیں ہیں عاجز کرنے والے
16:47  یا پکڑ لے ان کو ڈرانے کے بعد (ڈرا کر) سو تمہارا رب بڑا نرم ہے مہربان
16:48  کیا نہیں دیکھتے وہ جو کہ اللہ نے پیدا کی ہے کوئی چیز کہ ڈھلتے ہیں سایے ان کے داہنی طرف سے اور بائیں طرف سے سجدہ کرتے ہوئے اللہ کو اور وہ عاجزی میں ہیں
16:49  اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو آسمان میں ہے اور جو زمین میں ہے جانداروں سے اور فرشتے اور وہ تکبر نہیں کرتے
16:50  ڈر رکھتے ہیں اپنے رب کا اپنے اوپر سے اور کرتے ہیں جو حکم پاتے ہیں
16:51  اور کہا ہے اللہ نے مت پکڑو معبود دو وہ معبود ایک ہی ہے سو مجھ سے ڈرو
16:52  اور اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اسی کی عبادت ہے (اسی کا انصاف) ہمیشہ سو کیا سوائے اللہ کے کسی سے ڈرتے ہو (خطرہ رکھتے ہو)
16:53  اور جو کچھ تمہارے پاس ہے نعمت سو اللہ کی طرف سے پھر جب پہنچتی ہے تم کو سختی تو اسی کی طرف چلاتے ہو (اسی سے فریاد کرتے ہو)
16:54  پھر جب کھول دیتا ہے سختی تم سے اسی وقت ایک فرقہ تم میں سے اپنے رب کے ساتھ لگتا ہے شریک بتانے
16:55  تاکہ منکر ہو جائیں اس چیز سے جو کہ ہم نے انکو دی ہے سو مزے اڑا لو آخر معلوم کر لو گے
16:56  اور ٹھہراتے ہیں ان کے لئے جن کی خبر نہیں رکھتے (جن کو خبر نہیں) ایک حصہ ہماری دی ہوئی روزی میں سے قسم اللہ کی تم سے پوچھنا ہے جو تم بہتان باندھتے ہو
16:57  اور ٹھہراتے ہیں اللہ کے لئے بیٹیاں وہ اس سے پاک ہے (لائق نہیں) اور اپنے لئے جو دل چاہتا ہے
16:58  اور جب خوشخبری ملے ان میں کسی کو بیٹی کی سارے دن رہے منہ اس کا سیاہ اور جی میں گھٹتا رہے
16:59  چھپتا پھرے لوگوں سے مارےبرائی اس خوشخبری کے جو سنی اس کو رہنے دے ذلت قبول کر کے یا اس کو داب دے مٹی میں سنتا ہے برا فیصلہ کرتے ہیں
16:60  جو نہیں مانتے آخرت کو ان کی بری مثال ہے اور اللہ کی مثال (شان) سب سے اوپر اور وہی ہے زبردست حکمت والا
16:61  اور اگر پکڑے اللہ لوگوں کو ان کی بے انصافی پر نہ چھوڑے زمین پر ایک چلنے والا لیکن ڈھیل دیتا ہے ان کو ایک وقت موعود تک پھر جب آ پہنچے گا ان کا وعدہ نہ پیچھے سرک سکیں گے ایک گھڑی اور نہ آگے سرک سکیں گے
16:62  اور کرتے ہیں (ٹھہراتے ہیں) اللہ کے واسطے جس کو اپنا جی نہ چاہے اور بیان کرتی ہیں زبانیں انکی جھوٹ کہ انکے واسطے خوبی ہے آپ ثابت ہے (محقق ہو گیا)کہ انکے واسطے آگ ہے اور وہ بڑھائے جارہے ہیں
16:63  قسم اللہ کی ہم نے رسول بھیجے مختلف فرقوں میں تجھ سے پہلے پھر اچھے کر کے دکھلائے انکو شیطان نے ان کے کام سو وہی رفیق ان کا ہے آج اور ان کے واسطے عذاب دردناک ہے
16:64  اور ہم نے اتاری تجھ پر کتاب اسی واسطے کہ کھول کر سنا دے تو ان کو وہ چیز کہ جس میں جھگڑ رہے ہیں اور سیدھی راہ سجھانے کو اور واسطے بخشش ایمان لانے والوں کے (رحمت ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے)
16:65  اور اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر اس سے زندہ کیا زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سنتے ہیں
16:66  اور تمہارے واسطے چوپاؤں میں سوچنے کی جگہ ہے پلاتے ہیں تم کو اس کے پیٹ کی چیزوں میں سےگوبر اور لہو کے بیچ میں سے (درمیان سے) دودھ ستھرا خوشگوار پینے والوں کے لئے
16:67  اور میووں سے کھجور کے اور انگور کے بناتے ہو اس سے نشہ اور روزی خاصی اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے واسطے جو سمجھتے ہیں (سوچتے ہیں)
16:68  اور حکم دیا تیرے رب نے شہد کی مکھی کو کہ بنا لے پہاڑوں میں گھر اور درختوں میں اور جہاں ٹٹیاں باندھتے ہیں
16:69  پھر کھا ہر طرح کے میووں سے پھر چل راہوں میں (راستوں میں) اپنے رب کی صاف پڑے ہیں نکلتی ہے ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جسکے مختلف رنگ ہیں اس میں مرض اچھے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو دھیان کرتے ہیں
16:70  اور اللہ نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو موت دیتا ہے اور کوئی تم میں سے پہنچ جاتا ہے نکمی عمر کو کہ سمجھنے کے پیچھے اب کچھ نہ سمجھے اللہ خبردار ہے قدرت والا
16:71  اور اللہ نے بڑائی دی تم میں ایک کو ایک پر روزی میں سو جن کو بڑائی دی وہ نہیں پہنچا دیتے اپنی روزی ان کو جن کے مالک ان کے ہاتھ ہیں کہ وہ سب اس میں برابر ہو جائیں کیا اللہ کی نعمت کے منکر ہیں
16:72  اور اللہ نے پیدا کیں تمہارے واسطے تمہای ہی قسم سے عورتیں اور دیے تم کو تمہاری عورتوں سے بیٹے اور پوتے اور کھانے کو دیں تمکو ستھری چیزیں سو کیا جھوٹی باتیں مانتے ہیں اور اللہ کے فضل کو نہیں مانتے
16:73  اور پوجتے ہیں اللہ کے سوائے ایسوں کو جو مختار نہیں انکی روزی کے آسمان اور زمین میں سے کچھ بھی اور نہ قدرت رکھتے ہیں
16:74  سو مت چسپاں کرو (بٹھلاؤ) اللہ پر مثالیں بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
16:75  اللہ نے بتلائی ایک مثال ایک بندہ (غلام) پرایا مال نہیں قدرت رکھتا کسی چیز پر اور ایک جسکو ہم نے روزی دی اپنی طرف سے خاصی روزی سو وہ خرچ کرتا ہے اس میں سے چھپا کر اور سب کے روبرو کہیں برابر ہوتے ہیں سب تعریف اللہ کو ہے پر بہت لوگ نہیں جانتے
16:76  اور بتائی اللہ نے ایک دوسری مثال دو مرد ہیں ایک گونگا کچھ کام نہیں کر سکتا اور وہ بھاری ہے اپنے صاحب (مالک) پر جس طرف اسکو بھیجے نہ کر کے لائے کچھ بھلائی کہیں برابر ہے وہ اور ایک وہ شخص جو حکم کرتا ہے انصاف سے اور ہے سیدھی راہ پر
16:77  اور اللہ ہے کہ پاس ہیں بھید آسمانوں اور زمین کے اور قیامت کا کام تو ایسا ہے جسیے لپک نگاہ کی یا اس سے بھی قریب اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
16:78  اور اللہ نے تم کو نکالا تمہاری ماں کے پیٹ سے نہ جانتے تھے تم کسی چیز کو اور دیئے تم کو کان اور آنکھیں اور دل تاکہ تم احسان مانو
16:79  کیا نہیں دیکھے اڑتے جانور حکم کے باندھے ہوئے آسمان کی ہوا میں کوئی نہیں تھام رہا ان کو سوائے اللہ کے اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو یقین لاتے ہیں
16:80  اور اللہ نے بنا دیئے تم کو تمہارے گھر بسنے کی جگہ اور بنا دیئے تم کو چوپاؤں کی کھال سے ڈیرے جو ہلکے رہتے ہیں تم پر جس دن سفر میں ہو اور جس دن گھر میں اور بھیڑوں کی اون سے اور اونٹوں کی ببریوں سے اور بکریوں کے بالوں سے کتنے اسباب اور استع
16:81  اور اللہ نے بنا دیئے تمہارے واسطے اپنی بنائی ہوئی چیزوں کے سائے اور بنا دیں تمہارےواسطے پہاڑوں میں چھپنے کی جگہیں اور بنا دیے تم کو کرتے جو بچاؤ ہیں گرمی میں اور کرتے جو بچاؤ ہیں لڑائی میں اسی طرح پورا کرتا ہے اپنا احسان تم پر تاکہ
16:82  پھر اگر پھر جائیں تو تیرا کام تو یہی ہے کھول کر سنا دینا
16:83  پہچانتے ہیں اللہ کا احسان پھر منکر ہو جاتے ہیں اور بہت ان میں ناشکر ہیں
16:84  اور جس دن کھڑا کریں ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا پھر حکم (اجازت) نہ ملے منکروں کو اور نہ ان سے توبہ لی جائے
16:85  اور جب دیکھیں گے ظالم عذاب کو پھر ہلکا نہ ہو گا ان سے اور نہ ان کو ڈھیل ملے
16:86  اور جب دیکھیں مشرک اپنے شریکوں کو بولیں اے رب یہ ہمارے شریک ہیں جن کو ہم پکارتے تھے تیرے سوائے تب وہ ان پر ڈالیں گے بات کہ تم جھوٹے ہو
16:87  اور آ پڑیں اللہ کے آگے اس دن عاجز ہو کر اور بھول جائیں (جائے گی ان سے) جو جھوٹ باندھتے تھے
16:88  جو لوگ منکر ہوئے ہیں اور روکتے رہے ہیں اللہ کی راہ سے انکو ہم بڑھا دیں گے عذاب پر عذاب بدلہ اس کا جو شرارت کرتے تھے
16:89  اور جس دن کھڑا کریں گے ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا ان پر انہی میں کا اور تجھ کو لائیں بتلانے کو ان لوگوں پر اور اتاری ہم نے تجھ پر کتاب کھلا بیان ہر چیز کا اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری حکم ماننے والوں کے لئے
16:90  اللہ حکم کرتا ہے انصاف کرنے کا اور بھلائی کرنے کا اور قرابت والوں کے (کو) دینے کا اور منع کرتا ہے بے حیائی سے اور نامعقول کام سے اور سرکشی سے تم کو سمجھاتا ہے تاکہ تم یاد رکھو
16:91  اور پورا کرو عہد اللہ کا جب آپس میں عہد کرو اور نہ توڑو قسموں کو پکا کرنے کے بعد اور تم نے کیا ہے اللہ کو اپنا ضامن اللہ جانتا ہے جو تم کرتےہو
16:92  اور مت رہو جیسے وہ عورت کہ توڑا اس نے اپنا سوت کاتا ہوا محنت (مضبوط کرنے ) کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کہ ٹھہراؤ اپنی قسموں کو دخل دینے کا بہانہ ایک دوسرے میں (آپس میں) اس واسطے کہ ایک فرقہ ہو چڑھا ہوا دوسرے سے یہ تو اللہ پر کھتا ہے تمکو اس سے اور
16:93  اور اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی فرقہ کر دیتا ہے لیکن راہ بھلاتا ہے جس کو چاہے اور سمجھاتا ہے جس کو چاہے اور تم سے پوچھ ہو گی جو کام تم کرتے تھے
16:94  اور نہ ٹھہراؤ اپنی قسموں کو دھوکا فریب آپس میں کہ ڈگ نہ جائے کسی کا پاؤں جمنے کے پیچھے اور تم چکھو سزا اس بات پر کہ تم نے روکا اللہ کی راہ سے اور تم کو بڑا عذاب ہو
16:95  اور نہ لو اللہ کے عہد پر مول (مال) تھوڑا سا بیشک جو اللہ کے یہاں ہے وہی بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم جانتے ہو
16:96  جو تمہارے پاس ہے ختم ہو جائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے کبھی ختم نہ ہو گا (سو رہنے والا ہے) اور ہم بدلے میں دیں گے صبر کرنے والوں کو ان کا حق اچھے کاموں پر جو کرتے تھے
16:97  جس نے کیا نیک کام مرد ہو یا عورت ہو اور وہ ایمان پر ہے تو اس کو ہم زندگی دیں گے ایک اچھی زندگی اور بدلے میں دیں گے ان کو حق ان کا بہتر کاموں پر جو کرتے تھے
16:98  سو جب تو پڑھنے لگے قرآن تو پناہ لے اللہ کی شیطان مردود سے
16:99  اس کا زور نہیں چلتا ان پر جو ایمان رکھتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں
16:100  اس کا زور تو انہی پر ہے جو اس کو رفیق سمجھتے ہیں اور جو اسکو شریک مانتے ہیں
16:101  اور جب ہم بدلتے ہیں ایک آیت کی جگہ دوسری آیت اور اللہ خوب جانتا ہے جو اتارتا ہے تو کہتے ہیں تو تو بنا لاتا ہے یہ بات نہیں پر اکثروں کو ان میں خبر نہیں
16:102  تو کہہ اس کو اتارا ہے پاک فرشتے نے تیرے رب کی طرف سے بلاشبہ تاکہ ثابت کرے ایمان والوں کو اور ہدایت اور خوشخبری مسلمانوں کے واسطے
16:103  اور ہم کو خوب معلوم ہے کہ وہ کہتے ہیں اس کو تو سکھلاتا ہے ایک آدمی جس کی طرف تعریض کرتے ہیں اس کی زبان ہے عجمی اور یہ قرآن زبان عربی ہے صاف
16:104  وہ لوگ جن کو اللہ کی باتوں پر یقین نہیں ان کو اللہ راہ نہیں دیتا اور ان کےلئے عذاب دردناک ہے
16:105  جھوٹ تو وہ لوگ بناتے ہیں جن کو یقین نہیں اللہ کی باتوں پر اور وہی لوگ جھوٹے ہیں
16:106  جو کوئی منکر ہوا اللہ سے یقین لانے کے پیچھے مگر وہ نہیں جس پر زبردستی کی گئ اور اس کا دل برقرار ہے ایمان پر و لیکن جو کوئی دل کھول کر منکر ہوا سو ان پر غضب ہے اللہ کا اور ان کو بڑا عذاب ہے
16:107  یہ اس واسطے کہ انہوں نے عزیز رکھا دنیا کی زندگی کو آخرت سے اور اللہ راستہ نہیں دیتا منکر لوگوں کو
16:108  یہ وہی ہیں کہ مہر کر دی اللہ نے ان کے دل پر اور کانوں پر اور آنکھوں پر اور یہی ہیں بے ہوش
16:109  خود ظاہر ہے کہ آخرت میں یہی لوگ خراب ہیں
16:110  پھر بات یہ ہے کہ تیرا رب ان لوگوں پر کہ انہوں نے وطن چھوڑا ہے بعد اس کے مصیبت (بچلائے گئے) اٹھائی پھر جہاد کرتے رہے اور قائم رہے بیشک تیرا رب ان باتوں کے بعد بخشنے والا مہربان ہے
16:111  جس دن آئے گا ہر جی جواب سوال کرتا اپنی طرف سے اور پورا ملے گا ہر کسی کو جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہ ہو گا
16:112  اور بتلائی اللہ نے ایک مثال (مثل) ایک بستی تھی چین امن سے چلی آتی تھی اسکو روزی فراغت کی ہر جگہ سے پھر ناشکری کی اللہ کے احسانوں کی پھر چکھایا اس کو اللہ نے مزہ کہ ان کے تن کے کپڑے ہو گئے بھوک اور ڈر بدلہ اس کا جو وہ کرتے تھے
16:113  اور ان کے پاس پہنچ چکا رسول انہی میں کا پھر اس کو جھٹلایا پھر آ پکڑا انکو عذاب نے اور وہ گنہگار تھے
16:114  سو کھاؤ جو روزی دی تم کو اللہ نے حلال اور پاک اور شکر کرو اللہ کے احسان کا اگر تم اسی کو پوجتے ہو
16:115  اللہ نے تو یہی حرام کیا ہےتم پر مردار اور لہو اور سور کا گوشت اور جس پر نام پکارا اللہ کے سوا کسی اور کا پھر جو کوئی ناچار ہو جائے نہ زور کرتا ہو نہ زیادتی تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے
16:116  اور مت کہو اپنی زبانوں کے جھوٹ بنا لینے سے کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے کہ اللہ پر بہتان باندھو بیشک جو بہتان باندھتے ہیں اللہ پر ان کا بھلا نہ ہو گا
16:117  تھوڑا سا فائدہ اٹھا لیں اور ان کےواسطے عذاب دردناک ہے
16:118  اور جو لوگ یہودی ہیں ان پر ہم نے حرام کیا تھا جو تجھ کو پہلے سنا چکے اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا پر وہ اپنے اوپر آپ ظلم کرتے تھے
16:119  پھر بات یہ ہے کہ تیرا رب ان لوگوں پر جنہوں نے برائی کی نادانی سے پھر توبہ کی اس کے پیچھے اور سنوارا اپنے کام کو سو تیرا رب ان باتوں کے پیچھے بخشنے والا مہربان ہے
16:120  اصل میں تو ابراہیم تھا راہ ڈالنے والا فرمانبردار اللہ کا سب سے ایک طرف ہو کر اور نہ تھا شرک والوں میں
16:121  حق ماننے والا اس کے احسانوں کا اس کو اللہ نے چن لیا اور چلایا سیدھی راہ پر
16:122  اور دی ہم نے دنیا میں اس کو خوبی اور وہ آخرت میں اچھے لوگوں میں ہے
16:123  پھر حکم بھیجا ہم نے تجھ کو کہ چل دین ابراہیم پر جو ایک طرف کا تھا اور نہ تھا وہ شرک والوں میں
16:124  ہفتہ کا دن جو مقرر کیا سو انہی پر جو اس میں اختلاف کرتے تھے اور تیرا رب حکم کرے گا ان میں قیامت کے دن جس بات میں اختلاف کرتے تھے
16:125  بلا اپنے رب کی راہ پر پکی باتیں سمجھا کر اور نصیحت سنا کر بھلی طرح اور الزام دے انکو جس طرح بہتر ہو تیرا رب ہی بہتر جانتا ہے ان کو جو بھول گیا اس کی راہ اور وہی بہتر جانتا ہے انکو جو راہ پر ہیں
16:126  اور اگر بدلہ لو تو بدلہ لو اسی قدر جس قدر کو تم کو تکلیف پہنچائی جائے (پہنچے) اور اگر صبر کرو تو یہ بہتر ہے صبر کرنے والوں کو
16:127   اور تو صبر کر اور تجھ سے صبر ہو سکے اللہ ہی کی مدد سے اور ان پر غم نہ کھا اور تنگ مت ہو ان کے فریب سے
16:128   اللہ ساتھ ہے ان کے جو پرہیزگار ہیں اور جو نیکی کرتے ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
17:1  پاک ذات ہے جو لے گیا اپنے بندہ کو راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصٰی تک جس کو گھیر رکھا ہے ہماری برکت نے تاکہ دکھلائیں اُسکو کچھ اپنی قدرت کے نمونے وہی ہے سننے والا دیکھنے والا
17:2  اور دی ہم نے موسٰی کو کتاب اور کیا اس کو ہدایت بنی اسرائیل کے واسطے کہ نہ ٹھہراؤ میرےسوا کسی کو کارساز
17:3  تم جو اولاد ہو ان لوگوں کی جن کو چڑھایا ہم نے نوح کےساتھ بیشک وہ تھا بندہ حق ماننے والا
17:4  اور صاف کہہ سنایا ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ تم خرابی کرو گے ملک میں دو بار اور سرکشی کرو گے بڑی سرکشی
17:5  پھر جب آیا پہلا وعدہ بھیجے ہم نے تم پر اپنے بندے سخت لڑائی والے پھر پھیل پڑے شہروں کے بیچ اور وہ وعدہ ہونا ہی تھا
17:6  پھر ہم نے پھیر دی تمہاری باری ان پر اور قوت دی تم کو مال سے اور بیٹوں سے اور اس سے زیادہ کر دیا تمہارا لشکر
17:7  اگر بھلائی کی تم نے تو بھلا کیا اپنا اور اگر برائی کی تو اپنے لئے پھر جب پہنچا وعدہ دوسرا بھیجے اور بندے کہ اداس کر دیں تمہارے منہ اور گھس جائیں مسجد میں جیسےگھس گئے تھے پہلی بار اور خراب کر دیں جس جگہ غالب ہوں پوری خرابی
17:8  بعید نہیں تمہارے رب سے کہ رحم کرے تم پر اور اگر پھر وہی کرو گے تو ہم پھر وہی کریں گے اور کیا ہے ہم نے دوزخ کو کافروں کا قید خانہ
17:9  یہ قرآن بتلاتا ہے وہ راہ جو سب سے سیدھی ہے اور خوشخبری سناتا ہے ایمان والوں کو جو عمل کرتے ہیں اچھے کہ ان کے لئے ہے ثواب بڑا
17:10  اور یہ کہ جو نہیں مانتے آخرت کو ان کے لئے تیار کیا ہے ہم نے عذاب دردناک
17:11   اور مانگتا ہے آدمی برائی جیسے مانگتا ہے بھلائی اور ہے انسان جلد باز
17:12  اور ہم نے بنائے رات اور دن دو نمونے پھر مٹا دیا رات کا نمونہ اور بنا دیا دن کا نمونہ دیکھنے کو تاکہ تلاش کرو فضل اپنے رب کا اور تاکہ معلوم کرو گنتی برسوں کی اور حساب اور سب چیز سنائی ہم نے کھول کر
17:13  اور جو آدمی ہے لگا دی ہے ہم نے اس کی بری قسمت اس کی گردن سے اور نکال دکھائیں گے اس کو قیامت کے دن ایک کتاب کہ دیکھے گا اسکو کھلی ہوئی
17:14  پڑھ لے کتاب اپنی (لکھا اپنا) تو ہی بس (کافی) ہے آج کے دن اپنا حساب لینے والا
17:15  جو کوئی راہ پر آیا تو آیا اپنے ہی بھلے کو اور جو کوئی بہکا رہا تو بہکا رہا اپنے ہی برے کو اور کسی پر نہیں پڑتا بوجھ دوسرے کا اور ہم نہیں ڈالتے بلا جب تک نہ بھیجیں کوئی رسول
17:16  اور جب ہم نے چاہا کہ غارت کریں کسی بستی کو حکم بھیج دیا اس کےعیش کرنے والوں کو پھر انہوں نے نافرمانی کی اس میں تب ثابت ہو گئ ان پر بات پھر اکھاڑ مارا ہم نے انکو اٹھا کر
17:17  اور بہت غارت کر دیئے ہم نے قرن نوح کے پیچھے اور کافی ہےتیرا رب اپنے بندوں کے گناہ جاننے والا دیکھنے والا
17:18  جو کوئی چاہتا ہو پہلا گھر جلد دے دیں ہم اس کو اسی میں جتنا چاہیں جس کو چاہیں پھر ٹھہرایا ہم نے اس کے واسطے دوزخ داخل ہو گا ا سمیں اپنی برائی سنکر دھکیلا جا کر
17:19  اور جس نے چاہا پچھلا گھر اور دوڑ کی اس کے واسطے جو اس کی دوڑ ہے اور وہ یقین پر ہے سو ایسوں کی دوڑ ٹھکانے لگی ہے
17:20  ہر ایک کو ہم پہنچائے جاتے ہیں۔ اِنکو اور اُن کو تیرے رب کی بخشش میں سے اور تیرے رب کی بخشش کسی نے نہیں روک لی
17:21  دیکھ کیا بڑھا دیا ہم نے ایک کو ایک سے اور پچھلے گھر میں تو اور بڑے درجے ہیں اور بڑی فضیلت
17:22  مت ٹھہرا للہ کے ساتھ دوسرا حاکم پھر بیٹھ رہے گا تو الزام کھا کر بےکس ہو کر
17:23  اور حکم کر چکا تیرا رب کہ نہ پوجو اس کے سوائے اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو اگر پہنچ جائے تیرے سامنے بڑھاپے کو ایک ان میں سے یا دونوں تو نہ کہہ ان کو ہوں اور نہ جھڑک ان کو اور کہہ ان سے بات ادب کی
17:24  اور جھکا دے ان کے آگے کندھے عاجزی کر کر نیازمندی سے اور کہہ اے رب ان پر رحم کر جیسا پالا انہوں نے مجھ کو چھوٹا سا
17:25  تمہارا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے جی میں ہے اگر تم نیک ہو گے تو وہ رجوع کرنے والوں کو بخشتا ہے
17:26  اور دے قرابت والے کو اس کا حق اور محتاج کو اور مسافر کو اور مت اڑا بیجا (فضول)
17:27  بےشک اڑانے والے بھائی ہیں شیطانوں کے اور شیطان ہے اپنے رب کا ناشکر
17:28  اور اگر کبھی تغافل کرے تو ان کی طرف سے انتظار میں اپنے رب کی مہربانی کے جسکی تجھ کو توقع ہے تو کہہ دے انکو بات نرمی کی
17:29  اور نہ رکھ اپنا ہاتھ بندھا ہوا اپنی گردن کے ساتھ اور نہ کھول دے اس کو بالکل کھول دینا پھر تو بیٹھ رہے الزام کھایا ہارا ہوا
17:30  تیرا رب کھول دیتا ہے روزی جسکے واسطے چاہے اور تنگ بھی وہی کرتا ہے وہی ہے اپنے بندوں کو جاننے والا دیکھنے والا
17:31  اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے ہم روزی دیتےہیں انکو اور تم کو بیشک اُن کا مارنا بڑی خطاء ہے
17:32  اور پاس نہ جاؤ زنا کے وہ ہے بے حیائی اور بری راہ ہے
17:33  اور نہ مارو اس جان کو جس کو منع کر دیا اللہ نے مگر حق پر اور جو مارا گیا ظلم سے تو دیا ہم نے اسکے وارث کو زور سو حد سے نہ نکل جائے قتل کرنے میں اسکو مدد ملتی ہے
17:34  اور پاس نہ جاؤ یتیم کے مال کے مگر جس طرح کہ بہتر ہو جب تک کہ وہ پہنچے اپنی جوانی کو اور پورا کرو عہد کو بیشک عہد کی پوچھ ہو گی
17:35  اور پورا بھر دو ماپ جب ماپ کر دینے لگو اور تولو سیدھی ترازو سے یہ بہتر ہے اور اچھا ہے اس کا انجام
17:36  اور نہ پیچھے پڑ جس بات کی خبر نہیں تجھ کو بیشک کان اور آنکھ اور دل ان سب کی اس سے پوچھ ہو گی
17:37  اور مت چل زمین پر اتراتا ہوا تو پھاڑ نہ ڈالے گا زمین کو اور نہ ہنچے گا پہاڑوں تک لمبا ہو کر
17:38  یہ جتنی باتیں ہیں ان سب میں بری چیز ہے تیرے رب کی بیزاری
17:39  یہ ہے ان باتوں میں سے جو وحی بھیجی تیرے رب نے تیری طرف عقل کے کاموں سے اور نہ ٹھہرہا اللہ کے سوائے کسی اور کی بندگی پھر پڑے تو دوزخ میں الزام کھا کر دھکیلا جا کر
17:40  کیا تم کو چن کر دیدئے تمہارے رب نے بیٹے اور اپنے لئے کر لیا فرشتوں کو بیٹیاں تم کہتے ہو بھاری بات
17:41  اور پھیر پھیر کر سمجھایا ہم نے اس قرآن میں تاکہ وہ سوچیں اور ان کو زیاد ہوتا ہے وہی بدکنا
17:42  کہہ اگر ہوتے اس کے ساتھ اور حاکم جیسا یہ بتلاتے ہیں تو نکالتے صاحب عرش کی طرف راہ
17:43  وہ پاک ہے اور برتر ہے ان کی باتوں سے بے نہایت
17:44  اس کی پاکی بیان کرتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے اور کوئی چیز نہیں جو نہیں پڑھتی خوبیاں اس کی لیکن تم نہیں سمجھتے ان کا پڑھنا بیشک وہ ہے تحمل والا بخشنے والا
17:45  اور جب تو پڑھتا ہے قرآن کر دیتے ہیں ہم بیچ میں تیرے اور ان لوگوں کے جو نہیں مانتے آخرت کو ایک پردہ چھپا ہوا
17:46  اور ہم رکھتے ہیں ان کے دلوں پر پردہ کہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ اور جب ذکر کرتا ہے تو قرآن میں اپنے رب کا اکیلا کر کر بھاگتے ہیں اپنی پیٹھ پر بدک کر
17:47  ہم خوب جانتے ہیں جس واسطے وہ سنتے ہیں جس وقت کان رکھتے ہیں تیری طرف اور جب وہ مشورت کرتے ہیں جب کہ کہتے ہیں یہ بے انصاف جس کے کہنے پر تم چلتے ہو وہ نہیں ہے مگر ایک مرد جادو کا مارا
17:48  دیکھ لے کیسے جماتے ہیں تجھ پر مثلیں اور بہکتے پھرتے ہیں سو راہ نہیں پا سکتے
17:49  اور کہتے ہیں کیا جب ہم ہو جائیں ہڈیاں اور چورا چورا پھر اٹھیں گے نئے بن کر
17:50  تو کہہ تم ہو جاؤ پتھر یا لوہا
17:51  یا کوئی خلقت جس کو مشکل سمجھو اپنے جی میں پھر اب کہیں گے کون لوٹا کر لائے گا ہم کو کہہ جس نے پیدا کیا تم کو پہلی بار پھر اب مٹکائیں گے تیری طرف اپنے سر اور کہیں گے کب ہو گا یہ تو کہہ شاید نزدیک ہی ہو گا
17:52  جس دن تم کو پکارے گا پھر چلے آؤ گے اسکی تعریف کرتے ہوئے اور اٹکل کرو گے کہ دیر نہیں لگی تم کو مگر تھوڑی
17:53  اور کہہ دے میرے بندوں کہ بات وہی کہیں جو بہتر ہو شیطان جھڑپ کرواتا ہے ان میں شیطان ہے انسان کا دشمن صریح
17:54  تمہارا رب خوب جانتا ہے تم کو اگر چاہے تم پر رحم کرے اور اگر چاہے تم کو عذاب دے اور تجھ کو نہیں بھیجا ہم نے ان پر ذمہ لینے والا
17:55  اور تیرا رب خوب جانتا ہے انکو جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں اور ہم نے افضل کیا ہے بعض پیغمبروں کو بعضوں سے اور دی ہم نے داؤد کو زبور
17:56  کہہ پکارو جن کو تم سمجھتے ہو سوائے اس کے سو وہ اختیار نہیں رکھتے کہ کھول دیں تکلیف کو تم سے اور نہ بدل دیں
17:57  وہ لوگ جن کو یہ پکارتے ہیں وہ خود ڈھونڈتے ہیں اپنے رب تک وسیلہ کہ کونسا بندہ بہت نزدیک ہے اور امید رکھتے ہیں اس کی مہربانی کی اور ڈرتے ہیں اس کے عذاب سے بیشک تیرے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے
17:58  اور کوئی بستی نہیں جس کو ہم خراب نہ کر دیں گے قیامت سے پہلے یا آفت ڈالیں گے اس پر سخت آفت یہ ہے کتاب میں لکھا گیا
17:59  اور ہم نے اس لئے موقوف کیں نشانیاں بھیجنی کہ اگلوں نے ان کو جھٹلایا اور ہم نے دی ثمود کو اونٹنی ان کے سجھانے کو پھر ظلم کیا اس پر اور نشانیاں جو ہم بھیجتے ہیں سو ڈرانے کو
17:60  اور جب کہہ دیا ہم نے تجھ سے کہ تیرے رب نے گھیر لیا ہے لوگوں کو اور وہ دکھلاوا جو تجھ کو دکھلایا ہم نے سو جانچنے کو لوگوں کے اور ایسے ہی وہ درخت جس پر پھٹکار ہے قرآن میں اور ہم انکو ڈراتے ہیں تو انکو زیادہ ہوتی ہے بری شرارت
17:61  اور جب ہم نے کہا فرشتوں کو سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ میں گر پڑے مگر ابلیس بولا کیا میں سجدہ کروں ایک شخص کو جس کو تو نے بنایا مٹی کا
17:62  کہنے لگا بھلا دیکھ تو یہ شخص جس کو تو نے مجھ سے بڑھا دیا اگر تو مجھ کو ڈھیل دیوے قیامت کے دن تک تو میں اس کی اولاد کو ڈانٹی دے لوں گا مگر تھوڑے سے
17:63  فرمایا جا پھر جو کوئی تیرے ساتھ ہوا ان میں سے سو دوزخ ہے تم سب کی سزا بدلہ پورا
17:64  اور گھبرا لے ان میں جس کو تو گھبرا سکے اپنی آواز سے اور لے آ ان پر اپنے سوار اور پیادے اور ساجھا کر ان سے مال اور اولاد میں اور وعدے دے انکو اور کچھ نہیں وعدہ دیتا انکو شیطان مگر دغابازی
17:65  وہ جو میرے بندے ہیں ان پر نہیں تیری حکومت اور تیرا رب کافی ہے کام بنانے والا
17:66  تمہارا رب وہ ہے جو چلاتا ہے تمہارے واسطے کشتی دریا میں تاکہ تلاش کرو اس کا فضل وہی ہے تم پر مہربان
17:67  اور جب آتی ہے تم پر آفت دریا میں بھول جاتے ہو جن کو پکارا کرتے تھے اللہ کے سوائے پھر جب بچا لایا تم کو خشکی میں پھر جاتے ہو اور ہے انسان بڑا نا شکر
17:68  سو کیا تم بے ڈر ہو گئے اس سے کہ دھنسا دے تم کو جنگل کے کنارے یا بھیج دے تم پر آندھی پتھر برسانے والی پھر نہ پاؤ اپنا کوئی نگہبان
17:69  یا بے ڈر ہو گئے ہو اس سے کہ پھر لیجائے تمکو دریا میں دوسری بار پھر بھیجے تم پر ایک سخت جھوکا ہوا کا پھر ڈبا دے تم کو بدلے میں اس ناشکری کے پھر نہ پاؤ اپنی طرف سے ہم پر اس کا کوئی باز پرس کرنے والا
17:70  اور ہم نےعزت دی ہے آدم کی اولاد کو اور سواری دی ان کو جنگل اور دریا میں اور روزی دی ہم نے ان کو ستھری چیزوں سے اور بڑھا دیا ان کو بہتوں سے جن کو پیدا کیا ہم نے بڑائی دے کر
17:71  جس دن ہم بلائیں گے ہر فرقہ کو ان کے سرداروں کے ساتھ سو جس کو ملا اس کا اعمال نامہ اس کے داہنی ہاتھ میں سو وہ لوگ پڑھیں گے اپنا لکھا اور ظلم نہ ہو گا ان پر ایک تاگے کا
17:72  اور جو کوئی رہا اس جہان میں اندھا سو وہ پچھلے جہان میں بھی اندھا ہے اور بہت دور پڑا ہوا راہ سے
17:73  اور وہ لوگ تو چاہتے تھے کہ تجھ کو بچلا دیں اس چیز سے کہ جو وحی بھیجی ہم نے تیری طرف تاکہ جھوٹ بنا لائے تو ہم پر وحی کے سوا اور تب تو بنا لیتے تجھ کو دوست
17:74  اور اگر یہ نہ ہوتا کہ ہم نے تجھ کو سنبھالے رکھا تو لگ جاتا جھکنے ان کی طرف تھوڑا سا
17:75  تب تو ضرور چکھاتے ہم تجھ کو دونا مزہ زندگی میں اور دونا مرنے میں پھر نہ پاتا تو اپنے واسطے ہم پر مدد کرنے والا
17:76  اور وہ تو چاہتے تھے کہ گھبرا دیں تجھ کو اس زمین سے تاکہ نکال دیں تجھ کو یہاں سے اور اس وقت نہ ٹھہریں گے وہ بھی تیرے پیچھے مگر تھوڑا
17:77  دستور چلا آتا ہے ان رسولوں کا جو تجھ سے پہلے بھیجے ہم نے اپنے پیغمبر اور نہ پائے گا تو ہمارے دستور میں تفاوت
17:78  قائم رکھ نماز کو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اورقرآن پڑھنا فجر کا بیشک قرآن پڑھنا فجر کا ہوتا ہے روبرو
17:79  اور کچھ رات جاگتا رہ قرآن کے ساتھ یہ زیادتی ہے تیرے لئے قریب ہے کہ کھڑا کر دے تجھ کو تیرا رب مقام محمود میں
17:80  اور کہہ اے رب داخل کر مجھ کو سچا داخل کرنا اور نکال مجھ کو سچا نکالنا اور عطا کر دے مجھ کو اپنے پاس سے حکومت کی مدد
17:81  اور کہہ آیا سچ اور نکل بھاگا جھوٹ بیشک جھوٹ ہے نکل بھاگنے والا
17:82  اور ہم اتارتے ہیں قرآن میں سے جس سے روگ دفع ہوں اور رحمت ایمان والوں کے واسطے اور گنہگاروں کو تو اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے
17:83  اور جب ہم آرام بھیجیں انسان پر تو ٹال جائے اور بچائے اپنا پہلو اور جب پہنچے اس کو برائی تو رہ جائے مایوس ہو کر
17:84  تو کہہ ہر ایک کام کرتا ہے اپنے ڈھنگ پر سو تیرا رب خوب جانتا ہے کس نے خوب پالیا راستہ
17:85  اور تجھ سے پوچھتے ہیں روح کو کہدے روح ہے میرے رب کے حکم سے اور تم کو علم دیا ہے تھوڑا سا
17:86  اور اگر ہم چاہیں تو لیجائیں اس چیز کو جو ہم نے تجھ کو وحی بھیجی پھر تو نہ پائے اپنے واسطے اس کے لاد ینے کو ہم پر کوئی ذمہ دار
17:87  مگر مہربانی سے تیرے رب کی اس کی بخشش تجھ پر بڑی ہے
17:88  کہہ اگر جمع ہوں آدمی اور جن اس پر کہ لائیں ایسا قرآن ہر گز نہ لائیں گے ایسا قرآن اور پڑے مدد کیا کریں ایک دوسرے کی
17:89  اور ہم نے پھیر پھیر کو سمجھائی لوگوں کو اس قرآن میں ہر مثل سو نہیں رہتے بہت لوگ بن ناشکری کئے
17:90  اور بولے ہم نہ مانیں گے تیرا کہا جب تک تو نہ جاری کر دے ہمارے واسطے زمین سے ایک چشمہ
17:91  یا ہو جائے تیرے واسطے ایک باغ کھجور اور انگور کا پھر بہائے تو اس کے بیچ نہریں چلا کر
17:92  یا گرا دے آسمان ہم پر جیسا کہ تو کہا کرتا ہے ٹکڑے ٹکڑے یا لے آ اللہ کو اور فرشتوں کو سامنے
17:93  یا ہو جائے تیرے لئے ایک گھر سنہرا یا چڑھ جائے تو آسمان میں اور ہم نہ مانیں گے تیرے چڑھ جانے کو جب تک نہ اتار لائے ہم پر ایک کتاب جس کو ہم پڑھیں تو کہہ سبحان اللہ میں کون ہوں مگر ایک آدمی ہوں بھیجا ہوا
17:94  اور لوگوں کو روکا نہیں ایمان لانے سے جب پہنچی ان کو ہدایت مگر اسی بات نے کہ کہنے لگے کیا اللہ نے بھیجا آدمی کو پیغام دے کر
17:95  کہہ اگر ہوتے زمین میں فرشتے پھرتے بستے تو ہم اتارتے ان پر آسمان سے کوئی فرشتہ پیغام دے کر
17:96  کہہ اللہ کافی ہے حق ثابت کرنے والا میرے اور تمہارے بیچ میں وہ ہے اپنے بندوں سے خبردار دیکھنے والا
17:97  اور جس کو راہ دکھلائے اللہ وہی ہے راہ پانے والا اور جس کو بھٹکائے پھر تو نہ پائے انکے واسطے کوئی رفیق اللہ کے سوائے اور اٹھائیں گے ہم انکو دن قیامت کے چلیں گے منہ کے بل اندھے اور گونگے اور بہرے ٹھکانا ان کو دوزخ ہے جب لگے گی بجھنے اور بھڑکا دی
17:98  یہ ان کی سزا ہے اس واسطے کہ منکر ہوئے ہماری آیتوں سے اور بولے کیا جب ہم ہو گئے ہڈیاں چورا چورا کیا ہم کو اٹھائیں گے نئے بنا کر
17:99  کیا نہیں دیکھ چکےکہ جس اللہ نے بنائے آسمان اور زمین وہ بنا سکتا ہے ایسوں کو اور مقرر کیا ہے انکے واسطے ایک وقت بے شبہ سو نہیں رہا جاتا بے انصافوں کو بن ناشکری کیے
17:100  کہہ اگر تمہارے ہاتھ میں ہوتے میرے رب کی رحمت کے خزانے تو ضرور بند کر رکھتے اس ڈر سے کہ خرچ نہ ہو جائیں اور ہے انسان دل کا تنگ
17:101  اور ہم نے دیں موسٰی کو نو نشانیاں صاف پھر پوچھ بنی اسرائیل سے جب آیا وہ انکے پاس تو کہا اس کو فرعون نے میری اٹکل میں تو موسٰی تجھ پر جادو ہوا
17:102  بولا تو جان چکا ہے کہ یہ چیزیں کسی نے نہیں اتاریں مگر آسمان اور زمین کے مالک نے سجھانے کو اور میری اٹکل میں فرعون تو غارت ہوا چاہتا ہے
17:103  پھر چاہا کہ بنی اسرائیل کو چین نہ دے اس زمین میں پھر ڈبا دیا ہم نے اسکو اور اس کے ساتھ والوں کو سب کو
17:104  اور کہا ہم نے اس کے پیچھے بنی اسرائیل کو آباد رہو تم زمین میں پھر جب آئے گا وعدہ آخرت کالے آئیں گے ہم تم کو سمیٹ کر
17:105  اور سچ کے ساتھ اتارا ہم نے یہ قرآن اور سچ کے ساتھ اترا اور تجھ کو جو بھیجا ہم نے سو خوشی اور ڈر سنانے کو
17:106  اور پڑھنے کا وظیفہ کیا ہم نےقرآن کو جدا جدا کر کے کہ پڑھے تو اسکو لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر اور اس کو ہم نے اتارتے اتارتے اتارا
17:107  کہہ کہ تم اس کو مانو یا نہ مانو جن کو علم ملا ہے اس کے پہلے سے جب ان کے پاس اس کو پڑھیں گرتے ہیں تھوڑیوں پر سجدہ میں
17:108  اور کہتے ہیں پاک ہے ہمارا رب بیشک ہمارے رب کا وعدہ ہو کر رہے گا
17:109  اور گرتے ہیں تھوڑیوں پر روتے ہوئے اور زیادہ ہوتی ہے ان کو عاجزی
17:110  کہہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر جو کر پکارو گے سو اسی کے ہیں سب نام خاصے اور پکار کر مت پڑھ اپنی نماز اور نہ چپکے پڑھ اور ڈھونڈ لے اس کے بیچ میں راہ
17:111  اور کہہ سب تعریفیں اللہ کو جونہیں رکھتا اولاد اور نہ کوئی اس کا ساجھی سلطنت میں اور نہ کوئی اس کا مددگار ذلت کے وقت پر اور اس کی برائی کر بڑا جان کر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
18:1  سب تعریف اللہ کو جس نے اتاری اپنے بندہ پر کتاب اور نہ رکھی اس میں کچھ کجی
18:2  ٹھیک اتاری تاکہ ڈر سنا دےایک سخت آفت کا اللہ کی طرف سے اور خوشخبری دے ایمان لانے والوں کو جو کرتے ہیں نیکیاں کہ ان کے لئے اچھا بدلہ ہے
18:3  جس میں رہا کریں ہمیشہ
18:4  اور ڈر سنا دے انکو جو کہتے ہیں اللہ رکھتا ہے اولاد
18:5  کچھ خبر نہیں ان کو اس بات کی اور نہ ان کے باپ دادوں کو کیا بڑی بات نکلتی ہے ان کے منہ سے سب جھوٹ ہے جو کہتے ہیں
18:6  سو کہیں تو گھونٹ ڈالے گا اپنی جان کو ان کے پیچھے اگر وہ نہ مانیں گے اس بات کو پچتا پچتا کر
18:7  ہم نے بنایا ہے جو کچھ زمین پر ہے اس کی رونق تاکہ جانچیں لوگوں کو کون ان میں اچھا کرتا ہے کام
18:8  اور ہم کو کرنا ہے جو کچھ اس پر ہے میدان چھانٹ کر
18:9  کیا تو خیال کرتا ہے کہ غار اور کھوہ کے رہنے والے ہماری قدرتوں میں عجب اچنبھا تھے
18:10  جب جا بیٹھے وہ جوان پہاڑ کی کھو میں پھر بولے اے رب دے ہم کو اپنے پاس سے بخشش اور پوری کر دے ہمارے کام کی درستی
18:11  پھر تھپک دئے ہم نے ان کے کان اس کھوہ میں چند برس گنتی کے
18:12  پھر ہم نے ان کو اٹھایا کہ معلوم کریں دو فرقوں میں کس نے یاد رکھی ہے جتنی مدت وہ رہے
18:13  ہم سنا دیں تجھ کو ان کا حال تحقیقی وہ کئ جوان ہیں کہ یقین لائے اپنے رب پر اور زیادہ دی ہم نے انکو سوجھ
18:14  اور گرہ دی ان کے دل پر جب کھڑے ہوئے پھر بولے ہمارا رب ہے رب آسمان اور زمین کا نہ پکاریں گے ہم اس کے سوائے کسی کو معبود نہیں تو کہی ہم نے بات عقل سے دور
18:15  یہ ہماری قوم ہے ٹھہرا لئے انہوں نے اللہ کے سوائے اور معبود کیوں نہیں لاتے ان پر کوئی سند کھلی پھر اس سے بڑا گنہگار کون جس نے باندھا اللہ پر جھوٹ
18:16  اور جب تم نے کنارہ کر لیا ان سے اور جن کو وہ پوجتے ہیں اللہ کےسوائے تو اب جا بیٹھو اس کھوہ میں پھیلا دے تم پر رب تمہار ا کچھ اپنی رحمت سے اور بنا دیوے تمہارے واسطے تمہارے کام میں آرام
18:17  اور تو دیکھے دھوپ جب نکلتی ہے بچ کر جاتی ہے ان کی کھوہ سےداہنے کو اور جب ڈوبتی ہے کترا جاتی ہے ان سے بائیں کو اور وہ میدان میں ہیں اس کے یہ ہے اللہ کی قدرتوں سے جسکو راہ دیوے اللہ وہی آئے راہ پر اور جس کو وہ بچلائے پھر تو نہ پائے اس کا کوئی رفیق راہ
18:18  اور تو سمجھے وہ جاگتے ہیں اور وہ سو رہے ہیں اور کروٹیں دلاتے ہیں ہم انکو داہنے اور بائیں اور کتا ان کا پسار رہا ہے اپنی باہیں چوکھٹ پر اگر تو جھانک کر دیکھے ان کو تو پیٹھ دے کر بھاگے ان سے اور بھر جائے تجھ میں انکی دہشت
18:19  اور اسی طرح ان کو جگا دیا ہم نے کہ آپس میں پوچھنے لگے ایک بولا ان میں کتنی دیر ٹھہرےتم بولے ہم ٹھہرے ایک دن یا دن سے کم بولے تمہارا رب ہی خوب جانے جتنی دیر تم رہے ہو اب بھیجو اپنے میں سے ایک کو یہ روپیہ دے کر اپنا اس شہر میں پھر دیکھے کونسا کھانا ستھرا ہے
18:20  وہ لوگ اگر خبر پالیں تمہاری پتھروں سے مار ڈالیں تم کو یا لوٹا لیں تم کو اپنے دین میں اور تب تو بھلا نہ ہو گا تمہارا کبھی
18:21  اور اسی طرح خبر ظاہر کر دی ہم نے انکی تاکہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے اور قیامت کے آنے میں دھوکہ نہیں جب جھگڑ رہے تھے آپس میں اپنی بات پر پھر کہنے لگے بناؤ ان پر ایک عمارت انکا رب خوب جانتا ہے ان کا حال بولے وہ لوگ جن کا کام غالب تھا ہم بنا
18:22  اب یہی کہیں گے وہ تین ہیں چوتھا ان کا کتا اور یہ بھی کہیں گے وہ پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا بدون نشانی دیکھے پتھر چلانا اور یہ بھی کہیں گے وہ سات ہیں اور آٹھوں انکا کتا تو کہہ میرا رب خوب جانتا ہے ان کی گنتی ان کی خبر نہیں رکھتے مگر تھوڑے لوگ سو مت جھگڑ
18:23  اور نہ کہنا کسی کام کو کہ میں یہ کروں گا کل کو
18:24  مگر یہ کہ اللہ چاہے اور یاد کر لے اپنے رب کو جب بھول جائے اور کہہ امید ہے کہ میرا رب مجھ کو دکھلائے اس سے زیادہ نزدیک راہ نیکی کی
18:25  اور مدت گذری ان پر اپنی کھوہ میں تین سو برس اور ان کے اوپر نو
18:26  تو کہہ اللہ خوب جانتا ہے جتنی مدت ان پر گذری اسی کی پاس ہیں چھپے بھید آسمان اور زمین کے کیا عجیب دیکھتا اور سنتا ہے کوئی نہیں بندوں پر اس کے سوائے مختار اور نہیں شریک کرتا اپنے حکم میں کسی کو
18:27  اور پڑھ جو وحی ہوئی تجھ کو تیرے رب کی کتاب سے کوئی بدلنے والا نہیں اسکی باتیں اور کہیں نہ پائے گا تو اس کے سوائے چھپنے کو جگہ
18:28  اور روکے رکھ اپنے آپ کو ان کے ساتھ جو پکارتے ہیں اپنے رب کو صبح اور شام طالب ہیں اسکے منہ کے اور نہ دوڑیں تیری آنکھیں انکو چھوڑ کر تلاش میں رونق زندگانی دنیا کی اور نہ کہا مان اس کا جس کا دل غافل کیا ہم نے اپنی یاد سے اور پیچھے پڑا ہوا ہے اپنی خ
18:29  اور کہہ سچی بات ہے تمہارے رب کی طرف سے پھر جو کوئی چاہے مانے اور جو کوئی چاہے نہ مانے ہم نے تیار کر رکھی ہے گنہگاروں کے واسطے آگ کہ گھیر رہی ہیں انکو اسکی قناتیں اور اگر فریاد کریں گے تو ملے گا پانی جیسے پیپ بھون ڈالے منہ کو کیا برا پینا ہے اور
18:30  بیشک جو لوگ یقین لائے اور کیں نیکیاں ہم نہیں کھوتے بدلہ اس کا جس نے بھلا کیا کام
18:31  ایسوں کے واسطے باغ ہیں بسنے کے بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں پہنائے جائیں گے ان کو وہاں کنگن سونے کے اور پہنیں گے کپڑے سبز باریک اور گاڑھے ریشم کے تکیہ لگائے ہوئے ان میں تختوں پر کیا خوب بدلہ ہے اور کیا خوب آرام
18:32  اور بتلا انکو مثل دو مردوں کی کر دیے ہم نے ان میں سے ایک کے لئے دو باغ انگور کے اور گرد ان کے کھجویرں اور رکھی دونوں کے بیچ میں کھیتی
18:33  دونوں باغ لاتے ہیں اپنا میوہ اور نہیں گھٹاتے اس میں سے کچھ اور بہا دی ہم نے ان دنوں کے بیچ نہر
18:34  اور ملا اسکو پھل پھر بولا اپنے ساتھی سے جب باتیں کرنے لگا اس سے میرے پاس زیادہ ہے تجھ سے مال اور آبرو کے لوگ
18:35  اور گیا اپنے باغ میں اور وہ برا کر رہا تھا اپنی جان پر بولا نہیں آتا مجھ کو خیال کہ خراب ہووے یہ باغ کبھی
18:36  اور نہیں خیال کرتا ہوں کہ قیامت ہونے والی ہے اور اگر کبھی پہنا دیا گیا میں اپنے رب کے پاس پاؤں گا بہتر اس سے وہاں پہنچ کر
18:37  کہا اس کو دوسرے نے جب بات کرنے لگا کیا تو منکر ہو گیا اس سے جس نے پیدا کیا تجھ کو مٹی سے پھر قطرہ سے پھر پورا کر دیا تجھ کو مرد
18:38  پھر میں تو یہی کہتا ہوں وہی اللہ ہے میرا رب اور نہیں مانتا شریک اپنے رب کا کسی کو
18:39  اور جب تو آتا تھا اپنے باغ میں کیوں نہ کہا تو نے جو چاہے اللہ سو ہو طاقت نہیں مگر جو دے اللہ اگر تو دیکھتا ہے مجھ کو کہ میں کم ہوں تجھ سے مال اور اولاد میں
18:40  تو امید ہے کہ میرا رب دیوے مجھ کو تیرے باغ سے بہتر اور بھیج دے اس پر لو کا ایک جھونکا آسمان سے پھر صبح کو رہ جاٹے میدان صاف
18:41  یا صبح کو ہو رہے اس کا پانی خشک پھر نہ لا سکے تو اس کو ڈھونڈھ کر
18:42  اور سمیٹ لیا گیا اس کا سارا پھل پھر صبح کو رہ گیا ہاتھ نچاتا اس مال پر جو اس میں لگایا تھا اور وہ گرا پڑا تھا اپنی چھتریوں پر اور کہنے لگا کیا خوب ہوتا اگر میں شریک نہ بناتا اپنے رب کا کسی کو
18:43  اور نہ ہوئی اس کی جماعت کہ مدد کریں اس کی اللہ کے سوائے اور نہ ہوا وہ کہ خود بدلہ لے سکے
18:44  یہاں سب اختیار ہے اللہ سچے کا اسی کا انعام بہتر ہے اور اچھا ہے اسی کا دیا ہوا بدلہ
18:45  اور بتلا دے ان کو مثل دنیا کی زندگی کی جیسے پانی اتارا ہم نے آسمان سے پھر رلا ملا نکلا اس کی وجہ سے زمین کا سبزہ پھر کل کو ہو گیا چورا چورا ہوا میں اڑتا ہوا اور اللہ کو ہے ہر چیز پر قدرت
18:46  مال اور بیٹے رونق ہیں دنیا کی زندگی میں اور باقی رہنے والی نیکیوں کا بہتر ہے تیرے رب کے یہاں بدلا اور بہتر ہے توقع
18:47  اور جس دن ہم چلائیں پہاڑ اور تو دیکھے زمین کو کھلی ہوئی اور گھیر ملائیں ہم انکو پھر نہ چھوڑیں ان میں سے ایک کو
18:48  اور سامنے آئیں تیرے رب کے صف باندھ کر آ پہنچے تم ہمارے پاس جیسے ہم نے بنایا تھا تم کو پہلی بار نہیں تم تو کہتے تھے کہ نہ مقرر کریں گے ہم تمہارے لئے کوئی وعدہ
18:49  اور رکھا جائے گا حساب کا کاغذ پھر تو دیکھے گنہگاروں کو ڈرتے ہیں اس سے جو اس میں لکھا ہے اور کہتے ہیں ہائے خرابی کیا ہے یہ کاغذ نہیں چھوٹی اس سے چھوٹی بات اور نہ بڑی بات جو اس میں نہیں آ گئ اور پائیں گے جو کچھ کیا ہے سامنے اور تیرا رب ظلم نہ کرے
18:50  اور جب کہا ہم نے فرشتوں کو سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ میں گر پڑے مگر ابلیس تھا جن کی قسم سے سو نکل بھاگا اپنے رب کے حکم سے سو کیا اب تم ٹھہراتے ہو اس کو اور اس کی اولاد کو رفیق میرے سوائے اور وہ تمہارے دشمن ہیں برا ہاتھ لگا بے انصافوں کے بدلہ
18:51  دکھلا نہیں لیا تھا میں نے انکو بنانا آسمان اور زمین کا اور نہ بنانا خود ان کا اور میں وہ نہیں کہ بناؤں بہکانے والوں کو اپنا مددگار
18:52  اور جس دن فرمائے گا پکارو میرے شریکوں کو جن کو تم مانتے تھے پھر پکاریں گے سو وہ جواب نہ دیں گے ان کو اور کر دیں گے ہم انکے بیچ مرنے کی جگہ
18:53  اور دیکھیں گےگنہگار آگ کو پھر سمجھ لیں گےکہ ان کو پڑنا ہے اس میں اور نہ بدل سکیں گے اس سے رستہ
18:54  اور بیشک پھیر پھیر کو سمجھائی ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو ہر ایک مثل اور ہے انسان سب چیز سے زیادہ جھگڑالو
18:55  اور لوگوں کو جو روکا اس بات سے کہ یقین لے آئیں جب پہنچی انکو ہدایت اور گناہ بخشوائیں اپنے رب سے سو اسی انتظار نے کہ پہنچے ان پر رسم پہلوں کی یا آ کھڑا ہو ان پر عذاب سامنے کا
18:56  اور ہم جو رسول بھیجتے ہیں سو خوشخبری اور ڈر سنانے کو اور جھگڑا کرتے ہیں کافر جھوٹا جھگڑا کہ ٹلا دیں اس سے سچی بات کو اور ٹھہرا لیا انہوں نے میرے کلام کو اور جو ڈر سنائے گئے ٹھٹھا
18:57  اور اس سے زیادہ ظالم کون جس کو سمجھایا اسکے رب کے کلام سے پھر منہ پھیر لیا اسکی طرف سے اور بھول گیا جو کچھ آگے بھیج چکے ہیں اس کے ہاتھ ہم نے ڈال دیے ہیں انکے دلوں پر پردے کہ اس کو نہ سمجھیں اور انکے کانوں میں ہے بوجھ اور اگر تو ان کو بلائے راہ پر تو
18:58  اور تیرا رب بڑا بخشنے والا ہے رحمت والا اگر ان کو پکڑے انکے کئے پر تو جلد ڈالے ان پر عذاب پر ان کے لئے ایک وعدہ ہے کہیں نہ پائیں گے اس سے ورے سرک جانے کو جگہ
18:59  اور یہ سب بستیاں ہیں جن کو ہم نے غارت کیا جب وہ ظالم ہو گئے اور مقرر کیا تھا ہم نے انکی ہلاکت کا ایک وعدہ
18:60  اور جب کہا موسٰی نے اپنے جوان کو میں نہ ہٹوں گا جب تک نہ پہنچ جاؤں جہاں ملتے ہیں دو دریا یا چلا جاؤں قرنوں میں
18:61  پھر جب پہنچے دونوں دریا کے ملاپ تک بھول گئے اپنی مچھلی پھر اس نے اپنی راہ کر لی دریا میں سرنگ بنا کر
18:62  پھر جب آگے چلے کہا موسٰی نے اپنے جوان کو لا ہمارے پاس ہمارا کھانا ہم نے پائی اپنے اس سفر میں تکلیف
18:63  بولا وہ دیکھا تو نے جب ہم نے جگہ پکڑی اس پتھر کے پاس سو میں بھول گیا مچھلی اور یہ مجھ کو بھلا دیا شیطان ہی نے کہ اس کا ذکر کروں اور اس نے کر لیا اپنا رستہ دریا میں عجیب طرح
18:64  کہا یہی ہے جو ہم چاہتے تھے پھر الٹے پھرے اپنے پیر پہچانتے
18:65  پھر پایا ایک بندہ ہمارے بندوں میں کا جس کو دی تھی ہم نے رحمت اپنے پاس سے اور سکھلایا تھا اپنے پاس سے ایک علم
18:66  کہا اس کو موسٰی نے کہے تو تیرے ساتھ رہوں اس بات پر کہ مجھ کو سکھلا دے کچھ جو تجھ کو سکھلائی ہے بھلی راہ
18:67  بولا تو نہ ٹھہر سکے گا میرے ساتھ
18:68  اور کیونکر ٹھہرے گا دیکھ کر ایسی چیز کو کہ تیرے قابو میں نہیں اس کا سمجھنا
18:69  کہا تو پائے گا اگر اللہ نے چاہا مجھ کو ٹھہرنے والا اور نہ ٹالوں گا تیرا کوئی حکم
18:70  بولا پھر اگر میرے ساتھ رہنا ہےتو مت پوچھیو مجھ سے کوئی چیز جب تک میں شروع نہ کروں تیرے آگے اس کا ذکر
18:71  پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب چڑھے کشتی میں اس کو پھاڑ ڈالا موسٰی بولا کیا تو نے اس کو پھاڑ ڈالا کہ ڈبا دے اسکے لوگوں کو البتہ تو نے کی ایک چیز بھاری
18:72  بولا میں نے نہ کہا تھا تو نہ ٹھہر سکے گا میرے ساتھ
18:73  کہا مجھ کو نہ پکڑ میری بھول پر اور مت ڈال مجھ پر میرا کام مشکل
18:74  پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب ملے ایک لڑکے سے تو اسکو مار ڈالا موسٰی بولا کیا تو نے مار ڈالی ایک جان ستھری بغیر عوض کسی جان کے بیشک تو نے کی ایک چیز نا معقول
18:75  بولا میں نے تجھ کو نہ کہا تھا کہ تو نہ ٹھہر سکے گا میرے ساتھ
18:76  کہا اگر تجھ سے پوچھوں کوئی چیز اس کے بعد تو مجھ کو ساتھ نہ رکھیو تو اتار چکا میری طرف سے الزام
18:77  پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب پہنچے ایک گاؤں کے لوگوں تک کھانا چاہا وہاں کے لوگوں سے انہوں نے نہ مانا انکو مہمان رکھیں پھر پائی وہاں ایک دیوار جو گرا چاہتی تھی اسکو سیدھا کر دیا بولا موسٰی اگر تو چاہتا تو لے لیتا اس پر مزدوری
18:78  کہا اب جدائی ہے میرے اور تیرے بیچ اب جتلائے دیتا ہوں تجھ کو پھیر ان باتوں کا جس پر تو صبر نہ کر سکا
18:79  وہ جو کشتی تھی سو چند محتاجوں کی جو محنت کرتے تھے دریا میں سو میں نے چاہا کہ اس میں عیب ڈال دوں اور ان کے پرے تھا ایک بادشاہ جو لے لیتا تھا ہر کشتی کو چھین کر
18:80  اور وہ جو لڑکا تھا سو اس کے ماں باپ تھے ایمان والے پھر ہم کو اندیشہ ہوا کہ ان کو عاجز کر دے زبردستی اور کفر کر کر
18:81  پھر ہم نے چاہا کہ بدلہ دے ان کو ان کا رب بہتر اس سے پاکیزگی میں اور نزدیک تر شفقت میں
18:82  اور وہ جو دیوار تھی سو دو یتیم لڑکوں کی تھی اس شہر میں اور اسکے نیچے مال گڑا تھا ان کا اور ان کا باپ تھا نیک پھر چاہا تیرے رب نے کہ وہ پہنچ جائیں اپنی جوانی کو اور نکالیں اپنامال گڑا ہوا مہربانی سے تیرے رب کی اور میں نے یہ نہیں کیا اپنے حکم سے
18:83  اور تجھ سے پوچھتے ہیں ذوالقرنین کو کہہ اب پڑھتا ہوں تمہارے آگے اس کا کچھ احوال
18:84  ہم نے اس کو جمایا تھا ملک میں اور دیا تھا ہم نے اسکو ہر چیز کا سامان
18:85  پھر پیچھے پڑا ایک سامان کے
18:86  یہاں تک کہ جب پہنچا سورج ڈونبے کی جگہ پایا کہ وہ ڈوبتا ہے ایک دلدل کی ندی میں اور پایا اس کے پاس لوگوں کو ہم نے کہا اے ذوالقرنین یا تو تو لوگوں کو تکلیف دے اور یا رکھ ان میں خوبی
18:87  بولا جو کوئی ہو گا بے انصاف سو ہم اسکو سزا دیں گے پھرلوٹ جائے گا اپنے رب کے پاس وہ عذاب دے گا اس کو برا عذاب
18:88  اور جو کوئی یقین لایا اور کیا اس نے بھلا کام سو اس کا بدلہ بھلائی ہے اور ہم حکم دیں گے اس کو اپنے کام میں آسانی
18:89  پھر لگا ایک سامان کے پیچھے
18:90  یہاں تک کہ جب پہنچا سورج نکلنے کی جگہ پایا اس کو کہ نکلتا ہے ایک قوم پر کہ نہیں بنا دیا ہم نے انکے لئے آفتاب سے ورے کوئی حجاب
18:91  یونہی ہے اور ہمارے قابو میں آ چکی ہے اس کے پاس کی خبر
18:92  پھر لگا ایک سامان کے پیچھے
18:93  یہاں تک کہ جب پہنچا دو پہاڑوں کے بیچ پائے ان سے ورے ایسے لوگ جو لگتے نہیں کہ سمجھیں ایک بات
18:94  بولے اے ذوالقرنین یہ یاجوج و ماجوج دھوم اٹھاتے ہیں ملک میں سو تو کہے تو ہم مقرر کر دیں تیرے واسطے کچھ محصول اس شرط پر کہ بنا دےتو ہم میں ان میں ایک آڑ
18:95  بولا جو مقدور دیا مجھ کو میرے رب نے وہ بہتر ہے سو مدد کرو میری محنت میں بنا دوں تمہارے انکے بیچ ایک دیوار موٹی
18:96  لا دو مجھ کو تختے لوہے کے یہاں تک کہ جب برابر کر دیا دونوں پھانکوں تک پہاڑ کی کہا دھونکو یہاں تک کہ جب کر دیا اس کو آگ کہا لاؤ میرے پاس کہ ڈالوں اس پر پگھلا ہوا تانبا
18:97  پھر نہ چڑھ سکیں اس پر اور نہ کر سکیں اس میں سوراخ
18:98  بولا یہ ایک مہربانی ہے میرے رب کی پھر جب آئے وعدہ میرے رب کا گرا دے اس کو ڈھا کر اور ہے وعدہ میرے رب کا سچا
18:99  اور چھوڑ دیں گے ہم خلق کو اس دن ایک دوسرے میں گھستے اور پھونک ماریں گے صور میں پھر جمع کر لائیں گے ہم ان سب کو
18:100  اور دکھلا دیں ہم دوزخ اس دن کافروں کو سامنے
18:101  جن کی آنکھوں پر پردہ پڑا تھا میری یاد سے اور نہ سن سکتے تھے
18:102  اب کیا سمجھتے ہیں منکر کہ ٹھہرائیں میرے بندوں کو میرے سوا حمایتی ہم نے تیار کیا ہے دوزخ کو کافروں کی مہمانی
18:103  تو کہہ ہم بتائیں تم کو کن کا کیا ہوا گیا بہت اکارت
18:104  وہ لوگ جن کی کوشش بھٹکتی رہی دنیا کی زندگی میں اور وہ سمجھتے رہے کہ خوب بناتے ہیں کام
18:105  وہی ہیں جو منکر ہوئے اپنے رب کی نشانیوں سے اور اسکے ملنے سے سو برباد گیا ان کا کیا ہوا پھر نہ کھڑی کریں گے ہم انکے واسطے قیامت کے دن تول
18:106  یہ بدلہ ان کا ہے دوزخ اس پر کہ منکر ہوئے اور ٹھہرایا میری باتوں اور میرے رسولوں کو ٹھٹھا
18:107  جو لوگ ایمان لائے ہیں اور کئے ہیں بھلے کام انکے واسطے ہے ٹھنڈی چھاؤں کے باغ مہمانی
18:108  رہا کریں ان میں نہ چاہیں وہاں سے جگہ بدلنی
18:109  تو کہہ اگر دریا سیاہی ہو کہ لکھے میرے رب کی باتیں بیشک دریا خرچ ہو چکے ابھی نہ پوری ہوں میرے رب کی باتیں اور اگرچہ دوسرا بھی لائیں ہم ویسا ہی اسکی مدد کو
18:110  تو کہہ میں بھی ایک آدمی ہوں جیسے تم حکم آتا ہے مجھ کو کہ معبود تمہارا ایک معبود ہے سو پھر جس کو امید ہو ملنے کی اپنے رب سے سوہ وہ کرے کچھ کام نیک اور شریک نہ کرے اپنے رب کی بندگی میں کسی کو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
19:1  کہٰیٰعص
19:2  یہ مذکور ہے تیرے رب کی رحمت کا اپنے بندہ زکریا پر
19:3  جب پکارا اُس نے اپنے رب کو چھپی آواز سے
19:4  بولا اے میرے رب بوڑھی ہو گئیں میری ہڈیاں اور شعلہ نکلا سر سے بڑھاپے کا اور تجھ سے مانگ کر اے رب میں کبھی محروم نہیں رہا
19:5  اور میں ڈرتا ہوں بھائی بندوں سے اپنے پیچھے اور عورت میری بانجھ ہے سو بخش تو مجھ کو اپنے پاس سے ایک کام اٹھانے والا
19:6  جو میری جگہ بیٹھے اور یعقوب کی اولاد کی اور کر اُسکو اے رب من مانتا
19:7  اے زکریا ہم تجھ کو خوشخبری سناتے ہیں ایک لڑکے کی جس کا نام ہے یحیٰی نہیں کیا ہم نے پہلے اس نام کا کوئی
19:8  بولا اے رب کہاں سے ہو گا مجھ کو لڑکا اور میری عورت بانجھ ہے اور میں بوڑھا ہو گیا یہاں تک کہ اکڑ گیا
19:9  کہا یونہی ہو گا فرما دیا تیرے رب نے وہ مجھ پر آسان ہے اور تجھ کو پیدا کیا میں نے پہلے سے اور نہ تھا تو کوئی چیز
19:10  بولا اے رب ٹھہرا دے میرے لئے کوئی نشانی فرمایا تیری نشانی یہ کہ بات نہ کرے تو لوگوں سے تین رات تک صحیح تندرست
19:11  پھر نکلا اپنے لوگوں کے پاس حجرہ سے تو اشارہ سے کہا اُنکو کہ یاد کرو صبح اور شام
19:12  اے یحیٰی اٹھا لے کتاب زور سے اور دیا ہم نے اُسکو حکم کرنا لڑکا پن میں
19:13  اور شوق دیا اپنی طرف سے اورستھرائی اور تھا پرہیز گار
19:14  اور نیکی کرنے والا اپنے ماں باپ سے اور نہ تھا زبردست خود سر
19:15  اور سلام ہے اُس پر جس دن پیدا ہو ا اور جس دن مرے اورجس دن اٹھ کھڑا ہو زندہ ہو کر
19:16  اور مذکور کر کتاب میں مریم کا جب جدا ہوئی اپنے لوگوں سے ایک شرقی مکان میں
19:17  پھر پکڑ لیا اُن سے ورے ایک پردہ پھر بھیجا ہم نے اُسکے پاس اپنا فرشتہ پھر بن کر آیا اُسکے آگے آدمی پورا
19:18  بولی مجھ کو رحمٰن کی پناہ تجھ سے اگر ہے تو ڈر رکھنے والا
19:19  بولا میں تو بھیجا ہوا ہوں تیرے رب کا کہ دے جاؤں تجھ کو ایک لڑکا ستھرا
19:20  بولی کہاں سے ہو گا میرے لڑکا اور چھوا نہیں مجھ کو آدمی نے اور میں بدکار کبھی نہیں تھی
19:21  بولا یونہی فرما دیا تیرے رب نے وہ مجھ پر آسان ہے اور اُسکو ہم کیا چاہتے ہیں لوگوں کیلئے نشانی اور مہربانی اپنی طرف سے اور ہے یہ کام مقرر ہو چکا
19:22  پھر پیٹ میں لیا اُسکو پھر یکسو ہوئی اُسکو لیکر ایک بعید مکان میں
19:23  پھر لے آیا اُسکو دردزہ ایک کھجور کی جڑ میں بولی کسی طرح میں مر چکتی اس سے پہلے اور ہو جاتی بھولی بسری
19:24  پس آواز دی اسکو اُسکے نیچے سے کہ غمگین مت ہو کر دیا تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ
19:25  اور ہلا اپنی طرف کھجور کی جڑ اُس سے گریں گی تجھ پر پکی کھجوریں
19:26  اب کھا اور پی اور آنکھ ٹھنڈی رکھ پھر اگر تو دیکھے کوئی آدمی تو کہیو میں نے مانا ہے رحمٰن کا روزہ سو بات نہ کروں گی آج کسی آدمی سے
19:27  پھر لائی اسکو اپنے لوگوں کے پاس گود میں وہ اُسکو کہنے لگے اے مریم تو نے کی یہ چیز طوفان کی
19:28  اے بہن ہارون کی نہ تھا تیرا باپ برا آدمی اور نہ تھی تیری ماں بدکار
19:29  پھر ہاتھ سے بتلایا اُس لڑکے کو بولے ہم کیونکر بات کریں اُس شخص سے کہ وہ ہے گود میں لڑکا
19:30  وہ بولا میں بندہ ہوں اللہ کا مجھ کو اُس نے کتاب دی ہے اور مجھ کو اُس نے نبی کیا
19:31  اور بنایا مجھ کو برکت والا جس جگہ میں ہوں اور تاکید کی مجھ کو نماز کی اور زکوٰۃ کی جب تک میں رہوں زندہ
19:32  اورسلوک کرنے والا اپنی ماں سے اور نہیں بنایا مجھ کو زبردست بدبخت
19:33  اور سلام ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں اور جس دن اٹھ کھڑا ہوں زندہ ہو کر
19:34  یہ ہے عیسٰی مریم کا بیٹا سچی بات جس میں لوگ جھگڑتے ہیں
19:35  اللہ ایسا نہیں کہ رکھے اولاد وہ پاک ذات ہے جب ٹھہرا لیتا ہے کسی کام کا کرنا سو یہی کہتا ہے اسکو کہ ہو وہ ہو جاتا ہے
19:36  اور کہا بیشک اللہ ہے رب میرا اور رب تمہارا سو اُسکی بندگی کرو یہ ہے راہ سیدھی
19:37  پھر جُدی جُدی راہ اختیار کی فرقوں نے اُن میں سے سو خرابی ہے منکروں کو جس وقت دیکھیں گے ایک دن بڑا
19:38  کیا خوب سنتے اور دیکھتے ہونگے جس دن آئیں گے ہمارے پاس پر بے انصاف آج کے دن صریح بہک رہے ہیں
19:39  اور ڈر سنا دے اُنکو اُس پچتاوے کے دن کا جب فیصل ہو چکے گا کام اور وہ بھول رہے ہیں اور وہ یقین نہیں لاتے
19:40  ہم وارث ہوں گے زمین کے اور جو کوئی ہے زمین پر اور وہ ہماری طرف پھر آئیں گے
19:41  اور مذکور کر کتاب میں ابراہیم کا بیشک تھا وہ سچا نبی
19:42  جب کہا اپنے باپ کو اے باپ میرے کیوں پوجتا ہے اسکو جو نہ سنے اور نہ دیکھے اور نہ کام آئے تیرے کچھ
19:43  اے باپ میرے مجھ کو آئی ہے خبر ایک چیز کی جو تجھ کو نہیں آئی سو میری راہ چل دکھلا دوں تجھ کو راہ سیدھی
19:44  اے باپ میرے مت پوج شیطان کو بیشک شیطان ہے رحمٰن کا نافرمان
19:45  اے باپ میرے میں ڈرتا ہوں کہیں آ لگے تجھ کو ایک آفت رحمٰن سے پھر تو ہو جائے شیطان کا ساتھی
19:46  وہ بولا کیا تو پھرا ہوا ہے میرے ٹھاکروں سے اے ابراہیم اگر تو باز نہ آئے گا تو تجھ کو سنگسار کروں گا اور دور ہو جا میرے پاس سے ایک مدت
19:47  کہا تیری سلامتی رہے میں گناہ بخشواؤں گا تیرا اپنے رب سے بیشک وہ ہے مجھ پر مہربان
19:48  اور چھوڑتا ہوں تم کو اور جنکو تم پوجتے ہو اللہ کے سوا اور میں بندگی کروں گا اپنے ر ب کی امید ہے کہ نہ رہوں گا اپنے رب کی بندگی کر کر محروم
19:49  پھر جب جُدا ہوا اُن سے اور جنکو وہ پوجتے تھے اللہ کے سوا بخشا ہم نے اُسکو اسحٰق او ریعقوب اور دونوں کو نبی کیا
19:50  اور دیا ہم نے انکو اپنی رحمت سے اور کہا اُنکے واسطے سچا بول اونچا
19:51  اور مذکور کر کتاب میں موسٰی کا بیشک وہ تھا چنا ہوا اور تھا رسول نبی
19:52  اور پکارا ہم نے اُسکو داہنی طرف سے طور پہاڑ کی اور نزدیک بلایا اُسکو بھید کہنے کو
19:53  اور بخشا ہم نے اُسکو اپنی مہربانی سے بھائی اُس کا ہارون نبی
19:54  اور مذکور کر کتاب میں اسمٰعیل کا وہ تھا وعدہ کا سچا اور تھا رسول نبی
19:55  اور حکم کرتا تھا اپنے گھر والوں کو نماز کا اور زکوٰۃ کا اور تھا اپنے رب کے یہاں پسندیدہ
19:56  اور مذکور کر کتاب میں ادریس کا وہ تھا سچا نبی
19:57  اور اٹھا لیا ہم نے اسکو ایک اونچے مکان پر
19:58  یہ وہ لوگ ہیں جن پر انعام کیااللہ نے پیغمبروں میں آدم کی اولاد میں اور اُن میں جنکو سوار کر لیا ہم نے نوح کے ساتھ اور ابراہیم کی اولاد میں اور اسرائیل کی اور اُن میں جنکو ہم نے ہدایت کی اور پسند کیا جب اُنکو سنائے آیتیں رحمٰن کی گرتے ہیں سجدہ م
19:59  پھر اُنکی جلگہ آئے ناخلف کھو بیٹھے نماز اور پیچھے پڑ گئے مزوں کے سو آگے دیکھ لیں گے گمراہی کو
19:60  مگر جس نے توبہ کی اور یقین لایا اور کی نیکی سو وہ لوگ جائیں گے بہشت میں اور اُن کا حق ضائع نہ ہو گا کچھ
19:61  باغوں میں بسنے کے جن کا وعدہ کیا ہے رحمٰن نے اپنے بندوں سے اُنکے بن دیکھے بیشک ہے اُس کے وعدہ پر پہنچنا
19:62  نہ سنیں گے وہاں بک بک سوائے سلام اور اُنکے لئے ہے اُنکی روزی وہاں صبح اور شام
19:63  یہ وہ بہشت ہے جو میراث دینگے ہم اپنے بندوں میں جو کوئی ہو گا پرہیزگار
19:64  اور ہم نہیں اترتے مگر حکم سے تیرے رب کے اُسی کا ہے جو ہمارے آگے ہے اور جو ہمارے پیچھے اور جو اسکے بیچ میں ہے اور تیرا رب نہیں ہے بھولنے والا
19:65  رب آسمانوں کا اور زمین کا اور جو اُنکے بیچ میں ہے سو اُسی کی بندگی کر اور قائم رہ اسکی بندگی پر کسی کو پہچانتا ہے تو اسکے نام کا
19:66  اور کہتا ہے آدمی کیا جب میں مر جاؤں تو پھر نکلوں گا زندہ ہو کر
19:67  کیا یاد نہیں رکھتا آدمی کہ ہم نے اسکو بنایا پہلے سے اور وہ کچھ چیز نہ تھا
19:68  سو قسم ہے تیرے رب کی ہم گھیر بلائیں گے انکو اور شیطانوں کو پھر سامنے لائیں گے گرد دوزخ کے گھٹنوں پر گرے ہوئے
19:69  پھر جدا کر لیں گے ہم ہر ایک فرقہ میں سے جو نسا اُن میں سے سخت رکھتا تھا رحمٰن سے اکڑ
19:70  پھر ہم کو خوب معلوم ہیں جو بہت قابل ہیں اُس میں داخل ہونے کے
19:71  اور کوئی نہیں تم میں جو نہ پہنچے گا اس پر ہو چکا یہ وعدہ تیرے رب پر لازم مقرر
19:72  پھر بچائیں گے ہم انکو جو ڈرتے رہے اور چھوڑ دیں گے گنہگاروں کو اس میں اوندھے گرے ہوئے
19:73  اور جب سنائے انکو ہماری آیتیں کھلی ہوئی کہتے ہیں جو لوگ کہ منکر ہیں ایمان والوں کو دونوں فرقوں میں کس کا مکان بہتر ہے اور کس کی اچھی لگی ہے مجلس
19:74  اورکتنی ہلاک کر چکے ہیں ہم پہلے اُن سے جماعتیں وہ اُن سے بہتر تھے سامان میں اور نمود میں
19:75  تو کہہ جو رہا بھٹکتا سو چاہئے اُسکو کھینچ لیجائے رحمٰن لنبا یہاں تک کہ جب دیکھیں گے جو وعدہ ہوا تھا اُن سے یا آفت اور یا قیامت سو تب معلوم کر لیں گے کس کا برا ہے مکان اور کس کی فوج کمزور ہے
19:76  اور بڑھاتا جاتا ہے اللہ سوجھنے والوں کو سوجھ اور باقی رہنے والی نیکیاں بہتر رکھتی ہیں تیرے رب کے یہاں بدلہ اور بہتر پھر جانے کو جگہ
19:77  بھلا تو نے دیکھا اُسکو جو منکر ہوا ہماری آیتوں سے اور کہا مجھ کو مل کر رہے گا مال اور اولاد
19:78  کیا جھانک آیا ہے غیب کو یا لے رکھا ہے رحمٰن سے عہد
19:79  یہ نہیں ہم لکھ رکھیں گے جو وہ کہتا ہے اور بڑھاتے جائیں گے اسکو عذاب میں لنبا
19:80  اور ہم لے لیں گے اُسکے مرنے پر جو کچھ وہ بتلا رہا ہے اور آئے گا ہمارے پاس اکیلا
19:81  اور پکڑ رکھا ہے لوگوں نے اللہ کے سوا اوروں کو معبود تاکہ وہ ہوں اُنکے لئے مدد ہرگز نہیں
19:82  وہ منکر ہونگے اُنکی بندگی سے اورہو جائیں گے اُنکے مخالف
19:83  تو نے نہیں دیکھا کہ ہم نے چھوڑ رکھے ہیں شیطان منکروں پر اچھالتے ہیں انکو ابھار کر
19:84  سو تو جلدی نہ کر ان پرہم تو پوری کرتے ہیں انکی گنتی
19:85  جس دن ہم اکٹھا کرلائیں گے پرہیزگاروں کو رحمٰن کے پاس مہمان بلائے ہوئے
19:86  اور ہانک لیجائیں گے گنہگاروں کو دوزذخ کی طرف پیاس سے
19:87  نہیں اختیار رکھتے لوگ سفارش کا مگر جس نے لے لیا ہے رحمٰن سے وعدہ
19:88  اور لوگ کہتے ہیں رحمٰن رکھتا ہے اولاد
19:89  بیشک تم آ پھنسے ہو بھاری چیز میں
19:90  ابھی آسمان پھٹ پڑیں اس بات سے اور ٹکڑے ہو زمیں اور گر پڑیں پہاڑ ڈھے کر
19:91  اس پر کہ پکارتے ہیں رحمٰن کے نام پر اولاد
19:92  اور نہیں پھبتا رحمٰن کو کہ رکھے اولاد
19:93  کوئی نہیں آسمان اور زمین میں جو نہ آئے رحمٰن کا بندہ ہو کر
19:94  اُسکے پاس اُنکی شمار ہے اور گن رکھی ہے انکی گنتی
19:95  اور ہر ایک اُن میں آئے گا اُسکے سامنے قیامت کے دن اکیلا
19:96  البتہ جو یقین لائے ہیں اور کی ہیں اُنہوں نے نیکیاں اُنکو دے گا رحمٰن محبت
19:97  سو ہم نے آسان کر دیا یہ قرآن تیری زبان میں اسی واسطے کہ خوشخبری سنا دے تو ڈرنے والوں کو اور ڈرا دے جھگڑالو لوگوں کو
19:98  اور بہت ہلاک کر چکے ہم اُن سے پہلے جماعتیں آہٹ پاتا ہے تو اُن میں کسی کی یا سنتا ہے اُنکی بھنک
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
20:1  طٰہٰ۔
20:2  اس واسطے نہیں اتارا ہم نے تجھ پر قرآن کہ تو محنت میں پڑے
20:3  مگر نصیحت کے واسطے اُسکی جو ڈرتا ہے
20:4  اتارا ہوا ہے اُس کا جس نے بنائی زمین اور آسمان اونچے
20:5  وہ بڑا مہربان عرش پر قائم ہوا
20:6  اُسی کاہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور اُن دونوں کے درمیان اور نیچے گیلی زمین کے
20:7  اور اگر تو بات کہے پکار کر تو اُسکو تو خبر ہے چھپی ہوئی بات کی اور اُس سے بھی چھپی ہوئی کی
20:8  اللہ ہے جسکے سوا بندگی نہیں کسی کی اُسی کے ہیں سب نام خاصے
20:9  اور پہنچی ہے تجھ کو بات موسٰی کی
20:10  جب اُس نے دیکھی ایک آگ تو کہا اپنے گھر والوں کو ٹھہرو میں نے دیکھی ہے ایک آگ شاید لے آؤں تمہارے پاس اُس میں سے سلگا کر یا پاؤں آگ پر پہنچ کر رستہ کا پتہ
20:11  پھر جب پہنچا آگ کے پاس آواز آئی اے موسٰی
20:12  میں ہوں تیرا رب سو اتار ڈال اپنی جوتیاں تو ہے پاک میدان طویٰ میں
20:13  اور میں نے تجھ کو پسند کیا ہے سو تو سنتا رہ جو حکم ہو
20:14  میں جو ہوں اللہ ہوں کسی کی بندگی نہیں سوا میرے سو میری بندگی کر اور نماز قائم رکھ میری یادگاری کو
20:15  قیامت بیشک آنے والی ہے میں مخفی رکھنا چاہتا ہوں اُسکو تاکہ بدلہ ملے ہر شخص کو جو اُس نے کمایا ہے
20:16  سو کہیں تجھ کو نہ روک دے اُس سے وہ شخص جو یقین نہیں رکھتا اُس کا اور پیچھے پڑ رہا ہے اپنے مزوں کے پھر تو بھی پٹکا جائے
20:17  اور یہ کیا ہے تیرے داہنے ہاتھ میں اے موسٰی
20:18  بولا یہ میری لاٹھی ہے اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور پتے جھاڑتا ہوں اس سے اپنی بکریوں پر اور میرے اس میں چند کام ہیں اور بھی
20:19  فرمایا ڈالدے اُسکو اے موسٰی
20:20  تو اُسکو ڈال دیا پھر اسی وقت وہ تو سانپ ہو گیا دوڑتا ہوا
20:21  فرمایا پکڑ لے اُسکو اور مت ڈر ہم ابھی پھیر دیں گے اُسکو پہلی حالت پر
20:22  اور ملا لے اپنا ہاتھ اپنی بغل سےکہ نکلے سفید ہو کر بلا عیب یہ نشانی دوسری
20:23  تاکہ دکھاتےجائیں ہم تجھ کو اپنی نشانیاں بڑی
20:24  جا طرف فرعون کے کہ اُس نے بہت سر اٹھایا
20:25  بولا اے رب کشادہ کر میرا سینہ
20:26  اور آسان کر میرا کام
20:27  اور کھول دے گرہ میری زبان سے
20:28  کہ سمجھیں میری بات
20:29  اور دےمجھ کو ایک کام بٹانے والا میرے گھر کا
20:30  ہارون میرا بھائی
20:31  اُس سے مضبوط کر میری کمر
20:32  اور شریک کر اُسکو میرے کام میں
20:33  کہ تیری پاک ذات کا بیان کریں ہم بہت سا
20:34  اور یاد کریں ہم تجھ کو بہت سا
20:35  تو تو ہے ہم کو خوب دیکھتا
20:36  فرمایا ملا تجھ کو تیرا سوال اے موسٰی
20:37  اور احسان کیا تھا ہم نے تجھ پر ایک بار اور بھی
20:38  جب حکم بھیجا ہم نے تیری ماں کو جو آگے سناتے ہیں
20:39  کہ ڈال اُسکو صندوق میں پھر اُسکو ڈال دے دریا میں پھر دریا اُسکو لے ڈالے کنارے پر اٹھا لے اُسکو ایک دشمن میرا اور اُس کا اور ڈال دی میں نے تجھ پر محبت اپنی طرف سے اور تاکہ پرورش پائے تو میری آنکھ کے سامنے
20:40  جب چلنے لگی تیری بہن اور کہنے لگی میں بتاؤں تمکو ایسا شخص جو اُسکو پالے پھر پہنچا دیا ہم نے تجھ کو تیری ماں کے پاس کہ ٹھنڈی رہے اُسکی آنکھ اور غم نہ کھائے اور تو نے مار ڈالا ایک شخص کو پھر بچا دیا ہم نے تجھ کو اُس غم سے اور جانچا ہم نے تجھ کو ا
20:41  اور بنایا میں نے تجھ کو خاص اپنے واسطے
20:42  جا تو اور تیرا بھائی میری نشانیاں لیکر اور سستی نہ کریو میری یاد میں
20:43  جاؤ طرف فرعون کی اُس نے بہت سر اٹھایا
20:44  سو کہو اُس سے بات نرم شاید وہ سوچے یا ڈرے
20:45  بولے اے رب ہمارے ہم ڈرتے ہیں کہ بھبک پڑے ہم پر یا جوش میں آ جائے
20:46  فرمایا نہ ڈرو میں ساتھ ہوں تمہارے سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں
20:47  سو جاؤ اُسکے پاس اور کہو ہم دونوں بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے سو بھیجدے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو اور مت ستا اُنکو ہم آئے ہیں تیرے پاس نشانی لیکر تیرے رب کی اور سلامتی ہو اُسکی جو مان لے راہ کی بات
20:48  ہم کو حکم ملا ہے کہ عذاب اُس پر ہے جو جھٹلائے اور منہ پھیر لے
20:49  بولا پھر کون ہے رب تم دونوں کا اے موسٰی
20:50  کہا رب ہمارا وہ ہے جس نے دی ہر چیز کو اُسکی صورت پھر راہ سجھائی
20:51  بولا پھر کیا حقیقت ہے اُن پہلی جماعتوں کی
20:52  کہا اُنکی خبر میرے رب کے پاس لکھی ہوئی ہے نہ بہکتا ہے میرا رب اور نہ بھولتا ہے
20:53  وہ ہے جس نے بنا دیا تمہارے واسطے زمین کو بچھونا اور چلائیں تمہارے لئے اُس میں راہیں اور اتارا آسمان سے پانی پھر نکالی ہم نے اُس سے طرح طرح کی سبزی
20:54  کھاؤ اور چراؤ اپنے چوپایوں کو البتہ اُس میں نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کو
20:55  اسی زمین میں ہم نے تمکو بنایا اور اسی میں تمکو پھر پہنچا دیتے ہیں اور اسی سے نکالیں گے تمکو دوسری بار
20:56  اور ہم نے فرعون کو دکھلا دیں اپنی سب نشانیاں پھر اُس نے جھٹلایا اور نہ مانا
20:57  بولا کیا تو آیا ہے ہم کو نکالنے ہمارے ملک سے اپنے جادو کے زور سے اے موسٰی
20:58  سو ہم بھی لائیں گے تیرے مقابلہ میں ایک ایسا ہی جادو سو ٹھہرا لے ہمارے اور اپنے بیچ میں ایک وعدہ نہ ہم خلاف کریں اُس کا اور نہ تو ایک میدان صاف میں
20:59  کہا وعدہ تمہارا ہے جشن کا دن اور یہ کہ جمع ہوں لوگ دن چڑھے
20:60  پھر اُلٹا پھرا فرعون پھر جمع کئے اپنے سارے داؤ پھر آیا
20:61  کہا اُنکو موسٰی نے کم بختی تمہاری جھوٹ نہ بولو اللہ پر پھر غارت کر دے تمکو کسی سخت آفت سے اور مراد کو نہیں پہنچا جس نے جھوٹ باندھا
20:62  پھر جھگڑے اپنے کا م پر آپس میں اور چھپ کر کیا مشورہ
20:63  بولے مقرر یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ نکال دیں تمکو تمہارے ملک سے اپنے جادو کے زور سے اور موقوف کرا دیں تمہارے اچھے خاصے چلن کو
20:64  سو مقرر کر لو اپنی تدبیر پھر آؤ قطار باندھ کر اور جیت گیا آج جو غالب رہا
20:65  بولے اے موسٰی یا تو تو ڈال اور یا ہم ہوں پہلے ڈالنے والے
20:66  کہا نہیں تم ڈالو پھر تبھی اُنکی رسیاں اور لاٹھیاں اُسکے خیال میں آئیں اُنکے جادو سے کہ دوڑ رہی ہیں
20:67  پھر پانے لگا اپنے جی میں ڈر موسٰی
20:68  ہم نے کہا تو مت ڈر مقرر تو ہی رہے گا غالب
20:69  اور ڈال جو تیرے داہنے ہاتھ میں ہے کہ نگل جائے جو کچھ اُنہوں نے بنایا اُن کا بنایا ہوا فریب ہے جادوگر کا اور بھلا نہیں ہوتا جادوگر کا جہاں ہو
20:70  پھر گر پڑے جادوگر سجدہ میں بولے ہم یقین لائے رب پر ہارون اور موسٰی کے
20:71  بولا فرعون تم نے اُسکو مان لیا میں نے ابھی حکم نہ دیا تھا وہی تمہارا بڑا ہے جس نے سکھلایا تمکو جادو سو اب میں کٹواؤں گا تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں اور سولی دوں گا تمکو کھجور کے تنا پر اور جان لو گے ہم میں کس کا عذاب سخت ہے اور دیر تک
20:72  وہ بولے ہم تجھ کو زیادہ نہ سمجھیں گے اُس چیز سے جو پہنچی ہم کو صاف دلیل اور اُس سے جس نے ہم کو پیدا کیا سو تو کر گذر جو تجھ کو کرنا ہے تو یہی کرے گا اس دنیا کی زندگی میں
20:73  ہم یقین لائے ہیں اپنے رب پر تاکہ بخشے ہم کو ہمارے گناہ اور جو تو نے زبردستی کروایا ہم سے یہ جادو اور اللہ بہتر ہے اور سدا باقی رہنے والا
20:74  بات یہی ہے کہ جو کوئی آیا رب کے پاس گناہ لیکر سو اُس کے واسطے دوزخ ہے نہ مرے اُس میں نہ جئے
20:75  اور جو آیا اُسکے پاس ایمان لیکر نیکیاں کر کر سو اُن لوگوں کیلئے ہیں درجے بلند
20:76  باغ ہیں بسنے کے بہتی ہیں اُنکے نیچے سے نہریں ہمیشہ رہا کریں گے اُن میں اور یہ بدلہ ہے اُس کا جو پاک ہوا
20:77  اور ہم نے حکم بھیجا موسٰی کو کہ لے نکل میرےبندوں کو رات سے پھر ڈال دے اُنکے لئے سمندر میں رستہ سوکھا نہ خطرہ کر آ پکڑنے کا اور نہ ڈر ڈوبنے سے
20:78  پھر پیھچا کیا اُن کا فرعون نے اپنے لشکروں کو لیکر پھر ڈھانپ لیا اُنکو پانی نے جیسا کہ ڈھانپ لیا
20:79  اور بہکایا فرعون نے اپنی قوم کو اور نہ سمجھایا
20:80  اے اولاد اسرائیل چھڑا لیا ہم نے تمکو تمہارے دشمن سے اور وعدہ ٹھہرا یا تم سے داہنی طرف پہاڑ کی اور اتارا تم پر من اور سلویٰ
20:81  کھاؤ ستھری چیزیں جو روزی دی ہم نے تمکو اور نہ کرو اُس میں زیادتی پھر تو اترے گا تم پر میرا غصہ اور جس پر اترا میرا غصہ سو وہ پٹکا گیا
20:82  اور میری بڑی بخشش ہے اس پر جو توبہ کرے اور یقین لائے اور کرے بھلا کام پھر راہ پر رہے
20:83  اور کیوں جلدی کی تونے اپنی قوم سے اے موسٰی
20:84  بولا وہ یہ آ رہے ہیں میرے پیچھے اور میں جلدی آیا تیری طرف اے میرے رب تاکہ تو راضی ہو
20:85  فرمایا ہم نے بچلا دیا تیری قوم کو تیرے پیچھے اور بہکایا اُنکو سامری نے
20:86  پھر الٹا پھرا موسٰی اپنی قوم کے پاس غصہ میں بھرا پچتاتا ہوا کہا اے قوم کیا تم سے وعدہ نہ کیا تھا تمہارے رب نے اچھا وعدہ کیا طویل ہو گئ تم پر مدت یا چاہا تم نے کہ اترے تم پر غضب تمہارے رب کا اس لئے خلاف کیا تم نے میرا وعدہ
20:87  بولے ہم نے خلاف نہیں کیا تیرا وعدہ اپنے اختیار سے و لیکن اٹھوایا ہم سے بھاری بوجھ قوم فرعون کے زیور کا سو ہم نے اُسکو پھینک دیا پھر اس طرح ڈھالا سامری نے
20:88  پھر بنا نکالا اُنکے واسطے ایک بچھڑا ایک دھڑ جسمیں آواز گائے کی پھر کہنے لگے یہ معبود ہے تمہارا اور معبود ہے موسٰی کا سو وہ بھول گیا
20:89  بھلا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ وہ جواب تک نہیں دیتا اُنکو کسی بات کا اور اختیار نہیں رکھتا اُنکے برے کا اور نہ بھلے کا
20:90  اور کہا تھا اُنکو ہارون نے پہلے سے اے قوم بات یہی ہے کہ تم بہک گئے اس بچھڑے سے اور تمہارا رب تو رحمٰن ہے سو میری راہ چلو اور مانو بات میری
20:91  بولے ہم برابر اسی پر لگے بیٹھے رہیں گے جب تک لوٹ کر نہ آئے ہمارے پاس موسٰی
20:92  کہا موسٰی نے اے ہارون کس چیز نے روکا تجھ کو جب دیکھا تھا تو نے کہ وہ بہک گئے
20:93  کہ تو میرےپیچھے نہ آیا کیا تو نے رد کیا میرا حکم
20:94  وہ بولا اے میری ماں کے جنے نہ پکڑ میری داڑھی اور نہ سر میں ڈرا کہ تو کہے گا پھوٹ ڈالدی تو نے بنی اسرائیل میں اور یاد نہ رکھی میری بات
20:95  کہا موسٰی نے اب تیری کیا حقیقت ہے اے سامری
20:96  بولا میں نے دیکھ لیا جو اوروں نے نہ دیکھا پھر بھر لی میں نے ایک مٹھی پاؤں کے نیچے سے اُس بھیجے ہوئے کے پھر میں نے وہی ڈالدی اور یہی صلاح دی مجھ کو میرے جی نے
20:97  کہا موسٰی نے دور ہو تیرے لئے زندگی بھر تو اتنی سزا ہے کہ کہا کرے مت چھیڑو اور تیرے واسطے ایک وعدہ ہے وہ ہرگز تجھ سے خلاف نہ ہو گا اور دیکھ اپنے معبود کو جس پر تمام دن تو معتکف رہتا تھا ہم اسکو جلا دیں گے پھر بکھیر دیں گے دریا میں اڑا کر
20:98  تمہارا معبود تو وہی اللہ ہے جس کے سوا کسی کی بندگی نہیں سب چیز سما گئ ہے اُسکے علم میں
20:99  یوں سناتےہیں ہم تجھ کو اُنکے احوال جو پہلے گذر چکے اور ہم نے دی تجھ کو اپنے پاس سے پڑھنے کی کتاب
20:100  جو کوئی منہ پھیر لے اُس سے وہ اٹھائے گا دن قیامت کے ایک بوجھ
20:101  سدا رہیں گے اس میں اور برا ہے اُن پر قیامت میں وہ بوجھ اٹھانے کا
20:102  جس دن پھونکیں گے صور میں اور گھیر لائیں گے ہم گناہگاروں کو اُس دن نیلی آنکھیں
20:103  چپکے چپکے کہتے ہونگے آپس میں تم نہیں رہے مگر دس دن
20:104  ہم کو خوب معلوم ہے جو کچھ کہتے ہیں جب بولے گا اُن میں اچھی راہ روشن والا تم نہیں رہے مگر ایک دن
20:105  اور تجھ سے پوچھتے ہیں پہاڑوں کا حال سو تو کہہ اُنکو بکھیر دے گا میرا رب اڑا کر
20:106  پھر کر چھوڑے گا زمین کو صاف میدان
20:107  نہ دیکھے تو اُس میں موڑ اور نہ ٹیلا
20:108  اُس دن پیچھے دوڑیں گے پکارنے والے کے ٹیڑھی نہیں جسکی بات اور دب جائیں گی آوازیں رحمٰن کے ڈر سے پھر تو نہ سنے گا مگر گھس گھسی آواز
20:109  اُس دن کام نہ آئے گی سفارش مگر جسکو اجازت رحمٰن نے دی اور پسند کی اسکی بات
20:110  وہ جانتا ہے جو کچھ ہے اُنکے آگے اور پیچھے اور یہ قابو میں نہیں لا سکتے اُسکو دریافت کر کر
20:111  اور رگڑتے ہیں منہ آگے اس جیتے ہمیشہ رہنے والے کے اور خراب ہوا جس نے بوجھ اٹھایا ظلم کا
20:112  اور جو کوئی کرے کچھ بھلائیاں اور وہ ایمان بھی رکھتا ہو سو اُسکو ڈر نہیں بے انصافی کا اور نہ نقصان پہنچنے کا
20:113  اور اسی طرح اتارا ہم نے قرآن عربی زبان کا اور پھیر پھیر کر سنائی ہم نے اُس میں ڈرانے کی باتیں تاکہ وہ پرہیز کریں یا ڈالے اُنکے دل میں سوچ
20:114  سو بلند درجہ اللہ کا اُس سچے بادشاہ کا اور تو جلدی نہ کر قرآن کے لینے میں جب تک کہ پورا نہ ہو چکے اُس کا اترنا اور کہہ اے رب زیادہ کر میری سمجھ
20:115  اور ہم نے تاکید کر دی تھی آدم کو اُس سے پہلے پھر بھول گیا اور نہ پائی ہم نے اسمیں کچھ ہمت
20:116  اور جب کہا ہم نے فرشتوں کو سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ میں گر پڑے مگر نہ مانا ابلیس نے
20:117  پھر کہہ دیا ہم نے اے آدم یہ دشمن تیرا ہے اور تیرے جوڑے کا سو نکلوا نہ دے تمکو بہشت سے پھر تو پڑ جائے تکلیف میں
20:118  تجھ کو یہ ملا ہے کہ نہ بھوکا ہو تو اُس میں اور نہ ننگا
20:119  اور یہ کہ نہ پیاس کھینچے تو اس میں اور نہ دھوپ
20:120  پھر جی میں ڈالا اُسکے شیطان نے کہا اے آدم میں بتاؤں تجھ کو درخت سدا زندہ رہنے کا اور بادشاہی جو پرانی نہ ہو
20:121  پھر دونوں نے کھا لیا اُسمیں سے پھر کھل گئیں اُن پر اُنکی بری چیزیں اور لگے گانٹھنے اپنے اوپر پتے بہشت کے اور حکم ٹالا آدم نے اپنے رب کا پھر راہ سے بہکا
20:122  پھر نواز دیا اُسکو اُسکے رب نے پھر متوجہ ہوا اُس پر اور راہ پر لایا
20:123  فرمایا اترو یہاں سے دونوں اکٹھے رہو ایک دوسرے کے دشمن پھر اگر پہنچے تمکو میری طرف سے ہدایت پھر جو چلا میری بتلائی راہ پر سو نہ وہ بہکے گا اور نہ وہ تکلیف میں پڑے گا
20:124  اور جس نے منہ پھیرا میری یاد سے تو اُسکو ملنی ہے گذران تنگی کی اور لائیں گے ہم اُسکو دن قیامت کے اندھا
20:125  وہ کہے گا اے رب کیوں اٹھا لایا تو مجھ کو اندھا اور میں تو تھا دیکھنے والا
20:126  فرمایا یونہی پہنچی تھیں تجھ کو میری آیتیں پھر تو نے انکو بھلا دیا اور اسی طرح آج تجھ کو بھلا دیں گے
20:127  اور اسی طرح بدلہ دیں گے ہم اُسکو جو حد سے نکلا اور یقین نہ لایا اپنے رب کی باتوں پر اور آخرت کا عذاب سخت ہے اور بہت باقی رہنے والا
20:128  سو کیا اُنکو سمجھ نہ آئی اس بات سے کہ کتنی غارت کر دیں ہم نے اُن سے پہلے جماعتیں یہ لوگ پھرتے ہیں اُنکی جگہوں میں اس میں خوب نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کو
20:129  اور اگر نہ ہوتی ایک بات کہ نکل چکی تیرے ب کی طرف سے تو ضرور ہو جاتی مٹھ بھیڑ اور اگر نہ ہوتا وعدہ مقرر کیا گیا
20:130  سو تو سہتا رہ جو وہ کہیں اور پڑھتا رہ خوبیاں اپنے رب کی سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اور کچھ گھڑیوں میں رات کی پڑھا کر اور دن کی حدوں پر شاید تو راضی ہو
20:131  اور مت پسار اپنی آنکھیں اُس چیز پر جو فائدہ اٹھانے کو دی ہم نے ان طرح طرح کے لوگوں کو رونق دنیا کی زندگی کی اُنکے جانچے کو اور تیرے رب کی دی ہوئی روزی بہتر ہے اور بہت باقی رہنے والی
20:132  اور حکم کر اپنے گھر والوں کو نماز کا اور خود بھی قائم رہ اُس پر ہم نہیں مانگتے تجھ سے روزی ہم روزی دیتے ہیں تجھ کو اور انجام بھلا ہے پرہیزگاری کا
20:133  اور لوگ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں لے آتا ہمارے پاس کوئی نشانی اپنے رب سے کیا پہنچ نہیں چکی اُنکو نشانی اگلی کتابوں میں کی
20:134  اور اگر ہم ہلاک کر دیتے اُنکو کسی آفت میں اس سے پہلے تو کہتے اے رب کیوں نہ بھیجا ہم تک کسی کو پیغام دیکر کہ ہم چلتے تیری کتاب پر ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے
20:135  تو کہہ ہر کوئی راہ دیکھتا ہے سو تم بھی راہ دیکھو اور آئندہ جان لو گے کون ہیں سیدھی راہ والے اور کس نے راہ پائی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
21:1  نزدیک آ گیا لوگوں کے اُنکے حساب کا وقت اور وہ بیخبر ٹلا رہے ہیں
21:2  کوئی نصیحت نہیں پہنچتی اُنکو اُنکے رب سے نئی مگر اُسکو سنتے ہیں کھیل میں لگےہوئے
21:3  کھیل میں پڑے ہیں دل اُنکے اور چھپا کر مصلحت کی بے انصافوں نے یہ شخص کون ہے ایک آدمی ہےتم ہی جیسا پھر کیوں پھنستے ہو اُسکے جاد ومیں آنکھوں دیکھتے
21:4  اُس نے کہا میرے رب کو خبر ہے بات کی آسمان میں ہو یا زمین میں اور وہ ہے سننے والا جاننے والا
21:5  اُسکو چھوڑ کر کہتے ہیں بیہودہ خواب ہیں نہیں جھوٹ باندھ لیا ہے نہیں شعر کہتا ہے پھر چاہیئے لے آئے ہمارے پاس کوئی نشانی جیسے پیغام لیکر آئے ہیں پہلے
21:6  نہیں مانا اُن سے پہلے کسی بستی نے جنکو غارت کر دیا ہم نے کیا اب یہ مان لیں گے
21:7  اور پیغام نہیں بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے مگر یہی مردوں کے ہاتھ وحی بھیجتے تھے ہم اُنکو سو پوچھ لو یاد رکھنے والوں سے اگر تم نہیں جانتے
21:8  اور نہیں بنائے تھے ہم نے اُنکے ایسے بدن کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور نہ تھے وہ ہمیشہ رہ جانے والے
21:9  پھر سچا کر دیا ہم نے اُن سے وعدہ سو بچا دیا اُنکو اور جسکو ہم نے چاہا اور غارت کر دیا حد سے نکلے والوں کو
21:10  ہم نے اتاری ہے تمہاری طرف کتاب کہ اُس میں تمہارا ذکر ہے کیا تم سمجھتے نہیں
21:11  اور کتنی پیس ڈالیں ہم نے بسیتاں جو تھیں گنہگار اور اٹھا کھڑے کئے اُنکے پیچھے اور لوگ
21:12  پھر جب آہٹ پائی انہوں نے ہماری آفت کی تب لگے وہاں سے ایڑ کرنے
21:13  ایڑ مت کرو اور لوٹ جاؤ جہاں تم نے عیش کیا تھا اور اپنے گھروں میں شاید کوئی تمکو پوچھے
21:14  کہنے لگے ہائے خرابی ہم تھے بیشک گنہگار
21:15  پھر برابر یہی رہی اُنکی فریاد یہاں تک کہ ڈھیر کر دیے گئے کاٹ کر بجھے پڑے ہوئے
21:16  اور ہم نے نہیں بنایا آسمان اور زمین کو اور جو کچھ انکے بیچ میں ہےکھیلتے ہوئے
21:17  اگر ہم چاہتے کہ بنا لیں کچھ کھلونا تو بنا لیتے ہم اپنے پاس سے اگر ہم کو کرنا ہوتا
21:18  یوں نہیں پر ہم پھینک مارتے ہیں سچ کو جھوٹ پر پھر وہ اُس کا سر پھوڑ ڈالتا ہے پھر وہ جاتا رہتا ہے اور تمہارے لئے خرابی ہے اُن باتوں سے جو تم بتلاتے ہو
21:19  اور اُسی کا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں اور جو اُسکے نزدیک رہتے ہیں سرکشی نہیں کرتے اُسکی عبادت سے اور نہیں کرتے کاہلی
21:20  یاد کرتےہیں رات اور دن نہیں تھکتے
21:21  کیا ٹھہرائے ہیں انہوں نے اور معبود زمین میں کہ وہ جلا اٹھائیں گے اُنکو
21:22  اگر ہوتے ان دونوں میں اور معبود سوائے اللہ کے تو دونوں خراب ہو جاتے سو پاک ہے اللہ عرش کا مالک اُن باتوں سے جو یہ بتلاتے ہیں
21:23  اُس سے پوچھا نہ جائے جو وہ کرے اور اِن سے پوچھا جائے
21:24  کیا ٹھہرائے ہیں انہوں نے اُس سے ورے اور معبود تو کہہ لاؤ اپنی سند یہی بات ہے میرے ساتھ والوں کی اور یہی بات ہے مجھ سے پہلوں کی کوئی نہیں پر وہ بہت لوگ نہیں سمجھتے سچی بات سو ٹلا رہے ہیں
21:25  اور نہیں بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول مگر اُسکو یہی حکم بھیجا کہ بات یوں ہے کہ کسی کی بندگی نہیں سوائے میرے سو میری بندگی کرو
21:26  اور کہتے ہں رحمٰن نے کر لیا کسی کو بیٹا وہ ہر گز اس لائق نہیں لیکن وہ بندے ہیں جنکو عزت دی ہے
21:27  اس سے بڑھ کر نہیں بول سکتے اور وہ اسی کے حکم پر کام کرتے ہیں
21:28  اُسکو معلوم ہے جو اُنکے آگے ہیں اور پیچھے اور وہ سفارش نہیں کرتے مگر اُسکی جس سے اللہ راضی ہو اور وہ اُسکی ہیبت سے ڈرتے ہیں
21:29  اور جو کوئی اُن میں کہے کہ میری بندگی ہے اس سے ورے سو اسکو ہم بدلہ دیں گے دوزخ یونہی ہم بدلہ دیتے ہیں بے انصافوں کو
21:30  اور کیا نہیں دیکھا ان منکروں نے کہ آسمان اور زمین منہ بند تھے پھر ہم نے انکو کھول دیا اور بنائی ہم نے پانی سے ہر ایک چیز جس میں جان ہے پھر کیا یقین نہیں کرتے
21:31  اور رکھ دیے ہم نے زمین میں بھاری بوجھ کبھی اُنکو لے کر جھک پڑے اور رکھیں اُس میں کشادہ راہیں تاکہ وہ راہ پائیں
21:32  اور بنایا ہم نے آسمان کو چھت محفوظ اور وہ آسمان کی نشانیوں کو دھیان میں نہیں لاتے
21:33  اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن اور سورج اور چاند سب اپنے اپنے گھر میں پھرتے ہیں
21:34  اور نہیں دیا ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کیلئے زندہ رہنا پھر کیا اگر تو مر گیا تو وہ رہ جائیں گے
21:35  ہر جی کو چکھنی ہے موت اور ہم تمکو جانچتے ہیں برائی سے اور بھلائی سے آزمانے کو اور ہماری طرف پھر کر آ جاؤ گے
21:36  اور جہاں تجھ کو دیکھا منکروں نے تو کوئی کام نہیں اُنکو تجھ سے مگر ٹھٹھا کرنا کیا یہی شخص ہے جو نام لیتا ہے تمہارے معبودوں کا اور وہ رحمٰن کے نام سے منکر ہیں
21:37  بنا ہے آدمی جلدی کا اب دکھلاتا ہوں تمکو اپنی نشانیاں سو مجھ سے جلدی مت کرو
21:38  اور کہتے ہیں کب ہو گا یہ وعدہ اگر تم سچے ہو
21:39  اگر جان لیں یہ منکر اُس وقت کو کہ نہ روک سکیں گے اپنے منہ سے آگ اور نہ اپنی پیٹھ سے اور نہ اُنکو مدد پہنچے گی
21:40  کچھ نہیں وہ آئے گی اُن پر ناگہاں پھر انکے ہوش کھو دیگی پھر نہ پھیر سکیں گے اُسکو اور نہ اُنکو فرصت ملے گی
21:41  اور ٹھٹھے ہو چکے ہیں رسولوں سے تجھ سے پہلے پھر الٹ پڑی ٹھٹھا کرنے والوں پر اُن میں سے وہ چیز جس کا ٹھٹھا کرتے تھے
21:42  تو کہہ کون نگہبانی کرتا ہے تمہاری رات میں اور دن میں رحمٰن سے کوئی نہیں وہ اپنے رب کے ذکر سے منہ پھیرتے ہیں
21:43  یا اُنکے واسطے کوئی معبود ہیں کہ اُنکو بچاتے ہیں ہمارے سوا وہ اپنی بھی مدد نہیں کر سکتے اور نہ اُنکی ہماری طرف سے رفاقت ہو
21:44  کوئی نہیں پر ہم نے عیش دیا اُنکو اور اُنکے باپ دادوں کو یہاں تک کہ بڑھ گئ اُن پر زندگی پھر کیا نہیں دیکھتے کہ ہم چلے آتے ہیں زمین کو گھٹاتے اُسکے کناروں سے اب کیا وہ جیتنے والےہیں
21:45  تو کہہ میں جو تمکو ڈراتا ہوں سو حکم کے موافق اور سنتے نہیں بہرے پکارنے کو جب کوئی اُنکو ڈر کی بات سنائے
21:46  اور کہیں پہنچ جائے اُن تک ایک بھاپ تیرے رب کے عذاب کی تو ضرور کہنے لگیں ہائے کم بختی ہماری بیشک ہم تھے گنہگار
21:47  اور رکھیں گے ہم ترازوئیں انصاف کی قیامت کے دن پھر ظلم نہ ہو گا کسی جی پر ایک ذرہ اور اگر ہو گا برابر رائی کے دانہ کی تو ہم لے آئیں گے اُسکو اور ہم کافی ہیں حساب کرنے کو
21:48  اور ہم نے دی تھی موسٰی اور ہارون کو قضیے چکانے والی کتاب اور روشنی اور نصیحت ڈرنے والوں کو
21:49  جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے اور وہ قیامت کا خطرہ رکھتے ہیں
21:50  اور یہ ایک نصیحت ہے برکت کی جو ہم نے اتاری سو کیا تم اُسکو نہیں مانتے
21:51  اور آگے دی تھی ہم نے ابراہیم کو اُسکی نیک راہ اور ہم رکھتے ہیں اُسکی خبر
21:52  جب کہا اُس نے اپنے باپ کو اور اپنی قوم کو یہ کیسی مورتیں ہیں جن پر تم مجاور بنے بیٹھے ہو
21:53  بولے ہم نے پایا اپنے باپ دادوں کو انہی کی پوجا کرتے
21:54  بولا مقرر ہے تم اور تمہارے باپ دادے صریح گمراہی میں
21:55  بولے تو ہمارے پاس لایا ہے سچی بات یا تو کھلاڑیاں کرتا ہے
21:56  بولا نہیں رب تمہارا وہی ہے رب آسمان اور زمین کا جس نے اُنکو بنایا اور میں اسی بات کا قائل ہوں
21:57  اور قسم اللہ کی میں علاج کروں گا تمہارے بتوں کا جب تم جا چکو گے پیٹھ پھیر کر
21:58  پھر کر ڈلا اُنکو ٹکڑے ٹکڑے مگر ایک بڑا اُن کا کہ شاید اُسکی طرف رجوع کریں
21:59  کہنے لگے کس نے کیا یہ کام ہمارے معبودوں کے ساتھ وہ تو کوئی بے انصاف ہے
21:60  وہ بولے ہم نے سنا ہے ایک جوان جو بتوں کو کچھ کہا کرتا ہے اُسکو کہتے ہیں ابراہیم
21:61  وہ بولے اُسکو لے آؤ لوگوں کے سامنے شاید وہ دیکھیں
21:62  بولے کیا تو نےکیا ہے یہ ہمارے معبودوں کیساتھ اے ابراہیم
21:63  بولا نہیں پر یہ کیا ہے اُنکے اس بڑے نے سو اُن سے پوچھ لو اگر وہ بولتے ہیں
21:64  پھر سوچے اپنے جی میں پھر بولے لوگو تم ہی بے انصاف ہو
21:65  پھر اوندھے ہو گئے سر جھکا کر تو تو جانتا ہے جیسا یہ بولتے ہیں
21:66  بولا کیا پھر تم پوجتے ہو اللہ سے ورے ایسے کو جو تمہارا کچھ بھلا کرنے نہ برا
21:67  بیزار ہوں میں تم سے اور جنکو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے کیا تم کو سمجھ نہیں
21:68  بولے اسکو جلاؤ اور مدد کرو اپنے معبودوں کی اگر کچھ کرتے ہو
21:69  ہم نے کہا اے آگ ٹھنڈی ہو جا اور آرام کر ابراہیم پر
21:70  اور چاہنے لگے اُس کا برا پھر اُنہی کو ہم نے ڈالا نقصان میں
21:71  اور بچا نکالا ہم نے اُسکو اور لوط کو اُس زمین کی طرف جس میں برکت رکھی ہم نے جہان کے واسطے
21:72  اور بخشا ہم نے اُسکو اسحٰق اور یعقوب دیا انعام میں اور سب کو نیک بخت کیا
21:73  اور اُنکو کیا ہم نے پیشوا راہ بتلاتے تھے ہمارے حکم سے اور کہلا بھیجا ہم نے اُنکو کرنا نیکیوں کا اور قائم رکھنی نماز اور دینی زکوٰۃ اور وہ تھے ہماری بندگی میں لگے ہوئے
21:74  اور لوط کو دیا ہم نے حکم اور سمجھ اور بچا نکالا اُسکو اس بستی سے جو کرتے تھے گندے کام وہ تھے لوگ بڑے نافرمان
21:75  اور اُسکو لے لیا ہم نے اپنی رحمت میں وہ ہے نیک بختوں میں
21:76  اور نوح کو جب اُس نے پکارا اُس سے پہلے پھر قبول کر لی ہم نے اُس کی دعا سو بچا دیا اُسکو اور اسکے گھر والوں کو بڑی گھبراہٹ سے
21:77  اور مدد کی اُسکی اُن لوگوں پر جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتیں وہ تھے برے لوگ پھر ڈبا دیا ہم نے اُن سب کو
21:78  اور داؤد اور سلیمان کو جب لگے فیصل کرنے کھیتی کا جھگڑا جب روند گئیں اُسکو رات میں ایک قوم کی بکریاں اور سامنے تھا ہمارے اُن کا فیصلہ
21:79  پھر سمجھا دیا ہم نے وہ فیصلہ سلیمان کو اور دونوں کو دیا تھا ہم نے حکم اور سمجھ اور تابع کیے ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑ تسبیح پڑھا کرتے اور اڑتے جانور اور یہ سب کچھ ہم نے کیا
21:80  اور اُسکو سکھلایا ہم نے بنانا ایک تمہارا لباس کہ بچاؤ ہو تمکو لڑائی میں سو کچھ تم شکر کرتے ہو
21:81  اور سلیمان کے تابع کی ہوا زور سے چلنے والی کہ چلتی اسکے حکم اسے اُس زمین کی طرف جہاں برکت دی ہے ہم نے اور ہم کو سب چیز کی خبر ہے
21:82  اور تابع کئے کتنے شیطان جو غوطہ لگاتے اُسکے واسطے اور بہت سے کام بناتے اسکے سوائے اور ہم نے اُنکو تھام رکھا تھا
21:83  اور ایوب کو جس وقت پکارا اُس نے اپنے رب کو کہ مجھ پر پڑی ہے تکلیف اور تو ہے سب رحم والوں سے رحم کرنے والا
21:84  پھر ہم نے سن لی اُسکی فریاد سو دور کر دی جو اُس پر تھی تکلیف اور عطا کئے اُسکو اسکے گھر والے اور اتنے ہی اور اُنکے ساتھ رحمت اپنی طرف سے اور نصیحت بندگی کرنے والوں کو
21:85  اور اسمٰعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو یہ سب ہیں صبر والے
21:86  اور لے لیا ہم نے اُنکو اپنی رحمت میں وہ ہیں نیک بختوں میں
21:87  اور مچھلی والے کو جب چلا گیا غصہ ہو کر پھر سمجھا کہ ہم نہ پکڑ سکیں گے اُسکو پھر پکارا اُن اندھیروں میں کہ کوئی حاکم نہیں سوائے تیرے تو بے عیب ہے میں تھا گنہگاروں سے
21:88  پھر سن لی ہم نے اُسکی فریاد اور بچا دیا اُسکو اُس گھٹنے سے اور یوں ہم بچا دیتےہیں ایمان والوں کو
21:89  اور زکریا کو جب پکارا اُس نے اپنے رب کو اے رب نہ چھوڑ مجھ کو اکیلا اور تو ہے سب سے بہتر وارث
21:90  پھر ہم نے سن لی اُسکی دعا اور بخشا اُسکو یحیٰی اور اچھا کر دیا اُسکی عورت کو وہ لوگ دوڑتے تھے بھلائیوں پر اور پکارتے تھے ہم کو توقع سے اور ڈر سے اور تھے ہمارے آگے عاجز
21:91  اور وہ عورت جس نے قابو میں رکھی اپنی شہوت پھر پھونک دی ہم نے اُس عورت میں اپنی روح اور کیا اُسکو اور اُسکے بیٹے کو نشانی جہان والوں کے واسطے
21:92  یہ لوگ ہیں تمہارے دین کے سب ایک دین پر اور میں ہوں رب تمہارا سو میری بندگی کرو
21:93  اور ٹکڑے ٹکڑے بانٹ لیا لوگوں نے آپس میں اپنا کام سب ہمارےپاس پھر آئیں گے
21:94  سو جو کوئی کرےکچھ نیک کام اور وہ رکھتا ہو ایمان سو اکارت نہ کریں گے اُسکی سعی کو اور ہم اُسکو لکھ لیتے ہیں
21:95  اور مقرر ہو چکا ہر بستی پر جس کو غارت کر دیا ہم نے کہ وہ پھر کر نہیں آئیں گے
21:96  یہاں تک کہ جب کھول دئے جائیں یاجوج اور ماجوج اور وہ ہر اوچان سے پھسلتے چلے آئیں
21:97  اور نزدیک آ لگے سچا وعدہ پھر اس دم اوپر لگی رہ جائیں منکروں کی آنکھیں ہائے کمبختی ہماری ہم بے خبر رہے اس سے نہیں پر ہم تھے گنہگار
21:98  تم اور جو کچھ تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے ایندھن ہے دوزخ کا تمکو اُس پر پہنچنا ہے
21:99  اگر ہوتے یہ بت معبود تو نہ پہنچتے اُس پر اور سارے اُس میں سدا پڑے رہیں گے
21:100  اُنکو وہاں چلانا ہے اور اُس میں کچھ نہ سنیں گے
21:101  جنکے لئے پہلے سے ٹھہر چکی ہماری طرف سے نیکی وہ اُس سے دور رہیں گے
21:102  نہیں سنیں گے اُسکی آہٹ اور وہ اپنے جی کے مزوں میں سدا رہیں گے
21:103  نہ غم ہو گا اُنکو اس بڑی گھبراہٹ میں اور لینے آئیں گے اُنکو فرشتے آج دن تمہارا ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا
21:104  جس دن ہم لپیٹ دیں گے آسمان کو جیسے لپیٹتے ہیں طومار میں کاغذ جیسا سرے سے بنایا تھا ہم نے پہلی بار پھر اُسکو دہرائیں گے وعدہ ضرور ہو چکا ہے ہم پر ہم کو پورا کرنا ہے
21:105  اور ہم نے لکھ دیا ہے زبور میں نصیحت کے پیچھے کہ آخر زمین پر مالک ہوں گے میرے نیک بندے
21:106  اس میں مطلب کو پہنچتے ہیں لوگ بندگی والے
21:107  اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا سو مہربانی کر کر جہاں کے لوگوں پر
21:108  تو کہہ مجھ کو تو حکم یہی آیا ہے کہ معبود تمہارا ایک معبود ہے پھر کیا ہو تم حکمبرداری کرنے والے
21:109  پھر اگر وہ منہ موڑیں تو تو کہدے میں نے خبر کر دی تمکو دونوں طرف باربار اور میں نہیں جانتا نزدیک ہے یا دور ہے جو تم سے وعدہ ہوا
21:110  وہ رب جانتا ہے جو بات پکار کر کرو اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو
21:111  اور میں نہیں جانتا شاید تاخیر میں تمکو جانچنا ہے اور فائدہ دینا ہے ایک وقت تک
21:112  رسول نے کہا اے رب فیصلہ کر انصاف کا اور رب ہمارا رحمٰن ہے اُسی سے مدد مانگتے ہیں اُن باتوں پر جو تم بتلاتے ہو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
22:1  لوگو ڈرو اپنے رب سے بیشک بھونچال قیامت کا ایک بڑی چیز ہے
22:2  جس دن اُسکو دیکھو گے بھول جائیگی ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پلائے کو اور ڈال دیگی ہر پیٹ والی اپنا پیٹ اور تو دیکھے لوگوں پر نشہ اور اُن پر نشہ نہیں پر آفت اللہ کی سخت ہے
22:3  اور بعضے لوگ وہ ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کی بات میں بیخبری سے اور پیروی کرتا ہے ہر شیطان سرکش کی
22:4  جس کے حق میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو کوئی اُسکا رفیق ہو سو وہ اُسکو بہکائے اور لیجائے عذاب میں دوزخ کے
22:5  اے لوگو اگر تمکو دھوکا ہے جی اٹھنے میں تو ہم نے تمکو بنایا مٹی سے پھر قطرہ سے پھر جمے ہوئے خون سے پھر گوشت کی بوٹی نقشہ بنی ہوئی سے اور بدون نقشہ بنی ہوئی سے اس واسطے کہ تم کو کھول کر سنا دیں اور ٹھہرا رکھتے ہیں ہم پیٹ میں جو کچھ چاہیں ایک
22:6  یہ سب کچھ اس واسطے کہ اللہ وہی ہے محقق اور وہ جِلاتا ہے مُردوں کو اور وہ ہر چیز کر سکتا ہے
22:7  اور یہ کہ قیامت آنی ہے اُس میں دھوکا نہیں اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا قبروں میں پڑے ہوؤں کو
22:8  اور بعضا شخص وہ ہے جو جھگڑتا ہے اللہ کی بات میں بغیر جانے اور بغیر دلیل اور بدون روشن کتاب کے
22:9  اپنی کروٹ موڑ کر تاکہ بہکائے اللہ کی راہ سے اُسکے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور چکھائیں گے ہم اُسکو قیامت کے دن جلن کی مار
22:10  یہ اُسکی وجہ سے جو آگے بھیج چکے تیرے دو ہاتھ اور اُس وجہ سےکہ اللہ نہیں ظلم کرتا بندوں پر
22:11  اور بعضا شخص وہ ہے کہ بندگی کرتا ہے اللہ کی کنارے پر پھر اگر پہنچی اُسکو بھلائی تو قائم ہو گیا اُس عبادت پر اور اگر پہنچ گئ اُسکو جانچ پھر گیا الٹا اپنے منہ پر گنوائی دنیا اور آخرت یہی ہے ٹوٹا صریح
22:12  پکارتا ہے اللہ کے سوائے ایسی چیز کو کہ نہ اُسکا نقصان کرے اور نہ اُسکا فائدہ کرے یہی ہے دور جا پڑنا گمراہ ہو کر
22:13  پکارے جاتا ہے اُسکو جس کا ضرر پہلے پہنچے نفع سے بیشک برا دوست ہے اور برا رفیق
22:14  اللہ داخل کرے گا اُنکو جو ایمان لائے اور کیں بھلائیاں باغوں میں بہتی ہیں نیچے اُنکے نہریں اللہ کرتا ہے جو چاہے
22:15  جسکو یہ خیال ہو کہ ہرگز نہ مدد کرے گا اُسکی اللہ دنیا میں اور آخرت میں تو تان لے ایک رسی آسمان کو پھر کاٹ ڈالے اب دیکھے کچھ جاتا رہا اُسکی اس تدبیر سے اُس کا غصہ
22:16  اور یوں اتارا ہم نے یہ قرآن کھلی باتیں اور یہ ہے کہ اللہ سمجھا دیتا ہے جسکو چاہے
22:17  جو لوگ مسلمان ہیں اور جو یہود ہیں اور صابئیں اور نصاریٰ اور مجوس اور جو شرک کرتے ہیں مقرر اللہ فیصلہ کرے گا اُن میں قیامت کے دن اللہ کے سامنے ہے ہر چیز
22:18  تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی آسمان میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے اور سورج اور چاند اورتارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت آدمی اور بہت ہیں کہ اُن پر ٹھہر چکا عذاب اور جسکو اللہ ذلیل کرے اُسے کوئی نہیں عزت دینے والا الل
22:19  یہ دو مدعی ہیں جھگڑے ہیں اپنے رب پر سو جو منکر ہوئے اُنکے واسطے بیونتے ہیں کپڑے آگ کے ڈالتےہیں اُنکے سر پر جلتا پانی
22:20  گل کر نکل جاتا ہے اُس سے جو کچھ اُنکے پیٹ میں ہے اور کھال بھی
22:21  اور اُنکے واسطے ہتوڑے ہیں لوہے کے
22:22  جب چاہیں کہ نکل پڑیں دوزخ سے گھٹنے کے مارے پھر ڈال دیے جائیں اُسکے اندر اور چکھتے رہو جلنے کا عذاب
22:23  بیشک اللہ داخل کرے گا اُنکو جو یقین لائے اور کیں بھلائیاں باغوں میں بہتی ہیں انکے نیچےنہریں گہنا پہنائیں گے اُنکو وہاں کنگن سونے کے اور موتی اور اُنکی پوشاک ہے وہاں ریشم کی
22:24  اور راہ پائی انہوں نے ستھری بات کی اور پائی اُس تعریفوں والے کی راہ
22:25  جو لوگ منکر ہوئے اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور مسجد حرام سے جو ہم نے بنائی سب لوگوں کے واسطے برابر ہے اس میں رہنے والا اور باہر سے آنے والا اور جو اُس میں چاہے ٹیڑھی راہ شرارت سے اسے ہم چکھائیں گے ایک عذاب دردناک
22:26  اور جب ٹھیک کر دی ہم نے ابراہیم کو جگہ اُس گھر کی کہ شریک نہ کرنا میرے ساتھ کسی کو اور پاک رکھ میرا گھر طواف کرنے والوں کے واسطے اور کھڑے رہنے والوں کے اور رکوع و سجود والوں کے
22:27  اور پکار دے لوگوں میں حج کے واسطے کہ آئیں تیری طرف پیروں چل کر اور سوار ہو کر دبلے دبلے اونٹوں پر چلے آئیں راہوں دور سے
22:28  تاکہ پہنچیں اپنے فائدہ کی جگہوں پر اور پڑھیں اللہ کا نام کئ دن جو معلوم ہیں ذبح پر چوپایوں مواشی کے جو اللہ نے دیے ہیں اُنکو سو کھاؤ اُس میں سے اور کِھلاؤ برے حال کے محتاج کو
22:29  پھر چاہیئے کہ ختم کر دیں اپنا میل کچیل اور پوری کریں اپنی منتیں اور طواف کریں اس قدیم گھر کا
22:30  یہ سن چکے اور جو کوئی بڑائی رکھے اللہ کی حرمتوں کی سو وہ بہتر ہے آُسکے لئے اپنے رب کے پاس اور حلال ہیں تمکو چوپائے مگر جو تمکو سناتےہیں سو بچتے رہو بتوں کی گندگی سے اور بچتے رہو جھوٹی بات سے
22:31  ایک اللہ کی طرف ہو کر نہ کہ اُسکے ساتھ شریک بنا کر اور جس نے شریک بنایا اللہ کا سو جیسے گر پڑا آسمان سے پھر اُچکتے ہیں اُسکو اڑنے والے مردار خوار یا جا ڈالا اُسکو ہوا نے نے کسی دور مکان میں
22:32  یہ سن چکے اور جو کوئی ادب رکھے اللہ کے نام لگی چیزوں کا سو وہ دل کی پرہیزگاری کی بات ہے
22:33  تمہارے واسطے چوپایوں میں فائدے ہیں ایک مقرر وعدہ تک پھر اُنکو پہنچنا اُس قدیم گھر تک
22:34  اور ہر امت کے واسطے ہم نے مقرر کر دی ہے قربانی کہ یاد کریں اللہ کے نام ذبح پر چوپایوں کے جو اُنکو (اللہ نے دیے) سو اللہ تمہارا ایک اللہ ہے سو اسی کے حکم میں رہو اور بشارت سنا دے عاجزی کرنے والوں کو
22:35  وہ کہ جب نام لیجئے اللہ کا ڈر جائیں انکے دل اور سہنے والے اُسکو جو اُن پر پڑے اور قائم رکھنے والے نماز کے اورہمارا دیا ہوا کچھ خرچ کرتے رہتے ہیں
22:36  اور کعبہ کے چڑھانے کے اونٹ ٹھہرائے ہیں ہم نے تمہارے واسطے نشانی اللہ کے نام کی تمہارے واسطے اس میں بھلائی ہے سو پڑھو اُن پر نام اللہ کا قطار باندھ کر پھر جب گر پڑے اُنکی کروٹ تو کھاؤ اُس میں سے اور کھلاؤ صبر سے بیٹھے کو اوربیقراری کرتے کو اسی طرح
22:37  اللہ کو نہیں پہنچتا اُن کا گوشت اور نہ اُن کا لہو لیکن اُسکو پہنچتا ہے تمہارے دل کا ادب اسی طرح اُنکو بس میں کر دیا تمہارے کہ اللہ کی بڑائی پڑھو اس بات پر کہ تم کو راہ سجھائی اور بشارت سنا دے نیکی والوں کو
22:38  اللہ دشمنوں کو ہٹا دے گا ایمان والوں سے اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی دغاباز نا شکر
22:39  حکم ہوا اُن لوگوں کو جن سے کافر لڑتے ہیں اس واسطے کہ اُن پر ظلم ہوا اور اللہ اُنکی مدد کرنے پر قادر ہے
22:40  وہ لوگ جنکو نکالا اُنکے گھروں سے اور دعویٰ کچھ نہیں سوائے اسکے کہ وہ کہتے ہیں ہمارا رب اللہ ہے اور اگر نہ ہٹایا کرتا اللہ لوگوں کو ایک کو دوسرے سے تو ڈھائے جاتے تکئے اور مدرسے اور عبادت خانے اور مسجدیں جن میں نام پڑھا جاتا ہے اللہ کا بہت اور اللہ م
22:41  وہ لوگ کہ اگر ہم اُنکو قدرت دیں ملک میں تو وہ قائم رکھیں نماز اور دیں زکوٰۃ اور حکم کر دیں بھلے کام کا اور منع کریں برائی سے اور اللہ کے اختیار میں ہے آخر ہر کام کا
22:42  اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو اُن سے پہلے جھٹلا چکی ہے نوح کی قوم اور عاد اور ثمود
22:43  اور ابراہیم کی قوم اور لوط کی قوم
22:44  اور مدین کے لوگ اور موسٰی کو جھٹلایا پھر میں نے ڈھیل دی منکروں کر پھر پکڑ لیا اُنکو تو کیسا ہوا میرا انکار
22:45  سو کتنی بستیاں ہم نے غارت کر ڈالیں اور وہ گنہگار تھیں اب وہ گری پڑی ہیں اپنی چھتوں پر اور کتنے کونئیں نکمے پڑے اور کتنے محل گچ کاری کے
22:46  کیا سیر نہیں کی ملک کی جو اُنکے دل ہوتے جن سے سمجھتے یا کان ہوتے جن سے سنتے سو کچھ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں پر اندھے ہو جاتے ہیں دل جو سینوں میں ہیں
22:47  اور تجھ سے جلدی مانگتے ہیں عذاب اور اللہ ہرگز نہ ٹالے گا اپنا وعدہ اور ایک دن تیرے رب کے یہاں ہزار برس کے برابر ہوتا ہے جو تم گنتے ہو
22:48  اور کتنی بستیاں ہیں کہ میں نے اُنکو ڈھیل دی اور وہ گنہگار تھیں پھر میں نے اُنکو پکڑا اور میری طرف پھر کر آنا ہے
22:49  تو کہہ اے لوگو میں تو ڈر سنا دینے والا ہوں تمکو کھول کر
22:50  سو جو لوگ یقین لائے اور کیں بھلائیاں اُنکے گناہ بخش دیتے ہیں اور اُنکو روزی ہے عزت کی
22:51  اور جو دوڑے ہماری آیتوں کے ہرانے کو وہی ہیں دوزخ کے رہنے والے
22:52  اور جو رسول بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے یا نبی سو جب لگا خیال باندھنے شیطان نے ملا دیا اُسکے خیال میں پھر اللہ مٹا دیتا ہے شیطان کا ملایا ہوا پھر پکی کر دیتا ہے اپنی باتیں اور اللہ سب خبر رکھتا ہے حکمتوں والا
22:53  اس واسطے کہ جو کچھ شیطان نے ملایا اس سے جانچے اُنکو کہ جنکے دل میں روگ ہیں اور جنکے دل سخت ہیں اور گنہگار تو ہیں مخالفت میں دور جا پڑے
22:54  اور اس واسطے کہ معلوم کر لیں وہ لوگ جنکو سمجھ ملی ہے کہ یہ تحقیق ہے تیرے رب کی طرف سے پھر اس پر یقین لائیں اور نرم ہو جائیں اُسکے آگے اُنکے دل اور اللہ سمجھانے والا ہے یقین لانے والوں کو راہ سیدھی
22:55  اور منکروں کوہمیشہ رہے گا اُس میں دھوکا جب تک کہ آ پہنچے اُن پر قیامت بیخبری میں یا آ پہنچے اُن پر آفت ایسے دن کی جس میں راہ نہیں خلاصی کی
22:56  راج اُس دن اللہ کا ہے اُن میں فیصلہ کرے گا سو جو یقین لائے اور کیں بھلائیاں نعمت کے باغوں میں میں ہیں
22:57  اور جو منکر ہوئے اور جھٹلائیں ہماری باتیں سو انکے لئے ہے ذلت کا عذاب
22:58  اور جو لوگ گھر چھوڑ آئے اللہ کی راہ میں پھر مارے گئے یا مر گئے البتہ اُنکو دے گا اللہ روزی خاصی اور االلہ ہے سب سے بہتر روزی دینے والا
22:59  البتہ پہنچائے گا اُنکو ایک جگہ جسکو پسند کریں گے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے تحمل والا
22:60  یہ سن چکے اور جس نے بدلہ لیا جیسا کہ اُسکو دکھ دیا تھا پھر اُس پر کوئی زیادتی کرے تو البتہ اُسکی مدد کرے گا اللہ بیشک اللہ درگذر کرنے والا بخشنے والا ہے
22:61  یہ اس واسطے کہ اللہ لے لیتا ہے رات کو دن میں اور دن کو رات میں اور اللہ سنتا دیکھتا ہے
22:62  یہ اس واسطے کہ اللہ وہی ہے صحیح اور جسکو پکارتے ہیں اُسکے سوائے وہی ہے غلط اور اللہ وہی ہے سب سے اوپر بڑا
22:63  تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر زمین ہو جاتی ہے سر سبز بیشک اللہ جانتا ہے چھپی تدبیریں خبردار ہے
22:64  اُسی کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور اللہ وہی ہے بے پروا تعریفوں والا
22:65  تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے بس میں کردیا تمہارے جو کچھ ہے زمین میں اور کشتی کو جو چلتی ہے دریا میں اُسکے حکم سے اور تھام رکھتا ہے آسمان کو اس سے کہ گر پڑے زمین پر مگر اُسکے حکم سے بیشک اللہ لوگوں پر نرمی کرنے والا مہربان ہے
22:66  اور اُسی نے تمکو جلایا پھر مارتا ہے پھر زندہ کرے گا بیشک انسان ناشکر ہے
22:67  ہر امت کے لئے ہم نے مقرر کر دی ایک راہ بندگی کی کہ وہ اُسی طرح کرتے ہیں بندگی سو چاہئے تجھ سے جھگڑا نہ کریں اس کام میں اور تو بلائے جا اپنے رب کی طرف بیشک تو ہے سیدھی راہ پر سوجھ والا
22:68  اور اگر تجھ سے جھگڑنے لگیں تو تو کہہ اللہ بہتر جانتا ہے جو تم کرتے ہو
22:69  اللہ فیصلہ کرے گا تم میں قیامت کے دن جس چیز میں تمہاری راہ جدا جدا تھی
22:70  کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمیں میں یہ سب لکھا ہوا ہے کتاب میں یہ اللہ پر آسان ہے
22:71  اور پوجتے ہیں اللہ کے سوائے اس چیز کو جسکی سند نہیں اتاری اُس نے اور جسکی خبر نہیں اُنکو اور بے انصافوں کا کوئی نہیں مددگار
22:72  اور جب سنائے اُنکو ہماری آیتیں صاف تو پہچانے تو منکروں کے منہ کی بری شکل نزدیک ہوتے ہیں کہ حملہ کر پڑیں اُن پر جو پڑھتے ہیں اُنکے پاس ہماری آیتیں تو کہہ میں تمکو بتلاؤں ایک چیز اس سے بدتر وہ آگ ہے اس کا وعدہ کر دیا ہے اللہ نے منکروں کو اور وہ بہت بر
22:73  اے لوگو ایک مثل کہی ہے سو اس پر کان رکھو جنکو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے ہرگز نہ بنا سکیں گے ایک مکھی اگرچہ سارے جمع ہو جائیں اور اگر کچھ چھین لے اُن سے مکھی چھڑا نہ سکیں وہ اس سے بودا ہے چاہنے والا اور جنکو چاہتا ہے
22:74  اللہ کی قدر نہیں سمجھے جیسی اُسکی قدر ہے بیشک اللہ زور آور ہے زبردست
22:75  اللہ چھانٹ لیتا ہے فرشتوں میں پیغام پہنچانے والے اور آدمیوں میں اللہ سنتا دیکھتا ہے
22:76  جانتا ہے جو کچھ اُنکے آگے ہے اور جو کچھ اُنکے پیچھے اور اللہ تک پہنچ ہے ہر کام کی
22:77  اے ایمان والو رکوع کرو اور سجدہ کرو اور بندگی کرو اپنے رب کی اور بھلائی کرو تاکہ تمہارا بھلا ہو
22:78  اور محنت کرو اللہ کے واسطے جیسی کہ چاہئے اُسکے واسطے محنت اس نے تم کو پسند کیا اور نہیں رکھی تم پر دین میں کچھ مشکل دین تمہارے باپ ابراہیم کا اُسی نے نام رکھا تمہارا مسلمان پہلے سے اور اس قرآن میں تاکہ رسول ہو بتانے والا تم پ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
23:1  کام نکال لے گئے ایمان والے
23:2  جو اپنی نماز میں جھکنے والے ہیں
23:3  اور جو نکمی بات پر دھیان نہیں کرتے
23:4  اور جو زکوٰۃ دیا کرتے ہیں
23:5  اور جو اپنی شہوت کی جگہ کو تھامتے ہیں
23:6  مگر اپنی عورتوں پر یا اپنے ہاتھ کے مال باندیوں پر سو اُن پر نہیں کچھ الزام
23:7  پھر جو کوئی ڈھونڈے اسکےسوا سو وہی ہیں حد سے بڑھنے والے
23:8  اور جو اپنی امانتوں سے اور اپنے قرار سے خبردار ہیں
23:9  اور جو اپنی نمازوں کی خبر رکھتے ہیں
23:10  وہی ہیں میراث لینے والے
23:11  جو میراث پائیں گے باغ ٹھنڈی چھاؤں کے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے
23:12  اور ہم نے بنایا آدمی کو چنی ہوئی مٹی سے
23:13  پھر ہم نے رکھا اُسکو پانی کی بوند کر کے ایک جمے ہوئے ٹھکانہ میں
23:14  پھر بنایا اس بوند سے لہو جما ہوا پھر بنائی اس لہو جمے ہوئے سے گوشت کی بوٹی پھر بنائیں اُس بوٹی سےہڈیاں پھر پہنایا ہڈیوں پر گوشت پھر اٹھا کھڑا کیا اسکو ایک نئی صورت میں سو بڑی برکت اللہ کی جو سب سے بہتر بنانے والا ہے
23:15  پھر تم اسکے بعد مرو گے
23:16  پھر تم قیامت کے دن کھڑے کئےجاؤ گے
23:17  اور ہم نے بنائے ہیں تمہارے اوپر سات رستے اور ہم نہیں ہیں خلق سے بے خبر
23:18  اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی ماپ کر پھر اُسکو ٹھہرا دیا زمین میں اور ہم اُسکو لیجائیں تو لیجا سکتے ہیں
23:19  پھر اگا دیے تمہارے واسطے اُس سے باغ کھجور اور انگور کے تمہارے واسطے ان میں میوے ہیں بہت اور اُنہی میں سے کھاتے ہو
23:20  اور وہ درخت جو نکلتا ہے سینا پہاڑ سے لے اگتا ہے تیل اور روٹی ڈبونا کھانے والوں کے واسطے
23:21  اور تمہارے چوپایوں میں دھیان کرنے کی بات ہے پلاتے ہیں ہم تمکو اُنکے پیٹ کی چیز سے اور تمہارے لئے اُن میں بہت فائدے ہیں اور بعضوں کو کھاتے ہو
23:22  اور اُن پر اور کشتیوں پر لدے پھرتے ہو
23:23  اور ہم نے بھیجا نوح کو اُسکی قوم کے پاس تو اُس نے کہا اے قوم بندگی کرو اللہ کی تمہارا کوئی حاکم نہیں اُسکے سوائے کیا تم ڈرتے نہیں
23:24  تب بولے سردار جو کافر تھے اُسکی قوم میں یہ کیا ہے آدمی ہے جیسے تم چاہتا ہے کہ بڑائی کرے تم پر اور اگر اللہ چاہتا تو اتارتا فرشتے ہم نے یہ نہیں سنا اپنے اگلے باپ دادوں میں
23:25  اور کچھ نہیں یہ ایک مرد ہے کہ اسکو سودا ہے سو راہ دیکھو اسکی ایک وقت تک
23:26  بولا اے رب تو مدد کر میری کہ انہوں نے مجھ کو جھٹلایا
23:27  پھر ہم نے حکم بھیجا اُسکو کہ بنا کشتی ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم سے پھر جب پہنچے ہمارا حکم اور ابلے تنور تو تو ڈال لے کشتی میں ہر چیز کا جوڑا دو دو اور اپنے گھر کے لوگ مگر جسکی قسمت میں پہلے سے ٹھہر چکی ہے بات اور مجھ سے بات نہ کر ان ظ
23:28  پھر جب چڑھ چکے تو اور جو تیرے ساتھ ہے کشی پر تو کہہ شکر اللہ کا جس نے چھڑایا ہمکو گنہگار لوگوں سے
23:29  اور کہہ اے رب اتار مجھ کو برکت کا اتارنا اور تو ہے بہتر اتارنے والا
23:30  اس میں نشانیاں ہیں اور ہم ہیں جانچنے والے
23:31  پھر پیدا کی ہم نے اُن سے پیچھے ایک جماعت اور
23:32  پھر بھیجا ہم نے اُن میں ایک رسول اُن میں کا کہ بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا حاکم اُسکے سوائے پھر کیا تم ڈرتے نہیں
23:33  "اور بولے سردار اُسکی قوم کے جو کافر تھے اور جھٹلاتے تھے آخرت کی ملاقات کو اور آرام دیا تھا اُنکو ہم نے دنیا کی زندگی میں اور کچھ نہیں یہ ایک آدمی ہے جیسے تم، کھاتا ہے جس قسم سے تم کھاتے ہو اور پیتا ہے جس قسم سے تم پیتے ہو "
23:34  اور کہیں تم چلنے لگے کہنے پر ایک آدمی کے اپنے برابر کے تو تم بیشک خراب ہوئے
23:35  کیا تم کو وعدہ دیتا ہے کہ جب تم مر جاؤ اور ہو جاؤ مٹی اور ہڈیاں تو تمکو نکلنا ہے
23:36  کہاں ہو سکتا ہے کہاں ہوسکتا ہے جو تم سے وعدہ ہوتا ہے
23:37  اور کچھ نہیں یہی جینا ہے ہمارا دنیا کا مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہمکو پھر اٹھنا نہیں
23:38  اور کچھ نہیں یہ ایک مرد ہے باندھ لایا ہے اللہ پر جھوٹ اور اُسکو ہم نہیں ماننے والے
23:39  بولا اے رب میری مدد کر کہ انہوں نے مجھ کو جھٹلایا
23:40  فرمایا اب تھوڑے دنوں میں صبح کو رہ جائیں گے پچتاتے
23:41  پھر پکڑا اُنکو چنگھاڑ نے تحقیق پھر کر دیا ہم نے اُنکو کوڑا سو دور ہو جائیں گنہگار لوگ
23:42  پھر پیدا کیں ہم نے اُن سے پیچھے جماعتیں اور
23:43  نہ آگے جائے کوئی قوم اپنے وعدہ سے اور نہ پیچھے رہے
23:44  پھر بھیجتے رہے ہم اپنے رسول لگاتار جہاں پہنچا کسی امت کے پاس اُن کا رسول اُسکو جھٹلا دیا پھر چلاتے گئے ہیں ہم ایک کے پیچھے دوسرے اور کر ڈالا اُنکو کہانیاں سو دو ہو جائیں جو لوگ نہیں مانتے
23:45  پھر بھیجا ہم نے موسٰی اور اُسکے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں دیکر اور کھلی سند
23:46  فرعون اور اُسکے سرداروں کے پاس پھر لگے بڑائی کرنے اور وہ لوگ زور پر چڑھ رہے تھے
23:47  سو بولے کیا ہم مانیں گے اپنی برابر کے دو آدمیوں کو اور اُنکی قوم ہمارے تابعدار ہیں
23:48  پھر جھٹلایا اُن دونوں کو پھر ہو گئے غارت ہونے والوں میں
23:49  اور ہم نے دی موسٰی کو کتاب تاکہ وہ راہ پائیں
23:50  اور بنایا ہم نے مریم کے بیٹے اور اُسکی ماں کو ایک نشانی اور اُنکو ٹھکانا دیا ایک ٹیلہ پر جہاں ٹھہرنے کا موقع تھا اور پانی نتھرا
23:51  اے رسولو کھاؤ ستھری چیزیں اور کام کرو بھلا جو تم کرتے ہو میں جانتا ہوں
23:52  اور یہ لوگ ہیں تمہارے دین کے سب ایک دین پر اور میں ہوں تمہارا رب سو مجھ سے ڈرتے رہو
23:53  پھر پھوٹ ڈال کر کر لیا اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے ہرفرقہ جو اُنکے پاس ہے اُس پر ریجھ رہے ہیں
23:54  سو چھوڑ دے تو اُنکو اُنکی بیہوشی میں ڈوبے ایک وقت تک
23:55  کیا وہ خیال کرتےہیں کہ یہ جو ہم اُنکو دیے جاتے ہیں مال اور اولاد
23:56  سو دوڑ دوڑ کر پہنچا رہے ہیں ہم اُنکو بھلائیاں یہ بات نہیں وہ سمجھتے نہیں
23:57  البتہ جو لوگ اپنے رب کے خوف سے اندیشہ رکھتے ہیں
23:58  اور جو لوگ اپنے رب کی باتوں پر یقین کرتے ہیں
23:59  اور جو لوگ اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں مانتے
23:60  اور جو لوگ کہ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں وہ اور اُنکے دل ڈر رہے ہیں اس لئے کہ انکو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے
23:61  وہ لوگ دوڑ دوڑ کر لیتے ہیں بھلائیاں اور وہ ان پر پہنچے سب سے آگے
23:62  اور ہم کسی پر بوجھ نہیں ڈالتے مگر اسکی گنجائش کے موافق اور ہمارے پاس لکھا ہوا ہے جو بولتا ہے سچ اور ان پر ظلم نہ ہو گا
23:63  کوئی نہیں انکے دل بیہوش ہیں اس طرف اور انکو اور کام لگ رہے ہیں اسکے سوائے کہ وہ انکو کر رہے ہیں
23:64  یہاں تک کہ جب پکڑیں گے ہم اُنکے آسودہ لوگوں کو آفت میں تبھی وہ لگیں گے چلانے
23:65  مت چلاؤ آج کے دن تم ہم سے چھوٹ نہ سکو گے
23:66  تم کو سنائی جاتی تھیں میری آیتیں تو تم ایڑیوں پر الٹے بھاگتے تھے۔
23:67  اس سے تکبر کر کے ایک قصہ گو کو چھوڑ کر چلے گئے
23:68  سو کیا انہوں نے دھیان نہیں کیا اس کلام میں یا آئی ہے ان کے پاس ایسی چیز جو نہ تھی ان کے پہلے باپ دادوں کے پاس
23:69  یا پہچانا نہیں انہوں نے اپنے پیغام لانے والوں کو سو وہ اس کو اوپرا سمجھتے ہیں
23:70  یا کہتے ہیں ان کو سودا ہے کوئی نہیں وہ تو لایا ہے ان کے پاس سچی باتے اور ان بہتوں کو سچی بات بری لگتی ہے
23:71  اور اگر سچا رب چلے ان کی خوشی پر تو خراب ہو جائیں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے کوئی نہیں ہم
0:0  
23:72  یا تو ان سے مانگتا ہے کچھ محصول سو محصول تیرے رب کا بہتر ہے اور وہ ہے بہتر روزی دینے والا
23:73  اور تو تو بلاتا ہے ان کو سیدھی راہ پر
23:74  اور جو لوگ نہیں مانتے آخرت کو راہ سے ٹیڑھے ہو گئے ہیں
23:75  اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور کھول دیں جو تکلیف پہنچی ان کو تو بھی برابر لگے رہیں گے اپنی شرارت میں بہکےہوئے
23:76  اور ہم نے پکڑا تھا ان کو آفت میں پھر نہ عاجزی کی اپنے رب کے آگے اور نہ گڑگڑائے
23:77  یہاں تک کہ جب کھول دیں ہم ان پر دروازہ ایک سخت آفت کا تب اس میں ان کی آس ٹوٹے گی
23:78  اور اسی نے بنا دئے تمہارےکان اور آنکھیں اور دل تم بہت تھوڑا حق مانتے ہو
23:79  اور اسی نے تم کو پھیلا رکھا ہے زمین میں اور اسی کی طرف جمع ہو کر جاؤ گے
23:80  اور وہی ہے جلاتا اور مارتا اور اسی کا کام ہے بدلنا رات اور دن کا سو کیا تم کو سمجھ نہیں
23:81  کوئی بات نہیں یہ تو وہی کہہ رہے ہیں جیسا کہا کرتے تھے پہلے لوگ
23:82  کہتے ہیں کیا جب ہم مر گئے اور ہو گئے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم کو زندہ ہو کر اٹھنا ہے
23:83  وعدہ دیا جاتا ہے ہم کو اور ہمارے باپ دادوں کو یہی پہلے سے اور کچھ بھی نہیں یہ نقلیں ہیں پہلوں کی
23:84  تو کہہ کس کی ہے زمین اور جو کوئی اس میں ہے بتاؤ اگر تم جانتے ہو
23:85  اب کہیں گے سب کچھ اللہ کا ہے تو کہہ پھر تم سوچتے نہیں
23:86  تو کہہ کون ہے مالک ساتوں آسمان کا اور مالک اس بڑے تخت کا
23:87  اب بتائیں گے اللہ کو تو کہہ پھر تم ڈرتے نہیں
23:88  تو کہہ کس کے ہاتھ میں ہے حکومت ہر چیز کی اور وہ بچا لیتا ہے اور اس سے کوئی بچا نہیں سکتا بتاؤ اگر تم جانتے ہو
23:89  اب بتائیں گے اللہ کو تو کہہ پھر کہاں سے تم پر جادو آ پڑتا ہے
23:90  کوئی نہیں ہم نے ان کو پہنچایا سچ اور وہ البتہ جھوٹے ہیں
23:91  اللہ نے کوئی بیٹا نہیں کیا اور نہ اس کے ساتھ کسی کا حکم چلے یوں ہوتا تو لیجاتا ہر حکم والا اپنی بنائی چیز کو اور چڑھائی کرتا ایک پر ایک اللہ نرالا (پاک) ہے ان کی بتلائی باتوں سے
23:92  جاننے والا چھپے اور کھلے کا وہ بہت اوپر ہے اس سے جسکو یہ شریک بتلاتے ہیں
23:93  تو کہہ اے رب اگر تو دکھانے لگے مجھ کو جو ان سے وعدہ ہوا ہے
23:94  تو اے رب مجھ کو نہ کریو ان گنہگار لوگوں میں
23:95  اور ہم کو قدرت ہے کہ تجھ کو دکھلا دیں جو ان سےوعدہ کر دیا ہے
23:96  بری بات کے جواب میں وہ کہہ جو بہتر ہے ہم خوب جانتے ہیں جو یہ بتاتے ہیں
23:97  اور کہہ اے رب میں تیری پناہ چاہتا ہوں شیطان کی چھیڑ سے
23:98  اور پناہ تیری چاہتا ہوں اے رب اس سے کہ میرے پاس آئیں
23:99  یہاں تک کہ جب پہنچے ان میں کسی کو موت کہے گا اے رب مجھ کو پھر بھیجدو
23:100  شاید کچھ میں بھلا کام کر لوں اس میں جو پیچھے چھوڑ آیا ہر گز نہیں یہ ایک بات ہے کہ وہی کہتا ہے اور ان کے پیچھے پردہ ہے اس دن تک کہ اٹھائے جائیں
23:101  پھر جب پھونک ماریں صور میں تو نہ قرابتیں ہیں ان میں اس دن اور نہ ایک دوسرے کو پوچھے
23:102  سو جسکی بھاری ہوئی تول تو وہی لوگ کام لے نکلے
23:103  اور جس کی ہلکی نکلی تول سو وہی لوگ ہیں جو ہار بیٹھے اپنی جان دوزخ ہی میں رہا کریں گے
23:104  جھلس دے گی انکے منہ کو آگ اور وہ اس میں بد شکل ہو رہے ہوں گے
23:105  کیا تم کو سنائی نہ تھیں ہماری آیتیں پھر تم ان کو جھٹلاتے تھے
23:106  بولے اے رب زور کیا ہم پر ہماری کم بختی نے اور رہے ہم لوگ بہکے ہوئے
23:107  اے ہمارے رب نکال لے ہم کو اس میں سے اگر ہم پھر کریں تو ہم گنہگار
23:108  فرمایا پڑے رہو پھٹکار ے ہوئے اس میں اور مجھ سے نہ بولو
23:109  ایک فرقہ تھا میرے بندوں میں جو کہتے تھے اے رب ہمارے ہم یقین لائے سو معاف کر ہم کو اور رحم کر ہم پر اور تو سب رحم والوں سے بہتر ہے
23:110  پھر تم نے ان کو ٹھٹھوں میں پکڑا یہاں تک کہ بھول گئے انکے پیچھے میری یاد اور تم ان سے ہنستے رہے
23:111  میں نے آج دیا ان کو بدلہ انکے صبر کرنے کا کہ وہی ہیں مراد کو پہنچنے والے
23:112  فرمایا تم کتنی دیر رہے زمین میں برسوں کی گنتی سے
23:113  بولے ہم رہے ایک یا کچھ دن سے کم تو پوچھ لے گنتی والوں سے
23:114  فرمایا تم اس میں بہت نہیں تھوڑا ہی رہے ہو اگر تم جانتے ہوتے
23:115  سو کیا تم خیال رکھتے ہو کہ ہم نے تم کو بنایا کھیلنے کو اور تم ہمارے پاس پھر کر نہ آؤ گے
23:116  سو بہت اوپر ہے اللہ وہ بادشاہ سچا کوئی حاکم نہیں اس کے سوائے مالک اس عزت کے تخت کا
23:117  اور جو کوئی پکارے اللہ کے ساتھ دوسرا حاکم جس کی سند نہیں اس کے پاس سو اس کا حساب ہے اس کے رب کے نزدیک بیشک بھلا نہ ہو گا منکروں کا
23:118  اور تو کہہ اے رب معاف کر اور رحم کر اور تو ہے بہتر سب رحم والوں سے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
24:1  یہ ایک سورت ہے کہ ہم نے اتاری اور ذمہ پر لازم کی اور اتاریں اس میں باتیں صاف تاکہ تم یاد رکھو
24:2  بدکاری کرنے والی عورت اور مرد سو مارو ہر ایک کو دونوں میں سے سوسو درّے اور نہ آوے تم کو ان پر ترس اللہ کے حکم چلانے میں اگر تم یقین رکھتے ہو اللہ پر اور پچھلے دن پر اور دیکھیں ان کا مارنا کچھ لوگ مسلمان
24:3  بدکارمرد نہیں نکاح کرتا مگر عورت بدکار سے یا شرک والی سے اور بدکار عورت سے نکاح نہیں کرتا مگر بدکار مرد یا مشرک اور یہ حرام ہوا ہے ایمان والوں پر
24:4  اور جو لوگ عیب لگاتے ہیں حفاظت والیوں کو (پاکدامنوں کو) پھر نہ لائے چار مرد شاہد تو مارو ان کو اسی درّے اور نہ مانو ان کی گواہی کبھی اور وہی لوگ ہیں نافرمان
24:5  مگر جنہوں نے توبہ کر لی اس کے پیچھے اور سنور گئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے
24:6  اور جو عیب لگائیں اپنی جوروؤں کو اور شاہد نہ ہوں انکے پاس سوائے انکی جان کے تو ایسے شخص کی گواہی کی یہ صورت ہے کہ چار بار گواہی دے اللہ کی قسم کھا کر مقرر وہ شخص سچا ہے
24:7  اور پانچویں بار یہ کہ اللہ کی پھٹکار ہو اس شخص پر اگر ہو وہ جھوٹا
24:8  اور عورت سے ٹل جائے مار یوں کہ وہ گواہی دے چار گواہی اللہ کی قسم کھا کر مقرر وہ شخص جھوٹا ہے
24:9  اور پانچویں یہ کہ اللہ کا غضب آئے اس عورت پر اگر وہ شخص سچا ہے
24:10  اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تمہارے اوپر اور اسکی رحمت اور یہ کہ اللہ معاف کرنے والا ہے حکمتیں جاننے والا تو کیا کچھ نہ ہوتا
24:11  جو لوگ لائے ہیں یہ طوفان تمہیں میں ایک جماعت ہیں تم اس کو نہ سمجھو برا اپنے حق میں بلکہ یہ بہتر ہے تمہارے حق میں ہر آدمی کے لئے ان میں سے وہ ہے جتنا اس نے گناہ کمایا اور جس نے اٹھایا ہے اس کا بڑا بوجھ اس کے واسطے بڑا عذاب ہے
24:12  کیوں نہ جب تم نے اس کو سنا تھا خیال کیا ہوتا ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں نے اپنے لوگوں پر بھلا خیال اور کہا ہوتا یہ صریح طوفان ہے
24:13  کیوں نہ لائے وہ اس بات پر چار شاہد پھر جب نہ لائے شاہد تو وہ لوگ اللہ کے یہاں وہی ہیں جھوٹے
24:14  اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اسکی رحمت دنیا اور آخرت میں تو تم پر پڑ جاتی اس چرچا کرنے میں کوئی آفت بڑی
24:15  جب لینے لگے تم اس کو اپنی زبانوں پر اور بولنے لگے اپنے منہ سے جس چیز کی تم کو خبر نہیں اور تم سمجھتے ہو اسکو ہلکی بات اور یہ اللہ کے یہاں بہت بڑی بات ہے
24:16  اور کیوں نہ جب تم نے اس کو سنا تھا کہا ہوتا ہم کو نہیں لائق کہ منہ پر لائیں یہ بات اللہ تو پاک ہے یہ تو بڑا بہتان ہے
24:17  اللہ تم کو سمجھاتا ہے کہ پھر نہ کرو ایسا کام کبھی اگر تم ایمان رکھتے ہو
24:18  اور کھولتا ہے اللہ تمہارے واسطے پتے کی باتیں اور اللہ سب جانتا ہے حکمت والا ہے
24:19  جو لوگ چاہتے ہیں کہ چرچا ہو بدکاری کا ایمان والوں میں انکے لئے عذاب ہے دردناک دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
24:20  اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اسکی رحمت اور یہ کہ اللہ نرمی کرنے والا ہے مہربان تو کیا کچھ نہ ہوتا
24:21  اے ایمان والو نہ چلو قدموں پر شیطان کے اور جو کوئی چلے گا قدموں پر شیطان کےسو وہ تو یہی بتلائے گا بیحائی اور بری بات اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت تو نہ سنورتا تم میں ایک شخص بھی کبھی و لیکن اللہ سنوارتا ہے جس کو چاہے اور اللہ سب ک
24:22  اور قسم نہ کھائیں بڑے درجہ والے تم میں سے اور کشائش والے اس پر کہ دیں قرابتیوں کو اور محتاجوں کو اور وطن چھوڑنے والوں کو اللہ کی راہ میں اور چاہئے کہ معاف کریں اور درگزر کریں کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تم کو معاف کرے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
24:23  جو لوگ عیب لگاتے ہیں حفاظت والیوں بیخبر ایمان والیوں کو ان کو پھٹکار ہے دنیا میں اور آخرت میں اور انکے لئے ہے بڑا عذاب
24:24  جس دن کہ ظاہر کر دیں گی ان کی زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں جو کچھ وہ کرتے تھے
24:25  اس دن پوری دے گا انکو اللہ ان کی سزا جو چاہئے اور جان لیں گے کہ اللہ وہی ہے سچا کھولنے والا
24:26  گندیاں ہیں گندوں کے واسطے اور گندے واسطے گندیوں کے اور ستھریاں ہیں ستھروں کے واسطے اور ستھرے واسطے ستھریوں کے وہ لوگ بے تعلق ہیں ان باتوں سے جو یہ کہتے ہیں انکے واسطے بخشش ہے اور روزی ہے عزت کی
24:27  اے ایمان والو مت جایا کرو کسی گھر میں اپنے گھروں کے سوائے جب تک بول چال نہ کر لو اور سلام کر لو ان گھر والوں پر یہ بہتر ہے تمہارے حق میں تاکہ تم یاد رکھو
24:28  پھر اگر نہ پاؤ اس میں کسی کو تو اس میں نہ جاؤ جب تک کہ اجازت نہ ملے تم کو اور اگر تم کو جواب ملے کہ پھر جاؤ تو پھر جاؤ اس میں خوب ستھرائی ہے تمہارے لئے اور اللہ جو تم کرتے ہو اس کو جانتا ہے
24:29  نہیں گناہ تم پر اس میں کہ جاؤ ان گھروں میں جہاں کوئی نہیں بستا اس میں کچھ چیز ہو تمہاری اور اللہ کو معلوم ہے جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو
24:30  کہہ دے ایمان والوں کو نیچی رکھیں ذری اپنی آنکھیں اور تھامتے رہیں اپنے ستر کو اس میں خوب ستھرائی ہے انکے لئے بیشک اللہ کو خبر ہے جو کچھ کرتےہیں
24:31  اور کہہ دے ایمان والیوں کو نیچی رکھیں ذرا اپنی آنکھیں اور تھامتی رہیں اپنے ستر کو اور نہ دکھائیں اپنا سنگار مگر جو کھلی چیز ہے اس میں سے اور ڈال لیں اپنی اوڑھنی اپنے گریبان پر اور نہ کھولیں اپنا سنگار مگر اپنے خاوند کے آگے یا اپنے باپ کے یا
24:32  اور نکاح کر دو رانڈوں کا اپنے اندر اور جو نیک ہوں تمہارے غلام اور لونڈیاں اگر وہ ہوں گے مفلس اللہ ان کو غنی کر دے گا اپنے فضل سے اور اللہ کشائش والا ہے سب کچھ جانتا ہے
24:33  اور اپنے آپ کو تھامتے رہیں جن کو نہیں ملتا سامان نکاح کا جب تک کہ مقدور دے ان کو اللہ اپنے فضل سے اور جو لوگ چاہیں لکھت آزادی کی مال دے کر ان میں سے کہ جو تمہارے ہاتھ کے مال ہیں (جن کے مالک ہیں تمہارےہاتھ) تو انکو لکھ کر دیدو اگر سمجھو ان میں کچھ نیک
24:34  اور ہم نے اتاریں تمہاری طرف آیتیں کھلی ہوئی اور کچھ حال انکا جو ہو چکے تم سے پہلے اور نصیحت ڈرنے والوں کو
24:35  اللہ روشنی ہے آسمانوں اور زمین کی مثال اس کی روشنی کی جیسے ایک طاق اس میں ہو ایک چراغ وہ چراغ دھرا ہو ایک شیشہ میں وہ شیشہ ہے جیسے ایک تارہ چمکتا ہوا تیل جلتا ہے اس میں ایک برکت کے درخت کا وہ زیتون ہے نہ مشرق کی طرف ہے اور نہ مغرب کی طرف قریب ہے اس ک
24:36  ان گھروں میں کہ اللہ نے حکم دیا انکو بلند کرنے کا اور و ہاں اس کا نام پڑھنے کا یاد کرتے ہیں اسکی وہاں صبح و شام
24:37  وہ مرد کہ نہیں غافل ہوتے سودا کرنے میں اور نہ بیچنے میں اللہ کی یاد سے اور نماز قائم رکھنے سے اور زکوٰۃ دینے سے ڈرتے رہتے ہیں اس دن سے جس میں الٹ جائیں گے دل اور آنکھیں
24:38  تاکہ بدلہ دے انکو اللہ انکے بہتر سے بہتر کاموں کا اور زیادتی دے انکو اپنے فضل سے اور اللہ روزی دیتا ہے جس کو چاہے بے شمار
24:39  اور جو لوگ منکر ہیں ان کے کام جیسے ریت جنگل میں پیاسا جانے اس کو پانی یہاں تک کہ جب پہنچا اس پر اس کو کچھ نہ پایا اور اللہ کو پایا اپنے پاس پھر اسکو پورا پہنچا دیا اس کا لکھا اور اللہ جلد لینے والا ہے حساب
24:40  یا جیسے اندھیرے گہرے دریا میں چڑھی آتی ہے اس پر ایک لہر اس پر ایک اور لہر اس کے اوپر بادل اندھیرے ہیں ایک پر ایک جب نکالے اپنا ہاتھ لگتا نہیں کہ اس کو وہ سوجھے اور جسکو اللہ نے نہ دی روشنی اسکے واسطے کہیں نہیں روشنی
24:41  کیا تو نہ نے دیکھا کہ اللہ کی یاد کرتے ہیں جو کوئی ہیں آسمان و زمین میں اور اڑتے جانور پر کھولے ہوئے ہر ایک نے جان رکھی ہے اپنی طرح کی بندگی اور یاد اور اللہ کو معلوم ہے جو کچھ کرتے ہیں
24:42  اور اللہ کی حکومت ہے آسمان اور زمین میں اور اللہ ہی تک پھر جانا ہے
24:43  تو نے نہ دیکھا اللہ ہانک لاتا ہے بادل کو پھر انکو ملا دیتا ہے پھر انکو رکھتا ہے تہ بر تہ پھر تو دیکھے مینہ نکلتا ہے اس کے بیچ سے اور اتارتا ہے آسمان سے اس میں جو پہاڑ ہیں اولوں کے پھر وہ ڈالتا ہے جس پر چاہے اور بچا دیتا ہے جس سے چاہے ابھی اس کی
24:44  اللہ بدلتا ہے رات اور دن کو اس میں دھیان کرنے کی جگہ ہے آنکھ والوں کو
24:45  اور اللہ نے بنایا ہر پھرنے والے کو ایک پانی سے پھر کوئی ہے کہ چلتا ہے اپنے پیٹ پر اور کوئی ہے کہ چلتا ہے دو پاؤں پر اور کوئی ہے کہ چلتا ہے چار پر بناتا ہے اللہ جو چاہتا ہے بیشک اللہ ہر چیز کر سکتا ہے
24:46  ہم نے اتاریں آیتیں کھول کھول کر بتلانے والی اور اللہ چلائے جس کو چاہے سیدھی راہ پر
24:47  اور لوگ کہتے ہیں ہم نے مانا اللہ کو اور رسول کو اور حکم میں آ گئے پھر پھر جاتا ہے ایک فرقہ ان میں سے اس کے پیچھے اور وہ لوگ نہیں ماننے والے
24:48  اور جب ان کو بلائیے اللہ اور رسول کی طرف کہ ان میں قضیہ چکائے تبھی ایک فرقہ کے لوگ ان میں منہ موڑتے ہیں
24:49  اور اگر ان کو کچھ پہنچتا ہو تو چلے آئیں اس کی طرف قبول کر کر
24:50  کیا انکے دلوں میں روگ ہے یا دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں یا ڈرتے ہیں کہ بے انصافی کرے گا ان پر اللہ اور اس کا رسول کچھ نہیں وہی لوگ بے انصاف ہیں
24:51  ایمان والوں کی بات یہی تھی کہ جب بلائیے انکو اللہ اور رسول کی طرف فیصلہ کرنے کو ان میں تو کہیں ہم نے سن لیا اور حکم مان لیا اور وہ لوگ کہ انہی کا بھلا ہے
24:52  اور جو کوئی حکم پر چلے اللہ کے اور اسکے رسول کے اور ڈرتا رہے اللہ سے اور بچکر چلے اس سے سو وہی لوگ ہیں مراد کو پہنچنے والے
24:53  اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی اپنی تاکید کی قسمیں کہ اگر تو حکم کرےتو سب کچھ چھوڑ کر نکل جائیں تو کہہ قسمیں نہ کھاؤ حکمبرداری چاہئے جو دستور ہے البتہ اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو
24:54  تو کہہ حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا پھر اگر تم منہ پھیرو گے تو اس کا ذمہ ہے جو بوجھ اس پر رکھا اور تمہارا ذمہ ہے جو بوجھ تم پر رکھا اور اگر اس کا کہا مانو تو راہ پاؤ اور پیغام لانے والے کا ذمہ نہیں مگر پہنچا دینا کھول کر
24:55  وعدہ کر لیا اللہ نے ان لوگوں سے جو تم میں ایمان لائے ہیں اور کئے ہیں انہوں نے نیک کام البتہ پیچھے حاکم کر دے گا انکو ملک میں جیسا حاکم کیا تھا ان سے اگلوں کو اور جما دے گا ان کے لئے دین ان کا جو پسند کر دیا انکے واسطے اور دے گا ان کو ان کے ڈر کے بدلے میں
24:56  اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور حکم پر چلو رسول کے تاکہ تم پر رحم ہو
24:57  نہ خیال کر کہ یہ جو کافر ہیں تھکا دیں گے بھاگ کر ملک میں اور ان کا ٹھکانہ آگ ہے اور وہ بری جگہ ہے پھر جانے کی
24:58  اے ایمان والو اجازت لیکر آئیں تم سے جو تمہارےہاتھ کے مال ہیں اور جو کہ نہیں پہنچے تم میں عقل کی حد کو تین بار فجر کی نماز سے پہلے اور جب اتار رکھتے ہو اپنے کپڑے دوپہر میں اور عشاء کی نماز سے پیچھے یہ تین وقت بدن کھلنے کے ہیں تمہارے کچھ تنگی ن
24:59  اور جب پہنچیں لڑکے تم میں کے عقل کی حد کو تو انکو ویسی ہی اجازت لینی چاہئے جیسے لیتے رہے ہیں ان سے اگلے یوں کھول کر سناتا ہے اللہ تم کو اپنی باتیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
24:60  اور جو بیٹھ رہی ہیں گھروں میں تمہاری عورتوں میں سے جنکو توقع نہیں رہی نکاح کی ان پرگناہ نہیں کہ اتار رکھیں اپنے کپڑے یہ نہیں کہ دکھاتی پھریں اپنا سنگار اور اس سے بھی بچیں تو بہتر ہے انکے لئے اور اللہ سب باتیں سنتا جانتا ہے
24:61  نہیں ہے اندھے پر کچھ تکلیف اور نہ لنگڑے پر تکلیف اور نہ بیمار پر تکلیف اور نہیں تکلیف تم لوگوں پر کہ کھاؤ اپنے گھروں سے یا اپنے باپ کے گھر سے یا اپنی ماں کے گھر سے یا اپنے بھائی کے گھر سے یا اپنی بہن کے گھر سے یا اپنے چچا کے گھر سے یا اپنی پھوپھی کے
24:62  ایمان والے وہ ہیں جو یقین لائے اللہ پر اور اسکے رسول پر اور جب ہوتے ہیں اس کے ساتھ کسی جمع ہونے کے کام میں تو چلے نہیں جاتے جب تک اس سے اجازت نہ لے لیں جو لوگ تجھ سے اجازت لیتے ہیں وہی ہیں جو مانتے ہیں اللہ کو اور اس کے رسول کو پھر جب اجازت مانگیں ت
24:63  مت کو لو بلانا رسول کا اپنے اندر برابر اسکے جو بلاتا ہے تم میں ایک دوسرے کو اللہ جانتا ہے ان لوگوں کو تم میں سے جو سٹک جاتے ہیں آنکھ بچا کر سو ڈرتے رہیں وہ لوگ جو خلاف کرتے ہیں اس کے حکم کا اس سے کہ آپڑے ان پر کچھ خرابی یا پہنچے ان کو عذاب درد
24:64  سنتے ہو اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں اس کو معلوم ہے جس حال پر تم ہو اور جس دن پھیرےجائیں گے اس کی طرف تو بتائے گا ان کو جو کچھ انہوں نے کیا اور اللہ ہر ایک چیز کو جانتا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
25:1  بڑی برکت ہے اسکی جس نے اتاری فیصلہ کی کتاب اپنے بندہ پر تاکہ رہے جہان والوں کے لئے ڈرانے والا
25:2  وہ کہ جس کی ہے سلطنت آسمان اور زمین میں اور نہیں پکڑا اس نے بیٹا اور نہیں کوئی اس کا ساجھی سلطنت میں اور بنائی ہر چیز پھر ٹھیک کیا اسکو ماپ کر
25:3  اور لوگوں نے پکڑ رکھے ہیں اس سے ورے کتنے حاکم جو نہیں بناتے کچھ چیز اور وہ خود بنائے گئے ہیں اور نہیں مالک اپنے حق میں برے کے اور نہ بھلے کے اور نہیں مالک مرنے کے اور نہ جینے کے اور نہ جی اٹھنے کے
25:4  اور کہنے لگے جو منکر ہیں اور کچھ نہیں ہے یہ مگر طوفان باندھ لایا ہے اور ساتھ دیا ہے اس کا اس میں اور لوگوں نے سو آگئے بے انصافی اور جھوٹ پر
25:5  اور کہنے لگے یہ نقلیں ہیں پہلوں کی جنکو اس نے لکھ رکھا ہے سو وہی لکھوائی جاتی ہیں اس کے پاس صبح اور شام
25:6  تو کہہ اسکو اتارا ہے اس نے جو جانتا ہے چھپے ہوئے بھید آسمانوں اور زمین میں بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے
25:7  اور کہنے لگے یہ کیسا رسول ہے کھاتا ہے کھانا اور پھرتا ہے بازاروں میں کیوں نہ اترا اسکی طرف کوئی فرشتہ کہ رہتا اس کے ساتھ ڈرانے کو
25:8  یا آ پڑتا اسکے پاس خزانہ یا ہو جاتا اس کے لئے ایک باغ کہ کھایا کرتا اس میں سے اور کہنے لگے بے انصاف تم پیروی کرتے ہو اس ایک مرد جادو مارے کی
25:9  دیکھ کیسی بٹھلاتےہیں تجھ پر مثلیں سو بہک گئے اب پا نہیں سکتے راستہ
25:10  بڑی برکت ہے اسکی جو چاہے تو کر دے تیرے واسطے اس سے بہتر باغ کہ نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں اور کر دے تیرے واسطے محل
25:11  کچھ نہیں وہ جھٹلاتے ہیں قیامت کو اور ہم نے تیار کی ہے اسکے واسطے کہ جھٹلاتا ہے قیامت کو آگ
25:12  جب وہ دیکھے گی ان کو دور کی جگہ سے سنیں گے اس کا جھنجلانا اور چلانا
25:13  اور جب ڈالے جائیں گے اس کے اندر ایک جگہ تنگ میں ایک زنجیر میں کئ کئی بندھے ہوئے پکاریں گے اس جگہ موت کو
25:14  مت پکارو آج ایک مرنے کو اور پکارو بہت سے مرنے کو
25:15  تو کہہ بھلا یہ چیز بہتر ہے یا باغ ہمیشہ رہنے کا جس کا وعدہ ہو چکا پرہیزگاروں سے وہ ہو گا ان کا بدلہ اور پھر جانے کی جگہ
25:16  انکے واسطے وہاں ہے جو وہ چاہیں رہا کریں ہمیشہ ہو چکا تیرے رب کے ذمہ وعدہ مانگا ملتا
25:17  اور جس دن جمع کر بلائے گا انکو اور جنکو وہ پوجتے ہیں اللہ کے سوائے پھر ان سے کہے گا کیا تم نے بہکایا میرے ان بندوں کو یا وہ آپ بہکے راہ سے
25:18  بولیں گے تو پاک ہے ہم سے بن نہ آتا تھا کہ پکڑ لیں کسی کو تیرے بغیر رفیق لیکن تو ان کو فائدہ پہنچاتا رہا اور انکے باپ دادوں کو یہاں تک کہ بھلا بیٹھے تیری یاد اور یہ تھے لوگ تباہ ہونے والے
25:19  سو وہ تو جھٹلا چکے تم کو تمہاری بات میں اب نہ تم لوٹا سکتے ہو اور نہ مدد کر سکتے ہو اور جو کوئی تم میں گنہگار ہے اس کو ہم چکھائیں گے بڑ اعذاب
25:20  اور جتنے بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے رسول سب کھاتے تھے کھانا اور پھرتے تھے بازاروں میں اور ہم نے رکھا ہے تم میں ایک دوسرے کے جانچنے کو دیکھیں ثابت بھی رہتے ہو اور تیرا رب سب کچھ دیکھتا ہے
25:21  اور بولے وہ لوگ جو امید نہیں رکھتے کہ ہم سے ملیں گے کیوں نہ اترے ہم پر فرشتے یا ہم دیکھ لیتے اپنے رب کو بہت بڑائی رکھتے ہیں اپنے جی میں اور سر چڑھ رہے ہیں بڑی شرارت میں
25:22  جس دن دیکھیں گے فرشتوں کو کچھ خوشخبری نہیں اس دن گنہگاروں کو اور کہیں گے کہیں روک دی جائے کوئی آڑ
25:23  اور ہم پہنچے انکے کاموں پر جو انہوں نے کئے تھے پھر ہم نے کر ڈالا اسکو خاک اڑتی ہوئی
25:24  بہشت کے لوگوں کا اس دن خوب ہے ٹھکانا اور خوب ہے جگہ دوپہر کے آرام کی
25:25  اور جس دن پھٹ جائے گا آسمان بادل سے اور اتارے جائیں فرشتے تار لگا کر
25:26  بادشاہی اس دن سچی ہے رحمٰن کی اور ہے وہ دن منکروں پر مشکل
25:27  اور جس دن کاٹ کاٹ کھائے گا اپنے ہاتھوں کو کہے گا اے کاش کے میں نے پکڑا ہوتا رسول کے ساتھ رستہ
25:28  اے خرابی میری کاش کے نہ پکڑا ہوتا میں نے فلانے کو دوست
25:29  اس نے تو بہکا دیا مجھ کو نصیحت سے مجھ تک پہنچ چکنے کے پیچھے (بعد) اور ہے شیطان آدمی کو وقت پر دغا دینے والا
25:30  اور کہا رسول نے اے میرے رب میری قوم نے ٹھہرایا ہے اس قرآن کو جھک جھک
25:31  اور اسی طرح رکھے ہیں ہم نے ہر نبی کے لئے دشمن گنہگاروں میں سے اور کافی ہے تیرا رب راہ دکھانے اور مدد کرنے کو
25:32  اور کہنے لگے وہ لوگ جو منکر ہیں کیوں نہ اترا اس پر قرآن سارا ایک جگہ ہو کر اسی طرح اتارا تاکہ ثابت رکھیں ہم اس سےتیرا دل اور پڑھ سنایا ہم نے اسکو ٹھہر ٹھہر کر
25:33  اور نہیں لاتے تیرے پاس کوئی مثل کہ ہم نہیں پہنچا دیتے تجھ کو ٹھیک بات اور اس سے بہتر کھول کر
25:34  جو لوگ کہ گھیر کر لائے جائیں گے اوندھے پڑے ہوئے اپنے منہ پر دوزخ کی طرف انہی کا برا درجہ ہے اور بہت بہکے ہوئے ہیں راہ سے
25:35  اور ہم نے دی موسٰی کو کتاب اورکر دیا ہم نے اس کے ساتھ اس کا بھائی ہارون کام بٹانے والا
25:36  پھر کہا ہم نے دونوں جاؤ ان لوگوں کے پاس جنہوں نے جھٹلایا ہماری باتوں کو پھر دے مارا ہم نے ان کو اکھاڑ کر
25:37  اور نوح کی قوم کو جب انہوں نے جھٹلایا پیغام لانے والوں کو ہم نے انکو ڈبا دیا اور کیا ان کو لوگوں کے حق میں نشانی اور تیار کر رکھا ہے ہم نے گنہگاروں کے واسطے عذاب دردناک
25:38  اور عاد کو اور ثمود کو اور کنوئیں والوں کو اور اس کے بیچ میں بہت سی جماعتوں کو
25:39  اور سب کو کہہ سنائیں ہم نے مثالیں اور سب کو کھو دیا ہم نے غارت کر کر
25:40  اور یہ لوگ ہو آئے ہیں اس بستی کے پاس جن پر برسا برُا برساؤ کیا دیکھتے نہ تھے اس کو نہیں پر امید نہیں رکھتے جی اٹھنے کی
25:41  اور جہاں تجھ کو دیکھیں کچھ کام نہیں انکو تجھ سے مگر ٹھٹھے کرنے کیا یہ ہے جس کو بھیجا اللہ نے پیغام دے کر
25:42  یہ تو ہم کو بچلا ہی دیتا ہمارے معبودوں سے اگر ہم نہ جمے رہتے ان پر اور آگے جان لیں گے جس وقت دیکھیں گے عذاب کہ کون بہت بچلا ہوا ہے راہ سے
25:43  بھلا دیکھ تو اس شخص کو جس نے پوجنا اختیار کیا اپنی خواہش کا کہیں تو لے سکتا ہے اس کا ذمہ
25:44  یا تو خیال رکھتا ہے کہ بہت سے ان میں سنتے یا سمجھتے ہیں اور کچھ نہیں وہ برابر ہیں چوپایوں کے بلکہ وہ زیادہ بہکے ہوئے ہیں راہ سے
25:45  تو نے نہیں دیکھا اپنے رب کی طرف کیسے دراز کیا سایہ کو اگر چاہتا تو اس کو ٹھہرا رکھتا پھر ہم نے مقرر کیا سورج کو اس کا راہ بتانے والا
25:46  پھر کھینچ لیا ہم نے اسکو اپنی طرف سہج سہج سمیٹ کر
25:47  اور وہی ہے جس نے بنا دیا تمہارے واسطے رات کو اوڑھنا اور نیند کو آرام اور دن کو بنا دیا اٹھ نکلنے کے لئے
25:48  اور وہی ہے جس نے چلائیں ہوائیں خوشخبری لانے والیاں اس کی رحمت سے آگے اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی پاکی حاصل کرنے کا
25:49  کہ زندہ کر دیں اس سے مرے ہوئے دیس کو اور پلائیں اس کو اپنے پیدا کئے ہوئے بہت سے چوپایوں اور آدمیوں کو
25:50  اور طرح طرح سے تقسیم کیا ہم نے اس کو انکے بیچ میں تا دھیان رکھیں پھر بھی نہیں رہتے بہت لوگ بدون ناشکری کیے
25:51  اور اگر ہم چاہتے تو اٹھاتے ہر بستی میں کوئی ڈرانے والا
25:52  سو تو کہنا مت مان منکروں کا اور مقابلہ کر ان کا اسکے ساتھ بڑے زور سے
25:53  اور وہی ہے جس نے ملے ہوئے چلائے دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اور یہ کھاری ہے کڑوا اور رکھا ان دونوں کے بیچ پردا اور آڑ روکی ہوئی
25:54  اور ہی ہے جس نے بنایا پانی سے آدمی پھر ٹھہرایا اس کے لئے جد اور سسرال اور تیرا رب سب کچھ کر سکتا ہے
25:55  اور پوجتے ہیں اللہ کو چھوڑ کر وہ چیز جو نہ بھلا کرے ان کا نہ برا اور ہے کافر اپنے رب کی طرف سے پیٹھ پھیر رہا
25:56  اور تجھ کو ہم نے بھیجا یہی خوشی اور ڈر سنانے کے لئے
25:57  تو کہہ میں نہیں مانگتا تم سے اس پر کچھ مزدوری مگر جو کوئی چاہے کہ پکڑ لے اپنے رب کی طرف راہ
25:58  اور بھروسہ کر اوپر اس زندہ کے جو نہیں مرتا اور یاد کر اسکی خوبیاں اور وہ کافی ہے اپنے بندوں کے گناہوں سے خبردار
25:59  جس نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے چھ دن میں پھر قائم ہوا عرش پر وہ بڑی رحمت والا سو پوچھ اس سے جو اسکی خبر رکھتا ہو
25:60  اور جب کہیے ان سے سجدہ کرو رحمٰن کو کہیں رحمٰن کیا ہے کیا سجدہ کرنے لگیں ہم جسکو تو فرمائے اور بڑھ جاتا ہے ان کا بدکنا
25:61  بڑی برکت ہے اسکی جس نے بنائے آسمان میں برج اور رکھا اس میں چراغ اور چاند اجالا کرنے والا
25:62  اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن بدلتے سدلتے اس شخص کے واسطے کہ چاہو دھیان رکھنا یا چاہے شکر کرنا
25:63  اور بندے رحمٰن کے وہ ہیں جو چلتے ہیں زمین پر دبے پاؤں اور جب بات کرنے لگیں ان سے بے سمجھ لوگ تو کہیں صاحب سلامت
25:64  اور وہ لوگ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے آگے سجدہ میں اور کھڑے
25:65  اور وہ لوگ کہ کہتے ہیں اے رب ہٹا ہم سے دوزخ کا عذاب بیشک اس کا عذاب چمٹنے والا ہے
25:66  وہ بری جگہ ہے ٹھہرنے کی اور بری جگہ رہنے کی
25:67  اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرنے لگیں نہ بیجا اڑائیں اور نہ تنگی کریں اور ہے اس کے بیچ ایک سیدھی گذران
25:68  اور وہ لوگ کہ نہیں پکارتے اللہ کے ساتھ دوسرے حاکم کو اور نہیں خون کرتے جان کا جو منع کر دی اللہ نے مگر جہاں چاہئے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو کوئی کرے یہ کام وہ جا پڑ اگناہ میں
25:69  دونا ہو گا اس کو عذب قیامت کےدن اور پڑا رہے گا اس میں خوار ہو کر
25:70  "مگر جس نے توبہ کی اور یقین لایا اور کیا کچھ کام نیک سو ان کو بدل دے گا، اللہ برائیوں کی جگہ بھلائیاں اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان "
25:71  اور جو کوئی توبہ کرے اور کرے کام نیک سو وہ پھر آتا ہے اللہ کی طرف پھر آنے کی جگہ
25:72  اور جو لوگ شامل نہیں ہوتے جھوٹے کام میں اور جب گزرتے ہیں کھیل کی باتوں پر نکل جائیں بزرگانہ
25:73  اور وہ لوگ کہ جب انکو سمجھائیں انکے رب کی باتیں نہ پڑیں ان پر بہرے اندھے ہو کر
25:74  اور وہ لوگ جو کہتے ہیں اے رب دے ہم کو ہماری عورتوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک اور کر ہم کو پرہیزگاروں کا پیشوا
25:75  ان کو بدلہ ملے گا کوٹھوں کی جھروکے اس لئے کہ وہ ثابت قدم رہے اور لینے آئیں گے ان کو وہاں دعا و سلام کہتے ہوئے
25:76  سدا رہا کریں ان میں خوب جگہ ہے ٹھہرنے کی اور خوب جگہ رہنے کی
25:77  تو کہہ پروا نہیں رکھتا میرا رب تمہاری اگر تم اس کو نہ پکارا کرو سو تم تو جھٹلا چکے اب آگے کو ہونی ہے مٹھ بھیڑ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
26:1  طٰسم۔
26:2  یہ آیتیں ہیں کھلی کتاب کی
26:3  شاید تو گھونٹ مارے اپنی جان اس بات پر کہ وہ یقین نہیں کرتے
26:4  اگر ہم چاہیں اتاریں ان پر آسمان سے ایک نشانی پھر رہ جائیں ان کی گردنیں اس کے آگے نیچی
26:5  اور نہیں پہنچتی ان کے پاس کوئی نصیحت رحمٰن سے نئی جس سے منہ نہیں موڑتے
26:6  سو یہ تو جھٹلا چکے اب پہنچے گی ان پر حقیقت اس بات کی جس پر ٹھٹھے کرتے تھے
26:7  کیا نہیں دیکھتے وہ زمین کو کتنی اگائیں ہم نے اس میں ہر ایک قسم کی خاصی چیزیں
26:8  اس میں البتہ نشانی ہے اور ان میں بہت لوگ نہیں ماننے والے
26:9  اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا
26:10  اور جب پکارا تیرے رب نے موسٰی کو کہ جا اس قوم گنہگار کے پاس
26:11  قوم فرعون کے پاس کیا وہ ڈرتے نہیں
26:12  بولا اے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھ کو جھٹلائیں
26:13  اور رک جاتا ہے میرا جی اور نہیں چلتی میری زبان سو پیغام دے ہارون کو
26:14  اور انکو مجھ پر ہے ایک گناہ کا دعویٰ سو ڈرتا ہوں کہ مجھ کو مار ڈالیں
26:15  فرمایا کبھی نہیں تم دونوں جاؤ لیکر ہماری نشانیاں ہم ساتھ تمہارے سنتے ہیں
26:16  سو جاؤ فرعون کے پاس اور کہو ہم پیغام لے کر آئے ہیں پروردگار عالم کا
26:17  یہ کہ بھیجدے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو
26:18  بولا کیا نہیں پالا ہم نے تجھ کو اپنے اندر لڑکا سا اور رہا تو ہم میں اپنی عمر میں سے کئ برس
26:19  اور کر گیا تو اپنی وہ کرتوت جو کر گیا اور تو ہے ناشکر
26:20  کہا کیا تو تھا میں نے وہ کام اور میں تھا چوکنے والا
26:21  پھر بھاگا میں تم سے جب تمہارا ڈر دیکھا پھر بخشا مجھ کو میرے رب نے حکم اور ٹھہرایا مجھ کو پیغام پہنچانے والا
26:22  اور کیا وہ احسان ہے جو تو مجھ پر رکھتا ہے کہ غلام بنایا تو نے بنی اسرائیل کو
26:23  بولا فرعون کیا معنی پروردگار عالم کا
26:24  کہا پروردگار آسمان اور زمین کا اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے اگر تم یقین کرو
26:25  بولا اپنے گرد والوں سے کیا تم نہیں سنتے ہو
26:26  کہا پروردگار تمہارا اور پروردگار تمہارے اگلے باپ دادوں کا
26:27  بولا تمہارا پیغام لانے والا جو تمہاری طرف بھیجا گیا ضرور باؤلا ہے
26:28  کہا پروردگار مشرق کا اور مغرب کا اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو
26:29  بولا اگر تو نے ٹھہرایا کوئی اور حاکم میرے سوائے تو مقرر (ضرور) ڈالوں گا تجھ کو قید میں
26:30  کہا اور اگر لیکر آیا ہوں تیرے پاس ایک چیز کھول دینے والی
26:31  بولا تو وہ چیز لا اگر تو سچ کہتا ہے
26:32  پھر ڈال دیا اپنا عصا سو اسی وقت وہ اژدھا ہو گیا صریح
26:33  اور اندر (بغل) سے نکالا اپنا ہاتھ سو اسی وقت وہ سفید تھا دیکھنے والوں کے سامنے
26:34  بولا اپنے گرد کے سرداروں سے یہ تو کوئی جادوگر ہے پڑھا ہوا
26:35  چاہتا ہے کہ نکال دے تم کو تمہارے دیس سے اپنے جادو کے زور سے سو اب کیا حکم دیتے ہو
26:36  بولے ڈھیل دے اسکو اور اسکے بھائی کو اور بھیجدے شہروں میں نقیب
26:37  لے آئیں تیرے پاس جو بڑا جادوگر ہو پڑھا ہوا
26:38  پھر اکٹھے کئے جادوگر وعدہ پر ایک مقرر دن کے
26:39  اور کہہ دیا لوگوں کو کیا تم بھی اکٹھے ہو گئے
26:40  شاید ہم راہ قبول کر لیں جادوگروں کی اگر ہو ان کو غلبہ
26:41  پھر جب آئے جادوگر کہنے لگےفرعون سے بھلا کچھ ہمارا حق بھی ہے اگر ہو ہم کو غلبہ
26:42  بولا البتہ (ہاں) اور تم اس وقت مقربوں (مصاحبوں) میں ہو گے
26:43  کہا ان کو موسٰی نے ڈالو جو تم ڈالتے ہو
26:44  پھر ڈالیں انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں اور بولے فرعون کے اقبال سے ہماری ہی فتح ہے
26:45  پھر ڈالا موسٰی نے اپنا عصا پھر تبھی وہ نگلنے لگا جو سانگ انہوں نے بنایا تھا
26:46  پھر اوندھے گرے جادوگر سجدہ میں
26:47  بولے ہم نے مان لیا جہان کے رب کو
26:48  جو رب ہے موسٰی اور ہارون کا
26:49  بولا تم نے اسکو مان لیا ابھی میں نے حکم نہیں دیا تم کو مقرر (بیشک) وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو سکھلایا جادو سو اب معلوم کر لو گے البتہ کاٹوں گا تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں اور سولی چڑھاؤں گا تم سب کو
26:50  بولے کچھ ڈر نہیں ہم کو اپنے رب کی طرف پھر جانا ہے
26:51  ہم غرض رکھتے ہیں کہ بخش دے ہم کو رب ہمارا تقصیریں ہماری اس واسطے کہ ہم ہوئے پہلے قبول کرنے والے
26:52  اور حکم بھیجا ہم نے موسٰی کو کہ رات کو لے نکل میرے بندوں کو البتہ تمہارا پیچھا کریں گے
26:53  پھر بھیجے فرعون نے شہروں میں نقیب
26:54  یہ لوگ جو ہیں سو ایک جماعت ہے تھوڑی سی
26:55  اور وہ مقرر ہم سے دل جلے ہوئے ہیں
26:56  اور ہم سارے ان سے خطرہ رکھتے ہیں
26:57  پھر نکال باہر کیا ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے
26:58  اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے اسی طرح
26:59  اور ہاتھ لگا دیں ہم نے یہ چیزیں بنی اسرائیل کے
26:60  پھر پیچھے پڑے ان کے سورج کے نکلنے کے وقت
26:61  پھر جب مقابل ہوئیں دونوں فوجیں کہنے لگے موسٰی کے لوگ ہم تو پکڑے گئے
26:62  کہا ہرگز نہیں میرے ساتھ ہے میرا رب وہ مجھ کو راہ بتلائے گا
26:63  پھر حکم بھیجا ہم نے موسٰی کو کہ مار اپنے عصا سے دریا کو پھر دریا پھٹ گیا تو ہو گئ ہر پھانگ جیسے بڑا پہاڑ
26:64  اور پاس پہنچا دیا ہم نے اسی جگہ دوسروں کو
26:65  اور بچا دیا ہم نے موسٰی کو اور جو لوگ تھے اس کے ساتھ سب کو
26:66  پھر ڈبا دیا ہم نے ان دوسروں کو
26:67  اس چیز میں ایک نشانی ہے اور نہیں تھے بہت لوگ ان میں ماننے والے
26:68  اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا
26:69  اور سنا دے ان کو خبر ابراہیم کی
26:70  جب کہا اپنے باپ کو اور اس کی قوم کو تم کس کو پوجتے ہو
26:71  وہ بولے ہم پوجتے ہیں مورتوں کو پھر سارے دن انہی کے پاس لگے بیٹھے رہتے ہیں
26:72  کہا کچھ سنتے ہیں تمہارا کہا جب تم پکارتے ہو
26:73  یا کچھ بھلا کرتے ہیں تمہارا یا برا
26:74  بولے نہیں پر ہم نے پایا اپنے باپ دادوں کو یہی کام کرتے
26:75  کہا بھلا دیکھتے ہو جن کو پوجتے رہے ہو
26:76  تم اور تمہارے باپ دادے اگلے
26:77  سو وہ میرے غنیم ہیں مگر جہان کا رب
26:78  جس نے مجھ کو بنایا سو وہی مجھ کو راہ دکھلاتا ہے
26:79  اور وہ جو مجھ کو کھلاتا ہے اور پلاتا ہے
26:80  اور جب میں بیمار ہوں تو وہی شفا دیتا ہے
26:81  اور ہ جو مجھ کو مارے گا پھر جلائے گا
26:82  اور وہ جو مجھ کو توقع ہے کہ بخشے میری تقصیر انصاف کے دن
26:83  اے میرے رب دے مجھ کو حکم اور ملا مجھ کو نیکوں میں
26:84  اور رکھ میرا بول سچا پچھلوں میں
26:85  اور کر مجھ کو وارثوں میں نعمت کے باغ کے
26:86  اور معاف کر میرے باپ کو وہ تھا راہ بھولے ہوؤں میں
26:87  اور رسوا نہ کر مجھ کو کہ جس دن سب جی کر اٹھیں گے
26:88  جس دن نہ کام آئے کوئی مال اور نہ بیٹے
26:89  مگر جو کوئی آیا اللہ کے پاس لیکر دل چنگا
26:90  اور پاس لائیں بہشت کو واسطے ڈر والوں کے
26:91  اور نکالیں دوزخ کو سامنے بے را ہوں کے
26:92  اور کہیں ان کو کہاں ہیں جن کو تم پوجتے تھے
26:93  اللہ کے سوائے کیا کچھ مدد کرتے ہیں تمہاری یا بدلہ لے سکتے ہیں
26:94  پھر اوندھے ڈالیں اس میں انکو اور سب بے راہوں کو
26:95  اور ابلیس کے لشکر کو سبہوں کو
26:96  کہیں گے جب وہ وہاں باہم جھگڑنے لگیں
26:97  قسم اللہ کی ہم تھے صریح غلطی میں
26:98  جب ہم تم کو برابر کرتے تھے پروردگار عالم کے
26:99  اور ہم کو راہ سے بہکایا سو ان گنہگاروں نے
26:100  پھر کوئی نہیں ہماری سفارش کرنے والے
26:101  اور نہ کوئی دوست محبت کرنے والا
26:102  سو کسی طرح ہم کو پھر جانا ملے تو ہم ہوں ایمان والوں میں
26:103  اس بات میں نشانی ہے اور بہت لوگ ان میں نہیں ماننے والے
26:104  اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا
26:105  جھٹلایا نوح کی قوم نے پیغام لانے والوں کو
26:106  جب کہا ان کو ان کے بھائی نوح نے کیا تم کو ڈر نہیں
26:107  میں تمہارے واسطے پیغام لانے والا ہوں
26:108  معتبر سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
26:109  اور مانگتا نہیں میں تم سے اس پر کچھ بدلہ میرا بدلہ ہے اسی پروردگار عالم پر
26:110  سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
26:111  بولے کیا ہم تجھ کو مان لیں اور تیرے ساتھ ہو رہے ہیں کمینے
26:112  کہا مجھ کو کیا جاننا ہے اس کو جو کام وہ کر رہے ہیں
26:113  ان کا حساب پوچھنا میرے رب کا ہی کام ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو
26:114  اور میں ہانکنے والا نہیں ایمان لانے والوں کو
26:115  میں تو بس یہی ڈر سنا دینے والا ہوں کھول کر
26:116  بولے اگر تو نہ چھوڑے گا اے نوح تو ضرور سنگسار کر دیا جائے گا
26:117  کہا اے رب میری قوم نے تو مجھکو جھٹلا دیا
26:118  سو فیصلہ کر دے میرے انکے بیچ میں کسی طرح کا فیصلہ اور بچا لے میرے ساتھ ہیں ایمان والے
26:119  پھر بچا دیا ہم نے اسکو اور جو اس کےساتھ تھے اس لدی ہوئی کشتی میں
26:120  پھر ڈبا دیا ہم نے اس کے پیچھے ان باقی رہے ہوؤں کو
26:121  البتہ اس بات میں نشانی ہے اور ان میں بہت لوگ نہیں ہیں ماننے والے
26:122  اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا
26:123  جھٹلایا عاد نے پیغام لانے والوں کو
26:124  جب کہا ان کو ان کےبھائی ہود نے کیا تم کو ڈر نہیں
26:125  میں تمہارے پاس پیغام لانے والا معتبر ہوں
26:126  سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
26:127  اور نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ بدلہ میرا بدلہ ہے اسی جہان کےمالک پر
26:128  کیا بناتے ہو ہر اونچی زمین پر ایک نشان کھیلنے کو
26:129  اور بناتے ہو کاریگریاں شاید تم ہمیشہ رہو گے
26:130  اور جب ہاتھ ڈالتے ہو تو پنجہ مارتے ہو ظلم سے
26:131  سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
26:132  اور ڈرو اس سے جس نے تم کو پہنچائیں وہ چیزیں جو تم جانتے ہو
26:133  پہنچائے تم کو چوپائے اور بیٹے
26:134  اور باغ اور چشمے
26:135   میں ڈرتا ہوں تم پر ایک بڑے دن کی آفت سے
26:136  بولے ہم کو برابر ہے تو نصیحت کرے یا نہ بنے تو نصیحت کرنے والا
26:137  اور کچھ نہیں یہ باتیں عادت ہے اگلے لوگوں کی
26:138  اور ہم پر آفت نہیں آنے والی
26:139  پھر اسکو جھٹلانے لگے تو ہم نے انکو غارت کر دیا اس بات میں البتہ نشانی ہے اور ان میں بہت لوگ نہیں ماننے والے
26:140  اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا
26:141  جھٹلایا ثمود نے پیغام لانے والوں کو
26:142  جب کہا ان کو انکے بھائی صالح نے کیا تم ڈرتے نہیں
26:143  میں تمہارے پاس پیغام لانے والا ہوں معتبر
26:144  سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
26:145  اور نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ بدلہ میرا بدلہ ہے اسی جہان کے پالنے والے پر
26:146  کیا چھوڑے رکھیں گے تم کو یہاں کی چیزوں میں بے کھٹکے
26:147  باغوں میں اور چشموں میں
26:148  اور کھیتوں میں اور کھجوروں میں جن کا گابھا ملائم ہے
26:149   اور تراشتے ہو پہاڑوں کے گھر تکلف کے
26:150  سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
26:151  اورنہ مانو حکم بیباک لوگوں کا
26:152  جو خرابی کرتے ہیں ملک میں اور اصلاح نہیں کرتے
26:153  بولے تجھ پر تو کسی نے جادو کیا ہے
26:154   توبھی ایک آدمی ہے جیسے ہم سو لے آ کچھ نشانی اگر تو سچا ہے
26:155  کہا یہ اونٹنی ہے اسکے لئے پانی پینے کی ایک باری اور تمہارے لئے باری ایک دن کی مقرر
26:156  اور مت چھیڑیو اس کو بری طرح سے پھر پکڑ لے تم کو آفت ایک بڑے دن کی
26:157  پھر کاٹ ڈالا اس اونٹنی کو پھر کل کو رہ گئے پچتاتے
26:158  پھر آ پکڑا ان کو عذاب نے البتہ اس بات میں نشانی ہے اور ان میں بہت لوگ نہیں ماننے والے
26:159  اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم کرنے والا
26:160  جھٹلایا لوط کی قوم نے پیغام لانے والوں کو
26:161   جب کہا ان کو انکے بھائی لوط نے کیا تم ڈرتے نہیں
26:162  میں تمہارے لئے پیغام لانے والا ہوں معتبر
26:163  سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
26:164  اور مانگتا نہیں میں تم سے اس کا کچھ بدلہ میرا بدلہ ہے اسی پروردگار عالم پر
26:165  کیا تم دوڑتے ہو جہان کے مردوں پر
26:166  اور چھوڑتے ہو جو تمہارے واسطے بنا دی ہیں تمہارے رب نے تمہاری جوروئیں بلکہ تم لوگ ہو حد سے بڑھنے والے
26:167  بولے اگر نہ چھوڑے گا تو اے لوط تو تُو نکال دیا جائے گا
26:168  کہا میں تمہارے کام سے البتہ بیزار ہوں
26:169  اے رب خلاص کر مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کاموں سے جو یہ کرتے ہیں
26:170  پھر بچا دیا ہم نے اسکو اور اس کے گھر والوں کو سب کو
26:171  مگر ایک بڑھیا رہ گئ رہنے والوں میں
26:172  پھر اٹھا مارا ہم نے ان دوسروں کو
26:173  اور برسایا ان پرایک برساؤ سو کیا برا برساؤ تھا ان ڈرائے ہوؤں کا
26:174  البتہ اس میں نشانی ہے اور ان میں بہت لوگ نہیں تھے ماننے والے
26:175  اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا
26:176  جھٹلایا بن کے رہنے والوں نے پیغام لانے والوں کو
26:177  جب کہا ان کو شعیب نے کیا تم ڈرتے نہیں
26:178  میں تم کو پیغام پہنچانے والا ہوں معتبر
26:179  سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
26:180  اور نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ بدلہ میرا بدلہ ہے اسی پروردگار عالم پر
26:181  پورا بھر کر دو ماپ اور مت ہو نقصان دینے والے
26:182  اور تولو سیدھی ترازو سے
26:183  اور مت گھٹا دو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت دوڑو ملک میں خرابی ڈالتے ہوئے
26:184  اور ڈرو اس سے جس نے بنایا تم کو اور اگلی خلقت کو
26:185  بولے تجھ پر تو کسی نے جادو کر دیا ہے
26:186  اور تو بھی ایک آدمی ہے جیسے ہم اور ہمارے خیال میں تو تُو جھوٹا ہے
26:187  سو گرا دے ہم پر کوئی ٹکڑا آسمان کا اگر تو سچا ہے
26:188  کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
26:189  پھر اس کو جھٹلایا پھر پکڑ لیا ان کو آفت نے سائبان والے دن کی بیشک وہ تھا عذاب بڑے دن کا
26:190  البتہ اس بات میں نشانی ہے اور ان میں بہت لوگ نہیں ماننے والے
26:191  اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا
26:192  اور یہ قرآن ہے اتارا ہوا پروردگار عالم کا
26:193  لیکر اترا ہے اسکو فرشتہ معتبر
26:194  ترے دل پر کہ تو ہو ڈر سنادینے والا
26:195  کھلی عربی زبان میں
26:196  اور یہ لکھا ہے پہلوں کی کتابوں میں
26:197  کیا انکے واسطے نشانی نہیں یہ بات کہ اسکی خبر رکھتے ہیں پڑھے لوگ بنی اسرائیل کے
26:198  اور اگر اتارتے ہم یہ کتاب کسی اوپری (دوسری) زبان والے پر
26:199  اور وہ اسکو پڑھ کر سناتا تو بھی اس پر یقین نہ لاتے
26:200  اسی طرح گھسا دیا ہم نے اس انکار کو گنہگاروں کے دل میں
26:201  وہ نہ مانیں گے اس کو جب تک نہ دیکھ لیں گےعذاب دردناک
26:202  پھر آئے ان پر اچانک اور انکو خبر بھی نہ ہو
26:203  پھر کہنے لگیں کچھ بھی ہم کو فرصت ملے گی
26:204  کیا ہمارے عذاب کو جلد مانگتے ہیں
26:205  بھلا دیکھ تو اگر فائدہ پہنچاتے رہیں ہم انکو برسوں
26:206  پھر پہنچے ان پر جس چیز کا ان سے وعدہ تھا
26:207  تو کیا کام آئے گا ان کے جو کچھ فائدے اٹھاتے رہے
26:208  اور کوئی بستی نہیں غارت کی ہم نے جس کے لئے نہیں تھے ڈر سنادینے والے
26:209  یاد دلانے کو اور ہمارا کام نہیں ہے ظلم کرنا
26:210  اور اس قرآن کو نہیں لیکر اترے شیطان
26:211  اور نہ ان سے بن آئے اور نہ وہ کر سکیں
26:212  ان کو تو سننے کی جگہ سے دور کر دیا ہے
26:213  سو تو مت پکار اللہ کے ساتھ دوسرا معبود پھر تو پڑے عذاب میں
26:214  اور ڈر سنا دے اپنے قریب کے رشتہ داروں کو
26:215  اور اپنے بازو نیچے رکھ انکے واسطے جو تیرے ساتھ ہیں ایمان والے
26:216  پھر اگر تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے میں بیزار ہوں تمہارے کام سے
26:217  اور بھروسہ کر اس زبردست رحم والے پر
26:218  جو دیکھتا ہے تجھ کو جب تو اٹھتا ہے
26:219  اور تیرا پھرنا نمازیوں میں
26:220  بیشک وہی ہے سننے والا جاننے والا
26:221  میں بتلاؤں تم کو کس پر اترتے ہیں شیطان
26:222  اترتے ہیں ہر جھوٹے گنہگار پر
26:223  لا ڈالتے ہیں سنی ہوئی بات اور بہت ان میں جھوٹے ہیں
26:224  اور شاعروں کی بات پر چلیں وہی جو بے راہ ہیں
26:225  تو نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر میدان میں سر مارے پھرتے ہیں
26:226  اور یہ کہ وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے
26:227  مگر وہ لوگ جو یقین لائے اور کام کئے اچھے اور یاد کی اللہ کی بہت اور بدلہ لیا اس کے پیچھے کہ ان پر ظلم ہوا اور اب معلوم کر لیں گے ظلم کرنے والے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
27:1  طٰس۔ یہ آیتیں ہیں قرآن اور کھلی کتاب کی
27:2  ہدایت اور خوشخبری ایمان والوں کے واسطے
27:3   جو قائم رکھتے ہیں نماز کو اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور ان کو آخرت پر یقین ہے
27:4  جو لوگ نہیں مانتے آخرت کو اچھے دکھلائے ہم نے ان کی نظروں میں انکے کام سو وہ بہکے پھرتے ہیں
27:5  وہی ہیں جن کے واسطے بری طرح کا عذاب ہے اور آخرت میں وہی ہیں خراب
27:6  اور تجھ کو قرآن پہنچتا ہے ایک حکمت والے خبردار کے پاس سے
27:7  جب کہا موسٰی نے اپنے گھر والوں کو میں نے دیکھی ہے آگ اب لاتا ہوں تمہارے پاس وہاں سے کچھ خبر یا لاتا ہوں انگارا سلگا کر شاید تم سینکو
27:8  پھر جب پہنچا اسکے پاس آواز ہوئی کہ برکت ہے اس پر جو کوئی کہ آگ میں ہے اور جو اسکے آس پاس ہے اور پاک ہے وہ ذات اللہ کی جو رب سارے جہان کا
27:9  اے موسٰی وہ میں اللہ ہوں زبردست حکمتوں والا
27:10  اور ڈال دے لاٹھی اپنی پھر جب دیکھا اسکو پھنپھناتے جیسے سانپ کی سٹک لوٹا پیٹھ پھیر کر او رمڑ کر نہ دیکھا اے موسٰی مت ڈر میں جو ہوں میرےپاس نہیں ڈرتے رسول
27:11  مگر جس نے زیادتی کی پھر بدلے میں نیکی کی برائی کے پیچھے تو میں بخشنے والا مہربان ہوں
27:12  اور ڈال دے ہاتھ اپنا اپنے گریبان میں کہ نکلے سفید ہو کر نہ کسی برائی سے یہ دونوں ملکر نو نشانیاں لیکر جا فرعون اور اس کی قوم کی طرف بیشک وہ تھے لوگ نافرمان
27:13  پھر جب پہنچیں انکے پاس ہماری نشانیاں سمجھانے کو بولے یہ جادو ہے صریح
27:14  اور ان کا انکار کیا اور ان کا یقین کر چکے تھے اپنے جی میں بے انصافی اور غرور سے سو دیکھ لے کیا ہوا انجام خرابی کرنے والوں کا
27:15  اور ہم نے دیا داؤد اور سلیمان کو ایک علم اور بولے شکر اللہ کا جس نے ہم کو بزرگی دی اپنے بہت سے بندوں ایمان والوں پر
27:16  اور قائم مقام ہوا سلیمان داؤد کا اور بولے اے لوگو ہم کو سکھائی ہے بولی اڑتے جانوروں کی اور دیا ہم کو ہر چیز میں سے بیشک یہی ہے فضیلت صریح
27:17  اور جمع کئے گئے سلیمان کے پاس اسکے لشکر جن اور انسان اور اڑتے جانور پھر انکی جماعتیں بنائی
27:18  یہاں تک کہ جب پہنچے چیونٹیوں کے میدان پر کہا ایک چیونٹی نے اے چیونٹیو گھس جاؤ اپنے گھروں میں نہ پیس ڈالے تم کو سلیمان اور اسکی فوجیں اور انکو خبر بھی نہ ہو
27:19  پھر مسکرا کر ہنس پڑا اسکی بات سے اور بولا اے میرے رب میری قسمت میں دےکہ شکر کروں تیرے احسان کا جو تو نے کیا مجھ پر اور میرے ماں باپ پر اور یہ کہ کروں کام نیک جو تو پسند کرے اور ملا لے مجھ کو اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں
27:20  اور خبر لی اڑتے جانوروں کی تو کہا کیا ہے جو میں نہیں دیکھتا ہد ہد کو یا ہے وہ غائب
27:21  اس کو سزا دوں گا سخت سزا یا ذبح کر ڈالوں گا یا لائے میرے پاس کوئی سند صریح
27:22  پھر بہت دیر نہ کی کہ آ کر کہا میں لے آیا خبر ایک چیز کی کہ تجھ کو اس کی خبر نہ تھی اور آیا ہوں تیرے پاس سبا سے ایک خبر لیکر تحقیقی
27:23  میں نے پایا ایک عورت کو جو ان پر بادشاہی کرتی ہے اور اسکو ہر ایک چیز ملی ہے اور اس کا ایک تخت ہے بڑا
27:24  میں نے پایا کہ وہ اور اسکی قوم سجدہ کرتے ہیں سورج کو اللہ کے سوائے اور بھلے دکھلا رکھے ہیں ان کو شیطان نے انکے کام پھر روک دیا ہے انکو رستہ سے سو وہ راہ نہیں پاتے
27:25  کیوں نہ سجدہ کریں اللہ کو جو نکالتا ہے چھپی ہوئی چیز آسمانوں میں اور زمین میں اور جانتا ہے جو چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو
27:26  اللہ ہے کسی کی بندگی نہیں اس کے سوائے پروردگار تخت بڑے کا
27:27  سلیمان نے کہا ہم اب دیکھتے ہیں تو نے سچ کہا یا تو جھوٹا ہے
27:28  لیجا میرا یہ خط اور ڈال دے ان کی طرف پھر ان کے پاس سے ہٹ آ پھر دیکھ وہ کیا جواب دیتے ہیں
27:29  کہنے لگی اے دربار والو میرے پاس ڈالا گیا ایک خط عزت کا
27:30  وہ خط ہے سلیمان کی طرف سے اور وہ یہ ہے شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
27:31  کہ زور نہ کرو میرے مقابلہ میں اور چلے آؤ میرے سامنے حکمبردار ہو کر
27:32  کہنے لگی اے دربار والو مشورہ دو مجھ کو میرے کام میں میں طے نہیں کرتی کوئی کام تمہارے حاضر ہونے تک
27:33  وہ بولے ہم لوگ زور آور ہیں اور سخت لڑائی والے اور کام تیرے اختیار میں ہے سو تو دیکھ لے جو حکم کرے
27:34  کہنے لگی بادشاہ جب گھستے ہیں کسی بستی میں اسکو خراب کر دیتے ہیں اور کر ڈالتے ہیں وہاں کے سرداروں کو بے عزت اور ایسا ہی کچھ کریں گے
27:35  اور میں بھیجتی ہوں ان کی طرف کچھ تحفہ پھر دیکھتی ہوں کیا جواب لیکر پھرتے ہیں بھیجے ہوئے
27:36  پھر جب پہنچا سلیمان کے پاس بولا کیا تم میری اعانت کرتے ہو مال سے جو اللہ نے مجھ کو دیا ہے بہتر ہے اس سے جو تم کو دیا ہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ سے خوش رہو
27:37  پھر جا ان کے پاس اب ہم پہنچتے ہیں ان پر ساتھ لشکروں کے جنکا مقابلہ نہ ہو سکے ان سے اور نکال دیں گے ان کو وہاں سے بےعزت کر کر اور وہ خوار ہوں گے
27:38  بولا اے دربار والو تم میں کوئی ہے کہ لے آوے میرے پاس اس کا تخت پہلے اس سے کہ وہ آئیں میرے پاس حکم بردار ہو کر
27:39  بولا ایک دیو جنوں میں سے میں لائے دیتا ہوں وہ تجھکو پہلے اس سے کہ تو اٹھے اپنی جگہ سے اور میں اس پر زورآور ہوں معتبر
27:40  بولا وہ شخص جس کے پاس تھا ایک علم کتاب کا میں لائے دیتا ہوں تیرے پاس اسکو پہلے اس سے کہ پھر آئے تیری طرف تیری آنکھ پھر جب دیکھا اسکو دھرا ہوا اپنے پاس کہا یہ میرے رب کا فضل ہے میرے جانچنے کو کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری اور جو کوئی شکر کرے
27:41  کہا روپ بدل دکھلاؤ اس عورت کے آگے اسکے تخت کا سمجھ پاتی ہے یا ان لوگوں میں ہوتی ہے جن کو سمجھ نہیں
27:42  پھر جب وہ آ پہنچی کسی نے کہا کیا ایسا ہے تیرا تخت بولی گویا یہ وہی ہے اور ہم کو معلوم ہو چکا پہلے سے اور ہم ہو چکے حکم بردار
27:43  اور روک دیا اس کو ان چیزوں سے جو پوجتی تھی اللہ کے سوائے البتہ وہ تھی منکر لوگوں میں
27:44  کسی نے کہا اس عورت کو اندر چل محل میں پھر جب دیکھا اسکو خیال کیا کہ وہ پانی ہے گہرا اور کھولیں اپنی پنڈلیاں کہا یہ تو ایک محل ہے جڑے ہوئے ہیں اس میں شیشے بولی اے رب میں نے برا کیا ہے اپنی جان کا اور میں حکم بردار ہوئی ساتھ سلیمان کے اللہ کے آگے
27:45  اور ہم نے بھیجا تھا ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو کہ بندگی کرو اللہ کی پھر وہ تو دو فرقے ہو کر لگے جھگڑنے
27:46  کہا اے میری قوم کیوں جلدی مانگتے ہو برائی کو پہلے بھلائی سے کیوں نہیں گناہ بخشواتے اللہ سے شاید تم پر رحم ہو جائے
27:47  بولے ہم نے منحوس قدم دیکھا تجھ کو اور تیرے ساتھ والوں کو کہا تمہاری بری قسمت اللہ کے پاس ہے کچھ نہیں تم لوگ جانچے جاتے ہو
27:48  اور تھے اس شہر میں نو شخص کہ خرابی کرتے ملک میں اور اصلاح نہ کرتے
27:49  بولے کہ آپس میں قسم کھاؤ اللہ کی کہ البتہ رات کو جا پڑیں ہم اس پر اسکے گھر پر پھر کہدیں گے اسکے دعویٰ کرنے والے کو ہم نے نہیں دیکھا جب تباہ ہوا اس کا گھر اور ہم بیشک سچ کہتے ہیں
27:50  اور انہوں نے بنایا ایک فریب اور ہم نے بنایا ایک فریب اور انکو خبر نہ ہوئی
27:51  پھر دیکھ لے کیسا ہوا انجام انکے فریب کا کہ ہلاک کر ڈالا ہم نے انکو اور انکی قوم کو سب کو
27:52  سو یہ پڑے ہیں ان کے گھر ڈھیر ہوئے بسبب انکے انکار کے البتہ اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو جانتے ہیں
27:53  اور بچا دیا ہم نے ان کو جو یقین لائے تھے اور بچتے رہے تھے
27:54  اور لوط کو جب کہا اس نے اپنی قوم کو کیا تم کرتے ہو بے حیائی اور تم دیکھتے ہو
27:55  کیا تم دوڑتے ہو مردوں پر للچا کر عورتوں کو چھوڑ کر کوئی نہیں تم لوگ بے سمجھ ہو
27:56  پھر اور کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ کہتے تھے نکال دو لوط کے گھر کو اپنے شہر سے یہ لوگ ہیں ستھرے رہا چاہتے
27:57  پھر بچا دیا ہم نے اسکو اور اسکے گھر والوں کو مگر اسکی عورت مقرر کر دیا تھا ہم نے اسکو رہ جانے والوں میں
27:58  اور برسا دیا ہم نے ان پر برساؤ پھر کیا برا برساؤ تھا ان ڈرائے ہوؤں کا
27:59  تو کہہ تعریف ہے اللہ کو اور سلام ہے اس کے بندوں پر جن کو اس نے پسند کیا بھلا اللہ بہتر ہے یا جنکو وہ شریک کرتے ہیں
27:60  بھلا کس نے بنائے آسمان اور زمین اور اتار دیا تمہارے لئے آسمان سے پانی پھر اگائے ہم نے اس سے باغ رونق والے تمہارا کام نہ تھا کہ اگاتے ان کے درخت اب کوئی اور حاکم ہے اللہ کے ساتھ کوئی نہیں وہ لوگ راہ سے مڑتے ہیں
27:61  بھلا کس نے بنایا زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور بنائیں اس کے بیچ میں ندیاں اور رکھے اسکے ٹھہرانے کو بوجھ اور رکھا دو دریا میں پردہ اب کوئی اور حاکم ہے اللہ کے ساتھ کوئی نہیں بہتوں کو ان میں سمجھ نہیں
27:62  بھلا کون پہنچتا ہے بےکس کی پکار کو جب اسکو پکارتا ہے اور دور کر دیتا ہے سختی اور کرتا ہے تم کو نائب اگلوں کا زمین پر اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ تم بہت کم دھیان کرتے ہو
27:63  بھلا کون راہ بتاتا ہے تم کو اندھیروں میں جنگل کے اور دریا کے اور کون چلاتا ہے ہوائیں خوشخبری لانے والیاں اس کی رحمت سے پہلے اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ اللہ بہت اوپر ہے اس سے جسکو شریک بتلاتے ہیں
27:64  بھلا کون سرے سے بناتا ہے پھر اسکو دہرائے گا اور کون روزی دیتا ہے تمکو آسمان سے اور زمین سے اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ تو کہہ لاؤ اپنی سند اگر تم سچے ہو
27:65  تو کہہ خبر نہیں رکھتا جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں چھپی ہوئی چیز کی مگر اللہ اور ان کو خبر نہیں کب جی اٹھیں گے
27:66  بلکہ تھک کر گر گیا ان کا فکر آخرت کے بارہ میں بلکہ ان کو شبہ ہے اس میں بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں
27:67  اور بولے وہ لوگ جو منکر ہیں کیا جب ہم ہو جائیں مٹی اور ہمارے باپ دادے کیا ہم کو زمین سے نکال لیں گے
27:68  وعدہ پہنچ چکا ہے اس کا ہم کو اور ہمارے باپ دادوں کو پہلے سے کچھ بھی نہیں یہ نقلیں ہیں اگلوں کی
27:69  تو کہہ دے پھر و ملک میں تو دیکھو کیسا ہوا انجام کار گنہاگاروں کا
27:70  اور غم نہ کر ان پر اور نہ خفا ہو ان کے فریب بنانے سے
27:71  اور کہتے ہیں کب ہوگا یہ وعدہ اگر تم سچے ہو
27:72  تو کہہ کیا بعید ہے جو تمہاری پیٹھ پر پہنچ چکی ہو بعضی وہ چیز جس کی جلدی کر رہے ہو
27:73  اور تیرا رب تو فضل رکھتا ہے لوگوں پر پر ان میں بہت لوگ شکر نہیں کرتے
27:74  اور تیرا رب جانتا ہے جو چھپ رہا ہے انکے سینوں میں اور جو کچھ کہ ظاہر کرتے ہیں
27:75  اور کوئی چیز نہیں جو غائب ہو آسمان اور زمین میں مگر موجود ہے کھلی کتاب میں
27:76  یہ قرآن سناتا ہے بنی اسرائیل کو بہت چیزیں جس میں وہ جھگڑ رہے ہیں
27:77  اور بیشک وہ ہدایت ہے اور رحمت ہے ایمان والوں کے واسطے
27:78  تیرا رب ان میں فیصلہ کرے گا اپنی حکومت سے اور وہی ہے زبردست سب کچھ جاننے والا
27:79  سو تو بھروسہ کر اللہ پر بیشک تو ہے صحیح کھلے رستہ پر
27:80  البتہ تو نہیں سنا سکتا مردوں کو اور نہیں سنا سکتا بہروں کو اپنی پکار جب لوٹیں وہ پیٹھ پھیر کر
27:81  اور نہ تو دکھلا سکے اندھوں کو جب وہ راہ سے بچلیں تو تو سناتا ہے اسکو جو یقین رکھتا ہو ہماری باتوں پر سو وہ حکمبردار ہیں
27:82  اور جب پڑ چکے گی ان پر بات نکالیں گے ہم ان کے آگے ایک جانور زمین سے ان سے باتیں کرے گا اس واسطے کہ لوگ ہماری نشانیوں کا یقین نہیں کرتے تھے
27:83  اور جس دن گھیر بلائیں گے ہم اہر ایک فرقہ میں سے ایک جماعت جو جھٹلاتے تھے ہماری باتوں کو پھر انکی جماعت بندی ہو گی
27:84  یہاں تک کہ جب حاضر ہو جائیں فرمائے گا کیوں جھٹلایا تم نے میری باتوں کو اور نہ آ چکی تھیں تمہاری سمجھ میں یا بولو کہ کیا کرتے تھے
27:85  اور پڑ چکی ان پر بات اس واسطے کہ انہوں نے شرارت کی تھی اب وہ کچھ نہیں بول سکتے
27:86  کیا نہیں دیکھتے کہ ہم نے بنائی رات کہ اس میں چین حاصل کریں اور دن بنایا دیکھنے کا البتہ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو یقین کرتے ہیں
27:87  اور جس دن پھونکی جائیگی صور تو گھبرا جائے جو کوئی ہے آسمان میں اور جو کوئی ہے زمین میں مگر جس کو اللہ چاہے اور سب چلے آئیں اسکے آگے عاجزی سے
27:88  اور تو دیکھے پہاڑوں کو سمجھے کہ وہ جم رہے ہیں اور وہ چلیں گے جیسے چلے بادل کاریگری اللہ کی جس نے سادھا ہے ہر چیز کو اس کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو
27:89  جو کوئی لیکر آیا بھلائی تو اس کو ملے اس سے بہتر اور ان کو گھبراہٹ سے اس دن امن ہے
27:90  اور جو کوئی لیکر آیا برائی سو اوندھے ڈالیں ان کے منہ آگ میں وہی بدلہ پاؤ گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے
27:91  مجھ کو یہی حکم ہے کہ بندگی کروں اس شہر کے مالک کی جس نے اس کو حرمت دی اور اسی کی ہے ہر ایک چیز اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں حکم برداروں میں
27:92  اور یہ کہ سنا دون قرآن پھر جو کوئی راہ پر آیا سو راہ پر آئے گا اپنے ہی بھلے کو اور جو کوئی بہکا رہا تو کہدے میں تو یہی ہوں ڈر سنا دینے والا
27:93  اور کہہ تعریف ہے سب اللہ کو آگے دکھائے گا تم کو اپنے نمونے تو انکو پہچان لو گے اور تیرا رب بے خبر نہیں ان کاموں سے جو تم کرتے ہو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
28:1  طٰسم۔
28:2  یہ آیتیں ہیں کھلی کتاب کی
28:3  ہم سناتے ہیں تجھ کو کچھ احوال موسٰی اور فرعون کا تحقیقی ان لوگوں کے واسطے جو یقین کرتے ہیں
28:4  فرعون چڑھ رہا تھا ملک میں اور کر رکھا تھا وہاں کے لوگوں کو کئ فرقے کمزور کر رکھا تھا ایک فرقہ کو ان میں ذبح کرتا تھا انکے بیٹوں کو اور زندہ رکھتا تھا انکی عورتوں کو بیشک وہ تھا خرابی ڈالنے والا
28:5  اور ہم چاہتے ہیں کو احسان کریں ان لوگوں پر جو کمزور ہوئے پڑے تھے ملک میں اور کر دیں ان کو سردار اور کر دیں ان کو قائم مقام
28:6  اور جما دیں ان کو ملک میں اور دکھا دیں فرعون اور ہامان کو اور انکے لشکروں کو انکے ہاتھ سے جس چیز کا ان کو خطرہ تھا
28:7  اور ہم نے حکم بھیجا موسٰی کی ماں کو کہ اس کو دودھ پلاتی رہ پھر جب تجھ کو ڈر ہو اس کا تو ڈال دے اسکو دریا میں اور نہ خطرہ کر اور نہ غمگین ہو ہم پھر پہنچا دیں گے اسکو تیری طرف اور کریں گے اس کو رسولوں سے
28:8  پھر اٹھا لیا اس کو فرعون کے گھر والوں نے کہ ہو ان کا دشمن اور غم میں ڈالنے والا بیشک فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے چوکنے والے
28:9  اور بولی فرعون کی عورت یہ تو آنکھوں کی ٹھنڈک ہے میرے لئے اور تیرے لئے اسکو مت مارو کچھ بعید نہیں جو ہمارے کام آئے یا ہم اسکو کر لیں بیٹا اور ان کو کچھ خبر نہ تھی
28:10  اور صبح کو موسٰی کی ماں کے دل میں قرار نہ رہا قریب تھی کہ ظاہر کر دے بیقراری کو اگر نہ ہم نے گرہ دی ہوتی اس کے دل پر اس واسطے کہ رہے یقین کرنے والوں میں
28:11  اور کہہ دیا اس کی بہن کو پیچھے چلی جا پھر دیکھتی رہی اس کو اجنبی ہو کر اور ان کو خبر نہ ہوئی
28:12  اور روک رکھا تھا ہم نے موسٰی سے دائیوں کو پہلے سے پھر بولی میں بتلاؤں تم کو ایک گھر والے کہ اس کو پال دیں تمہارے لئے اور وہ اس کا بھلا چاہنے والے ہیں
28:13  پھر ہم نے پہنچا دیا اس کو اسکی ماں کی طرف کہ ٹھنڈی رہے اس کی آنکھ اور غمگین نہ ہو اور جانے کہ اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے پر بہت لوگ نہیں جانتے
28:14  اور جب پہنچ گیا اپنے زور پر اور سنھبل گیا دی ہم نے اس کو حکمت اور سمجھ اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکی والوں کو
28:15  اور آیا شہر کے اندر جس وقت بیخبر ہوئے تھے وہاں کے لوگ پھر پائے اس نے دو مرد لڑتے ہوئے یہ ایک اسکے رفیقوں میں اور یہ دوسرا اسکے دشمنوں میں پھر فریاد کی اس سے اس نے جو تھا اس کے رفیقوں میں اس کی جو تھا اس کے دشمنوں میں پھر مکا مارا اسکو موسٰی نے پھر
28:16  بولا اے میرے رب میں نے برا کیا اپنی جان کا سو بخش مجھ کو پھر اس کو بخش دیا بیشک وہی ہے بخشنے والا مہربان
28:17  بولا اے رب جیسا تو نے فضل کر دیا مجھ پر پھر میں کبھی نہ ہوں گا مددگار گنہگاروں کا
28:18  پھر صبح کو اٹھا اس شہر میں ڈرتا ہوا انتظار کرتا ہوا پھر ناگہاں جس نے کل مدد مانگی تھی اس سے آج پھر فریاد کرتا ہے اس سے کہا موسٰی نے بیشک تو بے راہ ہے صریح
28:19  پھر جب چاہا کہ ہاتھ ڈالے اس پر جو دشمن تھا ان دونوں کا بول اٹھا اے موسٰی کیا تو چاہتا ہے کہ خون کرے میرا جیسے خون کر چکا ہے کل ایک جان کا تیرا یہی جی چاہتا ہے کہ زبردستی کرتا پھرے ملک میں اور نہیں چاہتا کہ ہو صلح کرا دینے والا
28:20  اور آیا شہر کے پرلے سرے سے ایک مرد دوڑتا ہوا کہا اے موسٰی دربار والے مشورہ کرتے ہیں تجھ پر کہ تجھ کو مار ڈالیں سو نکل جا میں تیرا بھلا چاہنے والا ہوں
28:21  پھر نکلا وہاں سے ڈرتا ہوا راہ دیکھتا بولا اے رب بچا لے مجھ کو اس قوم بے انصاف سے
28:22  اور جب منہ کیا مدین کی سیدھ پر بولا امید ہے کہ میرا رب لے جائے مجھ کو سیدھی راہ پر
28:23  اور جب پہنچا مدین کے پانی پر پایا وہاں ایک جماعت کو لوگوں کی پانی پلاتے ہوئے اور پایا ان سے ورے دو عورتوں کو کہ روکے ہوئے کھڑی تھیں اپنی بکریاں بولا تمہارا کیا حال ہے وہ بولیں ہم نہیں پلاتیں پانی چرواہوں کے پھیر لیجانے تک اور ہمارا باپ بوڑھا ہے
28:24  پھر اس نے پانی پلا دیا انکے جانوروں کو پھر ہٹ کر آیا چھاؤں کی طرف بولا اے رب تو جو چیز اتارے میری طرف اچھی میں اس کا محتاج ہوں
28:25  پھر آئی اسکے پاس ان دونوں میں سے ایک چلتی تھی شرم سے بولی میرا باپ تجھ کو بلاتا ہے کہ بدلے میں دے حق اس کا کہ تو نے پانی پلا دیا ہمارے جانوروں کو پھر جب پہنچا اسکے پاس اور بیان کیا اس سے احوال کہا مت ڈر بچ آیا تو اس قوم بے انصاف سے
28:26  بولی ان دونوں میں سے ایک اے باپ اس کو نوکر رکھ لے البتہ بہتر نوکر جو کہ تو رکھنا چاہے وہ ہے جو زور آور ہو امانت دار
28:27  کہا میں چاہتا ہوں کہ بیاہ دوں تجھ کو ایک بیٹی اپنی ان دونوں میں سے اس شرط پر کہ تو میری نوکری کرے آٹھ برس پھر اگر تو پورے کر دے دس برس تو وہ تیری طرف سے ہے اور میں نہیں چاہتا کہ تجھ پر تکلیف ڈالوں تو پائے گا مجھ کو اگر اللہ نے چاہا نیک بختوں سے
28:28  بولا یہ وعدہ ہو چکا میرے اور تیرے بیچ جونسی مدت ان دنوں میں پوری کر دوں سو زیادتی نہ ہو مجھ پر اور اللہ پر بھروسہ اس چیز کا جو ہم کہتے ہیں
28:29  پھر جب پوری کر چکا موسٰیؑ وہ مدت اور لیکر چلا اپنے گھر والوں کو دیکھی کوہ طور کی طرف سے ایک آگ کہا اپنے گھر والوں کو ٹھہرو میں نے دیکھی ہے ایک آگ شاید لے آؤں تمہارے پاس وہاں کی کچھ خبر یا انگارا آگ کا تاکہ تم تاپو
28:30  پھر جب پہنچا اسکے پاس آواز ہوئی میدان کے داہنے کنارے سے برکت والے تختہ میں ایک درخت سے کہ اے موسٰی میں ہوں میں اللہ جہان کا رب
28:31  اور یہ کہ ڈالدے اپنی لاٹھی پھر جب دیکھا اسکو پھنپناتے جیسے سانپ کی سٹک الٹا پھرا منہ موڑ کر اور نہ دیکھا پیچھے پھر کر اے موسٰی آگے آ اور مت ڈر تجھ کو کچھ خطرہ نہیں
28:32  ڈال اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں نکل آئے سفید ہو کر نہ کہ کسی برائی سے اور ملا لے اپنی طرف اپنا بازو ڈر سے سو یہ دو سندیں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اسکے سرداروں پر بیشک وہ تھے لوگ نافرمان
28:33  بولا اے رب میں نے خون کیا ہے ان میں ایک جان کا سو ڈرتا ہوں کہ مجھ کو مار ڈالیں گے
28:34  اور میرا بھائی ہارون اس کی زبان چلتی ہے مجھ سے زیادہ سو اس کو بھیج میرے ساتھ مدد کو کہ میری تصدیق کرے میں ڈرتا ہوں کہ مجھ کو جھوٹا کریں
28:35  فرمایا ہم مضبوط کر دیں گے تیرے بازو کو تیرے بھائی سے اور دیں گے تم کو غلبہ پھر وہ نہ پہنچ سکیں گے تم تک ہماری نشانیوں سے تم اور جو تمہارے ساتھ ہو غالب رہو گے
28:36  پھر جب پہنچا انکے پاس موسٰی لیکر ہماری نشانیاں کھلی ہوئی بولے اور کچھ نہیں یہ جادو ہے باندھا ہوا اور ہم نے سنا نہیں یہ اپنے اگلے باپ دادوں میں
28:37  اور کہا موسٰی نے میرا رب تو خوب جانتا ہے جو کوئی لایا ہے ہدایت کی بات اس کے پاس سے اور جس کو ملے گا آخرت کا گھر بیشک بھلا نہ ہوگا بے انصافوں کا
28:38  اور بولا فرعون اے دربار والو مجھ کو تو معلوم نہیں تمہارا کوئی حاکم ہو میرے سوا سو آگ دے اے ہامان میرے واسطے گارے کو پھر بنا میرے واسطے ایک محل تا کہ میں جھانک کر دیکھ لوں موسٰی کے رب کو اور میری اٹکل میں تو وہ جھوٹا ہے
28:39  اور بڑائی کرنے لگے وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق اور سمجھے کہ وہ ہماری طرف پھر کر نہ آئیں گے
28:40  پھر پکڑ اہم نے اسکو اور اسکے لشکروں کو پھر پھینک دیا ہم نے انکو دریا میں سو دیکھ لے کیسا ہوا انجام گنہگاروں کا
28:41  اور کیا ہم نے ان کو پیشوا کہ بلاتے ہیں دوزخ کی طرف اور قیامت کے دن ان کو مدد نہ ملے گی
28:42  اور پیچھے رکھ دی ہم نے ان پر اس دنیا میں پھٹکار اور قیامت کے دن ان پر برائی ہے
28:43  اور دی ہم نے موسٰیؑ کو کتاب بعد ا سکے کہ ہم غارت کر چکے پہلی جماعتوں کو سمجھانے والی لوگوں کو اور راہ بتانے والی اور رحمت تاکہ وہ یاد رکھیں
28:44  اور تو نہ تھا غرب کی طرف جب ہم نے بھیجا موسٰیؑ کو حکم اور نہ تھا تو دیکھنے والا
28:45  لیکن ہم نے پیدا کیں کئ جماعتیں پھر دراز ہوئی ان پر مدت اور تو نہ رہتا تھا مدین والوں میں کہ ان کو سناتا ہماری آیتیں پر ہم رہے ہیں رسول بھیجتے
28:46  اور تو نہ تھاطور کے کنارے جب ہم نے آواز دی لیکن یہ انعام ہے تیرے رب کا تاکہ تو ڈر سنا دے ان لوگوں کو جنکے پاس نہیں آیا کوئی ڈر سنانے والا تجھ سے پہلے تاکہ وہ یاد رکھیں
28:47  اور اتنی بات کےلئے کہ کبھی آن پڑے ان پر آفت ان کاموں کی وجہ سے جنکو بھیج چکے ہیں انکے ہاتھ تو کہنے لگیں اے رب ہمارے کیوں نہ بھیج دیا ہمارے پاس کسی کو پیغام دے کر تو ہم چلتے تیری باتوں پر اور ہوتے ایمان والوں میں
28:48  پھر جب پہنچی ان کو ٹھیک بات ہمارے پاس سے کہنے لگے کیوں نہ ملا اس رسول کو جیسا ملا تھا موسٰی کو کیا ابھی منکر نہیں ہو چکے اس سے جو موسیٰ کو ملا تھا اس سے پہلے کہنے لگے دونوں جادو ہیں آپس میں موافق اور کہنے لگے ہم دونوں کو نہیں مانتے
28:49  تو کہہ اب تم لاؤ کوئی کتاب اللہ کے پاس کی جو ان دونوں سے بہتر ہو کہ میں اس پر چلوں اگر تم سچے ہو
28:50  پھر اگر نہ کر لائیں تیرا کہا تو جان لے کہ وہ چلتے ہیں نری اپنی خواہشوں پر اور اس سے گمراہ زیادہ کون جو چلے اپنی خواہش پر بدون راہ بتلائے اللہ کے بیشک اللہ راہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو
28:51  اور ہم پے درپے بھیجتے رہے ہیں انکو اپنے کلام تاکہ وہ دھیان میں لائیں
28:52  جن کو ہم نے دی ہے کتاب اس سے پہلے وہ اس پر یقین کرتے ہیں
28:53  اور جب ان کو سنائے تو کہیں ہم یقین لائے اس پر یہی ہے ٹھیک ہمارے رب کا بھیجا ہوا ہم ہیں اس سے پہلے کے حکم بردار
28:54  وہ لوگ پائیں گے اپنا ثواب دوہرا اس بات پر کہ قائم رہے اور بھلائی کرتے ہیں برائی کے جواب میں اور ہمارا دیا ہو کچھ خرچ کرتے رہتے ہیں
28:55  اور جب سنیں نکمی باتیں اس سے کنارہ کریں اورکہیں ہم کو ہمارے کام اور تم کو تمہارے کام سلامت رہو ہم کو نہیں چاہئیں بے سمجھ لوگ
28:56  تو راہ پر نہیں لاتا جس کو چاہے پر اللہ راہ پر لائے جس کو چاہے اور وہی خوب جانتا ہے جو راہ پر آئیں گے
28:57  اور کہنے لگے اگر ہم راہ پر آئیں تیرے ساتھ اچک لئے جائیں اپنے ملک سے کیا ہم نے جگہ نہیں دی ان کو حرمت والے پناہ کے مکان میں کھینچے چلے آتے ہیں اسکی طرف میوے ہر چیز کے روزی ہماری طرف سے پر بہت ان میں سمجھ نہیں رکھتے
28:58  اور کتنی غارت کر دیں ہم نے بستیاں جو اترا چلی تھیں اپنی گذران میں اب یہ ہیں ان کے گھر آباد نہیں ہوئے ان کے پیچھے مگر تھوڑے اور ہم ہیں آخر کو سب کچھ لینے والے
28:59  اور تیرا رب نہیں غارت کرنے والا بستیوں کو جب تک نہ بھیج لے ان کی بڑی بستی میں کسی کو پیغام دے کر جو سنائے انکو ہماری باتیں اور ہم ہر گز نہیں غارت کرنے والے بستیوں کو مگر جب کہ وہاں کے لوگ گنہگار ہوں
28:60  اور جو تم کو ملی ہے کوئی چیز سو فائدہ اٹھا لینا ہے دنیا کی زندگی میں اور یہاں کی رونق ہے اور جو اللہ کے پاس ہے سو بہتر ے اور باقی رہنے والا کیا تم کو سمجھ نہیں
28:61  "بھلاا یک شخص جس سے ہم نے وعدہ کیا ہے اچھا وعدہ سو ہ اس کو پانے والا ہے برابر ہے، اسکے جسکو ہم نے فائدہ دیا دنیا کی زندگانی کا پھر وہ قیامت کے دن پکڑ ا ہوا آیا "
28:62  اور جس دن انکو پکارے گا تو کہے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کا تم دعویٰ کرتے تھے
28:63  بولے جن پر ثابت ہو چکی بات اے رب یہ لوگ ہیں جن کو ہم نے بہکایا ان کو بہکایا جیسے ہم آپ بہکے ہم منکر ہوئے تیرے آگے وہ ہم کو نہ پوجتے تھے
28:64  اور کہیں گے پکارو اپنے شریکوں کو پھر پکاریں گے انکو تو وہ جواب نہ دیں گے ان کو اور دیکھیں گے عذاب کاش کہ کسی طرح وہ راہ پائے ہوئے ہوتے
28:65  اور جس دن ان کو پکارے گا تو فرمائے گا کیا جواب دیا تھا تم نے پیغام پہنچانے والوں کو
28:66  پھر بند ہو جائیں گی ان پر باتیں اس دن سو وہ آپس میں بھی نہ پوچھیں گے
28:67  سو جس نے کہ توبہ کی اور یقین لایا اعمال کئے اچھے سو امید ہے کہ ہو چھوٹنے والوں میں
28:68  اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور پسند کرے جس کو چاہے انکے ہاتھ میں نہیں پسند کرنا اللہ نرالا ہے اور بہت اوپر ہے اس چیز سے کہ شریک بتلاتے ہیں
28:69  اور تیرا رب جانتا ہے جو چھپ رہا ہے انکے سینوں میں اور جو کچھ کہ ظاہر میں کرتے ہیں
28:70  اور وہی اللہ ہے کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا اسی کی تعریف ہے دنیا اور آخرت میں اور اسی کے ہاتھ حکم ہے اور اسی کے پاس پھیرے جاؤ گے
28:71  تو کہہ دیکھو تو اگر اللہ رکھ دے تم پر رات ہمیشہ کو قیامت کے دن تک کون حاکم ہے اللہ کے سوائے کہ لائے تم کو کہیں سے روشنی پھر کیا تم سنتے نہیں
28:72  تو کہہ دیکھو تو اگر رکھ دے اللہ تم پر دن ہمیشہ کو قیامت کے دن تک کون حاکم ہے اللہ کے سوائے کہ لائے تم کو رات جس میں آرام کرو پھر کیا تم نہیں دیکھتے
28:73  اور اپنی مہربانی سے بنا دئے تمہارے واسطے رات اور دن کہ اس میں چین بھی کرو اور تلاش بھی کرو کچھ اس کا فضل اور تاکہ تم شکر کرو
28:74  اور جس دن ان کو پکارے گا تو فرمائے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کا تم دعویٰ کرتے تھے
28:75  اور جدا کریں گے ہم ہر فرقہ میں سے ایک احوال بتلانے والا پھر کہیں گے لاؤ اپنی سند تب جان لیں گے کہ سچ بات ہے اللہ کی اور کھوئی جائیں گی ان سے جو باتیں وہ جوڑتے تھے
28:76  قارون جو تھا سو موسٰی کی قوم سے پھر شرارت کرنے لگا ان پر اور ہم نے دیے تھے اسکو خزانے اتنے کہ اسکی کنجیاں اٹھانے سے تھک جاتے کئ مرد زور آور جب کہا اس کو اسکی قوم نے اترا مت اللہ کو نہیں بھاتے اترانے والے
28:77  اور جو تجھ کو اللہ نے دیا ہے اس سے کما لے پچھلا گھر اور نہ بھول اپنا حصہ دنیا سے اور بھلائی کر جیسے اللہ نے بھلائی کی تجھ سے اور مت چاہ خرابی ڈالنی ملک میں اللہ کو بھاتے نہیں خرابی ڈالنے والے
28:78  بولا یہ مال تو مجھ کو ملا ہے ایک ہنر سے جو میرے پاس ہے کیا اس نے یہ نہ جانا کہ اللہ غارت کر چکا ہے اس سے پہلے کتنی جماعتیں جو اس سے زیادہ رکھتی تھیں زور اور زیادہ رکھتی تھیں مال کی جمع اور پوچھی نہ جائیں گنہگاروں سے ان کے گناہ
28:79  پھر نکلا اپنی قوم کے سامنے اپنے ٹھاٹھ سےکہنے لگے جو لوگ طالب تھے دنیا کی زندگانی کے اے کاش ہم کو ملے جیسا کچھ ملا ہے قارون کو بیشک اسکی بڑی قسمت ہے
28:80  اور بولے جن کو ملی تھی سمجھ اے خرابی تمہاری اللہ کا دیا ثواب بہتر ہے انکے واسطے جو یقین لائے اور کام کیا بھلا اور یہ بات انہی کے دل میں پڑتی ہے جو سہنے والے ہیں
28:81  پھر دھنسا دیا ہم نے اس کو اور اسکے گھر کو زمین میں پھر نہ ہوئی س کی کوئی جماعت جو مدد کرتی اسکی اللہ کے سوائے اور نہ وہ خود مدد لا سکا
28:82  اور فجر کو لگے کہنے جو کل شام آرزو کرتے تھے اس کا سا درجہ ارے خرابی یہ تو اللہ کھول دیتا ہے روزی جس کو چاہے اپنے بندوں میں اور تنگ کر دیتا ہے اگر نہ احسان کرتا ہم پر اللہ تو ہم کو بھی دھنسا دیتا اے خرابی یہ تو چھٹکارا نہیں پاتے منکر
28:83  وہ گھر پچھلا ہے ہم دیں گے وہ ان لوگوں کو جو نہیں چاہتے اپنی بڑائی ملک میں اور نہ بگاڑ ڈالنا اور عاقبت بھلی ہے ڈرنے والوں کی
28:84  جو لیکر آیا بھلائی اس کو ملنا ہے اس سے بہتر اور جو کوئی لے کر آیا برائی سو برائیاں کرنے والے ان کو وہی سزا ملے گی جو کچھ کرتے تھے
28:85  جس نے حکم بھیجا تجھ پر قرآن کا وہ پھر لانے والا ہے تجھ کو پہلی جگہ تو کہہ میرا رب خوب جانتا ہے کون لایا ہے راہ کی سوجھ اور کون پڑا ہے صریح گمراہی میں
28:86  اور تو توقع نہ رکھتا تھا کہ اتاری جائے تجھ پر کتاب مگر مہربانی سے تیرے رب کی سو تو مت ہو مددگار کافروں کا
28:87   اور نہ ہو کہ وہ تجھ کو روک دیں اللہ کے حکموں سے بعد اس کے کہ اتر چکے تیری طرف اور بلا اپنے رب کی طرف اور مت ہو شریک والوں میں
28:88  اور مت پکار اللہ کے سوائے دوسرا حاکم کسی کی بندگی نہیں اسکے سوائے ہر چیز فنا ہے مگر اس کا منہ اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
29:1  الٓم۔
29:2  کیا یہ سمجھتے ہیں لوگ کہ چھوٹ جائیں گے اتنا کہہ کر کہ ہم یقین لائے اور ان کو جانچ نہ لیں گے
29:3  اور ہم نے جانچا ہے ان کو جو ان سے پہلے تھے سو البتہ معلوم کرے گا اللہ جو لوگ سچے ہیں اور البتہ معلوم کرے گا جھوٹوں کو
29:4  کیا یہ سمجھتے ہیں جو لوگ کہ کرتے ہیں برائیاں کہ ہم سے بچ جائیں بری بات طے کرتے ہیں
29:5  جو کوئی توقع رکھتا ہے اللہ کی ملاقات کی سو اللہ کا وعدہ آ رہا ہے اور وہ ہے سننے والا جاننے والا
29:6  اور جو کوئی محنت اٹھائے سو اٹھاتا ہے اپنے ہی واسطے اللہ کو پروا نہیں جہان والوں کی
29:7  اور جو لوگ یقین لائے اور کیے بھلے کام ہم اتار دیں گے ان پر سے برائیاں ان کی اور بدلا دیں گے ان کو بہتر سے بہتر کاموں کا
29:8  اور ہم نے تاکید کر دی انسان کو اپنے ماں باپ سے بھلائی سے رہنے کی اور اگر وہ تجھ سے زور کریں کہ تو شریک کرے میرا جس کی تجھ کو خبر نہیں تو انکا کہنا مت مان مجھی تک پھر آنا ہے تم کو سو میں بتلا دوں گا تمکو جو کچھ تم کرتے تھے
29:9  اور جو لوگ یقین لائے اور بھلے کام کیے ہم ان کو داخل کریں گے نیک لوگوں میں
29:10  اور ایک وہ لوگ ہیں کہ کہتے ہیں یقین لائے ہم اللہ پر پھر جب اس کو ایذا پہنچے اللہ کی راہ میں کرنے لگے لوگوں کے ستانے کو برابر اللہ کے عذاب کے اور اگر آ پہنچے مدد تیرے رب کی طرف سے تو کہنے لگیں ہم تو تمہارے ساتھ ہیں کیا یہ نہیں کہ اللہ خوب خبردار
29:11  اور البتہ معلوم کرے گا اللہ ان لوگوں کو جو یقین لائے ہیں اور البتہ معلوم کرے گا جو لوگ دغاباز ہیں
29:12  اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو تم چلو ہماری راہ اور ہم اٹھا لیں تمہارے گناہ اور وہ کچھ نہ اٹھائیں گے ان کے گناہ بیشک وہ جھوٹے ہیں
29:13  اور البتہ اٹھائیں گے اپنے بوجھ اور کتنے بوجھ ساتھ اپنے بوجھ کے اور البتہ ان سے پوچھ ہو گی قیامت کے دن جو باتیں کہ جھوٹ بناتے تھے
29:14  اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کے پاس پھر رہا ان میں ہزار برس پچاس برس کم پھر پکڑا ان کو طوفان نے اور وہ گنہگار تھے
29:15  پھر بچا دیا ہم نے اسکو اور جہاز والوں کو اور رکھا ہم نے جہاز کو نشانی جہاں والوں کے واسطے
29:16  اور ابراہیم کو جب کہا اس نے اپنی قوم کو بندگی کرو اللہ کی اور ڈرتے رہو اس سے یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم سمجھ رکھتے ہو
29:17  تم تو پوجتے ہو اللہ کے سوائے یہ بتوں کے تھان اور بناتے ہو جھوٹی باتیں بیشک جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے وہ مالک نہیں تمہاری روزی کے سو تم ڈھونڈو اللہ کے یہاں روزی اور اس کی بندگی کرو اور اس کا حق مانو اسی کی طرف پھر جاؤ گے
29:18  اور اگر تم جھٹلاؤ گے تو جھٹلا چکے ہیں بہت فرقے تم سے پہلے اور رسول کا ذمہ تو بس یہی ہے پیغام پہنچا دینا کھول کر
29:19  کیا دیکھتے نہیں کیونکر شروع کرتا ہے اللہ پیدائش کو پھر اس کو دہرائے گا یہ اللہ پر آسان ہے
29:20  تو کہہ ملک میں پھرو پھر دیکھو کیونکر شروع کیا ہے پیدائش کو پھر اللہ اٹھائے گا پچھلا اٹھان بیشک اللہ ہر چیز کر سکتا ہے
29:21  دکھ دے گا جس کو چاہے اور رحم کرے گا جس پر چاہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے
29:22  اور تم عاجز کرنے والے نہیں زمین میں اور نہ آسمان میں اور کوئی نہیں تمہارا اللہ سے ورے حمایتی اور نہ مددگار
29:23  اور جو لوگ منکر ہوئے اللہ کی باتوں سے اور اس کے ملنے سے وہ ناامید ہوئے میری رحمت سے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے
29:24  پھر کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ بولے اس کو مار ڈالو یا جلا دو پھر اس کو بچا دیا اللہ نے آگ سے اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین لاتے ہیں
29:25  اور ابراہیم بولا جو ٹھہرائے ہیں تم نے اللہ کے سوائے بتوں کے تھان سو دوستی کر کر آپس میں دنیا کی زندگانی میں پھر دن قیامت کے منکر ہو جاؤ گے ایک سے ایک اور لعنت کرو گے ایک کو ایک اور ٹھکانا تمہارا آگ ہے اور کوئی نہیں تمہارا مددگار
29:26  پھر مان لیا اس کو لوط نے اور وہ بولا میں تو وطن چھوڑتا ہوں اپنے رب کی طرف بیشک وہی ہے زبردست حکمت والا
29:27   اور دیا ہم نے اس کو اسحٰق اور یعقوب اور رکھ دی اس کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب اور دیا ہم نے اس کو اس کا ثواب دنیا میں اور وہ آخرت میں البتہ نیکوں سے ہے
29:28  اور بھیجا لوط کو جب کہا اپنی قوم کو تم آتے ہو بیحیائی کے کام پر تم سے پہلے نہیں کیا وہ کسی نے جہان میں
29:29  کیا تم دوڑتے ہو مردوں پر اور راہ مارتے ہو اور کرتے ہو اپنی مجلس میں برا کام پھر کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ بولے لے آ ہم پر عذاب ا للہ کا اگر تو ہے سچا
29:30  بولا اے رب میری مدد کر ان شریر لوگوں پر
29:31  اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے ابراہیم کےپاس خوشخبری لے کر بولے ہم کو غارت کرنا ہے اس بستی والوں کو بیشک اس کے لوگ ہور رہے ہیں گنہگار
29:32  بولا اس میں تو لوط بھی ہے وہ بولے ہم کو خوب معلوم ہے جو کوئی اس میں ہے ہم بچا لیں گے اسکو اور اس کے گھر والوں کو مگر اس کی عورت کہ رہے گی رہ جانے والوں میں
29:33  اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس ناخوش ہوا ان کو دیکھ کر اور تنگ ہوا دل میں اور وہ بولے مت ڈر اور غم نہ کھا ہم بچائیں گے تجھ کو اور تیرے گھر کو مگر عورت تیری رہ گئ رہ جانے والوں میں
29:34  ہم کو اتارنی ہے اس بستی والوں پر ایک آفت آسمان سے اس بات پر کہ وہ نافرمان ہو رہے تھے
29:35  اور چھوڑ رکھا ہم نے اس کا نشان نظر آتا ہوا سمجھ دار لوگوں کے واسطے
29:36  اور بھیجا مدین کے پاس ان کے بھائی شعیب کو پھر بولا اے قوم بندگی کرو اللہ کی اور توقع رکھو پچھلے دن کی اور مت پھرو زمین میں خرابی مچاتے
29:37  پھر اس کو جھٹلایا تو پکڑ لیا انکو زلزلے نے پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے
29:38  اور ہلاک کیا عاد کو اور ثمود کو اور تم پر حال کھل چکا ہے ان کے گھروں سے اور فریفتہ کیا انکو شیطان نے ان کے کاموں پر پھر روک دیا ان کو راہ سے اور تھے ہوشیار
29:39  اور ہلاک کیا قارون اور فرعون اور ہامان کو اور ان کے پاس پہنچا موسٰی کھلی نشانیاں لے کر پھر بڑائی کرنے لگے ملک میں اور نہیں تھے ہم سے جیت جانے والے
29:40  پھر سب کو پکڑ ا ہم نے اپنے اپنے گناہ پر پھر کوئی تھا کہ اس پر ہم نے بھیجا پتھراؤ ہوا سے اور کوئی تھا کہ اس کو پکڑا چنگھاڑ نے اور کوئی تھا کہ اس کو دھنسا دیا ہم نے زمین میں اور کوئی تھا کہ اس کو ڈبا دیا ہم نے اور اللہ ایسا نہ تھا
29:41  مثال ان لوگوں کی جنہوں نے پکڑے اللہ کو چھوڑ کر اور حمایتی جیسے مکڑی کی مثال بنا لیا اس نے ایک گھر اور سب گھروں میں بودا سو مکڑی کا گھر اگر ان کو سمجھ ہوتی
29:42  اللہ جانتا ہے جس جس کو وہ پکارتے ہیں اس کے سوائے کوئی چیز ہو اور وہ زبردست ہے حکمتوں والا
29:43  اور یہ مثالیں بٹھلاتے ہیں ہم لوگوں کے واسطے اور ان کو سمجھتے وہی ہیں جن کو سمجھ ہے
29:44  اللہ نے بنائے آسمان اور زمین جیسے چاہئیں اس میں نشانی ہے یقین لانے والوں کے لئے
29:45  تو پڑھ جو اتری تیری طرف کتاب اور قائم رکھ نماز بیشک نماز روکتی ہے بیحیائی اور بری بات سے اور اللہ کی یاد ہے سب سے بڑی اور اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو
29:46  اور جھگڑا نہ کرو اہل کتاب سے مگر اس طرح پر جو بہتر ہو مگر جو ان میں بے انصاف ہیں اور یوں کہو کہ ہم مانتے ہیں جو اترا ہم کو اور اترا تم کو اور بندگی ہماری اور تمہاری ایک ہی کو ہے اور ہم اسی کے حکم پر چلتے ہیں
29:47  اور ویسی ہی ہم نے اتاری تجھ پر کتاب سو جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو مانتے ہیں اور ان مکہ والوں میں بھی بعضے ہیں کہ اس کو مانتے ہیں اور منکر وہی ہیں ہماری باتوں سے جو نافرمان ہیں
29:48  اور تو پڑھتا نہ تھا اس سے پہلے کوئی کتاب اور نہ لکھتا تھا اپنے داہنے ہاتھ سے تب تو البتہ شبہ میں پڑتے یہ جھوٹے
29:49  بلکہ یہ قرآن تو آیتیں ہیں صاف ان لوگوں کے سینوں میں جن کو ملی ہے سمجھ اور منکر نہیں ہماری باتوں سے مگر وہی جو بے انصاف ہیں
29:50  اور کہتے ہیں کیوں نہ اتریں اس پر کچھ نشانیاں اس کے رب سے تو کہہ نشانیاں تو ہیں اختیار میں اللہ کے اور میں تو بس سنا دینے والا ہوں کھول کر
29:51  کیا ان کو یہ کافی نہیں کہ ہم نے تجھ پر اتاری کتاب کہ ان پر پڑھی جاتی ہے بیشک اس میں رحمت ہے اور سمجھانا ان لوگوں کو جو مانتے ہیں
29:52  تو کہہ کافی ہے اللہ میرے اور تمہارے بیچ گواہ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور جو لوگ یقین لاتے ہیں جھوٹ پر اور منکر ہوئے ہیں اللہ سے وہی ہیں نقصان پانے والے
29:53  اور جلد مانگتے ہیں تجھ سے آفت اور اگر نہ ہوتا ایک وعدہ مقررہ تو آ پہنچتی ان پر آفت اور البتہ آئے گی ان پر اچانک اور ان کو خبر نہ ہو گی
29:54  جلدی مانگتے ہیں تجھ سے عذاب اور دوزخ گھیر رہی ہے مجرموں کو
29:55  جس دن گھیر لے گا ان کو عذاب ان کے اوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے اور کہے گا چکھو جیسا کچھ تم کرتے تھے
29:56  اے بندو میرے جو یقین لائے ہو میری زمین کشادہ ہے سو مجھی کو بندگی کر و
29:57  جو جی ہے سو چکھے گا موت پھر ہماری طرف پھر آؤ گے
29:58  اور جو لوگ یقین لائے اور کیے بھلے کام ان کو ہم جگہ دیں گے بہشت میں جھروکے نیچے بہتی ہیں ان کےنہریں سدا رہیں ان میں خوب ثواب ملا کام والوں کو
29:59  جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب پر بھروسہ رکھا
29:60  اور کتنے جانور ہیں جو اٹھا نہیں رکھتے اپنی روزی اللہ روزی دیتا ہے انکو اور تم کو بھی اور وہی ہے سننے والا جاننے والا
29:61  اور اگر تو لوگوں سے پوچھے کہ کس نے بنایا ہے آسمان اور زمین کو اور کام میں لگایا سورج اور چاند کو تو کہیں اللہ نے پھر کہاں سے الٹ جاتے ہیں
29:62  اللہ پھیلاتا ہے روزی جس کے واسطے چاہے اپنے بندوں میں اور ماپ کر دیتا ہے جسکو چاہے بیشک اللہ ہر چیز سے خبردار ہے
29:63  اور جو تو پوچھے ان سے کس نے اتارا آسمان سے پانی پھر زندہ کر دیا اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد تو کہیں اللہ نے تو کہہ سب خوبی اللہ کو ہے پر بہت لوگ نہیں سمجھتے
29:64  اور یہ دنیا کا جینا تو بس جی بہلانا اور کھیلنا ہے اور پچھلا گھر جو ہے سو وہی ہے زندہ رہنا اگر ان کو سمجھ ہوتی
29:65  پھر جب سوار ہوئے کشتی میں پکارنے لگے اللہ کو خالص اسی پر رکھ کر اعتقاد پھر جب بچا لایا انکو زمین کی طرف اسی وقت لگے شریک بنانے
29:66  تاکہ مکرتے رہیں ہمارے دیے ہوئے سے اور مزے اڑاتے رہیں سو عنقریب جان لیں گے
29:67  کیا نہیں دیکھتے کہ ہم نے رکھ دی ہے پناہ کی جگہ امن کی اور لوگ اچکے جاتے ہیں ان کے آس پاس سے کیاجھوٹ پر یقین رکھتے ہیں اور اللہ کا احسان نہیں مانتے
29:68  اور اس سے زیادہ بے انصاف کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ یا جھٹلائے سچی بات کو جب اس تک پہنچے کیا دوزخ میں بسنے کی جگہ نہیں منکروں کے لئے
29:69  اور جنہوں نے محنت کی ہمارے واسطے ہم سجھا دیں گے ان کو اپنی راہیں اور بیشک اللہ ساتھ ہے نیکی والوں کے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
30:1  الٓم۔
30:2  مغلوب ہو گئے ہیں رومی
30:3  ملتے ہوئے ملک میں اور وہ اس مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب ہوں گے
30:4  چند برسوں میں اللہ کے ہاتھ ہیں سب کام پہلے اور پچھلے اور اس دن خوش ہوں گے مسلمان
30:5  اللہ کی مدد سے مدد کرتا ہے جس کی چاہتا ہے اور وہی ہے زبردست رحم والا
30:6  اللہ کا وعدہ ہو چکا خلاف نہ کرے گا اللہ اپنا وعدہ لیکن بہت لوگ نہیں جانتے
30:7  جانتے ہیں اوپر اوپر دنیا کے جینے کو اور وہ لوگ آخرت کی خبر نہیں رکھتے
30:8  کیا دھیان نہیں کرتے اپنے جی میں کہ اللہ نے جو بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے سو ٹھیک سادہ کر اور وعدہ مقرر پر اور بہت لوگ اپنے رب کا ملنا نہیں مانتے
30:9  کیا انہوں نے سیر نہیں کی ملک کی جو دیکھیں انجام کیسا ہوا ان سے پہلوں کا ان سے زیادہ تھے زور میں اور جوتا انہوں نے زمین کو اور بسایا اس کو ان کے بسانے سے زیادہ اور پہنچے ان کے پاس رسول انکے لے کر کھلے حکم سو اللہ نہ تھا ان پر ظلم کرنے والا لیکن وہ اپن
30:10  پھر ہوا انجام برا کرنے والوں کا برا اس واسطے کہ جھٹلاتے تھے اللہ کی باتیں اور ان پر ٹھٹھے کرتے تھے
30:11  اللہ بناتا ہے پہلی بار پھر اس کو دہرائے گا پھر اسی کی طرف جاؤ گے
30:12  اور جس دن برپا ہو گی قیامت آس توڑ کر رہ جائیں گے گنہگار
30:13  اور نہ ہوں گے ان کے شریکوں میں کوئی انکے سفارش کرنے والے اور وہ ہو جائیں گے اپنے شریکوں سے منکر
30:14  اور جس دن قائم ہو گی قیامت اس دن لوگ ہوں گے قسم قسم
30:15  سو جو لوگ یقین لائے اور کیے بھلے کام سو باغ میں ہوں گے انکی آؤ بھگت ہو گی
30:16  اور جو منکر ہوئے اور جھٹلائیں ہماری باتیں اور ملنا پچھلے گھر کا سو وہ عذاب میں پکڑے آئیں گے
30:17  سو پاک اللہ کی یاد کرو جب شام کرو اور جب صبح کرو
30:18  اور اسی کی خوبی ہے آسمان میں اور زمین میں اور پچھلے وقت اور جب دوپہر ہو
30:19  نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے اور زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے اور اسی طرح تم نکالے جاؤ گے
30:20  اور اسکی نشانیوں میں سے ہے یہ کہ تم کو بنایا پھر اب تم انسان ہو زمین میں پھیلے پڑے
30:21  اور اسکی نشانیوں سے ہے یہ کہ بنا دیے تمہارے واسطے تمہاری قسم سے جوڑے کہ چین سے رہو انکے پاس اور رکھا تمہارے بیچ میں پیار اور مہربانی البتہ اس میں بہت پتے کی باتیں ہیں انکے لئے جو دھیان کرتے ہیں
30:22  اور اسکی نشانیوں سے ہے آسمان اور زمین کا بنانا اور طرح طرح کی بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت نشانیاں ہیں سمجھنے والوں کو
30:23  اور اسکی نشانیوں سے ہے تمہارا سونا رات اور دن میں اور تلاش کرنا اس کے فضل سے اس میں بہت پتے ہیں ان کو جو سنتے ہیں
30:24  اور اسکی نشانیوں سے ہے یہ کہ دکھلاتا ہے تمکو بجلی ڈر اور امید کے لئے اور اتارتا ہے آسمان سے پانی پھر زندہ کرتا ہے اس سے زمین کر مر گئے پیچھے اس میں بہت پتے ہیں ان کے لئے جو سوچتے ہیں
30:25  اور اس کی نشانیوں سے یہ ہے کہ کھڑ ا ہے آسمان اور زمین اس کے حکم سے پھر جب پکارے گا تم کو ایک بار زمین سے اسی وقت تم نکل پڑو گے
30:26  اور اسی کا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں سب اس کے حکم کے تابع ہیں
30:27  اور وہی ہے جو پہلی بار بناتا ہے پھر اس کو دھرائے گا اور وہ آسان ہے اس پر اور اسکی شان سب سے اوپر ہے آسمان اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا
30:28  بتلائی تم کو ایک مثل تمہارے اندر سے دیکھو جو تمہارے ہاتھ کے مال ہیں ان میں ہیں کوئی ساجھی تمہارے ہماری دی ہوئی روزی میں کہ تم سب اس میں برابر رہو خطر رکھو ان کا جیسے خطرہ رکھو اپنوں کا یوں کھول کر بیان کرتے ہیں ہم نشانیاں ان لوگوں کے لئے جو سمجھتے ہیں
30:29  بلکہ چلتے ہیں یہ بے انصاف اپنی خواہشوں پر بن سمجھے سو کون سمجھائے جس کو اللہ نے بھٹکایا اور کوئی نہیں ان کا مددگار
30:30  سو تو سیدھا رکھ اپنا منہ دین پر ایک طرف کا ہو کر وہی تراش اللہ کی جس پر تراشا لوگوں کو بدلنا نہیں اللہ کے بنائے کو یہی ہے دین سیدھا و لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے
30:31  سب رجوع ہو کر اسکی طرف اور اس سے ڈرتے رہو اور قائم رکھو نماز اور مت ہو شرک کرنے والوں میں
30:32  جنہوں نے کہ پھوٹ ڈالی اپنے دین میں اور ہو گئے ان میں بہت فرقے ہر فرقہ جو اس کے پاس ہے اس پر فریفتہ ہے
30:33  اور جب پہنچے لوگوں کو کچھ سختی تو پکاریں اپنے رب کو اس کی طرف رجوع ہو کر پھر جہاں چکھائی ان کو اپنی طرف سے کچھ مہربانی اسی وقت ایک جماعت ان میں اپنے رب کا شریک لگی بتانے
30:34  کہ منکر ہوجائیں ہمارے دیے ہوئے سے سو مزے اڑا لو اب آگے جان لو گے
30:35  کیا ہم نے ان پر اتاری ہے کوئی سند سو وہ بول رہی ہے جو یہ شریک بتاتے ہیں
30:36  اور جب چکھائیں ہم لوگوں کو کچھ مہربانی اس پر پھولے نہیں سماتے اور اگر آ پڑے ان پر کچھ برائی اپنے ہاتھوں کے بھیجے ہوئے پر تو آس توڑ بیٹھیں
30:37  کیا نہیں دیکھ چکے کہ اللہ پھیلا دیتا ہے روزی کو جس پر چاہے اور ماپ کر دیتا ہے جسکو چاہے اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو یقین رکھتے ہیں
30:38  سو تو دے قرابت والے کو اس کا حق اور محتاج کو اور مسافر کو یہ بہتر ہے ان کے لئے جو چاہتے ہیں اللہ کا منہ اور وہی ہیں جن کا بھلا ہے
30:39  اور جو دیتے ہو بیاج پر کہ بڑھتا رہے لوگوں کے مال میں سو وہ نہیں بڑھتا اللہ کے یہاں اور جو دیتے ہو پاک دل سے چاہ کر رضامندی اللہ کی سو یہ وہی ہیں جن کے دونے ہوئے
30:40  اللہ وہ ہی ہے جس نے تم کو بنایا پھر تم کو روزی دی پھر تم کو مارتا ہے پھر تم کو جلائے گا کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو کر سکے ان کاموں میں سے ایک کام وہ نرالا ہے اور بہت اوپر ہے اس سے کہ شریک بتلاتے ہیں
30:41  پھیل پڑی ہے خرابی جنگل میں اور دریا میں لوگوں کے ہاتھ کی کمائی سے چکھانا چاہیے ان کو کچھ مزہ ان کے کام کا تاکہ وہ پھر آئیں
30:42  تو کہہ پھرو ملک میں تو دیکھو کیسا ہوا انجام پہلوں کا بہت ان میں تھے شرک کرنے والے
30:43  سو تو سیدھا رکھ اپنا منہ سیدھی ر اہ پر اس سے پہلے کہ آ پہنچے وہ دن جس کو پھرنا نہیں اللہ کی طرف سے اس دن لوگ جدا جدا ہوں گے
30:44  جو منکر ہوا سو اس پر پڑے اسکا منکر ہونا او رجو کوئی کرے بھلے کام سو وہ اپنی راہ سنوارتے ہیں
30:45  تاکہ وہ بدلہ دے ان کو جو یقین لائے اور کام کئے بھلے اپنے فضل سے بیشک اس کو نہیں بھاتے انکار والے
30:46  اور اس کی نشانیوں میں ایک یہ ہے کہ چلاتا ہے ہوائیں خوشخبری لانے والیاں اور تاکہ چکھائے تمکو کچھ مزہ اپنی مہربانی کا اور تاکہ چلیں جہاز اسکے حکم سے اور تاکہ تلاش کرو اس کے فضل سے اور تاکہ تم حق مانو
30:47  اور ہم بھیج چکے ہیں تجھ سے پہلے کتنے رسول اپنی اپنی قوم کے پاس سو پہنچے انکے پاس نشانیاں لے کر پھر بدلہ لیا ہم نے ان سے جو گنہگار تھے اور حق ہے ہم پر مدد ایمان والوں کی
30:48  اللہ ہے جو چلاتا ہے ہوائیں پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پھر پھیلا دیتا ہے اس کو آسمان میں جس طرح چاہے اور رکھتا ہے اس کو تہہ بہ تہہ پھر تو دیکھے مینہ کو کہ نکلتا ہے اس کے بیچ میں سے پھر جب اس کو پہنچاتا ہے جس کو کہ چاہتا ہے اپنے بندوں میں تبھی وہ لگتے
30:49  اور پہلے سے ہو رہے تھے اس کے اترنے سے پہلے ہی نا امید
30:50  سو دیکھ لے اللہ کی مہربانی کی نشانیاں کیونکر زندہ کرتا ہے زمین کو ا سکے مرگئے پیچھے بیشک وہی ہے مردوں کو زندہ کرنے والا اور وہ ہرچیز کر سکتا ہے
30:51  اور اگر ہم بھیجیں ایک ہوا پھر دیکھیں وہ کھیتی کو کہ زرد پڑ گئ تو لگیں اس کے پیچھے ناشکری کرنے
30:52  سو تو سنا نہیں سکتا مردوں کو اور نہیں سنا سکتا بہروں کو پکارنا جب کہ پھریں پیٹھ دے کر
30:53  اور نہ تو راہ سمجھائے ا ندھوں کو انکے بھٹکنے سے تو تو سنائے اسی کو جو یقین لائے ہماری باتوں پر سو وہ مسلمان ہوتے ہیں
30:54  اللہ ہے جس نے بنایا تم کمزوری سے پھر دیا کمزوری کے پیچھے زور پھر دے گا زور کے پیچھے کمزوری اور سفید بال بناتا ہے جو کچھ چاہے اور وہ ہے سب کچھ جانتا کر سکتا
30:55  اور جس دن قائم ہو گی قیامت قسمیں کھائیں گے گنہگار کہ ہم نہیں رہے تھے ایک گھڑی سے زیادہ اسی طرح تھے الٹے جاتے
30:56  اور کہیں گے جنکو ملی ہے سمجھ اور یقین تمہارا ٹھہرنا تھا اللہ کی کتاب میں جی اٹھنے کے دن تک سو یہ ہے جی اُٹھنے کا دن پر تم نہیں تھے جانتے
30:57  سو اُس دن کام نہ آئے گا ان گنہگاروں کو قصور بخشوانا اور نہ ان سے کوئی منانا چاہے
30:58  اور ہم نے بٹھلائی ہے آدمیوں کے واسطے اس قرآن میں ہر ایک طرح کی مثل اور جو تو لائے اُنکے پاس کوئی آیت تو ضرور کہیں وہ منکر تم سب جھوٹ بناتے ہو
30:59  یوں مہر لگا دیتا ہے اللہ اُن کے دلوں پر جو سمجھ نہیں رکھتے
30:60  سو تو قائم رہ بیشک اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے اور اکھاڑ نہ دیں تجھ کو وہ لوگ جو یقین نہیں لاتے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
31:1  الٓم۔
31:2  یہ آیتیں ہیں پکی کتاب کی
31:3  ہدایت ہے اور مہربانی نیکی کرنے والوں کے لئے
31:4  جو کہ قائم رکھتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور وہ ہیں جو آخرت پر ان کو یقین ہے
31:5  انہوں نے پائی ہے راہ اپنے رب کی طرف سےاور وہی مردا کو پہنچے
31:6  اور ایک وہ لوگ ہیں کہ خریدارا ہیں کھیل کی باتوں کے تاکہ بچلائیں اللہ کی راہ سے بن سمجھے اور ٹھہرائیں اسی کو ہنسی وہ جو ہیں ان کو ذلت کا عذاب ہے
31:7  اور جب سنائے اس کو ہمای آیتیں پیٹھ دیجائے غرور سے گویا ان کو سنا ہی نہیں گویا اس کےدونوں کان بہرے ہیں سو خوشخبری دے اس کو دردناک عذاب کی
31:8  جو لوگ یقین لائے اور کیے بھلے کام ان کے واسطے ہیں نعمت کے باغ
31:9  ہمیشہ رہا کریں ان میں وعدہ ہو چکا اللہ کا سچا اور وہ زبردست ہے حکمتوں والا
31:10  بنائے آسمان بغیر ستونوں کے تم اس کو دیکھتے ہو اور رکھ دیے زمین پر پہاڑ کہ تم کو لیکر جھک نہ پڑے اور بکھیر دیے اس میں سب طرح کے جانور اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی پھر اگائے زمین میں ہر قسم کے جوڑے خاصے
31:11  یہ سب کچھ بنایا ہوا ہے اللہ کا اب دکھلاؤ مجھ کو کیا بنایا ہے اوروں نے جو اس کے سوا ہیں کچھ نہیں پر بے انصاف صریح بھٹک رہے ہیں
31:12  اور ہم نے دی لقمان کو عقل مندی کہ حق مان اللہ کا اور جو کوئی حق مانے اللہ کا تو مانے گا اپنے بھلے کو اور جو کوئی منکر ہو گا تو اللہ بے پروا ہے سب تعریفوں والا
31:13  اور جب کہا لقمان نے اپنے بیٹے کو جب اس کو سمجھانے لگا اے بیٹے شریک نہ ٹھہرائیو اللہ کا بیشک شریک بنانا بھاری بے انصافی ہے
31:14  اور ہم نے تاکید کر دی انسان کو اسکے ماں باپ کے واسطے پیٹ میں رکھا اس کو اسکی ماں نے تھک تھک کر اور دودھ چھڑانا ہے اس کا دو برس میں کہ حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا آخر مجھی تک آنا ہے
31:15  اور اگر وہ دونوں تجھ سے اڑیں اس بات پر کہ شریک مان میرا اس چیز کو جو تجھ کو معلوم نہیں تو انکا کہنا مت مان اور ساتھ دے ان کا دنیا میں دستور کے موافق اور راہ چل اس کی جو رجوع ہوا میری طرف پھر میری طرف ہے تم کو پھر آنا پھر میں جتلا دوں گا تم
31:16  اے بیٹے اگر کوئی چیز ہو برابر رائی کے دانہ کی پھر وہ ہو کسی پتھر میں یا آسمانوں میں یا زمین میں لا حاضر کرے اس کو اللہ بیشک اللہ جانتا ہے چھپی ہوئی چیزوں کو خبردار ہے
31:17  اے بیٹے قائم رکھ نماز اور سکھلا بھلی بات اور منع کر برائی سے اور تحمل کر جو تجھ پر پڑے بیشک یہ ہیں ہمت کے کام
31:18  اور اپنے گال مت پھلا لوگوں کی طرف اور مت چل زمین پر اتراتا بیشک اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اتراتا بڑائیاں کرنے والا
31:19  اور چل بیچ کی چال اور نیچی کر آواز اپنی بیشک بری سے بری آواز گدھے کی آواز ہے
31:20  کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے کام میں لگائے تمہارے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور پوری کر دیں تم پر اپنی نعمتیں کھلی اور چھپی اور لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کی بات میں نہ سمجھ رکھیں نہ سوجھ اور نہ روشن کتاب
31:21  اور جب ان کو کہیے چلو اس حکم پر جو اتارا اللہ نے کہیں نہیں ہم تو چلیں گے اس پر جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادوں کو بھلا اور جو شیطان بلاتا ہو ان کو دوزخ کے عذاب کی طرف تو بھی
31:22  اور جو کوئی تابع کرے اپنا منہ اللہ کی طرف اور وہ ہو نیکی پر سو اس نے پکڑ لیا مضبوط کڑا اور اللہ کی طرف ہے آخر ہر کام کا
31:23  اور جو کوئی منکر ہوا تو تو غم نہ کھا اسکے انکار سے ہماری طرف پھر آنا ہے انکو پھر ہم جتلا دیں گے ان کو جو انہوں نے کیا ہے البتہ اللہ جانتا ہے جو بات ہے دلوں میں
31:24  کام چلا دیں گے ہم انکا تھوڑے دنوں میں پھر پکڑ بلائیں گے ان کو گاڑھے عذاب میں
31:25  اور اگر تو پوچھے ان سے کس نے بنائے آسمان اور زمین تو کہیں اللہ نے تو کہہ سب خوبی اللہ کو ہے پر وہ بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے
31:26  اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں بیشک اللہ وہی ہے بے پروا سب خوبیوں والا
31:27  اور اگر جتنے درخت ہیں زمین میں قلم ہوں اور سمندر ہو اس کی سیاہی اسکے پیچھے ہوں سات سمندر نہ تمام ہوں باتیں اللہ کی بیشک اللہ زبردست ہے حکمتوں والا
31:28  تم سب کا بنانا اور مرے پیچھے جلانا ایسا ہی ہے جیسا ایک جی کا بیشک اللہ سب کچھ سنتا دیکھتا ہے
31:29  تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور کام میں لگا دیا ہے سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے ایک مقرر وقت تک اور یہ کہ اللہ خبر رکھتا ہے اسکی جو تم کرتے ہو
31:30  یہ اس لیے کہا کہ اللہ وہی ہے ٹھیک اور جس کسی کو پکارتے ہیں اس کے سوائے سو وہی جھوٹ ہے اور اللہ وہی ہے سب سے اوپر بڑا
31:31  تو نے نہ دیکھا کہ جہاز چلتے ہیں سمندر میں اللہ کی نعمت لے کر تاکہ دکھلائے تمکو کچھ اپنی قدرتیں البتہ اس میں نشانیاں ہیں ہر ایک تحمل کرنے والے احسان ماننے والے کے واسطے
31:32  اور جب سر پر آئے انکے موج جیسے بادل پکارنے لگیں اللہ کو خالص کر کر اسی کے لیے بندگی پھر جب بچا دیا انکو جنگل کی طرف تو کوئی ہوتا ہے ان میں بیچ کی چال پر اور منکر وہی ہوتے ہیں ہماری قدرتوں سے جو قول کے جھوٹے ہیں حق نہ ماننے والے
31:33  اے لوگوں بچتے ہو اپنے رب سے اور ڈرو اس دن سے کہ کام نہ آئے کوئی باپ اپن بیٹے کے بدلے اور نہ کوئی بیٹا ہو جو کام آئے اپنے باپ کی جگہ کچھ بھی بیشک اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے سو تم کو نہ بہکائے دنیا کی زندگانی اور نہ دھوکا دے تم کو اللہ کے نام سے وہ دغاباز
31:34  بیشک اللہ کے پاس ہے قیامت کی خبر اور اتارتا ہے مینہ اور جانتا ہے جو کچھ ہے ماں کے پیٹ میں اور کسی جی کو معلوم نہیں کہ کل کو کیا کرے گا اور کسی جی کو خبر نہیں کہ کس زمین میں مرے گا تحقیق اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
32:1  الٓم۔
32:2  اتارنا کتاب کا اس میں کچھ دھوکا نہیں پروردگار عالم کی طرف سے ہے
32:3  کیا کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ باندھ لایا ہے کوئی نہیں وہ ٹھیک ہے تیرے رب کی طرف سے تاکہ تو ڈر سنا دے ان لوگوں کو جن کے پاس نہیں آیا کوئی ڈرانے والا تجھ سے پہلے تاکہ وہ راہ پر آئیں
32:4  اللہ ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے چھ دن کے اندر پھر قائم ہوا عرش پر کوئی نہیں تمہارا اس کے سوائے حمایتی اور نہ سفارشی پھر تم کیا دھیان نہیں کرتے
32:5  تدبیر سے اتارتا ہے ہر کام آسمان سے زمین تک پھر چڑھتا ہے وہ کام اس کی طرف ایک دن میں جس کا پیمانہ ہزار برس کا ہے تمہاری گنتی میں
32:6  یہ ہی جاننے والا چھپے اور کھلے کا زبردست رحم والا
32:7  جس نے خوب بنائی جو چیز بنائی اور شروع کی انسان کی پیدائش ایک گارے سے
32:8  پھر بنائی اسکی اولاد نچڑے ہوئے بےقدر پانی سے
32:9  پھر اس کو برابر کیا اور پھونکی اس میں اپنی ایک جان اور بنا دیے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت تھوڑا شکر کرتے ہو
32:10  اور کہتے ہیں کیا جب ہم رل گئے زمین میں کیا ہم کو نیا بننا ہے کچھ نہیں وہ اپنے رب کی ملاقات سے منکر ہیں
32:11  تو کہہ قبض کر لیتا ہے تم کو فرشتہ موت کا جو تم پر مقرر ہے پھر اپنے رب کی طرف پھر جاؤ گے
32:12  اور کبھی تو دیکھے جس وقت کہ منکر سر ڈالے ہوئے ہوں گے اپنے رب کے سامنے اے رب ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب ہم کو بھیج دے کہ ہم کریں بھلے کام ہم کو یقین آ گیا
32:13  اور اگر ہم چاہتے تو سجھا دیتے ہر جی کو اس کی راہ لیکن ٹھیک پڑ چکی میری کہی بات کہ مجھ کو بھرنی ہے دوزخ جنوں سے اور آدمیوں سے اکھٹے
32:14  سو اب چکھو مزہ جیسے تم نے بھلا دیا تھا اس اپنے دن کے ملنے کو ہم نے بھی بھلا دیا تم کو اور چکھو عذاب سدا کا عوض اپنے کیے کا
32:15  ہماری باتوں کو وہی مانتے ہیں کہ جب ان کو سمجھائے ان سے گر پڑیں سجدہ کر کر اور پاک ذات کو یاد کریں اپنے رب کی خوبیوں کے ساتھ اور وہ بڑائی نہیں کرتے
32:16  جدا رہتی ہیں ان کی کروٹیں اپنے سونے کی جگہ سے پکارتے ہیں اپنے رب کو ڈر سے اور لالچ سے اور ہمارا دیا ہوا کچھ خرچ کرتے ہیں
32:17  سو کسی جی کو معلوم نہیں جو چھپا دھری ہے انکے واسطے آنکھوں کی ٹھنڈک بدلا اس کو جو کرتے تھے
32:18  بھلا ایک جو ہے ایمان پر برابر ہے اسکے جو نافرمان ہے نہیں برابر ہوتے
32:19  سو وہ لوگ جو یقین لائے اور کیے کام بھلے تو ان کے لیے باغ ہیں رہنے کے مہمانی ان کاموں کی وجہ سے جو کرتے تھے
32:20  اور وہ لوگ جو نافرمان ہوئے سو انکا گھر ہے آگ جب چاہیں کہ نکل پڑیں اس میں سے الٹا دیے جائیں پھر اسی میں اور کہیں ان کو چکھو آگ کا عذاب جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
32:21  اور البتہ چکھائیں گے ہم ان کو تھوڑا عذاب ورے اس بڑے عذاب سے تاکہ وہ پھر آئیں
32:22  اور کون بے انصاف زیادہ اس سے جس کو سمجھایا گیا اسکے رب کی باتوں سے پھر ان سے منہ موڑ گیا مقرر ہم کو ان گنہگاروں سے بدلا لینا ہے
32:23  اور ہم نے دی ہے موسٰی کو کتاب سو تو مت رہ دھوکے میں اس کے ملنے سے اور کیا ہم نے اس کو ہدایت بنی اسرائیل کے واسطے
32:24  اور کیے ہم نے ان میں پیشوا جو راہ چلاتے تھے ہمارے حکم سے جب وہ صبر کرتے رہے اور رہے ہماری باتوں پر یقین کرتے
32:25  تیرا رب جو ہے وہی فیصلہ کرے گا ان میں دن قیامت کے جس بات میں کہ وہ اختلاف کرتے ہیں
32:26  کیا ان کو راہ نہ سوجھی اس بات سے کہ کتنی غارت کر ڈالیں ہم نے ان سے پہلے جماعتیں کہ پھرتے ہیں یہ ان کے گھروں میں اس میں بہت نشانیاں ہیں کیا وہ سنتے نہیں
32:27  یا دیکھا نہیں انہوں نے کہ ہم ہانک دیتے ہیں پانی کو ایک زمین چٹیل کی طرف پھر ہم نکالتے ہیں اس سے کھیتی کہ کھاتے ہیں اس میں انکے چوپائے اور خود وہ بھی پھر کیا دیکھتے نہیں
32:28  اور کہتے ہیں کب ہو گا یہ فیصلہ اگر تم سچے ہو
32:29  تو کہہ کہ فیصلہ کے دن کام نہ آئے گا منکروں کو انکا ایمان لانا اور نہ ان کو ڈھیل ملے گی
32:30  سو تو خیال چھوڑ ان کا اور منتظر رہ وہ بھی منتظر ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
33:1  اے نبی ڈر اللہ سے اور کہا نہ مان منکروں کا اور دغا بازوں کا مقرر اللہ ہے سب کچھ جاننے والا حکمتوں والا
33:2  اور چل اسی پر جو حکم آئے تجھ کو تیرے رب کی طرف سے بیشک اللہ تمہارے کام کی خبر رکھتا ہے
33:3  اور بھروسہ رکھ اللہ پر اور اللہ کافی ہے کام بنانے والا
33:4  اللہ نے رکھے نہیں کسی مرد کے دو دل اس کے اندر اور نہیں کیا تمہاری جوروؤں کو جن کو ماں کہہ بیٹھے ہو سچی مائیں تمہاری اور نہیں کیا تمہارے لے پالکوں کو تمہارے بیٹے یہ تمہاری بات ہے اپنے منہ کی اور اللہ کہتا ہے ٹھیک بات اور وہی سجھاتا ہے راہ
33:5  پکارو لے پالکوں کو انکے باپ کی طرف نسبت کر کے یہی پورا انصاف ہے اللہ کے یہاں پھر اگر نہ جانتے ہو ان کے باپ کو تو تمہارے بھائی ہیں دین میں اور رفیق ہیں اور گناہ نہیں تم پر جس چیز میں چوک جاؤ پر وہ جو دل سے ارادہ کرو اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان
33:6  نبی سے لگاؤ ہے ایمان والوں کو زیادہ اپنی جان سے اور اسکی عورتیں انکی مائیں ہیں اور قرابت والے ایک دوسرے سے لگاؤ رکھتے ہیں اللہ کے حکم میں زیادہ سب ایمان والوں اور ہجرت کرنے والوں سے مگر یہ کہ کرنا چاہو اپنے رفیقوں سے احسان یہ ہے کتاب میں لکھا
33:7  اور جب لیا ہم نے نبیوں سے ان کا قرار اور تجھ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسٰی سے اور عیسٰی سے جو بیٹا مریم کا اور لیا ہم نے ان سے گاڑھا قرار
33:8  تاکہ پوچھے اللہ سچوں سے ان کا سچ اور تیار رکھا ہے منکروں کے لیے دردناک عذاب
33:9  اے ایمان والو یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب چڑھ آئیں تم پر فوجیں پھر ہم نے بھیجدی ان پر ہوا اور وہ فوجیں جو تم نے نہیں دیکھیں اور ہے اللہ جو کچھ کرتے ہو دیکھنے والا
33:10  جب چڑھ آئے تم پر اوپر کی طرف سے اور نیچے سے اور جب بدلنے لگیں آنکھیں اور پہنچے دل گلوں تک اور اٹکلنے لگے تم اللہ پر طرح طرح کی اٹکلیں
33:11  وہاں جانچے گئے ایمان والے اور جھڑ جھڑائے گئے زور کا جھڑ جھڑانا
33:12  اور جب کہنے لگے منافق اور جن کے دلوں میں روگ ہے جو وعدہ کیا تھا ہم سے اللہ نے اور اس کے رسول نے سب فریب تھا
33:13  اور جب کہنے لگی ایک جماعت ان میں اے یثرب والو تمہارے لئے ٹھکانہ نہیں سو پھر چلو اور رخصت مانگنے لگا ایک فرقہ ان میں نبی سے کہنے لگے ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں اور وہ کھلے نہیں پڑے ان کی کوئی غرض نہیں مگر بھاگ جانا
33:14  اور اگر شہر میں کوئی گھس آئے ان پر اس کے کناروں سے پھر ان سے چاہے دین سے بچلنا تو مان لیں اور دیر نہ کریں اس میں مگر تھوڑی
33:15  اور اقرار کر چکے تھے اللہ سے پہلے کہ نہ پھیریں گے پیٹھ اور اللہ کے قرار کی پوچھ ہوتی ہے
33:16  تو کہہ کچھ کام نہ آئے گا تمہارے یہ بھاگنا اگر بھاگو گے مرنے سے یا مارے جانے سے اور پھر بھی پھیل نہ پاؤ گے مگر تھوڑے دنوں
33:17  تو کہہ کون ہے کہ تم کو بچائے اللہ سے اگر چاہے تم پر برائی یا چاہے تم پر مہربانی اور نہ پائیں گے اپنے واسطے اللہ کے سوائے کوئی حمایتی اور نہ مددگار
33:18  اللہ کو خوب معلوم ہیں جو اٹکانے والے ہیں تم میں اور کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو چلے آؤ ہمارے پاس اور لڑائی میں نہیں آتے مگر کبھی
33:19  دریغ (بخل کرتے) رکھتے ہیں تم سے پھر جب آئے ڈر کا وقت تو تو دیکھے ان کو کہ تکتے ہیں تیری طرف پھرتی ہیں آنکھیں ان کی جیسے کسی پر آئے بے ہوشی موت کی پھر جب جاتا رہے ڈر کا وقت چڑھ چڑھ کر بولیں تم پر تیز تیز زبانوں سے ڈھکے (ٹوٹے) پڑتے ہیں مال پر وہ
33:20  سمجھتے ہیں کہ فوجیں کفار کی نہیں پھر گئیں اور اگر آجائیں وہ فوجیں تو آرزو کریں کسی طرح ہم باہر نکلے ہوئے ہوں گاؤں میں پوچھ لیا کریں تمہاری خبریں اور اگر ہوں تم میں لڑائی نہ کریں مگر بہت تھوڑی
33:21  تمہارے لئے بھلی تھی سیکھنی رسول اللہ کی چال اسکے لئے جو کوئی امید رکھتا ہے اللہ کی اور پچھلے دن کی اور یاد کرتا ہے اللہ کو بہت سا
33:22  اور جب دیکھی مسلمانوں نے فوجیں بولے یہ وہی ہے جو وعدہ دیا تھا ہم کو اللہ نے اور اسکے رسول نے اور سچ کہا اللہ نے اور اسکے رسول نے اور ان کو اور بڑھ گیا یقین اور اطاعت کرنا
33:23  ایمان والوں میں کتنے مرد ہیں کہ سچ کر دکھلایا جس بات کا عہد کیا تھا اللہ سے پھر کوئی تو ان میں پورا کر چکا اپنا ذمہ اور کوئی ہے ان میں راہ دیکھ رہا اور بدلا نہیں ایک ذرہ
33:24  تاکہ بدلا دے اللہ سچوں کو انکے سچ کا اور عذاب کرے منافقوں پر اگر چاہے یا تو بہ ڈالے انکے دل پر بیشک اللہ ہے بخشنے والا مہربان
33:25  اور پھیر دیا اللہ نے منکروں کو اپنے غصہ میں بھرے ہوئے ہاتھ نہ لگی کچھ بھلائی اور اپنے اوپر لے لی اللہ نے مسلمانوں کی لڑائی اور ہے اللہ زور آور زبردست
33:26  اور اتار دیا ان کو جو ان کے پشت پناہ ہوئے تھے اہل کتاب سے ان کے قلعوں سے اور ڈال دی ان کے دلوں میں دھاک کتنوں کو تم جان سے مارنے لگے اور کتنوں کو قید کر لیا
33:27  اور تم کو دلائی ان کی زمین اور انکے گھر اور ان کے مال اور ایک زمین کہ جس پر نہیں پھیرے تم نے اپنے قدم اور ہے اللہ سب کچھ کر سکتا
33:28  اے نبی کہہ دے اپنی عورتوں کو اگر تم چاہتی ہو دنیا کی زندگانی اور یہاں کی رونق تو آؤ کچھ فائدہ پہنچا دوں تم کو اور رخصت کر دوں بھلی طرح سے رخصت کرنا
33:29  اور اگر تم چاہتی ہو اللہ کو اور اسکے رسول کو اور پچھلے گھر کو تو اللہ نے رکھ چھوڑا ہے انکے لئے جو تم میں نیکی پر ہیں بڑا ثواب
33:30  اے نبی کی عورتو جو کوئی کر لائے تم میں کام بیحیائی کا صریح دونا ہو اس کو عذاب دہرا اور ہے یہ اللہ پر آسان
33:31  اور جو کوئی تم میں اطاعت کرے اللہ کی اور اسکے رسول کی اور عمل کرے اچھے دیویں ہم اسکو اس کا ثواب دو بار اور رکھی ہے ہم نے اس کے واسطے روزی عزت کی
33:32  اے نبی کی عورتو تم نہیں ہو جیسے ہر کوئی عورتیں اگر تم ڈر رکھو سو تم دب کر بات نہ کرو پھر لالچ کرے کوئی جس کے دل میں روگ ہے اور کہو بات معقول
33:33  اور قرار پکڑو اپنے گھروں میں اور دکھلاتی نہ پھرو جیسا کہ دکھانا دستور تھا پہلے جہالت کے وقت میں اور قائم رکھو نماز اور دیتی رہو زکوٰۃ اور اطاعت میں رہو اللہ کی اور اس کے رسول کی اللہ یہی چاہتا ہے کہ دور کرے تم سے گندی باتیں اے نبی کے گھر والو ا
33:34  اور یاد کرو جو پڑھی جاتی ہیں تمہارے گھروں میں اللہ کی باتیں اور عقلمندی کی مقرر اللہ ہے بھید جاننے والا خبردار
33:35  تحقیق مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان دار مرد اور ایمان دار عورتیں اور بندگی کرنے والے مرد اور بندگی کرنے والی عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور محنت جھیلنے والے مرد اور محنت جھیلنے والی عورتیں اور دبے رہنے والے مرد اور دبی رہنے والی عورتی
33:36  اور کام نہیں کسی ایماندار مرد کا اور نہ ایماندار عورت کا جب کہ مقرر کر دے اللہ اور اس کا رسول کوئی کام ان کو رہے اختیار اپنے کام کا اور جس نے نافرمانی کی اللہ کی اور اس کے رسول کی سو وہ راہ بھولا صریح چوک کر
33:37  اور جب تو کہنے لگا اس شخص کو جس پر اللہ نے احسان کیا اور تو نے احسان کیا رہنے دے اپنے پاس اپنی جورو کو اور ڈر اللہ سے اور تو چھپاتا تھا اپنے دل میں ایک چیز جس کو اللہ کھولنا چاہتا ہے اور ڈرتا تھا لوگوں سے اور اللہ سے زیادہ چاہئیے ڈرنا تجھ کو پھر جب زید تم
33:38  نبی پر کچھ مضائقہ نہیں ا س بات میں جو مقرر کر دی اللہ نے اسکے واسطے جیسے دستور رہا ہے اللہ کا ان لوگوں میں جو گذرے پہلے اور ہے حکم اللہ کا مقرر ٹھہر چکا
33:39  وہ لوگ جو پہنچاتے ہیں پیغام اللہ کے اور ڈرتے ہیں اس سے اور نہیں ڈرتے کسی سے سوائے اللہ کے اور بس ہے اللہ کفایت کرنے والا
33:40  محمد باپ نہیں کسی کا تمہارے مردوں میں سے لیکن رسول ہے اللہ کا اور مہر سب نبیوں پر اور ہے اللہ سب چیزوں کو جاننے والا
33:41  اے ایمان والو یاد کرو اللہ کی بہت سی یاد
33:42   اور پاکی بولتے رہو اسکی صبح اور شام
33:43  وہی ہے جو رحمت بھیجتا ہے تم پر اور اس کے فرشتے تاکہ نکالے تم کو اندھیروں سے اجالے میں اور ہے ایمان والوں پر مہربان
33:44  دعا ان کی جس دن اس سے ملیں گے سلام ہے اور تیار رکھا ہے انکے واسطے ثواب عزت کا
33:45  اے نبی ہم نے تجھ کو بھیجا بتانے والا اور خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا
33:46  اور بلانے والا للہ کی طرف اسکے حکم سے اور چمکتا ہوا چراغ
33:47  اور خوشخبری سنا دے ایمان والوں کو کہ ان کے لیے ہے خدا کی طرف سے بڑی بزرگی
33:48  اور کہا مت مان منکروں کا اور دغابازوں کا اور چھوڑ دے انکا ستانا اور بھروسہ کر اللہ پر اور اللہ بس ہے کام بنانے والا
33:49  اے ایمان والوں جب تم نکاح میں لاؤ مسلمان عورتوں کو پھر ان کو چھوڑ دو پہلے اس سے کہ ان کو ہاتھ لگاؤ سو ان پر تم کو حق نہیں عدت میں بٹھلانا کہ گنتی پوری کراؤ سو ان کو دو کچھ فائدہ اور رخصت کرو بھلی طرح سے
33:50  اے نبی ہم نے حلال رکھیں تجھ کو تیری عورتیں جن کے مہر تو دے چکا ہے اور جو مال ہو تیرے ہاتھ کا جو ہاتھ لگا دے تیرے اللہ اور تیرے چچا کی بیٹیاں اور پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تیرے ماموں کی بیٹیاں اور تیری خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے وطن چھوڑا تیرے ساتھ اور جو
33:51  پیچھے رکھ دے تو جس کو چاہو ان میں اور جگہ دے اپنے پاس جس کو چاہے اور جس کو جی چاہے تیرا ان میں سے جن کو کنارے کر دیا تھا تو کچھ گناہ نہیں تجھ پر اس میں قریب ہے کہ ٹھنڈی رہیں آنکھیں انکی اور غم نہ کھائیں اور راضی رہیں اس پر جو تو نے دیا ان سب کی سب ک
33:52  حلال نہیں تجھ کو عورتیں اسکے بعد اور نہ یہ کہ اُنکے بدلے کر لے اور عورتیں اگرچہ خوش لگے تجھ کو اُنکی صورت مگر جو مال ہو تیرے ہاتھ کا اور ہے اللہ ہر چیز پر نگہبان
33:53  اے ایمان والو مت جاؤ نبی کے گھروں میں مگر جو تم کو حکم ہو کھانے کے واسطے نہ راہ دیکھنے والے اس کے پکنے کی لیکن جب تم کو بلائے تب جا ؤ پھر جب کھا چکو تو آپ آپ کو چلے جاؤ اور نہ آپس میں جی لگا کر بیٹھو باتوں میں اس بات سے تمہاری تکلیف تھی نبی کو پ
33:54  اگر کھول کر کہو تم کسی چیز کو یا اسکو چھپاؤ سو اللہ ہے ہر چیز کو جاننے والا
33:55  گناہ نہیں ان عورتوں کو سامنے ہونے کا اپنے باپوں سے اور نہ اپنے بیٹوں سے اور نہ اپنے بھائیوں سے اور نہ اپنے بھائی کے بیٹوں سے اور نہ اپنی بہن کے بیٹوں سے اور نہ اپنی عورتوں سے اور نہ اپنے ہاتھ کے مال سے اور ڈرتی رہو اے عورتو اللہ سے بیشک اللہ کے سامنے
33:56  اللہ اور اس کے فرشتے رحمت بیجھتے ہیں رسول پر اے ایمان والو رحمت بھیجو اس پر اور سلام بھیجو سلام کہہ کر
33:57  جو لوگ ستاتے ہیں اللہ کو اور اس کے رسول کو ان کو پھٹکارا اللہ نے دنیا میں اور آخرت میں اور تیار رکھا ہے ان کے واسطے ذلت کا عذاب
33:58  اور جو لوگ تمہت لگاتے ہیں مسلمان مردوں کو اور مسلمان عورتوں کو بدون گناہ کیے تو اٹھایا انہوں نے بوجھ جھوٹ کا اور صریح گناہ کا
33:59  اے نبی کہہ دے اپنی عورتوں کو اور اپنی بیٹیوں کو اور مسلمانوں کی عورتوں کو نیچے لٹکا لیں اپنے اوپر تھوڑی سی اپنی چادریں اس میں بہت قریب ہے کہ پہچانی پڑیں تو کوئی انکو نہ ستائے اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان
33:60  البتہ اگر باز نہ آئے منافق اور جن کے دل میں روگ ہے اور جھوٹی خبریں اڑانے والے مدینہ میں تو ہم لگا دیں گے تجھ کو ان کے پیچھے پھر نہ رہنے پائیں گے تیرے ساتھ اس شہر میں مگر تھوڑے دنوں
33:61  پھٹکارے ہوئے جہاں پائے گئے پکڑے گئے اور مارے گئے جان سے
33:62  دستور پڑا ہوا ہے اللہ کا ان لوگوں میں جو پہلے ہو چکے ہیں اور تو نہ دیکھے گا اللہ کی چال بدلتی
33:63  لوگ تجھ سے پوچھتے ہیں قیامت کو تو کہہ اس کی خبر ہے اللہ ہی کے پاس اور تو کیا جانے شاید وہ گھڑی پاس ہی ہو
33:64  بیشک اللہ نے پھٹکار دیا ہے منکروں کو اور رکھی ہے انکے واسطے دہکتی ہوئی آگ
33:65  رہا کریں اسی میں ہمیشہ نہ پائیں کوئی حمایتی اور نہ مددگار
33:66  جس دن اوندھے ڈالے جائیں گے ان کے منہ آگ میں کہیں گے کیا اچھا ہوتا جو ہم نے کہا مانا ہوتا اللہ کا اور کہا مانا ہوتا رسول کا
33:67  اور کہیں گے اے رب ہم نے کہا مانا اپنے سرداروں کا اور اپنے بڑوں کا پھر انہوں نے چکا دیا ہم کو راہ سے
33:68  اے رب ان کو دے دونا عذاب اور پھٹکار انکو بڑی پھٹکار
33:69  اے ایمان والو تم مت ہو ان جیسے جنہوں نے ستایا موسٰی کو پھر بے عیب دکھلا دیا اسکو اللہ نے انکے کہنے سے اور تھا اللہ کے یہاں آبرو والا
33:70  اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور کہو بات سیدھی
33:71  کہ سنوار دے تمہارے واسطے تمہارے کام اور بخشدے تم کو تمہارے گناہ اور جو کوئی کہنے پر چلا اللہ کے اور اس کے رسول کے اس نے پائی بڑی مراد
33:72  ہم نے دکھلائی امانت آسمانوں کو اور زمین کو اور پہاڑوں کو پھر کسی نے قبول نہ کیا کہ اس کو اٹھائیں اورا س سے ڈر گئے اور اٹھا لیا اس کو انسان نے یہ ہے بڑا بے ترس نادان
33:73  تاکہ عذاب کرے اللہ منافق مردوں کو اور عورتوں کو اور شرک والے مردوں کو اور عورتوں کو اور معاف کرے اللہ ایمان دار مردوں کو اور عورتوں کو اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
34:1  سب خوبی اللہ کی ہے جس کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمان اور زمین میں اور اسی کی تعریف ہے آخرت میں اور وہی ہے حکمتوں والا سب کچھ جاننے والا
34:2  جانتا ہے جو کچھ کہ اندر گھستا ہے زمین کے اور جو کچھ کہ نکتا ہے اس سے اور جو اترتا ہے آسمان سے اور جو چڑھتا ہے اس میں اور وہی ہے رحم والا بخشنے والا
34:3  اور کہنے لگے منکر نہ آئے گی ہم پر قیامت تو کہہ کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی البتہ آئے گی تم پر اس عالم الغیب کی غائب نہیں ہو سکتا اس سے کچھ ذرہ بھر آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز نہیں اس سےچھوٹی اور نہ اس سے بڑی جو نہیں ہے کھلی کتاب میں
34:4  تاکہ بدلا دے انکو جو یقین لائے اور کئے بھلے کام وہ لوگ جو ہیں ان کے لئے ہے معافی اور عزت کی روزی
34:5  اور جو لوگ دوڑے ہماری آیتوں کے ہرانے کو ان کو بلا کا عذاب ہے دردناک
34:6  اور دیکھ لیں جن کو ملی ہے سمجھ کہ جو تجھ پر اترا تیرے رب سے وہی ٹھیک ہے اور سجھاتا ہے راہ اس زبردست خوبیوں والے کی
34:7  اور کہنے لگے منکر ہم بتلائیں تمکو ایک مرد کہ تم کو خبر دیتا ہے جب تم پھٹ کر ہو جاؤ ٹکڑے ٹکڑے تم کو پھر نئے سرے سے بننا ہے
34:8  کیا بنا لایا ہے اللہ پر جھوٹ یا ا سکو سودا ہے کچھ بھی نہیں پر جو یقین نہیں رکھتے آخرت کا آفت میں ہیں اور دور جا پڑے غلطی میں
34:9  کیا دیکھتے نہیں جو کچھ ان کے آگے ہے اور پیچھے ہے آسمان اور زمین سے اگر ہم چاہیں دھنسا دیں ان کو زمین میں یا گرا دیں ان پر ٹکڑا آسمان سے تحقیق اس میں نشانی ہے ہر بندے رجوع کرنے والے کے واسطے
34:10  اور ہم نے دی ہے داؤد کو اپنی طرف سے بڑائی اے پہاڑو خوش آوازی سے پڑھو اسکے ساتھ اور اڑتے جانوروں کو اور نرم کر دیا ہم نے اس کے آگے لوہا
34:11  کہ بنا زرہیں کشادہ اور اندازے سے جوڑ کڑیاں اور کرو تم سب کام بھلا میں جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا ہوں
34:12  اور مسخر کردیا سلیمان کے آگے ہوا کو صبح کی منزل اسکی ایک مہینہ اور شام کی منزل ایک مہینہ کی اور بہا د یا ہم نے اسکے واسطے چشمہ پگھلے ہوئے تانبے کا اور جنوں میں کتنے لوگ تھے جو محنت کرتے اس کے سامنے اسکے رب کے حکم سے اور جوکوئی پھرے ان میں سے ہمارے حک
34:13  بناتے اس کے واسطے جو کچھ چاہتا قلعے اور تصویریں اور لگن جیسے تالاب اور دیگیں چولہوں پر جمی ہوئی کام کرو ا ے داؤد کے گھر والو احسان مان کر اور تھوڑے ہیں میرے بندوں میں احسان ماننے والے
34:14  پھر جب مقرر کیا ہم نےاس پر موت کو نہ جتلایا ان کو اس کا مرنا مگر کیڑے نے گھن کے کھاتا رہا اس کا عصا پھر جب وہ گر پڑا معلوم کیا جنوں نے کہ اگر خبر رکھتے ہوتے غیب کی نہ رہتے ذلت کی تکلیف میں
34:15  تحقیق قوم سبا کو تھی ان کی بستی میں نشانی دو باغ داہنے اور بائیں کھاؤ روزی اپنے رب کی اور اس کا شکر کرو شہر ہے پاکیزہ اور رب ہے گناہ بخشنے والا
34:16  سو دھیان میں نہ لائے پھر چھوڑ دیا ہم نے ان پر ایک نالا زور کا اور دیے ہم نے انکو بدلے میں ان دو باغوں کے دو اور باغ جن میں کچھ میوہ کسیلا تھا اور جھاؤ اور کچھ بیر تھوڑے سے
34:17  یہ بدلا دیا ہم نے ان کو اس پر کہ ناشکری کی اور ہم یہ بدلا اسی کو دیتے ہیں جو ناشکر ہو
34:18  اور رکھی تھیں ہم نے ان میں اور ان بستیوں میں جہاں ہم نے برکت رکھی ہے ایسی بستیاں جو راہ پر نظر آتی تھیں اور منزلیں مقرر کر دیں ہم نے ان میں آنے جانے کی پھرو ان میں راتوں کو اور دنوں کو امن سے
34:19  پھر کہنے لگے اے رب دراز کر دے ہمارے سفروں کو اور آپ اپنا برا کیا پھر کر ڈالا ہم نے انکو کہانیاں اور کر ڈالا چیر کر ٹکڑے ٹکڑے اس میں پتے کی باتیں ہیں ہر صبر کرنے والے شکر گذار کو
34:20  اور سچ کر دکھلائی ان پر ابلیس نے اپنی اٹکل پھر اسی کی راہ چلے مگر تھوڑے سے ایمان دار
34:21  اور اس کا ان پر کچھ زور نہ تھا مگر اتنے واسطے کہ معلوم کر لیں ہم اسکو جو یقین لاتا ہے آخرت پر جدا کر کے اس سے جو رہتا ہے آخرت کی طرف سے دھوکہ میں اور تیرا رب ہر چیز پر نگہبان ہے
34:22  تو کہہ پکارو ان کو جن کو گمان کرتے ہو سوائے اللہ کے وہ مالک نہیں ایک ذرہ بھر کے آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ ان کا ان دونوں میں کچھ ساجھا اور نہ ان میں کوئی اس کا مددگار
34:23  اور کام نہیں آتی سفارش اس کے پاس مگر اس کو کہ جس کے واسطے حکم کر دے یہاں تک کہ جب گھبراہٹ دور ہو جائے ان کے دل سےکہیں کیا فرمایا تمہارے رب نے وہ کہیں فرمایا جو واجبی ہے اور وہی ہے سب سے اوپر بڑا
34:24  تو کہہ کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمیں سے بتلا دے کہ اللہ اور یا ہم یا تم بیشک ہدایت پر ہیں یا پڑے ہیں گمراہی میں صریح
34:25  تو کہ تم سے پوچھ نہ ہوگی اسکی جو ہم نے گناہ کیا اور ہم سے پوچھ نہ ہوگی اسکی جو تم کرتے ہو
34:26  تو کہہ جمع کرے گا ہم سب کو رب ہمارا پھر فیصلہ کرے گا ہم میں انصاف کا اور وہی ہے قصہ چکانے والا سب کچھ جاننے والا
34:27  تو کہہ مجھ کو دکھلاؤ تو سہی جن کو اس سے ملاتے ہو ساجھی قرار دے کر کوئی نہیں وہی اللہ ہے زبردست حکمتوں والا
34:28  اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا سو سارے لوگوں کے واسطے خوشی اور ڈر سنانے کو لیکن بہت لوگ نہیں سمجھتے
34:29  اور کہتے ہیں کب ہے یہ وعدہ اگر تم سچے ہو
34:30  تو کہہ تمہارے لیے وعدہ ہے ایک دن کا نہ دیر کرو گے اس سے ایک گھڑی نہ جلدی
34:31  اور کہنے لگے منکر ہم ہر گز نہ مانیں گے اس قرآن کو اور نہ اس سے اگلے کو اور کبھی تو دیکھے جبکہ گنہگار کھڑے کئے جائیں اپنے رب کے پاس ایک دوسرے پر ڈالتا ہے بات کو کہتے ہیں وہ لوگ جو کمزور سمجھے جاتے تھے بڑائی کرنے والوں کو اگر تم نہ ہوتے تو ہم ای
34:32  کہنے لگے بڑائی کرنے والے ان سے جو کہ کمزر گنے گئے تھے کیا ہم نے روکا تم کو حق بات سے تمہار ے پاس پہنچ چکنے کے بعد کوئی نہیں تم ہی تھے گنہگار
34:33  اور کہنے لگے وہ لوگ جو کمزور گنے گئے تھے بڑائی کرنے والوں کو کوئی نہیں پر فریب سے رات دن کے جب تم ہم کو حکم کیا کرتے کہ ہم نہ مانیں اللہ کو اور ٹھہرائیں اسکے ساتھ برابر کے ساجھی اور چھپے چھپے پچتانے لگے جب دیکھ لیا عذاب اور ہم نے ڈالے ہیں طوق گر
34:34  اور نہیں بھیجا ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا مگر کہنے لگے ہیں وہاں کے آسودہ لوگ جو تمہارے ہاتھ بھیجا گیا ہم اس کو نہیں مانتے
34:35  اور کہنے لگے ہم زیادہ ہیں مال اور اولاد میں اور ہم پر آفت نہیں آنے والی
34:36  تو کہہ میرا رب ہے جو کشادہ کر دیتا ہے روزی جس کو چاہے اور ماپ کر دیتا ہے لیکن بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے
34:37  اور تمہارے مال اور تمہاری اولاد وہ نہیں کہ نزدیک کر دیں ہمارے پاس تمہارا درجہ پر جو کوئی یقین لایا اور بھلا کام کیا سو ان کے لیے ہے بدلا دونا انکے کیے کام کا اور وہ جھروکوں میں بیٹھے ہیں دلجمعی سے
34:38  اور جو لوگ دوڑتے ہیں ہماری آیتوں کے ہرانے کو وہ عذاب میں پکڑے ہوئے آتے ہیں
34:39  تو کہہ میرا رب ہے جو کشادہ کر دیتا ہے روزی جس کو چاہے اپنے بندوں میں اور ماپ کر دیتا ہے اور جو خرچ کرتے ہو کچھ چیز وہ اس کا عوض دیتا ہے اور وہ بہتر ہے روزی دینے والا
34:40  اور جس دن جمع کرے گا ان سب کو پھر کہے گا فرشتوں کو کیا یہ لوگ تم کوپوجا کرتے تھے
34:41  وہ کہیں گے پاک ذات ہے تیری ہم تیری طرف میں ہیں نہ انکی طرف میں نہیں پر پوجتے تھے جنوں کو یہ اکثر انہی پر اعتقاد رکھتے تھے
34:42  سو آج تم مالک نہیں ایک دوسرے کے بھلے کے نہ برے کے اور کہیں گے ہم ان گنہگاروں کو چکھو تکلیف اس آگ کی جس کو تم جھوٹ بتلاتے تھے
34:43  اور جب پڑھی جائیں انکے پاس ہماری آیتیں کھلی کھلی کہیں اور کچھ نہیں مگر یہ ایک مرد ہے چاہتا ہے کہ روک دے تم کو ان سے جن کو پوجتے رہے تمہارے باپ دادے اور کہیں اور کچھ نہیں یہ جھوٹ ہے باندھا ہوا اور کہتے ہیں منکر حق بات کو جب پہنچے ان تک اور کچھ
34:44  اور ہم نے دی نہیں انکو کچھ کتابیں کہ جن کو وہ پڑھتے ہوں اور بھیجا نہیں انکے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا
34:45  اور جھٹلایا ہے ان سے اگلوں نے اور یہ نہیں پہنچے دسویں حصہ کو اس کے جو ہم نے انکو دیا تھا پھر جھٹلایا انہوں نے میرے بھیجے ہوؤں کو تو کیسا ہوا انکار میرا
34:46  تو کہ میں تو ایک ہی نصیحت کرتا ہوں تم کو کہ اٹھ کھڑے ہو اللہ کے نام پر دو دو اور ایک ایک پھر دھیان کرو کہ اس تمہارے رفیق کو کچھ سودا نہیں یہ تو ایک ڈرانے والا ہے تم کو ایک بڑی آفت کے آنے سے
34:47  تو کہہ جو میں نے تم سے مانگا ہوکچھ بدلا سو وہ تمہی رکھو میرا بدلہ ہے اسی اللہ پر اور اس کے سامنے ہے ہر چیز
34:48  تو کہہ میرا رب پھینک رہا ہے سچا دین اور وہ جانتا ہے چھپی چیزیں
34:49  تو کہہ آیا دین سچا اور جھوٹ تو کسی چیز کو نہ پیدا کرے اور نہ پھیر کر لائے
34:50  تو کہہ اگر میں بہکا ہوا ہوں تو بہکوں گا اپنے ہی نقصان کو اور اگر ہوں سیدھے راستہ پر تو اس سبب سے کہ وحی بھیجتا ہے مجھ کو میر ارب بیشک وہ سب کچھ سنتا ہے نزدیک
34:51  اور کبھی تو دیکھے جب یہ گھبرائیں پھر نہ بچیں بھاگ کر اور پکڑے ہوئے آئیں نزدیک جگہ سے
34:52  اور کہنے لگیں ہم نے اسکو یقین مان لیا اور اب کہاں انکا ہاتھ پہنچ سکتا ہے بعید جگہ سے
34:53  اور اس سے منکر رہے پہلے سے اور پھینکتے رہے بن دیکھے نشانہ پر دور کی جگہ سے
34:54  اور رکاوٹ پڑ گئ ان میں اور ان کی آرزو میں جیسا کہ کیا گیا ہے انکے طریقہ والوں کے ساتھ اس سے پہلے وہ لوگ تھے ایسے تردد میں جو چین نہ لینے دے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
35:1  سب خوبی اللہ کو ہے جس نے بنا نکالے آسمان اور زمین جس نے ٹھہرایا فرشتوں کو پیغام لانے والے جن کے پر ہیں دو دو اور تین تین اور چار چار بڑھا دیتا ہے پیدائش میں جو چاہے بیشک اللہ ہر چیز کر سکتا ہے
35:2  جو کچھ کہ کھول دے اللہ لوگوں پر رحمت میں سے تو کوئی نہیں اس کو روکنے والا اور جو کچھ روک رکھے تو کوئی نہیں اس کو بھیجنے والا اسکے سوائے اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا
35:3  اے لوگو یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر کیا کوئی ہے بنانے والا اللہ کے سوائے روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے کوئی حاکم نہیں مگر وہ پھر کہاں الٹے جاتے ہو
35:4  اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو جھٹلائے گئے کتنے رسول تجھ سے پہلے اور اللہ تک پہنچتے ہیں سب کام
35:5  اے لوگو بیشک اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے سو نہ بہکائے تم کو دنیا کی زندگانی اور نہ دغا دے تم کو اللہ کے نام سے وہ دغا باز
35:6  تحقیق شیطان تمہارا دشمن ہے سو تم بھی سمجھ رکھو اس کو دشمن وہ تو بلاتا ہے اپنے گروہ کو اسی واسطے کے ہوں دوزخ والوں میں
35:7  جو منکر ہوئے ان کو سخت عذاب ہے اور جو یقین لائے اور کئے بھلے کام انکے لئے ہے معافی اور بڑا ثواب
35:8  بھلا ایک شخص کو کہ بھلی سمجھائی گئ اسکو اسکے کام کی برائی پھر دیکھا اس نے اسکو بھلا کیونکہ اللہ بھٹکاتا ہے جس کو چاہے اور سمجھاتا ہے جس کو چاہے سو تیرا جی نہ جاتا رہے ان پر پچتا پچتا کر اللہ کو معلوم ہے جو کچھ کرتے ہیں
35:9  اور اللہ ہے جس نے چلائی ہیں ہوائیں پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل کو پھر ہانک لے گئے ہم اسکو ایک مردہ دیس کی طرف پھر زندہ کر دیا ہم نے اس سے زمین کو اسکے مرجانے کے بعد اسی طرح ہو گا جی اٹھنا
35:10  جس کو چاہئے عزت تو اللہ کے لیے ہے ساری عزت اس کی طرف چڑھتا ہے کلام ستھرا اور کام نیک اس کو اٹھا لیتا ہے اور جو لوگ داؤ میں ہیں برائیوں کے انکے لیے سخت عذاب ہے اور ان کا داؤ ہے ٹوٹے کا
35:11  اور اللہ نے تم کو بنایا مٹی سے پھر بوند پانی سے پھر بنایا تم کو جوڑے جوڑے اور نہ پیٹ رہتا ہے کسی مادہ کو اور نہ وہ جنتی ہے بن خبر اس کے اور نہ عمر پاتا ہے کوئی بڑی عمر والا اور نہ گھٹتی ہے کسی کی عمر مگر لکھا ہے کتاب میں بیشک یہ اللہ پر آسان ہے
35:12  اور برابر نہیں دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھاتا ہے خوشگوار ہے پینا اس کا اور یہ کھارا کڑوا اور دونوں میں سے کھاتے ہو گوشت تازہ اور نکالتے ہو گہنا جسکو پہنتے ہو اور تو دیکھے جہازوں کو اس میں کہ چلتے ہیں پانی کو پھاڑتے تاکہ تلاش کرو اسکے فضل سے اور
35:13  رات گھساتا ہے دن میں اور دن گھساتا ہے رات میں اور کام میں لگا دیا سورج اورچاند کو ہر ایک چلتا ہے ایک مقرر وعدہ تک یہ اللہ ہے تمہارا رب اسی کے لئے بادشاہی ہے اور جن کو تم پکارتے ہو اس کے سوائے وہ مالک نہیں کھجور کی گٹھلی کے ایک چھلکے کے
35:14   اگر تم ان کو پکارو سنیں نہیں تمہاری پکار اور اگر سنیں پہنچیں نہیں تمہارے کام پر اور قیامت کے دن منکر ہوں گے تمہارے شریک ٹھہرانے سے اور کوئی نہ بتلائے گا تجھ کو جیسا بتلائے خبر رکھنے والا
35:15  اے لوگو تم ہو محتاج اللہ کی طرف اور اللہ وہی ہے بے پروا سب تعریفوں والا
35:16  اگر چاہے تم کو لیجائے اور لے آئے ایک نئی خلقت
35:17  اور یہ بات اللہ پر مشکل نہیں
35:18  اور نہ اٹھائے گا کوئی اٹھانے والا بوجھ دوسرے کا اور اگر پکارے کوئی بوجھل اپنا بوجھ بٹانے کو کوئی نہ اٹھائے اس میں سے ذرا بھی اگر چہ ہو قرابتی تو تو ڈر سنا دیتا ہے انکو جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے اور قائم رکھتے ہیں نماز او جو کوئی سنورے گا ت
35:19  اور برابر نہیں اندھا اور دیکھتا
35:20  اور نہ اندھیرا اور نہ اجالا
35:21  اور نہ سایہ اور نہ لُو
35:22  اور برابر نہیں جیتے اور نہ مردے اللہ سناتا ہے جس کو چاہے اور تو نہیں سنانے والا قبر میں پڑے ہوؤں کو
35:23  تو تو بس ڈر کی خبر پہنچانے والا ہے
35:24  ہم نے بھیجا ہے تجھ کو سچا دین دیکر خوشی اور ڈر سنانے والا اور کوئی فرقہ نہیں جس میں نہیں ہو چکا کوئی ڈر سنانے والا
35:25  اور اگر وہ تجھ کو جھٹلائیں تو آگے جھٹلا چکے ہیں جو لوگ کہ ان سے پہلے تھے پہنچے ان کے پاس رسول انکے لیکر کھلی باتیں اور صحیفے اور روشن کتاب
35:26  پھر پکڑا میں نے منکروں کو سو کیسا ہوا انکار میرا
35:27  کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح کے انکے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح کے انکے رنگ اور بھجنگے کالے
35:28  اور آدمیوں میں اور کیڑوں میں اور چوپاؤں میں کتنے رنگ ہیں اسی طرح اللہ سے ڈرتے وہی ہیں اس کے بدنوں میں جن کو سمجھ ہے تحقیق اللہ زبردست ہے بخشنے والا
35:29  جو لوگ پڑھتے ہیں کتاب اللہ کی اور سیدھی کرتے ہیں نماز اور خرچ کرتے ہیں کچھ ہمارا دیا ہوا چھپے اور کھلے امیدوار ہیں ایک بیوپار کے جس میں ٹوٹا نہ ہو
35:30  تاکہ پورا دے انکو ثواب ان کا اور زیادہ دے اپنے فضل سے تحقیق وہ ہے بخشنے والا قدر دان
35:31  اور جو ہم نے تجھ پر اتاری کتاب وہی ٹھیک ہے تصدیق کرنے والی اپنے سےاگلی کتابوں کی بیشک اللہ اپنے بندوں سے خبردار ہے دیکھنے والا
35:32  پھر ہم نے وارث کئے کتاب کے وہ لوگ جن کو چن لیا ہم نے اپنے بندوں میں سے پھر کوئی ان میں برا کرتا ہے اپنی جان کا اور کوئی ان میں ہے بیچ کی چال پر اور کوئی ان میں آگے بڑھ گیا ہے لیکر خوبیاں اللہ کے حکم سے یہی ہے بڑی بزرگی
35:33  باغ ہیں بسنے کے جن میں وہ جائیں گے وہاں انکو پہنایا جائے گا کنگن سونے کے او رموتی کے اور انکی پوشاک وہاں ریشمی ہے
35:34  اور کہیں گے شکر اللہ کا جس نے دور کیا ہم سےغم بیشک ہمارا رب بخشنے والا قدردان ہے
35:35  جس نے اتارا ہم کو آباد رہنے کے گھر میں اپنے فضل سے نہ پہنچے ہم کو اس میں مشقت اور نہ پہنچے ہمکو اس میں تھکنا
35:36  اور جو لوگ منکر ہیں انکے لئے ہے آگ دوزخ کی نہ ان پر حکم پہنچے کہ مر جائیں اور نہ ان پر ہلکی ہو وہاں کی کچھ کلفت یہ سزا دیتےہیں ہم ہر ناشکر کو
35:37  اور وہ چلائیں اس میں اے رب ہم کو نکال کہ ہم کچھ بھلا کر لیں وہ نہیں جو کرتے رہے کیا ہم نے عمر نہ دی تھی تمکو اتنی کہ جس میں سوچ لے جس کو سوچنا ہو او رپہنچا تمہارے پاس ڈرانے والا اب چکھو کہ کوئی نہیں گنہگاروں کا مددگار
35:38  اللہ بھید جاننے والا ہے آسمانوں کا اور زمین کا اس کو خوب معلوم ہے جو بات ہے دلوں میں
35:39  وہی ہے جس نے کیا تمکو قائم مقام زمین میں پھر جو کوئی ناشکری کرے تو اس پر پڑے اسکی ناشکری اور منکروں کو نہ بڑھے گی انکے انکار سے ان کے رب کے سامنے مگر بیزاری اور منکروں کو نہ بڑھے گا انکے انکار سے مگر نقصان
35:40  تو کہہ بھلا دیکھو تو اپنے شریکوں کو جن کو پکارتے ہو اللہ کے سوائے دکھلاؤ تو مجھ کو کیا بنایا انہوں نے زمین میں یا کچھ ان کا ساجھا ہے آسمانوں میں یا ہم نے دی ہے انکو کوئی کتاب سو یہ سند رکھتے ہیں اس کی کوئی نہیں پر جو وعدہ بتلاتے ہیں گنہگار ایک
35:41  تحقیق اللہ تھام رہا ہے آسمانوں کو اور زمین کو کہ ٹل نہ جائیں اور اگر ٹل جائیں تو کوئی نہ تھام سکے انکو اس کے سوائے وہ ہے تحمل والا بخشنے والا
35:42  اور قسمیں کھاتے تھے اللہ کی تاکید کی قسمیں اپنی کہ اگر آئے گا انکے پاس کوئی ڈر سنانے والا البتہ بہتر راہ چلیں گے ہر ایک امت سے پھر جب آیا ان کے پاس ڈر سنانے والا اور زیادہ ہو گیا ان کا بدکنا
35:43  غرور کرنا ملک میں اور داؤ کرنا برے کام کا اور برائی کا داؤ الٹے گا انہی داؤں والوں پر پھر اب وہی راہ دیکھتے ہیں پہلوں کے دستور کی سو تو نہ پائے گا اللہ کا دستور بدلتا اور نہ پائے گا اللہ کا دستور ٹلتا
35:44  کیا پھرے نہیں ملک میں کہ دیکھ لیں کیسا ہوا انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے اور تھے ان سے بہت سخت زور میں اور اللہ وہ نہیں جس کو تھکائے کوئی چیز آسمانوں میں اور نہ زمین میں وہی ہے سب کچھ جانتا کر سکتا
35:45  اور اگر پکڑ کرے اللہ لوگوں کی ان کی کمائی پرنہ چھوڑے زمین کی پیٹھ پر ایک بھی ہلنے چلنے والا پر ان کو ڈھیل دیتا ہے ایک مقرر وعدہ تک پھر جب آئے ان کا وعدہ تو اللہ کی نگاہ میں ہیں اس کے سب بندے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
36:1  یٰس ۔
36:2  قسم ہے اس پکے قرآن کی
36:3  تو تحقیق ہے بھیجے ہوؤں میں سے
36:4  اوپر سیدھی راہ کے
36:5  اتارا زبردست رحم والے نے
36:6  تاکہ تو ڈرائے ایک قوم کو کہ ڈر نہیں سنا انکے باپ دادوں نے سو ان کو خبر نہیں
36:7  ثابت ہو چکی ہے بات ان میں بہتوں پر سو وہ نہ مانیں گے
36:8  ہم نے ڈالے ہیں انکی گردنوں میں طوق سو وہ ہیں ٹھوڑیوں تک پھر انکے سر اُلل (ابھر) رہے ہیں
36:9  اور بنائی ہم نے ان کے آگے دیوار اور پیچھے دیوار پھر اوپر سے ڈھانک دیا سو ان کو کچھ نہیں سوجھتا
36:10  اور برابر ہے ان کو تو ڈرائے یا نہ ڈرائے یقین نہیں کریں گے
36:11  تو ڈر سناتے اسکو جو چلے سمجھائے پر اور ڈرے رحمٰن سے بن دیکھے سو اسکو خوشخبری دے معافی کی اور عزت کے ثواب کی
36:12  ہم تو ہیں جو زندہ کرتے ہیں مردوں کو اور لکھتے ہیں جو آگے بھیج چکے اور جو نشان انکے پیچھے رہے اور ہر چیز گن لی ہے ہم نے ایک کھلی اصل میں
36:13  اور بیان کر انکے واسطے ایک مثل اس گاؤں کے لوگوں کی جبکہ آئے اس میں بھیجے ہوئے
36:14   جب بھیجے ہم نے انکی طرف دو تو ان کو کو جھٹلایا پھر ہم نے قوت دی تیسرے سے تب کہا انہوں نے ہم تمہاری طرف آئے ہیں بھیجے ہوئے
36:15  وہ بولے تم تو یہی انسان ہو جیسے ہم اور رحمٰن نے کچھ نہیں اتارا تم سارے جھوٹ کہتے ہو
36:16  کہا ہمارا رب جانتا ہے ہم بیشک تمہاری طرف بھیجے ہوئے آئے ہیں
36:17  اور ہمارا ذمہ یہی ہے پیغام پہنچا دینا کھول کر
36:18  بولے ہم نے نامبارک دیکھا تم کو اگر تم باز نہ رہو گے تو ہم تم کو سنگسار کریں گے اور تم کو پہچے گا ہمارے ہاتھ سے عذاب دردناک
36:19  کہنے لگے تمہاری نا مبارکی تمہارے ساتھ ہے کیا اتنی بات پر کہ تم کو سمجھایا کوئی نہیں پرتم لوگ کہ حد پر نہیں رہتے
36:20  اور آیا شہر کے پرلے سرے سے ایک مرد دوڑتا ہوا بولا اے قوم چلو راہ پر بھیجے ہوؤں کی
36:21   چلو راہ پر ایسے شخص کی جو تم سے بدلا نہیں چاہتے اور وہ ٹھیک رستہ پر ہیں
36:22  اور مجھ کو کیا ہوا کہ میں بندگی نہ کروں اسکی جس نے مجھ کو بنایا اور اسی کی طرف سب پھر جاؤ گے
36:23  بھلا میں پکڑوں اس کے سوائے اوروں کو پوجنا کہ اگر مجھ پر چاہے رحمٰن تکلیف تو کچھ کام نہ آئے مجھ کو ان کی سفارش اور نہ وہ مجھ کو چھڑائیں
36:24  تو تو میں بھٹکتا رہوں صریح
36:25  میں یقین لایا تمہارے رب پر مجھ سے سن لو
36:26  حکم ہوا چلا جا بہشت میں بولا کسی طرح میری قوم معلوم کر لیں
36:27  کہ کس بنا پر بخشا مجھ کو میرے رب نے اور کیا مجھ کو عزت والوں میں
36:28  اور اتاری نہیں ہم نے اس کی قوم پر اس کے پیچھے کوئ فوج آسمان سے اور ہم فوج نہیں اتارا کرتے
36:29  بس یہی تھی ایک چنگھاڑ پھر اسی دم سب بجھ گئے
36:30  کیا افسوس ہے بندوں پر کوئی رسول نہیں آیا ان کے پاس جس سے ٹھٹھا نہیں کرتے
36:31  کیا نہیں دیکھتے کتنی غارت کر چکے ہم ان سے پہلے جماعتیں کہ وہ انکے پاس پھر کر نہیں آئیں گی
36:32  اور ان سب میں کوئی نہیں جو اکھٹے ہو کر نہ آئیں ہمارے پس پکڑے ہوئے
36:33  اور ایک نشانی ہے انکے واسطے زمین مردہ اسکو ہم نے زندہ کر دیا اور نکالا اس میں سے اناج سو اسی میں سے کھاتے ہیں
36:34  اور بنائے ہم نے اس میں باغ کھجور کے اور انگور کے اور بہا دیے اس میں بعضے چشمے
36:35  کہ کھائیں اسکے میووں سے اور اس کو بنایا نہیں انکے ہاتھوں نے پھر کیوں شکر نہیں کرتے
36:36  پاک ذات ہے جس نے بنائے جوڑے سب چیز کے اس قسم سے جو اگتا ہے زمین میں اور خود ان میں سے اور ان چیزوں میں کہ جن کی انکو خبر نہیں
36:37  اور ایک نشانی ہے انکے واسطے رات کھینچ لیتے ہیں ہم اس پر سے دن کو پھر تبہی یہ رہ جاتے ہیں اندھیرے میں
36:38  اور سورج چلا جاتا ہے اپنے ٹھہرے ہوئے رستہ پر یہ سادھا ہے اس زبردست باخبر نے
36:39  اور چاند کو ہم نے بانٹ دی ہیں منزلیں یہاں تک کہ پھر آ رہا ہے جیسے ٹہنی پرانی
36:40  نہ سورج سے ہو کہ پکڑ لے چاند کو اور نہ رات آگے بڑھے دن سے اور ہر کوئی ایک چکر میں پیرتے ہیں
36:41  اور ایک نشانی ہے انکے واسطے کہ ہم نے اٹھا لیا ان کی نسل کو اس بھری ہوئی کشتی میں
36:42  اور بنا دیا ہم نے انکے واسطے کشتی جیسی چیزوں کو جس پر سوار ہوتے ہیں
36:43  اور اگر ہم چاہیں تو انکو ڈبا دیں پھر کوئی نہ پہنچےانکی فریاد کو اور نہ وہ چھڑائے جائیں
36:44  مگر ہم اپنی مہربانی سے اور انکا کام چلانے کو ایک وقت تک
36:45  اور جب کہیے ان کو بچو اس سے جو تمہارے سامنے آتا ہے اور جو پیچھے چھوڑتے ہو شاید تم پر رحم ہو
36:46  اور کوئی حکم نہیں پہنچتا انکو اپنے رب کے حکموں سے جس کو وہ ٹلاتے نہ ہوں
36:47  اور جب کہیے ان کو خرچ کرو کچھ اللہ کا دیا کہتے ہیں منکر ایمان والوں کو ہم کیوں کھلائیں ایسے کو کہ اللہ چاہتا تو اس کو کھلا دیتا تم لوگ تو بالکل بہک رہے ہو صریح
36:48  اور کہتے ہیں کب ہو گا یہ وعدہ اگر تم سچے ہو
36:49  یہ تو راہ دیکھتے ہیں ایک چنگھاڑ کی جو ان کو آ پکڑے گی جب آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے
36:50  پھر نہ کر سکیں گے کہ کچھ کہہ ہی مریں اور نہ اپنے گھر کو پھر کر جا سکیں گے
36:51  اور پھونکی جائے صور پھر تبہی وہ قبروں سے اپنے رب کی پھیل پڑیں گے
36:52  کہیں گے اے خرابی ہماری کس نے اٹھا دیا ہم کو ہماری نیند کی جگہ سے یہ وہ ہے جو وعدہ کیا تھا رحمٰن نے اور سچ کہا تھا پیغمبروں نے
36:53  بس ایک چنگھاڑ ہو گی پھر اسی دم وہ سارے ہمارے پاس پکڑے چلے آئیں گے
36:54  پھر آج کے دن ظلم نہ ہوگا کسی جی پر ذرا اور وہی بدلہ پاؤ گے جو کرتے تھے
36:55  تحقیق بہشت کے لوگ آج ایک مشغلہ میں ہیں باتیں کرتے
36:56  وہ اور ان کی عورتیں سایوں میں تختوں پر بیٹھے ہیں تکیہ لگائے
36:57  انکے لئے وہاں ہے میوہ اور انکے لئے ہے جو کچھ مانگیں
36:58  سلام بولنا ہے رب مہربان سے
36:59  اور تم الگ ہو جاؤ آج اے گناہگارو
36:60  میں نے نہ کہہ رکھا تھا تم کو اے آدم کی اولاد کہ نہ پوجیو شیطان کو وہ کھلا دشمن ہے تمہارا
36:61  اور یہ کہ پوجو مجھ کو یہ راہ ہے سیدھی
36:62  اور وہ بہکا لے گیا تم میں سے بہت خلقت کو پھر کیا تم کو سمجھ نہ تھی
36:63  یہ دوزخ ہے جس کا تم کو وعدہ تھا
36:64  جا پڑو اس میں آج کے دن بدلا اپنے کفر کا
36:65  آج ہم مہر لگا دیں گے ان کے منہ پر اور بولیں گے ہم سے ان کے ہاتھ اور بتلائیں گے ان کے پاؤں جو کچھ وہ کماتے تھے
36:66  اور اگر ہم چاہیں مٹا دیں ان کی آنکھیں پھر دوڑیں رستہ پانے کو پھر کہاں سے سوجھے
36:67  اور اگر ہم چاہیں صورت مسخ کر دیں انکی جہاں کی تہاں پھر نہ آگے چل سکیں اور نہ وہ الٹے پھر سکیں
36:68  اور جس کو ہم بوڑھا کریں اوندھا کریں اس کی پیدائش میں پھر کیا ان کو سمجھ نہیں
36:69  اور ہم نے نہیں سکھایا اسکو شعر کہنا اور یہ اس کے لائق نہیں یہ تو خالص نصیحت ہے اورقرآن ہے صاف
36:70  تاکہ ڈر سنائے اس کو جس میں جان ہو اور ثابت ہو الزام منکروں پر
36:71  کیا اور نہیں دیکھتے وہ کہ ہم نے بنا دیے انکے واسطے اپنے ہاتھوں کی بنائی چیزوں سے چوپائے پھر وہ انکے مالک ہیں
36:72  اور عاجز کر دیا انکو انکے آگے پھر ان میں کوئی ہے انکی سواری اور کسی کو کھاتے ہیں
36:73  اور انکے واسطے چارپایوں میں فائدے ہیں اور پینے کے گھاٹ پھر کیوں شکر نہیں کرتے
36:74  اور پکڑتے ہیں اللہ کے سوائے اور حاکم کہ شاید ان کی مدد کریں
36:75  نہ کر سکیں گے ان کی مدد اور یہ انکی فوج ہو کر پکڑ آئیں گے
36:76  اب تو غمگین مت ہو انکی بات سے ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں
36:77  کیا دیکھتا نہیں انسان کہ ہم نے اس کو بنایا ایک قطرہ سے پھر تبہی وہ ہو گیا جھگڑنے بولنے والا
36:78  اور بٹھلاتا ہے ہم پر ایک مثل اور بھول گیا اپنی پیدائش کہنے لگا کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جب کھوکھری ہو گئیں
36:79  تو کہہ ان کو زندہ کرے گا جس نے بنایا انکو پہلی بار اور وہ سب بنانا جانتا ہے
36:80  جس نے بنا دی تم کو سبز درخت سے آگ پھر اب تم اس سے سلگاتے ہو
36:81  کیا جس نے بنائے آسمان اور زمین نہیں بنا سکتا ان جیسے کیوں نہیں اور وہی ہے اصل بنانے والا سب کچھ جاننے والا
36:82  اسکا حکم یہی ہے کہ جب کرنا چاہے کسی چیز کو تو کہے اس کو ہو وہ اسی وقت ہو جائے
36:83  سو پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ ہے حکومت ہر چیز کی اور اسی کی طرف پھر کر چلے جاؤ گے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
37:1  قسم ہے صف باندھنے والوں کی قطار ہو کر
37:2  پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر
37:3  پھر پڑھنے والوں کی یاد کر کر
37:4  بیشک حاکم تم سب کا ایک ہے
37:5  رب آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے اور رب مشرقوں کا
37:6  ہم نے رونق دی ورلے آسمان کو ایک رونق جو تارے ہیں
37:7  اور بچاؤ بنایا ہر شیطان سر کش سے
37:8  سن نہیں سکتے اوپرکی مجلس تک اور پھینکے جاتےہیں ان پر ہر طرف سے
37:9  بھگانے کو اور ان پر مار ہے ہمیشہ کو
37:10  مگر جو کوئی اچک لایا جھپ سے پھر پیچھے لگا اس کے انگارا چمکتا
37:11  اب پوچھ ان سے کیا یہ بنانے مشکل ہیں یا جتنی خلقت کہ ہم نے بنائی ہم نے ہی انکو بنایا ہے ایک چپکتے گارے سے
37:12  بلکہ تو کرتا ہے تعجب اور وہ کرتے ہیں ٹھٹھے
37:13  اور جب انکو سمجھائیے نہیں سوچتے
37:14  اور جب دیکھیں کچھ نشانی ہنسی میں ڈال دیتے ہیں
37:15  اور کہتے ہیں اور کچھ نہیں یہ تو کھلا جادو ہے
37:16  کیا جب ہم مر گئے اور ہو گئے مٹی اور ہڈیاں تو کیا ہم کو پھر اٹھائیں گے
37:17  کیا اور ہمارے اگلے باپ دادوں کو بھی
37:18  تو کہہ کہ ہاں اور تم ذلیل ہو گے
37:19  سو وہ اٹھانا تو یہی ہے ایک جھڑکی پھر اسی وقت یہ لگیں گے دیکھنے
37:20  اور کہیں گے اے خرابی ہماری یہ آگیا دن جزا کا
37:21  یہ ہے دن فیصلہ کا جس کو تم جھٹلاتے تھے
37:22  جمع کرو گنہگاروں کو اور انکے جوڑوں کو اور جو کچھ پوجتے تھے
37:23  اللہ کے سوائے پھر چلاؤ ان کو دوزخ کی راہ پر
37:24  اور کھڑا رکھو انکو ان سے پوچھنا ہے
37:25  کیا ہوا تم کو ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے
37:26  کوئی نہیں وہ آج اپنے آپ کو پکڑواتے ہیں
37:27  اور منہ کیا بعضوں نے بعضوں کی طرف لگے پوچھنے
37:28  بولے تم ہی تھے کہ آتے تھے ہم پر داہنی طرف سے
37:29  وہ بولے کوئی نہیں پر تم ہی نہ تھے یقین لانے والے
37:30  اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا پر تم ہی تھے لوگ حد سے نکل چلنے والے
37:31  سو ثابت ہو گئ ہم پر بات ہمارے رب کی بیشک ہم کو مزہ چکھنا ہے
37:32  ہم نے تم کو گمراہ کیا جیسے ہم خود تھے گمراہ
37:33  سو وہ سب اس دن تکلیف میں شریک ہیں
37:34  ہم ایسا ہی کرتے ہیں گنہگاروں کے حق میں
37:35  وہ تھے کہ ان سے جب کوئی کہتا کسی کی بندگی نہیں سوائے اللہ کے تو غرور کرتے
37:36  اور کہتے کیا ہم چھوڑ دیں گے اپنے معبودوں کو کہنے سے ایک شاعر دیوانہ کے
37:37  کوئی نہیں وہ لیکر آیا ہے سچا دین اور سچا مانتا ہے سب رسولوں کو
37:38  بیشک تم کو تو چکھنا ہے عذاب دردناک
37:39  اور وہ ہی بدلا پاؤ گے جو کچھ تم کرتے تھے
37:40  مگر جو بندے اللہ کے ہیں چنے ہوئے
37:41  وہ لوگ جو ہیں انکے واسطے روزی ہے مقرر
37:42  میوے اور انکی عزت ہے
37:43  نعمت کے باغوں میں
37:44  تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے
37:45  لوگ لئے پھرتے ہیں ان کے پاس پیالہ شراب صاف کا
37:46  سفید رنگ مزہ دینے والی پینے والوں کو
37:47  نہ اس میں سر پھرتا ہے اور نہ وہ اس کو پی کر بہکیں
37:48  اور ان کے پاس ہیں عورتیں نیچی گناہ رکھنے والیاں بڑی بڑی آنکھوں والیاں
37:49  گویا وہ انڈے ہیں چھپے دھرے
37:50  پھر منہ کیا ایک نے دوسرے کی طرف لگے پوچھنے
37:51  بولا ایک بولنے والا ان میں میرا تھا ایک ساتھی
37:52  کہا کرتا کیا تو یقین کرتا ہے
37:53  کیا جب ہم مر گئے اور ہو گئے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم کو جزا ملے گی
37:54  کہنے لگا بھلا تم جھانک کر دیکھو گے
37:55  پھر جھانکا تو اس کو دیکھا بیچوں بیچ دوزخ کے
37:56  بولا قسم اللہ کی تو تو مجھ کو ڈالنے لگا تھا گڑھے میں
37:57  اور اگر نہ ہوتا میرے رب کا فضل تو میں بھی ہوتا انہیں میں جو پکڑے ہوئے آئے
37:58  کیا اب ہم کو مرنا نہیں
37:59  مگر جو پہلی بار مر چکے اور ہم کو تکلیف نہیں پہنچنے کی
37:60  بیشک یہی ہے بڑی مراد ملنی
37:61  ایسی چیزوں کے واسطے چاہئے محنت کریں محنت کرنے والے
37:62  بھلا یہ بہتر ہے مہمانی یا درخت سیہنڈ کا
37:63  ہم نے اس کو رکھا ہے ایک بلا ظالموں کے واسطے
37:64  وہ ایک درخت ہے کہ نکلتا ہے دوزخ کی جڑ میں
37:65  اس کا خوشہ جیسے سر شیطان کے
37:66  سو وہ کھائیں گے اس میں سے پھر بھریں گے اس سے پیٹ
37:67  پھر ان کے واسطے اس کے اوپر ملونی ہے جلتے پانی کی
37:68  پھر ان کو لیجانا آگ کے ڈھیر میں
37:69  انہوں نے پایا اپنے باپ دادوں کو بہکے ہوئے
37:70  سو وہ انہی کے قدموں پر دوڑتے ہیں
37:71  اور بہک چکے ہیں ان سے پہلے بہت لوگ اگلے
37:72  اور ہم نے بھیجے ہیں ان میں ڈر سنانے والے
37:73  اب دیکھ کیسا ہوا انجام ڈرائے ہوؤں کا
37:74  مگر جو بندے اللہ کے ہیں چنے ہوئے
37:75  اور ہم کو پکارا تھا نوح نے سو کیا خوب پہنچنے والے ہیں ہم پکار پر
37:76  اور بچا دیا اسکو اور اسکے گھر کو اس بڑی گھبراہٹ سے
37:77  اور رکھا اس کی اولاد کو وہی باقی رہنے والے
37:78  اور باقی رکھا اس پر پچھلے لوگوں میں
37:79  کہ سلام ہے نوح پر سارے جہان والوں میں
37:80  ہم یوں بدلا دیتے ہیں نیکی والوں کو
37:81  وہ ہے ہمارے ایماندار بندوں میں
37:82  پھر ڈوبا دیا ہم نے دوسروں کو
37:83  اور اسی کی راہ والوں میں ہے ابراہیم
37:84  جب آیا اپنے رب کے پاس لیکر دل نروگا
37:85  جب کہا اپنے باپ کو اور اسکی قوم کو تم کیا پوجتے ہو
37:86  کیا جھوٹ بنائے ہوئے حاکموں کو اللہ کے سوائے چاہتے ہو
37:87  پھر کیا خیال کیا ہے تم نے پروردگار عالم کو
37:88  پھر نگاہ کی ایک بار تاروں میں
37:89  پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں
37:90  پھر پھر گئے وہ اس سے پیٹھ دے کر
37:91  پھر جا گھسا ان کے بتوں میں پھر بولا تم کیوں نہیں کھاتے
37:92  تم کو کیا ہے کہ نہیں بولتے
37:93  پھر گھسا ان پر مارتا ہوا داہنے ہاتھ سے
37:94  پھر لوگ آئے اس پر دوڑ کر گھبراتے ہوئے
37:95  بولا کیوں پوجتے ہو جو آپ تراشتے ہو
37:96  اور اللہ نے بنایا تم کو اور جو تم بناتے ہو
37:97  بولے بناؤ اس کے واسطے ایک عمارت پھر ڈالو اس کو آگ کے ڈھیر میں
37:98  پھر چاہنے لگے اس پر برا داؤ کرنا پھر ہم نے ڈالا انہی کو نیچے
37:99  اور بولا میں جاتا ہوں اپنے رب کی طرف وہ مجھ کو راہ دے گا
37:100  اے رب بخش مجھ کو کوئی نیک بیٹا
37:101  پھر خوشخبری دی ہم نے اسکو ایک لڑکے کی جو ہو گا تحمل والا
37:102  پھر جب پہنچا اس کے ساتھ دوڑنے کو کہا اے بیٹے میں دیکھتا ہوں خواب میں کہ تجھ کو ذبح کرتا ہوں پھر دیکھ تو تو کیا دیکھتا ہے بولا اے باپ کر ڈال جو تجھ کو حکم ہوتا ہے تو مجھکو کو پائے گا اگر اللہ نے چاہا سہارنے والا
37:103  پھر جب دونوں نے حکم مانا اور پچھایا اسکو ماتھے کے بل
37:104  اور ہم نے اس کو پکارا یوں کہ اے ابراہیم
37:105  تو نے سچ کر دکھایا خواب ہم یوں دیتے ہیں بدلا نیکی کرنے والوں کو
37:106  بیشک یہی ہے صریح جانچنا
37:107  اور اس کا بدلہ دیا ہم نے ایک جانور ذبح کرنے کے واسطے بڑا
37:108  اور باقی رکھا ہم نے اس پر پچھلے لوگوں میں
37:109  کہ سلام ہو ابراہیم پر
37:110  ہم یوں دیتے ہیں بدلا نیکی کرنے والوں کو
37:111  وہ ہے ہمارے ایماندار بندوں میں
37:112  اور خوشخبری دی ہم نے اسکو اسحٰق کی جو نبی ہو گا نیک بختوں میں
37:113  اور برکت دی ہم نے اس پر اسحٰق پر اور دونوں کی اولاد میں نیکی والے ہیں اور بدکار بھی ہیں اپنے حق میں صریح
37:114  اور ہم نے احسان کیا موسٰی اور ہارون پر
37:115  اور بچا دیا ہم نے انکو اور ان کی قوم کو اس بڑی گھبراہٹ سے
37:116  اور انکی ہم نے مدد کی تو رہے وہی غالب
37:117  اور ہم نے دی انکو کتاب واضح
37:118  اور سجھائی انکو سیدھی راہ
37:119  اور باقی رکھا ان پر پچھلے لوگوں میں کہ
37:120  سلام ہے موسٰی اور ہارون پر
37:121  ہم یوں دیتے ہیں بدلا نیکی کرنے والوں کو
37:122  تحقیق وہ دونوں ہیں ہمارے ایماندار بندوں میں
37:123  اور تحقیق الیاس ہے رسولوں میں
37:124  جب اس نے کہا اپنی قوم کو کیا تم کو ڈر نہیں
37:125  کیا تم پکارتے ہو بعل کو اور چھوڑتے ہو بہتر بنانے والے کو
37:126  جو اللہ ہے رب تمہارا اور رب تمہارے اگلے باپ دادوں کا
37:127  پھر اس کو جھٹلایا سو وہ آنے والے ہیں پکڑے ہوئے
37:128  مگر جو بندے ہیں اللہ کے چنے ہوئے
37:129  اور باقی رکھا ہم نے اس پر پچھلے لوگوں میں
37:130  کہ سلام ہے الیاس پر
37:131  ہم یوں دیتے ہیں بدلا نیکی کرنے والوں کو
37:132  وہ ہے ہمارے ایماندار بندوں میں
37:133  اور تحقیق لوط ہے رسولوں میں سے
37:134  جب بچا دیا ہم نے اسکو اور اسکے سارے گھر والوں کو
37:135  مگر ایک بڑھیا کہ رہ گئ رہ جانے والوں میں
37:136  پھر جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہم نے دوسروں کو
37:137  اور تم گذرتے ہو ان پر صبح کے وقت
37:138  اور رات بھی پھر کیا نہیں سمجھتے
37:139  اور تحقیق یونس ہے رسولوں میں سے
37:140  جب بھاگ کر پہنچا اس بھری کشتی پر
37:141  قرعہ ڈلوایا تو نکلا خطاوار
37:142  پھر لقمہ کیا اس کو مچھلی نے اور وہ الزام کھایا ہوا تھا
37:143  پھر اگر نہ ہوتی یہ بات کہ وہ یاد کرتا تھا پاک ذات کو
37:144  تو رہتا اسی کے پیٹ میں جس دن تک مردے زندہ ہوں
37:145  پھر ڈال دیا ہم نے اس کو چٹیل میدان میں اور وہ بیمار تھا
37:146  اور اگایا ہم نے اس پر ایک درخت بیل والا
37:147  اور بھیجا اس کو لاکھ آدمیوں پر یا اس سے زیادہ
37:148  پھر وہ یقین لائے پھر ہم نے فائدہ اٹھانے دیا انکو ایک وقت تک
37:149  اب ان سے پوچھ کیا تیرے رب کے یہاں بیٹیاں ہیں اور انکے یہاں بیٹے
37:150  یا ہم نے بنایا فرشتوں کو عورت اور وہ دیکھتے تھے
37:151  سنتا ہے وہ اپنا جھوٹ بنایا کہتے ہیں کہ
37:152  اللہ کے اولاد ہوئی اور وہ بیشک جھوٹے ہیں
37:153  کیا اس نے پسند کیں بیٹیاں بیٹوں سے
37:154  کیا ہو گیا ہے تم کو کیسا انصاف کرتے ہو
37:155  کیا تم دھیان نہیں کرتے ہو
37:156  یا تمہارے پاس کوئی سند ہے کھلی
37:157  تو لاؤ اپنی کتاب اگر ہو تم سچے
37:158  اور ٹھہرایا انہوں نے خدا میں اور جنوں میں ناتاا ور جنوں کو تو معلوم ہے کہ تحقیق و پکڑے ہوئے آئیں گے
37:159  اللہ پاک ہے ان باتوں سے جو یہ بتاتے ہیں
37:160  مگر جو بندے ہیں اللہ کے چنے ہوئے
37:161  سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو
37:162  کسی کو اس کے ہاتھ سے بہکا کر نہیں لے سکتے
37:163  مگر اسی کو جو پہنچے والا ہے دوزخ میں
37:164  اور ہم میں جو ہے اس کا یک ٹھکانا ہے مقرر
37:165  اور ہم ہی ہیں صف باندھنے والے
37:166  اور ہم ہی ہیں پاکی بیان کرنے والے
37:167  اور یہ تو کہا کرتے تھے
37:168  اگر ہمارے پاس کچھ احوال ہوتا پہلے لوگوں کا
37:169  تو ہم ہوتے بندے اللہ کے چنے ہوئے
37:170  سو اس سے منکر ہو گئے اب آگے جان لیں گے
37:171  اور پہلے ہو چکا ہمارا حکم اپنے بندوں کے حق میں جو کہ رسول ہیں
37:172  بیشک انہی کو مدد دیجاتی ہے
37:173  اور ہمارا لشکر جو ہے بیشک وہی کے غالب ہے
37:174  سو تو ان سے پھر آ ایک وقت تک
37:175  اور انکو دیکھتا رہ کہ وہ آگے دیکھ لیں گے
37:176  کیا ہماری آفت کو جلد مانگتے ہیں
37:177  پھر جب اترے گی ان کے میدان میں تو بری صبح ہو گی ڈرائے ہوؤں کی
37:178  اور پھر آ ان سے ایک وقت تک
37:179  اور دیکھتا رہ اب آگے دیکھ لیں گے
37:180  پاک ذات ہے تیرے رب کی وہ پروردگار عزت والا پاک ہے ان باتوں سے جو بیان کرتےہیں
37:181  اور سلام ہے رسولوں پر
37:182  اور سب خوبی ہے اللہ کو جو رب ہے سارے جہان کا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
38:1  ص۔قسم ہے اُس قرآن سمجھانے والے کی
38:2  بلکہ جو لوگ منکر ہیں غرور میں ہیں اور مقابلہ میں
38:3  بہت غارت کر دیں ہم نے ان سے پہلے جماعتیں پھر لگے پکارنے اور وقت نہ رہا تھا خلاصی کا
38:4  اور تعجب کرنے لگے اس بات پر کہ آیا ان کے پاس ایک ڈر سنانے والا انہی میں سے اور کہنے لگے منکر یہ جادوگر ہے جھوٹا
38:5  کیا اس نے کر دی اتنوں کی بندگی کے بدلے ایک ہی کی بندگی یہ بھی ہے بڑے تعجب کی بات
38:6  اور چل کھڑےہوئے کئ پنچ ان میں سے کہ چلو اور جمے رہو اپنے معبودوں پر بیشک اس بات میں کوئی غرض ہے
38:7  یہ نہیں سنا ہم نے اس پچھلے دین میں اور کچھ نہیں یہ بنائی ہوئی بات ہے
38:8  کیا اسی پر اتری نصیحت ہم سب میں سے کوئی نہیں ان کو دھوکا ہے میری نصیحت میں کوئی نہیں ابھی انہوں نے چکھی نہیں میری مار
38:9  کیا ان کے پا س ہیں خزانے تیرے رب کی مہربانی کے جو کہ زبردست ہے بخشنے والا
38:10  یا ان کی حکومت ہے آسمانوں میں اور زمین میں اورجو کچھ ان کے بیچ میں ہے تو انکو چاہئے کہ چڑھ جائیں رسیاں تان کر
38:11  ایک لشکر یہ بھی وہاں تباہ ہوا ان سب لشکروں میں
38:12  جھٹلا چکے ہیں ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور فرعون میخوں والا
38:13  اور ثمود اور لوط کی قوم اور ایکہ کے لوگ وہ بڑی بڑی فوجیں
38:14  یہ جتنے تھے سب نے یہی کیاکہ جھٹلایا رسولوں کو پھر ثابت ہوئی میرے طرف سے سزا
38:15  اور راہ نہیں دیکھتے یہ لوگ مگر ایک چنگھاڑ کی جو بیچ میں دم نہ لے گی
38:16  اور کہتے ہیں اے رب جلد دے ہم کو چھٹی ہماری پہلے حساب کے دن سے
38:17  تو تحمل کرتا رہ اس پر جو وہ کہتے ہیں اور یاد کر ہمارے بندے داؤد قوت والے کو وہ تھا رجوع رہنے والا
38:18  ہم نے تابع کیے پہاڑ اس کےساتھ پاکی بولتے تھے شام کو اور صبح کو
38:19  اور اڑتے جانور جمع ہو کر سب تھے اس کے آگے رجوع رہتے
38:20  اور قوت دی ہم نے اسکی سلطنت کو اور دی اس کو تدبیر اور فیصلہ کرنا بات کا
38:21  اور پہنچی ہے تجھ کو خبر دعوے والوں کی جب دیوار کود کر آئے عبادت خانہ میں
38:22  جب گھس آئے داؤد کے پاس تو ان سے گھبرایا وہ بولے مت گھبرا ہم دو جھگڑتے ہیں زیادتی کی ہے ایک نے دوسرے پر سو فیصلہ کر دے ہم میں انصاف کا اور دور نہ ڈال بات کو اور بتلا دے ہم کو سیدھی راہ
38:23  یہ جو ہے بھائی ہے میرا اس کے یہاں ہیں نِنّانوے دنبیاں اور میرے یہاں ہیں ایک دنبی پھر کہتا ہے حوالہ کر دے میرے وہ بھی اور زبردستی کرتا ہے مجھ سے بات میں
38:24  بولا وہ بے انصافی کرتا ہے تجھ پر کہ مانگتا ہے تیری دنبی ملانے کو اپنی دنبیوں میں اور اکثر شریک زیادتی کرتے ہیں ایک دوسرے پر مگر جو یقین لائے ہیں اور کام کئے نیک اور تھوڑے لوگ ہیں ایسے اور خیال میں آیا داؤد کے کہ ہم نے اس کو جانچا پھر گناہ بخشوان
38:25  پھر ہم نے معاف کر دیا اسکو وہ کام اور اس کے لیے ہمارے پاس مرتبہ ہے اور اچھا ٹھکانہ
38:26  اے داؤد ہم نے کیا تجھ کو نائب ملک میں سو تو حکومت کر لوگوں میں انصاف سے اور نہ چل جی کی خواہش پر پھر وہ تجھ کو بچلا دے اللہ کی راہ سے مقرر جو لوگ بچلتے ہیں اللہ کی راہ سے ان کے لئے سخت عذاب ہے اسی بات پر کہ بھلایا انہوں نے دن حساب کا
38:27  اور ہم نے نہیں بنایا آسمان اور زمین کو اور جو ان کے بیچ میں ہے نکما یہ خیال ہے ان کا جو منکر ہیں سو خرابی ہے منکروں کے لیے آگ سے
38:28  کیا ہم کر دیں گے ایمان والوں کو جو کرتے ہیں نیکیاں برابر ان کے جو خرابی ڈالیں ملک میں کیا ہم کر دیں گے ڈرنے والوں کو برابر ڈھیٹھ لوگوں کے
38:29  ایک کتاب ہے جو اتاری ہم نے تیری طرف برکت کی تا دھیان کریں لوگ اسکی باتیں اور تا سمجھیں عقل والے
38:30  اور دیا ہم نے داؤد وکو سلیمان بہت خوب بندہ وہ ہے از رجوع رہنے والا
38:31  جب دکھانے کو لائے اسکے سامنے شام کو گھوڑے بہت خاصے
38:32  تو بولا میں نے دوست رکھا مال کی محبت کو اپنے رب کی یاد سے یہاں تک کہ سورج چھپ گیا اوٹ میں
38:33  پھیر لاؤ ان کو میرے پاس پھر لگا جھاڑنے انکی پنڈلیاں اور گردنیں
38:34  اور ہم نے جانچا سلیمان کو اور ڈال دیا اس کے تخت پر ایک دھڑ پھر وہ رجوع ہوا
38:35  بولا اے رب میرے معاف کر مجھ کو اور بخش مجھ کو وہ بادشاہی کہ مناسب نہ ہو کسی کو میرے پیچھے بیشک تو ہے سب کچھ بخشنے والا
38:36  پھر ہم نے تابع کر دیا اسکے ہوا کو چلتی تھی اس کے حکم سے نرم نرم جہاں پہنچنا چاہتا
38:37  اور تابع کر دیے شیطان سارے عمارت بنانے والے اور غوطہ لگانے والے
38:38  بہت سے اور جو باہم جکڑے ہوئے ہیں بیڑیوں میں
38:39  یہ ہے بخشش ہماری اب تو احسان کریا رکھ چھوڑ کچھ حساب نہ ہوگا
38:40  اور س کا ہمارے یہاں مرتبہ ہے اور اچھا ٹھکانہ
38:41  اور یاد کر ہمارے بندے ایوب کو جب اس نے پکارا اپنے رب کہ مجھ کو لگا دی شیطان نے ایذ اور تکلیف
38:42  لات مار اپنے پاؤں سے یہ چشمہ نکلا نہانے کو اور ٹھنڈا اور پینے کو
38:43  اور بخشے ہم نے اسکو اسکے گھر والے اور ان کے برابر ان کے ساتھ اپنی طرف کی مہربانی سے اور یاد رکھنے کو عقل والوں کے
38:44  اور پکڑ اپنے ہاتھ میں سیلنکوں کا مٹھا پھر اس سے مار لے اور قسم میں جھوٹا نہ ہو ہم نے اس کو پایا جھیلنے والا بہت خوب بندہ تحقیق وہ ہے رجوع رہنے والا
38:45  اور یاد کر ہمارے بندوں کو ابراہیم اور اسحٰق اور یعقوب ہاتھوں والے اور آنکھوں والے
38:46  ہم نے امتیاز دیا انکو ایک چنی ہوئی بات کا وہ یاد اس گھر کی
38:47  اور وہ سب ہمارے نزدیک ہیں چنے ہوئے نیک لوگوں میں
38:48  اور یاد کر اسمٰعیل کو اور الیسع کو اور ذوالکفل کو اور ہر ایک تھا خوبی والا
38:49  یہ ایک مذکور ہو چکا اور تحقیق ڈر والوں کے لیے ہے اچھا ٹھکانا
38:50  باغ ہیں سدا بسنے کے کھول رکھے ہیں انکے واسطے دروازے
38:51  تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہیں ان میں میوے بہت اور شراب
38:52  اور ان کے پاس عورتیں ہیں نیچی نگاہ والیاں ایک عمر کی
38:53  یہ وہ ہے جو تم سے وعدہ کیا گیا حساب کے دن پر
38:54  یہ ہی روزی ہماری دی ہوئی اسکو نہیں نبڑنا
38:55  یہ سن چکے اور تحقیق شریروں کے واسطے ہے برا ٹھکانہ
38:56  دوزخ ہے جس میں انکو ڈالیں گے سو کیا بری آرام کرنے کی جگہ ہے
38:57  یہ ہے اب اسکو چکھیں گرم پانی اور پیپ
38:58  اور کچھ اور اسی شکل کی طرح طرح کی چیزیں
38:59  یہ ایک فوج ہے دھستی آ رہی ہے تمہارے ساتھ جگہ نہ ملیو ان کو یہ ہیں گھسنے والے آگ میں
38:60  وہ بولے بلکہ تم ہی ہو کہ جگہ نہ ملیو تم کو تم ہی پیش لائے ہمارے یہ بلا سو کیا بری ٹھہرنے کی جگہ ہے
38:61  وہ بولے اے رب ہمارے جو کوئی لایا ہمارے پیش یہ سو بڑھا دے اسکو دونا عذاب آگ میں
38:62  اور کہیں گے کیا ہوا کہ ہم نہیں دیکھتے ان مردوں کو کہ ہم ان کو شمار کرتے تھے برے لوگوں میں
38:63  کیا ہم نے انکو ٹھٹھے میں پکڑا تھا یا چوک گئیں ان سے ہماری آنکھیں
38:64  یہ بات ٹھیک ہونی ہے جھگڑا کرنا آپس میں دوزخیوں کا
38:65  تو کہہ میں تو یہی ہوں ڈر سنا دینے والا حاکم کوئی نہیں مگر اللہ اکیلا دباؤ والا
38:66  رب آسمانون کا اور زمین کا اور جو انکے بیچ میں زبردست بخشنے والا
38:67  تو کہہ یہ ایک بڑی خبر ہے
38:68  کہ تم اس کو دھیان میں نہیں لاتے
38:69  مجھ کو کچھ خبر نہ تھی او پر کی مجلس کی جب وہ آپس میں تکرار کرتے ہیں
38:70  مجھ کو تو یہی حکم آتا ہے کہ اور کچھ نہیں میں تو ڈر سنا دینے والا ہوں کھول کر
38:71  جب کہا تیرے رب نے فرشتوں کو میں بناتا ہوں ایک انسان مٹی کا
38:72  پھر جب ٹھیک بنا چکوں اور پھونکوں اس میں ایک اپنی جان تو تم گرِ پڑو اسکے آگے سجدہ میں
38:73  پھر سجدہ کیا فرشتوں نے سب نے اکھٹے ہو کر
38:74  مگر ابلیس نے غرور کیا اور تھا وہ منکروں میں
38:75  فرمایا اے ابلیس کس چیز نے روک دیا تجھ کو کہ سجدہ کرے اس کو جس کو میں نے بنایا اپنے دونوں ہاتھوں سے یہ تو نے غرور کیا یا تو بڑا تھا درجہ میں
38:76  بولا میں بہتر ہوں اس سے مجھ کو بنایا تو نے آگ سے اور اس کو بنایا مٹی سے
38:77  فرمایا تو تو نکل یہاں سے کہ تو مردود ہوا
38:78  اور تجھ پر میری پھٹکار ہے اس جزا کے دن تک
38:79  بولا اے رب مجھ کو ڈھیل دے جس دن تک کہ مردے جی اٹھیں
38:80  فرمایا تو تجھ کو ڈھیل ہے
38:81  اسی وقت کے دن تک جو معلوم ہے
38:82  بولا تو قسم ہے تیری عزت کی میں گمراہ کروں گا ان سب کو
38:83  مگر جو بندے ہیں تیرے ان میں چنے ہوئے
38:84  فرمایا تو ٹھیک بات یہ ہے اور میں ٹھیک ہی کہتا ہوں
38:85  مجھ کو بھرنا ہے دوزخ تجھ سے اور جو ان میں تیری راہ چلے ان سب سے
38:86  تو کہہ میں مانگتا نہیں تم سے اس پر کچھ بدلا اور میں نہیں اپنے آپ کو بنانے والا
38:87  یہ تو ایک فہمائش ہے سارے جہان والوں کو
38:88  اور معلوم کر لو گے اس کا احوال تھوڑی دیر کے پیچھے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
39:1  اتارنا ہے کتاب کا اللہ سے جو زبردست ہے حکمتوں والا
39:2  میں نے اتاری ہے تیری طرف کتاب ٹھیک ٹھیک سو بندگی کر اللہ کی خالص کر کر اس کے واسطے بندگی
39:3  سنتا ہے اللہ ہی کیلئے ہے بندگی خالص اور جنہوں نے پکڑ رکھے ہیں اس سے ورے حمایتی کہ ہم تو ان کو پوجتے ہیں اس واسطے کہ ہم کو پہنچا دیں اللہ کی طرف قریب کے درجہ میں بیشک اللہ فیصلہ کر دے گا ان میں جس چیز میں وہ جھگڑ رہے ہیں البتہ اللہ راہ نہیں دیت
39:4  اگر اللہ چاہتا کہ اولاد کر لے تو چن لیتا اپنی خلق میں جو کچھ چاہتا وہ پاک ہے وہی ہے اللہ اکیلا دباؤ والا
39:5  بنائے آسمان اور زمین ٹھیک لپیٹتا ہے رات کو دن پر اور لپیٹتا ہے دن کو رات پر اور کام میں لگا دیا سورج اور چاند کو ہر ایک چلتا ہے ایک ٹھہری ہوئی مدت پر سنتا ہے وہی ہے زبردست گناہ بخشنے والا
39:6  بنایا تم کو ایک جی سے پھر بنایا اس سے اس کا جوڑ ا اور اتارے تمہارے واسطے چوپاؤں سے آٹھ نر مادہ بناتا ہے تم کو ماں کے پیٹ میں ایک طرح پر دوسری طرح کے پیچھے تین اندھیروں کے بیچ وہ اللہ ہے رب تمہارا اسی کا راج ہے کسی کی بندگی نہیں اسکےسوا
39:7  اگر تم منکر ہو گے تو اللہ پروا نہیں رکھتا تمہاری اور پسند نہیں کرتا اپنے بندوں کا منکر ہونا اور اگر اس کا حق مانو گے تو اسکو تمہارے لئے پسند کرے گا اور نہ اٹھائے گا کوئی اٹھانے والا بوجھ دوسرے کا پھر اپنے رب کی طرف تم کو جانا ہے تو وہ جتلا
39:8  اور جب آ لگے انسان کو سختی پکارے اپنے رب کو رجوع ہو کر اسکی طرف پھر جب بخشے اسکو نعمت اپنی طرف سے بھول جائے اس کو کہ جس کے لئے پکار رہا تھا پہلے سے اور ٹھہرائے اللہ کی برابر اوروں کو تاکہ بہکائے اسکی راہ سے تو کہہ برت لے ساتھ اپنے کفر کے تھوڑے دنوں ت
39:9  بھلا ایک جو بندگی میں لگا ہوا ہے رات کی گھڑیوں میں سجدے کرتا ہوا اور کھڑا ہو اخطرہ رکھتا ہے آخرت کا اور امید رکھتا ہے اپنے رب کی مہربانی کی تو کہہ کوئی برابر ہوتے ہیں سمجھ والے اور بے سمجھ سوچتے وہی ہیں جن کو عقل ہے
39:10  تو کہہ اے بندو میرے جو یقین لائے ہو ڈرو اپنے رب سے جنہوں نے نیکی کی اس دنیا میں انکے لئے ہی ہے بھلائی اور زمین اللہ کی کشادہ ہے صبر کرنے والوں ہی کو ملتا ہے ان کا ثواب بے شمار
39:11  تو کہہ مجھ کو حکم ہے کہ بندگی کروں اللہ کی خالص کر کر اسکے لئے بندگی
39:12  اور حکم ہے کہ میں ہوں سب سے پہلے حکم بردار
39:13  تو کہہ میں ڈرتا ہوں اگر حکم نہ مانوں اپنے رب کا ایک بڑے دن کے عذاب سے
39:14  تو کہہ میں تو اللہ کو پوجتا ہوں خالص کر کر اپنی بندگی اس کے واسطے
39:15  اب تم پوجو جس کو چاہو اسکے سوائے تو کہہ بڑے ہارنے والے وہ جو ہار بیٹھے اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن سنتا ہے یہی ہے صریح ٹوٹا
39:16  ان کے واسطے اوپر سے بادل ہیں آگ کے اور نیچے سے بادل اس چیز سے ڈراتا ہے اللہ اپنے بندوں کو اے بندو میرے تو مجھ سے ڈرو
39:17  اور جو لوگ بچے شیطانوں سے کہ انکو پوجیں اور رجوع ہوئے اللہ کی طرف انکے لئے ہے خوشخبری سو تو خوشی سنا دے میرے بندوں کو
39:18  جو سنتے ہیں بات پھر چلتے ہیں اس پر جو اس میں نیک ہے وہی ہیں جن کو رستہ دیا اللہ نے اور وہی ہیں عقل والے
39:19  بھلا جس پر ٹھیک ہو چکا عذاب کا حکم بھلا تو خلاص کر سکے گا اسکو جو آگ میں پڑ چکا
39:20  لیکن جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے ان کے واسطے ہیں جھروکے ان کے اوپر اور جھروکے چنے ہوئے اور انکے نیچے بہتی ہیں ندیاں وعدہ ہو چکا اللہ کا اللہ نہیں خلاف کرتا اپنا وعدہ
39:21  تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر چلا دیا وہ پانی چشموں میں زمین کے پھر نکالتا ہے اس سے کھیتی کئ کئ رنگ بدلتی اس پر پھر آئے تیاری پر تو تو دیکھے اس کا رنگ زرد پھر کر ڈالتا ہے اسکو چورا چورا بیشک اس میں نصیحت ہے عقلمندوں کے وا
39:22  بھلا جس کا سینہ کھول دیا اللہ نے دین اسلام کے واسطے سو وہ روشنی میں ہے اپنے رب کی طرف سے سو خرابی ہے انکو جن کے دل سخت ہیں اللہ کی یاد سے وہ پڑے پھرتے ہیں بھٹکتے صریح
39:23  اللہ نے اتاری بہتر بات کتاب کی آپس میں ملتی دہرائی ہوئی بال کھڑے ہوئے ہیں اس سے کھال پر ان لوگوں کے جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے پھر نرم ہوتی ہیں ان کی کھالیں اور ان کے دل اللہ کی یاد پر یہ ہے راہ دینا اللہ کا اس طرح راہ دیتا ہے جس کو چاہے اور
39:24  بھلا ایک وہ جو روکتا ہے اپنے منہ پر عذاب دن قیامت کے اور کہے گا بے انصافوں کو چکھو جو تم کماتے تھے
39:25  جھٹلا چکے ہیں ان سے اگلے پھر پہنچا ان پر عذاب ایسی جگہ سے کہ انکو خیال بھی نہ تھا۔
39:26  پھر چکھائی انکو اللہ نے رسوائی دنیا کی زندگی میں اور عذاب آخرت کا تو بہت ہی بڑا ہے اگر ان کو سمجھ ہوتی
39:27  اور ہم نے بیان کی لوگوں کے واسطے اس قرآن میں سب چیز کی مثل تاکہ وہ دھیان کریں
39:28  قرآن ہے عربی زبان کا جس میں کجی نہیں تاکہ وہ بچ کر چلیں
39:29  اللہ نے بتلائی ایک مثل ایک مرد ہے کہ اس میں شریک ہیں کئ ضدی اور ایک مرد ہے پورا ایک شخص کا کیا برابر ہوتی ہیں دونوں مثل سب خوبی اللہ کے لئے ہے پر وہ بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے
39:30  بیشک تو بھی مرتا ہے اور وہ بھی مرتے ہیں
39:31  پھر مقرر تم قیامت کے دن اپنے رب کے آگے جھگڑو گے
39:32  پھر اس سے زیادہ ظالم کون جس نے جھوٹ بولا اللہ پر اور جھٹلایا سچی بات کو جب پہنچی اس کے پاس کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانہ منکروں کا
39:33  اور جو لے کر آیا سچی بات اور سچ مانا جس نے اسکو وہی لوگ ہیں ڈر والے
39:34  ان کے لئے ہے جو وہ چاہیں اپنے رب کے پاس یہ ہے بدلا نیکی والوں کا
39:35  تاکہ اتار دے اللہ ان پر سے برے کام جو انہوں نے کئے تھے اور بدلہ میں دے ان کو ثواب بہتر کاموں کا جو وہ کرتے تھے
39:36  کیا اللہ بس نہں اپنے بندہ کو اور تجھ کو ڈراتے ہیں ان سے جو اس کے سوائے ہیں اور جسکو راہ بھلائے اللہ تو کوئی نہیں اسکو راہ دینے والا
39:37  اور جسکو راہ سجھائے اللہ تو کوئی نہیں اسکو بھلانے والا کیا نہیں ہے اللہ زبردست بدلہ لینے والا
39:38  اور جو تو ان سے پوچھے کس نے بنائے آسمان اور زمین تو کہیں اللہ نے تو کہہ بھلا دیکھو تو جن کو پوجتے ہو اللہ کے سوائے اگر چاہے اللہ مجھ پر کچھ تکلیف تو وہ ایسے ہیں کہ کھول دیں تکلیف اسکی ڈالی ہوئی یا وہ چاہے مجھ پر مہربانی تو وہ ایسے ہیں کہ روک دیں اسکی مہرب
39:39  تو کہہ اے قوم کام کئے جاؤ اپنی جگہ پر میں بھی کام کرتا ہوں اب آگے جان لو گے
39:40  کس پر آتی ہے آفت کہ اس کو رسوا کرے اور اترتا ہے اس پر عذاب سدا رہنے والا
39:41  ہم نے اتاری ہے تجھ پر کتاب لوگوں کے واسطے سچے دین کے ساتھ پھر جو کوئی راہ پر آیا سو اپنے بھلے کو اور جو کوئی بہکا سو یہی بات ہے کہ بہکا اپنے برے کو اور تو ان کا ذمہ دار نہیں
39:42  اللہ کھینچ لیتا ہے جانیں جب وقت ہو انکے مرنے کا اور جو نہیں مریں انکو کھینچ لیتا ہے انکی نیند میں پھر رکھ چھوڑتا ہے جن پر مرنا ٹھہرا دیا ہے بھیج دیتا ہے اوروں کو ایک وعدہ مقرر تک اس بات میں پتے ہیں ان لوگوں کو جو دھیان کریں
39:43  کیا انہوں نے پکڑے ہیں اللہ کے سوائے کوئی سفارش والے تو کہہ اگرچہ ان کو اختیار نہ ہو کسی چیز کا اور نہ سمجھ
39:44  تو کہہ اللہ کے اختیار میں ہے ساری سفارش اسی کا راج ہے آسمان اور زمین میں پھر اسی کی طرف پھیرے جاؤ گے
39:45  اور جب نام لیجئے خالص اللہ کا رک جاتے ہیں دل انکے جو یقین نہیں رکھتے پچھلے گھر کا اور جب نام لیجئے اس کے سوا اوروں کا تب وہ لگیں خوشیاں کرنے
39:46  تو کہہ اے اللہ پیدا کرنے والے آسمانوں کے اور زمین کے جاننے والے چھپے اور کھلے کے تو ہی فیصلہ کرے اپنے بندوں میں جس چیز میں وہ جھگڑ رہے تھے
39:47  اور اگر گنہگاروں کے پاس ہو جتنا کچھ کہ زمین میں ہے سارا اور اتنا ہی اور اسکے ساتھ تو سب دے ڈالیں اپنے چھڑوانے میں بری طرح کے عذاب سے دن قیامت کے اور نظر آئے انکو اللہ کی طرف سے جو خیال بھی نہ رکھتے تھے
39:48  اور نظر آئیں ان کو برے کام اپنے جو کماتے تھے اور الٹ پڑے ان پر وہ چیز جس پر ٹھٹھا کرتے تھے
39:49  سو جب آ لگتی ہے آدمی کو کچھ تکلیف ہم کو پکارنے لگتا ہے پھر جب ہم بخشیں اسکو اپنی طرف سے کوئی نعمت کہتا ہے یہ تو مجھ کو ملی کہ پہلے سے معلوم تھی کوئی نہیں یہ جانچ ہے پر وہ بہت سے لوگ نہیں سمجھتے
39:50  کہہ چکے ہیں یہ بات ان سے اگلے پھر کچھ کام نہ آیا انکو جو کماتے تھے
39:51  پھر پڑ گئیں ان پربرائیاں جو کمائی تھیں اور جو گنہگار ہیں ان میں سے ان پر بھی اب پڑتی ہیں برائیاں جو کمائی ہیں اور وہ نہیں تھکانے والے
39:52  اور کیا نہیں جان چکے کہ اللہ پھیلاتا ہے روزی جس کے واسطے چاہے اور ماپ کر دیتا ہے البتہ اس میں پتے ہیں ان لوگوں کے واسطے جو مانتے ہیں
39:53  کہہ دے اے بندو میرے جنہوں نے کہ زیادتی کہ ہے اپنی جان پر آس مت توڑو اللہ کی مہربانی سے بیشک اللہ بخشتا ہے سب گناہ وہ جو ہے وہی ہے گناہ معاف کرنے والا مہربان
39:54  اور رجوع ہو جاؤ اپنے رب کی طرف اور اسکی حکمبرداری کرو پہلے اس سے کہ آئے تم پر عذاب پھر کوئی تمہاری مدد کو نہ آئے گا
39:55  اور چلو بہتر بات پر جو اتری تمہاری طرف تمہارے رب سے پہلے اس سے کہ پہنچے تم پر عذاب اچانک اور تمکو خبر نہ ہو
39:56  کہیں کہنے لگے کوئی جی اے افسوس اس بات پر کہ میں کوتاہی کرتا رہا اللہ کی طرف سے اور میں تو ہنستا ہی رہا
39:57  یا کہنے لگے اگر اللہ مجھ کو راہ دکھاتا تو میں ہوتا ڈرنے والوں میں
39:58  یا کہنے لگے جب دیکھے عذاب کو کسی طرح مجھ کو پھر جانا ملے تو میں ہو جاؤں نیکی والوں میں
39:59  کیوں نہیں پہنچ چکے تھے تیرے پاس میرے حکم پھر تو نے انکو جھٹلایا اور غرور کیا اور تو تھا منکروں میں
39:60  اور قیامت کے دن تو دیکھے انکو جو جھوٹ بولتے ہیں اللہ پر کہ ان کے منہ ہوں سیاہ کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانہ غرور والوں کا
39:61  اور بچائے گا اللہ انکو جو ڈرتے رہے انکے بچاؤ کی جگہ نہ لگے انکو برائی اور نہ وہ غمگین ہوں
39:62  اللہ بنانے والا ہے ہر چیز کا اور وہ ہرچیز کا ذمہ لیتا ہے
39:63  اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں کی اور زمین کی اور جو منکر ہوئے ہیں اللہ کی باتوں سے وہ لوگ جو ہیں وہی ہیں ٹوٹے میں پڑے
39:64  تو کہہ اب اللہ کے سوائے کسی کو بتلاتے ہو کہ پوجوں اے نادانو
39:65  اور حکم ہو چکا ہے تجھ کو اور تجھ سے اگلوں کو کہ اگر تو نے شریک مان لیا تو اکارت جائیں گے تیرے عمل اور تو ہو گا ٹوٹے میں پڑا
39:66  نہیں بلکہ اللہ ہی کو پوج اور رہ حق ماننے والوں میں
39:67  اور نہیں سمجھے اللہ کو جتنا کچھ وہ ہے اور زمین ساری ایک مٹھی ہے اسکی دن قیامت کے اور آسمان لپٹے ہوئے ہوں اسکے داہنے ہاتھ میں وہ پاک ہے اور بہت اوپر ہے اس سے کہ شریک بتلاتے ہیں
39:68  اور پھونکا جائے صور میں پھر بیہوش ہو جائے جو کوئی ہے آسمانوں میں اور زمین میں مگر جس کو اللہ چاہے پھر پھونکی جائے دوسری بار تو فورًا وہ کھڑے ہو جائیں ہر طرف دیکھتے
39:69  اور چمکے زمین اپنے رب کے نور سے اور لا دھریں دفتر اور حاضر آئیں پیغمبر اور گواہ اور فیصلہ ہو ان میں انصاف سے اور ان پر ظلم نہ ہو گا
39:70  اور پورا ملے ہر جی کو جو اس نے کیا اور اسکو خوب خبر ہے جو کچھ کرتے ہیں
39:71  اور ہانکے جائیں جو منکر تھے دوزخ کی طرف گروہ گروہ یہاں تک کہ جب پہنچ جائیں اس پر کھولے جائیں اسکے دروازے اور کہنے لگیں انکو اسکے داروغہ کیا نہ پہنچے تھے تمہارے پاس رسول تم میں کے پڑھتے تھے تم پرباتیں تمہارے رب کی اور ڈراتے تھے تم کو اس
39:72  حکم ہووے گا کہ داخل ہو جاؤ دروازوں میں دوزخ کے سدا رہنے کو اس میں سو کیا بری جگہ ہے رہنے کی غرور والوں کو
39:73  اور ہانکے جائیں وہ لوگ جو ڈرتے رہے تھے اپنے رب سے جنت کو گروہ گروہ یہاں تک کہ جب پہنچ جائیں اس پر اور کھولے جائیں اس کے دروازے اور کہنے لگیں ان کو داروغہ اس کے سلام پہنچے تم پر تم لوگ پاکیزہ ہو سو داخل ہو جاؤ اس میں سدا رہنے کو
39:74  اور وہ بولیں شکر اللہ کا جس نے سچ کیا ہم سے اپنا وعدہ اور وارث کیا ہمکو اس زمین کا گھر لے لیویں بہشت میں سے جہاں چاہیں سو کیا خوب بدلا ہے محنت کرنے والوں کا
39:75  اور تو دیکھے فرشتوں کو گھر رہے ہیں عرش کے گرد پاکی بولتے ہیں اپنے رب کی خوبیاں اور فیصلہ ہوتا ہے ان میں انصاف کا اور یہی بات کہتے ہیں کہ سب خوبی ہے اللہ کو جو رب ہے سارے جہان کا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
40:1  حٰم۔
40:2  اتارنا کتاب کا اللہ سے ہے جو زبردست ہے خبردار
40:3  گناہ بخشنے والا اور توبہ قبول کرنے والا سخت عذاب دینے والا مقدور والا کسی کی بندگی نہیں سوائے اسکے اسی کی طرف پھر جانا ہے
40:4  وہی جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں جو منکر ہیں سو تجھ کو دھوکا نہ دے یہ بات کہ وہ چلتے پھرتے ہیں شہروں میں
40:5  جھٹلا چکے ہیں ان سے پہلے قوم نوح کی اور کتنے فرقے ان سے پیچھے اور ارادہ کیا ہر امت نے اپنے رسول پر کہ اس کو پکڑ لیں اور لانے لگے جھوٹے جھگڑے کہ اس سے ڈگا دیں سچے دین کو پھر میں نے انکو پکڑ لیا کہو پھر کیسا ہوا میرا سزا دینا
40:6  اور اسی طرح ٹھیک ہو چکی بات تیرے رب کی منکروں پر کہ یہ ہیں دوزخ والے
40:7  جو لوگ اٹھا رہے ہیں عرش کو اور جو اس کے گرد ہیں پاکی بولتے ہیں اپنے رب کی خوبیاں اور اس پر یقین رکھتے ہیں اور گناہ بخشواتے ہیں ایمان والوں کے اے پروردگار ہمارے ہر چیز سمائی ہوئی ہے تیری بخشش اور خبر میں سو معاف کر انکو جو توبہ کریں اور چلیں تیری راہ پ
40:8  اے رب ہمارے اور داخل کر انکو سدا بسنے کے باغوں میں جنکا وعدہ کیا تو نے ان سے اور جو کوئی نیک ہو انکے باپوں میں اور عورتوں میں اور اولاد میں بیشک تو ہی ہے زبردست حکمت والا
40:9  اور بچا انکو برائیوں سے اور جس کو تو بچائے برائیوں سے اس دن اس پر مہربانی کی تو نے اور یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد پانی
40:10  جو لوگ منکر ہیں انکو پکار کر کہیں گے اللہ بیزار ہوتا تھا زیادہ اس سے جو تم بیزار ہوئے ہو اپنے جی سے جس وقت تمکو بلاتے تھے یقین لانے کو پھر تم منکر ہوتے تھے
40:11  بولیں گے اے رب ہمارے تو موت دے چکا ہم کو دوبار اور زندگی دے چکا دو بار اب ہم قائل ہوئے اپنے گناہوں کے پھر اب بھی ہے نکلنے کی کوئی راہ
40:12  یہ تم پر اس واسطے ہے کہ جب کسی نے پکارا اللہ کو اکیلا تو تم منکر ہوتے اور جب اسکے ساتھ پکارتے شریک کو تو تم یقین لانے لگتے اب حکم وہی ہے جو کرے اللہ سب سے اوپر بڑا
40:13  وہی ہے تم کو دکھلاتا اپنی نشانیاں اور اتارتا ہے تمہارے واسطے آسمان سے روزی اور سوچ وہی کرے جو رجوع رہتا ہو
40:14  سو پکارو اللہ کو خالص کر کر اسکے واسطے بندگی اور پڑے برا مانیں منکر
40:15  وہی ہے اونچے درجوں والا مالک عرش کا اتارتا ہے بھید کی بات اپنے حکم سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں تاکہ وہ ڈرائے ملاقات کے دن سے
40:16  جس دن وہ لوگ نکل کھڑے ہوں گے چھپی نہ رہے گی اللہ پر اُنکی کوئی چیز کس کا راج ہے اُس دن اللہ کا ہے جو اکیلا ہے دباؤ والا
40:17  آج بدلا ملے گا ہر جی کو جیسا اس نے کمایا بالکل ظلم نہیں آج بیشک اللہ جلد لینے والا ہے حساب
40:18  اور خبر سنا دے اُنکو اس نزدیک آنے والے دِن کی جس وقت دل پہنچیں گے گلوں کو تو وہ دبا رہے ہوں گے کوئی نہیں گنہگاروں کا دوست اور نہ سفارشی کہ جسکی بات مانی جائے
40:19  وہ جانتا ہے چوری کی نگاہ اور جو کچھ چھپا ہوا ہے سینوں میں
40:20  اور اللہ فیصلہ کرتا ہے انصاف سے اور جنکو پکارتے ہیں اُس کے سوائے نہیں فیصلہ کرتے کچھ بھی بیشک اللہ ہی وہی ہے سننے والا دیکھنے والا
40:21  کیا وہ پھرے نہیں ملک میں کہ دیکھتے انجام کیسا ہوا اُنکا جو تھے اُن سے پہلے وہ تھے اُن سے سخت زور میں اور نشانیوں میں جو چھوڑ گئے زمین میں پھر اُنکو پکڑا اللہ نے اُنکے گناہوں پر اور نہ ہوا اُنکو اللہ سے کوئی بچانے والا
40:22  یہ اس لئے کہ اُن کے پاس آتے تھے اُن کے رسول کھلی نشانیاں لیکر پھر منکر ہو گئے تو اُن کو پکڑا اللہ نے بیشک وہ زورآور ہے سخت عذاب دینے والا
40:23  اور ہم نے بھیجا موسٰی کو اپنی نشانیاں دیکر اور کھلی سند
40:24  فرعون اور ہامان اور قارون کے پاس پھر کہنے لگے یہ جادوگر ہے جھوٹا
40:25  پھر جب پہنچا انکے پاس لیکر سچی بات ہمارے پاس سے بولے مار ڈالو بیٹے انکے جو یقین لائے ہیں اسکے ساتھ اور جیتی رکھو انکی عورتیں اور جو داؤ ہے منکروں کا سو غلطی میں
40:26  اور بولا فرعون مجھکو چھوڑو کہ مار ڈالوں موسٰی کو اور پڑا پکارے اپنے رب کو میں ڈرتا ہوں کہ بگاڑ دے تمہارا دین یا پھیلائے ملک میں خرابی
40:27  اور کہا موسٰی نے میں پناہ لے چکا ہوں اپنے اور تمہارے رب کی ہر غرور والے سے جو یقین نہ کرے حساب کے دن کا
40:28  اور بولا ایک مرد ایماندار فرعون کے لوگوں میں جو چھپاتا تھا اپنا ایمان کیا مارے ڈالتے ہو ایک مرد کو اس بات پر کہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے اور لایا تمہارے پاس کھلی نشانیاں تمہارے رب کی اور اگر وہ جھوٹا ہو گا تو اس پر پڑے گا اس کا جھوٹ اور اگر وہ سچا ہو گا تو
40:29  اے میری قوم تمہارا راج ہے چڑھ رہے ہو ملک میں پھرکون مدد کرے گا ہماری اللہ کی آفت سے اگر آ گئ ہم پر بولا فرعون میں تو وہی بات سمجھاتا ہوں تمکو جو سوجھی مجھکو اور وہی راہ بتلاتا ہوں جس میں بھلائی ہے
40:30  اور کہا اُسی ایمان دار نے اے قوم میری میں ڈرتا ہوں کہ آئے تم پر دن اگلے فرقوں کا سا
40:31  جیسے حال ہوا قوم نوح کا اور عاد اور ثمود کا اور جو لوگ انکے پیچھے ہوئے اور اللہ بے انصافی نہیں چاہتا بندوں پر
40:32  اور اے قوم میری میں ڈرتا ہوں کہ تم پر آئے دن ہانک پکار کا
40:33  جس دن بھاگو گے پیٹھ پھیر کر کوئی نہیں تم کو اللہ سے بچانے والا اور جس کو غلطی میں ڈالے اللہ تو کوئی نہیں اسکو سجانے والا
40:34  اور تمہارے پاس آ چکا ہے یوسف اس سے پہلے کھلی باتیں لے کر پھر تم رہے دھوکے ہی میں ان چیزوں سے جو وہ تمہارے پاس لے کر آیا یہاں تک کہ جب مر گیا لگے کہنے ہرگز نہ بھیجے گا اللہ اسکے بعد کوئی رسول اِسی طرح بھٹکاتا ہے اللہ اُس کو جو ہو بیباک شک کرنے والا
40:35  وہ جو کہ جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں بغیر کسی سند کے جو پہنچی ہو اُنکو بڑی بیزاری ہے اللہ کے یہاں اور ایمانداروں کے یہاں اِسی طرح مہر کر دیتا ہے اللہ ہر دل پر غرور کرنے والے سرکش کے
40:36  اور بولا فرعون کے اے ہامان بنا میرے واسطے ایک اونچا محل شاید میں جا پہنچوں رستوں میں
40:37  رستوں میں آسمانوں کے پھر جھانک کر دیکھوں موسٰی کے معبود کو اور میری اٹکل میں تو وہ جھوٹا ہے اور اسی طرح بھلے دکھلا دیے فرعون کو اسکے برے کام اور روک دیا گیا سیدھی راہ سے اور جو داؤ تھا فرعون کا سو تباہ ہونے کے واسطے
40:38  اور کہا اسی ایماندار نے اے قوم راہ چلو میری پہنچا دوں تمکو نیکی کی راہ پر
40:39  اے میری قوم یہ جو زندگی ہے دنیا کی سو کچھ برت لینا ہے اور وہ گھر جو پچھلا ہے وہی ہے جم کر رہنے کا گھر
40:40  جس نے کی ہے برائی تو وہی بدلا پائے گا اسکی برابر اور جس نے کی ہے بھلائی مرد ہو یا عورت اور وہ یقین رکھتا ہو سو وہ لوگ جائیں گے بہشت میں روزی پائیں گے وہاں بے شمار
40:41  اور اے قوم مجھکو کیا ہوا ہے بلاتا ہوں تمکو نجات کی طرف اور تم بلاتے ہو مجھکو آگ کی طرف
40:42  تم بلاتے ہو مجھکو کہ منکر ہو جاؤں اللہ سے اور شریک ٹھہراؤں اُسکا اُسکو جسکی مجھکو خبر نہیں اور میں بلاتا ہوں تمکو اس زبردست گناہ بخشنے والے کی طرف
40:43  آپ ہی ظاہر ہے کہ جس کی طرف تم مجھکو بلاتے ہو اس کا بلاوا کہیں نہیں دنیا میں اور نہ آخرت میں اور یہ کہ ہم کو پھر جانا ہے اللہ کے پاس اور یہ کہ زیادتی والے وہی ہیں دوزخ کے لوگ
40:44  سو آگے یاد کرو گے جو میں کہتا ہوں تمکو اور میں سونپتا ہوں اپنا کام اللہ کو بیشک اللہ کی نگاہ میں ہیں سب بندے
40:45  پھر بچا لیا موسٰی کوا للہ نے برے داؤں سے جو وہ کرتے تھے اور الٹ پڑا فرعون والوں پر بری طرح کا عذاب
40:46  وہ آگ ہے کہ دکھلا دیتے ہیں اُنکو صبح و شام اور جس دن قائم ہو گی قیامت حکم ہو گا داخل کرو فرعون والوں کو سخت سے سخت عذاب میں
40:47  اور جب آپس میں جھگڑیں گے آگ کے اندر پھر کہیں گے کمزور غرور کرنے والوں کو ہم تھے تمہارے تابع پھر کچھ تم ہم پر سے اٹھا لو گے حصہ آگ کا
40:48  کہیں گے جو غرور کرتے تھے ہم سبھی پڑے ہوئے ہیں اسمیں بیشک اللہ فیصلہ کر چکا بندوں میں
40:49  اور کہیں گے جو لوگ پڑے ہیں آگ میں دوزخ کے داروغوں کو مانگو اپنے رب سے کہ ہم پر ہلکا کر دے ایک دن تھوڑا عذاب
40:50  وہ بولے کیا نہ آتے تھے تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی نشانیاں لے کر کہیں گے کیوں نہیں بولے پھر پکارو اور کچھ نہیں کافروں کا پکارنا مگر بھٹکنا
40:51  ہم مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگانی میں اور جب کھڑے ہوں گے گواہ
40:52  جس دن کام نہ آئیں گے منکروں کو انکے بہانے اور انکو پھٹکار ہے اور ان کے واسطے برا گھر
40:53  اور ہم نے دی موسٰی کو راہ کی سوجھ اور وارث کیا بنی اسرائیل کو کتاب کا
40:54  سجھانے اور سمجھانے والے عقل مندوں کو
40:55  سو تو ٹھہرا رہ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے اور بخشوا اپنا گناہ اور پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں شام کو اور صبح کو
40:56  جو لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں بغیر کسی سند کے جو پہنچی ہو انکو اور کوئی بات نہیں انکے دلوں میں غرور ہے کہ کبھی نہ پہنچیں گے اُس تک سو تو پناہ مانگ اللہ کی بیشک وہ سنتا دیکھتا ہے
40:57  البتہ پیدا کرنا آسمانوں اور زمین کا بڑا ہے لوگوں کے بنانے سے لیکن بہت لوگ نہیں سمجھتے
40:58  اور برابر نہیں اندھا اور آنکھوں والا اور نہ ایماندار جو بھلے کام کرتے ہیں اور نہ بدکار تم بہت کم سوچ کرتے ہو
40:59  تحقیق قیامت آنی ہے اس میں دھوکا نہیں ولیکن بہت لوگ نہیں مانتے
40:60  اور کہتا ہے تمہارا رب مجھ کو پکارو کہ پہنچوں تمہاری پکار کو بیشک جو لوگ تکبر کرتے ہیں میری بندگی سے اب داخل ہوں گے دوزخ میں ذلیل ہو کر
40:61  اللہ ہے جس نے بنایا تمہارے واسطے رات کو کہ اس میں چین پکڑو اور دن بنایا دیکھنے کا اللہ تو فضل والا ہے لوگوں پر اور لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے
40:62  اور اللہ ہے تمہارا رب ہر چیز بنانے والا کسی کی بندگی نہیں اسکے سوائے پھر کہاں سے پھرے جاتے ہو
40:63  اسی طرح پھرے جاتے ہیں جو لوگ کہ اللہ کی باتوں سے منکر ہوتے رہتے ہیں
40:64  اللہ ہے جس نے بنایا تمہارے لئے زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو عمارت اور صورت بنائی تمہاری تو اچھی بنائیں صورتیں تمہاری اور روزی دی تمکو ستھری چیزوں سے وہ اللہ ہے رب تمہارا سو بڑی برکت ہے اللہ کی جو رب ہے سارے جہان کا
40:65  وہ ہے زندہ رہنے والا کسی کی بندگی نہیں اسکے سوائے سو اس کو پکارو خالص کر کر اس کی بندگی سب خوبی اللہ کو جو رب ہے سارے جہان کا
40:66  تو کہ مجھکو منع کر دیا کہ پوجوں انکو جنکو تم پکارتے ہو سوائے اللہ کے جب پہنچ چکیں میرے پاس کھلی نشانیاں میرے رب سے اور مجھکو حکم ہوا کہ تابع رہوں جہان کے پروردگار کا
40:67  وہی ہے جس نے بنایا تم کو خاک سے پھر پانی کی بوند سے پھر خون جمے ہوئے سے پھر تم کو نکالتا ہے بچہ پھر جب تک کہ پہنچو اپنے پورے زور کو پھر جب تک کہ ہو جاؤ بوڑھے اور کوئی تم میں ایسا ہے کہ مر جاتا ہے پہلے اس سے اور جب تک کہ پہنچو لکھے وعدے کو ا
40:68  وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے پھر جب حکم کرے کسی کام کو تو یہ کہے اسکو کہ ہو جا وہ ہو جاتا ہے
40:69  تو نے نہ دیکھا ان کو جو جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں کہاں سے پھیر جاتے ہیں
40:70  وہ لوگ کہ جنہوں نے جھٹلایا اس کتاب کو اور اس کو کہ بھیجا ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ سو آخر جان لیں گے
40:71  جب طوق پڑیں انکی گردنوں میں اور زنجیریں بھی گھسیٹے جائیں
40:72  جلتے پانی میں پھر آگ میں انکو جھونک دیں
40:73  پھر انکو کہیں کہاں گئے جنکو تم شریک بتلایا کرتے تھے
40:74  اللہ کے سوائے بولیں وہ ہم سےچوک گئے کوئی نہیں ہم تو پکارتے نہ تھے پہلے کسی چیز کو اسی طرح بچلاتا ہے اللہ منکروں کو
40:75  یہ بدلا اس کا جو تم اتراتے پھرتے تھے زمین میں ناحق اور اس کا جو تم اکڑتے تھے
40:76  داخل ہو جاؤ دروازوں میں دوزخ کے سدا رہنے کو اس میں سو کیا برا ٹھکانہ ہے غرور والوں کا
40:77  سو تو ٹھہرا رہ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے پھر اگر ہم دکھلا دیں تجھ کو کوئی وعدہ جو ہم ان سے کرتے ہیں یا قبض کر لیں تجھ کو ہر حالت میں ہماری ہی طرف پھر آئیں گے
40:78  اور ہم نے بھیجے ہیں رسول تجھ سے پہلے بعضے ان میں وہ ہیں کہ سنایا ہم نے تجھکو ان کا احوال اور بعضے ہیں کہ نہیں سنایا اور کسی رسول کو مقدور نہ تھا کہ لے آتا کوئی نشانی مگر اللہ کے حکم سے پھر جب آیا حکم اللہ کا فیصلہ ہو گیا انصاف سے اور ٹوٹے میں
40:79  اللہ ہے جس نے بنا دیے تمہارے واسطے چوپائے تاکہ سواری کرو بعضوں پر اور بعضوں کو کھاتے ہو
40:80  اور ان میں تمکو بہت فائدے ہیں اور تاکہ پہنچو ان پر چڑھ کر کسی کام تک جو تمہارے جی میں ہو اور ان پر اور کشتیوں پر لدے پھرتے ہو
40:81  اور دکھلاتا ہے تم کو اپنی نشانیاں پھر کون کون سی نشانیوں کو اپنے رب کی نہ مانو گے
40:82  کیا پھرے نہیں وہ ملک میں کہ دیکھ لیتے کیسا انجام ہوا ان سے پہلوں کا وہ تھے ان سے زیادہ اور زور میں سخت اور نشانیوں میں جو چھوڑ گئے ہیں زمین پر پھر کام نہ آیا اُن کے جو وہ کماتے تھے
40:83  پھر جب پہنچے انکے پاس رسول انکے کھلی نشانیاں لے کر اترانے لگے اس پر جو انکے پاس تھی خبر اور الٹ پڑی ان پر وہ چیز جس پر ٹھٹھا کرتے تھے
40:84  پھر جب انہوں نے دیکھ لیا ہماری آفت کو بولے ہم یقین لائے اللہ اکیلے پر اور ہم نے چھوڑ دیں وہ چیزیں جنکو شریک بتلاتے تھے
40:85  پھر نہ ہوا کہ کام آئے انکو یقین لانا ان کا جس وقت دیکھ چکے ہمارا عذاب رسم پڑی ہوئی اللہ کی جو چلی آئی اس کے بندوں میں اور خراب ہوئے اس جگہ منکر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
41:1  حٰم۔
41:2  اتارا ہوا ہے بڑے مہربان رحم والے کی طرف سے
41:3  ایک کتاب ہے جدی جدی کی ہیں اس کی آیتیں قرآن عربی زبان کا ایک سمجھ والے لوگوں کو
41:4  سنانے والا خوشخبری اور ڈر پر دھیان میں نہ لائے وہ بہت لوگ سو وہ نہیں سنتے
41:5  اور کہتے ہیں ہمارے دل غلاف میں ہیں اس بات سے جسکی طرف تو ہم کو بلاتا ہے اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے اور ہمارے اور تیرے بیچ میں پردہ ہے سو تو اپنا کام کر ہم اپنا کام کرتے ہیں
41:6  تو کہہ میں بھی آدمی ہوں جیسے تم حکم آتا ہے مجھکو کہ تم پر بندگی ایک حاکم کی ہے سو سیدھے رہو اسکی طرف اور اس سے گناہ بخشواؤ اور خرابی ہے شریک کرنے والوں کو
41:7  جو نہیں دیتے زکوٰۃ اور وہ آخرت سے منکر ہیں
41:8  البتہ جو لوگ یقین لائے اور کئے بھلے کام ان کو ثواب ملنا ہے جو موقوف نہ ہو
41:9  تو کہہ کیا تم منکر ہو اس سے جس نے بنائی زمین دو دن میں اور برابر کرتے ہو اسکے ساتھ اوروں کو وہ ہے رب جہان کا
41:10  اور رکھے اس میں بھاری پہاڑ اوپر سے اور برکت رکھی اسکے اندر اور ٹھہرائیں اُسمیں خوراکیں اُسکی چار دن میں پورا ہوا پوچھنے والوں کو
41:11  پھر چڑھا آسمان کو اور وہ دھواں ہو رہا تھا پھر کہا اسکو اور زمین کو آؤ تم دونوں خوشی سے یا زور سے وہ بولے ہم آئے خوشی سے
41:12  پھر کر دیے وہ سات آسمان دو دن میں اور اتارا ہر آسمان میں حکم اُس کا اور رونق دی ہم نے سب سے ورلے آسمان کو چراغوں سے اور محفوظ کر دیا یہ سادھا ہوا ہے زبردست خبردار کا
41:13  پھر اگر وہ ٹلائیں تو تو کہہ میں نے خبر سنادی تمکو ایک سخت عذاب کی جیسے عذاب آیا عاد اور ثمود پر
41:14  جب آئے انکے پاس رسول آگے سے اور پیچھے سے کہ نہ پوجو کسی کو سوائے اللہ کے کہنے لگے اگر ہمارا رب چاہتا تو بھیجتا فرشتے سو ہم تمہارا لایا ہوا نہیں مانتے
41:15  سو وہ جو عاد تھے وہ تو غرور کرنے لگے ملک میں ناحق اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زور میں کیا دیکھتے نہیں کہ اللہ جس نے انکو بنایا وہ زیادہ ہے ان سے زور میں اور تھے ہماری نشانیوں سے منکر
41:16  پھر بھیجی ہم نے ان پر ہوا بڑے زور کی کئ دن جو مصیبت کے تھے تاکہ چکھائیں انکو رسوائی کا عذاب دنیا کی زندگانی میں اور آخرت کے عذاب میں تو پوری رسوائی ہے اور انکو کہیں مدد نہیں
41:17  اور وہ جو ثمود تھے سو ہم نے انکو راہ بتلائی پھر انکو خوش لگا اندھا رہنا راہ سوجھنے سے پھر پکڑ انکو کڑک نے ذلت کے عذاب کی بدلا اس کا جو کماتے تھے
41:18  اور بچا دیا ہم نے ان لوگوں کو جو یقین لائے تھے اور بچ کر چلتے تھے
41:19  اور جس دن جمع ہوں گے دشمن اللہ کے دوزخ پر تو انکی جماعتیں بنائی جائیں گی
41:20  یہاں تک کہ جب پہنچیں اس پر بتائیں گے انکو انکے کان اور انکی آنکھیں اور انکے چمڑے جو کچھ وہ کرتے تھے
41:21  اور وہ کہیں گے اپنے چمڑوں کو تم نے کیوں بتلایا ہمکو وہ بولیں گے ہمکو بلوایا اللہ نے جس نے بلوایا ہے ہر چیز کو اور اسی نے بنایا تمکو پہلی بار اور اسی کی طرف پھیرے جاتے ہو
41:22  اور تم پردہ نہ کرتے تھے اس بات سے کہ تم کو بتلائیں گے تمہارے کان اور نہ تمہاری آنکھیں اور نہ تمہارے چمڑے پر تم کو یہ خیال تھا کہ اللہ نہیں جانتا بہت چیزیں جو تم کرتے ہو
41:23  اور یہ وہی تمہارا خیال ہے جو تم رکھتے تھے اپنے رب کے حق میں اسی نے تمکو غارت کیا پھر آج رہ گئے ٹوٹے میں
41:24  پھر اگر وہ صبر کریں تو آگ ان کا گھر ہے اور اگر وہ منایا چاہیں تو انکو کوئی نہیں مانتا
41:25  اور لگا دیے ہم نے انکے پیچھے ساتھ رہنے والے پھر انہوں نے خوبصورت بنادیا انکی آنکھوں میں اسکو جو انکے آگے ہو اور جو انکے پیچھے ہو اور ٹھیک پڑ چکی ان پر عذاب کی بات ان فرقوں کے ساتھ جو گذر چکے ان سے پہلے جنوں کے اور آدمیوں کے بیشک وہ تھے ٹوٹے والے
41:26  اور کہنے لگے منکر مت کان دھرو اس قرآن کے سننے کو اور بک بک کرو اسکے پڑھنے میں شاید تم غالب ہو
41:27  سو ہم کو ضرور چکھانا ہے منکروں کو سخت عذاب اور ان کو بدلا دینا ہے برے سے کاموں کا جو وہ کرتے تھے
41:28  یہ سزا ہے اللہ کے دشمنوں کی آگ اُن کا اسی میں گھر ہے سدا کو بدلا اس کا جو ہماری باتوں سے انکار کرتے تھے
41:29  اور کہیں گے وہ لوگ جو منکر ہیں اے ہمارے رب ہمکو دکھلا دے وہ دونوں جنہوں نے ہم کو بہکایا جو جن ہے اور جو آدمی کہ ہم ڈالیں انکو اپنے پاؤں کے نیچے کہ وہ رہیں سب سے نیچے
41:30  تحقیق جنہوں نے کہا رب ہمارا اللہ ہے پھر اس پر قائم رہے ان پر اترتے ہیں فرشتے کہ تم مت ڈرو اور نہ غم کھاؤ اور خوشخبری سنو اس بہشت کی جس کا تم سے وعدہ تھا
41:31  ہم ہیں تمہارے رفیق دنیا میں اور آخرت میں اور تمہارے لئے وہاں ہے جو چاہے جی تمہارا اور تمہارے لئے وہاں ہے جو کچھ مانگو
41:32  مہمانی ہے اس بخشنے والے مہربان کی طرف سے
41:33  اور اس سے بہتر کس کی بات جس نے بلایا اللہ کی طرف اور کیا نیک کام اور کہا میں حکمبردار ہوں
41:34  اور برابر نہیں نیکی اور نہ بدی جواب میں وہ کہہ جو اس سے بہتر ہو پھر تو دیکھ لے کہ تجھ میں اور جس میں دشمنی تھی گویا دوستدار ہے قرابت والا
41:35  اور یہ بات ملتی ہے انہی کو جو سہارے رکھتے ہیں اور یہ بات ملتی ہے اسی کو جس کی بڑی قسمت ہے
41:36  اور جو کبھی چوک لگے تجھ کو شیطان کے چوک لگانے سے تو پناہ پکڑ اللہ کی بیشک وہی ہے سننے والا جاننے والا
41:37  اور اسکی قدرت کے نمونے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند سجدہ نہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو اور سجدہ کرو اللہ کو جس نے ان کو بنایا اگر تم اسی کو پوجتے ہو
41:38  پھر اگر غرور کریں تو جو لوگ تیرے رب کے پاس ہیں پاکی بولتے رہتے ہیں اسکی رات اور دن اور وہ نہیں تھکتے
41:39  اور ایک اس کی نشانی یہ کہ تو دیکھتا ہے زمین کو دبی پڑی پھر جب اتارا ہم نے اس پر پانی تازی ہوئی اور ابھری بیشک جس نے اس کو زندہ کیا وہ زندہ کرے گا مردوں کو وہ سب کچھ کر سکتا ہے
41:40  جو لوگ ٹیڑھے چلتے ہیں ہماری باتوں میں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں بھلا ایک جو پڑتا ہے آگ میں وہ بہتر یا ایک جو آئے گا امن سے دن قیامت کے کئے جاؤ جو چاہو بیشک جو تم کرتے ہو وہ دیکھتا ہے
41:41  جو لوگ منکر ہوئے نصیحت سے جب آئی ان کے پاس اور وہ کتاب ہے نادر
41:42  اُس پر جھوٹ کا دخل نہیں آگے سے اور نہ پیچھے سے اتاری ہوئی ہے حکمتوں والے سب تعریفوں والے کی
41:43  تجھے وہی کہتے ہیں جو کہہ چکےہیں سب رسولوں سے تجھ سے پہلے تیرے رب کے یہاں معافی بھی ہے اور سزا بھی ہے دردناک
41:44  اور اگر ہم اُسکو کرتے قرآن اوپری زبان کا تو کہتے اس کی باتیں کیوں نہ کھولی گئیں کیا اوپری زبان کی کتاب اور عربی لوگ تو کہہ یہ ایمان والوں کے لئے سوجھ ہے اور روگ کا دور کرنے والا اور جو یقین نہیں لاتے ان کے کانوں میں بوجھ ہے اور یہ قرآن انکے حق
41:45  اور ہم نے دی تھی موسٰی کو کتاب پھر اس میں اختلاف پڑا اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو پہلے نکل چکی تیرے رب کی طرف سے تو ان میں فیصلہ ہو جاتا اور وہ ایسے دھوکے میں ہیں اس قرآن سے جو چین نہیں لینے دیتا
41:46  جس نے کی بھلائی سو اپنے واسطے اور جس نے کی برائی سو وہ بھی اسی پر اور تیرا رب ایسا نہیں کہ ظلم کرے بندوں پر
41:47  اُسی کی طرف حوالہ ہے قیامت کی خبر کا اور نہیں نکلتے کوئی میوے اپنے غلاف سے اور نہیں رہتا حمل کسی مادہ کو اور نہ وہ جنے کہ جسکی اسکو خبر نہیں اور جس دن انکو پکارے گا کہاں ہیں میرےشریک بولیں گے ہم نے تجھ کو کہہ سنایا ہم میں کوئی اس کا اقرار ن
41:48  اور چوک گیا ان سے جو پکارتے تھے پہلے اور سمجھ گئے کہ انکو کہیں نہیں خلاصی
41:49  نہیں تھکتا آدمی مانگنے سے بھلائی اور اگر لگ جائے اس کو برائی تو آس توڑ بیٹھے ناامید ہو کر
41:50  اور اگر ہم چکھائیں اسکو کچھ اپنی مہربانی پیچھے ایک تکلیف کے جو اسکو پہنچی تھی تو کہنے لگے یہ ہے میرے لائق اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت آنے والی ہے اور اگر میں پھر بھی گیا اپنے رب کی طرف بیشک میرے لئے ہے اسکے پاس خوبی سو ہم جتلا دیں گے منکروں کو جو ان
41:51  اور جب ہم نعمتیں بھیجیں انسان پر تو ٹلا جائے اور موڑ لے اپنی کروٹ اور جب لگے اسکو برائی تو دعائیں کرے چوڑی
41:52  تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر یہ ہو اللہ کے پاس سے پھر تم نے اس کو نہ مانا پھر اس سے گمراہ زیادہ کون جو دور چلا جائے مخالف ہو کر
41:53  اب ہم دکھلائیں گے انکو اپنے نمونے دنیا میں اور خود انکی جانوں میں یہاں تک کہ کھل جائے ان پر کہ یہ ٹھیک ہے کیا تیرا رب تھوڑا ہے ہر چیز پر گواہ ہونے کے لئے
41:54  سنتا ہے وہ دھوکے میں ہیں اپنے رب کی ملاقات سے سنتا ہے وہ گھیر رہا ہے ہر چیز کو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
42:1  حٰم۔
42:2  عٓسٓقٓ۔
42:3  اسی طرح وحی بھیجتا ہے تیری طرف اور تجھ سے پہلوں کی طرف اللہ زبردست حکمتوں والا
42:4  اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے سب سے اوپر بڑا
42:5  قریب ہے کہ پھٹ پڑیں آسمان اوپر سے اور فرشتے پاکی بولتے ہیں خوبیاں اپنے رب کی اور گناہ بخشواتے ہیں زمین والوں کے سنتا ہے وہی ہے معاف کرنے والا مہربان
42:6  اور جنہوں نے پکڑے ہیں اس کے سوائے رفیق اللہ کو وہ سب یاد ہیں اور تجھ پر نہیں ان کا ذمہ
42:7  اور اسی طرح اتارا ہم نے تجھ پر قرآن عربی زبان کا کہ تو ڈر سنا دے بڑے گاؤں کو اور آس پاس والوں کو اور خبر سنا دے جمع ہونے کے دن کی اس میں دھوکا نہیں ایک فرقہ بہشت میں اور ایک فرقہ آگ میں
42:8  اور اگر چاہتا اللہ تو سب لوگوں کو کرتا ایک ہی فرقہ و لیکن وہ داخل کرتا ہے جس کو چاہے اپنی رحمت میں اور گنہگار جو ہیں ان کا کوئی نہیں رفیق اور نہ مددگار
42:9  کیا انہوں نے پکڑے ہیں اُس سے ورے کام بنانے والے سو اللہ جو ہے وہ ہی ہے کام بنانے والا اور وہی جِلاتا ہے مُردوں کو اور وہ ہر چیز کر سکتا ہے
42:10  اور جس بات میں جھگڑا کرتے ہو تم لوگ کوئی چیز ہو اس کا فیصلہ ہے اللہ کے حوالے وہ اللہ ہے رب میرا اسی پر ہے مجھکو بھروسہ اور اسی کی طرف میری رجوع ہے
42:11  بنا نکالنے والا آسمانوں کا اور زمین کا بنا دیے تمہارے واسطے تمہی میں سے جوڑے اور چوپایوں میں سے جوڑے بکھیرتا ہے تمکو اسی طرح نہیں ہے اس کی طرح کا سا کوئی اور وہی ہے سننے والا دیکھنے والا
42:12  اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں کی اور زمین کی پھیلا دیتا ہے روزی جسکے واسطے چاہے اور ماپ کر دیتا ہے وہ ہر چیز کی خبر رکھتا ہے
42:13  راہ ڈالدی تمہارے لئے دین میں وہی جس کا حکم کیا تھا نوح کو اور جس کا حکم بھیجا ہم نے تیری طرف اور جس کا حکم کیا ہم نے ابراہیم کو اورموسٰی کو اور عیسٰی کو یہ کہ قائم رکھو دین کو اور اختلاف نہ ڈالو اس میں بھاری ہے شرک کرنے والوں کو وہ چیز جسکی طرف
42:14  اور جنہوں نے اختلاف ڈالا سو سمجھ آ چکنے کے بعد آپس کی ضد سے اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو نکلی ہے تیرے رب سے ایک مقررہ وعدہ تک تو فیصلہ ہو جاتا ان میں اور جنکو ملی ہے کتاب ان کے پیچھے وہ البتہ اسکے دھوکے میں ہیں جو چین نہیں آنے دیتا
42:15  سو تو اُسی طرف بلا اور قائم رہ جیسا کہ فرما دیا ہے تجھکو اور مت چل انکی خواہشوں پر اور کہہ میں یقین لایا ہر کتاب پر جو اتاری اللہ نے اور مجھ کو حکم ہے کہ انصاف کروں تمہارے بیچ میں اللہ رب ہے ہمارا اور تمہارا ہم کو ملیں گے ہمارے کام اور تمکو تمہارے کام ک
42:16  اور جو لوگ جھگڑا ڈالتے ہیں اللہ کی بات میں جب لوگ اس کو مان چکے ان کا جھگڑا باطل ہے ان کے رب کے یہاں پر اور ان پر غصہ ہے اور انکو سخت عذاب ہے
42:17  اللہ وہی ہے جس نے اتاری کتاب سچے دین پر اور ترازو بھی اور تجھ کو کیا خبر ہے شاید وہ گھڑی پاس ہو
42:18  جلدی کرتےہیں اس گھڑی کی وہ لوگ کہ یقین نہیں رکھتے اس پر اور جو یقین رکھتے ہیں انکو اس کا ڈر ہے اور جانتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہے سنتا ہے جو لوگ جھگڑتے ہیں اس گھڑی کے آنے میں وہ بہک کر دور جا پڑے
42:19  اللہ نرمی رکھتا ہے اپنے بندوں پر روزی دیتا ہے جس کو چاہے اور وہی ہے زورآور زبردست
42:20  جو کوئی چاہتا ہو آخرت کی کھیتی زیادہ کریں ہم اسکے واسطے اسکی کھیتی اور جو کوئی چاہتا ہو دنیا کی کھیتی اس کو دیویں ہم کچھ اس میں سے اور اسکے لئے نہیں آخرت میں کچھ حصہ
42:21  کیا ان کے لئے اور شریک ہیں کہ راہ ڈالی ہے انہوں نے انکے واسطے دین کی کہ جس کا حکم نہیں دیا اللہ نے اور اگر نہ مقرر ہو چکی ہوتی ایک بات فیصلہ کی تو فیصلہ ہو جاتا ان میں اور بیشک جو گنہگار ہیں انکو عذاب ہے دردناک
42:22  تو دیکھے گا گنہگاروں کو کہ ڈرتے ہوں گے اپنی کمائی سے اور وہ پڑ کر رہے گا ان پر اور جو لوگ یقین لائے اور بھلے کام کئے باغوں میں ہیں جنت کے اور ان کے لئے ہے جو وہ چاہیں اپنے رب کے پاس یہی ہے بڑی بزرگی
42:23  یہ ہے جو خوشخبری دیتا ہے اللہ اپنے ایماندار بندوں کو جو کرتے ہیں بھلے کام تو کہہ میں مانگتا نہیں تم سے اس پر کچھ بدلا مگر دوستی چاہئے قرابت میں اور جو کوئی کمائے گا نیکی ہم اسکو بڑھا دیں گے اس کی خوبی بیشک اللہ معاف کرنے والا حق ماننے والا ہے
42:24  کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے باندھا اللہ پر جھوٹ سو اگراللہ چاہے مہر کر دے تیرے دل پر اور مٹاتا ہے اللہ جھوٹ کو اور ثابت کرتا ہے سچ کو اپنی باتوں سے اُس کو معلوم ہے جو دلوں میں ہے
42:25  اور وہی ہے جو قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں کی اور معاف کرتا ہے برائیاں اور جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
42:26  اور دعا سنتا ہے ایمان والوں کی جو بھلے کام کرتے ہیں اور زیادہ دیتا ہے اُنکو اپنے فضل سے اور جو منکر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے
42:27  اور اگر پھیلا دے اللہ روزی اپنے بندوں کو تو دھوم اٹھا دیں ملک میں ولیکن اتارتا ہے ماپ کر جتنی چاہتا ہے بیشک وہ اپنے بندوں کی خبر رکھتا ہے دیکھتا ہے
42:28  اور وہی ہے جو اتارتا ے مینہ بعد اسکے کہ آس توڑ چکے اور پھیلاتا ہے اپنی رحمت اور وہی ہے کام بنانے والا سب تعریفوں کے لائق
42:29  اور ایک اسکی نشانی ہے بنانا آسمانوں کا اور زمین کا اور جس قدر بکھیرے ہیں ان میں جانور اور وہ جب چاہے اُن سب کو اکٹھا کر سکتا ہے
42:30  اور جو پڑے تم پر کوئی سختی سو وہ بدلا ہے اس کا جو کمایا تمہارے ہاتھوں نے اور معاف کرتا ہے بہت سے گناہ
42:31  اور تم تھکا دینے والے نہیں بھاگ کر زمین میں اور کوئی نہیں تمہارا اللہ کے سوائے کام بنانے والا اور نہ مددگار
42:32  اور ایک اُسکی نشانی ہے کہ جہاز چلتے ہیں دریا میں جیسے پہاڑ
42:33  اگر چاہے تو تھام دے ہوا کو پھر رہیں سارے دن ٹھہرے ہوئے اس کی پیٹھ پر مقرر اس بات میں پتے ہیں ہر قائم رہنے والے کو جو احسان مانے
42:34  یا تباہ کر دے انکو بسبب اُنکی کمائی کے اور معاف بھی کرے بہتوں کو
42:35  اور تاکہ جان لیں وہ جو جھگڑتے ہیں ہماری قدرتوں میں کہ نہیں اُنکے لئے بھاگنے کی جگہ
42:36  سو جو چکھ ملا ہے تمکو کوئی چیز ہو سو وہ برت لینا ہے دنیا کی زندگانی میں اورجو کچھ اللہ کے یہاں ہے بہتر ہے اور باقی رہنے والا واسطے ایمان والوں کے جو اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں
42:37  اور جو لوگ کہ بچتے ہیں بڑے گناہوں سے اور بیحیائی سے اور جب غصہ آوے تو وہ معاف کر دیتے ہیں
42:38  اور جنہوں نے کہ حکم مانا اپنے رب کا اور قائم کیا نماز کو اور کام کرتے ہیں مشورہ سے آپس کے اور ہمارا دیا کچھ خرچ کرتے ہیں
42:39  اور وہ لوگ کہ جب ان پر ہووے چڑھائی تو وہ بدلا لیتے ہیں
42:40  اور برائی کا بدلا ہے برائی ویسی ہی پھر جو کوئی معاف کرے اور صلح کرے سو اس کا ثواب ہے اللہ کے ذمہ بیشک اللہ کو پسند نہیں آتے گنہگار
42:41  اور جو کوئی بدلہ لے اپنے مظلوم ہونے کے بعد سو ان پر بھی نہیں کچھ الزام
42:42  الزام تو ان پر ہے جو ظلم کرتے ہیں لوگوں پر اور دھوم اٹھاتے ہیں ملک میں ناحق ان لوگوں کے لئے ہے عذاب دردناک
42:43  اور البتہ جس نے سہا اور معاف کیا بیشک یہ کام ہمت کے ہیں
42:44  اور جسکو راہ نہ سجھائے اللہ تو کوئی نہیں اسکا کام بنانے والا اسکے سوا اور تو دیکھے گنہگاروں کو جس وقت دیکھیں گے عذاب کہیں گے کسی طرح پھر جانے کی بھی ہو گی کوئی راہ
42:45  اور تو دیکھے انکو کہ سامنے لائے جائیں آگ کے آنکھیں جھکائے ہوئے ذلت سے دیکھتے ہوں گے چھپی نگاہ سے اور کہیں وہ لوگ جو ایماندار تھے مقرر ٹوٹے والے وہی ہیں جنہوں نے گنوایا اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن سنتا ہے گنہگار پڑے ہیں سدا کے
42:46  اور کوئی نہ ہوئے انکے حمایتی جو مدد کرتے انکی اللہ کے سوائے اور جسکو بھٹکائے اللہ اسکے لئے کہیں نہیں راہ
42:47  مانو اپنے رب کا حکم اُس سے پہلے کہ آئے وہ دن جسکو پھرنا نہیں اللہ کے یہاں سے نہیں ملے گا تمکو بچاؤ اُس دن اور نہیں تمہاری طرف سے کوئی انکار کرنے والا
42:48  پھر اگر وہ منہ پھیریں تو تجھ کو نہیں بھیجا ہم نے ان پر نگہبان تیرا ذمہ تو بس یہی ہے پہنچا دینا اور ہم جب چکھاتے ہیں آدمی کو اپنی طرف سے رحمت اس پر پھولا نہیں سماتا اور اگر پہنچتی ہے انکو کچھ برائی بدلے میں اپنی کمائی کے تو انسان بڑا ناشکرا ہے
42:49  اللہ کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں پیدا کرتا ہے جو چاہے بخشتا ہے جسکو چاہے بیٹیاں اور بخشتا ہے جسکو چاہے بیٹے۔
42:50  یا اُنکو دیتا ہے جوڑے بیٹے اور بیٹیاں اور کر دیتا ہے جسکو چاہے بانجھ وہ ہی سب کچھ جانتا کر سکتا
42:51  اور کسی آدمی کی طاقت نہیں کہ اس سے باتیں کرے اللہ مگر اشارہ سے یا پردہ کے پیچھے سے یا بھیجے کوئی پیغما لانے والا پھر پہنچا دے اسکے حکم سے جو ہو چاہے تحقیقی وہ سب سے اوپر ہے حکمتوں والا
42:52  اور اسی طح بھیجا ہم نے تیری طف ایک فرشتہ اپجے حکم سے تو نہ جانتا تھا کہ کیا ہے کتاب اور نہ ایمان ولیکن ہم نے رکھی ہے یہ روشنی اس سے راہ سجھا دیتے ہیں جسکو چاہیں اپنے بندوں میں اور بیشک تو سجھاتا ہے سیدھی راہ
42:53  راہ اللہ کی اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں سنتا ہے اللہ ہی تک پہنچتے ہیں سب کام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
43:1  حٰمٓ۔
43:2  قسم ہے اس کتاب واضح کی
43:3  ہم نے رکھا اسکو قرآن عربی زبان کا تاکہ تم سمجھو
43:4  اور تحقیق یہ قرآن لوح محفوظ ہیں ہمارے پاس ہے برتر مستحکم
43:5  کیا پھیر دیں گے ہم تمہاری طرف سے یہ کتاب موڑ کر اس سبب سے کہ تم ہو ایسے لوگ کہ حد پر نہیں رہتے
43:6  اور بہت بھیجے ہیں ہم نے نبی پہلوں میں
43:7  اور نہیں آتا لوگوں کے پاس کوئی پیغام لانے والا جس سے ٹھٹھا نہیں کرتے
43:8  پھر برباد کر ڈالے ہم نے اُن سے سخت زور والے اور چلی آئی ہے مثال پہلوں کی
43:9  اور اگر تو ان سے پوچھے کس نے بنائے آسمان اور زمین تو کہیں بنائے اس زبردست خبردار نے
43:10  وہی ہے جس نے بنا دیا تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور رکھ دیں تمہارے واسطے اُس میں راہیں تاکہ تم راہ پاؤ
43:11  اور جس نے اتارا آسمان سے پانی ماپ کر پھر ابھار کھڑا کیا ہم نے اس سے ایک دیس مردہ کو اسی طرح تمکو بھی نکالیں گے
43:12  اور جس نے بنائے سب چیز کے جوڑے اور بنا دیا تمہارے واسطے کشتیوں اور چوپایوں کو جس پر تم سوار ہوتے ہو
43:13  تاکہ چڑھ بیٹھو تم اسکی پیٹھ پر پھر یاد کرو اپنے رب کا احسان جب بیٹھ چکو اُس پر اور کہو پاک ذات ہے وہ جس نے بس میں کر دیا ہمارے اسکو اور ہم نہ تھے اسکو قابو میں لا سکتے
43:14  اور ہمکو اپنے رب کی طرف پھر جانا ہے
43:15  اور ٹھہرائی ہے اُنہوں نے حق تعالیٰ کے واسطے اولاد اسکے بندوں میں سے تحقیق انسان بڑا ناشکر ہے صریح
43:16  کیا اس نے رکھ لیں اپنی مخلوقات میں سے بیٹیاں اور تمکو دیدئے چن کر بیٹے
43:17  اور جب اُن میں کسی کو خوشخبری ملے اس چیز کی جس کو رحمٰن کے نام لگایا تو سارے دن رہے منہ اس کا سیاہ اور وہ دل میں گھٹ رہا ہے
43:18  کیا ایسا شخص کہ پرورش پاتا ہے زیور میں اور وہ جھگڑے میں بات نہ کہہ سکے
43:19  اور ٹھہرایا انہوں نے فرشتوں کو جو بندے ہیں رحمٰن کے عورتیں کیا دیکھتے تھے ان کا بننا اب لکھ رکھیں گے اُنکی گواہی اور اُن سے پوچھ ہو گی
43:20  اور کہتے ہیں اگر چاہتا رحمٰن تو ہم نہ پوجتے انکو کچھ خبر نہیں انکو اس کی یہ سب اٹکلیں دوڑاتے ہیں
43:21  کیا ہم نے کوئی کتاب دی ہے انکو اس سے پہلے سو انہوں نے اسکو مضبوط پکڑ رکھا ہے
43:22  بلکہ کہتے ہیں ہم نے پایا اپنے باپ دادوں کو ایک راہ پر اور ہم اُنہی کے قدموں پر ہیں راہ پائے ہوئے
43:23  اور اسی طرح جس کسی کو بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے ڈر سنانے والا کسی گاؤں میں سو کہنے لگے وہاں کے خوشحال لوگ ہم نے تو پایا اپنے باپ دادوں کو ایک راہ پراور ہم اُنہی کے قدموں پر چلتے ہیں
43:24  وہ بولا اور جو میں لادوں تمکو اس سے زیادہ سوجھ کی راہ جس پر تم نے پایا اپنے باپ دادوں کو تو یہی کہنے گے ہم تمہارا لایا ہوا نہیں مانیں گے
43:25  پھر ہم نے اُن سے بدلا لیا سو دیکھ لے کیسا ہوا انجام جھٹلانے والوں کا
43:26  اور جب کہا ابراہیم نے اپنے باپ کو اور اُس کی قوم کو میں الگ ہوں اُن چیزوں سے جنکو تم پوجتے ہو
43:27  مگر جس نے مجھ کو بنایا سو وہ مجھ کو راہ سجھائے گا
43:28  اور یہی بات پیچھے چھوڑ گیا اپنی اولاد میں تاکہ وہ رجوع رہیں
43:29  کوئی نہیں پر میں نے برتنے دیا انکو اور اُنکے باپ دادوں کو یہاں تک کہ پہنچا اُنکے پاس دین سچا اور رسول کھول کر سنا دینے والا
43:30  اور جب پہنچا اُنکے پاس سچا دین کہنے لگے یہ جادو ہے اور ہم اُسکو نہ مانیں گے
43:31  اور کہتے ہیں کیوں نہ اترا یہ قرآن کسی بڑے مرد پر ان دونوں بستیوں میں کے
43:32  کیا وہ بانٹتے ہیں تیرے رب کی رحمت کو ہم نے بانٹ دی ہے ان میں روزی اُن کی دنیا کی زندگانی میں اور بلند کر دیے درجے بعض کے بعض پر کہ ٹھہراتا ہے ایک دوسرے کو خدمتگار اور تیرے رب کی رحمت بہتر ہے ان چیزوں سے جو سمیٹتے ہیں
43:33  اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سب لوگ ہو جائیں ایک دین پر تو ہم دیتے ان لوگوں کو جو منکر ہیں رحمٰن سے اُنکے گھروں کے واسطے چھت چاندی کی اور سیڑھیاں جن پر چڑھیں
43:34  اور اُن کے گھروں کے واسطے دروازے اور تخت جن پر تکیہ لگا کر بیٹھیں
43:35  اور سونے کے اور یہ سب کچھ نہیں ہے مگر برتنا دنیا کی زندگانی کا اور آخرت تیرے رب کے یہاں اُنہی کیلئے ہیں جو ڈرتے ہیں
43:36  اور جو کوئی آنکھیں چرائے رحمٰن کی یاد سے ہم اُس پر مقرر کر دیں ایک شیطان پھر وہ رہے اسکا ساتھی
43:37  اور وہ اُنکو روکتے رہتے ہیں راہ سے اور یہ سمجھتےہیں کہ ہم راہ پر ہیں
43:38  یہاں تک کہ جب آئے ہمارے پاس کہے کسی طرح مجھ میں اور تجھ میں فرق ہو مشرق مغرب کا سا کہ کیا برا ساتھی ہے
43:39  اور کچھ فائدہ نہیں تمکو آج کے دن جبکہ تم ظالم ٹھہر چکے اس بات سے کہ تم عذاب میں شامل ہو
43:40  سو کیا تو سنائے گا بہروں کو یا سمجھائے گا اندھوں کو اور صریح غلطی میں بھٹکتوں کو
43:41  پھر اگر کبھی ہم تجھ کو یہاں سے لیجائیں تو ہمکو ان سے بدلا لینا ہے
43:42  یا تجھ کو دکھا دیں جو اُن سے وعدہ ٹھہرایا ہے تو یہ ہمارے بس میں ہیں
43:43  سو تو مضبوط پکڑ ے رہ اسی کو جو تجھ کو حکم پہنچا تو ہے بیشک سیدھی راہ پر
43:44  اور یہ مذکور رہے گا تیرا اور تیری قوم کا اور آگے تم سے پوچھ ہو گی
43:45  اور پوچھ دیکھ جو رسول بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے کبھی ہم نے رکھے ہیں رحمٰن کے سوائے اور حاکم کہ پوجے جائیں
43:46  اور ہم نے بھیجا موسٰی کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اسکے سرداروں کے پاس تو کہا میں بھیجا ہوا ہوں جہان کے رب کا
43:47  پھر جب لایا انکے پاس ہماری نشانیاں وہ تو لگے ان پر ہنسنے
43:48  اور جو دکھاتے گئے ہم انکو نشانی سو پہلی سے بڑی اور پکڑا ہم نے اُنکو تکلیف میں تاکہ وہ باز آئیں
43:49  اور کہنے لگے اے جادوگر پکار ہمارے واسطے اپنے رب کو جیسا سکھلا رکھا ہے تجھ کو ہم ضرور راہ پر آجائیں گے
43:50  پھر جب اٹھا لی ہم نے ان پر سے تکلیف تبھی وہ وعدہ توڑ ڈالتے
43:51  اور پکارا فرعون نے اپنی قوم میں بولا اے میری قوم بھلا میرے ہاتھ میں نہیں حکومت مصر کی اور یہ نہریں چل رہی ہیں میرے محل کے نیچے کیا تم نہیں دیکھتے
43:52  بھلا میں ہوں بھی بہتر اس شخص سے جسکو کچھ عزت نہیں اور صاف نہیں بول سکتا
43:53  پھر کیوں نہ آ پڑے اس پر کنگن سونے کے یا آتے اسکے ساتھ فرشتے پرا باندھ کر
43:54  پھر عقل کھو دی اپنی قوم کی پھر اسی کا کہنا مانا مقرر وہ تھے لوگ نافرمان
43:55  پھر جب ہم کو غصہ دلایا تو ہم نے اُن سے بدلا لیا پھر ڈبو دیا اُن سب کو
43:56  پھر کر ڈالا اُنکو گئے گذرے اور ایک نظیر پچھلوں کے واسطے
43:57  اور جب مثال لائے مریم کے بیٹے کی تبھی قوم تیری اس سے چلانے لگتے ہیں
43:58  اور کہتے ہیں ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ یہ مثال جو ڈالتے ہیں تجھ پرسو جھگڑنے کو بلکہ یہ لوگ ہیں جھگڑالو
43:59  وہ کیا ہے ایک بندہ ہے کہ ہم نے اس پر فضل کیا اور کھڑا کر دیا اسکو بنی اسرائیل کے واسطے
43:60  اور اگر ہم چاہیں نکالیں تم میں سے فرشتے رہیں زمین میں تمہاری جگہ
43:61  اور وہ نشان ہے قیامت کا سو اس میں شک مت کرو اور میرا کہا مانو یہ ایک سیدھی راہ ہے
43:62  اور نہ روک دے تم کو شیطان وہ تو تمہارا دشمن ہے صریح
43:63  اور جب آیا عیسٰی نشانیاں لے کر بولا میں لایا ہوں تمہارے پاس پکی باتیں اور بتلانے کو بعضی وہ چیز جس میں تم جھگڑتے تھے سو ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
43:64  بیشک اللہ جو ہے وہی ہے رب میرا اور رب تمہارا سو اسی کی بندگی کرو یہ ایک سیدھی راہ ہے
43:65  پھر پھٹ گئے کتنے فرقے انکے بیچ سے سو خرابی ہے گنہگاروں کو آفت سے دکھ والے دن کی
43:66  اب یہی ہے کہ راہ دیکھتے ہیں قیامت کی کہ آ کھڑی ہو ان پر اچانک اور انکو خبر بھی نہ ہو
43:67  جتنے دوست ہیں اس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے مگر جو لوگ ہیں ڈر والے
43:68  اے بندو میرے نہ ڈر ہے تم پر آج کے دن اور نہ تم غمگین ہو گے
43:69  جو یقین لائے ہماری باتوں پر اور رہے حکم بردار
43:70  چلے جاؤ بہشت میں تم اور تمہاری عورتیں کہ تمہاری عزت کریں
43:71  لئے پھریں گے انکے پاس رکابیاں سونے کی اور آبخورے اور وہاں ہے جو دل چاہے اور جس سے آنکھیں آرام پائیں اور تم ان میں ہمیشہ رہو گے
43:72  اور وہی بہشت ہے جو میراث پائی تم نے بدلے میں ان کاموں کے جو کرتے تھے
43:73  تمہارے واسطے ان میں بہت میوے ہیں ان میں سے کھاتے رہو
43:74  البتہ جو لوگ گنہگار ہیں وہ دوزخ کے عذاب میں ہمیشہ رہنے والے ہیں
43:75  نہ ہلکا ہوتا ہے ان پر سے اور وہ اسی میں پڑے ہیں آس ٹوٹے
43:76  اور ہم نے اُن پر ظلم نہیں کیا لیکن تھے وہی بے انصاف
43:77  اور پکاریں گے اے مالک کہیں ہم پر فیصل کر چکے تیرا رب وہ کہے گا تمکو ہمیشہ رہنا ہے
43:78  ہم لائے ہیں تمہارے پاس سچا دین پر تم بہت لوگ سچی بات سے برا مانتے ہو
43:79  کیا انہوں نے ٹھہرائی ہے ایک بات تو ہم بھی کچھ ٹھہرائیں گے
43:80  کیا خیال رکھتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے ان کا بھید اور ان کا مشورہ کیوں نہیں اور ہمارے بھیجے ہوئے انکے پاس لکھتے رہتے ہیں
43:81  تو کہہ اگر ہو رحمٰن کے واسطے اولاد تو میں سب سے پہلے پوجوں
43:82  پاک ذات ہے وہ رب آسمانوں کا اور زمین کا صاحب عرش کا ان باتوں سے جو یہ بیان کرتے ہیں
43:83  اب چھوڑ دے انکو بک بک کریں اور کھیلیں یہاں تک کہ ملیں اپنے اس دن سے جس کا انکو وعدہ دیا ہے
43:84  اور وہی ہے جس کی بندگی ہے آسمان میں اور اسکی بندگی ہے زمین میں اور وہی ہے حکمت والا سب سے خبردار
43:85  اور بڑی برکت ہے اسکی جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے اور اسی کے پاس ہے خبر قیامت کی اور اسی تک پھر کر پہنچ جاؤ گے
43:86  اور اختیار نہیں رکھتے وہ لوگ جنکو یہ پکارتے ہیں سفارش کا مگر جس نے گواہی دی سچی اور انکو خبر تھی
43:87  اور اگر تو ان سے پوچھے کہ انکو کس نے بنایا تو کہیں گے اللہ نے پھر کہاں سے الٹ جاتے ہیں
43:88  قسم ہے رسول کے اس کہنے کی کہ اے رب یہ لوگ ہیں کہ یقین نہیں لاتے
43:89  سو تو منہ پھیر لے انکی طرف سے اور کہہ سلام ہے اب آخر کو معلوم کر لیں گے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
44:1  حٰمٓ۔
44:2  قسم ہے اس کتاب واضح کی
44:3  ہم نے اسکو اتارا ایک برکت کی رات میں ہم ہیں کہہ سنانے والے
44:4  اسی میں جدا ہوتا ہے ہر کام جانچا ہوا
44:5  حکم ہو کر ہمارے پاس سے ہم ہیں بھیجنے والے
44:6  رحمت سے تیرے رب کی وہی ہے سننے جاننے والا
44:7  رب آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے اگر تمکو یقین ہے
44:8  کسی کی بندگی نہیں سوائے اسکے جلاتا ہے اور مارتا ہے رب تمہارا اور رب تمہارے اگلے باپ دادوں کا
44:9  کوئی نہیں وہ دھوکے میں ہیں کھیلتے
44:10  سو تو انتظار کر اس دن کا کہ لائے آسمان دھواں صریح
44:11  جو گھیر لیوے لوگوں کو یہ ہے عذاب دردناک
44:12  اے رب کھولدے ہم پر سے یہ عذاب ہم یقین لاتے ہیں
44:13  کہاں ملے اُنکو سمجھنا اور آچکا اُنکے پاس رسول کھول کر سنانے والا
44:14  پھر اس سے پیٹھ پھیری اور کہنے لگے سکھایا ہوا ہے باؤلا
44:15  ہم کھولے دیتےہیں یہ عذاب تھوڑی مدت تک تم پھر وہی کرو گے
44:16  جس دن پکڑیں گے ہم بڑی پکڑ تحقیق ہم بدلا لینے والے ہیں
44:17  اور جانچ چکے ہیں ہم ان سے پہلے فرعون کی قوم کو اور آیا ان کے پاس رسول عزت والا
44:18  کہ حوالے کرو میرے بندے خدا کے میں تمہارے پاس آیا ہوں بھیجا ہوا معتبر
44:19  اور یہ کہ چڑھے نہ جاؤ اللہ کے مقابل میں لاتا ہوں تمہارے پاس سند کھلی ہوئی
44:20  اور میں پناہ لے چکا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس بات سے کہ تم مجھ کو سنگسار کرو
44:21  اور اگر تم نہیں یقین کرتے مجھ پر تو مجھ سے پرے ہو جاؤ
44:22  پھر دعا کی اپنے رب سے کہ یہ لوگ گنہگار ہیں
44:23  پھر لے نکل رات سے میرے بندوں کو البتہ تمہارا پیچھا کریں گے
44:24  اور چھوڑ جا دریا کو تھما ہوا البتہ وہ لشکر ڈوبنے والے ہیں
44:25  بہت سے چھوڑ گئے باغ اور چشمے
44:26  اور کھیتیں اور گھر خاصے
44:27  اور آرام کا سامان جس میں باتیں بنایا کرتے تھے
44:28  یونہی ہوا اور وہ سب ہاتھ لگا دیا ہم نے ایک دوسری قوم کے
44:29  پھر نہ رویا ان پر آسمان اور زمین اور نہ ملی انکو ڈھیل
44:30  اور ہم نے بچا نکالا بنی اسرائیل کو ذلت کی مصیبت سے
44:31  جو فرعون کی طرف سے تھی بیشک وہ تھا چڑھ رہا حد سے بڑھ جانے والا
44:32  اور اُنکو ہم نے پسند کیا جان بوجھ کر جہان کے لوگوں سے
44:33  اور دیں ہم نے انکو نشانیاں جن میں تھی مدد صریح
44:34  یہ لوگ کہتے ہیں
44:35  اور کچھ نہیں ہمارا یہی مرنا ہے پہلا اور ہمکو پھر اٹھنا نہیں
44:36  بھلا لے تو آؤ ہمارے باپ دادوں کو اگر تم سچے ہو
44:37  بھلا یہ بہتر ہیں یا تُبّع کی قوم اور جو اُن سے پہلے تھے ہم نے اُنکو غارت کر دیا بیشک وہ تھے گنہگار
44:38  اور ہم نے جو بنایا آسمان اور زمین اور جو اُنکے بیچ ہے کھیل نہیں بنایا
44:39  اُنکو تو بنایا ہم نے ٹھیک کام پر بہت لوگ نہیں سمجھتے
44:40  تحقیق فیصلہ کا دن وعدہ ہے اُن سب کا
44:41  جس دن کام نہ آئے کوئی رفیق کسی رفیق کے کچھ بھی اور نہ اُنکو مدد پہنچے
44:42  مگر جس پر رحم کرے اللہ بیشک وہی ہے زبردست رحم والا
44:43  مقرر درخت سیہنڈ کا
44:44  کھانا ہے گنہگار کا
44:45  جیسے پگھلا ہوا تانبا کھولتا ہے پیٹوں میں
44:46  جیسے کھولتا ہوا پانی
44:47  پکڑو اسکو اور دھکیل کر لیجاؤ بیچوں بیچ دوزخ کے
44:48  پھر ڈالو اُسکے سر پر جلتے پانی کا عذاب
44:49  یہ چکھ تو ہی ہے بڑا عزت والا سردار
44:50  یہ وہی ہے جس میں تم دھوکے میں پڑے تھے
44:51  بیشک ڈرنے والے گھر میں ہیں چین کے
44:52  باغوں میں اور چشموں میں
44:53  پہنتے ہیں پوشاک ریشمی پتلی اور گاڑھی ایک دوسرے کے سامنے
44:54  اسی طرح ہو گا اور بیاہ دیں گے ہم اُنکو حوریں بڑی آنکھوں والیاں
44:55  منگوائیں گے وہاں ہر میوہ دل جمعی سے
44:56  نہ چکھیں گے وہاں موت مگر جو پہلے آچکی اور بچایا انکو دوزخ کے عذاب سے
44:57  فضل سے تیرے رب کے یہی ہے بڑی مراد ملنی
44:58  سو یہ قرآن آسان کیا ہم نے اسکو تیری بولی میں تاکہ وہ یاد رکھیں
44:59  اب تو راہ دیکھ وہ بھی راہ تکتے ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
45:1  حٰمٓ۔
45:2  اتارنا کتاب کا ہے اللہ کی طرف سے جو زبردست ہے حکمتوں والا
45:3  بیشک آسمانوں میں اور زمین میں بہت نشانیاں ہیں ماننے والوں کے واسطے
45:4  اور تمہارے بنانے میں اور جس قدر پھیلا رکھے ہیں جانور نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو یقین رکھتےہیں
45:5  اور بدلنے میں رات دن کے اور وہ جو اتاری اللہ نے آسمان سے روزی پھر زندہ کر دیا اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد اور بدلنے میں ہواؤں کے نشانیان ہیں ان لوگوں کے واسطے جو سمجھ سےکام لیتے ہیں
45:6  یہ باتیں ہیں اللہ کی ہم سناتے ہیں تجھ کو ٹھیک ٹھیک پھر کونسی بات کو اللہ اور اسکی باتوں کو چھوڑ کر مانیں گے
45:7  خرابی ہے ہر جھوٹے گنہگار کے لئے
45:8  کہ سنتا ہے باتیں اللہ کی اسکے پاس پڑھی جاتی ہیں پھر ضد کرتا ہے غرور سے گویا سنا ہی نہیں سو خوشخبری سنا دے اسکو ایک عذاب دردناک کی
45:9  اور جب خبر پائے ہماری باتوں میں سے کسی کی اسکو ٹھہرائے ٹھٹھا ایسوں کو ذلت کا عذاب ہے
45:10  پرے انکے دزوخ ہے اور کام نہ آئے گا انکے جو کمایا تھا ذرا بھی اور نہ وہ کہ جنکو پکڑا تھا اللہ کے سوائے رفیق اور اُنکے واسطے بڑا عذاب ہے
45:11  یہ سجھا دیا اور جو منکر ہیں اپنے رب کی باتوں سے انکے لئے عذاب ہے ایک بلا کا دردناک
45:12  اللہ وہ ہے جس نے بس میں کر دیا تمہارے دریا کو کہ چلیں اس میں جہاز اس کے حکم سے اور تاکہ تلاش کرو اسکے فضل سے اور تاکہ تم حق مانو
45:13  اور کام میں لگا دیا تمہارے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں سب کو اپنی طرف سے اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے واسطے جو دھیان کرتے ہیں
45:14  کہہ دے ایمان والوں کو درگذر کریں ان سے جو امید نہیں رکھتے اللہ کے دنوں کی تاکہ وہ سزا دے ایک قوم کو بدلا اس کا جو کماتے تھے
45:15  جس نے بھلا کام کیا تو اپنے واسطے اور جس نے برا کیا سو اپنے حق میں پھر اپنے رب کی طرف پھیرے جاؤ گے
45:16  اور ہم نے دی بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور پیغمبری اور کھانے کو دیں ستھری چیزیں اور بزرگی دی انکو جہان پر
45:17  اور دیں اُنکو کھلی باتیں دین کی پھر انہوں نے پھوٹ جو ڈالی تو سمجھ آ چکنے کے بعد آپس کی ضد سے بیشک تیرا رب فیصلہ کرے گا ان میں قیامت کے دن جس بات میں وہ جھگڑتے تھے
45:18  پھر تجھ کو رکھا ہم نے ایک رستہ پر دین کے کام کے سو تو اسی پر چل اور مت چل خواہشوں پر نادانوں کی
45:19  وہ ہر گز کام نہ آئیں گے تیرے اللہ کے سامنے ذرا بھی اور بے انصاف ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور اللہ رفیق ہے ڈرنے والوں کا
45:20  یہ سوجھ کی باتیں ہیں لوگوں کے واسطے اور راہ کی اور رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو یقین لاتے ہیں
45:21  کیا خیال رکھتے ہیں جنہوں نے کمائی ہیں برائیاں کہ ہم کر دیں گے انکو برابر ان لوگوں کی جو کہ یقین لائے اور کیے بھلے کام ایک سا ہے ان کا جینا اور مرنا برے دعوے ہیں جو کرتے ہیں
45:22  اور بنائے اللہ نے آسمان اور زمین جیسے چاہئیں اور تاکہ بدلا پائے ہر کوئی اپنی کمائی کا اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔
45:23  بھلا دیکھ تو جس نے ٹھہرا لیا اپنا حاکم اپنی خواہش کو اور راہ سے بچلا دیا اسکو اللہ نے جانتا بوجھتا اور مہر لگا دی اسکے کان پر اوردل پر اور ڈالدی اسکی آنکھ پر اندھیری پھر کون راہ پر لائے اسکو اللہ کے سوائے سو کیا تم غور نہیں کرتے
45:24  اور کہتے ہیں اورکچھ نہیں بس یہی ہے ہمارا جینا دنیا کا ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہم جو مرتے ہیں سو زمانہ سے اور انکو کچھ خبر نہیں اسکی محض اٹکلیں دوڑاتے ہیں
45:25  اور جب سنائی جاتیں انکو ہماری آیتیں کھلی کھلی اور کچھ دلیل نہیں انکی مگر یہی کہتے ہیں لے آؤ ہمارے باپ دادوں کو اگر تم سچے ہو
45:26  تو کہہ کہ اللہ ہی جِلاتا ہے تمکو پھر مارے گا تمکو پھر اکھٹا کرے گا تمکو قیامت کے دن تک اس میں کچھ شک نہیں پر بہت لوگ نہیں سمجھتے
45:27  اور اللہ ہی کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جس دن قائم ہو گی قیامت اس دن خراب ہوں گے جھوٹے
45:28  اور تو دیکھے ہر فرقہ کو کہ بیٹھے ہیں گھٹنوں کے بل ہر فرقہ بلایا جائے اپنے اپنے دفتر کے پاس آج بدلا پاؤ گے جیسا تم کرتے تھے
45:29  یہ ہمارا دفتر ہے بولتا ہے تمہارے کام ٹھیک ہم لکھواتے جاتے تھے جو کچھ تم کرتے تھے
45:30  سو جو لوگ یقین لائے ہیں اور بھلے کام کیے سو انکو داخل کرے گا ان کا رب اپنی رحمت میں یہ جو ہے یہی ہے صریح مراد ملنی
45:31  اور جو منکر ہوئے کیا تمکو سنائی نہ جاتی تھی باتیں میری پھر تم نے غرور کیا اور ہو گئے تم لوگ گنہگار
45:32  اور جب کہیے کہ وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے اور قیامت میں کچھ شبہ نہیں تم کہتے تھے ہم نہیں سمجھتے کیا ہے قیامت ہم کو آتا تو ہے ایک خیال سا اور ہم کو یقین نہیں ہوتا
45:33  اور کھل جائیں ان پر برائیاں ان کاموں کی جو کئے تھے اور الٹ پڑے ان پر وہ چیز جس پر ٹھٹھا کرتے تھے
45:34  اور حکم ہو گا کہ آج ہم تم کو بھلا دیں گے جیسے تم نے بھلا دیا تھا اپنے اس دن کی ملاقات کو اور گھر تمہارا دوزخ ہے اور کوئی نہیں تمہارا مددگار
45:35  یہ تم پر اس واسطے کہ تم نے پکڑا اللہ کی باتوں کو ٹھٹھا اور بہکے رہے دنیا کی زندگانی پر سو آج نہ انکو نکالنا منظور ہے وہاں سے اور نہ ان سے مطلوب ہے توبہ
45:36  سو اللہ ہی کے واسطے ہے سب خوبی جو رب ہے آسمانوں کا اور رب ہے زمین کا رب سارے جہان کا
45:37  اور اُسی کیلئے بڑائی ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
46:1  حٰمٓ۔
46:2  اتارنا کتاب کا ہے اللہ زبردست حکمت والے کی طرف سے
46:3  ہم نے جو بنائے آسمان اور زمین اور جو انکے بیچ میں ہے سو ٹھیک کام پر اور ایک ٹھہرے وعدہ پر اور جو لوگ منکر ہیں وہ ڈر کو سن کر منہ پھیر لیتے ہیں
46:4  تو کہہ بھلا دیکھو تو جنکو تم پکارتے ہو اللہ کے سوائے دکھلاؤ تو مجھ کو انہوں نے کیا بنایا زمین میں یا ان کا کچھ ساجھا ہے آسمانوں میں لاؤ میرے پاس کوئی کتاب اس سے پہلے کی یا کوئی علم جو چلا آتا ہو اگر ہو تم سچے
46:5  اور اس سے زیادہ گمراہ کون جو پکارے اللہ کے سو ائے ایسے کو کہ نہ پہنچے اس کی پکار کو دن قیامت تک اور انکو خبر نہیں انکے پکارنے کی
46:6  اور جب لوگ جمع ہوں گے وہ ہوں گے انکے دشمن اور ہوں گے انکے پوجنے سے منکر
46:7  اور جب سنائی جائیں انکو ہماری باتیں کھلی کھلی کہتے ہیں منکر سچی بات کو جب ان تک پہنچی یہ جادو ہے صریح
46:8  کیا کہتے ہیں یہ بنا لایا ہے تو کہہ اگر میں یہ بنا لایا ہوں تو تم میرا بھلا نہیں کر سکتے اللہ کے سامنے ذرا بھی اس کو خوب خبر ہے جن باتوں میں تم لگ رہے ہو وہ کافی ہے حق بتانے والا میرے اور تمہارے بیچ اور وہی ہے بخشنے والا مہربان
46:9  تو کہہ میں کچھ نیا رسول نہیں آیا اور مجھ کو معلوم نہیں کیا ہونا ہے مجھ سے اور تم سے میں اسی پر چلتا ہوں جو حکم آتا ہے مجھ کو اور میرا کام تو یہ ہے ڈر سنا دینا کھول کر
46:10  تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر یہ آیا ہو اللہ کے یہاں سے اور تم نے اس کو نہیں مانا اور گواہی دے چکا ایک گواہ بنی اسرائیل کا ایک اسی کتاب کی پھر وہ یقین لایا اور تم نے غرور کیا بیشک اللہ راہ نہیں دیتا گنہگاروں کو
46:11  اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو اگر یہ دین بہتر ہوتا تو یہ نہ دوڑتے اس پر ہم سے پہلے اور جب راہ پر نہیں آئے اسکے بتلانے سے تو یہ اب کہیں گے یہ جھوٹ ہے بہت پرانا
46:12  اور اس سے پہلے کتاب موسٰی کی تھی راہ ڈالنے والی اور حمت اور یہ کتاب ہے اسکی تصدیق کرتی عربی زبان میں تاکہ ڈر سنائے گنہگاروں کو اور خوشخبری نیکی والوں کو
46:13  مقرر جنہوں نے کہا رب ہمارا اللہ ہے پھر ثابت قدم رہے تو نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے
46:14  وہ لوگ ہیں بہشت والے سدا رہیں گے اس میں بدلا ہے ان کاموں کا جو کرتے تھے
46:15  اور ہم نے حکم کر دیا انسان کو اپنے ماں باپ سے بھلائی کا پیٹ میں رکھا اسکو اسکی ماں نے تکلیف سے اور جنا اسکو تکلیف سے اور حمل میں رہنا اس کا اور دودھ چھوڑنا تیس مہینے میں ہے یہاں تک کہ جب پہنچا اپنی قوت کو اور پہنچ گیا چالیس برس کو کہنے
46:16  یہ وہ لوگ ہیں جن سے ہم قبول کرتے ہیں بہتر سے بہتر کام جو کئے ہیں اور معاف کرتے ہیں ہم برائیاں ان کی رہنے والے جنت کے لوگوں میں سچا وعدہ جو ان سے کیا جاتا تھا
46:17  اور جس شخص نے کہا اپنے مان باپ کو میں بیزار ہوں تم سے کیا مجھ کو وعدہ دیتے ہو کہ میں نکالا جاؤں گا قبر سے اور گزر چکی ہیں بہت جماعتیں مجھ سے پہلے اور وہ دونوں فریاد کرتےہیں اللہ سے کہ اے خرابی تیری تو ایمان لے آ بیشک وعدہ اللہ کا ٹھیک ہے پھ
46:18  یہ وہ لوگ ہیں کہ جن پر ثابت ہوئی بات عذاب کی شامل اور فرقوں میں جو گذر چکے ہیں ان سے پہلے جنوں کے اور آدمیوں کے بیشک وہ تھے ٹوٹے میں پڑے
46:19  اور ہر فرقہ کے کئ درجے ہیں اپنے کئے کاموں کے موافق اور تاکہ پورے دے انکو کام انکے اور ان پر ظلم نہ ہو گا
46:20  اور جس دن لائے جائیں گے منکر آگ کے کنارہ پر ضائع کئے تم نے اپنے مزے دنیا کی زندگانی میں اور انکو برت چکے اب آج سزا پاؤ گے ذلت کا عذاب بدلا اس کا جو تم غرور کرتے تھے ملک میں ناحق اور اس کا جو تم نافرمانی کرتے تھے
46:21  اور یاد کر عاد کے بھائی کو جب ڈرایا اپنی قوم کو احقاف میں اور گذر چکے تھے دڑانے والے اسکے آگے سے اور پیچھے سے کہ بندگی نہ کرو کسی کی اللہ کے سوائے میں ڈرتا ہوں تم پر آفت سے ایک بڑے دن کی
46:22  بولے کیا تو آیا ہے ہمارے پاس کہ پھیر دے ہمکو ہمارے معبودوں سے سو لے آ ہم پر جو وعدہ کرتا ہے اگر ہے تو سچا
46:23  کہا یہ خبر تو اللہ ہی کو ہے اور میں تو پہنچا دیتا ہوں جو کچھ بھیجدیا میرے ہاتھ لیکن میں دیکھتا ہوں تم لوگ نادانی کرتے ہو
46:24  پھر جب دیکھا اس کو ابر سامنے آیا انکے نالوں کے بولے یہ ابر ہے ہم پر برسے گا کوئی نہیں یہ تو وہ چیز ہے جسکی تم جلدی کرتے تھے ہوا ہے جس میں عذاب ہے دردناک
46:25  اکھاڑ پھینکے ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے پھر کل کو رہ گئ کہ کوئی نظر نہیں آتا تھا سوائے انکے گھروں کے یوں ہم سزا دیتے ہیں گنہگار لوگوں کو
46:26  اور ہم نے مقدور دیا تھا انکو ان چیزوں کا جن کا تم کو مقدور نہیں دیا اور ہم نے انکو دیے تھے کان اور آنکھیں اور دل پھر کام نہ آئے انکےکان انکے اور نہ آنکھیں انکی اور نہ دل انکے کسی چیز میں اس لئے کہ منکر ہوتے تھے اللہ کی باتوں سے اور الٹ پڑی ان پر
46:27  اور ہم غارت کر چکے ہیں جتنی تمہارے آس پاس ہیں بستیاں اور طرح طرح سے پھیر کر سنائیں انکو باتیں تاکہ وہ لوٹ آئیں
46:28  پھر کیوں نہ مدد پہنچی انکو ان لوگوں کی طرف سے جنکو پکڑ ا تھا اللہ سے ورے معبود بڑے درجے پانے کو کوئی نہیں گم ہو گئے ان سے اور یہ جھوٹ تھا ان کا اور جو اپنے جی سے باندھتے تھے
46:29  اور جس وقت متوجہ کر دیے ہم نے تیری طرف کتنے اک لوگ جنوں میں سے سننے لگے قرآن پھر جب وہاں پہنچ گئے بولے چپ رہو پھر جب ختم ہوا الٹے پھرے اپنی قوم کو ڈر سناتے ہوئے
46:30  بولے اے قوم ہماری ہم نے سنی ایک کتاب جو اتری ہے موسٰی کے بعد سچا کرنے والی سب اگلی کتابوں کو سمجھاتی ہے سچا دین اور ایک راہ سیدھی
46:31  اے قوم ہماری مانو اللہ کے بلانے والے کو اور اس پر یقین لاؤ کہ بخشے تمکو کچھ تمہارے گناہ اور بچا دے تمکو ایک عذاب دردناک سے
46:32  اور جو کوئی نہ مانے گا اللہ کے بلانے والے کو تو وہ نہ تھکا سکے گا بھاگ کر زمین میں اور کوئی نہیں اس کا اسکے سوائے مددگار وہ لوگ بھٹکتے ہیں صریح
46:33  کیا نہیں دیکھتے کہ وہ اللہ جس نے بنائے آسمان اور زمین اور نہ تھکا انکے بنانے میں وہ قدرت رکھتا ہے کہ زندہ کرے مردوں کو کیوں نہیں وہ ہر چیز کر سکتا ہے
46:34  اور جس دن سامنے لائیں منکروں کو آگ کے کیا یہ ٹھیک نہیں کہیں گے کیوں نہیں قسم ہے ہمارے رب کی کہا تو چکھو عذاب بدلا اس کا جو تم منکر ہوتے تھے
46:35  سو تو ٹھہرا رہ جیسے ٹھہرے رہے ہیں ہمت والے رسول اور جلدی نہ کر انکے معاملہ میں یہ لوگ جس دن دیکھ لیں گے اس چیز کو جس کا ان سےوعدہ ہے جیسے ڈھیل نہ پائی تھی مگر ایک گھڑی دن کی یہ پہنچا دینا ہے اب وہی غارت ہوں گے جو لوگ نافرمان ہیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
47:1  جو لوگ کہ منکر ہوئے اور روکا اوروں کو اللہ کی راہ سے کھو دیے اللہ نے انکے کئے کام
47:2  اور جو یقین لائے اور کئے بھلے کام اور مانا اسکو جو اترا محمد پر اور وہی ہے سچا دین انکے رب کی طرف سے ان پر سے اتاریں انکی برائیاں اور سنورا انکا حال
47:3  یہ اس لئے کہ جو منکر ہیں وہ چلے جھوٹی بات پر اور جو یقین لائے انہوں نے مانی سچی بات اپنے رب کی طرف سے یوں بتلاتا ہے اللہ لوگوں کو انکے احوال
47:4  سو جب تم مقابل ہو منکروں کے تو مارو گردنیں یہاں تک کہ جب خوب قتل کر چکو انکو تو مضبوط باندھ لو قید پھر یا احسان کیجیو اور یا معاوضہ لیجیو جب تک کہ رکھ دے لڑائی اپنے ہتھیار یہ سن چکے اور اگر چاہے اللہ تو بدلا لے ان سے پر جانچنا چاہتا ہے تمہارے ایک
47:5  انکو راہ دے گا اور سنوارے گا ان کا حال
47:6  اور داخل کرے گا انکو بہشت میں جو معلوم کرا دی ہے انکو
47:7  اے ایمان والو اگر تم مدد کر و گے اللہ کی تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور جما دے گا تمہارے پاؤں
47:8  اور جو لوگ کہ منکر ہوئے وہ گرے منہ کے بل اور کھو دیے انکے کئے کام
47:9  یہ اس لئے کہ انکو پسند نہ ہوا جو اتار اللہ نے پھر اکارت کر دیے انکے کئے کام
47:10  کیا وہ پھرے نہیں ملک میں کہ دیکھیں کیسا ہوا انجام ان کا جو ان سے پہلے تھے ہلاکی ڈالی اللہ نے ان پر اور منکروں کو ملتی رہی ہیں ایسی چیزیں
47:11  یہ اس لئے کہ اللہ رفیق ہے ان کا جو یقین لائے اور یہ کہ جو منکر ہیں ان کا رفیق نہیں کوئی
47:12  مقرر اللہ داخل کرے گا انکو جو یقین لائے اور کئے بھلے کام باغوں میں جنکے نیچے بہتی ہیں نہریں اور جو لو گ منکر ہیں برت رہے ہیں اور کھاتے ہیں جیسے کہ کھائیں چوپائے اور آگ ہے گھر ان کا
47:13  اور کتنی تھیں بستیاں جو زیادہ تھیں زور میں اس تیری بستی سے جس نے تجھ کو نکالا ہم نے انکو غارت کر دیا پھر کوئی نہیں ان کا مددگار
47:14  بھلا ایک جو چلتا ہے واضح رستہ پر اپنے رب کے برابر ہے اسکے جسکو بھلا دکھلایا اس کا برا کام اور چلتے ہیں اپنی خواہشوں پر
47:15  احوال اس بہشت کا جس کا وعدہ ہوا ہے ڈرنے والوں سے اس میں نہریں ہیں پانی کی جو بو نہیں کر گیا اور نہریں ہیں دودھ کی جس کا مزہ نہیں پھرا اور نہریں ہیں شراب کی جس میں مزہ ہے پینے والوں کے واسطے اور نہریں ہیں شہد کی جھاگ اترا ہوا اور انکے ل
47:16  اور بعضے ان میں ہیں کہ کان رکھتے ہیں تیری طرف یہاں تک کہ جب نکلیں تیرے پاس سے کہتے ہیں انکو جنکو علم ملا ہے کیا کہا تھا اس شخص نے ابھی یہ وہی ہیں جنکے دلوں پر مہر لگا دی ہے اللہ نے اور چلے ہیں اپنی خواہشوں پر
47:17  اور جو لوگ راہ پر آئے ہیں انکو اور بڑھ گئ اس سے سوجھ اور انکو اس سے ملا بچ کر چلنا
47:18  اب یہی انتظار کرتے ہیں قیامت کا کہ آ کھڑی ہو ان پر اچانک سو آچکی ہیں اسکی نشانیاں پھر کہاں نصیب ہو گا انکو جب وہ آ پہنچے ان پر سمجھ پکڑنا
47:19  سو تو جان لے کہ کسی کی بندگی نہیں سوائے اللہ کے اور معافی مانگ اپنے گناہ کے واسطے اور ایماندار مردوں اور عورتوں کے لئے اور اللہ کو معلوم ہے بازگشت تمہاری اور گھر تمہارا
47:20  اور کہتے ہیں ایمان والے کیوں نہ اتری ایک سورت پھر جب اتری ایک سورت جانچی ہوئی اور ذکر ہوا اس میں لڑائی کا تو تو دیکھتا ہے انکو جنکے دل میں روگ ہے تکتے ہیں تیری طرف جیسے تکتا ہے کوئی بیہوش پڑا ہوا مرنے کے وقت سو خرابی ہے انکی
47:21  حکم ماننا ہے اور بھلی بات کہنی پھر جب تاکید ہو کام کی تو اگر سچے رہیں اللہ سے تو ان کا بھلا ہے
47:22  پھر تم سے یہ بھی توقع ہے کہ اگر تمکو حکومت مل جائے تو خرابی ڈالو ملک میں اور قطع کرو اپنی قرابتیں
47:23  ایسے لوگ ہیں جن پر لعنت کی اللہ نے پھر کردیا انکو بہرا اور اندھی کردیں اُنکی آنکھیں
47:24  کیا دھیان نہیں کرتے قرآن میں یا دلوں پر لگ رہے ہیں انکے قفل
47:25  بیشک جو لوگ الٹے پھر گئے اپنی پیٹھ پر بعد اسکے کہ ظاہر ہو چکی ان پر سیدھی راہ شیطان نے بات بنائی انکے دل میں اور دیر کے وعدے کئے
47:26  یہ اس واسطے کہ انہوں نے کہا ان لوگوں سے جو بیزار ہیں اللہ کی اتاری کتاب سے ہم تمہاری بات بھی مانیں گے بعضے کاموں میں اور اللہ جانتا ہے ان کا مشورہ کرنا
47:27  پھر کیسا ہوگا حال جبکہ فرشتے جان نکالیں گے اُنکی مارتے جاتے ہوں انکے منہ پر اور پیٹھ پر
47:28  یہ اس لئے کہ وہ چلے اس راہ جس سے اللہ بیزار ہے اور ناپسند کی اسکی خوشی پھر اس نے اکارت کردیے انکے کیے کام
47:29  کیا خیال رکھتے ہیں وہ لوگ جنکے دلوں میں روگ ہے کہ اللہ ظاہر نہ کر دے گا اُنکے کینے
47:30  اگر ہم چاہیں تجھ کو دکھلا دیں وہ لوگ سو تو پہچان تو چکا ہے اُنکو اُنکے چہرہ سے اور آگے پہچان لے گا بات کے ڈھب سے اور اللہ کو معلوم ہیں تمہارے سب کام
47:31  اور البتہ ہم تم کو جانچیں گے تا معلوم کر لیں جو تم میں لڑائی کرنے والے ہیں اور قائم رہنے والے اور تحقیق کر لیں تمہاری خبریں
47:32  جو لوگ منکر ہوئے اور روکا انہوں نے اللہ کی راہ سے اور مخالف ہوگئے رسول سے بعد اس کے کہ ظاہر ہو چکی ان پر سیدھی راہ نہ بگاڑ سکیں گے اللہ کا کچھ اور وہ اکارت کر دے گا انکے سب کام
47:33  اے ایمان والو حکم پر چلو اللہ کے اور حکم پر چلو رسول کے اور ضائع مت کرو اپنے کئے ہوئے کام
47:34  جو لوگ منکر ہوئے اور روکا لوگوں کو اللہ کی راہ سے پھر مر گئے اور وہ منکر ہی رہے تو ہر گز نہ بخشے گا انکو اللہ
47:35  سو تم بودے نہ ہوئے جاؤ اور (کہ) لگو پکارنے صلح اور تم ہی رہو گے غالب اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور نقصان نہ دے گا تمکو تمہارے کاموں میں
47:36  یہ دنیا کا جینا تو کھیل ہے اور تماشا اور اگر تم یقین لاؤ گے اور بچ کر چلو گے دے گا تمکو تمہارا بدلا اور نہ مانگے گا تم سے مال تمہارے
47:37  اگر مانگے تم سے وہ مال پھر تم کو تنگ کرے تو بخل کرنے لگو اور ظاہر کر دے تمہارے دل کی خفگیاں
47:38  سنتے ہو تم لوگ تمکو بلاتے ہیں کہ خرچ کرو اللہ کی راہ میں پھر تم میں کوئی ایسا ہے کہ نہیں دیتا اور جو کوئی نہ دے گا سو نہ دے گا آپکو اور اللہ بے نیاز ہے اور تم محتاج ہو اور اگر تم پھر جاؤگے تو بدل لے گا اور لوگ تمہارے سوائے پھر وہ نہ ہوں گے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
48:1   ہم نے فیصلہ کر دیا تیرے واسطے صریح فیصلہ
48:2  تا معاف کرے تجھ کو اللہ جو آگے ہو چکے تیرے گناہ اور جو پیچھے رہے اور پورا کر دے تجھ پر اپنا احسان اور چلائے تجھ کو سیدھی راہ
48:3  اور مدد کرے تیری اللہ زبردست مدد
48:4  وہی ہے جس نے اتارا اطمینان دل میں ایمان والوں کے تاکہ اور بڑھ جائے انکو ایمان اپنے ایمان کے ساتھ اور اللہ کے ہیں سب لشکر آسمانوں کے اور زمین کے اور اللہ ہے خبردار حکمت والا
48:5  تاکہ پہنچا دے ایمان والے مردوں کو اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں نیچے بہتی ہیں انکے نہریں ہمیشہ رہیں ان میں اور اتار دی اُن پر سے اُنکی برائیاں اور یہ ہے اللہ کے یہاں بڑی مراد ملتی
48:6  اور تاکہ عذاب کرے دغاباز مردوں کو اور دغاباز عورتوں کو اور شرک والے مردوں کو اور اور شرک والی عورتوں کو جو اٹکلیں کرتے ہیں اللہ پر بری اٹکلیں انہی پر پڑے پھیر مصیبت کا اور غصہ ہوا اللہ اُن پر اور لعنت کی انکو اور تیار کی اُنکے واسطے دوزخ او
48:7  اور اللہ کے ہیں سب لشکر آسمانوں کے اور زمین کے اور ہے اللہ زبردست حکمت والا
48:8  ہم نے تجھ کو بھیجا احوال بتانے والا اور خوشی اور ڈر سنانے والا
48:9  تاکہ تم لوگ یقین لاؤ اللہ پر اور اسکے رسول پر اور اسکی مدد کرو اور اسکی عظمت رکھو اور اُسکی پاکی بولتے رہو صبح اور شام
48:10  تحقیق جو لوگ بیعت کرتے ہیں تجھ سے وہ بیعت کرتے ہیں اللہ سے اللہ کا ہاتھ ہے اوپر اُنکے ہاتھ کے پھر جو کوئی قول توڑےسو توڑتا ہے اپنے نقصان کو اور جو کوئی پورا کرے اس چیز کو جس پر اقرار کیا اللہ سے تو وہ اس کو دے گا بدلہ بہت بڑا
48:11  اب کہیں گے تجھ سے پیچھے رہ جانے والے گنوار ہم کام میں لگے رہ گئے اپنے مالوں کے اور گھر والوں کے سو ہمارا گناہ بخشوا وہ کہتے ہیں اپنی زبان سے جو انکے دل میں نہیں تو کہہ کس کا کچھ بس چلتا ہے اللہ سے تمہارے واسطے اگر وہ چاہے تمہارا نقصان یا چاہے تم
48:12  کوئی نہیں تم نے تو خیال کیا تھا کہ پھر کر نہ آئے گا رسول اور مسلمان اپنے گھر کبھی اور کھب گیا تمہارے دل میں یہ خیال اور اٹکل کی تم نے بری اٹکلیں اور تم لوگ تھے تباہ ہونے والے
48:13  اور جو کوئی یقین نہ لائے اللہ پر اور اسکے رسول پر تو ہم نے تیار کر رکھی ہے منکروں کے واسطے دہکتی آگ
48:14  اور اللہ کے لئے ہے راج آسمانوں کا اور زمین کا بخشے جسکو چاہے اور عذاب میں ڈالے جسکو چاہے اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان
48:15  اب کہیں گے پیچھے رہ گئے ہوئے جب تم چلو گے غنیمتیں لینے کو چھوڑ و ہم بھی چلیں تمہارے ساتھ چاہتے ہیں کہ بدل دیں اللہ کا کہا تو کہہ دے تم ہمارے ساتھ ہر گز نہ چلو گے یونہی کہہ دیا اللہ نے پہلے سے پھر اب کہیں گے نہیں تم تو جلتے ہو ہمارے فائدہ سے کوئی
48:16  کہہ دے پیچھے رہ جانے والے گنواروں سے آئندہ تم کو بلائیں گے ایک قوم پر بڑے سخت لڑنے والے تم ان سے لڑو گے یا وہ مسلمان ہوں گے پھر اگر حکم مانو گے دے گا تم کو اللہ بدلہ اچھا اور اگر پلٹ جاؤ گے جیسے پلٹ گئے تھے پہلی بار دے گا تم کو ایک عذاب دردناک
48:17  اندھے پر تکلیف نہیں اور نہ لنگڑے پر تکلیف اور نہ بیمار پر تکلیف اور جو کوئی حکم مانے اللہ کا اور اس کے رسول کا اس کو داخل کرے گا باغوں میں جنکے نیچے بہتی ہیں نہریں اور جو کوئی پلٹ جائے اسکو عذاب دے گا دردناک
48:18  تحقیق اللہ خوش ہوا ایمان والوں سے جب بیعت کرنے لگے تجھ سے اس درخت کے نیچے پھر معلوم کیا جو اُنکے جی میں تھا پھر اتارا اُن پر اطمینان اور انعام دیا اُنکو ایک فتح نزدیک
48:19  اور بہت غنیمتیں جنکو وہ لیں گے اور ہے اللہ زبردست حکمت والا
48:20  وعدہ کیا ہے تم سے اللہ نے بہت غنیمتوں کا کہ تم اُن کو لو گے سو جلدی پہنچا دی تمکو یہ غنیمت اور روک دیا لوگوں کے ہاتھوں کو تم سے اور تاکہ ایک نمونہ ہو قدرت کا مسلمانوں کے واسطے اور چلائے تم کو سیدھی راہ
48:21  اور ایک فتح اور جو تمہارے بس میں نہ آئی وہ اللہ کےقابو میں ہے اور اللہ ہرچیز کر سکتاہے
48:22  اور اگرلڑتے تم سے کافر تو پھیرتے پیٹھ پھر نہ پاتے کوئی حمایتی اور نہ مددگار
48:23  رسم پڑی ہوئی اللہ کی جو چلی آتی ہے پہلے سے اور تو ہر گز نہ دیکھے گا اللہ کی رسم کو بدلتے
48:24  اور ہی ہے جس نے روک رکھا اُنکے ہاتھوں کو تم سے اور تمہاے ہاتھوں کو ان سے بیچ شہر مکہ کے بعد اسکے کہ تمہارےہاتھ لگادیا اُنکو اور ہے اللہ جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا
48:25  یہ وہی لوگ ہیں جو منکر ہوئے اور روکا تم کو مسجد حرام سے اور نیاز کی قربانی کو بھی بند پڑی ہوئی اس بات سے کہ پہنچے اپنی جگہ تک اور اگر نہ ہوتے کتنے ایک مرد ایمان والے اور کتنی عورتیں ایمان والیاں جو تم کو معلوم نہیں یہ خطرہ کہ تم انکو پیس ڈالتے پھر ت
48:26  جب رکھی منکروں نے اپنے دلوں میں کد نادانی کی ضد پھر اتارا اللہ نے اپنی طرف کا اطمینان اپنے رسول پر اور مسلمانوں پر اور قائم رکھا انکو ادب کی بات پر اور وہی تھے اسکے لائق اور اس کام کے اور ہے اللہ ہر چیز سے خبردار
48:27  اللہ نے سچ دکھلایا اپنے رسول کو خواب تحقیقی کہ تم داخل ہو رہو گے مسجد حرام میں اگر اللہ نے چاہا آرام سے بال مونڈتے ہوئے اپنے سروں کے اور کترتے ہوئے بے کھٹکے پھر جانا وہ جو تم نہیں جانتے پھر مقرر کر دی اس سے ورے ایک فتح نزدیک
48:28  وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول سیدھی راہ پر اور سچے دین پر تاکہ اوپر رکھے اسکو ہر دین سے اور کافی ہے اللہ حق ثابت کرنے والا
48:29  محمد رسول اللہ کا اور جو لوگ اسکے ساتھ ہیں زورآور ہیں کافروں پر نرم دل ہیں آپس میں تو دیکھے ان کو رکوع میں اور سجدہ میں ڈھونڈتے ہیں اللہ کا فضل اور اسکی خوشی نشانی اُنکی اُنکے منہ پر ہے سجدہ کے اثر سے یہ شان ہے انکی تورات میں اور مثال
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
49:1  اے ایمان والو آگے نہ بڑھو اللہ سے اور اسکے رسول سے اور ڈرتے رہو اللہ سے اللہ سنتا ہے جانتا ہے
49:2  اے ایمان والو بلند نہ کرو اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر اور اس سے نہ بولو تڑخ کر جیسے تڑختے ہو ایک دوسرے پر کہیں اکارت نہ ہو جائیں تمہارے کام اور تم کو خبر بھی نہ ہو
49:3  جو لوگ دبی آواز سے بولتے ہیں رسول اللہ کے پاس وہی ہیں جنکے دلوں کو جانچ لیا ہے اللہ نے ادب کے واسطے انکے لئے معافی ہے اور ثواب بڑا
49:4  جو لوگ پکارتے ہیں تجھ کو دیوار کے پیچھے سے وہ اکثر عقل نہیں رکھتے
49:5  اور اگر وہ صبر کرتے جب تک تو نکلتا اُنکی طرف تو اُنکے حق میں بہتر ہوتا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
49:6  اے ایمان والو اگر آئے تمہارے پاس کوئی گنہگار خبر لے کر تو تحقیق کر لو کہیں جا نہ پڑو کسی قوم پر نادانی سے پھر کل کو اپنے کئے پر لگو پچتانے
49:7  اور جان لو کہ تم میں رسول ہے اللہ کا اگر وہ تمہاری بات مان لیا کرے بہت کاموں میں تو تم پر مشکل پڑے پر اللہ نے محبت ڈال دی تمہارے دل میں ایمان کی اور کھبا دیا اسکو تمہارے دلوں میں اور نفرت ڈال دی تمہارے دل میں کفر اور گناہ اور نافرمانی کی وہ لوگ وہی ہی
49:8  اللہ کے فضل سے اور احسان سے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے حکمتوں والا ہے
49:9  اور اگر دو فریق مسلمانوں کے آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں ملاپ کرا دو پھر اگر چڑھا چلا جائے ایک ان میں سے دوسرے پر تو تم سب لڑو اس چڑھائی والے سے یہاں تک کہ پھر آئے اللہ کے حکم پر پھر اگر پھر آیا تو ملاپ کرا دو ان میں برابر اور انصاف کرو بیشک اللہ کو خوش آت
49:10  مسلمان ہو ہیں سو بھائی ہیں سو ملاپ کرا دو اپنے دو بھائیوں میں اور ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم پر رحم ہو
49:11  اے ایمان والون ٹھٹھا نہ کریں ایک لوگ دوسروں سے شاید وہ بہتر ہوں ان سے اور نہ عورتیں دوسری عورتوں سے شیاد وہ بہتر ہوں ان سے اور عیب نہ لگاؤ ایک دوسرےکو اور نام نہ ڈالو چڑانے کو ایک دوسرے کے برا نام ہے گنہگاری پیچھے ایمان کے اور جو کوئی توبہ نہ کر
49:12  اے ایمان والو بچتے رہو بہت تہمتیں کرنے سے مقرر بعضی تہمت گناہ ہے اور بھید نہ ٹٹولو کسی کا اور برا نہ کہیو پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کو بھلا خوش لگتا ہے تم میں کسی کو کہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو مردہ ہو سو گھن آتا ہے تم کو اس سے اور ڈرتے رہو اللہ
49:13  اے آدمیو ہم نے تم کو بنایا ایک مرد اور ایک عورت سےاور رکھیں تمہاری ذاتیں اور قبیلے تاکہ آپس کی پہچان ہو تحقیق عزت اللہ کے یہاں اسکی کو بڑی جسکو ادب بڑا اللہ سب کچھ جانتا ہے خبردار
49:14  کہتے ہیں گنوار کہ ہم ایمان لائے تو کہہ تم ایما ن نہیں لائے پر تم کہو ہم مسلمان ہوئے اور ابھی نہیں گھُسا ایمان تمہارے دلوں میں اور اگر ھم پر چلو گے اللہ کے اور اسکے رسول کے کاٹ نہ لے گا تمہارے کاموں میں سے کچھ اللہ بخشتا ہے مہربان ہے۔
49:15  ایمان والے وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اللہ پر اور اسکے رسول پر پھر شبہ نہ لائے اور لڑے اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے وہ لوگ جو ہیں وہی ہیں سچے
49:16  تو کہہ کیا تم جتلاے ہو اللہ کو اپنی دینداری اور اللہ کو تو خبر ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اللہ ہر چیز کو جانتا ہے
49:17  تجھ پر احسان رکھتے ہیں کہ مسلمان ہوئے تو کہہ مجھ پر احسان نہ رکھو اپنے اسلام لانے کا بلکہ اللہ تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تم کو راہ دی ایمان کی اگر سچ کہو
49:18  اللہ جانتا ہے چھپے بھید آسمانوں کے اور زمین کے اور اللہ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
50:1  ق۔قسم ہے اس قرآن بڑی شان والے کی
50:2  بلکہ انکو تعجب ہوا کہ آیا اُنکے پاس ڈر سنانے والا اُنہی میں کا تو کہنے لگے منکر یہ تعجب کی چیز ہے
50:3  کیا جب ہم مر چکیں اور ہو جائیں مٹی یہ پھر آنا بہت دور ہے
50:4  ہم کو معلوم ہے جتنا گھٹاتی ہے زمین اُن میں سے اور ہمارے پاس کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے
50:5  کوئی نہیں پر جھٹلاتے ہیں سچے دین کو جب اُن تک پہنچا سو وہ پڑ رہے ہیں الجھی ہوئی بات میں
50:6  کیا نہیں دیکھتے آسمان کو اپنے اوپر کیساہم نے اسکو بنایا اور رونق دی اور اس میں نہیں کوئی سوراخ
50:7  اور زمین کوپھیلایا اور ڈالے اس میں بوجھ اور اگائی اس میں ہر ہر قسم کی رونق کی چیز
50:8  سُجھانے کو اور یاد دلانے کو اُس بندہ کے لئے جو رجوع کرے
50:9  اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی برکت کا پھر اگائے ہم نے اُس سے باغ اور اناج جس کا کھیت کاٹا جاتا ہے
50:10  اور کھجوریں لنبی اُن کا خوشہ ہے تہ بہ تہ
50:11  روزی دینے کو بندوں کے اور زندہ کیا ہم نے اُس سے ایک مردہ دیس کو یونہی ہو گا نکل کھڑے ہونا
50:12  جھٹلا چکے ہیں اُن سے پہلے نوح کی قوم اور کنوے والے اور ثمود
50:13  اور عاد اور فرعون اور لوط کے بھائی
50:14  اور بن کے رہنے والے اور تبع کی قوم ان سب نے جھٹلایا رسولوں کو پر ٹھیک پڑا میرا ڈرانا
50:15  اب کیا ہم تھک گئے پہلی بار بنا کر کوئی نہیں اُنکو دھوکا ہے ایک نئے بنانے میں
50:16  اور البتہ ہم نے بنایا انسان کو اور ہم جانتےہیں جو باتیں آتی رہتی ہیں اُسکے جی میں اور ہم اُس سے نزدیک ہیں دھڑکتی رگ سے زیادہ
50:17  جب لیتے لجاتے ہیں دو لینے والے داہنے بیٹھا اور بائیں بیٹھا
50:18  نہیں بولتا کچھ بات جو نہیں ہوتا اُس کے پاس ایک راہ دیکھنے والا تیار
50:19  اور وہ آئی بیہوشی موت کی تحقیق یہ وہ ہے جس سے تو ٹلتا رہتا تھا
50:20  اور پھونکا گیا صور یہ ہے دن ڈرانے کا
50:21  اور آیا ہر ایک جی اس کے ساتھ ہے ایک ہانکنے والا ایک احوال بتانے والا
50:22  تو بیخبر رہا اس دن سے اب کھول دی ہے ہم نے تجھ پر سے تیری اندھیری سو تیری نگاہ آج تیز ہے
50:23  اور بولا فرشتہ اسکے ساتھ والا یہ ہے جو میرے پاس تھا حاضر
50:24  ڈال دو تم دونوں دوزخ میں ہر ناشکر مخالف کو
50:25  نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھنے والا شبہ ڈالنے والا
50:26  جس نے ٹھہرایا اللہ کے ساتھ اور کو پوجنا سو ڈال دو اُسکو سخت عذاب میں
50:27  بولا شیطان اُس کا ساتھی اے رب ہمارےمیں نے اُسکو شرارت میں نہیں ڈالا پر یہ تھا راہ کو بھولا دور پڑا ہوا
50:28  فرمایا جھگڑا نہ کرو میرے پاس اور میں پہلےہی ڈرا چکا تھا تم کو عذاب سے
50:29  بدلتی نہیں بات میرے پاس اور میں ظلم نہیں کرتا بندوں پر
50:30  جس دن ہم کہیں دوزخ کو تو بھر بھی چکی اور وہ بولے کچھ اور بھی ہے
50:31  اور نزدیک لائی جائے بہشت ڈرنے والوں کے واسطے دور نہیں
50:32  یہ ہے جس کا وعدہ ہوا تھا تم سے ہر ایک رجوع رہنے والے یاد رکھنے والے کے واسطے
50:33  جو ڈرا رحمٰن سے بن دیکھے اور لایا دل رجوع ہونے والا
50:34  چلے جاؤ اس میں سلامت یہ دن ہے ہمیشہ رہنے کا
50:35  اُنکے واسطے ہے وہاں جو چاہیں اور ہمارے پاس ہے کچھ دیا وہ بھی
50:36  اور کتنی تباہ کر چکے ہم ان سے پہلے جماعتیں کہ انکی قوت زبردست تھی اُن سے پھر لگے کریدنے شہروں میں کہیں ہے بھاگ جانے کو ٹھکانہ
50:37  اس میں سوچنے کی جگہ ہے اُسکو جسکے اندر دل ہے یا لگائے کان دل لگا کر
50:38  اور ہم نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ اُن کے بیچ میں ہے چھ دن میں اور ہم کو نہ ہوا کچھ تکان
50:39  سو تو سہتا رہ جو کچھ وہ کہتے ہیں اور پاکی بولتا رہ خوبیاں اپنے رب کی پہلے سورج نکلنے سے اور پہلے ڈوبنے سے
50:40  اور کچھ رات میں بول اسکی پاکی اور پیچھے سجدہ کے
50:41  اور کان رکھ جس دن پکارے پکارنے والا نزدیک کی جگہ سے
50:42  جس دن سُنیں گے چنگھاڑ محقق وہ ہے دن نکل پڑنے کا
50:43  ہم ہیں جِلاتے اور مارتے اور ہم تک ہے سب کو پہنچنا
50:44  جس دن زمین پھٹ کر نکل پڑیں وہ سب دوڑتے ہوئے یہ اکٹھا کرنا ہم کو آسان ہے
50:45  ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہتے ہیں اور تو نہیں ہے اُن پر زور کرنے والا سو توسجھا قرآن سے اُس کو جو ڈرے میرے ڈرانے سے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
51:1  قسم ہے اُن ہواؤں کی جو بکھیرتی ہیں اڑا کر
51:2  پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو
51:3  پھر چلنے والیاں نرمی سے
51:4  پھر بانٹنے والیاں حکم سے
51:5  بیشک جو وعدہ کیا ہے تم سے سچ ہے
51:6  اور بیشک انصاف ہونا ضرور ہے
51:7  قسم ہے آسمان جالدار (جالیدار) کی
51:8  تم پڑ رہے ہو ایک جھگڑے کی بات میں
51:9  آُس سے باز رہے وہی جو پھیرا گیا
51:10  مارے پڑے اٹکل دوڑانے والے
51:11  وہ جو غفلت میں ہیں بھول رہے
51:12  پوچھتے ہیں کب ہے دن انصاف کا
51:13  جس دن وہ آگ پر الٹے سیدھے پڑیں گے
51:14  چکھو مزا اپنی شرارت کا یہ ہے جس کی تم جلدی کرتے تھے
51:15  البتہ ڈرنے والے باغوں میں ہیں اور چشموں میں
51:16  لیتے ہیں جو دیا اُنکو اُنکے رب نے وہ تھے اس سے پہلے نیکی والے
51:17  وہ تھے رات کو تھوڑا سوتے
51:18  اور صبح کے وقتوں میں معافی مانگنے والے
51:19  اور اُنکے مال میں حصہ تھا مانگنے والوں کا اور ہارے ہوئے کا
51:20  اور زمین میں نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے واسطے
51:21  اور خود تمہارے اندر سو کیا تم کو سوجھتا نہیں
51:22  اور آسمان میں ہے روزی تمہاری اور جو تم سے وعدہ کیا گیا
51:23  سو قسم ہے رب آسمان اور زمین کی کہ یہ بات تحقیق ہے جیسے کہ تم بولتے ہو
51:24  کیا پہنچی ہے تجھ کو بات ابراہیم کے مہمانوں کی جو عزت والے تھے
51:25  جب اندر پہنچے اُسکے پاس تو بولے سلام وہ بولا سلام ہے یہ لوگ ہیں اوپرے
51:26  پھر دوڑا اپنے گھر کو تو لے آیا ایک بچھڑا گھی میں تلا ہوا
51:27  پھر اُنکے سامنے رکھا کہا کیوں تم کھاتے نہیں
51:28  پھر جی میں گھبرایا اُن کے ڈر سے بولے تو مت ڈر اور خوشخبری دی اُسکو ایک لڑکے ہوشیار کی
51:29  پھر سامنے سے آئی اسکی عورت بولتی ہوئی پھر پیٹا اپنا ماتھا اور کہنے لگی کہیں بڑھیا بانجھ
51:30  وہ بولے یوں ہی کہا تیرے رب نے وہ جو ہے وہی ہے حکمت والا خبردار
51:31  بولا پھر کیا مطلب ہے تمہارا اے بھیجے ہوؤ
51:32  وہ بولے ہم کو بھیجا ہے ایک گنہگار قوم پر
51:33  کہ چھوڑیں ہم اُن پر پتھر مٹی کے
51:34  نشان پڑے ہوئے تیرے رب کے یہاں سے حد سے نکل چلنے والوں کے لئے
51:35  پھر بچا نکالا ہم نے جو تھا وہاں ایمان والا
51:36  پھر نہ پایا ہم نے اس جگہ سوائے ایک گھر کے مسلمانوں سے
51:37  اور باقی رکھا ہم نے اُس میں نشان اُن لوگوں کے لئے جو ڈرتے ہیں عذاب دردناک سے
51:38  اور نشانی ہے موسٰی کے حال میں جب بیجھا ہم نے اُسکو فرعون کے پاس دے کر کھلی سند
51:39  پھر اُس نے منہ موڑ لیا اپنے زور پر اور بولا یہ جادوگر ہے یا دیوانہ
51:40  پھر پکڑا ہم نے اُسکو اور اُسکے لشکروں کو پھر پھینک دیا اُنکو دریا میں اور اُس پر لگا الزام
51:41  اور نشانی ہے عاد میں جب بھیجی ہم نے اُن پر ہوا خیر سے خالی
51:42  نہیں چھوڑتی کسی چیز کو جس پر گذرے کہ نہ کر ڈالے اسکو جیسے چورا
51:43  اور نشانی ہے ثمود میں جب کہا اُنکو برت لو ایک وقت تک
51:44  پھر شرارت کرنے لگے اپنے رب کے حکم سے پھر پکڑا اُنکو کڑک نے اور وہ دیکھتے تھے
51:45  پھر نہ ہو سکا اُن سے کہ اٹھیں اور نہ ہوئے کہ بدلا لیں
51:46  اور ہلاک کیا نوح کی قوم کو اس سے پہلے تحقیق وہ تھے لوگ نافرمان
51:47  اور بنایا ہم نے آسمان ہاتھ کے بل سے اور ہم کو سب مقدور ہے
51:48  اور زمین کو بچھایا ہم نے سو کیا خوب بچھانا جانتے ہیں ہم
51:49  اور ہر چیز کے بنائے ہم نے جوڑے تاکہ تم دھیان کرو
51:50  سو بھاگو اللہ کی طرف میں تم کو اُسکی طرف سے ڈر سناتا ہوں کھول کر
51:51  اور مٹ ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ اور کسی کو معبود میں تم کو اُسکی طرف سے ڈر سناتا ہوں کھول کر
51:52  اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو رسول آیا اُس کو یہی کہا کہ جادوگر ہے یا دیوانہ
51:53  کیا یہی وصیت کر مرےہیں ایک دوسرے کو کوئی نہیں پر یہ لوگ شریر ہیں
51:54  سو تو لوٹ آنکی طرف سے اب تجھ پر نہیں ہے الزام
51:55  اور سمجھاتا رہ کہ سمجھانا کام آتا ہے ایمان والوں کو
51:56  اور میں نے جو بنائے جن اور آدمی سو اپنی بندگی کو
51:57  میں نہیں چاہتا اُن سے روزینہ اور نہیں چاہتا کہ مجھ کو کھلائیں
51:58  اللہ جو ہے وہی ہے روزی دینے والا زور آور مضبوط
51:59  سو ان گنہگاروں کا بھی ڈول بھر چکا ہے جیسے ڈول بھرا اُنکے ساتھیوں کا اب مجھ سے جلدی نہ کریں
51:60  سو خرابی ہے منکروں کو اُنکے اس دن سے جس کا اُن سے وعدہ ہو چکا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
52:1  قسم ہے طور کی
52:2  اور لکھی ہوئی کتاب کی
52:3  کشادہ ورق میں
52:4  اور آباد گھر کی
52:5  اور اونچی چھت کی
52:6  اور اُبلتے ہوئے دریا کی
52:7  بیشک عذاب تیرے رب کا ہو کر رہے گا
52:8  اُسکو کوئی نہیں ہٹانے والا
52:9  جس دن لرزے آسمان کپکپا کر
52:10  اور پھریں پہاڑ چل کر
52:11  سو خرابی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کو
52:12  جو باتیں بناتے ہیں کھیلتے ہوئے
52:13  جس دن کہ دھکیلے جائیں دوزخ کی طرف دھکیل کر
52:14  یہ ہے وہ آگ جسکو تم جھوت جانتے تھے
52:15  اب بھلا یہ جادو ہے یا تم کو نہیں سوجھتا
52:16  چلے جاؤ اسکے اندر پھر تم صبر کرو یا نہ صبر کرو تم کو برابر ہے وہی بدلا پاؤ گے جو کچھ تم کرتے تھے
52:17  جو ڈرنے والے ہیں وہ باغوں میں ہے اور نعمت میں
52:18  میوے کھاتے ہوئے جو اُنکو دیے اُنکے رب نے اور بچایا اُنکے رب نے دوزخ کے عذاب سے
52:19  کھاؤ اور پیو رچتا ہوا بدلا اُن کاموں کا جو تم کرتے تھے
52:20  تکیہ لگائے بیٹھے تختوں پر برابر بچھے ہوئے قطار باندھ کر اور بیاہ دیں ہم اُنکو حوریں بڑی آنکھوں والیاں
52:21  اور جو لوگ یقین لائے اور اُنکی راہ پر چلی اُنکی اولاد ایمان سے پہنچا دیا ہم نے اُن تک اُنکی اولاد کو اور گھٹایا نہیں ہم نے اُن سے ان کا کیا ذرا بھی ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہے
52:22  اور تار لگا دیا ہم نے اُن پر میووں کا اور گوشت کا جس چیز کو جی چاہے
52:23  جھپٹتے ہیں وہاں پیالا نہ بکنا ہے اُس شراب میں اور نہ گناہ میں ڈالنا
52:24  اور پھرتے ہیں اُنکے پاس چھوکرے اُنکے گویا وہ موتی ہیں اپنے غلاف کے اندر
52:25  اور منہ کیا بعضوں نے دوسروں کی طرف آپس میں پوچھتے ہوئے
52:26  بولے ہم بھی تھے اس سے پہلے اپنے گھروں میں ڈرتے رہتے
52:27  پھر احسان کیا اللہ نے ہم پر اور بچا دیا ہم کو لوُ کے عذاب سے
52:28  ہم پہلےسے پکارتے تھے اُسکو بیشک وہی ہے نیک سلوک والا مہربان
52:29  اب تو سمجھا دے کہ تو اپنے رب کے فضل سےنہ جنوں سےخبر لینے والا ہے اور نہ دیوانہ
52:30  کیا کہتےہیں یہ شاعر ہے ہم منتظر ہیں اُس پر گردش زمانہ کے
52:31  تو کہہ تم منتظر رہو کہ میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
52:32  کیا اُنکی عقلیں یہی سکھلاتی ہیں اُنکو یا یہ لوگ شرارت پر ہیں
52:33  یا کہتے ہیں یہ قرآن خود بنا لایا ہے کوئی نہیں پر وہ یقین نہیں کرتے
52:34  پھر چاہئے کہ لے آئیں کوئی بات اسی طرح کی اگر وہ سچے ہیں
52:35  کیا وہ بن گئے ہیں آپ ہی آپ یا وہی ہیں بنانے والے
52:36  یا انہوں نے بنایا ہے آسمانوں کو اور زمین کو کوئی نہیں پر وہ یقین نہیں کرتے
52:37  کیا اُنکے پاس ہیں خزانے تیرے رب کے یا وہی داروغہ ہیں
52:38  کیا اُنکے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر سُن آتے ہیں تو چاہیے کہ لے آئے جو سنتا ہے اُن میں ایک سند کھلی ہوئی
52:39  کیا اُسکے یہاں بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے
52:40  کیا تو مانگتا ہے اُن سے کچھ بدلا سو ان پر تاوان کا بوجھ ہے
52:41  کیا انکو خبر ہے بھید کی سو وہ لکھ رکھتے ہیں
52:42  کیا چاہتےہیں کہ کچھ داؤ کرنا سو جو منکر ہیں وہی آتے ہیں داؤ میں
52:43  کیا اُن کا کوئی حاکم ہے اللہ کے سوائے وہ اللہ پاک ہے اُنکے شریک بنانے سے
52:44  اور اگر دیکھیں ایک تختہ آسمان سے گرتا ہوا کہیں یہ بادل ہے گاڑھا
52:45  سو تو چھوڑ دے اُنکو یہاں تک کہ دیکھ لیں اپنے اُس دن کو جس میں اُن پر پڑے گی بجلی کی کڑک
52:46  جس دن کام نہ آئے گا اُنکو اُن کا داؤ ذرا بھی اور نہ اُنکو مدد پہنچے گی
52:47  اور اِن گنہگاروں کے لئے ایک عذاب ہے اُس سے ورے پر بہت اُن میں کے نہیں جانتے
52:48  اور تو ٹھہرا رہ منتظر اپنے رب کے حکم کا تو تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے اور پاکی بیان کر اپنے رب کی خوبیاں جس وقت تو اٹھتا ہے
52:49  اور کچھ رات میں بول اُسکی پاکی اور پیٹھ پھیرتے وقت تاروں کے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
53:1  قسم ہے تارے کی جب گرے
53:2  بہکا نہیں تمہارا رفیق اور نہ بے راہ چلا
53:3  اور نہیں بولتا اپنے نفس کی خواہش سے
53:4  یہ تو حکم ہے بھیجا ہوا
53:5  اُسکو سکھلایا ہے سخت قوتوں والے نے زورآور نے
53:6  پھر سیدھا بیٹھا
53:7  اور وہ تھا اُونچے کنارے پر آسمان کے
53:8  پھر نزدیک ہوا اور لٹک آیا
53:9  پھر رہ گیا فرق دو کمان کی برابر یا اس سے بھی نزدیک
53:10  پھر حکم بھیجا اللہ نے اپنے بندہ پر جو بھیجا
53:11  جھوٹ نہیں کہا رسول کے دل نے جو دیکھا
53:12  اب کیا تم اُس سے جھگڑتے ہو اُس پر جو اُس نے دیکھا
53:13  اور اُسکو اُس نے دیکھا ہے اترتے ہوئے ایک بار اور بھی
53:14  سدرۃ المنتہٰی کے پاس
53:15  اُس کے پاس ہے بہشت آرام سے رہنے کی
53:16  جب چھا رہا تھا اُس بیری پر جو کچھ چھا رہا تھا
53:17  بہکی نہیں نگاہ اور نہ حد سے بڑھی
53:18  بیشک دیکھے اُس نے اپنے رب کے بڑے نمونے
53:19  بھلا دیکھو تو لات اور عزّیٰ کو
53:20  اور منات تیسرے پچھلے کو
53:21  کیا تم کو تو ملے بیٹے اور اُسکو بیٹیاں
53:22  یہ بانٹا تو بہت بھونڈا
53:23  یہ سب نام ہیں جو رکھ لئے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے اللہ نے نہیں اتاری اُنکی کوئی سند محض اٹکل پرچلتے ہیں اور جو جیوں کی امنگ ہے اور پہنچی ہے اُنکو اُنکے رب سے راہ کی سوجھ
53:24  کہیں آدمی کو ملتا ہے جوکچھ چاہے
53:25  سو اللہ کے ہاتھ ہے سب بھلائی پچھلی اور پہلی
53:26  اور بہت فرشتے ہیں آسمانوں میں کچھ کام نہیں آتی اُنکی سفارش مگر جب حکم دے اللہ جسکے واسطے چاہے اور پسند کرے
53:27  جو لوگ یقین نہیں رکھتے آخرت کا وہ نام رکھتے ہیں فرشتوں کے زنانے نام
53:28  اور اُنکو اُس کی کچھ خبر نہیں محض اٹکل پر چلتےہیں اوراٹکل کچھ کام نہ آئے ٹھیک بات میں
53:29  سو تو دھیان نہ کر اُس پر جو منہ موڑے ہماری یاد سے اور کچھ نہ چاہے مگر دنیا کا جینا
53:30  بس یہیں تک پہنچی اُنکی سمجھ تحقیق تیرا رب ہی خوب جانے اُسکو جو بہکا اُسکی راہ سے اور وہی خوب جانے اُسکو جو راہ پر آیا
53:31  اور اللہ کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں تاکہ وہ بدلا دے برائی والوں کو اُنکے کئے کا اور بدلا دے بھلائی والوں کو بھلائی سے
53:32  جو کہ بچتے ہیں بڑے گناہوں سے اور بیحیائی کے کاموں سے مگر کچھ آلودگی بیشک تیرے رب کی بخشش میں بڑی سمائی ہے وہ تم کو خوب جانتا ہے جب بنا نکالا تم کو زمین سے اور جب تم بچے تھے ماں کے پیٹ میں سو مت بیان کر اپنی خوبیاں وہ خوب جانتا ہے اُس کو جو بچ کر
53:33  بھلا تو نے دیکھا اُس کو جس نے منہ پھیر لیا
53:34  اور لایا تھوڑا سا اور سخت نکلا
53:35  کیا اُسکے پاس خبر ہے غیب کی سو وہ دیکھتا ہے
53:36  کیا اسکو خبر نہیں پہنچی اُسکی جو ہے ورقوں میں موسٰی کے
53:37  اور ابراہیم کے جس نے کہ اپنا قول پورا اتارا
53:38  کہ اٹھاتا نہیں کوئی اٹھانے والا بوجھ کسی دوسرے کا
53:39  اور یہ کہ آدمی کو وہی ملتا ہے جو اُس نے کمایا
53:40  اور یہ کہ اُسکی کمائی اُسکو دکھلانی ضرور ہے
53:41  پھر اُسکو بدلا ملنا ہے اُس کا پورا بدلا
53:42  اور یہ کہ تیرے رب تک سب کو پہنچنا ہے
53:43  اور یہ کہ وہی ہے ہنساتا اور رلاتا
53:44  اور یہ کہ وہی ہے مارتا اور جِلاتا
53:45  اور یہ کہ اُس نے بنایا جوڑا نر اور مادہ
53:46  ایک بوند سے جب ٹپکائی جائے
53:47  اور یہ کہ اُس کے ذمہ ہے دوسری دفعہ اٹھانا
53:48  اور یہ کہ اُس نے دولت دی اور خزانہ
53:49  اور یہ کہ وہی ہے رب شعریٰ کا
53:50  اور یہ کہ اُس نے غارت کیا عاد پہلے کو
53:51  اور ثمود کو پھر کسی کو باقی نہ چھوڑا
53:52  اور نوح کی قوم کو پہلے ان سے وہ تو تھے اور بھی ظالم اور شریر
53:53  اور اُلٹی بستی کو پٹک دیا
53:54  پھر آ پڑا اس پرجو کچھ کہ آ پڑا
53:55  اب تو کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلائے گا
53:56  یہ ایک ڈر سنانے والا ہے پہلے سنانے والوں میں کا
53:57  آ پہنچی آنے والی
53:58  کوئی نہیں اُسکو اللہ کے سوائے کھول کر دکھانے والا
53:59  کیا تمکو اس بات سےتعجب ہوا ہے
53:60   اور ہنستےہو اور روتے نہیں
53:61  اور تم کھلاڑیاں کرتے ہو
53:62  سو سجدہ کرو اللہ کے آگے اور بندگی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
54:1  پاس آ لگی قیامت اور پھٹ گیا چاند
54:2  اور اگر وہ دیکھیں کوئی نشانی تو ٹلا جائیں اورکہیں یہ جادو ہے پہلے سے چلا آتا
54:3  اور جھٹلایا اور چلے اپنی خوشی پر اور ہر کام ٹھہرا رکھا ہے وقت پر
54:4  اور پہنچ چکے ہیں اُنکے پاس احوال جن میں ڈانٹ ہو سکتی ہے
54:5  پوری عقل کی بات ہے پھر اُن میں کام نہیں کرتے ڈر سنانے والے
54:6  سو تو ہٹ آ اُنکی طرف سے جس دن پکارے پکارنے والا ایک ناگوار چیز کی طرف
54:7  آنکھیں جھکائے نکل پڑیں قبروں سے جیسے ٹڈی پھیلی ہوئی
54:8  دوڑتے جائیں اُس پکارنے والے کے پا س کہتے جائیں مُنکر یہ دن مشکل آیا
54:9  جھٹلا چکی ہے اُن سے پہے نوح کی قوم پھر جھوٹا کہا ہمارے بندے کو اور بولے دیوانہ ہے اور جھڑک لیا اُسکو
54:10  پھر پکارا اپنے رب کو کہ میں عاجز ہو گیا ہوں تو بدلا لے
54:11  پھر ہم نے کھول دئے دہانے آسمان کے پانی ٹوٹ کر برسنے والے سے
54:12  اور بہا دیے زمین پر چشمے پھر مل گیا سب پانی ایک کام پر جو ٹھہر چکا تھا
54:13  اور ہم نے اُسکو سوار کر دیا ایک تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر
54:14  بہتی تھی ہماری آنکھوں کےسامنے بدلا لینے کو اس کی طرف سے جسکی قدر نہ جانی تھی
54:15  اور اُسکو ہم نے رہنے دیا نشانی کے لئے پھر کوئی ہے سوچنے والا
54:16  پھر کیسا تھا میرا عذاب اور میرا کھڑکھڑانا
54:17  اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہےکوئی سوچنے والا
54:18  جھٹلایا عاد نے پھر کیسا ہوا میرا عذاب اور میرا کھڑکھڑانا
54:19  ہم نے بھیجی اُن پر ہوا تند ایک نحوست کے دن جو چلے گئ
54:20  اکھاڑ مارا لوگوں کو گویا وہ جڑیں ہیں کھجور کی اکھڑی پڑی
54:21  پھر کیسا رہا میرا عذاب اور میرا کھڑکھڑانا
54:22  اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
54:23  جھٹلایا ثمود نے ڈر سنانے والوں کو
54:24  پھر کہنے لگے کیا ایک آدمی ہم میں کا اکیلا ہم اس کے کہے پر چلیں گے تو تو ہم غلطی میں پڑے اور سودا میں
54:25  کیا اتری اُسی پر نصیحت ہم سب میں سے کوئی نہیں یہ جھوٹ ہے بڑائی مارتا ہے
54:26  اب جان لیں گے کل کو کون ہے جھوٹا بڑائی مارنے والا
54:27  ہم بھیجتے ہیں اونٹنی اُنکے جانچنے کے واسطے سو انتطار کر اُن کا اور سہتا رہ
54:28  اور سنا دے اُنکو کہ پانی کا بانٹا ہے اُن میں ہر باری پر پہنچنا چاہئے
54:29  پھر پکارا انہوں نے اپنے رفیق کو پھر ہاتھ چلایا اور کاٹ ڈالا
54:30  پھر کیسا ہوا میرا عذاب اور میرا کھڑکھڑانا
54:31  ہم نے بھیجی اُن پر ایک چنگھاڑ پھر رہ گئے جیسے روندی ہوئی باڑ کانٹوں کی
54:32  اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
54:33  جھٹلایا لوط کی قوم نے ڈر سنانے والے کو
54:34  ہم نے بھیجی اُن پر آندھی پتھر برسانے والی سوائے لوط کے گھر کے انکو ہم نے بچا دیا پچھلی رات سے
54:35  فضل سے اپنی طرف کے ہم یوں بدلا دیتے ہیں اسکو جو حق مانے
54:36  اور وہ ڈرا چکا تھا اُنکو ہماری پکڑ سے پھر لگے مکرانے ڈرانے کو
54:37  اور اُس سے لینے لگے اُسکے مہمانوں کو پس ہم نے مٹا دیں اُن کی آنکھیں اب چکھو میرا عذاب اور ڈرانا
54:38  اور پڑ ا اُن پر صبح کو سویرے عذاب جو ٹھہر چکا تھا
54:39  اب چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا
54:40  اور ہم نے آسان کر دیا قرآن سمجھنے کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
54:41  اور پہنچے فرعون والوں کے پاس ڈرانے والے
54:42  جھٹلایا انہوں نے ہماری نشانیوں کو سب کو پھر پکڑا ہم نے انکو پکڑنا زبردست کا قابو میں لے کر
54:43  اب تم میں جو منکر ہیں کیا یہ بہتر ہیں اُن سب سے یا تمہارے لئے فارغ خطی لکھدی گئ ورقوں میں
54:44  کیا کہتے ہیں ہم سب کا مجمع ہے بدلا لینے والا
54:45  اب شکست کھائے گا یہ مجمع اور بھاگیں گے پیٹھ پھیر کر
54:46  بلکہ قیامت ہے اُنکے وعدہ کا وقت اور وہ گھڑی بڑی آفت ہے اور بہت کڑوی
54:47  جو لوگ گنہگار ہیں غلطی میں پڑے ہیں اور سودا میں
54:48  جس دن گھسیٹے جائیں گے آگ میں اوندھے منہ چکھو مزا آگ کا
54:49  ہم نے ہر چیز بنائی پہلے ٹھہرا کر
54:50  اور ہمارا کام تو یہی ایک دم کی بات ہے جیسے لپک نگاہ کی
54:51  اور ہم برباد کر چکے ہیں تمہارے ساتھ والوں کو پھر ہے کوئی سوچنے والا
54:52  اور جو چیز انہوں نے کی ہے لکھی گئ ورقوں میں
54:53  اور ہر چھوٹا اور بڑا لکھا جا چکا
54:54  جو لوگ ڈرنے والے ہیں باغوں میں ہیں اور نہروں میں
54:55  بیٹھے سچی بیٹھک میں نزدیک بادشاہ کے جس کا سب پر قبضہ ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
55:1   رحمٰن نے
55:2  سکھلایا قرآن
55:3  بنایا آدمی
55:4  پھر سکھلایا اُسکو بات کرنا
55:5  سورج اور چاند کیلئے ایک حساب ہے
55:6  اور جھاڑ اور درخت مشغول ہیں سجدہ میں
55:7  اور آسمان کو اونچا کیا اور رکھی ترازو
55:8  کہ زیادتی نہ کرو ترازو میں
55:9  اور سیدھی ترازو تولو انصاف سے اور مت گھٹاؤ تول کو
55:10  اور زمین کو بچھایا واسطے خلق کے
55:11  اس میں میوہ ہے اور کھجوریں جنکے میوہ پر غلاف
55:12  اور اُس میں اناج ہے جسکے ساتھ بھُس ہے اور پھول خوشبودار
55:13  پھر کیا کیا نعمتیں رب اپنے کی جھٹلاؤ گے تم دونوں
55:14  بنایا آدمی کو کھنکھناتی مٹی سے جیسے ٹھیکرا
55:15  اور بنایا جن کو آگ کی لپٹ سے
55:16  پھر کیا کیا نعمتیں رب اپنے کی جھٹلاؤ گے تم دونوں
55:17  مالک دو مشرق کا اور مالک دو مغرب کا
55:18  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:19  دو دریا مل کر چلنے والے
55:20  اُن دونوں میں ہے ایک پر وہ جو ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرے
55:21  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:22  نکلتا ہے اُن دونوں سے موتی اورمونگا
55:23  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:24  اور اُسی کے ہیں جہاز اونچے کھڑے دریا میں جیسے پہاڑ
55:25  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:26  جو کوئی ہے زمین پر فنا ہونے والا ہے
55:27  اور باقی رہے گا منہ تیرےرب کا بزرگی اور عظمت والا
55:28  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:29  اُس سے مانگتے ہیں جو کوئی ہیں آسمانوں میں اور زمین میں ہر روز اُس کو ایک دھندا ہے
55:30  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:31  ہم جلد فارغ ہونے والے ہیں تمہارے طرف اے دو بھاری قافلو
55:32  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:33  اور گروہ جنوں کے اور انسانوں کے اگر تم سے ہو سکے کہ نکل بھاگو آسمانوں اور زمین کے کناروں سے تو نکل بھاگو نہیں نکل سکنے کےبدون سند کے
55:34  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:35  چھوڑے جائیں تم پر شعلے آگ کے صاف اور دھواں ملے ہوئے پھر تم بدلہ نہیں لے سکتے
55:36  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:37  پھر جب پھٹ جائے آسمان تو ہو جائے گلابی جیسے نری (تیل کی تلچھٹ)
55:38  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:39  پھر اُس دن پوچھ نہیں اُس کے گناہ کی کسی آدمی سے اور نہ جن سے
55:40  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:41  پہنچانے پڑیں گے گنہگار اپنے چہرے سے پھر پکڑ ا جائے گا پیشانی کے بال سے اور پاؤں سے
55:42  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:43  یہ دوزخ ہے جسکو جھوٹ بتاتے تھے گنہگار
55:44  پھریں گے بیچ اُس کے اور کھولتے پانی کے
55:45  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:46  اور جو کوئی ڈرا کھڑے ہونے سے اپنے رب کے آگے اُسکے لئے ہیں دو باغ
55:47  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:48  جن میں بہت سی شاخیں
55:49  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:50  اُن دونوں میں دو چشمے بہتے ہیں
55:51  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:52  اُن دونوں میں ہر میوہ قسم قسم کا ہو گا
55:53  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:54  تکیہ لگائے بیٹھے بچھونوں پر جن کے استر تافتے کے اور میوہ اُن باغوں کا جھک رہا
55:55  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:56  اُن میں عورتیں ہیں نیچی نگاہ والیاں نہیں قربت کی اُن سے کسی آدمی نے اُن سے پہلے اور نہ کسی جن نے
55:57  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:58  وہ کیسی جیسےکہ لعل اور مُونگا
55:59  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:60  اور کیا بدلا ہے نیکی کا مگر نیکی
55:61  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:62  اور اُن دو کے سوائے اور دو باغ ہیں
55:63  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:64  گہرے سبز جیسے سیاہ
55:65  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:66  اُن میں دو چشمے ہیں ابلتے ہوئے
55:67  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:68  اُن میں میوے ہیں اور کھجوریں اور انار
55:69  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:70  ان سب باغوں میں اچھی عورتیں ہیں خوبصورت
55:71  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:72  حوریں ہیں رکی رہنے والی خیموں میں
55:73  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:74  نہیں ہاتھ لگایا اُنکو کسی آدمی نے اُن سے پہلے اور نہ کسی جن نے
55:75  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:76  تکیہ لگٓئے بیٹھے سبز مسندوں پر اور قیمتی بچھونے نفیس پر
55:77  پھر کیا کیا نعمتیں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے
55:78  بڑی برکت ہے نام کو تیرے رب کے جو بڑائی والا اورعظمت والا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
56:1  جب ہو پڑے ہو پڑنے والی
56:2  نہیں ہے اُسکے ہو پڑے میں کچھ جھوٹ
56:3  پست کرنے والی ہے بلند کرنے والی
56:4  جب لرزے زمین کپکپا کر
56:5  اور ریزہ ریزہ ہوں پہاڑ ٹوٹ پھوٹ کر
56:6  پھر ہو جائیں غبار اڑتا ہوا
56:7  اور ہو جاؤ تین قسم پر
56:8  پھر داہنے والے کیا خوب ہیں داہنے والے
56:9  اور بائیں والے کیا برے لوگ ہیں بائیں والے
56:10  اور اگاڑی والے تو اگاڑی والے
56:11  وہ لوگ ہیں مقرب
56:12  باغوں میں نعمت کے
56:13  انبوہ ہے پہلوں میں سے
56:14  اور تھوڑے ہیں پچھلوں میں سے
56:15  بیٹھے ہیں جڑاؤ تختوں پر
56:16  تکیہ لگائےاُن پر ایک دوسرے کے سامنے
56:17  لئے پھرتے ہیں اُنکے پاس لڑکے سدا رہنے والے
56:18  آبخورے اور کوزے اور پیالہ نتھری شراب کا
56:19  جس سے نہ سر دکھے اور نہ بکواس لگے
56:20  اور میوہ جونسا پسند کر لیں
56:21  اور گوشت اڑتے جانوروں کا جس قسم کو جی چاہے
56:22  اور عورتیں گوری بڑی آنکھوں والیاں
56:23  جیسے موتی کے دانے اپنے غلاف کے اندر
56:24  بدلہ اُن کاموں کا جو کرتے تھے
56:25  نہیں سنیں گے وہاں بکواس اور گناہ کی بات
56:26  مگر ایک بولنا سلام سلام
56:27  اور داہنے والے کیا کہنے داہنے والوں کے
56:28  رہتے ہیں بیری کے درختوں میں جن میں کانٹا نہیں
56:29  اور کیلے تہہ پر تہہ
56:30  اور سایہ لنبا
56:31  اور پانی بہتا ہوا
56:32  اور میوہ بہت
56:33  نہ اُس میں سے ٹوٹا اور نہ روکا ہوا
56:34  اور بچھونے اونچے
56:35  ہم نے اٹھایا اُن عورتوں کو ایک اچھے اٹھان پر
56:36  پھر کیا اُنکو کنواریاں
56:37  پیار دلانے والیاں ہم عمر
56:38  واسطے داہنے والوں کے
56:39  انبوہ ہے پہلوں میں سے
56:40  اور انبوہ ہے پچھلوں میں سے
56:41  اور بائیں والے کیسے بائیں والے
56:42  تیز بھاپ میں اور جلتے پانی میں
56:43  اور سایہ میں دھوئیں کے
56:44  نہ ٹھنڈا اور نہ عزت کا
56:45  وہ لوگ تھے اس سے پہلے خوشحال
56:46  اور ضد کرتے تھے اُس بڑے گناہ پر
56:47  اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر گئے اور ہو چکے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم پھر اٹھائے جائیں گے
56:48  اور کیا ہمارے اگلے باپ دادے بھی
56:49  تو کہہ دے کہ اگلے اور پچھلے
56:50  سب اکٹھے ہونے والے ہیں ایک دن مقرر کے وقت پر
56:51  پھر تو جو ہو اے بہکے ہوؤ جھٹلانے والو
56:52  البتہ کھاؤ گے ایک درخت سینڈکے سے
56:53  پھر بھرو گے اس سے پیٹ
56:54  پھر پیو گے اُس پر ایک جلتا پانی
56:55  پھر پیو گے جیسے پئیں اونٹ تونسے ہوئے
56:56  یہ مہمانی ہے اُنکی انصاف کے دن
56:57  ہم نے تم کو بنایا پھر کیوں نہیں سچ مانتے
56:58  بھلا دیکھو تو جو پانی تم ٹپکاتے ہو
56:59  اب تم اُسکو بناتے ہو یا ہم ہیں بنانے والے
56:60  ہم ٹھہرا چکے تم میں مرنا اور ہم عاجز نہیں
56:61  اس بات سے کہ بدلے میں لے آئیں تمہاری طرح کے لوگ اور اٹھا کھڑا کریں تم کو وہاں جہاں تم نہیں جانتے
56:62  اور تم جان چکے ہو پہلا اٹھان پھر کیوں نہیں یاد کرتے
56:63  بھلا دیکھو تو جو تم بوتے ہو
56:64  کیا تم اُسکو کر تے ہو کھیتی یا ہم ہیں کھیتی کر دینے والے
56:65  اگر ہم چاہیں تو کر ڈالیں اُسکو روندا ہوا گھانس پھر تم سارے دن رہو باتیں بناتے
56:66  ہم تو قرضدار رہ گئے
56:67  بلکہ ہم بے نصیب ہو گئے
56:68  بھلا دیکھو تو پانی کو جو تم پیتے ہو
56:69  کیا تم نے اتارا اُسکو بادل سے ہا ہم ہیں اتارنے والے
56:70  اگر ہم چاہیں کر دیں اُسکو کھارا پھر کیوں نہیں احسان مانتے
56:71  بھلا دیکھو تو آگ جس کو تم سلگاتے ہو
56:72  کیا تم نے پیدا کیا اُس کا درخت یا ہم ہیں پیدا کرنے والے
56:73  ہم نے ہی تو بنایا وہ درخت یاد دلانے کو اور برتنے کو جنگل والوں کے
56:74  سو بول پاکی اپنے رب کے نام کی جو سب سے بڑا
56:75  سو میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے ڈوبنے کی
56:76  اور یہ قسم ہے اگر سمجھو تو بڑی قسم
56:77  بیشک یہ قرآن ہے عزت والا
56:78  لکھا ہوا ہے ایک پوشیدہ کتاب میں
56:79  اُس کو وہی چھوتے ہیں جو پاک بنائے گئے ہیں
56:80  اتارا ہوا ہے اپنے پروردگار عالم کی طرف سے
56:81  اب کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو
56:82  اور اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اُسکو جھٹلاتے ہو
56:83  پھر کیوں نہیں جس وقت جان پہنچے حلق کو
56:84  اور تم اُس وقت دیکھ رہے ہو
56:85  اور ہم اُسکے پاس ہیں تم سے زیادہ پر تم نہیں دیکھتے
56:86  پھر کیوں نہیں اگر تم نہیں ہو کسی کے حکم میں
56:87  تو کیوں نہیں پھیر لیتے اُس روح کو اگر ہو تم سچے
56:88  سو جو اگر وہ مردہ ہوا مقرب لوگوں میں
56:89  تو راحت ہے اور روزی ہے اور باغ نعمت کا
56:90  اور جو اگر وہ ہوا داہنے والوں میں
56:91  تو سلامتی پہنچے تجھ کو داہنے والوں سے
56:92  اور جو اگر وہ ہوا جھٹلانے والوں بہکنے والوں میں سے
56:93  تو مہمانی ہے جلتا پانی
56:94  اور ڈالنا آگ میں
56:95  بیشک یہ بات یہی ہے لائق یقین کے
56:96  سو بول پاکی اپنے رب کے نام سے جو سب سے بڑا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
57:1  اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا
57:2  اُسی کے لئے ہے راج آسمانوں کا اور زمین کا جِلاتا ہے اور مارتا ہے اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے
57:3  وہی ہے سب سے پہلا اور سب سے پچھلا اور باہر اور اندر اور وہ سب کچھ جانتا ہے
57:4  وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں پھر قائم ہوا تخت پر جانتا ہے جو اندر جاتا ہے زمین کے اور جو اُس سے نکلتا ہے اور جو کچھ اترتا ہے آسمان سے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں کہیں تم ہو اور اللہ جو تم کرتے ہو اُسکو
57:5  اُسی کے لئے ہے راج آسمانوں کا اور زمین کا اور اللہ ہی تک پہنچتے ہیں سب کام
57:6  داخل کرتا ہے رات کو دن مین اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور اُسکو خبر ہے جیوں کی بات کی
57:7  یقین لاؤ اللہ پر اور اُسکے رسول پر اور خرچ کرو اُس میں سے جو تمہارے ہاتھ میں دیا ہے اپنا نائب کر کر سو جو لوگ تم میں یقین لائے ہیں اور خرچ کرتے ہیں اُنکو بڑا ثواب ہے
57:8  اور تم کو کیا ہوا کہ یقین نہیں لاتے اللہ پر اور رسول بلاتا ہے تم کو کہ یقین لاؤ اپنے رب پر اور لے چکا ہے تم سے عہد پکا اگر ہو تم ماننے والے
57:9  وہی ہے جو اتارتا ہے اپنے بندے پر آیتیں صاف کہ نکال لائے تم کو اندھیروں سے اجالے میں اور اللہ تم پر نرمی کرنے والا ہے مہربان
57:10  اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں اور اللہ ہی کو بچ رہتی ہر شے آسمانوں میں اور زمین میں برابر نہیں تم میں جس نے کہ خرچ کیا فتح مکہ سے پہلے اور لڑائی کی اُن لوگوں کا درجہ بڑا ہے اُن سے جو کہ خرچ کریں اُسکے بعد اور لڑائی کریں ا
57:11  کون ہے ایسا کہ قرض دے اللہ کو اچھی طرح پھر وہ اُسکو دونا کر دے اُسکے واسطے اور اُسکو ملے ثواب عزت کا
57:12  جس دن تو دیکھے ایمان والے مردوں کو اور ایمان والی عورتوں کو دوڑتی ہوئی چلتی ہے اُنکی روشنی اُنکے آگے اور ان کے داہنے خوشخبری ہے تم کو آج کے دن باغ ہیں کہ نیچے بہتی ہیں جنکے نہریں سدا رہو اُن میں یہ جو ہے یہی ہے بڑی مراد ملنی
57:13  جس دن کہیں گے دغاباز مرد اور عورتیں ایمان والوں کو راہ دیکھو ہماری ہم بھی روشنی لے لیں تمہارے نور سے کہ کوئی کہے گا لوٹ جاؤ پیچھے پھر ڈھونڈ لو روشنی پھر کھڑی کر دی جائے اُنکے بیچ میں ایک دیوار جس میں ہوگا دروازہ اُس کے اندر رحمت ہو گی اور باہر کی طرف ع
57:14  یہ اُن کو پکاریں گے کیا ہم نہ تھے تمہارے ساتھ کہیں گے کیوں نہیں لیکن تم نے بچلا دیا اپنے آپ کو اور راہ دیکھتے رہے اور دھوکے میں پڑے اور بہک گئے اپنے خیالوں پر یہاں تک کہ آ پہنچا حکم اللہ کا اور تم کو بہکا دیا اللہ کے نام سے اُس دغاباز نے
57:15  سو آج تم سے قبول نہ ہو گا فدیہ دینا اور نہ منکروں سے تم سب کا گھر دوزخ ہے وہی ہے رفیق تمہاری اور بری جگہ جا پہنچے
57:16  کیا وقت نہیں آیا ایمان والوں کو کہ گڑگڑائیں اُنکے دل اللہ کی یاد سے اور جو اترا ہے سچا دین اور نہ ہوں اُن جیسے جنکو کتاب ملی تھی اس سے پہلے پھر دراز گذری ان پر مدت پھر سخت ہو گئے اُنکے دل اور بہت اُن میں نافرمان ہیں
57:17  جان رکھو کہ اللہ زندہ کرتا ہے زمین کو اُسکے مرجانے کے بعد ہم نے کھول کر سنا دیے تم کو پتے اگر تم کو سمجھ ہے
57:18  تحقیق جو لوگ خیرات کرنے والے ہیں مرد اور عورتیں اور قرض دیتے ہیں اللہ کو اچھی طرح اُنکو ملتا ہے دونا اور اُنکو ثواب ہے عزت کا
57:19  اور جو لوگ یقین لائے اللہ پر اور اُسکے سب رسولوں پر وہی ہیں سچے ایمان والے اور لوگوں کا احوال بتلانے والے اپنے رب کے پاس اُنکے واسطے ہے اُں کا ثواب اور اُنکی روشنی اور جو لوگ منکر ہوئے اور جھٹلایا ہماری باتوں کو وہ ہیں دوزخ کے لوگ
57:20  جان رکھو کہ دنیا کی زندگانی یہی ہے کھیل اور تماشا اور بناؤ اور بڑائیاں کرنی آپس میں اور بہتایت ڈھونڈنی مال کی اور اولاد کی جیسے حالت ایک مینہ کی جو خوش لگا کسانوں کو اُس کا سبزہ پھر زور پر آتا ہے پھر تو دیکھے زرد ہو گیا پھر ہو جاتا ہے روندا ہوا گھاس اور
57:21  دوڑو اپنے رب کی معافی کی طرف کو اور بہشت کو جس کا پھیلاؤ ہے جیسے پھیلاؤ آسمان اور زمین کا تیار رکھی ہے واسطے اُنکے جو یقین لائے اللہ پر اور اسکے رسولوں پر یہ فضل اللہ کا ہے دے اُسکو جسکو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے
57:22  کوئی آفت نہیں پڑتی ملک میں اور نہ تمہاری جانوں میں جو لکھی نہ ہو ایک کتاب میں پہلے اس سےکہ پیدا کریں ہم اُسکو دنیا میں بیشک یہ اللہ پر آسان ہے
57:23  تاکہ تم غم نہ کھایا کرو اُس پر جو ہاتھ نہ آیا اور نہ شیخی کیا کرو اُس پر جو تم کو اُس نے دیا اور اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی اترانے والا بڑائی مارنے والا
57:24  وہ جو کہ آپ نہ دیں اور سکھلائیں لوگوں کو بھی نہ دینا اور جو کوئی منہ موڑے تو اللہ آپ ہے بے پروا سب خوبیوں کے ساتھ موصوف
57:25  ہم نے بھیجے ہیں اپنے رسول نشانیاں دیکر اور اتاری اُنکے ساتھ کتاب اور ترازو تاکہ لوگ سیدھے رہیں انصاف پر اور ہم نے اتارا لو ہا اُس میں سخت لڑائی ہے اور لوگوں کے کام چلتے ہیں اور تاکہ معلوم کرے اللہ کون مدد کرتا ہے اُسکے رسولوں کی بن دیکھے
57:26  اور ہم نے بھیجا نوح کو اور ابراہیم کو اور ٹھہرا دی دونوں کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب پھر کوئی اُن میں راہ پر ہے اور بہت اُن میں نافرمان ہیں
57:27  پھر پیچھے بھیجے اُنکے قدموں پر اپنے رسول اور پیچھے بھیجا ہم نے عیسٰی مریم کے بیٹے کو اور اُسکو ہم نے دی انجیل اور رکھ دی اُس کے ساتھ چلنے والوں کے دل میں نرمی اور مہربانی اور ایک ترک کرنا دنیا کا جو انہوں نے نئی بات نکالی تھی ہم نے نہیں لکھ
57:28  اے یمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور یقین لاؤ اُسکے رسول پر دے گا تم کو دو حصے اپنی رحمت سے اور رکھ دے گا تم میں روشنی جس کو لئے پھرو اور تم کو معاف کرے گا اور اللہ معاف کرنے والا ہے مہربان
57:29  تا کہ نہ جانیں کتاب والے کہ پا نہیں سکتے کوئی چیز اللہ کے فضل میں سے اور یہ کہ بزرگی اللہ کے ہاتھ ہے دیتا ہے جسکو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
58:1  سن لی اللہ نے بات اُس عورت کی جو جھگڑتی تھی تجھ سے اپنے خاوند کے حق میں اور جھینکتی تھی اللہ کے آگے اور اللہ سنتا تھا سوال و جواب تم دونوں کا بیشک اللہ سنتا ہے دیکھتا ہے
58:2  جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں تم میں سے اپنی عورتوں کو وہ نہیں ہو جاتیں اُنکی مائیں اُنکی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے اُنکو جنا اور وہ بولتے ہیں ایک ناپسند بات اور جھوٹی اور اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے
58:3  اور جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں اپنی عورتوں کو پھر کرنا چاہیں وہی کام جسکو کہا ہے تو آزاد کرنا چاہئے ایک بردہ پہلے اس سے کہ آپس میں ہاتھ لگائیں اس سے تم کو نصیحت ہو گی اور اللہ خبر رکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
58:4  پھو جو کوئی نہ پائے تو روزے ہیں دو مہینے کے لگاتار پہلے اس سے کہ آپس میں چھوئیں پھر جو کوئی یہ نہ کر سکے تو کھانا دینا ہے ساٹھ محتاجوں کا یہ حکم اس واسطے کہ تابعدار ہو جاؤ اللہ کے اور اُسکے رسول کے اور یہ حدیں باندھی ہیں اللہ کی اور منکروں کے
58:5  جو لوگ کہ مخالفت کرتے ہیں اللہ کی اور اُسکے رسول کی وہ خوار ہوئے جیسے کہ خوار ہوئے ہیں وہ لوگ جو اُن سے پہلے تھے اور ہم نے اتاری ہیں آیتیں بہت صاف اور منکروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا
58:6  جس دن کہ اٹھائے گا اللہ ان سب کو پھر جتلائے گا اُنکو اُنکے کئے کام اللہ نے وہ سب گن رکھی ہیں اور وہ بھول گئے اور اللہ کے سامنے ہے ہر چیز
58:7  تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں کہیں نہیں ہوتا مشورہ تین کا جہاں وہ نہیں ہوتا ان میں چوتھا اور نہ پانچ کا جہاں وہ نہیں ہوتا اُن میں چھٹا اور نہ اُس سے کم اور نہ زیادہ جہاں وہ نہیں ہوتا اُنکے ساتھ جہاں کہی
58:8  تو نے نہ دیکھا اُن لوگوں کو جنکو منع ہوئی کانا پھوسی پھر بھی وہی کرتے ہیں جو منع ہو چکا ہے اور کان میں باتیں کرتے ہیں گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور جب آئیں تیرے پاس تجھ کو وہ دعا دیں جو دعا نہیں دی تجھ کو اللہ نے اور کہتے ہیں اپن
58:9  اے ایمان والو جب تم کان میں بات کرو تو مت کرو بات گناہ کی اور زیادتی کی اور رسول کی نافرمانی کی اور بات کرو احسان کی اور پرہیزگاری کی اور ڈرتے رہو اللہ سے جسکے پاس تم کو جمع ہو نا ہے
58:10  یہ جو ہے کانا پھوسی سو شیطان کا کام ہے تاکہ دلگیر کرے ایمان والوں کو اور وہ اُن کا کچھ نہ بگاڑے گا بدون اللہ کے حکم کے اور اللہ پر چاہئے کہ بھروسہ کریں ایمان والے
58:11  اے ایمان والو جب کوئی تم کو کہے کہ کھل کر بیٹھو مجلسوں میں تو کھل جاؤ اللہ کشادگی دے تم کو اور جب کوئی کہے کہ اٹھ کھڑے ہو تو اٹھ کھڑے ہو اللہ بلند کرے گا اُنکے لئے جو کہ ایمان رکھتے ہیں تم میں سے اور علم انکے درجے اور اللہ کو خبر ہے ج
58:12  اے ایمان والو جب تم کان میں بات کہنا چاہو رسول سے تو آگے بھیجو اپنی بات کہنے سے پہلے خیرات یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اور بہت ستھرا پھر اگر نہ پاؤ تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے
58:13  کیا تم ڈر گئے کہ آگے بھیجا کرو کان کی بات سے پہلے خیراتیں سو جب تم نے نہ کیا اور اللہ نے معاف کردیا تم کو تو اب قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور حکم پر چلو اللہ کے اور اُسکے رسول کے اور اللہ کو خبر ہے جو کچھ تم کرتے ہو
58:14  کیا تو نے دیکھا اُن لوگوں کو جو دوست ہوئے ہیں اُس قوم کے جن پر غصہ ہوا ہے اللہ کا نہ وہ تم میں ہیں اور نہ اُن میں ہیں اور قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ بات پر اور اُنکو خبر ہے
58:15  تیار رکھا ہے اللہ نے اُنکے لئے سخت عذاب بیشک وہ برے کام ہیں جو وہ کرتے ہیں
58:16  بنا رکھا ہے اپنی قسموں کو ڈھال پھر روکتےہیں اللہ کی راہ سے تو اُنکو ذلت کا عذاب ہے
58:17  کام نہ آئیں گے اُنکو اُنکے مال اور نہ اُنکی اولاد اللہ کے ہاتھ سے کچھ بھی وہ لوگ ہیں دوزخ کے وہ اُسی میں پڑے رہیں گے
58:18  جس دن جمع کرے گا اللہ اُن سب کو پھر قسمیں کھائیں گے اُسکے آگے جیسے کھاتے ہیں تمہارے آگے اور خیال کرتے ہیں کہ وہ کچھ بھلی راہ پر ہیں سنتا ہے وہی ہیں اصل جھوٹے
58:19  قابو کر لیا ہے اُن پر شیطان نے پھر بھلا دی اُنکو اللہ کی یاد وہ لوگ ہیں گروہ شیطان کا سنتا ہے جو گروہ ہے شیطان کا وہی خراب ہوتے ہیں
58:20  جو لوگ خلاف کرتے ہیں اللہ کا اور اُسکے رسول کا وہ لوگ ہیں سب سے بےقدر لوگوں میں
58:21  اللہ لکھ چکا کہ میں غالب ہوں گا اور میرے رسول بیشک اللہ زورآور ہے زبردست
58:22  تو نہ پائے گا کسی قوم کو جو یقین رکھتے ہوں اللہ پر اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں ایسوں سے جو مخالف ہوئے اللہ کے اور اُسکے رسول کے خواہ وہ اپنے باپ ہوں یا اپنے بیٹے یا اپنے بھائی یا اپنے گھرانے کے اُنکے دلوں میں اللہ نے لکھ دیا ہے ایمان اور اُنکی مدد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
59:1  اللہ کی پاکی بیان کرتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا
59:2  وہی ہے جس نے نکال دیا اُنکو جو منکر ہیں کتاب والوں میں اُنکے گھروں سے پہلے ہی اجتماع پر لشکر کے تم نہ اٹکل کرتے تھے کہ نکلیں گے اور وہ خیال کرتے تھے کہ اُنکو بچا لیں گے اُنکے قلعے اللہ کے ہاتھ سے پھر پہنچا اُن پر اللہ جہاں سے اُنکو خیال نہ تھا او
59:3  اور اگر نہ ہوتی یہ بات کہ لکھ دیا تھا اللہ نے اُن پر جلاوطن ہونا تو اُنکو عذاب دیتا دنیا میں اور آخرت میں ہے اُنکے لئے آگ کا عذاب
59:4  یہ اس لئے کہ وہ مخالف ہوئے اللہ سے اور اُسکے رسول سے اور جو کوئی مخالف ہو اللہ سے تو اللہ کا عذاب سخت ہے
59:5  جو کاٹ ڈالا تم نے کھجور کا درخت یا رہنے دیا کھڑا اپنی جڑ پر سو اللہ کے حکم سے اور تاکہ رسوا کرے نافرمانوں کو
59:6  اور جو مال کہ لوٹا دیا اللہ نے اپنے رسول پر اُن سے سو تم نے نہیں دوڑائے اُس پر گھوڑے اور نہ اونٹ ولیکن اللہ غلبہ دیتا ہے اپنے رسولوں کو جس پر چاہے اور اللہ سب کچھ کر سکتا ہے
59:7  جو مال لوٹایا اللہ نے اپنے رسول پر بستیوں والوں سے سو اللہ کے واسطے اور رسول کے اور قرابت والے کے اور یتیموں کے اور محتاجوں کے اور مسافر کے تاکہ نہ آئے لینے دینے میں دولتمندوں کے تم میں سے اور جو دے تم کو رسول سو لے لو اور جس سے منع کرے سو
59:8  واسطے ان مفلسوں وطن چھوڑنے والوں کے جو نکالے ہوئے آتے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے ڈھونڈتے آئے ہیں اللہ کا فضل اور اُسکی رضامندی اور مدد کرنے کو اللہ کی اور اسکے رسول کی وہ لوگ وہی ہیں سچے
59:9  اور جو لوگ جگہ پکڑ رہے ہیں اس گھر میں اور ایمان میں ان سے پہلے سے وہ محبت کرتے ہیں اس سے جو وطن چھوڑ کر آئے انکے پاس اور نہیں پاتے اپنے دل میں تنگی اس چیز سے جو مہاجرین کو دی جائے اور مقدم رکھتے ہیں اُنکو اپنی جان سے اور اگر چہ ہو اپنے اوپر فا
59:10  اور واسطے ان لوگوں کے جو آئے اُنکے بعد کہتے ہوئے اے رب بخش ہم کو اور ہمارے بھائیوں کو جو ہم سے پہلے داخل ہوئے ایمان میں اور نہ رکھ ہمارے دلوں میں بیر ایمان والوں کا اے رب تو ہی ہے نرمی والا مہربان
59:11  کیا تو نے نہیں دیکھا ان لوگوں کو جو دغاباز ہیں کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو کافر ہیں اہل کتاب میں سے اگر تم کو کوئی نکال دے گا تو ہم بھی نکلیں گے تمہارےساتھ اور کہا نہ مانیں گے کسی کا تمہارے معاملہ میں کبھی اور اگر تم سے لڑائی ہوئی تو ہم تمہاری مدد کریں گے
59:12  اگر وہ نکالے جائیں یہ نہ نکلیں گے اُنکے ساتھ اور اگر اُن سےلڑائی ہوئی یہ نہ مدد کریں گے اُنکی اور اگر مدد کریں گے تو بھاگیں گے پیٹھ پھیر کر پھر کہیں نہ مدد پائیں گے
59:13  البتہ تمہارا ڈر زیادہ ہے اُنکے دلوں میں اللہ کے ڈر سے یہ ا سلئے کہ وہ لوگ سمجھ نہیں رکھتے
59:14  لڑ نہ سکیں گے تم سے سب مل کر مگر بستیوں کےکوٹ میں یا دیواروں کی اوٹ میں اُنکی لڑائی آپس میں سخت ہے تو سمجھے وہ اکھٹے ہیں اور اُنکے دل جدا جدا ہو رہے ہیں یہ اس لئے کہ وہ لوگ عقل نہیں رکھتے
59:15  جیسے قصہ اُن لوگوں کا جو ہو چکے ہیں اُن سے پہلے قریب ہی چکھی اُنہوں نے سزا اپنے کام کی اور اُنکے لئے عذاب دردناک ہے
59:16  جیسے قصہ شیطان کا جب کہے انسان کو تو منکر ہو پھر جب وہ منکر ہو گیا کہے میں الگ ہوں تجھ سے میں ڈرتا ہوں اللہ سے جو رب ہے سارے جہان کا
59:17  پھر انجام دونوں کا یہی کہ وہ دونوں ہیں آگ میں ہمیشہ رہیں اُسی میں اور یہی ہے سزا گنہگاروں کی
59:18  اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور چاہیے کہ دیکھ لے ہر ایک جی کیا بھیجتا ہے کل کے واسطے اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو
59:19  اور مت ہو اُن جیسے جنہوں نے بھلا دیا اللہ کو پر اللہ نے بھلا دیے اُنکو اُن کے جی وہ لوگ وہی ہیں نافرمان
59:20  برابر نہیں دوزخ والے اور بہشت والے بہشت والے جو ہیں وہی ہیں مراد پانے والے
59:21  اگر ہم اتارتے یہ قرآن ایک پہاڑ پر تو تُو دیکھ لیتا کہ وہ دب جاتا پھٹ جاتا اللہ کے ڈر سے اور یہ مثالیں ہم سناتے ہیں لوگوں کو تاکہ وہ غور کریں
59:22  وہ اللہ ہے جس کے سوائے بندگی نہیں کسی کی جانتا ہے جو پوشیدہ ہے اور جو ظاہر ہے وہ ہے بڑا مہربان رحم والا
59:23  وہ اللہ ہے جس کے سوائے بندگی نہیں کسی کی وہ بادشاہ ہے پاک ذات سب عیبوں سے سالم امان دینے والا پناہ میں لینے والا زبردست دباؤ والا صاحب عظمت پاک ہے اللہ اُنکے شریک بتلانے سے
59:24  وہ اللہ ہے بنانے والا نکال کھڑا کرنے والا صورت کھینچنے والا اُسی کے ہیں سب نام خاصے (عمدہ) پاکی بول رہا ہے اُسکی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
60:1  ا اے ایمان والو نہ پکڑو میرےاور اپنے دشمنوں کو دوست تم اُنکو پیغام بھیجتےہو دوستی سے اور وہ منکر ہوئے ہیں اُس سے جو تمہارے پاس آیا سچا دین نکالتے ہیں رسول کو اور تم کو اس بات پر کہ تم مانتے ہو اللہ کو جو رب ہے تمہارا اگر تم نکلے ہو لڑنے کو م
60:2  اگر تم اُنکے ہاتھ آ جاؤ ہو جائیں تمہارے دشمن اور چلائیں تم پر اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں برائی کے ساتھ اور چاہیں کہ کسی طرح تم بھی منکر ہو جاؤ
60:3  ہرگز کام نہ آئیں گے تمہارے کنبے والے اور نہ تمہاری اولاد قیامت کے دن وہ فیصلہ کرے گا تم میں اور اللہ جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے
60:4  تم کو چال چلنی چاہئیے اچھی ابراہیم کی اور جو اُسکے ساتھ تھے جب انہوں نے کہا اپنی قوم کو ہم الگ ہیں تم سے اور اُن سے کہ جنکو تم پوجتے ہو اللہ کے سوائے ہم منکر ہوئے تم سے اور کھل پڑی ہم میں اور تم میں دشمنی اور بیر ہمیشہ کو یہاں تک کہ تم یقین ل
60:5  اے رب ہمارے مت جانچ ہم پر کافروں کو اور ہم کو معاف کر اے رب ہمارے تو ہی ہے زبردست حکمت والا
60:6  البتہ تم کو بھلی چال چلنی چاہئے اُنکی جو کوئی امید رکھتا ہو اللہ کی اور پچھلے دن کی اور جو کوئی منہ پھیرے تو اللہ وہی ہے بے پروا سب تعریفوں والا
60:7  امید ہے کہ کر دے اللہ تم میں اور جو دشمن ہیں تمہارے اُن میں دوستی اور اللہ سب کچھ کر سکتا ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
60:8  اللہ تم کو منع نہیں کرتا اُن لوگوں سے جو لڑے نہیں تم سے دین پر اور نکالا نہیں تم کو تمہارےگھروں سے کہ اُن سے کرو بھلائی اور انصاف کا سلوک بیشک اللہ چاہتا ہے انصاف والوں کو
60:9  اللہ تو منع کرتا ہے تم کو اُن سے جو لڑے تم سے دین پر اور نکالا تم کو تمہارے گھروں سے اور شریک ہوئے تمہارے نکالنے میں کہ اُن سے کرو دوستی اور جو کوئی ان سے دوستی کرے سو وہ لوگ وہی ہیں گنہگار
60:10  اے ایمان والو جب آئیں تمہارے پاس ایمان والی عورتیں وطن چھوڑ کر تو ان کو جانچ لو اللہ خوب جانتا ہے انکے ایمان کو پھر اگر جانو کہ وہ ایمان پر ہیں تو مت پھیرو اُنکو کافروں کی طرف نہ یہ عورتیں حلال ہیں اُن کافروں کو اور نہ وہ کافر حلال ہیں ان عورتوں کو ا
60:11  اور اگر جاتی رہیں تمہارے ہاتھ سے کچھ عورتیں کافروں کی طرف پھر تم ہاتھ مارو تو دیدو اُنکو جن کی عورتیں جاتی رہی ہیں جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور ڈرتے رہو اللہ سے جس پر تم کو یقین ہے
60:12  اے نبی جب آئیں تیرے پاس مسلمان عورتیں بیعت کرنے کو اس بات پر کہ شریک نہ ٹھہرائیں اللہ کا کسی کو اور چوری نہ کریں اور بدکاری نہ کریں اور اپنی اولاد کو نہ مار ڈالیں اور طوفان نہ لائیں باندھ کر اپنے ہاتھوں اور پاؤں میں اور تیری نافرمانی نہ کریں کسی
60:13  اے ایمان والو مت دوستی کرو اُن لوگوں سے کہ غصہ ہوا ہے اللہ اُن پر وہ آس توڑ چکے ہیں پچھلے گھر سے جیسے آس توڑی منکروں نے قبر والوں سے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
61:1  اللہ کی پاکی بولتا ہے جوکچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا
61:2  اے ایمان والو کیوں کہتے ہو منہ سے جو نہیں کرتے
61:3  بڑی بیزاری کی بات ہے اللہ کے یہاں کہ کہو وہ چیز جو نہ کرو
61:4  اللہ چاہتا ہے اُن لوگوں کو جو لڑتے ہیں اُسکی راہ میں قطار باندھ کر گویا وہ دیوار ہیں سیسہ پلائی ہوئی
61:5  اور جب کہا موسٰی نے اپنی قوم کو اے قوم میری کیوں ستاتے ہو مجھ کو اور تم کو معلوم ہے کہ میں اللہ کا بھیجا آیا ہوں تمہارے پاس پھر جب وہ پھر گئے تو پھیر دیے اللہ نے انکے دل اور اللہ راہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو
61:6  اور جب کہا عیسٰی مریم کے بیٹے نے اے بنی اسرائیل میں بھیجا ہوا آیا ہوں اللہ کا تمہارے پاس یقین کرنے والا اُس پر جو مجھ سے آگے ہے توریت اور خوشخبری سنانے والا ایک رسول کی جو آئے گا میرے بعد اُس کا نام ہے احمد پھر جب آیا انکے پاس کھلی نشانیاں لیکر کہ
61:7  اور اس سے زیادہ بے انصاف کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ اور اُسکو بلاتے ہیں مسلمان ہونے کو اور اللہ راہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو
61:8  چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کی روشنی اپنے منہ سے اور اللہ کو پوری کرنی ہے اپنی روشنی اور پڑے برا مانیں منکر
61:9  وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول راہ کی سوجھ دے کر اور سچا دین کہ اس کو اوپر کرے سب دینوں سے اور پڑے برا مانیں شرک کرنے والے
61:10  اے ایمان والو میں بتلاؤں تم کو ایسی سوداگری جو بچائے تم کو ایک عذاب دردناک سے
61:11  ایمان لاؤ اللہ پر اور اُسکے رسول پر اور لڑو اللہ کی راہ میں اپنے مال سے اور اپنی جان سے یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم سمجھ رکھتے ہو
61:12  بخشے گاہ وہ تمہارے گناہ اور داخل کرے گا تم کو باغوں میں جنکے نیچے بہتی ہیں نہریں اور ستھرے گھروں میں بسنے کے باغوں کے اندر یہ ہے بڑی مراد ملنی
61:13  اور ایک اور چیز دے جس کو تم چاہتے ہو مدد اللہ کی طرف سے اور فتح جلدی اور خوشی سنا دے ایمان والوں کو
61:14  اے ایمان والو تم ہو جاؤ مددگار اللہ کے جیسے کہا عیسٰی مریم کے بیٹے نے اپنے یاروں کو کون ہے کہ مدد کرے میری اللہ کی راہ میں بولے یار ہم ہیں مددگار اللہ کے پھر ایمان لایا ایک فرقہ بنی اسرائیل سے اور منکر ہوا ایک فرقہ پھر قوت دی ہم نے اُنکو جو ایما
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
62:1  اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں میں اورجو کچھ کہ ہے زمین میں بادشاہ پاک ذات زبردست حکمتوں والا
62:2  وہی ہے جس نے اٹھایا ان پڑھوں میں ایک رسول انہی میں کا پڑھ کر سناتا ہے اُنکو اُسکی آیتیں اور انکو سنوارتا ہے اور سکھلاتا ہے اُنکو کتاب اور عقلمندی اور اس سے پہلے وہ پڑے ہوئے تھے صریح بھول میں
62:3  اور اٹھایا اس رسول کو ایک دوسرے لوگوں کے واسطے بھی انہی میں سےجو ابھی نہیں ملے ان میں اور وہی ہے زبردست حکمت والا
62:4  یہ بڑائی اللہ کی ہے دیتا ہے جسکو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے
62:5  مثال ان لوگوں کی جن پر لادی توریت پھر نہ اٹھائی انہوں نے جیسے مثال گدھے کی کہ پیٹھ پر لے چلتا ہے کتابیں بری مثال ہے اُن لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی باتوں کو اور اللہ راہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو
62:6  تو کہہ اے یہودی ہونے والو اگر تم کو دعوٰی ہے کہ تم دوست ہو اللہ کے سب لوگوں کے سوائے تو مناؤ اپنے مرنے کو اگر تم سچے ہو
62:7  اور وہ کبھی نہ منائیں گے اپنا مرنا اُن کاموں کی وجہ سے جنکو آگے بھیج چکے ہیں اُنکے ہاتھ اور اللہ کو خوب معلوم ہیں سب گنہگار
62:8  تو کہہ موت وہ جس سے تم بھاگتے ہو وہ تم سے ضرور ملنے والی ہے پھر تم پھیرے جاؤ گے اس سے چھپے اور کھلے جاننے والے کے پاس پھر جتلا دے گا تم کو جو تم کرتے تھے
62:9  اے ایمان والو جب اذان ہو نماز کی جمعہ کے دن تو دوڑو اللہ کی یاد کو اور چھوڑ دو خرید و فروخت یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم کو سمجھ ہے
62:10  پھر جب تمام ہو چکے نماز تو پھیل پڑو زمین میں اور ڈھونڈو فضل اللہ کا اور یاد کرو اللہ کو بہت سا تاکہ تمہارا بھلا ہو
62:11  اور جب دیکھیں سودا بکتا یا کچھ تماشا متفرق ہو جائیں اُسکی طرف اور تجھ کو چھوڑ جائیں کھڑا تو کہہ جو اللہ کے پاس ہے سو بہتر ہے تماشے سے اور سوداگری سے اور اللہ بہتر ہے روزی دینے والا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
63:1  جب آئیں تیرے پاس منافق کہیں ہم قائل ہیں تو رسول ہے اللہ کا اور اللہ جانتا ہے کہ تو اُس کا رسول ہے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق جھوٹے ہیں
63:2  انہوں نے رکھا ہے اپنی قسموں کو ڈھال بنا کر پھر روکتے ہیں اللہ کی راہ سے یہ لوگ برے کام ہیں جو کر رہے ہیں
63:3  یہ اس لئے کہ وہ ایمان لائے پھر منکر ہو گئے پھر مہر لگ گئ اُنکے دل پر سو وہ اب کچھ نہیں سمجھتے
63:4  اور جب تو دیکھے اُنکو تو اچھے لگیں تجھ کو انکے ڈیل اور اگر بات کہیں سنے تو اُنکی بات کیسے ہیں جیسے کہ لکڑی لگا دی دیوار سے جو کوئی چیخے جانیں ہم ہی پر بلا آئی وہی ہیں دشمن اُن سے بچتا رہ گردن مارے انکی اللہ کہاں سے پھرے جاتے ہیں
63:5  اور جب کہیے اُنکو آؤ معاف کرا دے تم کو رسول اللہ کا مٹکاتے ہیں اپنے سر اور تو دیکھےکہ وہ رکتے ہیں اور وہ غرور کرتے ہیں
63:6  برابر ہے اُن پر تو معافی چاہے اُنکی یا نہ معافی چاہے ہرگز نہ معاف کرے گا اُنکو اللہ بیشک اللہ راہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو
63:7  وہی ہیں جو کہتے ہیں مت خرچ کرو ان پر جو پاس رہتے ہیں رسول اللہ کے یہاں تک کہ متفرق ہو جائیں اور اللہ کے ہیں خزانے آسمانوں کے اور زمین کے ولیکن منافق نہیں سمجھتے
63:8  کہتے ہیں البتہ اگر ہم پھر گئے مدینہ کو تو نکال دے گا جس کا زور ہے وہاں سے کمزور لوگوں کو اور زور تو اللہ کا ہے اور اُسکے رسول کا اور ایمان والوں کا لیکن منافق نہیں جانتے
63:9  اے ایمان والو غافل نہ کردیں تم کو تمہاے مال اور تمہاری اولاد اللہ کی یاد سے اور جو کوئی یہ کام کرے تو وہی لوگ ہیں ٹوٹے میں
63:10  اور خرچ کرو کچھ ہمارا دیا ہوا اُس سے پہلے کہ آ پہنچے تم میں کسی کو موت تب کہے اے رب کیوں نہ ڈھیل دی تو نے مجھ کو ایک تھوڑی سے مدت کہ میں خیرات کرتا اور ہو جاتا نیک لوگوں میں
63:11  اور ہرگز نہ ڈھیل دے گا اللہ کسی جی کو جب آ پہنچا اُس کا وعدہ اور اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
64:1  پاکی بول رہا ہے اللہ کی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اُسی کا راج ہے اور اُسی کی تعریف ہے اور وہی ہر چیز کر سکتا ہے
64:2  وہی ہے جس نے تم کو بنایا پھر کوئی تم میں منکر ہے اورکوئی تم میں ایماندار اور اللہ جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے
64:3  بنایا آسمانوں کو اور زمین کو تدبیر سے اور صورت کھینچی تمہاری پھر اچھی بنائی تمہاری صورت اور اُسکی طرف سب کو پھر جانا ہے
64:4  جانتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو کھول کر کرتے ہو اور اللہ کو معلوم ہے جیوں کی بات
64:5  کیا پہنچی نہیں تم کو خبر اُن لوگوں کی جو منکر ہو چکے ہیں پہلے پھر اُنہوں نے چکھی سزا اپنے کام کی اور اُن کو عذاب دردناک ہے
64:6  یہ اس لئےکہ لاتےتھے اُنکے پاس اُن کے سول نسانیاں پھر کتے کیا آدمی ہم کر راہ سمجھائیں گے پھر منکر ہوئے اور منہ موڑ لیا اور اللہ نے بے پروائی کی اور اللہ بے پروا ہے سب تعریفوں والا
64:7  دعوٰی کرتے ہیں منکر کہ ہر گز اُنکو کوئی نہ اٹھائے گا تو کہہ کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی تم کو بیشک اٹھانا ہے پھر تم کو جتلانا ہے جو کچھ تم نے کیا اور یہ اللہ پر آسان ہے
64:8  سو ایمان لاؤ اللہ پر اور اسکے رسول پر اور اُس نور پر جو ہم نے اتارا اور اللہ کو تمہاے سب کام کی خبر ہے
64:9  جس دن تم کو اکٹھا کرے گا جمع ہونے کے دن وہ دن ہے ہار جیت کا اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر اور کرے کام بھلا اتار دے گا اس پر سے اُسکی برائیاں اور داخل کرے گا اُسکو باغوں میں جنکے نیچے بہتی ہیں ندیاں رہا کریں اُن میں ہمیشہ یہی ہے بڑی مراد ملنی
64:10  اور جو لوگ منکر ہوئے اور جھٹلائیں انہوں نے ہماری آیتیں وہ لوگ ہیں دوزخ والے رہا کریں اُسی میں اور بری جگہ جا پہنچے
64:11  نہیں پہنچتی کوئی تکلیف بدون حکم اللہ کے اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر وہ راہ بتلائے اسکے دل کو اور اللہ کو ہر چیز معلوم ہے
64:12  اور حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا پھر اگر تم منہ موڑو تو ہمارے رسول کا تو یہی کام ہے پہنچا دینا کھول کر
64:13  اللہ اُسکے سوائے کسی کی بندگی نہیں اور اللہ پر چاہئے بھروسہ کریں ایمان والے
64:14  اے ایمان والو تمہاری بعض جوروئیں اور اولاد دشمن ہیں تمہارے سو اُن سے بچتے رہو اور اگر معاف کرو اور درگزرو اور بخشو تو اللہ ہے بخشنے والا مہربان
64:15  تمہارے مال اور تمہاری اولاد یہی ہیں جانچنے کو اور اللہ جو ہے اُسکے پاس ہے ثواب بڑا
64:16  سو ڈرو اللہ سے جہاں تک ہو سکے اور سنو اور مانو اور خرچ کرو اپنے بھلے کو اور جسکو بچا دیا اپنے جی کے لالچ سے سو وہ لوگ وہی مراد کو پہنچے
64:17  اگر قرض دو اللہ کو اچھی طرح پر قرض دینا وہ دونا کر دے تم کو اور تم کو بخشے اور اللہ قدردان ہے تحمل والا
64:18  جاننے والا پوشیدہ اور ظاہر کا زبردست حکمت والا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
65:1  اے نبی جب تم طلاق دو عورتوں کو تو انکو طلاق دو اُنکی عدت پر اور گنتے رہو عدت کو اور ڈرو اللہ سے جو رب ہے تمہارا مت نکالو اُنکو اُنکے گھروں سے اور وہ بھی نہ نکلیں مگر جو کریں صریح بے حیائی اور یہ حدیں ہیں باندھی ہوئی اللہ کی اور جو کوئی بڑ
65:2  پھر جب پہنچیں اپنے وعدہ کو تو رکھ لو اُنکو دستور کے موافق یا چھوڑ دو اُنکو دستور کے موافق اور گواہ کر لو دو معتبر اپنے میں کے اور سیدھی ادا کرو گواہی اللہ کے واسطے یہ بات جو ہے اس سے سمجھ جائے گا جو کوئی یقین رکھتا ہو گا اللہ پر اور پچھلے دن
65:3  اور روزی دے اُسکو جہاں سے اُسکو خیال بھی نہ ہو اور جو کوئی بھروسہ رکھے اللہ پر تو وہ اُسکو کافی ہے تحقیق اللہ پورا کر لیتا ہے اپنا کام اللہ نےرکھا ہے ہر چیز کا اندازہ
65:4  اور جو عورتیں ناامید ہو گئیں حیض سے تمہاری عورتوں میں اگر تم کو شبہ رہ گیا تو اُنکی عدت ہے تین مہینے اور ایسے ہی جن کو حیض نہیں آیا اور جن کے پیٹ میں بچہ ہے اُنکی عدت یہ کہ جن لیں پیٹ کا بچہ اور جو کوئی ڈرتا رہے اللہ سے کر دے وہ اُس کے کام میں آ
65:5  یہ حکم ہے اللہ کا جو اتارا تمہاری طرف اور جو کوئی ڈرتا رہے اللہ سے اتار دے اس پر سے اسکی برائیاں اور بڑا دے اُسکو ثواب
65:6  اُنکو گھر دو رہنے کے واسطے جہاں تم آپ رہو اپنے مقدور کے موافق اور ایذا دینا نہ چاہو اُنکو تاکہ تنگ پکڑو اُنکو اور اگر رکھتی ہوں پیٹ میں بچہ تو اُن پر خرچ کرو جب تک جنیں پیٹ کا بچہ پھر اگر وہ دودھ پلائیں تمہاری خاطر تو دو اُنکو اُن کا بدلا ا
65:7  چاہیے خرچ کرے وسعت والا اپنی وسعت کے موافق اور جسکو نپی تلی ملتی ہے اُسکی روزی تو خرچ کرے جیسا کہ دیا ہے اُسکو اللہ نے اللہ کسی پر تکلیف نہیں رکھتا مگر اُسی قدر جو اُسکو دیا اب کر دے گا اللہ سختی کے پیچھے کچھ آسانی
65:8  اور کتنی بستیاں کہ نکل چلیں حکم سے اپنے رب کے اور اُسکے رسولوں کے پھر ہم نے حساب میں پکڑا اُنکو سخت حساب میں اور آفت ڈالی اُن پر بن دیکھی آفت
65:9  پھر چکھی انہوں نے سزا اپنے کام کی اور آخر کو اُنکے کام میں ٹوٹا آ گیا
65:10  تیار رکھا ہے اللہ نے واسطے اُنکے سخت عذاب سو ڈرتے رہو اللہ سے اے عقل والو جنکو یقین ہے بیشک اللہ نے اتاری ہے تم پر نصیحت
65:11  رسول ہے جو پڑھ کر سناتا ہے تم کو اللہ کی آیتیں کھول کر سنانے والی تاکہ نکالے اُن لوگوں کو جو کہ یقین لائے اور کئے بھلے کام اندھیروں سے اجالے میں اور جو کوئی یقین لائے اللہ پر اورکرے کچھ بھلائی اُسکو داخل کرے باغوں میں نیچے بہتی ہیں جنکے نہریں سد
65:12  اللہ وہی ہے جس نے بنائے سات آسمان اور زمین بھی اتنی ہی اترتا ہے اُس کا کا حکم اُنکے اندر تاکہ تم جانو کہ اللہ ہر چیز کر سکتا ہے اور اللہ کے علم میں سمائی ہے ہر چیز کی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
66:1   اے نبی تو کیوں حرام کرتا ہے جو حلال کیا اللہ نے تجھ پر چاہتا ہے تو رضامندی اپنی عورتوں کی اور اللہ بخشنے والا ہے مہربان
66:2  مقرر کر دیا ہے اللہ نے تمہارے لئے کھول ڈالنا تمہاری قسموں کا اور اللہ مالک ہے تمہارا اور وہی ہے سب کچھ جانتا حکمت والا
66:3  اور جب چھپا کر کہی نبی نے اپنی کسی عورت سے ایک بات پھر جب اُس نے خبر کر دی اُسکی اور اللہ نے جتلا دی نبی کو وہ بات تو جتلائی نبی نے اُس میں سےکچھ اور ٹلا دی کچھ پھر جب وہ جتلائی عورت کو بولی تجھ کو کس نے بتلا دی یہ کہا مجھ کو بتایا اُس خبر والے واقف نے
66:4  اگر تم دونوں توبہ کرتی ہو تو جھک پڑے ہیں دل تمہارے اور اگر تم دونوں چڑھائی کرو گی اُس پر تو اللہ ہے اُس کا رفیق اور جبرئیل اور نیک بخت ایمان والے اور فرشتے اسکے پیچھے مددگار ہیں
66:5  اگر نبی چھوڑ دے تم سب کو ابھی اُس کا رب بدلے میں دیدے اُسکو عورتیں تم سے بہتر حکم بردار یقین رکھنے والیاں نماز میں کھڑی ہونے والیاں توبہ کرنے والیاں بندگی بجا لانے والیاں روزہ رکھنے والیاں بیاہیاں اور کنواریاں
66:6  اے ایمان والو بچاؤ اپنی جان کو اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے جسکی چھپٹیاں ہیں آدمی اور پتھر اُس پر مقرر ہیں فرشتے تندخو زبردست نافرمانی نہیں کرتے اللہ کی جو بات فرمائے اُنکو اور وہی کام کرتے ہیں جو اُنکو حکم ہو
66:7  اے منکر ہونے والو مت بہانے بتلاؤ آج کے دن وہی بدلا پاؤ گے جو تم کرتے تھے
66:8  اے ایمان والو توبہ کرو اللہ کی طرف صاف دل کی توبہ امید ہے تمہارا رب اتار دے تم پر سے تمہاری برائیاں اور داخل کرے تم کو باغوں میں جنکے نیچے بہتی ہیں نہریں جس دن کہ اللہ ذلیل نہ کرے گا نبی کو اور اُن لوگوں کو جو یقین لاتے ہیں اُسکے ساتھ اُنکی روش
66:9  اے نبی لڑائی کر منکروں سے اور دغابازوں سے اور سختی کر اُن پر اور اُن کا گھر دوزخ ہے اور بری جگہ جا پہنچے
66:10  اللہ نے بتلائی ایک مثل منکروں کے واسطے عورت نوح کی اور عورت لوط کی گھر میں تھیں دونوں دو نیک بندوں کے ہمارے نیک بندوں میں سے پھر اُنہوں نے اُن سے چوری کی پھر وہ کام نہ آئے اُنکے اللہ کے ہاتھ سے کچھ بھی اور حکم ہوا کہ چلی جاؤ دوزخ میں جانے والوں کے ساتھ
66:11  اور اللہ نے بتلائی ایک مثل ایمان والوں کے لئے عورت فرعون کی جب بولی اے رب بنا میرے واسطے اپنے پاس ایک گھر بہشت میں اور بچا نکال مجھ کو فرعون سے اور اُسکے کام سے اور بچا نکال مجھ کو ظالم لوگوں سے
66:12  اور مریم بیٹی عمران کی جس نے روکے رکھا اپنی شہوت کی جگہ کو پھر ہم نے پھونک دی اُس میں ایک اپنی طرف سے جان اور سچا جانا اپنے رب کی باتوں کو اور اُسکی کتابوں کو اور وہ تھی بندگی کرنے والوں میں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
67:1  بڑی برکت ہے اُسکی جسکے ہاتھ میں ہے راج اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے
67:2  جس نے بنایا مرنا اور جینا تاکہ تم کو جانچے کون تم میں اچھا کرتا ہے کام اور وہ زبردست ہے بخشنے والا
67:3  جس نے بنائے سات آسمان تہہ پر تہہ کیا دیکھتا ہے تو رحمٰن کے بنانے میں کچھ فرق پھر دوبارہ نگاہ کر کہیں نظر آتی ہے تجھ کو دڑاڑ
67:4  پھر لوٹا کر نگاہ کر دو دو بار لوٹ آئے گی تیرے پاس تیری نگاہ رد ہو کر تھک کر
67:5  اور ہم نے رونق دی سب سے ورلے آسمان کو چراغوں سے اور اُن سے کر رکھی ہے ہم نے پھینک مار شیطانوں کے واسطے اور رکھا ہے اُنکے واسطے عذاب دہکتی آگ کا
67:6  اور جو لوگ منکر ہوئے اپنے رب سے اُنکے واسطے ہے عذاب دردناک اور بری جگہ جا پہنچے
67:7  جب اُس میں ڈالے جائیں گے سنیں گے اُس کا دہاڑنا اور وہ اچھل رہی ہو گی
67:8  ایسا لگتا ہے کہ پھٹ پڑے گی جوش سے جس وقت پڑے اُس میں ایک گروہ پوچھیں اُن سے دوزخ کے داروغہ کیا نہ پہنچا تھا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا
67:9  وہ بولیں کیوں نہیں ہمارے پاس پہنچا تھا ڈر سنانے والا پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا نہیں اتاری اللہ نے کوئی چیز تم تو پڑے ہوئے ہو بڑے بہکاوے میں
67:10  اور کہیں گے اگر ہم ہوتے سنتے یا سمجھتے تو نہ ہوتے دوزخ والوں میں
67:11  سو قائل ہو گئے اپنے گناہ کے اب دفع ہو جائیں دوزخ والے
67:12  جو لوگ ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے اُنکے لئے معافی ہے اور ثواب بڑا
67:13  اور تم چھپا کر کہو اپنی بات یا کھول کر وہ خوب جانتا ہے جیوں کے بھید
67:14  بھلا وہ نہ جانے جس نے بنایا اور وہی ہے بھید جاننے والا خبردار
67:15  وہی ہے جس نے کیا تمہارے آگے زمین کو پست اب چلو پھرو اُسکے کندھوں پر اور کھاؤ کچھ اُسکی دی ہوئی روزی اور اُسی کی طرف جی اٹھنا ہے
67:16  کیا تم نڈر ہو گئے اُس سے جو آسمان میں ہے اس سے کہ دھنسا دے تم کو زمین میں پھر تبھی وہ لرزنے لگے
67:17  یا نڈر ہو گئے ہو اُس سے جو آسمان میں ہے اس بات سے کہ برسا دے تم پر مینہ پتھروں کا سو جان لو گے کیسا ہے میرا ڈرانا
67:18  اور جھٹلا چکے ہیں جو اُن سے پہلے تھے پھر کیسا ہوا میرا انکار
67:19  اور کیا نہیں دیکھتے ہو اڑتے جانوروں کو اپنے اوپر پر کھولے ہوئے اور پر جھپکتے ہوئے اُن کو کوئی نہیں تھام رہا رحمان کے سوائے اُسکی نگاہ میں ہے ہر چیز
67:20  بھلا وہ کون ہے جو فوج ہے تمہاری مدد کرے تمہاری رحمٰن کے سوائے منکر پڑے ہیں برے بہکائے میں
67:21  بھلا وہ کون ہے جو روزی دے تم کو اگر وہ رکھ چھوڑے اپنی روزی کوئی نہیں پر اڑ رہے ہیں شرارت اور بدکنے پر
67:22  بھلا ایک جو چلے اوندھا اپنے منہ کے بل وہ سیدھی راہ پائے یا وہ شخص جو چلے سیدھا ایک سیدھی راہ پر
67:23  تو کہہ وہی ہے جس نے تم کو بنا کھڑا کیا اور بنا دیے تمہارے واسطے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت تھوڑا حق مانتے ہو
67:24  تو کہہ وہی ہے جس نے کھنڈا دیا تم کو زمین میں اور اُسی کی طرف اکٹھے کئے جاؤ گے
67:25  اور کہتے ہیں کب ہو گا یہ وعدہ اگر تم سچے ہو
67:26  تو کہہ خبر تو ہے اللہ ہی کے پاس اور میرا کام تو یہی ڈر سنا دینا ہے کھول کر
67:27  پھر جب دیکھیں گے کہ وہ پاس آ لگا تو بگڑ جائیں گے منہ منکروں کے اور کہے گا یہی ہے جس کو تم مانگتے تھے
67:28  تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر ہلاک کر دے مجھ کو اللہ اور میرے ساتھ والو کو یا ہم پر رحم کرے پھر وہ کون ہے جو بچائے منکروں کو عذاب دردناک سے
67:29  تو کہہ وہی رحمٰن ہے ہم نے اُسکو مانا اور اُسی پر بھروسہ کیا سو اب تم جان لو گے کون پڑ اہے صریح بہکائے میں
67:30  تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر ہو جائے صبح کو پانی تمہارا خشک پھر کون ہے جو لائے تمہارے پاس پانی نتھرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
68:1  نٓ۔ قسم ہے قلم کی اور جو کچھ لکھتے ہیں
68:2  تو نہیں اپنے رب کے فضل سے دیوانہ
68:3  اور تیرے واسطے بدلا ہے بے انتہا
68:4  اور تو پیدا ہوا ہے بڑے خلق پر
68:5  سو اب تو بھی دیکھ لے گا اور وہ بھی دیکھ لیں گے
68:6  کہ کون ہے تم میں جو بچل رہا ہے
68:7  بیشک تیرا رب وہی خوب جانے اُسکو جو بہکا اُسکی راہ سے اور وہی جانتا ہے راہ پانے والوں کو
68:8  سو تو کہنا مت مان جھٹلانے والوں کا
68:9  وہ چاہتے ہیں کسی طرح تو ڈھیلا ہو تو وہ بھی ڈھیلے ہوں ہوں
68:10  اور تو کہا مت مان کسی قسمیں کھانے والے بے قدر کا
68:11  طعنے دے چغلی کھاتا پھرے
68:12  بھلے کام سے روکے حد سے بڑھے بڑا گنہگار
68:13  اُجڈ ان سب کے پیچھے بدنام
68:14  اس واسطے کہ رکھتا ہے مال اور بیٹے
68:15  جب سنائے اُس کو ہماری باتیں کہے یہ نقلیں ہیں پہلوں کی
68:16  اب داغ دیں گے ہم اُسکو سونڈ پر
68:17  ہم نے اُن کو جانچا ہے جیسے جانچا تھا باغ والوں کو جب اُن سب نے قسم کھائی کہ اُس کا میوہ توڑیں گے صبح ہوتے
68:18  اور ان شاء اللہ نہ کہا
68:19  پھر پھیرا کر گیا اُس پر کوئی پھیرے والا تیرے رب کی طرف سے اور وہ سوتے ہی رہے
68:20  پھر صبح تک ہو رہاجیسے ٹوٹ چکا
68:21  پھر آپس میں بولے صبح ہوتے
68:22  کہ سویرے چلو اپنے کھیت پر اگر تمکو توڑنا ہے
68:23  پھر چلے اور آپس میں کہتے تھے چپکے چپکے
68:24  کہ اندر نہ آنے پائے اُس میں آج تمہارے پاس کوئی محتاج
68:25  اور سویرے چلے لپکتے ہوئے زور کے ساتھ
68:26  پھر جب اُسکو دیکھا بولے ہم تو راہ بھول آئے
68:27  نہیں ہماری تو قسمت پھوٹ گئ
68:28  بولا بچلا اُن کا میں نے تم کو نہ کہا تھا کہ کیوں نہیں پاکی بولتے اللہ کی
68:29  بولے پاک ذات ہے ہمارے رب کی ہم ہی تقصیر وار تھے
68:30  پھر منہ کر کر ایک دوسرے کی طرف لگے اُلاہنا دینے
68:31  یبولے ہائے خرابی ہماری ہم ہی تھے حد سے بڑھنے والے
68:32  شاید ہمارا رب بدل دے ہمکو اس سے بہتر ہم اپنے رب سے آرزو رکھتے ہیں
68:33  یوں آتی ہے آفت اور آخرت کی آفت تو سب سے بڑی ہے اگر اُنکو سمجھ ہوتی
68:34  البتہ ڈرنے والوں کو اُنکے رب کے پاس باغ ہیں نعمت کے
68:35  کیا ہم کر دیں گے حکم برداروں کو برابر گنہگاروں کے
68:36  کیا ہو گیا تمکو کیسے ٹھہرا رہے ہو بات
68:37  کیا تمہارے پا س کوئی کتاب ہے جس میں پڑھ لیتے ہو
68:38  اُس میں ملتا ہے تمکو جو تم پسند کر لو
68:39  کیا تم نے ہم سے قسمیں لے لی ہیں ٹھیک پہنچنے والی قیامت کے دن تک کہ تم کو ملے گاجو کچھ تم ٹھہراؤ گے
68:40  پوچھ اُن سے کونسا اُن میں اس کا ذمہ لیتا ہے
68:41  کیا انکے واسطے کوئی شریک ہیں پھر توچاہئے لے آئیں اپنے اپنے شریکوں کو اگر وہ سچے ہیں
68:42  جس دن کہ کھولی جائے پنڈلی اور وہ بلائے جائیں سجدہ کرنےکو پھر نہ کر سکیں
68:43  جھکی پڑتی ہوں گی اُنکی آنکھیں چڑھی آتی ہو گی اُن پر ذلت اور پہلے اُنکو بلاتے رہے سجدہ کرنے کو اور وہ تھے اچھے خاصے
68:44  اب چھوڑ دے مجھ کو اور اُنکو جو کہ جھٹلائیں اس بات کو اب ہم سیڑھی سیڑھی اتاریں گے اُنکو جہاں سے اُنکو پتہ بھی نہیں
68:45  اور انکو ڈھیل دیے جاتا ہوں بیشک میرا داؤ پکا ہے
68:46  کیا تو مانگتا ہے اُن سے کچھ حق سو اُن پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے
68:47  کیا اُنکے پاس خبر ہے غیب کی سو وہ لکھ لاتے ہیں
68:48  اب تو استقلال سے راہ دیکھتا رہ اپنے رب کے حکم کی اور مت ہو جیسا وہ مچھلی والا جب پکارا اُس نے اور وہ غصہ میں بھرا تھا
68:49  اگر نہ سنبھالتا اُسکو احسان تیرے رب کا تو پھینکا گیا ہی تھا چٹیل میدان میں الزام کھا کر
68:50  پھر نوازا اُسکو اسکے رب نے پھر کر دیا اُسکو نیکوں میں
68:51  اور منکر تو لگ ہی رہے ہیں کہ پھسلا دیں تجھ کو اپنی نگاہوں سے جب سنتے ہیں قرآن اور کہتے ہیں وہ تو باؤلا ہے
68:52  اور یہ قرآن تو یہی نصیحت ہے سارے جہان والوں کو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
69:1  وہ ثابت ہو چکنے والی
69:2  کیا ہے وہ ثابت ہو چکنے والی
69:3  اور تو نے کیا سوچا کیا ہے وہ ثابت ہو چکنے والی
69:4  جھٹلایا ثمود اور عاد نے اُس کوٹ ڈالنے والی کو
69:5  سو وہ جو ثمود تھے سو غارت کر دیے گئے اچھال کر
69:6  اور وہ جو عاد تھے سو برباد ہوئے ٹھنڈی سناٹے کی ہوا سے نکلی جائے ہاتھوں سے
69:7  مقرر کر دیا اُسکو اُن پر سات رات اور آٹھ دن تک لگاتار پھر تو دیکھے کہ وہ لوگ اُس میں بچھڑ گئے گویا وہ ڈھنڈ ہیں کھجور کے کھوکھلے
69:8  پھر تو دیکھتا ہے کوئی اُن میں کا بچا
69:9  اور آیا فرعون اور جو اُس سے پہلے تھے اور اُلٹ جانے والی بستیاں خطائیں کرتے ہوئے
69:10  پھر حکم نہ مانا اپنے رب کے رسول کا پھر پکڑا اُنکو پکڑنا سخت
69:11  ہم نے جس وقت پانی اُبلا لاد لیا تم کو چلتی کشتی میں
69:12  تاکہ رکھیں اُسکو تمہاری یادگاری کے واسطے اور سینت کر رکھے اُسکو کان سینت کر رکھنے والا
69:13  پھر جب پھونکا جائے صور میں ایک بار پھونکنا
69:14  اور اٹھائی جائے زمین اورپہاڑ پھر کوٹ دیے جائیں ایک بار
69:15  پھر اُس دن ہو پڑے وہ ہو پڑنے والی
69:16  اور پھٹ جائے آسمان پھر وہ اُس دن بکھر رہا ہے
69:17  اور فرشتے ہوں گے اُسکے کناروں پر اور اٹھائیں گے تخت تیرے رب کا اپنے اوپر اُس دن آٹھ شخص
69:18  اُس دن سامنے کئے جاؤ گے چھپی نہ رہے گی تمہاری کوئی چھپی بات
69:19  سو جس کو ملا اُس کا لکھا داہنے ہاتھ میں وہ کہتا ہے لیجیو پڑھیو میرا لکھا
69:20  میں نے خیال رکھا اس بات کا کہ مجھ کو ملے گا میرا حساب
69:21  سو وہ ہیں من مانتے گزران میں
69:22  اونچے باغ میں
69:23  جسکے میوےجھکے پڑے ہیں
69:24  کھاؤ اور پیو رچ کر بدلا اُس کا جو آگے بھیج چکے ہو تم پہلے دنوں میں
69:25  اور جس کو ملا اُس کا لکھا بائیں ہاتھ میں وہ کہتا ہے کیا اچھا ہوتا جو مجھ کو نہ ملتا میرا لکھا
69:26  اور مجھ کو خبر نہ ہوتی کہ کیا ہے حساب میرا
69:27  کسی طرح وہی موت ختم کر جاتی
69:28  کچھ کام نہ آیا مجھ کو میرا مال
69:29  برباد ہوئی مجھ سے حکومت میری
69:30  اُسکو پکڑو پھر طوق ڈالو
69:31  پھر آگ کے ڈھیر میں اسکو ڈالو
69:32  پھر ایک زنجیر میں جس کا طول ستر گز ہے اُسکو جکڑ دو
69:33  وہ تھا کہ یقین نہ لاتا تھا اللہ پر جو سب سے بڑا
69:34  اور تاکید نہ کرتا تھا فقیر کے کھانے پر
69:35  سو کوئی نہیں آج اُس کا یہاں دوستدار
69:36  اور نہ کچھ ملے کھانا مگر زخموں کا دھوون
69:37  کوئی نہ کھائے اُسکو مگر وہی گنہگار
69:38  سو قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی جو دیکھتے ہو
69:39  اور جو چیزیں کہ تم نہیں دیکھتے
69:40  کہ کہا ہے ایک پیغام لانے والے سردار کا
69:41  اور نہیں ہے یہ کہا کسی شاعر کا تم تھوڑا یقین کرتے ہو
69:42  اور نہیں ہے کہا پریوں والے کا تم بہت کم دھیان کرتے ہو
69:43  یہ اتارا ہوا ہے جہان کے رب کا
69:44  اور اگر یہ بنا لاتا ہم پر کوئی بات
69:45  تو ہم پکڑ لیتے اس کا داہنا ہاتھ
69:46  پھر کاٹ ڈالتے اُسکی گردن
69:47  پھر تم میں کوئی ایسا نہیں جو اُس سے بچا لے
69:48  اور یہ نصیحت ہے ڈرنے والوں کو
69:49  اور ہمکو معلوم ہے کہ تم میں بعضے جھٹلاتے ہیں
69:50  اور وہ جو ہے پچتاوا ہے منکروں پر
69:51  اور وہ جو ہے یقین کرنے کے قابل ہے
69:52  اب بول پاکی اپنے رب کے نام کی جو ہے سب سے بڑا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
70:1  مانگا ایک مانگنے والے نے عذاب پڑنے والا
70:2  منکروں کے واسطے کوئی نہیں اُسکو ہٹانے والا
70:3  آئے اللہ کی طرف سے جو چڑھتے درجوں والا ہے
70:4  چڑھیں گے اُسکی طرف فرشتے اور روح اُس دن میں جس کا لنباؤ پچاس ہزار برس ہے
70:5  سو تو صبر کر بھلی طرح کا صبر کرنا
70:6  وہ دیکھتے ہیں اُسکو دور
70:7  اور ہم دیکھتے ہیں اُسکو نزدیک
70:8  جس دن ہو گا آسمان جیسے تانبا پگھلا ہوا
70:9  اور ہوں گے پہاڑ جیسے اون رنگی ہوئی
70:10  اور نہ پوچھے گا دوستدار دوستدار کو
70:11  سب نظر آ جائیں گے اُنکو چاہے گا گنہگار کسی طرح چھڑوائی میں دے کر اُس دن کے عذاب سے اپنے بیٹے کو
70:12  اور اپنی ساتھ والی کو اور اپنے بھائی کو
70:13  اور اپنے گھرانے کو جس میں رہتا تھا
70:14  اور جتنے زمین پر ہیں سب کو پھر اپنے آپ کو بچا لے
70:15  ہر گز نہیں وہ تپتی ہوئی آگ ہے
70:16   کھینچ لینے والی کلیجہ
70:17  پکارتی ہے اُسکو جس نے پیٹھ پھیر لی
70:18  اور پھر کر چلا گیا اور جوڑا اور سینت کر رکھا
70:19  بیشک آدمی بنا ہے جی کا کچا
70:20  جب پہنچے اُسکو برائی تو بے صبرا
70:21  اور جب پہنچے اُسکو بھلائی تو بے توفیقا
70:22  مگر وہ نمازی
70:23  جو اپنی نماز پر قائم ہیں
70:24  اور جنکے مال میں حصہ مقرر ہے
70:25  مانگنے والے اور ہارے ہوئے کا
70:26  اور جو یقین کرتے ہیں انصاف کے دن پر
70:27  اور جو لوگ کہ اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں
70:28  بیشک اُنکے رب کے عذاب سے کسی کو نڈر نہ ہونا چاہئے
70:29  اور جو اپنی شہوت کی جگہ کو تھامتے ہیں
70:30  مگر اپنی جورؤں سے یا اپنے ہاتھ کے مال سےسو ان پر نہیں کچھ اُلاہنا
70:31  پھر جو کوئی ڈھونڈے اسکے سوائے سو وہی ہیں حد سے بڑھنے والے
70:32  اور جو لوگ کہ اپنی امانتوں اور اپنے قول کو نباہتے ہیں
70:33  اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے ہیں
70:34  اور جو اپنی نماز سے خبردار ہیں
70:35  وہی لوگ ہیں باغوں میں عزت سے
70:36  پھر کیا ہوا ہے منکروں کو تیری طرف دوڑتے ہوئے آتے ہیں
70:37  داہنے سے اور بائیں سے غول کے غول
70:38  کیا طمع رکھتا ہے ہر ایک شخص اُن میں کہ داخل ہو جائے نعمت کے باغ میں
70:39  ہرگز نہیں ہم نے اُنکو بنایا ہے جس سے وہ بھی جانتے ہیں
70:40  سو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی تحقیق ہم کر سکتے ہیں
70:41  کہ بدل کر لے آئیں اُن سے بہتر اور ہمارے قابو سے نکل نہ جائیں گے
70:42  سو چھوڑ دے اُنکو کہ باتیں بنائیں اور کھیلا کریں یہاں تک کہ مل جائیں اپنے اُس دن سے جس کا اُن سے وعدہ ہے
70:43  جس دن نکل پڑیں گے قبروں سے دوڑتے ہوئے جیسے کسی نشانی پر دوڑتے جاتے ہیں
70:44  جھکی ہوں گی اُنکی آنکھیں چڑھی آتی ہوگی اُن پر ذلت یہ ہے وہ دن جس کا اُن سے وعدہ تھا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
71:1  ہم نے بھیجا نوح کو اُسکی قوم کی طرف کہ ڈرا اپنی قوم کو اس سے پہلے کہ پہنچے اُن پر عذاب دردناک
71:2  بولا اے قوم میری میں تم کو ڈر سناتا ہوں کھول کر
71:3  کہ بندگی کرو اللہ کی اور اُس سے ڈرو اور میرا کہنا مانو
71:4  تاکہ بخشے وہ تم کو کچھ گناہ تمہارے اور ڈھیل دے تم کو ایک مقرر وعدہ تک وہ وعدہ جو کیا ہے اللہ نے جب آ پہنچے گا اُسکو ڈھیل نہ ہو گی اگر تمکو سمجھ ہے
71:5  بولا اے رب میں بلاتا رہا اپنی قوم کو رات اور دن
71:6  پھرمیرے بلانے سے اور زیادہ بھاگنے لگے
71:7  اور میں نے جب کبھی اُنکو بلایا تاکہ تو اُنکو بخشے ڈالنے لگے انگلیاں اپنے کانوں میں اور لپیٹنے لگے اپنے اوپر کپڑے اور ضد کی اور غرور کیا بڑا غرور
71:8  پھر میں نے اُنکو بلایا بر ملا
71:9  پھر میں نے اُنکو کھول کر کہا اور چھپ کر کہا چپکے سے
71:10  تو میں نے کہا گناہ بخشواؤ اپنے رب سے بیشک وہ ہے بخشنے والا
71:11  چھوڑ دے گا آسمان کی تم پر دھاریں
71:12  اور بڑھا دے گا تم کومال اور بیٹوں سے اور بنا دے گا تمہارے واسطے باغ اور بنا دے گا تمہارے لئے نہریں
71:13  کیا ہوا ہے تم کو کیوں نہیں امید رکھتے اللہ سے بڑائی کی
71:14  اور اُسی نے بنایا تمکو طرح طرح سے
71:15  کیا تم نے نہیں دیکھا کیسے بنائے اللہ نے سات آسمان تہہ پر تہہ
71:16  اور رکھا چاند کو اُن میں اجالا اور رکھا سورج کو چراغ جلتا ہوا
71:17  اور اللہ نے اگایا تمکو زمین سے جما کر
71:18  پھر مکرر ڈالے گا تم کو اس میں اور نکالے گا تم کو باہر
71:19  اور اللہ نے بنا دیا تمہارے لئے زمین کو بچھونا
71:20  تاکہ چلو اُس میں کشادہ رستے
71:21  کہا نوح نے اے رب میرے انہوں نے میرا کہا نہ مانا اور مانا ایسے کا جسکو اُسکے مال اور اولاد سے اور زیادہ ہو ٹوٹا
71:22  اور داؤ کیا ہے بڑ اداؤ
71:23  اور بولے ہرگز نہ چھوڑیو اپنے معبودوں کو اور نہ چھوڑیو ودّ کو اور نہ سواع کو اور نہ یغوث کو اور نہ یعوق اور نسر کو
71:24  اور بہکا دیا بہتوں کو اور تو نہ زیادہ کرنا (کریو) بے انصافوں کو مگر بھٹکنا
71:25  کچھ وہ اپنے گناہوں سے دبائے گئے پھر ڈالے گئے آگ میں پھر نہ پائے اپنے واسطے انہوں نے اللہ کے سوائے کوئی مددگار
71:26  اور کہا نوح نے اے رب نہ چھوڑیو زمین پر منکروں کا ایک گھر بسنے والا
71:27  مقرر اگر تو چھوڑ دے گا اُنکو بہکائیں گے تیرے بندوں کو اور جو جنیں گے سو ڈھیٹھ حق کا منکر
71:28  اے رب معاف کر مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو آئے میرے گھر میں ایماندار اور سب ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو اور گنہگاروں پر بڑھتا رکھ یہی برباد ہونا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
72:1  تو کہہ مجھ کو حکم آیا کہ سن گئے کتنے لوگ جنوں کے پھر کہنے لگےہم نے سنا ہے ایک قرآن عجیب
72:2  کہ سمجھاتا ہے نیک راہ سو ہم بھی اُس پر یقین لائے اور ہر گز نہ شریک بتلائیں گے ہم اپنے رب کا کسی کو
72:3  اور یہ کو اونچی ہے شان ہمارے رب کی نہیں رکھی اُس نے جورو نہ بیٹا
72:4  اور یہ کہ ہم میں کا بیوقوف اللہ پر بڑھا کر باتیں کہا کرتا تھا
72:5  اور یہ کہ ہم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ بولیں گے آدمی اور جن اللہ پر جھوٹ
72:6  اور یہ کہ تھے کتنے مرد آدمیوں میں کے پناہ پکڑتے تھے کتنے مردوں کی جنوں میں کے پھر تو وہ اور زیادہ سر چڑھنے لگے
72:7  اور یہ کہ اُنکو بھی خیال تھا جیسا تم کو خیال تھا کہ ہرگز نہ اٹھائے گا اللہ کسی کو
72:8  اور یہ کہ ہم نے ٹٹول کر دیکھا آسمان کو پھر پایا اُسکو بھر رہے ہیں اُس میں چوکیدار سخت اور انگارے
72:9  اور یہ کہ ہم بیٹھا کرتے تھے ٹھکانوں میں سننے کے واسطے پھر جو کوئی اب سننا چاہے وہ پائےاپنے واسطے ایک انگارا گھات میں
72:10  اور یہ کہ ہم نہیں جانتے کہ برا اراداہ ٹھہرا ہے زمین کے رہنے والوں پر یا چاہا ہے اُنکے حق میں اُنکے رب نے راہ پر لانا
72:11  اور یہ کہ کوئی ہم میں نیک ہیں اور کوئی اسکےسوائے ہم تھے کئ راہ پر پھٹے ہوئے
72:12  اور یہ کہ ہمارے خیال میں آ گیا کہ ہم چھپ نہ جائیں گے اللہ سے زمین میں اور نہ تھکا دیں گے اُسکو بھاگ کر
72:13  اور یہ کہ جب ہم نے سن لی راہ کی بات تو ہم نے اُسکو مان لیا پھر جو کوئی یقین لائے گا اپنے رب پر سو وہ نہ ڈرے گا نقصان سے اور نہ زبردستی سے
72:14  اور یہ کہ کچھ ہم میں حکم بردار ہیں اور کچھ ہیں بے انصاف سو جو لوگ حکم میں آ گئے سو انہوں نے اٹکل کر لیا نیک راہ کو
72:15  اور جو بے انصاف ہیں وہ ہوئے دوزخ کے ایندھن
72:16  اور یہ حکم آیا کہ اگر لوگ سیدھے رہتے راہ پر تو ہم پلاتے اُنکو پانی بھر کر
72:17  تاکہ اُنکو جانچیں اس میں اور جو کوئی منہ موڑے اپنے رب کی یاد سے وہ ڈال دے گا اُسکو چڑھتے عذاب میں
72:18  اور یہ کہ مسجدیں اللہ کی یاد کے واسطے ہیں سو مت پکارو اللہ کے ساتھ کسی کو
72:19  اور یہ کہ جب کھڑا ہوا اللہ کا بندہ کہ اُسکو پکارے لوگوں کا بندھنے لگتا ہے اُس پر ٹھٹھ
72:20  تو کہہ میں تو پکارتا ہوں بس اپنے رب کو اور شریک نہیں کرتا اُس کا کسی کو
72:21  تو کہہ میرے اختیار میں نہیں تمہارا برا اور نہ راہ پر لانا
72:22  تو کہہ مجھ کو نہ بچائے گا اللہ کے ہاتھ سے کوئی اور نہ پاؤں گا اُسکے سوائے کہیں سرک رہنے کو جگہ
72:23  مگر پہنچانا ہے اللہ کی طرف سے اور اُسکے پیغام لانے اور جو کوئی حکم نہ مانے اللہ کا اور اُسکے رسول کا سو اُسکے لئے آگ ہے دوزخ کی رہا کریں اُس میں ہمیشہ
72:24  یہاں تک کہ جب دیکھیں گے جو کچھ اُن سے وعدہ ہوا تب جان لیں گے کس کے مددگار کمزور ہیں اور گنتی میں تھوڑے
72:25  تو کہہ میں نہیں جانتا کہ نزدیک ہے جس چیز کا تم سے وعدہ ہوا ہے یا کر دے اسکو میرا رب ایک مدت کے بعد
72:26  جاننے والا بھید کا سو نہیں خبر دیتا اپنے بھید کی کسی کو
72:27  مگر جو پسند کر لیا کسی رسول کو تو وہ چلاتا ہے اُسکے آگے اور پیچھے چوکیدار
72:28  تاکہ جانے کہ انہوں نے پہنچائے پیغام اپنے رب کے اور قابو میں رکھا ہے جو اُنکے پاس ہے اور گن لی ہے ہر چیز کی گنتی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
73:1  اے کپڑے میں لپٹنے والے
73:2  کھڑا رہ رات کو مگر کسی رات
73:3  آدھی رات یا اُس میں سے کم کر دے تھوڑا سا
73:4  یا زیادہ کر اُس پر اور کھول کھول کر پڑھ قرآن کو صاف
73:5  ہم ڈالنے والے ہیں تجھ پر ایک بات وزن دار
73:6  البتہ اٹھنا رات کو سخت روندتا ہے اور سیدھی نکلتی ہے بات
73:7  البتہ تجھ کو دن میں شغل رہتا ہے لمبا
73:8  اور پڑھے جا نام اپنے رب کا اور چھوٹ کر آ اسکی طرف سب سے الگ ہو کر
73:9  مالک مشرق اور مغرب کا اُسکے سوا کسی کی بندگی نہیں سو پکڑ لے اُسکو کام بنانے والا
73:10  اور سہتا رہ جو کچھ کہتے رہیں اور چھوڑ دے اُنکو بھلی طرح کا چھوڑنا
73:11  اور چھوڑ دے مجھ کو اور جھٹلانے والوں کو جو آرام میں رہے ہیں اور ڈھیل دےاُنکو تھوڑی سے
73:12  البتہ ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور آگ کا ڈھیر
73:13  اور کھانا گلے میں اٹکنے والا اور عذاب دردناک
73:14  جس دن کہ کانپے گی زمین اور پہاڑ اور ہو جائیں گے پہاڑ ریت کے تودے پھسلتے
73:15  ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بتلانے والا تمہاری باتوں کا جیسے بھیجا فرعون کے پاس رسول
73:16  پھر کہا نہ مانا فرعون نے رسول کا پھر پکڑی ہم نے اُسکو وبال کی پکڑ
73:17  پھر کیونکر بچو گے اگر منکر ہو گئے اُس دن سے جو کر ڈالے لڑکوں کو بوڑھا
73:18  آسمان پھٹ جائے گا اُس دن میں اُس کا وعدہ ہونے والا ہے
73:19  یہ تو نصیحت ہے پھر جو کوئی چاہے بنالے اپنے رب کی طرف راہ
73:20  بیشک تیرا رب جانتا ہے کہ تو اٹھتا ہے نزدیک دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور تہائی رات کے اور کتنے لوگ تیرے ساتھ کے اور اللہ ماپتا ہے رات کو اور دن کو اُس نے جانا کہ تم اُس کو پورا نہ کر سکو گے سو تم پرمعافی بھیجدی اب پڑھو جتنا تم کو آسان ہو قرآن س
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
74:1  اے لحاف میں لپٹنے والے
74:2  کھڑا ہو پھر ڈر سنا دے
74:3  اور اپنے رب کی بڑائی بول
74:4  اور اپنے کپڑے پاک رکھ
74:5  اور گندگی سے دور رہ
74:6  اور ایسا نہ کر کہ احسان کرے اور بدلا بہت چاہے
74:7  اور اپنے رب سے امید رکھ
74:8  پھر جب بجنے لگے وہ کھوکھری چیز
74:9  پھر وہ اس دن مشکل دن ہے
74:10  منکروں پر نہیں آسان
74:11  چھوڑ دے مجھ کو اور اُس کو جسکو میں نے بنایا انکا
74:12  اور دیا میں نے اُسکو مال پھیلا کر
74:13  اور بیٹے مجلس میں بیٹھنے والے
74:14  اور تیاری کر دی اُسکے لئے خوب تیاری
74:15  پھر لالچ رکھتا ہے کہ اور بھی دوں
74:16  ہرگز نہیں وہ ہے ہماری آیتوں کا مخالف
74:17  اب اُسی سے چڑھواؤں گا بڑی چڑھائی
74:18  اُس نے فکر کیا اور دل میں ٹھہرا لیا
74:19  سو مارا جائیو کیسا ٹھہرایا
74:20  پھر مارا جائیو کیسا ٹھہرایا
74:21  پھر نگاہ کی
74:22  پھر تیوری چڑھائی اور منہ تھتھایا
74:23  پھر پیٹھ پھیری اور غرور کیا
74:24  پھر بولا اور کچھ نہیں یہ جادو ہے چلا آتا
74:25  اور کچھ نہیں یہ کہا ہوا ہے آدمی کا
74:26  اب اُسکو ڈالوں گا آگ میں
74:27  اور تو کیا سمجھا کیسی ہے وہ آگ
74:28  نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے
74:29  جلا دینے والی ہے آدمیوں کو
74:30  اُس پر مقرر ہیں انیس فرشتے
74:31  اور ہم نے جو رکھے ہیں دوزخ پر داروغہ وہ فرشتے ہی ہیں اور اُنکی جو گنتی رکھی ہے سو جانچنے کو منکروں کے تاکہ یقین کر لیں وہ لوگ جنکو ملی ہے کتاب اور بڑھے ایمانداروں کا ایمان اور دھوکا نہ کھائیں جنکو ملی ہے کتاب اور مسلمان اور تاکہ کہیں وہ لوگ
74:32  سچ کہتا ہوں اور قسم ہے چاند کی
74:33  اور رات کی جب پیٹھ پھیرے
74:34  اور صبح کی جب روشن ہووے
74:35  وہ ایک ہے بڑی چیزوں میں کی
74:36  ڈرانے والی ہے لوگوں کو
74:37  جو کوئی چاہے تم میں سے کہ آگے بڑھے یا پیچھے رہے
74:38  ہر ایک جی اپنے کئے کاموں میں پھنسا ہوا ہے
74:39  مگر داہنی طرف والے
74:40  باغوں میں ہیں مل کر پوچھتے ہیں
74:41  گنہگاروں کا حال
74:42  تم کاہے سے جا پڑے دوزخ میں
74:43  وہ بولے ہم نہ تھے نماز پڑھتے
74:44  اور نہ تھے کھانا کھلاتے محتاج کو
74:45  اور ہم تھے باتوں میں دھنستے دھنسنے والوں کے ساتھ
74:46  اور ہم تھے جھٹلاتے انصاف کے دن کو
74:47  یہاں تک یہ آ پہنچی ہم پر وہ یقینی بات
74:48  پھر کام نہ آئے گی اُنکے سفارش سفارش کرنے والوں کی
74:49  پھر کیا ہوا ہے انکو کہ نصیحت سے منہ موڑتے ہیں
74:50  گویا کہ وہ گدھے ہیں بدکنے والے
74:51  بھاگے ہیں غل مچانے سے
74:52  بلکہ چاہتا ہے ہر ایک مرد اُن میں کا کہ ملیں اُسکو ورق کھلے ہوئے
74:53  ہرگز نہیں پر وہ ڈرتے نہیں آخرت سے
74:54  کوئی نہیں یہ تو نصیحت ہے
74:55  پھر جو کوئی چاہے اُسکو یاد کرے
74:56  اور وہ یاد جبھی کریں کہ چاہے اللہ وہی ہے جس سے ڈرناچاہیے اور وہی ہے بخشنے کے لائق
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
75:1  قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
75:2  اور قسم کھاتا ہوں جی کی کہ جو ملامت کرے برائی پر
75:3  کیا خیال رکھتا ہے آدمی کہ جمع نہ کریں گے ہم اُسکی ہڈیاں
75:4  کیوں نہیں ہم ٹھیک کر سکتے ہیں اُسکی پوریاں
75:5  بلکہ چاہتا ہے آدمی کہ ڈھٹائی کرے اُسکے سامنے
75:6  پوچھتا ہے کب ہو گا دن قیامت کا
75:7  پھر جب چندھیانے لگے آنکھ
75:8  اور گہہ جائے چاند
75:9  اور اکٹھے ہوں سورج اور چاند
75:10  کہے گا آدمی اُس دن کہاں چلا جاؤں بھاگ کر
75:11  کوئی نہیں کہیں نہیں ہے بچاؤ
75:12  تیرے رب تک ہے اُس دن جا ٹھہرنا
75:13  جتلا دیں گے انسان کو اُس دن جو اُس نے آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا
75:14  بلکہ آدمی اپنے واسطے آپ دلیل ہے
75:15  اور پڑالا ڈالے اپنے بہانے
75:16  نہ چلا تو اُسکے پڑھنے پر اپنی زبان تاکہ جلدی اُسکو سیکھ لے
75:17  وہ تو ہمارا ذمہ ہے اُسکو جمع رکھنا تیرے سینہ میں اور پڑھنا تیری زبان سے
75:18  پھر جب ہم پڑھنے لگیں فرشتہ کی زبانی تو ساتھ رہ اُسکے پڑھنے کے
75:19  پھر مقرر ہمارا ذمہ ہے اُسکو کھول کر بتلانا
75:20  کوئی نہیں پر تم چاہتے ہو جو جلد آئے
75:21  اور چھوڑتے ہو جو دیر میں آئے
75:22  کتنے منہ اس دن تازہ ہیں
75:23  اپنے رب کی طرف دیکھنے والے
75:24  اور کتنے منہ اُس دن اداس ہیں
75:25  خیال کرتے ہیں کہ اُن پر وہ آئے جس سے ٹوٹے کمر
75:26  ہرگز نہیں جس وقت جان پہنچے ہانس تک
75:27  اور لوگ کہیں کون ہے جھاڑنے والا
75:28  اور وہ سمجھا کہ اب آیا وقت جدائی کا
75:29  اور لپٹ گئ پنڈلی پر پنڈلی
75:30  تیرے رب کی طرف ہے اُس دن کھنچ کر چلا جانا
75:31  پھر نہ یقین لایا اور نہ نماز پڑھی
75:32  پھر جھٹلایا اور منہ موڑا
75:33  پھر گیا اپنے گھر کو اکڑتا ہوا
75:34  خرابی تیری خرابی پر خرابی تیری
75:35  پھر خرابی تیری خرابی پر خرابی تیری
75:36  کیا خیال رکھتا ہے آدمی کہ چھوٹا رہے گا بے قید
75:37  بھلا نہ تھا وہ ایک بوند منی کی جو ٹپکی
75:38  پھر تھا لہو جما ہوا پھر اُس نے بنایا اور ٹھیک کر اٹھایا
75:39  پھر کیا اُس میں جوڑا نر اور مادہ
75:40  کیا یہ خدا زندہ نہیں کر سکتا مردوں کو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
76:1  کبھی گذرا ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں کہ نہ تھا وہ کوئی چیز جو زبان پر آتی
76:2  ہم نے بنایا آدمی کو ایک دو رنگی بوند سے ہم پلٹتے رہے اُسکو پھر کر دیا اُسکو ہم نے سننے والا دیکھنے والا
76:3  ہم نے اُسکو سجھائی راہ یا حق مانتا ہے اور یا ناشکری کرتا ہے
76:4  ہم نے تیار کر رکھی ہیں منکروں کے واسطے زنجیریں اور طوق اور آگ دہکتی
76:5  البتہ نیک لوگ پیتے ہیں پیالہ جس کی ملونی ہے کافور
76:6  ایک چشمہ ہے جس سے پیتے ہیں بندے اللہ کے چلاتے ہیں وہ اُسکی نالیاں
76:7  پورا کرتے ہیں منت کو اور ڈرتے ہیں اس دن سے کہ اُسکی برائی پھیل پڑے گی
76:8  اور کھلاتے ہیں کھانا اُسکی محبت پر محتاج کو اور یتیم کو اور قیدی کو
76:9  ہم جو تم کو کھلاتے ہیں سو خالص اللہ کی خوشی چاہنے کو نہ تم سے ہم چاہیں گے بدلا اور نہ چاہیں گے شکرگذاری
76:10  ہم ڈرتے ہیں اپنے رب سے ایک دن اداسی والے کی سختی سے
76:11  پھر بچا لیا اُنکو اللہ نے برائی سے اس دن کی اور ملا دی اُنکو تازگی اور خوشی وقتی
76:12  اور بدلا دیا اُنکو اُنکے صبر پرباغ اور پوشاک ریشمی
76:13  تکیہ لگائے بیٹھیں اُس میں تختوں کے اوپر نہیں دیکھتے وہاں دھوپ اور نہ ٹھِر
76:14  اور جھک رہیں اُن پر اسکی چھائیں اور پست کر رکھے ہیں اُسکے گچھے لٹکا کر
76:15  اور لوگ لئے پھرتے ہیں اُنکے پاس برتن چاندی کے اور آبخورے جو ہو رہے ہیں شیشے کے
76:16  شیشے ہیں چاندی کے ماپ رکھا ہے اُن کاماپ
76:17  اور اُنکو وہاں پلاتے ہیں پیالے جس کی مِلونی ہے سونٹھ
76:18  ایک چشمہ ہے اُس میں اُس کا نام کہتے ہیں سلسبیل
76:19  اور پھرتے ہیں اُنکے پاس لڑکے سدا رہنے والے جب تو اُنکو دیکھے خیال کرے کہ موتی ہیں بکھرے ہوئے
76:20  اور جب تو دیکھے وہاں تو دیکھے نعمت اور سلطنت بڑی
76:21  اوپر کی پوشاک انکی کپڑے ہیں باریک ریشم کے سبز اور گاڑھے اور انکو پہنائے جائیں گے کنگن چاندی کے اور پلائے اُنکو اُنکا رب شراب جو پاک کرے دل کو
76:22  یہ ہے تمہارا بدلا اور کمائی تمہاری ٹھکانے لگی
76:23  ہم نے اتارا تجھ پر قرآن سہج سہج اتارنا
76:24  سو تو انتظار کر اپنے رب کے حکم کا اور کہنامت مان اُن میں سے کسی گنہگار یا ناشکر کا
76:25  اور لیتا رہ نام اپنے رب کا صبح اور شام
76:26  اور کسی وقت رات کو سجدہ کر اُسکو اور پاکی بول اُسکی بڑی رات تک
76:27  یہ لوگ چاہتے ہیں جلدی ملنے والے کو اور چھوڑ رکھا ہے اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو
76:28  ہم نے اُنکو بنایا اور مضبوط کیا اُنکی جوڑ بندی کو اور جب ہم چاہیں بدل لائیں اُن جیسے لوگ بدل کر
76:29  یہ تو نصیحت ہے پھر جو کوئی چاہے کر رکھے اپنے رب تک راہ
76:30  اور تم نہیں چاہو گے مگر جو چاہے اللہ بیشک اللہ ہے سب کچھ جاننے والا حکمتوں والا
76:31  داخل کر لے جسکو چاہے اپنی رحمت میں اور جو گنہگار ہیں تیار ہے اُنکے واسطے عذاب دردناک
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
77:1  قسم ہے چلتی ہواؤں کی دل کو خوش آتی
77:2  پھر جھونکا دینے والیوں کی زور سے
77:3  پھر ابھارنے والیوں کی اٹھا کر
77:4  پھر پھاڑنے والیوں کی بانٹ کر
77:5  پھر فرشتوں کی جو اتار کر لائیں وحی
77:6  الزام اتارنے کو یا ڈر سنانے کو
77:7  مقرر جو تم سے وعدہ ہوا وہ ضرور ہونا ہے
77:8  پھر جب تارے مٹائے جائیں
77:9  اور جب آسمان میں جھروکے پڑ جائیں
77:10  اور جب پہاڑ اڑا دیے جائیں
77:11  اور جب رسولوں کا وقت مقرر ہو جائے
77:12  کس دن کے واسطے ان چیزوں میں دیر ہے
77:13  اس فیصلے کے دن کے واسطے
77:14  اور تو نے کیا بوجھا کیا ہے فیصلے کا دن
77:15  خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
77:16  کیا ہم نے نہیں مار کھپایا پہلوں کو
77:17  پھر اُنکے پیچھے بھیجتے ہیں پچھلوں کو
77:18  ہم ایسا ہی کیا کرتے ہیں گنہگاروں کے ساتھ
77:19  خرابی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کی
77:20  کیا ہم نے نہیں بنایا تمکو ایک بے قدر پانی سے
77:21  پھر رکھا اُسکو ایک جمے ہوئے ٹھکانے میں
77:22  ایک وعدہ مقرر تک
77:23  پھر ہم اُسکو پورا کر سکے سو ہم کیا خوب سکت والے ہیں
77:24  خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
77:25  کیا ہم نے نہیں بنائی زمین سمیٹنے والی
77:26  زندوں کو اور مردوں کو
77:27  اور رکھے ہم نے زمین میں بوجھ کے لئے پہاڑ اونچے اور پلایا ہم نے تمکو پانی میٹھا پیاس بھجانے والا
77:28  خرابی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کی
77:29  چل کر دیکھو جس چیز کو تم جھٹلاتے تھے
77:30  چلو ایک چھاؤں میں جسکی تین پھانکیں ہیں
77:31  نہ گہری چھاؤں اور نہ کچھ کام آئے تپش میں
77:32  وہ آگ پھینکتی ہے چنگاریاں جیسے محل
77:33  گویا وہ اونٹ ہیں زرد
77:34  خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
77:35  یہ وہ دن ہے کہ نہ بولیں گے
77:36  اور نہ اُنکو حکم ہو کہ توبہ کریں
77:37  خرابی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کی
77:38  یہ ہے دن فیصلے کا جمع کیا ہم نے تمکو اور اگلوں کو
77:39  پھر اگر کچھ داؤ ہے تمہارا تو چلا لو مجھ پر
77:40  خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی
77:41  البتہ جو ڈرنے والے ہیں وہ سایہ میں ہیں اور نہروں میں
77:42  اور میوے جس قسم کے وہ چاہیں
77:43  کھاؤ اور پیو مزے سے بدلا اُن کاموں کا جو تم نے کئے تھے
77:44  ہم یونہی دیتے ہیں بدلا نیکی والوں کو
77:45  خرابی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کی
77:46  کھا لو اور برت لو تھوڑے دنوں بیشک تم گنہگار ہو
77:47  خرابی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کی
77:48  اور جب کہیے اُن کو کہ جھک جاؤ نہیں جھکتے
77:49  خرابی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کی
77:50  اب کس بات پر اُسکے بعد یقین لائیں گے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
78:1  کیا بات پوچھتے ہیں لوگ آپس میں
78:2  پوچھتے ہیں اُس بڑی خبر سے
78:3  جس میں وہ مختلف ہیں
78:4  ہرگز نہیں اب جان لیں گے
78:5  پھر بھی ہر گز نہیں اب جان لیں گے
78:6  کیا ہم نے نہیں بنایا زمین کو بچھونا
78:7  اور پہاڑوں کو میخیں
78:8  اور تم کو بنایا ہم نے جوڑے جوڑے
78:9  اور بنایا نیند کو تمہاری تکان دفع کرنیکے لئے
78:10  اور بنایا رات کو اوڑھنا
78:11  اور بنایا دن کمائی کرنے کو
78:12  اور چنی ہم نے تم سےاوپر سات چنائی مضبوط
78:13  اور بنایا ایک چراغ چمکتا ہوا
78:14  اور اتارا نچڑنے والی بدلیوں سے پانی کا ریلا
78:15  تاکہ ہم نکالیں اس سے اناج اور سبزہ
78:16  اور باغ پتوں میں لپٹے ہوئے
78:17  بیشک دن فیصلے کا ہے ایک وقت ٹھہرا ہوا
78:18  جس دن پھونکی جائے صور پھر تم چلے آؤ جٹ کے جٹ
78:19  اور کھولا جائے آسمان تو ہو جائیں اس میں دروازے
78:20  اور چلائے جائیں گے پہاڑ تو ہو جائیں گے چمکتا ریتا
78:21  بیشک دوزخ ہے تاک میں
78:22  شریروں کا ٹھکانا
78:23  رہا کریں اُس میں قرنوں
78:24  نہ چکھیں وہاں کچھ مزا ٹھنڈک کا اور نہ پینا ملے کچھ
78:25  مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
78:26  بدلا ہے پورا
78:27  اُنکو توقع نہ تھی حساب کی
78:28  اور جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو مکرا کر
78:29  اور ہر چیز ہم نے گن رکھی ہے لکھ کر
78:30  اب چکھو کہ ہم نہ بڑھاتے جائیں گے تم پر مگر عذاب
78:31  بیشک ڈر والوں کو اُنکی مراد ملنی ہے
78:32  باغ ہیں اور انگور
78:33  اور نوجوان عورتیں ایک عمر کی سب
78:34  اور پیالے چھلکتے ہوئے
78:35  نہ سنیں گے وہاں بک بک اور نہ مکرانا
78:36  بدلا ہے تیرے رب کا دیا ہوا حساب سے
78:37  جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ اُنکے بیچ میں ہے بڑی رحمت والا قدرت نہیں کہ کوئی اُس سے بات کرے
78:38  جس دن کھڑی ہو روح اور فرشتے قطار باندھ کر کوئی نہیں بولتا مگر جس کو حکم دیا رحمٰن نے اور بولا بات ٹھیک
78:39  وہ دن ہے برحق پھر جو کوئی چاہے بنا رکھے اپنے رب کے پاس ٹھکانا
78:40  ہم نے خبر سنا دی تم کو ایک آفت نزدیک آنے والی کی جس دن دیکھ لے گا آدمی جو آگے بھیجا اُسکے ہاتھوں نے اور کہے گا کافر کسی طرح میں مٹی ہوتا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
79:1  قسم ہے گھسیٹ لانے والوں کی غوطہ لگا کر
79:2  اور بند چھڑا دینے والوں کی کھول کر
79:3  اور پیرنے والوں کی تیزی سے
79:4  پھر آگے بڑھنے والوں کی دوڑ کر
79:5  پھر کام بنانے والوں کی حکم سے
79:6  جس دن کانپے کانپنے والی
79:7  اُسکے پیچھے آئے دوسری
79:8  کتنے دل اُس دن دھڑکتے ہیں
79:9  اُنکی آنکھیں جھک رہی ہیں
79:10  لوگ کہتے ہیں کیا ہم پھر آئیں گے الٹے پاؤں
79:11  کیا جب ہم ہو چکیں ہڈیاں کھوکھری
79:12  بولے تو تو یہ پھر آنا ہے ٹوٹے کا
79:13  سو وہ تو صرف ایک جھڑکی ہے
79:14  پھر تبھی وہ آ رہیں میدان میں
79:15  کیا پہنچی ہے تجھ کو بات موسٰی کی
79:16  جب پکارا اُس کو اُسکے رب نے پاک میدان میں جس کا نام طویٰ ہے
79:17  جا فرعون کے پاس اُس نے سر اٹھایا
79:18  پھر کہہ تیرا جی چاہتا ہے کہ تو سنور جائے
79:19  اور راہ بتلاؤں تجھ کو تیرے رب کی طرف پھر تجھ کو ڈر ہو
79:20  پھر دکھلائی اسکو وہ بڑی نشانی
79:21  پھر جھٹلایا اُس نے اور نہ مانا
79:22  پھر چلا پیٹھ پھیر کر تلاش کرتا ہوا
79:23  پھر سبکو جمع کیا پھر پکارا
79:24  تو کہا میں ہوں رب تمہارا سب سے اوپر
79:25  پھر پکڑا اسکو اللہ نے سزا میں آخرت کی اور دنیا کی
79:26  بیشک اس میں سوچنے کی جگہ ہے جس کے دل میں ڈر ہے
79:27  کیا تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا اُس نے اُسکو بنا لیا
79:28  اونچا کیا اس کا ابھار پھر اُسکو برابر کیا
79:29  اور اندھیری کی رات اُسکی اور کھول نکالی اُسکی دھوپ
79:30  اور زمین کو اُسکے پیچھے صاف بچھا دیا
79:31  باہر نکالا زمین سے اُس کا پانی اور چارا
79:32  اور پہاڑوں کو قائم کر دیا
79:33  کام چلانے کو تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے
79:34  پھر جب آئے وہ بڑا ہنگامہ
79:35  جس دن کہ یاد کرے گا آدمی جو اُس نے کمایا
79:36  اور نکال ظاہر کر دیں دوزخ کو جو چاہے دیکھے
79:37  سو جس نے کی ہو شرارت
79:38  اور بہتر سمجھا ہو دنیا کا جینا
79:39  سو دوزخ ہی ہے اُس کا ٹھکانہ
79:40  اور جو کوئی ڈرا ہو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے اور روکا ہو اُس نے جی کو خواہش سے
79:41  سو بہشت ہے اُس کا ٹھکانہ
79:42  تجھ سے پوچھتے ہیں وہ گھڑی کب ہو گا قیام اُس کا
79:43  تجھ کو کیا کام اُسکے ذکر سے
79:44  تیرے رب کی طرف ہے پہنچ اُسکی
79:45  تو تو ڈر سنانے کے واسطے ہے اس کو جو اُس سے ڈرتا ہے
79:46  ایسا لگے گا جس دن دیکھیں گے اُسکو کہ نہیں ٹھہرے تھے دنیا میں مگر ایک شام یا صبح اُسکی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
80:1   تیوری چڑھائی اور منہ موڑھا
80:2  اس بات سے کہ آیا اُسکے پاس اندھا
80:3  اور تجھ کو کیا خبر ہے شاید کہ وہ سنورتا
80:4  یا سوچتا تو کام آتا اُسکے سمجھانا
80:5  وہ جو پروا نہں کرتا
80:6  سو تو اُسکی فکر میں ہے
80:7  تور تجھ پر کچھ الزام نہیں کہ وہ نہیں درست ہوتا
80:8  اور وہ جو آیا تیرے پاس دوڑتا
80:9  اور ہو ڈرتا ہے
80:10  سو تو اُس سے تغافل کرتا ہے
80:11  یوں نہیں یہ تو نصیحت ہے
80:12  پھر جو کوئی چاہے اسکو پڑھے
80:13  لکھا ہے عزت کے ورقوں میں
80:14  اونچے رکھے ہوئے نہایت ستھرے
80:15  ہاتھوں میں لکھنے والوں کے
80:16  جو بڑے درجہ والے نیک کار ہیں
80:17  مارا جائیو آدمی کیسا نا شکرا ہے
80:18  کس چیز سے بنایا اُسکو
80:19  ایک بوند سے بنایا اسکو پھر اندازہ پر رکھا اُسکو
80:20  پھر راہ آسان کر دی اُسکو
80:21  پھر اُسکو مردہ کیا پھر قبر میں رکھوا دیا اُسکو
80:22  پھر جب چاہا اٹھا نکالا اُسکو
80:23  ہرگز نہیں پورا نہ کیا جو اُسکو فرمایا
80:24  اب دیکھ لے آدمی اپنے کھانے کو
80:25  کہ ہم نے ڈالا پانی اوپر سے گرتا ہوا
80:26  پھر چیرا زمین کو پھاڑ کر
80:27  پھر اگایا اُس میں اناج
80:28  اور انگور اور ترکاری
80:29  اور زیتون اور کھجوریں
80:30  اور گھن کے باغ
80:31  اور میوہ اورگھاس
80:32  کام چلانے کو تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے
80:33  پھر جب آئے وہ کان پھوڑنے والی
80:34  جس دن کے بھاگے مرد اپنے بھائی سے
80:35  اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
80:36  اور اپنی ساتھ والی سے اور اپنے بیٹوں سے
80:37  ہر مرد کو اُن میں سے اُس دن ایک فکر لگا ہوا ہے جو اُسکے لئے کافی ہے
80:38  کتنے منہ اُس دن روشن ہیں
80:39  ہنستے خوشیاں کرتے
80:40  اور کتنے منہ اُس دن اُن پر گرد پڑی ہے
80:41  چڑھی آتی ہے اُن پر سیاہی
80:42  یہ لوگ وہی ہیں جو منکر ہیں ڈھیٹھ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
81:1  جب سورج کی دھوپ تہہ ہو جائے
81:2  اور جب تارے میلے ہو جائیں
81:3  اور جب پہاڑ چلائے جائیں
81:4  اور جب بیاتی اونٹنیاں چھٹی پھریں
81:5  اور جب جنگل کے جانوروں میں رول پڑ جائے
81:6  اور جب دریا جھونکے جائیں
81:7  اور جب جیوں کے جوڑے باندھے جائیں
81:8  اور جب بیٹی جیتی گاڑ دی گئ کو پوچھیں
81:9  کہ کس گناہ پر وہ ماری گئ
81:10  اور جب اعمالنامے کھولے جائیں
81:11  اور جب آسمان کا پوست اتار لیں
81:12  اور جب دوزخ دہکائی جائے
81:13  اور جب بہشت پاس لائی جائے
81:14  جان لے گا ہر ایک جی جو لے کر آیا
81:15  سو قسم کھاتا ہوں میں پیچھے ہٹ جانے والوں
81:16  سیدھے چلنے دبک جانے والوں کی
81:17  اور رات کی جب پھیل جائے
81:18  اور صبح کی جب دم بھرے
81:19  مقرر یہ کہا ہے ایک بھیجے ہوئے عزت والے کا
81:20  قوت والا عرش کے مالک کے پاس درجہ پانے والا
81:21  سب کا مانا ہوا وہاں کا معتبر
81:22  اور یہ تمہارا رفیق کچھ دیوانہ نہیں
81:23  اور اس نے دیکھا ہے اُس فرشتہ کو آسمان کے کھلے کنارہ کے پاس
81:24  اور یہ غیب کی بات بتانے میں بخیل نہیں
81:25  اور یہ کہا ہوا نہیں کسی شیطان مردود کا
81:26  پھر تم کدھر چلے جا رہے ہو
81:27  یہ تو ایک نصیحت ہے جہان بھر کے واسطے
81:28  جو کوئی چاہے تم میں سے کہ سیدھا چلے
81:29  اور تم جبھی چاہو کہ چاہے اللہ سارے جہان کا مالک
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
82:1  جب آسمان چِر جائے
82:2  اور جب تارے جھڑ پڑیں
82:3  اور جب دریا ابل نکلیں
82:4  اور جب قبریں زیروزبر کر دی جائیں
82:5  جان لے ہر ایک جی جو کچھ کہ آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا
82:6  اے آدمی کس چیز سے بہکا تو اپنے رب کریم پر
82:7  جس نے تجھ کو بنایا پھر تجھ کو ٹھیک کیا پھر تجھ کو برابر کیا
82:8  جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ دیا
82:9  ہرگز نہیں پر تم جھوٹ جانتے ہو انصاف کا ہونا
82:10  اور تم پر نگہبان مقرر ہیں
82:11  عزت والے عمل لکھنے والے
82:12  جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو
82:13  بیشک نیک لوگ بہشت میں ہیں
82:14  اور بیشک گنہگار دوزخ میں ہیں
82:15  ڈالے جائیں گے اُس میں انصاف کے دن
82:16  اور نہ ہوں گے اُس سے جدا ہونے والے
82:17  اور تجھ کو کیا خبر ہے کیسا ہے دن انصاف کا
82:18  پھر بھی تجھ کو کیا خبر ہے کیسا ہے دن انصاف کا
82:19  جس دن کہ بھلا نہ کر سکے کوئی جی کسی جی کا کچھ بھی اور حکم اُس دن اللہ ہی کا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
83:1  خرابی ہے گھٹانے والوں کی
83:2  وہ لوگ کہ جب ماپ کر لیں لوگوں سے تو پورا بھر لیں
83:3  اور جب ماپ کر دیں اُنکو یا تول کر تو گھٹا کر دیں
83:4  کیا خیال نہیں رکھتے وہ لوگ کہ اُنکو اٹھنا ہے
83:5  اُس بڑے دن کے واسطے
83:6  جس دن کھڑے رہیں لوگ راہ دیکھتے جہان کے مالک کی
83:7  ہر گز نہیں بیشک اعمالنامہ گنہگاروں کا سجین میں ہے
83:8  اور تجھ کو کیا خبر ہے کیا ہے سجین
83:9  ایک دفتر ہے لکھا ہوا
83:10  خرابی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کی
83:11  جو جھوٹ جانتے ہیں انصاف کے دن کو
83:12  اور اسکو جھٹلاتا ہے وہی جو بڑھ نکلنے والا گنہگار ہے
83:13  جب سنائے اسکو ہماری آیتیں کہے نقلیں ہیں پہلوں کی
83:14  کوئی نہیں پر زنگ پکڑ گیا ہے اُنکے دلوں پر جو وہ کماتے تھے
83:15  کوئی نہیں وہ اپنے رب سے اُس دن روک دیے جائیں گے
83:16  پھر مقرر وہ گرنے والے ہیں دوزخ میں
83:17  پھر کہا جائے گا یہ وہی ہے جسکو تم جھوٹ جانتے تھے
83:18  ہرگز نہیں بیشک اعمالنامہ نیکوں کاعلیین میں ہے
83:19  اور تجھ کو کیاخبر ہے کیا ہے علیین
83:20  ایک دفتر ہے لکھا ہوا
83:21  اُسکو دیکھتے ہیں نزدیک والے یعنی فرشتے
83:22  بیشک نیک لوگ ہیں آرام میں
83:23  تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہوں گے
83:24  پہچان لے تو اُنکے منہ پر تازگی آرام کی
83:25  انکو پلائی جاتی ہے شراب خالص مہر لگی ہوئی
83:26  جسکی مہر جمتی ہے مشک پر اور اُس پر چاہیے کہ ڈھکیں ڈھکنے والے
83:27  اور اُسکی ملونی ہے تسنیم سے
83:28  وہ ایک چشمہ ہے جس سے پیتے ہیں نزدیک والے
83:29  وہ لوگ جو گنہگار ہیں تھے ایمان والوں سے ہنسا کرتے
83:30  اور جب ہو کر نکلتے انکے پاس کو تو آپس میں آنکھ مارتے
83:31  اور جب پھر کر جاتے اپنے گھر پھر جاتے باتیں بناتے
83:32  اور جب اُنکو دیکھتے کہتے بیشک یہ لوگ بہک رہے ہیں
83:33  اور اُنکو بھیجا نہیں اُن پر نگہبان بنا کر
83:34  سو آج ایمان والے منکروں سے ہنستے ہیں
83:35  تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں
83:36  اب بدلا پایا ہے منکروں نے جیسا کہ کچھ کرتے تھے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
84:1  جب آسمان پھٹ جائے
84:2  اور سن لے حکم اپنے رب کا وہ آسمان اسی لائق ہے
84:3  اور جب زمین پھیلا دی جائے
84:4  اور نکال ڈالے جو کچھ اُس میں ہے اور خالی ہو جائے
84:5  اور سن لے حکم اپنے رب کا اور وہ زمین اسی لائق ہے
84:6  اے آدمی تجھ کو تکلیف اٹھانی ہے اپنے رب تک پہنچنے میں سہہ سہہ کر اُس سے ملنا ہے
84:7  سو جس کو ملا اعمالنامہ اس کا داہنے ہاتھ میں
84:8  تو اُس سے حساب لیں گے آسان حساب
84:9  اور پھر کر آئے گا اپنے لوگوں کے پاس خوش ہو کر
84:10  اور جس کو ملا اس کا اعمالنامہ پیٹھ کے پیچھے سے
84:11  سو وہ پکارے گا موت موت
84:12  اور پڑے گا آگ میں
84:13  وہ رہا تھا اپنے گھر میں بے غم
84:14  اُس نے خیال کیا تھا کہ پھر کر نہ جائے گا
84:15  کیوں نہیں اُس کا رب اُسکو دیکھتا تھا
84:16  سو قسم کھاتا ہوں شام کی سرخی کی
84:17  اور رات کی اور جو چیزیں اُس میں سمٹ آتی ہیں
84:18  اور چاند کی جب پورا بھر جائے
84:19  کہ تم کو چڑھنا ہے سیڑھی پر سیڑھی
84:20  پھر کیا ہوا ہے اُنکو جو یقین نہیں لاتے
84:21  اور جب پڑھیے انکے پا س قرآن مجید وہ سجدہ نہیں کرتے
84:22  اوپر سے اور یہ کہ منکر جھٹلاتے ہیں
84:23  اور اللہ خوب جانتا ہے جو اندر بھر رکھتے ہیں
84:24  سو خوشی سنا دے اُنکو عذاب دردناک کی
84:25  مگر جو لوگ کہ یقین لائے اور کام کئے بھلے اُنکے لئے ثواب ہے بے انتہا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
85:1  قسم ہے آسمان کی جس میں برج ہیں
85:2  اور اُس دن کی جس کا وعدہ ہے
85:3  اور اُس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اُسکی کہ جسکے پاس حاضر ہوتے ہیں
85:4  مارے گئے کھائیاں کھودنے والے
85:5  آگ ہے بہت ایندھن والی
85:6  جب وہ اس پر بیٹھے
85:7  اور جو کچھ وہ کرتے مسلمانوں کے ساتھ اپنی آنکھوں سے دیکھتے
85:8  اور اُن سے بدلا نہ لیتے تھے مگر اسی بات کہ وہ یقین لائے اللہ پر جو زبردست ہے تعریفوں والا
85:9  جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اللہ کے سامنے ہے ہر چیز
85:10  تحقیق جو دین سے بچلائے ایمان والے مردوں کو اورعورتوں کو پھر توبہ نہ کی تو اُنکے لئے عذاب ہے دوزخ کا اور اُنکے لئے عذاب ہے آگ لگے کا
85:11  بیشک جو لوگ یقین لائے اور کیں انہوں نے بھلائیاں انکے لئے باغ ہیں جنکے نیچے بہتی ہیں نہریں یہ ہے بڑی مراد ملنی
85:12  بیشک تیرے رب کی پکڑ سخت ہے
85:13  بیشک وہی کرتا ہے پہلی مرتبہ اور دوسری
85:14  اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا
85:15  مالک عرش کا بڑی شان والا
85:16  کر ڈالنے والا جو چاہے
85:17  کیا پہنچی تجھ کو بات اُن لشکروں کی
85:18  فرعون اور ثمود کے
85:19  کوئی نہیں بلکہ منکر جھٹلاتےہیں
85:20  اور اللہ نے اُنکو ہر طرف سے گھیر رکھا ہے
85:21  کوئی نہیں یہ قرآن ہے بڑی شان کا
85:22  لکھا ہو الوح محفوظ میں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
86:1  قسم ہے آسمان کی اور اندھیری میں آنے والے کی
86:2  اور تو نے کیا سمجھاکیا ہے اندھیرے میں آنے والا
86:3  وہ تارا چمکتا ہوا
86:4  کوئی جی نہیں جس پر نہیں ایک نگہبان
86:5  اب دیکھ لے آدمی کہ کاہے سے بنا ہے
86:6  بنا ہے ایک اچھلتے ہوئے پانی سے
86:7  جو نکلتا ہے پیٹھ کے بیچ سے اور چھاتی کے بیچ سے
86:8  بیشک وہ اُسکو پھیر لا سکتا ہے
86:9  جس دن جانچے جائیں بھید
86:10  تو کچھ نہ ہو گا اُسکو زور اور نہ کوئی مدد کرنے والا
86:11  قسم ہے آسمان چکر مارنے والے کی
86:12  اور زمین پھوٹ نکلنے والی کی
86:13  بیشک یہ بات ہے دوٹوک
86:14  اور نہیں یہ بات ہنسی کی
86:15  البتہ وہ لگے ہوئے ہیں ایک داؤ کرنے میں
86:16  اور میں لگا ہوا ہوں ایک داؤ کرنے میں
86:17  سو ڈھیل دے منکروں کو ڈھیل دے اُنکو تھوڑے دنوں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
87:1  پاکی بیان کر اپنے رب کے نام کی جو سب سے اوپر
87:2  جس نے بنایا پھر ٹھیک کیا
87:3  اور جس نے ٹھہرا دیا پھر راہ بتلائی
87:4  اور جس نے نکالا چارا
87:5  پھر کر ڈالا اُسکو کُوڑا سیاہ
87:6  البتہ ہم پڑھائیں گے تجھ کو پھر تو نہ بھولے گا
87:7  مگر جو چاہے اللہ وہ جانتا ہے پکارنے کو اور جو چھپا ہوا ہے
87:8  اور سہج سہج پہنچائیں گے ہم تجھ کو آسانی تک
87:9  سو تو سمجھا دے اگر فائدہ کرے سمجھانا
87:10  سمجھ جائے گا جس کو ڈر ہو گا
87:11  اور یکسو رہے گا اُس سے بڑا بدقسمت
87:12  وہ جو داخل ہو گا بڑی آگ میں
87:13  پھر نہ مرے گا اُس میں اور نہ جئے گا
87:14  بیشک بھلا ہوا اُس کا جو سنورا
87:15  اورلیا اُس نے نام اپنے رب کا پھر نماز پڑھی
87:16  کوئی نہیں تم بڑھاتے ہو دنیا کے جینے کو
87:17  اور پچھلا گھر بہتر ہے اور باقی رہنے والا
87:18  یہ لکھا ہوا ہے پہلے ورقوں میں
87:19  صحیفوں میں ابراہیم کے اور موسٰی کے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
88:1  کچھ پہنچی تجھ کو بات اُس چھپا لینے والی کی
88:2  کتنے منہ اُس دن ذلیل ہونے والے ہیں
88:3  محنت کرنے والے تھکے ہوئے
88:4  گریں گے دہکتی ہوئی آگ میں
88:5  پانی ملے گا ایک چشمے کھولتے ہوئے کا
88:6  نہیں اُنکے پاس کھانا مگر جھاڑ کانٹوں والا
88:7  نہ موٹا کرے اور نہ کام آئے بھوک میں
88:8  کتنے منہ اُس دن تروتازہ ہیں
88:9  اپنی کمائی سے راضی
88:10  اونچے باغ میں
88:11  نہیں سنتے اُس میں بکواس
88:12  اُس میں ایک چشمہ ہے بہتا
88:13  اُس میں تخت ہیں اونچے بچھے ہوئے
88:14  اور آبخورے سامنے چنے ہوئے
88:15  اور غالیچے برابر بچھے ہوئے
88:16  اور مخمل کے نہالچے جگہ جگہ پھیلے ہوئے
88:17  بھلا کیا نظر نہیں کرتے اونٹوں پر کہ کیسے بنائے ہیں
88:18  اور آسمان پر کہ کیسا اُس کو بلند کیا ہے
88:19  اور پہاڑوں پر کہ کیسے کھڑے کر دیے ہیں
88:20  اور زمین پر کہ کیسی صاف بچھائی ہے
88:21  سو تو سمجھائے جا تیرا کام تو یہی سمجھانا ہے
88:22  تو نہیں اُن پر داروغہ
88:23  مگر جس نے منہ موڑا اور منکر ہو گیا
88:24  تو عذاب کرے گا اُس پر اللہ وہ بڑا عذاب
88:25  بیشک ہمارے پاس ہے اُنکو پھر آنا
88:26  پھر بیشک ہمارا ذمہ ہے اُن سے حساب لینا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
89:1  قسم ہے فجر کی
89:2  اور دس راتوں کی
89:3  اور جفت اورطاق کی
89:4  اور اس رات کی جب رات کو چلے
89:5  ہے اُن چیزوں کی قسم پوری عقلمندوں کے واسطے
89:6  تو نے نہ دیکھا کیسا کیا تیرے رب نے عاد کے ساتھ
89:7  وہ جو ارم میں تھے بڑے ستونوں والے
89:8  کہ بنی نہیں ویسی سارے شہروں میں
89:9  اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے تراشا پتھروں کو وادی میں
89:10  اور فرعون کے ساتھ و ہ میخوں والا
89:11  یہ سب تھے جنہوں نے سر اٹھایا ملکوں میں
89:12  پھر بہت ڈالی اُن میں خرابی
89:13  پھر پھینکا اُن پر تیرے رب نے کوڑا عذاب کا
89:14  بیشک تیرا رب لگا ہے گھات میں
89:15  سو آدمی جو ہے جب جانچے اُسکو رب اُس کا پھر اُس کو عزت دے اور اُسکو نعمت دے تو کہے میرے رب نے مجھ کو عزت دی
89:16  اور وہ جس وقت اُسکو جانچے پھر کھینچ کرے اُس پر روزی کی تو کہے میرے رب نے مجھے ذلیل کیا
89:17  کوئی نہیں پر تم عزت سے نہیں رکھتے یتیم کو
89:18  اور تاکید نہیں کرتے آپس میں محتاج کے کھلانے کی
89:19  اور کھا جاتے ہو مردے کا مال سمیٹ کر سارا
89:20  اور پیار کرتے ہو مال کو جی بھر کر
89:21  کوئی نہیں جب پست کر دی جائے زمین کوٹ کوٹ کر
89:22  اور آئے تیرا رب اور فرشتے آئیں قطار قطار
89:23  اور لائی جائے اُس دن دوزخ اُس دن سوچے گا آدمی اور کہاں ملے اُسکو سوچنا
89:24  کہے کیا اچھا ہوتا جو میں کچھ آگے بھیجدیتا اپنی زندگی میں
89:25  پھر اُس دن عذاب نہ دے اُس کا سا کوئی
89:26  اور نہ باندھ کر رکھے اُس کا سا باندھنا کوئی
89:27  اے وہ جی جس نے چین پکڑ لیا
89:28  پھر چل اپنے رب کی طرف تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
89:29  پھر شامل ہو میرے بندوں میں
89:30  اور داخل ہو میری بہشت میں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
90:1  قسم کھاتا ہوں میں اس شہر کی
90:2  اور تجھ پر قید نہیں رہے گی اس شہر میں
90:3  اور قسم ہے جنتے کی اور جو اس نے جنا
90:4  تحقیق ہم نے بنایا آدمی کو محنت میں
90:5  کیا خیال رکھتا ہے وہ کہ اُس پر بس نہ چلے گا کسی کا
90:6  کہتا ہے میں نے خرچ کر ڈالا مال ڈھیروں
90:7  کیا خیال رکھتا ہے کہ دیکھا نہیں اسکو کسی نے
90:8  بھلا ہم نے نہیں دیں اُسکو دو آنکھیں
90:9  اور زبان اور دو ہونٹ
90:10  اور دکھلا دیں اُسکو دو گھاٹیاں
90:11  سو نہ دھمک سکا گھاٹی پر
90:12  اور توکیا سمجھا کیا ہے وہ گھاٹی
90:13  چھڑانا گردن کا
90:14  یا کھلانا بھوک کے دن میں
90:15  یتیم کو جو قرابت والا ہے
90:16  یا محتاج کو جو خاک میں رل رہا ہے
90:17  پھر ہووے ایمان والوں میں جو تاکید کرتے ہیں آپس میں تحمل کی اور تاکید کرتے ہیں رحم کھانے کی
90:18  وہ لوگ ہیں بڑے نصیب والے
90:19  اور جو منکر ہوئے ہماری آیتوں سے وہ ہیں کمبختی والے
90:20  اُنہی کو آگ میں موند دیا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
91:1  قسم سورج اور اُسکے دھوپ چڑھنے کی
91:2  اور چاند کی جب آئے سورج کے پیچھے
91:3  اور دن کی جب اُسکو روشن کر لے
91:4  اور رات کی جب اسکو ڈھانک لیوے
91:5  اور آسمان کی اور جیسا کہ اُسکو بنایا
91:6  اور زمین کی اور جیسا کہ اُسکو پھیلایا
91:7  اور جی کی اور جیسا کہ اُسکو ٹھیک بنایا
91:8  پھر سمجھ دی اُسکو ڈھٹائی کی اور بچ کر چلنے کی
91:9  تحقیق مراد کو پہنچا جس نے اُسکو سنوار لیا
91:10  اور نامراد ہوا جس نے اُسکو خاک میں ملا چھوڑا
91:11  جھٹلایا ثمود نے اپنی شرارت سے ا
91:12  جب اٹھ کھڑا ہوا اُن میں کا بڑ ابدبخت
91:13  پھر کہاں اُنکو اللہ کے رسول نے خبردار ہو اللہ کی اونٹنی سے اور اُسکی پانی پینے کی باری سے
91:14  پھر انہوں نے اُسکو جھٹلایا پھر پاؤں کاٹ ڈالے اُسکے پھر الٹ مارا اُن پر اُنکے رب نے بسبب اُنکے گناہوں کے پھر برابر کر دیا سب کو
91:15  اور وہ نہیں ڈرتا پیچھا کرنے سے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
92:1  قسم رات کی جب چھا جائے
92:2  اور دن کی جب روشن ہو
92:3  اور اُسکی جو اُس نے پیدا کئے نر اور مادہ
92:4  تمہاری کمائی طرح طرح پر ہے
92:5  سو جس نے دیا اور ڈرتا رہا
92:6  اور سچ جانا بھلی بات کو
92:7  تو اُسکو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے آسانی میں
92:8  اور جس نے نہ دیا اور بے پروا رہا
92:9  اور جھوٹ جانا بھلی بات کو
92:10  سو اُسکو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے سختی میں
92:11  اور کام نہ آئے گا اُسکے مال اُس کا جب گڑھے میں گرے گا
92:12  ہمارا ذمہ ہے راہ سجھا دینا
92:13  اور ہمارے ہاتھ میں ہے آخرت اور دنیا
92:14  سو میں نے سنا دی تم کو خبر ایک بھڑکتی ہوئی آگ کی
92:15  اُس میں وہی گرے گا جو بڑا بدبخت ہے
92:16  جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
92:17  اور بچا دیں گے اُس سے بڑے ڈرنے والے کو
92:18  جو دیتا ہے اپنا مال دل پاک کرنے کو
92:19  اور نہیں کسی کا اُس پر احسان جس کا بدلا دے
92:20  مگر واسطے چاہنے مرضی اپنے رب کی جو سب سے برتر ہے
92:21  اور آگے وہ راضی ہو گا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
93:1  قسم دھوپ چڑھتے وقت کی
93:2  اور رات کی جب چھا جائے
93:3  نہ رخصت کر دیا تجھ کو تیرے رب نے اور نہ بیزار ہوا
93:4  اور البتہ پچھلی بہتر ہے تجھ کو پہلی سے
93:5  اور آگے دے گا تجھ کو تیرا رب پھر تو راضی ہو گا
93:6  بھلا نہیں پایا تجھ کو یتیم پھر جگہ دی
93:7  اور پایا تجھ کو بھٹکتا پھر راہ سجھائی
93:8  اور پایا تجھ کو مفلس پھر بے پروا کر دیا
93:9  سو جو یتیم ہو اُس کو مت دبا
93:10  اور جو مانگتا ہو اُسکو مت جھڑک
93:11  اور جو احسان ہے تیرے رب کا سو بیان کر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
94:1  کیا ہم نے نہیں کھول دیا تیرا سینہ
94:2  اور اتار رکھا ہم نے تجھ پر سے بوجھ تیرا
94:3  جس نے جھکا دی تھی پیٹھ تیری
94:4  اور بلند کیا ہم نے مذکور تیرا
94:5  سو البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے
94:6  البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے
94:7  پھر جب تو فارغ ہو تو محنت کر
94:8  اور اپنے رب کی طرف دل لگا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
95:1  قسم انجیر کی اور زیتون کی
95:2  اور طور سینین کی
95:3  اور اُس شہر امن والے کی
95:4  ہم نے بنایا آدمی خوب سے اندازے پر
95:5  پھر پھینک دیا اُسکو نیچوں سے نیچے
95:6  مگر جو یقین لائے اور عمل کئے اچھے سو اُنکے لئے ثواب ہے بے انتہا
95:7  پھر تو اُسکے پیچھے کیوں جھٹلائے بدلا ملنے کو
95:8  کیا نہیں ہے اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
96:1  پڑھ اپنے رب کے نام سے جو سب کا بنانے والا ہے
96:2  بنایا آدمی کو جمے ہوئے لہو سے
96:3  پڑھ اور تیرا رب بڑا کریم ہے
96:4  جس نے علم سکھایا قلم سے
96:5  سکھلایا آدمی کو جو وہ نہ جانتا تھا
96:6  کوئی نہیں آدمی سر چڑھتا ہے اس سے
96:7  کہ دیکھے اپنے آپکو بے پروا
96:8  بیشک تیرے رب کی طرف پھر جانا ہے
96:9  تو نے دیکھا اُسکو جو منع کرتا ہے
96:10  ایک بندہ کو جب وہ نماز پڑھے
96:11  بھلا دیکھ تو اگر ہوتا نیک راہ پر
96:12  یا سکھلاتا ڈر کے کام
96:13  بھلا دیکھ تو اگر جھٹلایا اور منہ موڑا
96:14  یہ نہ جانا کہ اللہ دیکھتا ہے
96:15  کوئی نہیں اگر باز نہ آئے گا ہم گھسیٹیں گے چوٹی پکڑ کر
96:16  کیسی چوٹی جھوٹی گنہگار
96:17  اب بلا لیوے اپنے مجلس والوں کو
96:18  ہم بھی بلاتے ہیں پیادے سیاست کرنے کو
96:19  کوئی نہیں مت مان اُسکا کہا اور سجدہ کر اور نزدیک ہو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
97:1  ہم نے اُسکو اتارا شب قدر میں
97:2  اور تو نے کیا سمجھا کہ کیا ہے شب قدر
97:3  شب قدر بہتر ہے ہزار مہینے سے
97:4  اترتے ہیں فرشتے اور روح اُس میں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر
97:5  امان ہے وہ رات صبح کے نکلنے تک
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
98:1  نہ تھے وہ لوگ جو منکر ہیں اہل کتاب اور مشرک باز آنے والے یہاں تک کہ پہنچے اُنکے پاس کھلی بات
98:2  ایک رسول اللہ کا پڑھتا ہو ورق پاک
98:3  اس میں لکھی ہیں کتابیں مضبوط
98:4  اور وہ جو پھوٹ پڑی اہل کتاب میں سو جب کہ آ چکی اُنکے پاس کھلی بات
98:5  اور انکو حکم یہی ہوا کہ بندگی کریں اللہ کی خالص کر کے اُسکے واسطے بندگی ابراہیم کی راہ پر اور قائم رکھیں نماز اور دیں زکوٰۃ اور یہ ہے راہ مضبوط لوگوں کی
98:6  اور جو منکر ہوئے اہل کتاب اور مشرک ہونگے دوزخ کی آگ میں سدا رہیں اُس میں وہ لوگ ہیں سب خلق سے بدتر
98:7  وہ لوگ جو یقین لائے اور کئے بھلے کام وہ لوگ ہیں سب خلق سے بہتر
98:8  بدلا اُن کا اُنکے رب کے یہاں باغ ہیں ہمیشہ رہنے کو نیچے بہتی ہں اُنکے نہریں سدا رہیں اُں میں ہمیشہ اللہ اُن سے راضی اور وہ اُس سے راضی یہ ملتا ہے اسکو جو ڈرا اپنے رب سے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
99:1  جب ہلا ڈالے زمین کو اُسکے بھونچال سے
99:2  او ر نکال باہر کرے زمین اپنے اندر سے بوجھ
99:3  اور کہے آدمی اُس کو کیا ہو گیا
99:4  اُس دن کہہ ڈالے گی وہ اپنی باتیں
99:5  اس واسطے کہ تیرے رب نے حکم بھیجا اُسکو
99:6   اُس دن ہو پڑیں گے لوگ طرح طرح پر کہ اُنکو دکھا دیے جائیں اُنکے عمل
99:7  سو جس نے کی ذرہ بھر بھلائی وہ دیکھ لے گا اُسے
99:8  اور جس نے کی ذرہ بھر برائی دیکھ لے گا اُسے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
100:1  قسم ہے دوڑنے والے گھوڑوں کی ہانپ کر
100:2  پھر آگ سلگانے والے جھاڑ کر
100:3  پھر غارت کر ڈالنے والے صبح کو
100:4  پھر اٹھانے والے اُس میں گرد
100:5  پھر گھس جانے والے اُس وقت فوج میں
100:6  بیشک آدمی اپنے رب کا ناشکر ہے
100:7  اور وہ آدمی اس کام کو سامنے دیکھتا ہے
100:8  اور آدمی محبت پر مال کی بہت پکا ہے
100:9  کیا نہیں جانتا وہ وقت کہ کریدا جائے جو کچھ قبروں میں ہے
100:10  اور تحقیق ہووے جو کچھ کہ جیوں میں ہے
100:11  بیشک اُنکے رب کو اُنکی اُس دن سب خبر ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
101:1  وہ کھڑکھڑا ڈالنے والی
101:2  کیا ہے وہ کھڑ کھڑا ڈالنے والی
101:3  اور تو کیا سمجھا کیا ہے وہ کھڑ کھڑا ڈالنے والی
101:4  جس دن ہوویں لوگ جیسے پتنگے بکھرے ہوئے
101:5  اور ہوویں پہاڑ جیسے رنگی ہوئی اون دُھنی ہوئی
101:6  سو جسکی بھاری ہوئیں تولیں
101:7  تو وہ رہے گا من مانتے گذران میں
101:8  اور جسکی ہلکی ہوئیں تولیں
101:9  تو اُس کا ٹھکانہ گڑھا ہے
101:10  اور تو کیا سمجھا وہ کیا ہے
101:11  آگ ہے دہکتی ہوئی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
102:1  غفلت میں رکھا تم کو بہتایت کی حرص نے
102:2  یہاں تک کہ جا دیکھیں قبریں
102:3  کوئی نہیں آگے جان لو گے
102:4  پھر بھی کوئی نہیں آگے جان لو گے
102:5  کوئی نہیں اگر جانو تم یقین کر کے
102:6  بیشک تم کو دیکھنا ہے دوزخ
102:7  پھر دیکھنا ہے اُسکو یقین کی آنکھ سے
102:8  پھر پوچھیں گے تم سے اُس دن آرام کی حقیقت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
103:1  قسم ہے عصر کی
103:2  مقرر انسان ٹوٹے میں ہے
103:3  مگر جو لوگ کہ یقین لائے اور کئے بھلے کام اور آپس میں تاکید کرتے رہے سچے دین کی اور آپس میں تاکید کرتے رہے تحمل کی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
104:1  خرابی ہے ہر طعنہ دینے والے عیب چننے والے کی
104:2  جس نے سمیٹا مال اور گن گن کر رکھا
104:3  خیال رکھتا ہے کہ اُس کا مال سدا کو رہے گا اُسکے ساتھ
104:4  کوئی نہیں وہ پھینکا جائے گا اُس روندنے والی میں
104:5  اور تو کیا سمجھا کون ہے وہ روندنے والی
104:6  ایک آگ ہے اللہ کی سلگائی ہوئی
104:7  وہ جھانک لیتی ہے دل کو
104:8  اُنکو اُس میں موند دیا ہے
104:9  لنبے لنبے ستونوں میں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
105:1  کیا تو نے نہ دیکھا کیسا کیا تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ
105:2  کیا نہیں کر دیا اُن کا داؤ غلط
105:3  اور بھیجے اُن پر اڑتے جانور ٹکڑیاں ٹکڑیاں
105:4  پھینکتے تھے اُن پر پتھریاں کنکر کی
105:5  پھر کر ڈالا اُنکو جیسے بھس کھایا ہوا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
106:1  اس واسطے کہ مانوس رکھا قریش کو
106:2  مانوس رکھنا اُنکو سفر سے جاڑے کے اور گرمی کے
106:3  تو چاہیے کہ بندگی کریں اس گھر کے رب کی
106:4  جس نے اُنکو کھانا دیا بھوک میں اور امن دیا ڈر میں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
107:1  تو نے دیکھا اُسکو جو جھٹلاتا ہے انصاف ہونے کو
107:2  سو یہ وہی ہے جو دھکے دیتا ہے یتیم کو
107:3  اور نہیں تاکید کرتا محتاج کے کھانے پر
107:4  پھر خرابی ہے اُن نمازیوں کی
107:5  جو اپنی نماز سے بے خبر ہیں
107:6  وہ جو دکھلاوا کرتے ہیں
107:7  اور مانگے نہ دیویں برتنے کی چیز
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
108:1  بیشک ہم نے دی تجھ کو کوثر
108:2  سو نماز پڑھ اپنے رب کے آگے اور قربانی کر
108:3  بیشک جو دشمن ہے تیرا وہی رہ گیا پیچھا کٹا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
109:1  تو کہہ اے منکرو
109:2  میں نہیں پوجتا جسکو تم پوجتے ہو
109:3  اور نہ تم پوجو جسکو میں پوجوں
109:4  اور نہ مجھ کو پوجنا ہے اُس کا جسکو تم نے پوجا
109:5  اور نہ تم کو پوجنا ہے اُس کا جس کو میں پوجوں
109:6  تم کو تمہاری راہ اور مجھ کو میری راہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
110:1  جب پہنچ چکے مدد اللہ کی اور فیصلہ
110:2  اور تو دیکھے لوگوں کو داخل ہوتے دین میں غول کے غول
110:3  تو پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں اور گناہ بخشوا اس سے بیشک وہ معاف کرنے والا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
111:1  ٹوٹ گئے ہاتھ ابی لہب کے اور ٹوٹ گیا وہ آپ
111:2  کام نہ آیا اُسکو مال اُسکا اور نہ جو اُس نے کمایا
111:3  ڈیگ مارتی آگ میں
111:4  اور اُسکی جورو جو سر پر لئے پھرتی ہے ایندھن
111:5  اُسکی گردن میں رسی ہے مونجھ کی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
112:1  تو کہہ وہ اللہ ایک ہے
112:2  اللہ بے نیاز ہے
112:3  نہ کسی کو جنا نہ کسی سے جنا
112:4  اور نہیں اُس کے جوڑ کا کوئی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
113:1  تو کہہ میں پناہ میں آیا صبح کے رب کی
113:2  ہر چیز کی بدی سے جو اُس نے بنائی
113:3  اور بدی سے اندھیرے کی جب سمٹ آئے
113:4  اور بدی سے عورتوں کی جو گرہوں میں پھونک ماریں
113:5  اور بدی سے برا چاہنے والے کی جب لگے ٹوک لگانے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
114:1  تو کہہ میں پناہ میں آیا لوگوں کے رب کی
114:2  لوگوں کے بادشاہ کی
114:3  لوگوں کے معبود کی
114:4  بدی سے اُسکی جو پھسلائے اور چھپ جائے
114:5  وہ جو خیال ڈالتا ہے لوگوں کے دل میں
114:6  جنوں میں اور آدمیوں میں